مقابلۂ ہمت
01/01/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ شہدائے اسلام کے کام اور عمل کو ضائع نہیں فرماتا… آج خواب میں برادرم کمانڈر حافظ سجاد شہیدؒ سے ملاقات ہوئی… اتنے خوش تھے کہ چہرہ نور سے دمک رہا تھا… بہت محبت سے ملے… میں تعبیر کی سوچ میں تھا کہ خبر آئی کہ راولاکوٹ سے دورہ تربیہ کے لیے 23 افراد روانہ ہیں… مجھے شہید غزوۂ ہند کی خوشی سمجھ میں آگئی… قرآن مجید نے سمجھایا ہے کہ… شہداء اپنے پیچھے والوں کی خیر خواہی کا جنون رکھتے ہیں… سلام ہو غزوۂ ہند کے تمام شہداء کو!… سلام ہو تمام شہدائے اسلام پر!… بھائیو! تھوڑی دیر میں سید بادشاہ حضرت جمعہ مبارک تشریف لاتے ہیں… بس ان کا انتظار ہے… وہ آج ہمارے لیے دو مقابلے لا رہے ہیں… 1… تو مقابلۂ حسن… درود و سلام کی بارش… جمعہ نماز جلد حاضری… سورۃ کہف کی تلاوت… اور دوسرا ہے ’’مقابلۂ ہمت‘‘… سبحان اللہ!… دین کی محنت کا مقابلہ… ایمان کی دعوت کا مقابلہ… جنت آباد کرنے کا مقابلہ… اسلام کی گود وفا دار بیٹوں سے بھرنے کا مقابلہ… اس عزم کا مقابلہ جو سمندروں کے رخ موڑ دیتا ہے… اس ہمت کا مقابلہ جو آسمانی نصرت کو زمین پر اتار لاتی ہے… بسم اللہ کیجیے… زندگی کے یہ دن، رات قیمتی بنائیے…گپ شپ، ہوٹلنگ، شادی تقاریب، کھیل کود… رسومات میں بہت زندگی برباد کی… اب توبہ کرکے… کام میں پورا وقت… پوری ہمت اور شاندار محنت
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مقابلۂ ہمت)
03/01/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنا خلیفہ بنایا ہے… بہت بڑا منصب ہے، بہت بڑا… اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنا ’’عبد‘‘ یعنی ’’بندہ‘‘ بنایا ہے… بہت بڑی سعادت ہے، بہت بڑی… کتنا عجیب ہے کہ اللہ تعالیٰ کا خلیفہ اور اللہ تعالیٰ کا بندہ اپنی زندگی ضائع کر دے… کھانے پینے میں… عشق معشوقی میں… مال جمع کرنے میں… علاج معالجے میں… گپ شپ میں… اپنے شوق پورے کرنے میں…  کھیلنے اور سونے میں… آہ انسان! کاش تجھے اپنی قیمت کا اندازہ ہو… اللہ پاک نے انسان کو ایک بڑی نعمت عطاء فرمائی ہے… وہ ہے’’ہمت‘‘… انسان جس کام کی ہمت کرے اسے پا لیتا ہے…  اسی ہمت سے انسان پہاڑوں اور سمندروں کو مسخر کرلیتا ہے… سانپوں، اژدھوں، شیروں کو اپنے قابو میں کر لیتا ہے… لوہے کو موم بنا دیتا ہے… ہواؤں کو قید کرلیتا ہے… آگ کو قابو کر لیتا ہے… شیطان کی کوشش رہتی ہے کہ انسان کو ’’ہمت‘‘ نہ کرنے دے… اور اگر ہمت کرے تو فضول کاموں میں کرے… ہمارے آقا مدنی صلی اللہ علیہ و سلم نے دعاء سکھا دی… ساتھ ہی دلوں میں کم ہمتی کی نفرت بٹھا دی… ’’اَللّٰھُمَّ اِنِّی أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَ الْکَسْلِ‘‘… یا اللہ! مجھے بچا لیجیے… اپنی پناہ میں لے لیجیے کم ہمتی اور سستی سے… معلوم ہوا کم ہمتی اور سستی گندی چیز ہے، جس سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنی چاہیے… آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو خیر دینا چاہتے ہیں تو اسے استعمال فرماتے ہیں۔ عرض کیا: کیسے استعمال فرماتے ہیں؟ فرمایا: اسے مرنے سے پہلے اچھے کام کی توفیق دے دیتے ہیں‘‘… بھائیو! مقابلۂ ہمت…  اللہ کے دین کے لیے استعمال ہو کر قیمتی ہوجاؤ… دیکھو؟ کتنے لوگ کافروں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں… کتنے شیطان کے ہاتھوں استعمال ہورہے ہیں… ہے ناں بدنصیبی؟… بدنصیبی سے اللہ کی پناہ… ارے! کون ہے وہ جوانمرد، خوش نصیب جو دین محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے لیے استعمال ہو… کون ہے؟ کون ہے؟
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مقابلۂ ہمت)

04/01/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ حفاظت فرمانے والے… ’’اَلحَافِظ و الحَفِیظ‘‘ ہیں… ارشاد فرمایا: ’’اِنَّ رَبِّی عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ حَفِیْظٌ‘‘… اس آیت کا ورد کیا کریں… غزوۂ احزاب میں جب مسلمانوں پر حالات بہت سخت ہوگئے… ایسے سخت کہ کلیجے منہ کو آنے لگے تو حضرات صحابہؓ نے حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ و سلم سے دعائکی درخواست کی… ارشاد فرمایا: یہ دعاء پڑھو… ’’أَللّٰھُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَ آمِنْ رَّوْعَاتِنَا‘‘… واقعی یہ دعاء حفاظت اورفتح کی چابی ہے… جماعت کے ساتھی اس دعاء کا اہتمام کریں…گرفتاری سے حفاظت کے لیے کلمۂ شہادت پچاس بار پڑھ لیا کریں… اور گرفتاری سے نہ گھبرائیں… یہ یوسفی سنت ہے… حکومت نے شاید اس ملک کو تباہ کرنے کا پورا ارادہ کرلیاہے… ایک طرف افغان طالبان کو ستا کر اپنی طویل سرحد غیر محفوظ کر رہی ہے… تو دوسری طرف پاکستان کے اس دینی طبقے کو تنگ کر رہی ہے جس نے سخت مشکل حالات میں بھی ملکی امن کو قائم رکھا… ہر طرف چھاپے ہیں اور گرفتاریاں… تمام ساتھی دعاء کریں… ’’بسم اللہ‘‘ کا عمل کریں… اور اپنی مثبت محنت تیز کردیں… اور ان لوگوں سے ہرگز نہ ڈریں جو اللہ تعالیٰ سے نہیں ڈرتے… یاد رکھیں! دین کے میدان سے پیٹھ پھیرنا جائز نہیں… اللہ تعالیٰ سے مدد مانگیں… ہمت مانگیں… اور ’’مقابلۂ ہمت‘‘ میں شاندار محنت کریں… وہ دیکھیں! غار ثور سے کیسی میٹھی آواز آرہی ہے… سنیں! سنیں!… ’’لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰہَ مَعَنَا‘‘  غم نہ کرو! اللہ ہمارے ساتھ ہے… اللہ ہمارے ساتھ ہے… 
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مقابلۂ ہمت)
05/01/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے روئے زمین پر جو سب سے بڑی نعمت اتاری ہے… وہ کونسی نعمت ہے؟ کبھی آپ نے غور کیا؟ وہ نعمت… ’’حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ہیں… جی ہاں! جب سے زمین بنی اور جب تک زمین رہے گی… حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم پر بے شمار درود و سلام… مسلمانو! اپنی قسمت پر ناز کرو… شکر کرو… خوشی مناؤ کہ… روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت ہمیں نصیب ہوئی… جو بھی اس نعمت سے جتنا جڑتا ہے وہ اسی قدر اللہ تعالیٰ کا قرب پاتا ہے… ہم حضراتِ اہل بیتؓ اور حضرات صحابہ کرامؓ کی طرح… حضرت کی صحبت تو نہ پا سکے مگر حضرت کی نسبت کا دروازہ کھلا ہے… حضرت کی محبت کا دروازہ کھلا ہے… حضرت کی غلامی کا دروازہ کھلا ہے… حضرت کے عشق کا دروازہ کھلا ہے… حضرت کی اتباع کا دروازہ کھلا ہے… حضرت سے وفاداری کا دروازہ کھلا ہے… حضرت کے دین پر فدا ہو کر حضرت کو خوش کرنے کا دروازہ کھلا ہے… حضرت کے دشمنوں پر قہر بن کے گرنے کا دروازہ کھلا ہے… مدینہ پاک کی طرف سے خوشبو آرہی ہے… گنبد خضریٰ سے انوارات کے بادل اٹھ رہے ہیں… صلی اللہ علی محمد… صلی اللہ علیہ وسلم… آؤ بھائیو! اپنے محبوب، اپنے آقا، اپنے غمگسار، حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم سے اپنا تعلق مضبوط کریں… یہی کامیابی کی ضمانت ہے… حضرت ہمیں کلمہ دے گئے، نماز دے گئے، جہاد دے گئے، پیاری سیرت، پیاری صورت اور اسلام کی عزت دے گئے، ہمت کریں ہمت… آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی دی ہوئی ہر چیز کی جان سے بڑھ کر حفاظت کریں… 
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مقابلۂ ہمت)
06/01/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو مسلمان حکمران عطاء فرمائیں… اسلام کو سمجھنے والے، اسلام پر عمل کرنے والے… افغانستان کے موجودہ صدر کا نام ہے… اشرف غنی… اس کی بیوی کرسچن ہے… اس نے افغان صدارتی محل میں اپنا چرچ بنا لیا ہے… صدر کی بیوی کہتی ہے کہ اس کا خاوند اسلام کے بارے زیادہ معلومات نہیں رکھتا… مگر عیسائیت کو پوری طرح سمجھتا ہے… یہ تو ہوا اشرف غنی کا دین… باقی رہی اس کی طاقت تو وہ یہ ہے کہ وہ غیرملکی افواج کی منتیں کر رہا ہے کہ آپ لوگ اتنا جلدی افغانستان سے نہ جائیں… مجھے اکیلا نہ چھوڑیں… پاکستان سے اشرف غنی کی محبت کا یہ عالم ہے کہ پاکستان کے ہر دشمن کو کابل میں بٹھا رکھا ہے… اور انڈیا کو ’’را‘‘ کے سولہ مرکز بنا کر دیے ہیں… مگر پھر بھی ہماری حکومت اشرف غنی پر اعتماد کرکے… امارت اسلامی افغانستان کو تنگ کر رہی ہے… اور حضرت ملا محمد عمر مجاہد جیسے پاکستان کے محسن کو ناراض کررہی ہے… ارے! کچھ تو اللہ کا خوف کرو، کچھ تو عقل و دانش سے کام لو… تمہاری ایک طرف ’’مودی‘‘ ہے… خونخوار دشمن… دوسری طرف اشرف غنی ہے… مکار دشمن… اور ملک کے اندر سول سوسائٹی کے نام سے ملک کے عیار دشمن… اور تم ان تین دشمنوں کے دباؤ میں آکر… ملک کے وفادار دینی، مذہبی طبقے کے خلاف فوجی عدالتیں بنا رہے ہو… ان عدالتوں میں نہ ڈاکوؤں کو سزا ہوگی… نہ عصمتیں روندنے والوں کو… نہ ان میں چوروں کی پکڑ ہوگی نہ لسانیت پرست قاتلوں کی… بس صرف مذہبی طبقے کو روندا جائے گا… تاکہ فوج بھی مزید بدنام ہوجائے اور عوام میں بھی کوئی ملک کا تحفظ کرنے والا نہ بچے… یہ کونسی عقلمندی ہے؟ اور اس سے کونسا امن قائم ہوگا؟… ہاں! مگر تمہیں کیافکر؟… تم تو شوکت عزیز کی طرح باہر جا بسو گے… نقصان تو یہاں کی عوام کا ہوگا… یااللہ! اہل اقتدار کو سمجھ اور ہدایت عطاء فرما… بھائیو! دعاء کرو… اور دین کی محنت میں اپنا سب کچھ لگا دو… دین کی محنت اور قربانی ہی ہر فتنہ کا توڑ ہے… اللہ تعالیٰ پر توکل کرو… اور ’’مقابلۂ ہمت‘‘ کا بازار گرم کرو… دل میں خوف آئے تو وجد سے پکارو… حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ 
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مقابلۂ ہمت)
07/01/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہی ’’عزت‘‘ کے مالک ہیں…جسے چاہتے ہیں ’’عزت‘‘ عطاء فرماتے ہیں… آج ’’مقابلۂ ہمت‘‘ میں شریک خوش نصیبوں کے لیے ایک تحفہ، ایک ہدیہ… قرآن مجید کی ایک آیت ہے جو  ’’آیۃ العز‘‘ کہلاتی ہے… یعنی عزت والی آیت… جو مسلمان اس آیت کو پابندی سے پڑھتا رہے وہ عزت اور رفعت پاتا ہے… یہ سورۃ بنی اسرائیل یعنی ’’سورۃ الاسراء‘‘ کی آخری آیت ہے… وَ قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ… سے آخر تک… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم یہ آیت اپنے گھر کے ہر چھوٹے بڑے فرد کو سکھاتے تھے… بعض آثار میں آیا ہے کہ یہ آیت جس گھر میں رات کو پڑھی جائے تو وہ گھر اس رات چوری اور آفت سے محفوظ رہتا ہے… مزید تفصیل اگلے مکتوب میں ان شاء اللہ… 
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(آیت العز/ مقابلۂ ہمت)
08/01/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ دنیا کی ذلت اور آخرت کے عذاب سے بچائے… قرآن مجید میں ’’آیت العز‘‘ یہ ہے
وَقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّلَمْ یَکُنْ لَّہٗ شَرِیْکٌ فِی الْمُلْکِ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ وَلِیٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَکَبِّرْہُ تَکْبِیْرًا (سورۃ الاسراء/ آیت رقم ۱۱۱)… 
اس آیت کے بہت سے فضائل حضرات مفسرین نے جمع فرمائے ہیں… مثلاً
۱۔ اسی آیت مبارکہ پر اللہ تعالیٰ نے ’’تورات‘‘ کا اختتام فرمایا
۲۔ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے خاندان مبارک میں جب بچہ بولنے لگتا تو سب سے پہلے اسے یہ آیت سکھائی جاتی
۳۔ اس کی تلاوت پر پوری زمین اور پہاڑوں برابر اجر ملتا ہے
۴۔ ایک صاحب قرضوں میں جکڑے تھے۔ حضورصلی اللہ علیہ و سلم نے انہیں تلقین فرمائی کہ سورۃ بنی اسرائیل کی آخری دو آیات پڑھیں اور تین بار کہیں
تَوَکَّّلْتُ عَلَی الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ… یہ ہوئے چند فضائل… اب آج کل کے حالات کے مطابق ایک نکتہ… حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت مبارکہ سے ایک دعاء اخذ فرمائی… وہ دعاء بعض صحابہ کرام کو سکھائی… اور اس دعاء کو تکلیفوں اور بیماریوں کا علاج قرار دیا… ایک صحابی نے دعاء کا اہتمام فرمایا تو ان کی حالت حیرت انگیز طور پر بہترین ہوگئی… دعاء یہ ہے…  تَوَکَّّلْتُ عَلَی الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّلَمْ یَکُنْ لَّہٗ شَرِیْکٌ فِی الْمُلْکِ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ وَلِیٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَکَبِّرْہُ تَکْبِیْرًا… یہ دعاء یاد کرلیں… ’’آیت العز‘‘ اور اس دعاء کے آخر میں ’’ وَکَبِّرْہُ تَکْبِیْرًا‘‘ کے الفاظ ہیں… جن کا مطلب ہے… اللہ تعالیٰ کی بڑائی بیان کرو… تو ہمیں آیت اور دعاء کے بعد تین بار کہنا چاہیے… اللہ اکبر… حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: ’’بندے کا ’’اللہ اکبر‘‘ کہنا اس کے لیے دنیا و مافیھا سے بہتر ہے… جب دل میں کوئی خوف، خطرہ آئے تو اس دعاء کے بعد یہ الفاظ پڑھیں… ’’اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِمَّا أَخَافُ وَ أَحْذَرُ‘‘… یااللہ! میں آپ کی پناہ میں آتا ہوں ان تمام چیزوں سے جن سے مجھے خوف اور خطرہ ہے… یا یہ الفاظ کہیں… ’’اَللّٰہُ أَعَزُّ وَ اَکْبَرُ مِمَّا أَخَافُ وَ أَحْذَرُ‘‘… یعنی اللہ تعالیٰ ان تمام چیزوں سے بڑے ہیں، طاقتور ہیں، جن سے مجھے خوف اور خطرہ ہے… لیجیے! تحفہ، ہدیہ مکمل… آیت بھی یاد، دعاء بھی یاد… ورد کریں… سعادت پائیں… ہر خوف دور، پیارے رب پر توکل… اور آج مغرب کے بعد سے… مقابلۂ حسن، مقابلۂ ہمت… اور عاجزانہ، والہانہ دعائیں
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(آیت العز/ مقابلۂ ہمت)
20/01/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ’’ایمانی غیرت‘‘ عطاء فرمائے… ایمانی غیرت وہ عظیم نعمت ہے جس کی برکت سے اونچے، اونچے مقامات اور انعامات ملتے ہیں… اللہ تعالیٰ نے حضرات صحابہ کرامؓ کے دلوں کو دیکھا اور انہیں پسند فرمایا… اور انہیں اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کے لئے منتخب فرمایا… کیونکہ ان کے دلوں میں غیرت تھی اور دین کے لیے لڑنے اور جان دینے کا جذبہ تھا… قرآن مجید فرماتا ہے کہ جہاد فی سبیل اللہ سے ’’فساد‘‘ کا خاتمہ ہوتا ہے… قرآن مجید فرماتا ہے کہ جہاد فی سبیل اللہ، اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچاتا ہے… بھائیو! قرآن مجید سچا ہے یا وہ بے وقوف لوگ جو کافروں کو خوش کرنے کے لیے جہاد فی سبیل اللہ کو گالیاں دے رہے ہیں؟… جہاد بمعنی ’’قتال فی سبیل اللہ‘‘ اسلام کا فریضہ ہے… اور اسلامی فریضے کے خلاف کام کرنا اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دینا ہے… یا اللہ! ان لوگوں کے شر سے مسلمانوں کی اور پاکستان کی حفاظت فرما… ’’مقابلۂ ہمت‘‘ خود کو اور مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچانے کی ایک کوشش اور محنت ہے… آپ کی اس محنت کا بڑا مقام ہے… آپ اس محنت میں جو قدم اٹھاتے ہیں اس کا اثر پورے عالم پر پڑتا ہے اور یہ قدم آپ کے لیے محفوظ ہوجاتا ہے… مقابلہ میں بہت تھوڑے دن رہ گئے… اب تو طوفانی اور جنونی محنت کا دور چلا دیں
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مقابلۂ ہمت)
(1) 21/01/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کو دن اور رات کی’’خیریں‘‘ عطاء فرمائے… اسلامی سال ۱۴۳۶ہجری کا تیسرا مہینہ ’’ربیع الاول‘‘ اپنے اختتام پر ہے… عربستان میں آج تیس ربیع الاول اور ہمارے ہاں انتیس ہے… ممکن ہے آج مغرب یا کل مغرب سے نیا مہینہ ’’ربیع الثانی‘‘ شروع ہوجائے… ’’مقابلۂ ہمت‘‘ ختم ہونے میں صرف چھ دن باقی ہیں… ان دنوں کو قیمتی بنا لیں… ایک دعاء جس کے بارے میں حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ… یہ دنیا اور آخرت کی ’’خیروں‘‘ کو جمع کرتی  ہے… أَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَ ارْحَمْنِیْ وَ عَافِنِیْ وَارْزُقْنِیْ… مغفرت، رحمت، عافیت اور رزق… یا اللہ! یااللہ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مقابلۂ ہمت/ ایک مبارک دعاء)
22/01/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا شکرہے اس مہینے ہمارا چاند بھی ’’حجازی‘‘ ہوا… آج یکم ربیع الثانی ہے… چودہ سو انچاس سال ہوگئے… اسلام زندہ ہے… نمازقائم ہے… قرآن مہکتا ہے… حج بیت اللہ گرجتا ہے… رمضان دمکتا ہے… جہاد للکارتا ہے… اذان گونجتی ہے… ذکراللہ مسکراتاہے… زکوٰۃ چمکتی ہے… درود شریف برستا ہے… الحمدللہ! جو کچھ حضرت آقامدنی صلی اللہ علیہ وسلم دے کرگئے… وہ سب موجود، وہ سب محفوظ، وہ سب جاری… میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کوچودہ سوچھتیس سال ہوگئے… اورتیرہ سال ہجرت سے پہلے… اس پورے عرصے  میںاسلام کومٹانے کی ہرکوشش ہوئی، ہر سازش اٹھی… مگر الحمدللہ اسلام کا کچھ نہ بگڑا… بڑے تگڑے کافرآئے، بڑے فریبی منافق آئے، بڑے خوفناک لشکر برسے، بڑا ہولناک اسلحہ چلا… مگر جب دھول چھٹی تو پہلی آواز یہ آئی… اللہ اکبر، لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ… رومی سلطنت سمٹ گئی… مجوسی طاقت ٹوٹ گئی… تاتاری ریلے گم ہوگئے… اسلام باقی رہا، جہاد باقی رہا… کاش! مسلمان… جہاد میںغفلت نہ کرتے توآج بھی… اپنی موجودہ حالت سے بہت اونچے ہوتے… پھر بھی الحمدللہ صرف اسلام باقی ہے، اسلام جاری ہے… باقی سب وقتی تماشے ہیں… کوئی دس سال کا فرعون تو کوئی آٹھ سال کا کالا ابرہہ… مبارک ہو دین کے دیوانو! تمہاری محنت، تمہاراخون، تمہاراپسینہ بھی اس گلشن کی آبادی کے لئے قبول ہوا… لگے رہو، بہت نفع کا سودا ہے، پیچھے نہ ہٹو کہ مؤمن پیٹھ نہیں دکھاتا… اخلاص اور مسلسل محنت  اورشاندار ہمت… مغرب سے مقابلۂ حسن بھی مقابلۂ ہمت کا شریک بن جائے… ارے! جناب جمعہ شریف آرہے ہیں
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(اسلام باقی ہے/ مقابلۂ ہمت)

25/01/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ اکبرکبیرا… ’’مقابلۂ ہمت‘‘ انشاء اللہ ۸ ربیع الثانی، بمطابق 29 جنوری، بروزجمعرات… مغرب کی اذان پر مکمل ہوجائے گا… جنہوں نے محنت کی وہ اس محنت کا انجام شاندار محنت پرکریں… کیونکہ اعتبار خاتمے اور انجام کاہوتاہے… اورجو محنت نہ کر سکے وہ ان آخری 4 دنوں کو غنیمت جان کر اپنی سستی کا کفارہ کر لیں… معلوم نہیں کہ کب توفیق کا دروازہ  بند ہو جائے؟ کب صحت چھین لی جائے؟ کب کوئی آفت ہاتھ، پاؤں، زبان باندھ دے… اورکب موت کا فرشتہ اچانک سر پر پہنچ جائے؟… قرآن مجید دیکھیں… وہ ہمیں نیکیوں میں مقابلے کا حکم فرماتاہے… سَابِقُوْا، سَارِعُوْا، فَاسْعَوْا… سبقت کرو، جلدی کرو، بہت محنت اور تیزی کرو… اے دیوانو! سستی سے توبہ، غفلت سے بیداری… اور جاندار محنت… 
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مقابلۂ ہمت)
26/01/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے ہاں جب بندوں کی پیشی ہوگی… اور یہ ضرور ہوگی… تو اس دن ان لوگوں کے مزے ہوں گے، جنہوں نے دین کی خاطر قربانی دی… کوئی زخم… کوئی خون کا قطرہ… قید کا کوئی دن… خوف کے لمحات… غم اور پریشانی… ارے بھائیو! اس دن یہ اعمال اتنے قیمتی… اتنے وزنی اور اتنے مقبول ہوں گے کہ دوسرے لوگ کہیں گے… یا اللہ! ہمیں واپس دنیا میں بھیج… وہاں ہم پر ایسی آزمائش آئے کہ ہمارے جسم قینچیوں سے کاٹے جائیں… تاکہ ہمیں بھی قیامت میں ایسا انعام اور ایسا اکرام ملے… ہاں! بے شک دین کے راستے کی آزمائش کے برابر اور کوئی نیکی نہیں… اللہ تعالیٰ دین والوں پر آزمائش لاتے ہیں… تاکہ کھوٹے، کھرے اور سچے، جھوٹے میں امتیاز ہو جائے… جو جھوٹے اورکھوٹے ہوتے ہیں وہ بھاگ جاتے ہیں… اور جو سچے ہوتے ہیں وہ آزمائش کی بھٹی میں پک کر اور مضبوط ہوجاتے ہیں… اسی لئے ہمیں سکھایا گیا کہ جب آزمائش شروع ہو تو نہ ہی گھبراؤ، نہ بھاگو اور نہ ڈھیلے پڑو… بلکہ اپنے رب کی طرف متوجہ ہوکر تین چیزیں مانگو… ۱… مغفرت، معافی… ۲… ثابت قدمی… ۳… نصرت… دعاء یہ ہے
’’ رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِیْٓ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ‘‘
بھائیو! آج کل یہ دعاء خوب مانگیں، دل سے مانگیں… سینکڑوں بار مانگیں
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مقابلۂ ہمت/ ثابت قدمی)
27/01/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ایمان والوںکا حامی اور مددگار ہے… ’’حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ‘‘… وہی بہترین حفاظت فرمانے والا ہے… ’’اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ حَفِیْظٌ‘‘… ’’فَاللّٰہُ خَیْرٌ حَافِظاً وَّ ھُوَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ‘‘… بے شک وہی سب سے بڑا رحم فرمانے والا ہے… ہم اسے پکارتے ہیں… یا ارحم الراحمین!… یا ارحم الراحمین!… یا ارحم الراحمین!… پرویز مشرف نے پاکستان کے دین دار مسلمانوں پر مظالم کئے… گھروں پر چھاپے ڈلوا کر باپردہ بہنوں، بیٹیوں کے سر سے چادر اتاری… جن کے چہروں پرسنت کانور تھا ان کو جیلوں میں ڈالا… اسلام کے بیٹے اوربیٹیاں کافروں کے حوالے کیں… کیا وہ کامیاب ہوگیا؟… آج وہ ذلت اور عبرت کا نشان ہے، بالکل فرعون کے بدبودار لاشے کی طرح… وہ ہر وقت چیختا تھا کہ ملک سے جہاد کو اکھاڑ پھینکوں گا… مگر جہاد کے مالک رب نے اسے اکھاڑ پھینکا… موجودہ حکمران بھی اسی کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں… بھائیو! دل سے پڑھو، دیوانہ وار پڑھو…  ’’حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ‘‘… یا ارحم الراحمین…  ’’اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ حَفِیْظٌ‘‘… ’’وَ أُفَوِّضُ أَمْرِیْ اِلَی اللّٰہِ اِنَّ اللّٰہَ بَصِیْرٌ بِالْعِبَادِ‘‘… خوف کی ضرورت نہیں… گھبرانے کی گنجائش نہیں… ’’لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰہَ مَعَنَا‘‘… غم نہ کرو! اللہ ہمارے ساتھ ہے… اللہ، اللہ، اللہ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مشکل حالات کا طرز عمل/ مقابلۂ ہمت)
28/01/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ تمام ’’اسیران اسلام‘‘ کو باعافیت، باعزت رہائی عطاء فرمائے… ایک اہم نکتہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کو کوئی چیز عطاء فرمانا چاہتے ہیں تو اس کی دعاء اس کے دل میں ڈال دیتے ہیں… یہ بھی’’مالک الملک‘‘ کے نوازنے کا ایک پیارا انداز ہے… بندے کے دل پر دعاء کا الہام فرمایا، بندے نے وہ دعاء خوب جم کر مانگی اور اسے وہ نعمت مل گئی… اور ساتھ دعاء کا اجر و ثواب بھی مل گیا… کیا ہی اچھا ہو کہ جماعت کے تمام ساتھی اگلے دو دن جم کر اسیران اسلام کے لئے رہائی کی دعاء مانگیں… ہمارے اپنے محبوب ساتھی مختلف جگہوں پر قید ہیں… حتی کہ اپنے ملک میں بھی جہاں ہم نے کبھی کوئی قانونی جرم نہیں کیا، بلکہ ہمیشہ ملک کے امن کو مقدم رکھا… مولانا عطاء اللہ سکھروی جیسے پرسوز خطیب اور غازی بھائی جیسے قابل رشک مرد مؤمن… اپنوں کی قید میں ہیں… اور بہت سے ساتھی دشمنوں کی قید میں ہیں… ہم اپنے ان بھائیوں سے کبھی غافل نہیں ہوئے… جماعت میں ہر کام کے لئے ایک شعبہ ہے جبکہ اسیران کے لئے پانچ شعبے مسلسل کام کرتے ہیں… خود بندہ کے پاس جب کسی اسیر بھائی کا مسئلہ آتا ہے تو تمام کام چھوڑ کر پہلے اسے حل کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے… ہم اسیران اسلام کے بارے غفلت کو جرم سمجھتے ہیں… آئیے! ہم سب دو دن اپنی دعائوں کا بڑا حصہ اپنے ان بھائیوں کے لئے وقف کردیں… ان میں سے کسی کا والد کینسر میں تڑپ رہا ہے تو کسی کی والدہ کے گردے کا آپریشن ہے… کسی کے بچے خود کو یتیم محسوس کررہے ہیں تو بعض کی بیویاں خون کے آنسوں رو رہی ہیں… اگر جماعت کا ہر ساتھی اور جماعت کی ہر بہن ایک سو بار سورۃ فاتحہ پڑھ کر اچھی طرح متوجہ ہوکر دعاء کرے تو ان شاء اللہ بہت امید ہے کہ… سلاخوں کے دروازے ٹوٹ جائیں گے… اپنی فریاد عافیہ بہن سے شروع کریں اور ایک ایک ساتھی کے لئے مانگتے جائیں، مانگتے جائیں… اللہ تعالیٰ ’’سمیع الدعاء‘‘ہیں… مشکل حالات میں وہ اپنی نصرت خوب برساتے ہیں… آج کل بھی مشکل حالات ہیں، ہم خود کو بھول کر اپنے اسیر بھائیوں کے لئے دامن اور جھولی پھیلا دیں… یا اللہ! یااللہ! یااللہ!…
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(اسیرانِ اسلام کے لئے دعاء)
29/01/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ’’مقابلۂ ہمت‘‘ کو قبول فرمائے… آج ۸ ربیع الثانی ۱۴۳۶ہجری… 29 جنوری 2015 بروز جمعرات، اذان مغرب کے ساتھ یہ مقابلہ اپنے اختتام کو پہنچے گا… وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ… شعبہ ہدایت ’’مبارکباد‘‘ کامستحق ہے… اس شعبے کے افراد اس زمانہ میں اپنی مثال آپ ہیں… مَاشَائَ اللّٰہُ لَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہ… بھیڑیوںاور سانپوںکے جنگل میںیہ نہتے پھرتے… کلمہ طیبہ کی آوازیں لگاتے ہیں… فحاشی اور منکرات کے سیلاب میں یہ اقامت صلوٰۃ کی کشتیاںچلاتے ہیں… اورکفرکے سونامی کواپنی والہانہ دعوتِ جہادسے بے بس اور رسوا کرتے ہیں… اے کعبہ اور مسجد نبوی کے فرزندو! تمہاری محنت، تمہاری عزیمت، تمہاری قربانی اور تمہاری وفاؤںکوسلام… اللہ تعالیٰ تمہیں اور تمہارے اہل، اولادکو… ایمان کامل، مغفرت کاملہ اور اپنی رحمت عطاء فرمائے… جہنم کی آگ اور دھویں سے بچائے اور رزق حلال وافر عطاء فرمائے… تمہاری محنت سے خشک زمینیں ’’گلستان‘‘ بن رہی ہیں اورتم انسانوں تک وہ چیز پہنچا رہے ہو جس کی ہرانسان کو سانس سے بھی زیادہ ضرورت ہے… ’’مقابلۂ ہمت‘‘ آسان نہ تھا… اس بار شیطان نے بھرپورکوشش کی… ہمت توڑنے، اعصاب توڑنے اورخوف پھیلانے کی وہ محنت کی کہ… اگر اللہ تعالیٰ کی نصرت نہ ہوتی تو میدان ہاتھ سے نکل جاتا… مگرسلام تمہاری استقامت کو!… واقعی دل سے سلام!… الحمدللہ، مکتوب خادم بھی اس مقابلہ میںآپ کاہمسفر رہا… اب 2 دن اسیران اسلام کے لئے دعاء، توجہ الیٰ اللہ اور فریادکی محنت ہے… ان اسیران کے لئے استغفار بھی کریں… اور مغرب سے ’’حضرت جمعہ مبارک‘‘ بھی تشریف لاتے ہیں، مقابلۂ حسن زندگی بھرجاری رہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مقابلۂ ہمت)
10/02/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ ایک ہے… اَللّٰہُ اَحَد، اَللّٰہ الْصَّمَد… قرآن مجید نے ایک نکتہ بار بار سمجھایا ہے…  مسلمانوں کو موجودہ حالات میں وہ نکتہ سمجھانا بے حد ضروری ہے… تازہ رنگ و نور میں تفصیل کے ساتھ وہ قرآنی نکتہ بیان کیا گیا ہے… آج کل کے دردناک حالات میں زیادہ سے زیادہ مسلمانوں تک یہ قرآنی پیغام پہنچائیں… تاکہ ان کا ایمان بچ جائے… جماعت کا ہر ساتھی کم ازکم دس اخبارات خرید کر تقسیم کرے… آپ کے یہ ایک سو روپے آپ کیلئے بہت قیمتی بن جائیں گے… بندہ بھی ان شاء اللہ سو نسخے خرید کر تقسیم کرائے گا… آج ہی اہتمام کے ساتھ اپنے آرڈر زیادہ سے زیادہ لکھوا دیں… کل ’’مقابلۂ ہمت‘‘ کے نتائج کا اعلان بھی مکتوب کے ذریعہ کر دیا جائے گا… ان شاء اللہ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ 
(ایک اہم قرآنی نکتہ)

12/02/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’مقابلۂ ہمت‘‘ میں محنت اور ہمت کرنے والوں کو دارین میں جزائے خیر عطاء فرمائے…  ’’مقابلہ‘‘ میں پورے ملک کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا… آج پہلے حصہ کے نتائج حاضر ہیں… اس میں کل پانچ جماعتی صوبے تھے۔
1… سرحد
2… شمالی پنجاب
3… جنوبی پنجاب
4… کراچی شرقی
5… کراچی غربی
یہ مقابلہ صوبہ خیبر ’’سرحد‘‘ نے جیت لیا… بہت مبارک، محبت بھرا سلام اور ڈھیروں دعائیں… اور جلد انعام، انشاء اللہ… ان پانچ صوبوں کے تقریباً ستر اضلاع کے درمیان بھی مقابلہ تھا… یہ مقابلہ ضلع بہاولپور نے جیت لیا… لاہور نے دوسرا اور ملاکنڈ نے تیسرا مقام حاصل کیا… ان تینوں کو مبارک، سلام اور ڈھیروں دعائیں… اور جلد انعام، انشاء اللہ… ارادہ تھا کہ جماعت کے صوبوں کا نام ’’مبارک شخصیات‘‘ کے اسمائے گرامی پر رکھا جائے… اور اول آنے والے صوبے کو اول نام دیا جائے… آج اس کا بھی آغاز ہو رہا ہے… اس مقابلہ میں اول آنے والے صوبہ کا نام… آج سے ’’صوبہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ‘‘ ہے… اللہ تعالیٰ اس صوبے کو اس مبارک نام کی تمام برکات عطاء فرمائے… باقی صوبوں کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا، انشاء اللہ… آج مغرب سے ’’جمعہ شریف‘‘ کی آمد ہے۔ ’’مقابلۂ حسن‘‘ کبھی نہ بھولیں
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(نتائج مقابلۂ ہمت)
13/02/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ اکبر کبیرا… آج ’’مقابلۂ ہمت‘‘ کے دوسرے حصہ کے نتائج… اس میں ان چار صوبوں کے درمیان مقابلہ تھا۔
1… سید احمد شہیدؒ
2… آزاد کشمیر
3… بلوچستان
4… اندرون سندھ
یہ مقابلہ ’’اندرون سندھ‘‘ نے جیت لیا ہے۔ ان کو قلبی مبارک، سلام، ڈھیروں دعائیں اورجلد انعام، انشاء اللہ… ان چار صوبوں کے تقریباً40 اضلاع میں بھی مقابلہ تھا… یہ مقابلہ ’’مانسہرہ‘‘ نے جیت لیا ہے… دوسرا مقام ’’نواب شاہ سانگھڑ‘‘ اور تیسرا ’’پونچھ راولاکوٹ‘‘ نے حاصل کیا ہے… ان تینوں کو قلبی مبارک، سلام، ڈھیروں دعائیں اور جلد انعام، انشاء اللہ… مقابلہ جیتنے والے صوبہ کو نیا مبارک جماعتی نام دیا جا رہا ہے… ’’صوبہ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ‘‘… وہ عظیم صحابی جنہوں نے اسلام کے لئے سب سے پہلے تلوار اٹھائی
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(نتائج مقابلۂ ہمت)