(اقامت صلٰوۃ مہم)
27-11-2006
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ کے خاص بندو! فجر کی نماز کا مسجد میں جماعت کے ساتھ اہتمام کرو۔ فجر میں سستی منافق کی علامت ہے۔ اور بلا عذرگھر میں ادا کرنا تبا ہی، ہلاکت اور نحوست ہے ۔ اے زمین  پر اسلام  نافذ کرنے کے خواشمند جوانو! اپنے اوپر اسلام نافذکرو، تب تمہارا دعویٰ سچا ہوگا، اور اللہ پاک کی نصرت تم  پر نازل ہوگی اور تم سے زمین پر اللہ پاک کی خلافت کاکام لیا جائیگا۔ اللہ کے مخلص بندو! نماز کا معاملہ ٹھیک کرو۔ جسکی نماز ٹھیک نہیں اسکا کچھ ٹھیک نہیں۔ آپ میں سے جو نماز میں یا جماعت سے ادا کرنے میں سستی کرے گا وہ مجھے تکلیف پہنچانے والا ہوگا۔ کیونکہ اس سستی سے جہاد اور جماعت کو نقصان پہنچتا ہے۔ اللہ پاک میری اور آپ سب کی اصلاح فرمائے اور ہمیں نمازباجماعت کا حق اداکرنے والا بنائے۔آمین
والسلام
خادم
(اقامت صلٰوۃ مہم)
08/03/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اقامت صلٰوۃ مہم میں بھر پور محنت کر کے رسول اللہ ﷺ کی مبارک آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچائیں۔ بہت بہترین اور مبارک موقع ہے۔
والسلام
خادم
(اقامت صلٰوۃ مہم)
خادم

21/03/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اقامت صلٰوۃ مہم میں محنت کرنے والوں کی خوش نصیبی کو سلام۔ نماز کا معاملہ بہت ہی اہم ہے۔ یہ اس امت کی زندگی کا مسئلہ ہے۔ نماز کے ترک کی وجہ سے مسلمانوں میں ارتداد پھیل رہا ہے۔ اور یہ عظیم امت جہاد اور عظمت سے محروم ہورہی ہے۔ پیارے ساتھیو! خو ب محنت کرو۔  پوری جان لگاؤ، پورے درد، فکر اور کڑھن سے دعوت دو۔ جماعت کے تمام ذمہ دار اور تمام شعبے اس مہم میں شرکت کی ترتیب بنائیں، اورسب ساتھی ہرنماز کے بعد اس مہم کی قبولیت اور کامیابی کی دعاء کریں۔
والسلام
خادم
(اقامت صلٰوۃ مہم)
03/04/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی رحمت سے اقامت صلٰوۃ مہم اچھی جا رہی ہے۔ مگر ہمارے چاروں طرف بے نمازیوں کا کالا سمندر موجزن ہے جسے دیکھ کر دل روتا ہے۔ میرے عزیزساتھیو! جان توڑ محنت کرو اور ہر طریقے سے دعوت دو۔ اللہ تعالی کے وہ بند ے جو اپنے رب سے بھاگ گئے ہیں، ان کوواپس رب تعالیٰ کے در پر لے آؤ۔ انشاء اللہ اس سے جہادکو اورجہاد سے پورے دین کو تقویت ملے گی۔
والسلام
خادم
(اقامت صلٰوۃ مہم)
24/04/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ پاک کے خاص فضل سے اقامت صلٰوۃ مہم خوب رہی۔ اللہ پاک اس مہم کو قبول فرمائے اور اس میں کسی بھی طرح کی شرکت کرنے والے تمام افراد کی مغفرت فرمائے۔ آپ سب کو بہت بہت مبارک۔ اس مکتوب اور دعاء کے ساتھ اس بابرکت مہم کی باقاعدہ تکمیل کا اعلان کیا جاتا ہے ۔  انشاء اللہ رمضان المبارک کے بعد دوبارہ یہ مہم جاری کی جائے گی۔ اس دوران اپنے بیانات اور دعوت میں نماز کی تاکید کو لازم رکھیں۔
والسلام
خادم
(اقامت صلٰوۃ مہم)
18/02/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کو زیادہ سے زیادہ مقبول ’’سجدوں‘‘ کی توفیق عطاء فرمائے… ’’سجدہ‘‘ کا مقام بہت اونچا اور ’’سجدہ‘‘ کے فضائل بہت زیادہ ہیں… بندے کو اللہ تعالیٰ کا سب سے زیادہ ’’قرب‘‘ سجدہ کی حالت میں نصیب ہوتا ہے… مسجد کو بھی اسی لئے مسجد کہتے ہیں کہ وہ سجدہ کی جگہ ہے… مگر آج کل ڈاکٹروں نے بہت سے مسلمانوں کو ’’سجدہ‘‘ کی نعمت سے دور کر دیا ہے… کمر میں درد ہو یا مہروں کی تکلیف… گردن کا مسئلہ ہو یا ڈسک کی خرابی… پہلا حکم یہ ملتا ہے کہ سجدہ نہیں کرنا… رکوع نہیں کرنا… اس لئے آج ہر مسجد میں کرسیاں ہی کرسیاں نظر آتی ہیں… اچھے خاصے لوگ ٹھیک ٹھاک چلتے ہوئے آتے ہیں مگر مسجد میں کرسی پکڑ لیتے ہیں… یہ صورت حال اچھی نہیں ہے… تمام مسلمان سجدے سے عشق کریں… اور زیادہ سے زیادہ مقبول سجدے اپنے نامۂ اعمال میں جمع کریں… مسلمان جب سجدہ کرتا ہے تو شیطان بلک بلک کر روتا ہے… سجدہ میں دعائیں زیادہ مقبول ہوتی ہیں… اور حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کو قیامت کے دن… وضو اور سجدے کے نشانات سے پہچانیں گے… اس لئے ہمت کریں، کرسیاں چھوڑیں… سجدے کریں اور جب تک سخت عذر نہ ہو سجدے سے خود کو محروم نہ کریں۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(سجدہ کی اہمیت اور ایک غلط عادت کی اصلاح)