اہم ہدایات
19/02/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کواپنا ’’ذکر‘‘ نصیب فرمائے… ’’ذکراللہ‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ کی یاد… اور یاد اسے کہتے ہیں جودل و دماغ پر چھا جائے
آئی جو ان کی یاد توآتی چلی گئی
ہر نقشِ ماسوا کو مٹاتی چلی گئی
اللہ، اللہ، اللہ… نماز میں اللہ تعالیٰ کی یاد ہو تو نماز قبول… جہاد میں اللہ تعالیٰ کی یاد ہو تو جہاد کامیاب… دعوت میں اللہ تعالیٰ کی یاد ہو تو دعوت مقبول… تجارت میں اللہ تعالیٰ کی یاد ہو تو تجارت مبروک… اللہ، اللہ، اللہ… آج چاندکی 29 تاریخ ہے… ممکن ہے مغرب سے نیا اسلامی قمری مہینہ تشریف لے آئے… اور یہ بھی ممکن کہ کل مغرب میں آئے… تاک میں رہیں… تاکہ مسنون دعاء اور اعمال کما سکیں… اور آج مغرب سے جمعہ شریف تو تشریف لا ہی رہے ہیں… مقابلۂ حسن یاد رہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ 
(ذکر اللہ)
05/01/2008
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
قیادت میں موجود ساتھی زیادہ قربانی، ہجرت اور محنت والا طرز عمل رکھیں… تلاوت، نماز باجماعت، ذکر و درود شریف کا اہتمام کریں… دنیا میں نہ پھنسیں… آخرت کو سامنے رکھ کر مسافرانہ زندگی گزاریں۔ ہر وقت ایک کتاب مطالعہ میں رکھیں… جب ختم ہوجائے فوراً دوسری شروع کردیں… فوری طور پر ساتھی اگلے ہفتہ میں حضرت شیخ الحدیث ؒ کے رسالے فضائل درود شریف کا مطالعہ کرکے اطلا ع کریں… اپنے اوقات کو ایسا آزاد نہ کریں کہ بے کار ہو جائیں۔ کم از کم ایک مدرس جتنا وقت پابندی سے جماعت کا کام کریں… القلم کو نعمت سمجھ کر پڑھیں، چلائیں اور پھلائیں۔ ذہنی وقلبی طور پر تشکیل اور علاقے کی تبدیلی کیلئے تیار رہیں، ورنہ جہاد کی قبولیت مشکوک ہوجاتی ہے… محاذ اور شہادت کا شوق زندہ رکھیں۔ روزانہ پابندی سے تعلیم کرائیں۔ (فضائل جہاد)
والسلام
خادم
(اہم ہدایات برائے ذمہ داران)
15/05/2008
مکتوب خادم
 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
جماعت کے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں سے تاکید ی گزارش ہے کہ وہ فتح الجواد کی دونوں جلدوں کا مطالعہ جلد از جلد مکمل کریں۔ یہ آیا ت جہاد کی آسان اردو تشریح ہے۔ اس کے مطالعہ سے انشاء اللہ ایمان میں قوت آئے گی، نظر یہ مضبوط ہوگا، جہاد کی حقیقت اور وسعت معلوم ہوگی۔  آپ کو اپنی جماعت، محنت اور نظریہ کی حقانیت سمجھ آئے گی، اس لیے دیر نہ کریں۔ اس کو سفر، حضر میں ساتھ رکھیں اور مطالعہ کرکے خط کے ذریعے خادم کو اطلاع کریں۔
والسلام
 خادم
(فتح الجواد کے مطالعہ کا حکم)
10/08/2008
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
آج کل ملکی فضا میں غفلت کا زہر بھرا ہوا ہے اور ادھر شعبان کا برکت والا مہینہ جارہا ہے اور  رمضان المبارک کی آمد ہے… بعض روایات کے مطابق ہمارے اعمال اسی مہینے پیش کیے جاتے ہیں ۔ رزق اور موت وغیرہ کے اہم فیصلے نازل ہوتے ہیں۔ ۱۵ شعبان کی فضیلت بھی اہل سنت کے نزدیک ثابت ہے۔ اس لیے ہم سب اپنے اندرکا جائزہ لیں کہ کہیں ہم بھی غفلت یا دل کی سختی کا شکار تو نہیں ہورہے… اپنے آپ سے یہ چند سوال پوچھیں
(۱)دل زندہ ہے یا غفلت، شہوت اور بد نظری سے بیمار ہے۔
(۲) اللہ پاک کی رضا مقصود ہے یا دنیا کی فکروں کا حملہ ہے؟
(۳) نماز باجماعت کا اہتمام ہے یا نہیں؟
(۴) تلاوت، درود شریف ودیگرمعمولات پورے ہیں یا غفلت ؟
(۵) والدین راضی ہیں یا ناراض؟
(۶)رجب، شعبان والی مسنون دعائیں یاد ہیں یا نہیں؟
(۷) شہادت کا شوق اور دعا جاری ہے یا نہیں ؟
(۸) اجتماعی اموال میں امانت اور احتیاط ہے یا نہیں؟
اگر ان سوالات پر غور کرنے سے معلوم ہو کہ غفلت ہو رہی ہے تو پھر شیطان سے اپنا ہاتھ چھڑا کراللہ پاک کی طرف بھاگیں۔ دو رکعت صلوۃ الحاجت اور ایک ہزار با ر ’’یاحی یا قیوم‘‘ پڑھ کر اللہ پاک سے توبہ، استغفار کر کے ان تمام سوالات میں خودکو ٹھیک کریں… آپ میرے لیے دعاء کریں اور میں آپ کے لیے دعاء کرتا ہوں… اس پیغام کو ہر ساتھی تک اور اپنے گھر والوں تک پہنچائیں۔
والسلام
خادم
(غفلت اورگناہ سے حفاظت کا پیغام)
29/06/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
(۱) شعبہ دعوت والے جب مالیات میں حساب دینے آئیں تو تمام رقم گن کر اور خود رسیدوں سے ملا کر آئیں۔
(۲) تمام منتظمین اپنا حساب خود لکھنے کی عادت ڈالیں اور جب حساب دینے آئیں تولکھا ہوا حساب ساتھ ہونا چا ہیے ۔
(۳) ہر رقم کی رسید کاٹیں اور بغیر رسید کے رقم وصول نہ کریں۔
(۴) رسید بک گم نہ کریں۔ یہ ایسی غلطی ہے جسکی وجہ سے مکمل محرومی ہوسکتی ہے۔
(۵) ’’واپس آجا‘‘ کے عنوان سے جو رنگ ونور تھا اسکی منتظمین میں زیادہ تعلیم کروائیں اور امانت داری کے موضوع پر ساتھیوں کی بہت ذہن سازی کریں۔
(۶) جماعت کے تمام شعبوں کو اپنا سمجھیں۔ ہر شعبہ میںکام کو سعادت سمجھیں اور جماعت  میں شعبہ پر ستی عام نہ ہونے دیں، مگر نظم و ضبط قائم رکھنے کیلئے اطاعت صرف اپنے شعبہ کے ذمہ دارکی کریںاور جماعت کے تمام ساتھیوں کا احترام کریں۔
(۷) خواتین سے فون پر بات یا میسج نہ کریں۔ جو خاتون بات کریں اس سے اپنی اہلیہ، ہمشیرہ یا والدہ کے ذریعے رابطہ کریں۔ 
(۸) موبائل کاغلط استعمال نہ کریں۔ فوٹو نہ کھینچوائیں، گیمیں نہ کھیلیں، بلکہ تقویٰ اختیار کریں۔
(۹) اللہ پاک کے پیارے بندو! جس طرح آپ نے اللہ پاک کی توفیق سے کافروں کو شکست دی ہے،  اسی طرح نفس امارہ، شیطان کو بھی اللہ پا ک کی توفیق اور مدد سے شکست دیں۔
(۱۰) میرے یہ تما م پیغامات شعبہ دعوت کے ہر ذمہ دار تک پہنچادو۔
والسلام
خادم
اہم ہدایات برائے ذمہ داران شعبہ دعوت
19/08/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
اپنے ایمان اور جہاد کی حفاظت جان کی حفاظت سے زیادہ ضروری ہے… مال اس امت کافتنہ اور امتحان ہے… اللہ پاک نے اپنے پیغمبر ﷺ کے علاوہ کسی کو بھی اجتماعی مال پر کھلا اختیار نہیں دیا… اپنے پیغمبر ﷺ کو مال فئے پر کھلا اختیار دیا… مگر ان کو بھی کئی مصارف بتا دئیے… دوسروں کے مال پر کھلے اختیارکاشوق… ایمان اورجہاد کے لئے زہر قاتل ہے… اجتماعی فنڈ ہو، ریلیف فنڈ ہو یاکسی کی امانت ہو… یامال غنیمت۔ ان تمام اموال میں شریعت کے مطابق پابند ہوکر چلناہر مسلمان پر لازم ہے…  آپ میں سے جس  کے پاس بھی اجتماعی مال ہو… وہ اس کے بارے میں اللہ پاک سے ڈرے… جواس معاملے میں جتنی محنت کرے گااورظاہری ذلت گوارا کرے گاوہی اللہ پاک کی طرف سے عزت اور کامیابی پائے گا… اے پیارے ساتھیو!مدینہ پاک کی طرف سے آواز آرہی ہے کہ امانت کو لازم پکڑو… اورخیانت سے بچو، خیانت سے بچو، خیانت سے بچو… اللہ پاک مجھے اور آپ کو عمل کی توفیق عطا فرمائیں…  تاکہ قیامت کے دن آقا مدنی ﷺ چہرہ مبارک نہ پھیر لیں… آمین
والسلام
خادم
(خیانت سے احتراز)
13/10/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
رباط یعنی پہرے داری اللہ پاک کا حکم ہے اورآقا مدنی ﷺ نے اسکی بہت تاکید اور فضیلت بیان فرمائی۔ اس مبارک عمل کے فوائد بے شمار اور اجر بہت ہی زیادہ ہے۔ آپ تمام حضرات یہ مکتوب ملتے ہی اپنے زیر نگرانی تمام مراکز، مدارس اور مساجد میں اسکی مضبوط ترتیب بنائیں۔ ایسی ترتیب جس میں شور اور دکھاوا نہ ہو، بیداری اور ہوشیاری زیادہ ہو۔ جہاں۲ ساتھی ہوں وہ بھی اسکی ترتیب بنائیں۔ ایک پہرا دے، دوسرا آرام یا کام کرے۔ اللہ کے بندو! غفلت نہ کرو۔ پہرہ داری کا، رباط کا اجرکماؤ اور اسکی برکت سے اللہ پاک کی رحمت، نصرت اور حفاظت حاصل کرو۔
والسلام
 خادم
(رباط کی ترتیب)
22/01/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
جوانی کو قیمتی بنائیں۔ جوانی میں ذکر، عبادت، تلاوت، کا الگ مقام ہے۔ اہل جنت بھی اپنے ان لمحات پر افسوس کر یں گے جو بغیر ذکر کے گزرے۔ دین کے کام کی قبولیت اور ترقی کے لیے بھی ذکرکرو۔  معمولات ضروری ہیں۔ ذکرکے بغیر دل سخت ہوجاتا ہے، اس میں غفلت پیدا ہوجاتی ہے۔ موبائل اورکمپیوٹر ذکر کے دشمن ہیں۔ اہتمام سے ذکر، تلاوت، نوافل اورمراقبات کا نظام بنائیں۔
والسلام
خادم
(جوانی کو قیمتی بنائیں )
15/02/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ پاک نے فضل فرمایا، خاص رحمت فرمائی کہ ہمارے محبوب ساتھی چرار شریف کے شیر اور جماعت کی طرف سے اسیران ہند کے ناظم مولانا ابوجندل صاحب انڈیا کی قید سے رہا ہوگئے ہیں۔  اس وقت وہ واھگہ باڈر پر ہیں اور جماعت کے مرکزی ساتھی ان کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔  الحمد للہ، الحمد للہ۔آپ سب کو یہ خوشی اور فتح مبارک ہو۔ دعاء کریں کہ باقی تمام ساتھی اسیران اسلام کو بھی اللہ پاک رہائی عطاء فرمائے۔ آج رات ربیع الاول کی پہلی تاریخ ہوگی۔  معمولات و دعاء کے اہتمام کی گزارش ہے۔کل سے مدرسہ سید نا اویس قرنیؒ کے داخلے شروع ہو رہے ہیں۔ مد رسہ کی عنداللہ قبولیت اور کامیابی کی خاص دعاء کریں اور اہل ہلمند کو نہ بھولیں جن پر بڑا حملہ جاری ہے۔
والسلام
خادم
(مولانا ابو جندل صاحب رہائی)
12/09/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
عید کے موقع پر میں خود کو اور آپ سب کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ امانت داری ایمان والوں کی خاص علامت ہے۔ اجتماعی اموال میں جتنی امانت داری اور احتیاط کی جائے، اسی قدر رزق اور فتوحات کے روازے کھلتے ہیں۔ لوگوں کی زکٰوۃ، صدقات کے اموال میں خوب احتیاط کریں۔ ان اموال سے ایک دوسرے کی دعوتیں نہ کریں۔ مرغے، خیراتیں اور نیسلے زکٰوۃ کا مصرف نہیں ہیں۔  جتنی احتیاط کریں گے اتنی عظیم کامیابی پائیں گے۔ اور انشاء اللہ آپ کے کام میں، رزق اور ایمان میںبرکت ہوگی۔ اے اللہ پاک کے عاشقو! اللہ پاک کے احکامات پر دل کی خوشی سے عمل کر کے اللہ پاک کی رضا اور جنت کے مستحق بن جاؤ۔ اللہ پاک کو عاجزی بہت پسند ہے۔
والسلام
03-07-2011
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
آج مغرب سے شعبان کا مبارک مہینہ شروع ہوجائے گا۔ چاند دیکھنے کی مسنون دعا اور معمولات کا اہتمام کریں۔ شعبان کا مہینہ رمضان شریف کا استقبال ہے۔ جس کا شعبان ٹھیک گذرے گا اس کا رمضان ٹھیک گذرتا ہے اور رمضان ٹھیک رہے تو پورا سال ٹھیک گذرتا ہے، انشاء اللہ۔ کلمہ طیبہ کی برکت سے اپنے دلوں کی اصلاح کریں۔ موت قریب ہے، قبر اور حشر کی فکر کریں۔ غیبت سے بچیں، یہ بدکاری سے بھی برا گناہ ہے۔ اپنے والدین کی خدمت اور اکرام کریں۔ بخل اور مال کے لالچ اور نفاق سے صبح شام اللہ پاک کی پناہ مانگیں۔ جماعت میں جوڑ کیلئے محنت کریں یہ بڑا عظیم عمل ہے۔ جماعت میں جو علماء ہیں ان کا اکرام کریں اور ان سے دور رہیں جو حق بات کہنے کا دعویٰ کرکے جماعت کے ذمہ داروں کی غیبت کرتے ہیں۔ اور آپ ایسے نہ بنیں کہ ہر فتنے کے وقت جماعت سے اکھڑ جائیں۔ یہ ایمان اور استقامت کے خلاف ہے۔ ہر مسلمان کی دل سے قدر کریں اور نمازیں ٹھیک قائم کریں۔ دل میں شہادت اور اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا شوق بڑھائیں اور اسکی دعا کریں۔ اللہ پاک مجھے اور آپ سب کو ہمیشہ کیلئے لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ نصیب فرمائے اور ہم سب کو خالص اپنی رضا کیلئے قبول فرمائے۔ آمین۔
لاالہ الا اللہ، لاالہ الا اللہ، لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
والسلام
خادم
(استقبال شعبان وچند اہم ہدایات)
خادم
(امانت داری)
29-04-2011
 مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک کا فرمان ہے ’’اے ایمان والو پورے پورے اسلام میں داخل ہوجائو‘‘۔ روایات کا مفہوم ہے کہ اللہ پاک کو اپنے بندوں میں 2 عادتیں پسند ہیں۔ (1) ایک بہادری، حتیٰ کہ سانپ، بچھو مارنے میں بھی۔ (2) مالی معاملات اور حلال وحرام میں بہت باریکی کے ساتھ احتیاط۔ اللہ پاک مجھے اور آپ سب کو ایمان کامل کے ساتھ یہ 2 عادتیں بھی نصیب فرمائے۔ آج کا جمعہ مالی معاملات میں درستگی اور احتیاط کا سبق ہے۔ حرام، مشکوک اور مشتبہ مال سے پرہیز، خیانت اور چوری سے خنزیر کے گوشت کی طرح نفرت، قرض کی فوری ادائیگی، کسی کا مال اپنے پاس ہو تو اسکو فوراً ادا… اجتماعی اموال میں شریعت کے احکام کی پاسداری۔ جو آج ان سب پر عمل کرے یا عمل کرنے کی پختہ نیت کرے، دعا ہے کہ اللہ پاک سب کو غنی بنادے اور زندگی بھر اسکو مال، رزق میں کسی کا محتاج نہ فرمائے۔
والسلام
خادم
(مالی معاملات میں احتیاط کی ترغیب)
28-09-2011
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شعبہ ہدایت کی شوریٰ کو سلام، عزیز بھائیو!
اللہ پاک ہماری اور آپ سب کی محنت کو اپنے فضل سے قبول فرمائے۔ رمضان مہم میں آپ کی محنت سے خوشی ہوئی۔ آپ سب کیلئے ایمان کامل اور فلاح دارین کی دعا ہے۔ ہم جس کام میں لگے ہیں اس میں آرام کی گنجائش نہیں ہے۔ کیونکہ ہم اللہ پاک کی رضا اور آخرت کا آرام چاہتے ہیں۔ بندہ کی تمنا ہے کہ ہماری جماعت اس زمانہ میں وہ طائفہ منصورہ ہو جس کی بشارت حضرت آقا مدنی ا نے دی ہے کہ ہر زمانے میں ایک جماعت حق پر قائم رہے گی اور حق کی خاطر قتال کرے گی۔ خود کو اس کامیاب جماعت کا مصداق بنانے کیلئے ہم سب کو اس بات کی محنت اور دعا کرنی ہوگی کہ ہمارا جذبہ قتال کمزور نہ ہو اور نہ دنیا کے بکھیڑوں میں پڑ کر ہمارا شوق شہادت ٹھنڈا ہو۔ اس لئے ایمان کو دل میں بٹھانے کی محنت کریں۔ اپنی زندگی کو سادہ رکھیں۔ مالی معاملات میں زیادہ نہ الجھیں۔ اس دنیا میں روشن مستقبل کی تاریک فکر کو اپنے اوپر مسلط نہ کریں اور اپنے ہر سانس کو آخری سانس سمجھ کر اسے قیمتی بنائیں۔ اس سال شعبان تک ہمارا اصل ہدف جماعت کی مبارک دعوت کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچانا ہے۔ اس دوران مہمات بھی آئیں گی۔ مگر اپنے اوقات، افراد اور قوت کو اس طرح تقسیم کریں کہ مہمات بھی جاری رہیں اور اپنا اصل کام اور ہدف بھی ہر روز حاصل ہوتا رہے، اور یہ حاصل ہوگا شرح صدر سے۔ یعنی اگر آپکو خود اس مبارک کام پر پورا اطمینان اور شرح صدر ہوگا اور آپ کی جماعت کے ساتھ وابستگی غیر مشروط اور اپنی اصل کامیابی کیلئے ہوگی۔
شرح صدر سے انسان بہت طاقتور ہوجاتا ہے اور بے اطمینانی انسان کو ضائع اور بے کار اور بے ہمت کردیتی ہے۔ بے اطمینانی کیوں پیدا ہوتی ہے؟ اس کی بڑی وجوہات 2 ہیں۔
کبیرہ گناہ کا ارتکاب اور ان پر سچی توبہ نہ کرنا۔2 حب دنیا اور خیانت۔
حب دنیا کے 3 اجزاء ہیں۔1 مال کی محبت… 2 عزت اور جاہ کا شوق… 3 شہوت پورا کرنے کا شوق… خود سوچیں کہ جو ان 3 گناہوں میں اٹک گیا وہ اللہ پاک تک کیسے پہنچے گا۔
شرح صدر حاصل کرنے کیلئے کلمہ طیبہ اور آنسو والی دعا کی کثرت کریں۔ یاد رکھیں!… مسلمانوں کو ایسی جماعت کی اشد ضرورت ہے اور خود ہم نے بھی اللہ پاک سے ملنا ہے۔ محنت کریں اور ہر گز نہ تھکیں۔ ہمارا اصل کام تو جہاد ہے اور ہماری دعوت کے 3 ستون ہیں۔ 1 کلمہ طیبہ یعنی ایمان۔2 اقامت صلوٰۃ۔3 جہاد فی سبیل اللہ
حالات کے تقاضوں کے تحت ہمیں خدمت خلق کا کام بھی کرنا ہے۔ تعلیم و تربیت بھی جاری رکھنی ہے۔ علاج معالجہ بھی کرنا ہے۔ مگر ہمارے یہ تمام کام ہماری دعوت کی مضبوطی کا ذریعہ بنیں۔ اس لئے ان کاموں میں مشغول ساتھیوں کو ایمان، نماز اور جہاد میں سست نہ ہونے دیا جائے۔ میرے بھائیو!… کام بہت عظیم اور بڑا ہے اور ہم بہت چھوٹے ہیں۔ اس فرق کی تلافی کا واحد ذریعہ ’’اللہ اور اس کے رسول سے شدید محبت ہے‘‘۔ یہ محبت اگر ہمیں نصیب ہوگئی تو ہر منزل آسان اور ہر راستہ مختصر ہوجائے گا۔ اللہ پاک مجھے اور آپ کو اپنی محبت اور شرح صدر نصیب فرمائے۔ ہم میں سے جو یہ سوچ کر جماعت میں ہیںکہ کچھ عرصہ رہیں گے، پھر دیکھیں گے، ایسے لوگ اپنا وقت ضائع کررہے ہیں اور اگر وہ کسی ذمہ داری پر ہیں تو ظلم کررہے ہیں۔ یہاں کامیابی اور ترقی ان کو ملتی ہے جو کشتیاں جلا کر آتے ہیں۔ ریاض حسین اور سب فدائی ساتھیوں کا یہ پیغام میرے اور آپ کے نام ہے۔ آپ ایک نظر شہداء کے مسکراتے چہروں پر اور دوسری نظر ان لوگوں کے تھکے، ہارے، شرمندہ چہروں پر ڈالیں، جنہوں نے شہرت، مال، سیاست، مستقبل یا جھوٹی غیرت کیلئے دین کا یہ عظیم کام چھوڑا۔ آپ کو شرح صدر اور بے اطمینانی کا انجام نظر آجائے گا۔ یہ جماعت اللہ پاک کیلئے ہے۔ اس میں کسی کا ذاتی مفاد نہیں ہے۔ رمضان میں جتنا فنڈ ہوا اس میں 1 پیسہ بھی ہمیں نہیں ملا۔ یہ سب دین کے کاموں پر لگا اور انشاء اللہ لگے گا۔ آپ سوچیں کہ آپ کے جمع کردہ مال سے اسلام کے فدائی جب آخری ناشتہ تناول فرماتے ہیں تو آپ پر کتنی رحمت برستی ہوگی۔ وہ آپ کو دعائیں دے کر جاتے ہیں کہ آپ کی محنت کی بدولت ان کو نہ کرائے کی فکر، نہ سامان کی۔ سبحان اللہ، سبحان اللہ۔ اسی مال سے مساجد بنتی اور آباد ہوتی ہیں اور اسی مال سے شہداء اور اسیران کے گھروں کا چولہا جلتا ہے اور پھر جن مسلمانوں تک آپ کلمہ، نماز اور جہاد کی دعوت پہنچاتے ہیں ان کے تکمیل ایمان میں اور اعمال میں آپ کا کتنا حصہ ہوتا ہے۔ بھائیو! شرح صدر حاصل کرو، ہر گز نہ تھکو اور اللہ پاک سے اپنے تعلق کو مضبوط بنائو۔ آج کے دن سے ایک نئے ولولے کے ساتھ اپنی محنت کا ایک نیا پرجوش آغاز کریں اور شعبان تک ہزاروں لاکھوں مسلمانوں کو اس مبارک کام اور جماعت میں جوڑیں۔ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
اللھم صل علی سیدنا محمد
والسلام
خادم
(جماعت کے بارے میں شرح صدر عظیم نعمت)
19-05-2012
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ شش جہات سے آپ کی حفاظت فرمائیں… اے کراچی کے پیارے بھائیو!اللہ تعالی آپ کے ساتھ ہے… آپ جماعت کی نسبت سے اللہ پاک کے راستے میں ہیں … موت سے یہودی ڈرتے ہیں… موت سے مشرک ڈرتے ہیں… موت سے منافق ڈرتے ہیں… یہ سب اللہ تعالی نے قرآن مجید میں سمجھایا ہے… مومن کے لئے موت حسین لیلیٰ ہے … بھر پور انگڑائیاں لیتی پاکیزہ حسینہ… ہم ان کے غلام اور امتی ہیں جو باربار شہادت مانگتے تھے…  مومن کو موت قریب نظر آتی ہے تو وہ توبہ کرکے جوان ہو جاتا ہے اور اپنے دونوں بازوپھیلا دیتا ہے… موت کے لئے کوئی جگہ نہ پرامن ہے نہ خطرناک… محفوظ علاقوں میں بھی آجاتی ہے … اور وقت نہ آیا ہو تو برستی گولیوں میں بھی نہیں آتی … کراچی کے پیارے بھائیو!مایوسی نہیں، خوف نہیں، گھبراہٹ کی ضرورت نہیں… مجھے معلوم ہے آپ ظلم کا شکار ہیں … تو پھر طائف کو یاد کریں … احد کو یا دکریں… ارے بھائیو!مومن کی زندگی عشق کا امتحان ہے… ایسے حالات میں ہمت انسان کے سارے گناہ معاف کرادیتی ہے…  جووقت موت کا لکھا ہے وہ جب بدل نہیں سکتا تومرنے سے پہلے کیوں مریں ؟… آپ میں سے کچھ زخمی اور کچھ گرفتار ہیں … حالانکہ کراچی کی قتل و غارت میں آپ کاکوئی حصہ نہیں … آپ تو اس شہر کی امان ہیں … اٹھو!اور اپنے سچے استغفار، سچی توبہ اور سچی آہ و دعا سے اس شہر کے حالات بدل ڈالو… اپنے خالص دینی کام کوتیز کردو… کسی گرفتاری کا خوف نہ کھائو … لوگ چوری کرکے بھی جیل چلے جاتے ہیں… سب ساتھی آپ کے لئے دعا گو ہیں… پیارے بھائیو!باقی باتیں انشاء اللہ کل
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(خاص برائے اہلیان کراچی)
04/09/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے اپنے عقلمند بندوں کی یہ علامت ارشاد فرمائی ہے کہ وہ جب اچھی بات سنتے ہیں تو فوراً اس پر عمل کرتے ہیں… جماعت کی دینی ترقی اور حفاظت کے لئے درج ذیل تین امور نافذ کیے جارہے ہیں… 1… جماعت کے تشکیل والے تمام ساتھیوں پر… مضاربت اور دیگر کاروبار کی طرف لوگوں کو دعوت دینے کی حتمی پابندی عائد کی جارہی ہے… آپ کا کام لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف اور قربانی کی طرف بلانا ہے، نہ کہ دنیا داری کی طرف… دنیا داری کی طرف بلانے والے بے شمار ہیں… آپ کسی مضاربت یا کاروبار کا اشتہار یا ضامن نہ بنیں… 2… جماعت کے جو ساتھی کسی جماعتی کام سے دوسرے علاقے میں جاتے ہیں،وہ اپنا جماعتی کام نمٹا کر واپس چلے جائیں… وہاں سیر سپاٹوں اور تفریحات میں اپنا اور مقامی ساتھیوں کا وقت اور جماعتی وسائل ضائع نہ کریں… پہلے یہ عادت چند افراد کی تھی مگر اب یہ عمومی وباء بنتی جارہی ہے… اس لئے اصلاح احوال کی خاطر پابندی عائد کی جارہی ہے… البتہ جہاد اور جماعت کے مفاد میں ملاقاتیں ہوں تو وہ مستثنیٰ ہیں… 3… جماعت کے جن ساتھیوں کے ذاتی کاروبار ہیں وہ اپنے کاروبار جماعت سے بالکل الگ رکھیں… ان میں جماعتی افراد,سواریاں یا وسائل ہرگز استعمال نہ کریں… کچھ اجرت یا کرایہ دے کر بھی نہیں… ماضی میں اس غلطی کی وجہ سے کئی افراد جہاد سے محروم ہوچکے ہیں… اس لئے حتمی پابندی عائد کرنا لازم ہے… جماعت کے ان مخلص ساتھیوں سے جن کی جملہ ضروریات کی کفالت جماعت کرتی ہے،ان سے دردمندانہ گزارش ہے کہ جماعت میں کاروباری ماحول ہرگز نہ بننے دیں… اور وہ افراد جو دین کے کام کے لئے دنیا چھوڑ کر آتے ہیں، ان کو واپس دنیا میں نہ لگائیں… جن کو کاروبار کرنا ہو جماعت سے بالکل الگ اپنے وسائل سے کریں… تب ترقی ہوگی ان شاء اللہ
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(جماعت میں تین امور کی تنفیذ)
16/10/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ بڑے مہربان ہیں… رحیم ہیں،کریم ہیں… یہ ان کی نصرت ہے کہ’’جماعت‘‘کا کام الحمدللہ تیزی سے ترقی کررہا ہے… اور ہمارے تصور سے بھی زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے… جو ساتھی اخلاص اور مکمل شرح صدر سے چل رہے ہیں ان کا نامہ اعمال خوب وزنی ہورہا ہے… اور وہ عجیب دینی اور روحانی ترقی کررہے ہیں… ماشاء اللہ،لاقو ۃالاباللہ… غور سے سوچیں! ہمیں آج کے دن اللہ تعالیٰ نے ایک ایمان والی جماعت عطا فرمائی ہے۔ہمیں چاہیے کہ ہم آج کا دن اس میں مکمل شرح صدر ,جوش و جذبے اور شکر گزاری کے ساتھ کام کریں… کل کیا ہوگا؟کل کون ہوگا کون نہیں؟کسی کو علم نہیں… تو  کل کے وساوس کو اپنے اوپر مسلط کرکے… اپنا’’آج‘‘کیوں خراب کریں؟… الحمدللہ مسجد سے لیکر محاذ تک جماعت کا کام ٹھاٹھیں مار رہا ہے… کوئی پھیکا نہ رہے،کوئی خود کو پنشن والا نہ سمجھے… اللہ تعالیٰ کا شکر کریں اور نعمت کی قدر کریں… آج جمعرات ہے… حضرت سید بادشاہ مغرب سے جلوہ افروز ہوں گے… ہم ان کی قدر کریں گے تو وہ ہمیں اپنے ساتھ جنت میں لے جائیں گے ان شاء اللہ… حدیث شریف کا مفہوم ہے… جمعۃ المبارک قیامت کے دن بہت حسین وجمیل شکل میں پیش ہوں گے اور وہ اپنی قدر کرنے والوں کو اپنے ساتھ جنت میں لے جائیں گے… اسی لئے تو ہم ’’مقابلہ حسن‘‘سجاتے ہیں… و الحمدللہ
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(جماعت کی اہمیت ومقابلہ حسن)



 19/10/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمتوں میں سے ایک انمول نعمت’’دین کے کام کی توفیق‘‘ہے… یہ عظیم القدر نعمت ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی… جن کو نصیب ہے وہ اس پر دل سے شکر ادا کرتے رہیں… آج جب ’’راولاکوٹ‘‘آزاد کشمیر میں جماعت کی صوبائی تشکیل کا اعلان ہورہا تھا تو… برادر محترم حافظ کمانڈر سجاد خان شہید رحمۃ اللہ علیہ بہت یاد آئے۔ ان کی تمنا تھی کہ راولاکوٹ میں دین کا کام پھیلے اور جہاد کی محنت مضبوط ہو… اسلام میں علاقہ پرستی ممنوع ہے… مگر اپنے علاقے سے محبت اور وہاں دین کے کام کی بہاریں اٹھانے کا جنون،بہت پسندیدہ عمل اور ایمان کا تقاضا ہے… سجاد بھائی بھی یہی چاہتے تھے… اور آج الحمدللہ جماعت کا جھنڈا… کلمہ طیبہ,نماز اور جہاد فی سبیل اللہ کی دعوت لیکر ایک نئے عزم کے ساتھ آزاد کشمیر میں لہرایا ہے… اور شہید کی کرامت دیکھیں کہ علمبرداری کی سعادت ’’راولا کوٹ‘‘ کے حصہ میں آئی ہے… سجاد شہیدؒ کو مبارک،آزاد کشمیر کو مبارک… ادھر الحمدللہ اندرون سندھ کو بھی مستقل جماعتی صوبہ بنا کر… وہاں بھی ایک نئے عزم اور نئے جذبہ کے ساتھ کام کا آغاز ہوچکا ہے… سندھ والوں کو مبارک… اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ یہ دونوں علاقے دین اسلام کی مبارک گود میں وفا دار مسلمانوں اور فدایان اسلام کے جم غفیر کو جمع کردیں گے، ان شاء اللہ
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(دونئے جماعتی صوبے اور نئی تشکیلات)
 20/10/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہماری ’’عمر‘‘ کا آخری حصہ پہلے حصے سے زیادہ بہتر بنائیں… آمین… ہجری سال 1435اپنے اختتام پر ہے… یعنی ہماری عمر کا ایک اور سال بیت گیا… اب معلوم نہیں کتنے دن یا منٹ کی زندگی باقی ہے… اچھا ہوگا کہ اب ہم اپنے اگلے گھر کی فکر کریں اور دنیا کی فکریں بہت کم کر دیں… افسوس کہ بہت سے مجاہدین جنہوں نے اپنی زندگیاں ’’جنت‘‘کے بدلے بیچ دی تھیں، اب بازاروں میں گم ہورہے ہیں… پلاٹوں کے جھگڑوں میں وقت لگا رہے ہیں… اور دنیا کے چکروں میں پھنس رہے ہیں… کیا یہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کیے ہوئے اپنے سودے سے’’بے وفائی‘‘نہیں؟… بھائیو!ان چیزوں سے کچھ ہاتھ نہیں آتا۔ یہ دنیا کا فریب اور دھوکہ ہے… وہ جو  کل وقتی جہاد میں تھے اب کاروباروں میں پھنس رہے ہیں۔وہ خود پر ظلم نہ کریں… انہوں نے اگر توبہ نہ کی تو نہ جہاد کے رہیں گے، نہ کاروبار کے رہیں گے… کل کوئی یہ نہ کہے کہ ہمیں کسی نے سمجھایا نہیں تھا… کاروبار حرام نہیں مگر آپ نے تو خود کو وقف کردیا تھا… حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بھی کاروبار کرتے تھے، مگر وہ اپنے عہد پر بہت پختہ تھے… وہ دنیا کا کام بھی دین کے لئے کرتے تھے… وہ شریعت کے پابند تھے۔وہ جب روئے زمین کے خلیفہ بن گئے… تب بھی انہوں نے کسی سے اپنی رقم وصول کرنے کے لئے اسے اغواء نہیں کیا… زمانے کا خلیفہ اپنی زرہ ایک یہودی سے وصول کرنے کے لئے عدالت میں حاضر ہوا… تاکہ دین کی طاقت، دین ہی کے لئے استعمال ہو، اپنے مال اور اپنی ذات کے لئے نہیں… بھائیو!اللہ کے لئے دل کی ہمدردی سے کی ہوئی میری اس وصیت کو قبول کریں۔میں آپ کے لیے اپنے دل میں سوائے خیر خواہی اور قلبی محبت کے اور کچھ نہیں رکھتا… نہ حسد، نہ تنگی، نہ نفرت، نہ سازش… یہ وصیت قبول کرینگے تو سب سے پہلے خود آپ کا بھلا ہوگا… پھر آپ کی اولاد کا،دین کا، جماعت کا اور امت کا… ہاں!  جو پہلے سے کاروبار اور ملازمت کرتے ہیں اور جز وقتی جماعت کا کام کرتے ہیں وہ شریعت کی پاسداری کرتے ہوے کاروبارکرتے رہیں
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
 (مجاہدین کے لئے ایک اہم وصیت)
23/10/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ایمان کامل کی دائمی حلاوت مجھے اور آپ سب کو نصیب فرمائے… آج جمعرات ہے… مغرب سے سیدالایام جمعۃ المبارک تشریف لائیں گے… درود و سلام کے حسین ہدایا،سورہ کہف کی… کہف الامان… جمعہ نماز میں بھاگ بھاگ کر ذکر اللہ کی طرف جلدی اور مسابقت،غسل کی تراوٹ… خوشبو کی حلاوت… دعاؤں کے پرسکینہ جھونکے… انفاق فی سبیل اللہ اور صدقہ کے ذخیرے… جمعہ والی شہادت کی میٹھی دعا… اپنے محبوب رب سے ملاقات کا شوق اور ولولہ… اہل دل کو مبارک
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(مقابلہ حسن وجمعہ شریف)

14/11/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے کراچی کے کام کو اس سال دس گنا ترقی عطا فرمائے… یہ آج جمعہ کی دعا ہے… کراچی والے پیارے بھائیوں سے چار وعدے ہوئے تھے… 1… کام کی خود نگرانی… الحمدللہ وہ جاری ہے۔ اس میں اب ان شاء اللہ مزید تیزی آئے گی… 2… کراچی کی جماعتی طور پر دو صوبوں میں تقسیم… 3… کراچی کے لئے دو ایسے منتظم جو کراچی کے کام کے لئے خاص ہوں… رکن شوریٰ ہوں… اور ان پر کوئی اور جماعتی ذمہ داری نہ ہو… 4… دورہ اقامت کا آغاز… ارادہ تھا کہ دورہ اقامت اس ہفتہ سے شروع ہو، مگر مشورہ آیا کہ پہلے دو منتظم اپنا اپنا کام اورعلاقہ سنبھال لیںپھر ان شاء اللہ دورہ اقامت شروع ہو… اب انشاء اللہ پرسوںیعنی اتوارکے دن ظہر کی نمازبعددو منتظمین کا اعلان ہوگا… تاریخ یاد رہے… 22محرم… 1436… 16 نومبر اتوار کا دن… اہل ایمان کا جذبہ، ایمانی کے ساتھ پرجوش اجتماع… کراچی کے تمام ساتھی بھرپور شرکت کریں… صرف اپنے اللہ جی کے لئے… خاص اپنے محبوب رب تعالیٰ کے لئے… اللہ،اللہ،اللہ
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(اجتماع کراچی برائے تشکیلات)
 15/11/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کو’’عقل سلیم‘‘عطا فرمائے… ایک مسلمان انگریزی فرفر بولتا ہو… پڑھتا ہو… مگر’’قرآن عظیم الشان‘‘کو نہ پڑھ سکتا ہو… یا ٹھیک نہ پڑھتا ہو… ایسے شخص کو کیا کہیں گے؟… جاہل،ان پڑھ،محروم،یا کم عقل… جی ہاں!کم عقلی ہی تو ہے کہ… دو،چاردن کام آنے والی چیز پڑھ لی… اور ہمیشہ کام آنے والی چیز نہ پڑھی… درست انگریزی سیکھنے میں کئی سال لگتے ہیں، جب کہ’’قرآن مجید‘‘بہت آسانی سے نصیب ہوجاتا ہے… کراچی کے سب ساتھی کل ظہرکی نماز مسجد بطحٰی میں ادا کریں… بلوچستان کے ذمہ دار بھی وقت پر پہنچ جائیں… دین کے دیوانوں کا اجتماع ہے… ایسے اجتماع پر’’مغفرت‘‘برستی ہے
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(اجتماع کراچی برائے تشکیلات)
04/12/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب سے اپنے دین کا مقبول کام لے لے… اچھے خیالات بھی نعمت ہیں… خیال آتا ہے کہ کراچی کے دورہ تربیہ میں تعداد مستقل پانچ سو تک ہوجائے گی،ان شاء اللہ… لاکھوں مسلمان جہاد کی تربیت سے اپنے ایمان کو مضبوط کریں گے، ان شاء اللہ… اور شہداء بالاکوٹ کا فیض ہزارہ ڈویژ ن سے شاہراہ قراقرم تک آنکھوں سے نظر آئے گا،ان شاء اللہ… مبارک ہو! طویل فکر اور مشورہ کے بعد کل جماعت کے نئے صوبہ کا اعلان ہورہا ہے… دن جمعہ مبارک کا… صوبہ کا نام، صوبہ سید احمد شہیدؒ ہزارہ ڈو یژن… اعلان کا مقام مانسہرہ… منتظم کا نام، مجاہد انور زادہ… بِسْمِ اللّٰہِ مَجْرٖھَاوَمُرْسٰھَا… ہزارہ بونیر سے گلگت تک… کلمہ طیبہ،اقامت صلٰوۃ،اقامت جہاد کی دعوت… یا اللہ مدد،یا اللہ قبولیت… بسم اللہ،بسم اللہ،بسم اللہ… آج مغرب سے سید الایام جمعہ شریف تشریف لاتے ہیں… ان کا اکرام کریں… خدمت کریں… ان کو ہدیہ پیش کریں… ان سے دائمی تحفے لیں… مقابلہ حسن جمائیں… رحمتیں پائیں
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(نیا جماعتی صوبہ وجمعہ شریف)
14/03/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے موت اور زندگی کو پیدا فرمایا ہے تاکہ… انسانوں کو آزمائے کہ اچھے اعمال والا کون ہے… بھائیو! آج کتنے لوگ مرے ہوں گے؟… صبح سے جنازوں کے اعلانات ہو رہے ہیں… آج کئی لاکھ افراد مر گئے اور شام تک مزید کئی لاکھ مر جائیں گے… ان کے مرنے سے کیا فرق پڑا؟ سورج اسی طرح نکلا ہے…  زمین بھی قائم ہے… اسی طرح ہم بھی مر جائیں گے۔ کوئی فرق نہیں پڑے گا… یہ انسان کا جھوٹا تکبر ہے کہ خود کو بڑا اہم اور بڑا ضروری سمجھتا ہے… اور خیال کرتا ہے کہ بہت سے کام مجھ سے چل رہے ہیں… مگر جب مر جاتا ہے تو پتا چلتا ہے کہ… سب کام اس کے بغیر بھی چل رہے ہیں… اور اچھے چل رہے ہیں… عقلمند انسان وہ ہے جوکام کو اپنا محتاج نہیں سمجھتا… بلکہ خود کو کام کا محتاج سمجھتا ہے… کہ اللہ پاک مجھ سے کچھ کام لے تاکہ میری ہمیشہ کی زندگی کامیاب ہو… بھائیو! جماعت میں جب کوئی مقبول مہم اٹھتی ہے تو شیطان کو تکلیف ہوتی ہے… وہ فوراً وساوس اور پریشانیوں کا جال بچھاتا ہے… کسی کو بددل کرتا ہے تو کسی کو خوفزدہ… کسی پر سستی کا حملہ تو کسی پر بیماری کا… کسی پر حب دنیا کا اٹیک تو کسی پر نفاق اور شقاق کا… مہم کے مبارک ماحول کو خراب کرنے کے لیے انسانی شکل کے شیطان سرگرم ہوکر… مخلص افراد سے کہتے ہیں، جماعت نے ہمیں کیا دیا؟جماعت نے فلاں کے ساتھ جو کیا وہی تمہارے ساتھ کرے گی… حالانکہ جماعت مسجد کی طرح ہے… عبادت کی جگہ، اللہ کو پانے کی جگہ… آخرت بنانے کی جگہ… مسجد سے حقوق نہیں مانگے جاتے… مسجد کے حقوق اداء کیے جاتے ہیں… جو جماعت میں دنیا بنانے کے لیے آیا وہ ناکام…  جو جماعت میں ظاہری عزت اور پیسہ بنانے کے لیے آیا وہ ناکام… یہی لوگ شور کرتے ہیں، وساوس پھیلاتے ہیں… جو جماعت میں اللہ کے لیے آیا وہ ولی بنا… جو جہاد کے لیے آیا وہ مجاہد اور شہید بنا… جو اصلاح کے لیے آیا اس کو توبہ نصیب ہوئی… ایک طرف ہزاروں شہداء مسکرا کر کہہ رہے ہیں… جماعت نے ہم پر احسان کیا… دوسری طرف چند دنیا پرست کہہ رہے ہیں جماعت نے ہم پر ظلم کیا… اب آپ کس کی مانیں گے؟… بھائیو! جب کسی مبارک مہم میں اترو تو… معوذتین کا خاص اہتمام کرو… اور اپنے کانوں پر غیبت حرام کر لو… تب اللہ تعالیٰ کام لیں گے… نصرت دیں گے اور کامیابی قدموں میں گرے گی، ان شاء اللہ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(ایک شیطانی فتنہ)
16/03/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے تین افراد کے لیے دو باتوں کی ضمانت دی ہے… جب ضمانت دینے والا اللہ ہو تو پھر اس سے پکی بات اور کیا ہو سکتی ہے؟ جن تین افراد کے لیے ضمانت ہے وہ یہ ہیں
1: جو گھر میں داخل ہو کر سلام کرتا ہو۔
2: جو مسجد جاتا ہو۔
3: جو جہاد میں نکلا ہو۔
ان کے لیے دو باتوں کی ضمانت ہے
1: اگر زندہ رہے تو رزق ملے گا اور وہ کافی ہوجائے گا۔
2: اگر مر گئے تو جنت میں جائیں گے۔
حدیث صحیح ہے ۔ ’’الترغیب و الترھیب‘‘ میں بھی موجود ہے… اللہ تعالیٰ تینوں کاموں کی توفیق… اور دونوں نعمتیں ہم سب کو عطاء فرمائے، اٰمین۔  
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(دو نعمتیں)
17/03/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو ’’غلبہ‘‘ عطاء فرمائے… مساجد کے لیے مستقل مہم اس لیے چلائی تاکہ… اللہ تعالیٰ کے باعظمت گھر پر وہی رقم خرچ ہو جو… مساجد کے لیے ہی دی گئی ہو…  ہم جہاد فنڈ سے مساجد نہیں بناتے… جہاد کا پیسہ جہاد پر ہی لگے… اس کی سخت تاکید کی جاتی ہے… مال اور مدات میں احتیاط کا معاملہ بہت ضروری ہے… مال ہی اس امت کا بڑا امتحان ہے… جو حرام اور خیانت سے نہ بچتا ہو اسکا کوئی عمل قبول نہیں… مال کی حرص اور لالچ مسلمان کے دین کو ذبح کر دیتی ہے… اجتماعی اموال میں خیانت بڑا گناہ اور قیامت کی بری علامات میں سے ہے… سورۃ مائدہ کی آیت 3 کی تفسیر میں لکھا ہے… جب مسلمان حلال کا سختی سے التزام کرتے ہیں اورحرام سے بچتے ہیں تو… کافر ان سے مایوس ہو جاتے ہیں کہ… ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے… ہم ان کو شکست نہیں دے سکتے… مجاہدین جب مال سے بے رغبت ہوتے ہیں تو فتوحات اور مال ان کے قدموں میں گرتے ہیں… لیکن جب ان میں بھی مال کی ہوس آ جائے تو ان کا کام رک جاتا ہے اور ان کے قدم پیچھے ہٹنے لگتے ہیں… آپس میں مال کے جھگڑے، مال کی وجہ سے عدم اطاعت، مال کے الزامات، اجتماعی مال میں خیانت اور مالدار طرز زندگی کا شوق… یہ سب مجاہدین کے لیے خطرناک ہیں… الحمدللہ امانت داری کے نظام کی برکت سے… اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا… اور اربوں روپے کی مساجد اپنے فقیر بندوں کے ہاتھوں بنوا دیں… یااللہ! شکر… الحمدللہ، الحمدللہ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مساجد مہم/ اجتماعی اموال میں احتیاط)
10/01/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے راستے میں… اللہ تعالیٰ کے بندوں کو… جب تکلیف اور آزمائش کا سامنا ہو… تو وہ کیا کریں؟؟… اللہ تعالیٰ نے سمجھایا کہ ایسے حالات میں وہ ایک کام کریں… اور تین کام نہ کریں… بھاگیں نہ… جھکیں، دبیں نہ… کمزوری نہ… حاضر یا اللہ!… اور کریں کیا؟ یہ دعاء پڑھیں… ’’ رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِیْٓ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْن‘‘ … یعنی سچا استغفار، سچی توبہ اور اللہ سے ثابت قدمی کی التجاء… نصرت کی بھیک… حاضر یااللہ!… اس پر ملے گا کیا؟ اس پر اللہ تعالیٰ کی محبت ملے گی… واہ! اللہ تعالیٰ کی محبت پر سب کچھ قربان…  یااللہ! یااللہ!…
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مشکل حالات کا طرز عمل)

15/02/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ تمام اسیر رفقا کو باعزت رہائی عطاء فرمائے… ڈیرہ غازی خان کی ظالم انتظامیہ نے پنجاب حکومت کی سکھوں والی پالیسی کے تحت… کئی اللہ والوں کو گرفتار کر لیا ہے… مولانا مجاہد عباس، مولانا مدثر جمال سمیت کئی دین کے دیوانے جو لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دے رہے تھے… ایسی حالت میں آزمائش کا آنا بھی نعمت ہے… یہی اعمال اور قربانیاں آخرت میں بڑی کام آئیں گی، انشاء اللہ… تمام اہل ایمان دیوانے بے خوف ہو کر اپنا ’’حق‘‘ کام کرتے رہیں…  جماعتی صوبوں کے نئے مبارک ناموں کا اعلان کیا جا رہا ہے
1: جنوبی پنجاب… صوبہ سیدنا عمر الفاروق رضی اللہ عنہ
2: شمالی پنجاب… صوبہ سیدنا عثمان ذی النورین رضی اللہ عنہ
3: کراچی شرقی… صوبہ سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ
4: کراچی غربی… صوبہ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ
5: بلوچستان… صوبہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ
6: آزاد کشمیر… صوبہ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ
باقی تین صوبوں کے ناموںکا اعلان پہلے ہو چکا ہے… اور ایک صوبہ بننا باقی ہے… آج کے بعد جماعت کے تمام کاغذات و اجلاسات میں یہی نئے مبارک نام… علاقے کا حوالہ دیئے بغیر استعمال ہوں گے… انشاء اللہ… الحمدللہ 7 نئی مساجد کی فہرست حتمی ہو چکی ہے… یہ 7 مساجد رمضان المبارک تک تعمیر کرنی ہیں… انشاء اللہ… کل ان کا اعلان کر دیا جائے گا… انشاء اللہ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(جماعتی صوبوں کے نئے مبارک نام)
16/02/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی مساجد وہی لوگ ’’تعمیر‘‘ اور ’’آباد‘‘ کرتے ہیں… جو اللہ تعالیٰ پر اور آخرت پر ایمان رکھتے ہیں… اور اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے… مساجد کی تعمیر اور آبادی ’’ایمان‘‘ کی علامت ہے… اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اس سال جو سات مساجد تعمیر کرنی ہیں… وہ یہ ہیں۔
1: جامع مسجد سیدنا حسن رضی اللہ عنہ/ تلہ گنگ
2: جامع مسجد سیدنا حسین رضی اللہ عنہ/ ڈیرہ اسماعیل خان
3: جامع مسجد سیدنا امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ/ صادق آباد
4: جامع مسجد سیدنا اویس قرنی رضی اللہ عنہ/ گوجرانوالہ
5: جامع مسجد عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ/ اسلام آباد
6: جامع مسجد سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ/ شرنگل کو ہستان
7: جامع مسجد حاجی بہرام خان شہید/ ثمر باغ
ان سات میں سے ایک مسجد جماعت کی صوبائی انتظامیہ مقامی چندے سے تعمیر کر رہی ہے…  جبکہ باقی چھ مساجد کی رقم ’’مرکز‘‘ نے اداء کرنی ہے… جو تقریباً دو کروڑ روپے بنتی ہے… اللہ تعالیٰ کا مقدس گھر تعمیر کرنے میں میرا اور آپ کا کچھ مال لگ جائے تو کتنی بڑی سعادت ہوگی… ہم سب آج ہی نیت باندھ لیں… توفیق دینے اور قبول فرمانے والا تو اللہ تعالیٰ ہے… اللہ، اللہ، اللہ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(سات نئی مساجد کی تعمیر کا اعلان)
26/02/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’حلال‘‘ نصیب فرمائے… اور ’’حرام‘‘ سے بچائے… حرام مال دنیا میں جہنم کا ٹکٹ ہے۔ حرام مال ذلت ہے، محرومی ہے، بیماری ہے، آفت ہے، عذاب ہے… حرام مال خنزیر کا گوشت ہے… اور سب سے بڑھ کر یہ کہ حرام مال اللہ تعالیٰ کے ناراض ہونے کی علامت ہے… وہ سود ہو یا رشوت، چوری ہو یا خیانت… ڈاکہ ہو یا ملاوٹ… وہ اجتماعی مال میں دست درازی ہو… یا کسی شیطانی تاویل سے حرام کو حلال بنانے کی کوشش… ہر حرام مال انسان کو اللہ سے دور اور آگ کے قریب کر دیتا ہے… امام قرطبیؒ نے ایک شعر لکھا ہے… ’’متقی وہ نہیں جو اللہ سے ڈرے… مگر اسکا کھانا پینا پاک نہ ہو‘‘… جی ہاں! حرام مال کا استعمال ہو تو نہ عبادت قبول، نہ دعاء مقبول… اس لیے مومن کی علامت یہ ہے کہ وہ حلال، حرام میں باریکی سے فکر کرتا ہے… اور اس بارے مشقت، تکلیف اور محنت اٹھاتا ہے… جبکہ منافق کہتا ہے کہ ’’یار! کھاؤ پیو، کچھ نہیں ہوتا، سب کھا رہے ہیں‘‘… اے ایمان والو!… رو رو کر اللہ تعالیٰ سے حلال مانگو اور حرام سے بچنے کی التجاء کرو… جمعہ شریف کے دن کی خاص دعاء… ’’اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ‘‘… آج مغرب سے جمعہ محترم تشریف لا رہے ہیں… مقابلۂ حسن سجائیں… حلال کا التزام کریں، اجتماعی اموال میں سخت احتیاط کریں… یاد رکھیں!… جو حلال کا پکا عزم کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو زمین و آسمان کی برکتیں عطاء فرماتا ہے… اس کے اعمال اور دعاؤں کو قبولیت بخشتا ہے… اور اس سے اپنے دین اور جہاد کا نہ مٹنے والا مقبول کام لیتا ہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(حرام سے اجتناب اور حلال کا التزام/ مقابلۂ حسن)
09/04/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ان تمام لوگوںکو ہدایت عطاء فرمائے… جو خود کو مسلمان کہتے ہیں مگر… جہاد فی سبیل اللہ کا انکار کرتے ہیں… اللہ تعالیٰ کافریضۂ جہاد یعنی قتال فی سبیل اللہ… یہ لوگ بہت خطرہ میں ہیں… جہاد کا انکار دین، قرآن، شریعت اور سیرت کا انکار ہے… کم از کم درجہ میں ہر مسلمان پر اس معاملہ میں دو باتیں لازم ہیں… پہلی یہ کہ وہ جہاد یعنی قتال فی سبیل اللہ کو اسلام کا فریضہ مانے… اور دوسری یہ کہ وہ بھرپور محنت کرے کہ اس کی ذات سے جہاد کو نقصان نہ پہنچے… یاد رکھیں! جہاد فی سبیل اللہ سے دین کے ہر شعبہ کو قوت ملتی ہے… اس لیے جو جہاد میں خرچ کرتا ہے اس کو پورے دین پر خرچ کا اجر ملتا ہے… یہ مقام کسی اور کام پر خرچ کرنے کا نہیں… جو جہاد میں پہرہ دیتا ہے وہ پورے دین کی چوکیداری کرتا ہے… ایک چھوٹی سی مثال لیں… ایک فدائی دیوانہ مجھے قرآن مجید کا نسخہ ہدیہ دے گیا… سوچا اس نسخہ پر کچھ کام کروں جو اس کے بھی کام آئے اور میرے بھی… الحمدللہ اس پر… آیات توبہ و استغفار… کا ابتدائی کام ہوگیا… اس سلسلہ کا ایک نادر مضمون دو ہفتہ سے رنگ و نور میں آ رہا ہے… امید ہے سب کو فائدہ پہنچے گا، ان شاء اللہ… اس کام کی میٹھی داستان پھر کبھی… آج بس ایک بات… کراچی والے بعض اوقات حالات سے مایوس ہوجاتے ہیں… ان سے پوچھنا تھا کہ شہید کی لاش دیکھ کر… شہادت کی طرف لپکنا چاہیے یا شیطان کی طرف؟… مغرب سے مقابلۂ حسن یاد رہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(اہمیت جہاد)
20/04/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ اپنی ’’مخلوق‘‘ میں سے بعض کو بعض پر ’’فضیلت‘‘ اور ’’اخلاص‘‘ عطاء فرماتے ہیں… مثلاً اللہ تعالیٰ نے انسانوں میں سے اپنے انبیاء اور رسولوں کو فضیلت عطاء فرمائی… پھر تمام رسولوں میں سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کو سب پر فضیلت بخشی… دنوں میں سے ’’جمعہ‘‘ کو…  راتوں میں سے ’’لیلۃ القدر‘‘ کو…  زمین کے ٹکڑوں میں سے ’’مساجد‘‘ کو…  اور بارہ مہینوں میں سے ’’رمضان‘‘ اور ’’اشہر حرم‘‘ کو فضیلت عطاء فرمائی… ’’اشہر حرم‘‘ یعنی حرمت والے مہینے چار ہیں… ان چار میں سے ایک ’’رجب‘‘ آج مغرب سے شروع ہو رہا ہے… اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبَ وَ شَعْبَانَ وَ بَلِّغْنَا رَمَضَانَ… جن کو اللہ تعالیٰ عظمت اور عزت دے… ان کی عظمت اور عزت کو تسلیم کرنا، قبول کرنا اور بجا لانا یہ ایمان اورعقل کی علامت ہے… پس حرمت والے مہینے ’’رجب‘‘ کا احترام کریں… اور احترام یہ ہے کہ ہم سب گناہوں سے بچیں…  اور نیکیاں کچھ بڑھا دیں… ویسے بھی ’’رجب‘‘ آتے ہی رمضان المبارک کی خوشبو آنا شروع ہو جاتی ہے… سخت گرمی کے موسم میں ’’دین کے دیوانے‘‘ عشر مہم کے لیے نکلے ہیں… ایک فرض کو زندہ کرنے اور دوسرے فرض کی خدمت کرنے… ان سب کو دل کی گہرائی سے سلام اور ڈھیروں دعائیں
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(احترام رجب)
23/04/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے احسانات بے شمار ہیں… الحمدللہ! اس سال ’’چالیس مقامات‘‘ پر ’’دورات تفسیر‘‘ کی ترتیب ہے، ان شاء اللہ… دین کے دیوانوں کو… ایک سے چالیس تک پہنچنا مبارک ہو… الحمدللہ! دین کے اہم شعبے اور فریضے کی کئی کلاسیں اس وقت جاری ہیں… وہ بھی آپ سب کو مبارک ہو… مقابلۂ حسن کی کارگزاری حیرت انگیز ہے… بلا مبالغہ کروڑوں بار درود و سلام پڑھا جاتا ہے… حسن کے یہ باغات بھی آپ کو مبارک ہوں… جماعت کے مدارس سے اس سال بھی علماء اور حفاظ کی اچھی خاصی تعداد تیار ہوئی… علم و قرآن کی یہ خدمت بھی مبارک ہو… الحمدللہ! ’’الیٰ مغفرۃ‘‘ کتاب کے لیے ارادے آنا شروع ہو گئے… کتاب چھپنے میں مہینہ یا ڈیڑھ مہینہ لگ سکتا ہے… شوق اور مبارک نیت برقرار رکھیں… ہوا چل پڑی ہے، بادل آنے والے ہیں… پھر بارش برسے گی… رجب کا مہینہ خوشخبری والی ہوا ہے… شعبان بادل ہے اور رمضان بارش… جو ہوا اور بادل سے ٹھیک جڑے گا وہی بارش سے سیراب اور مستفید ہوگا…اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبَ وَ شَعْبَانَ وَ بَلِّغْنَا رَمَضَانَ… آج مغرب سے جمعہ شریف اور مقابلۂ حسن یاد رہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(دوراتِ تفسیر/ رجب و شعبان)
02/05/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ نے ’’نکاح ‘‘ کو ایمان کی تکمیل کا ذریعہ بنایا ہے۔ اور مسلمانوں کو ہر طرح کی زبانی،کلامی، نظری، قلبی اور جسمانی ’’بے حیائی‘‘ سے منع فرمایا ہے۔ اس لئے اے مسلمانو! نکاح کو آسان کرو اور بے حیائی کا ہر دروازہ بند کردو… جماعت کا ’’شعبہ احیاء سنت‘‘ سالہا سال سے ’’سنت نکاح‘‘ کیلئے مسلمان گھرانوں کے درمیان رابطے کا کام کر رہا ہے۔ اور یہ کام محض اللہ تعالیٰ کی رضاء کے لئے کیا جاتا ہے… اب اس شعبہ کی طرف سے رشتوں کے اعلانات بذریعہ موبائل پیغام بھی جاری کئے جائیں گے… اہل جماعت شرعی حدود میں رہتے ہوئے، پردہ، حیا اور تقویٰ کی پاسداری کرتے ہوئے، اس شعبہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(شعبہ احیائے سنت کے بارے میں پیغام)
20/06/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ ہمیں ظالم بننے سے… اور مظلوم ہونے سے بچائے… اللہ تعالیٰ سے یہ دعاء مانگتے رہنا چاہیے۔ حدیث شریف میں پوری دعاء آئی ہے… گمراہ ہونے… دوسروں کو گمراہ کرنے… پھسلنے یا دوسروں کو پھسلانے… ظلم کرنے، ظلم جھیلنے، جہالت کرنے، جہالت کا نشانہ بننے سے… اللہ تعالیٰ کی پناہ… ایک چیونٹی کی زبان سے ایک زبردست علمی نکتہ بیان ہوا… جو اللہ تعالیٰ کو پسند آیا… انعام کے طور پر اسے ’’کلام اللہ‘‘ کا حصہ بنایا اور چیونٹی کو سورۃ کا نام بنا دیا… اَلنَّمَل… وہ علمی نکتہ یہ تھا کہ… حضرات انبیاء علیہم السلام کا لشکر جان بوجھ کر کسی چیونٹی پر بھی ظلم نہیں کرتا… سبحان اللہ! کیسا سچا اور کیسا گہرا نکتہ ہے… دنیا میں جس کو بھی طاقت ملتی ہے وہ ظلم کرتا ہے، اکڑتا ہے، استحصال کرتا ہے، مگر حضرات انبیاء علیہم السلام کو جتنی بھی طاقت مل جائے وہ ظلم نہیں کرتے… حتیٰ کہ جانوروں پر بھی نہیں… اے چیونٹیو! اپنے بلوں میں گھس جاؤ… کہیں سلیمان اور ان کا لشکر تمہیں روند نہ ڈالے… وَھُمْ لَا یَشْعُرُوْن… یعنی وہ بے خیالی… اور لاعلمی میں تمہیں کچل نہ دیں… جان بوجھ کر تو وہ ایسا نہیں کریں گے… کیونکہ انبیاء علیہم السلام اور ان کے لشکر جان بوجھ کر کسی چیونٹی پر بھی ظلم نہیں کرتے… یہ جملہ بار بار لکھ رہا ہوں تاکہ جیش محمد کو ظلم سے نفرت ہوجائے۔ اللہ آپ کو بہت طاقت دے… شان دے، مگر کسی پر ظلم نہ کرنا… انسان تو انسان جانور پر بھی نہیں… کیونکہ ظلم سے اللہ پاک ناراض ہوتے ہیں… ظلم حرام ہے، ظلم اندھیرا ہے۔
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(ظلم حرام ہے)
13/07/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں… انسان کے لئے ہر ضروری بات سمجھا دی ہے… ایک عجیب قرآنی نکتہ دیکھیں… فرمایا:… نہ ہمیشہ رات رہتی ہے، نہ ہمیشہ دن… اگر اللہ تعالیٰ رات کو ہی ہمیشہ کردے تو کون دن لا سکتا ہے… اور دن کو ہمیشہ کردے تو کون رات لاسکتا ہے؟… یہ اللہ کی رحمت ہے کہ رات، دن آتے جاتے رہتے ہیں… عجیب نکتہ یہ کہ جب رات آجائے تو وہ اپنا وقت پورا کرتی ہے… کوئی ہزار دعاء مانگے، کوئی لاکھ وظیفے کرے… کوئی لاکھ بے چینی دکھائے… رات اپنے وقت پر ہی جاتی ہے… اس لئے رات میں بھی جینا سیکھو، دن میں بھی جینا سیکھو… پاکستان پر کفر پرستی، نفاق اور ظلم کی جو رات پرویز مشرف کے دور سے آئی… وہ رات اب تک جاری ہے… اسلام دشمن خفیہ ایجنسیوں نے… مشرف کو استعمال کیا… تاکہ پاکستان ٹوٹ جائے، بکھر جائے… روس ہو یا امریکہ یہ سب اپنی عبرتناک شکست کا ذمہ دار پاکستان کو سمجھتے ہیں… مشرف نے اس ملک میں خود دہشتگردی کھڑی کی… تاکہ اس کی آڑ میں دینی جماعتوں، دینی اداروں اور دینی شخصیات کو کچلا جاسکے… مشرف چلا گیا… کفریہ طاقتوں نے زرداری لا بٹھایا… وہ کام پورا نہ کرسکا تو لوہار برادران کو لایا گیا… یہ سب امریکہ سے تشکیل پر آتے ہیں… موجودہ حکومت کچھ زیادہ سرگرم ہے… یوں لگتا ہے راجا رنجیت سنگھ کا دور ہو… رات جاری ہے… یقیناً ضرور ختم ہوگی… مگر اندھیرے کے خوف سے ایمان والے اپنے فرائض نہیں چھوڑتے… مغرب، عشاء اور تہجد رات کو ہی ادا کرنی ہوتی ہے… اور پھر فجر آجاتی ہے… اذان گونجتی ہے… اَللّٰہُ اَکْبَر، اللّٰہُ اَکْبَر۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
(ایک قرآنی نکتہ)
27/08/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ سب سے بڑے ہیں، اَللّٰہُ اَکْبَر کَبِیْراً… ہم بہت چھوٹے ہیں… جو بڑا ہے اس کو ’’تکبر اور بڑائی‘‘ کا حق ہے اور یہ اس کو زیبا ہے… اور جو چھوٹے ہیں… ان کی کامیابی’’تواضع‘‘ میں ہے… بندگی میں ہے… انسان ہوکر جو بڑائی اور تکبر کرے وہ برباد ہوجاتا ہے… ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگنی چاہیے… یااللہ! نفس کے تکبر سے بچا… یااللہ! تکبر کی ذلت سے بچا… ہر وہ چیز جو تکبر میں ڈالنے والی ہو فوراً چھوڑ دینی چاہیے… کوئی عہدہ تکبر میں ڈالے تو اسے چھوڑ دیں… ایسے عہدے کا کیا کرنا جو جہنم میں لے جائے۔ شیطان تو ایسا ظالم ہے کہ جوتے اور کپڑے جیسی چیزوں سے بھی انسان کو تکبر میں ڈالتا ہے… جس کو یہ مرض ہو وہ سادہ جوتااور سادے کپڑے پہنے… تاکہ آگ کے انگاروں سے بچے… اور جس کو ان چیزوں سے شکر نصیب ہوتا ہے وہ جیسے چاہے استعمال کرے… گاڑی تکبر میں ڈالے تو فوراً موٹر سائیکل، سائیکل یا گدھے پر جا بیٹھیں… اور اچھی گاڑی کو اپنی عزت نہ سمجھیں… ہماری عزت اللہ تعالیٰ کی بندگی، اسلام سے وفاداری اور حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں ہے… رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَّ بِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّ بِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَ نَبِیًّا… بھائیو! اور بہنو! تکبر سے بچنا فرض ہے… دعاء کریں، محنت کریں… آج مغرب سے جمعہ شریف تشریف لائیں گے… شوق اور عاجزی کے ساتھ مقابلۂ حسن جمائیں۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
(تکبر ایک خطرناک بیماری)
03/09/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی سمجھ عطاء فرمائے…(۱)جماعت کے’’ اجتماعات‘‘کی جو ترتیب ’’رنگ و نور‘‘ میں عرض کی گئی ہے… پوری جماعت میں اس کو نافذکیا جائے تمام علاقوں اور حلقوں میں اس مضمون کی تعلیم ہو، اس پر مشاورت ہو اور پھر تاریخیں اور دن طے کرکے مضبوطی سے اس پر عمل ہو…(۲)جماعت کے ہر شعبے کا ماہانہ اجلاس بہت پابندی سے کیا جائے۔جن شعبوں میں پابندی نہیں ہے وہ مکمل اہتمام کے ساتھ اس کی ترتیب بنا لیں…(۳) محاذوںکے مجاہدین، حجاج بیت اللہ اور اسیران کے لئے دعاء کو اپنے معمولات کا حصہ بنالیں اس سے روحانی فائدہ ہوگا،ان شاء اللہ…(۴) آج مغرب سے جمعہ شریف آتے ہیں… مقابلۂ حسن ہمیشہ یاد رہے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ

(ترتیب جماعتی اجتماعات)