قربانی مہم
20-12-2006
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
زیادہ توجہ کھالوں پر رکھیں، مگر قربانی میں پچھلی مقدار کو گرنے نہ دیا جائے۔ اللہ پاک سب کو اشھرحج اور بیت اللہ شریف کی برکتیں عطاء فرمائے۔ اور شعبہ دعوت کے سب اخوۃ کو القلم کے ۱۰۰شمارے پورے ہونے کی مبارک باد۔ یہ آپ سب کا عظیم صدقہ جاریہ ہے۔ جس سے بے شمار لوگوں کی زندگی سنوررہی ہے۔اللہ پاک قبول فرمائے۔
والسلام
02-01-2007
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک کے پیارے دین (اسلام) کے خدام میرے عزیز بھائیو!
السلام… اور آپ سب کو عید کی برکتیں، عبادتیں، دینی محنتیں اور خوشیاں مبارک ہوں۔ آپ نے اجتماعی قربانی اور کھالوں کی محنت کی، اللہ پاک اس کو قبر کا نور، حشر کی راحت اور آخرت کے پھول بنائے۔ کچھ دن بعد جب ہم سب اپنے اپنے وقت پر مر جائیں گے، تواسکے بعد کوئی شخص اگر زمین کے تمام خزانے دے کر ایک بار’’ سبحان اللہ‘‘ کہنا چا ہے گا تو نہیں کہہ سکے گا۔ اس لیے اپنے موجودہ وقت کا ہر لمحہ اور اس زندگی کا ہر سانس قیمتی  بنالیں۔ اس وقت ہم ہر سانس کے ساتھ نیک عمل کر سکتے ہیں، جن کا اجر مرنے کے بعد بھی جاری رہے گا۔ اپنے وقت کو قیمتی بنائیں۔ اپنے کام کو تیز کردیں۔ اور اللہ پاک سے ملاقات کا شوق دعا کر کے حاصل کریں۔  میں آپ سب کے لئے دعاگو ہوں، آپ بھی مجھ سراپا ندامت کو اپنی دعاء میں یاد رکھیں۔
والسلام
 خادم
(قربانی مہم)
18.11.2007
ذی الحجہ ۱۴۲۸ھ
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
آپ سب ذمہ دار ساتھی جانتے ہیں کہ ہمارے مسلمان بھائی اور بہنیں جماعت پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی واجب قربانیوں کی ادا ئیگی کیلئے جماعت کو اپنا وکیل بناتے ہیں۔ یعنی ان قربانیوں کو ٹھیک ٹھیک اداکرنا جماعت پر لازم ہے اور یہ ایک بڑی امانت ہے۔ آپ قربانی کے بارے میں اسی طرح احتیاط و نگرانی کریں، جس طرح اپنی واجب قربانی کے بارے میںکرتے ہیں۔ اور اگر یہ قربانی آگے کسی کودیں تو انکو بار بار تاکید کرتے رہیں اور قربانی ادا ہو جانے تک پوچھتے رہیں۔ اور اگر آپ محسوس کریں کہ قربانی پوری نہیں ہو رہی تو وقت گزرنے سے پہلے مرکزکو اطلاع کر دیں تاکہ مرکز خود ادا کرد ے۔ اللہ پاک اس احتیاط و اہتمام پر آپ کو اجر عطاء فرمائے۔
والسلام
 خادم
(قربانی میں احتیاط)

 مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
آپ سب بھائیوں کو عشرہ ذی الحجہ اور عید سعید کی رحمتیں مبارک ہوں۔ قربانی مہم الحمد للہ کامیاب رہی۔ اسکے اثرات دور دور تک پہنچے۔ آپ تمام محنت کرنے والوں کا اجر انشاء اللہ محفوظ ہوگیا، جو بہت کا م آئے گا، بہت کام، انشاء اللہ۔ اب آرام کر نے نہ بیٹھ جائیں۔ جنکی منزل اونچی ہوتی ہے وہ تھکے اور رکے بغیر مسلسل سفر اور محنت کرتے ہیں۔ آپ بھی محنت جاری رکھیں۔  اللہ پاک محاذوں سے لے کر گلیوں تک میں محنت کرنے والے ان جانباز سپاہیوں سے راضی ہوجائے اور ان پر اپنی رحمت کا ایسا نور برسائے کہ ان کی دنیا، آخرت سنورجائے۔ اللہ پاک کھالوں کی مہم بھی اپنی رحمت اور نصرت سے کامیاب فرمائے۔ آمین
والسلام
خادم
(قربانی و کھال مہم)
19.11.7
ذوا الحجہ ۱۴۲۸ھ
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
تمام ساتھی قربانی اور کھال مہم کی کامیابی، ترقی اور حفاظت کیلئے خاص دعا کا اہتمام کریں۔ اور تمام ساتھی خوب محنت کریں۔ تقاضے کافی زیادہ ہیں، جبکہ وصولی کم ہوئی ہے۔ ہماری رفتار سست ہے ۔ ساتھی اپنا وقت گپ بازی، آرام، دعوتوں وغیرہ میں ضائع نہ کریں ۔ زندگی کوقیمتی بنائیں اور اپنے اوقات کو ہمیشہ والی، ابد الاٰباد والی زندگی کیلئے  ذخیرہ بنائیں۔ جس ساتھی پر جتنی بڑی ذمہ داری ہے وہ اتنی زیادہ محنت کرے ۔ جس منتظم کے زیر عمل علاقہ میں پچھلے سال سے کام کم ہوا اس سے خوشی نہیں ہوگی۔ قربانی مہم کو اس طرح تیزکردیں کہ کھالوںکی مہم میں کمی نہ آئے بلکہ ترقی ہو۔ بندہ فقیر آپ سب کیلئے دعاء کر رہا ہے۔ 
والسلام
 خادم
(قربانی مہم)

04/12/2008
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 عشرہ ذی الحجہ کے دن اور راتیں بہت قیمتی ہیں۔ شیطان کی کوشش ہوتی ہے کہ غفلت میں ڈالے اور ان مبارک ایام میں عبادت سے روکے۔  ہوسکے توکل اور پرسوں کا روزہ رکھیں۔ محنت، عبادت اور ذکرکا اہتمام کریں۔ اس سال وقف قربانی کے تقاضے زیادہ ہیں۔ تمام ساتھی دعاء اور محنت کریں کہ تمام تقاضوں کی مقدار قربانیاں جمع ہوجائیں۔ اللہ پاک آپ سب پر اپنی رحمت فرمائے۔ دعاء کا محتاج۔
والسلام
خادم
(عشرہ ذی الحجہ و قربانی مہم)
04/12/2008
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 عشرہ ذی الحجہ کے دن اور راتیں بہت قیمتی ہیں۔ شیطان کی کوشش ہوتی ہے کہ غفلت میں ڈالے اور ان مبارک ایام میں عبادت سے روکے۔  ہوسکے توکل اور پرسوں کا روزہ رکھیں۔ محنت، عبادت اور ذکرکا اہتمام کریں۔ اس سال وقف قربانی کے تقاضے زیادہ ہیں۔ تمام ساتھی دعاء اور محنت کریں کہ تمام تقاضوں کی مقدار قربانیاں جمع ہوجائیں۔ اللہ پاک آپ سب پر اپنی رحمت فرمائے۔ دعاء کا محتاج۔
والسلام
خادم
(عشرہ ذی الحجہ و قربانی مہم)
10/12/2008
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
الحمد للہ! قربانی مہم پر اللہ پاک کی رحمت رہی۔ تمام تقاضے احسن طریقہ پر پورے ہوئے۔ دور دور تک قربانی پہنچی۔ اب تک ۳۷۱۷  قربانیاں تقسیم ہوچکی ہیں۔ محنت کرنے والے سب ساتھیوں کیلئے دل کی گہرائی سے دعاء ہے۔ اللہ پاک انکو اپنی رضا، رحمت اور بلاحساب جنت نصیب فرمائے۔کھالوں کی مہم کیلئے تمام ساتھی دعاء اور محنت کریں۔ آپ سب کو قربانی والی عید، قربانی والی محنت اور جماعت میں گزارنے پر بہت مبارک۔
والسلام
خادم
(قربانی مہم)
12/11/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
جماعت کی اجتماعی قربانی مہم بہت مبارک عمل ہے… اس میں ان لوگوں کی خدمت ہوتی ہے جن کاعید کے دن اللہ پاک کے سوا کوئی سہارا نہیں ہوتا… یہ تمام لوگ اس بار بھی امید رکھتے ہیں… کہ جماعت ان کو اللہ پاک کی توفیق سے عید کی خوشی پہنچائے گی، مگر مہم ابھی تک کافی کمزور جارہی ہے… کل پانچ ہزار قربانیوں کی ضرورت ہے… سب ساتھیوں سے گزارش ہے کہ خوب دعا کریں، زیادہ محنت کریں… اور اپنا اجر زیادہ سے زیادہ بڑھائیں… آپ کی تھوڑی سی محنت کتنے پاکیزہ چہروں کے آنسو پونچھ سکتی ہے
والسلام
خادم
(اجتماعی قربانی)
22/11/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
آپ تمام بھائی خوش نصیب ہیں…  ماشاء اللہ… آپ کی سعادتوں میں سے ایک سعادت یہ ہے کہ مسلمان اپنی زکوٰۃ اور قربانی وغیرہ واجبات میں آپ کو اپنا وکیل بناتے ہیں…  اس عمل میں آپ کے لئے بہت اجر ہے ان شاء اللہ… اب پوری کوشش کریں…  کہ وکالت کا صحیح حق ادا ہو… جن ساتھیوں کو قربانیاں ملیں وہ اہتمام سے مرکز تک پہنچائیں… اورمرکز کی طرف سے جن کے ذمہ آگے قربانیاں تقسیم کرنا ہو… وہ اپنی نگرانی میں تمام قربانیاں کروائیں… کسی مسلمان کی قربانی رہ نہ جائے… تقسیم میں شہداء واسیران کے اہل خانہ اور جماعت کو مقدم رکھیں… ذاتی تعلق کی بنیاد پرقربانیاں غیر مستحق لوگوں میں تقسیم نہ کریں… اور نہ اس مقبول عبادت کوریاکاری یاظاہری شان بنانے میں ضائع کریں…  اس سلسلہ میں خود کواور آپ کودو چیزوں کی گزارش کرتا ہوں…  امانت، اخلاص اور محنت
والسلام
خادم
(اجتماعی قربانی مہم)
17/11/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
سلام۔ قربانی تقسیم کرنا بہت اجر و ثواب کا کام ہے۔ یہ اللہ پاک کی دعوت اس کے بندوں تک پہنچانے کی پیاری خدمت ہے۔ آپ سب حضرات خوش نصیب ہیں کہ یہ سعادت نصیب ہوئی۔  مگر یاد رہے! کہ یہ بھاری امانت ہے۔ مسلمانوں نے آپ پراعتماد کر کے آپ کو اپنے واجب کی ادائیگی کا وکیل بنایا ہے۔اگر خدانخواستہ ایک قربانی بھی رہ گئی تو یہ نا قابل تلافی جرم ہوگا۔ آپ سب سے تاکیدی گزارش ہے کہ پوری محنت، سخت نگرانی اور بھر پور توجہ سے ایک ایک قربانی اداء کروائیں اور عید کی خوشی یا آرام میں مبتلاء ہوکر غفلت نہ کریں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
والسلام
خادم
(قربانی مہم)
15-10-2011
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الحمدللہ قربانی مہم شروع ہوئی۔ اللہ پاک کی دعوت کا گوشت، اللہ پاک کے جانباز، غریب اور محتاج لوگوں تک پہنچانے کی مہم۔ سبحان اللہ! شیطان گناہ کرانے سے نہیں تھکتا۔ کتنا لمبا عرصہ ہوگیا۔ ظالم 1 دن نہ اکتایا۔ اللہ پاک کا دشمن۔ تو پھر اللہ پاک کے اولیاء بھی نہیں تھکتے، نہیں اکتاتے… … نہ خوف، نہ رنج۔ چند دن کی محنت، ہمیشہ کا آرام اور مزے۔ اللہ اکبر طریقہ آسان ہے۔ 2 رکعت صلوٰۃ الحاجت۔ جی! بالکل وفاداری سے لبریز سجدے۔ پھر دعا کہ یا اللہ مہم کامیاب فرما، قبول فرما، مجھے زیادہ سے زیادہ کی توفیق عطا فرما۔ دل کی گہرائی سے، عاجزی سے دعا، الفاظ کوئی بھی ہوں بس ادب رہے اور دل میں اخلاص۔ اور ذمہ دار ساتھی 4 رکعت۔ 2 حاجت کی، 2 استخارہ کی … کہ یا اللہ کام سمجھا، راستہ دکھا… جو عمل کرے گا ان شاء اللہ اس دن کے لئے بہت کمالے گا جس دن پوچھا جائے گا کہ آج کے دن کے لئے کیا لائے ہو؟… شہداء کے گھرانے، حضرات مجاہدین، حضرات مہاجرین اور بہت سے مقبول لوگ… اس سال بھی انتظار کریں گے۔ اللہ پاک ہم سب کو ان کی بھر پور خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ چرم قربانی مہم میں بھی سو فیصد محنت ہو… بلکہ قربانی سے بھی زیادہ… طریقہ وہی دو رکعت… کرنے والا اللہ تعالیٰ ہے اور کوئی نہیں… دونوں مہمات کے بارے میں آپ کے ذہن میں کوئی مفید مشورہ ہو تو کل یعنی ہفتہ صبح سے پرسوں اتوار رات 9 بجے تک ان دو نمبروں پر لکھوا دیں۔ 0321.3132786 ۔ 0333.8558206  آپ کامشورہ مرکز تک پہنچ جائے گا، انشاء اللہ۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
اللھم صل علی سیدنا محمد
(قربانی مہم)
15-10-2011
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الحمدللہ قربانی مہم شروع ہوئی۔ اللہ پاک کی دعوت کا گوشت، اللہ پاک کے جانباز، غریب اور محتاج لوگوں تک پہنچانے کی مہم۔ سبحان اللہ! شیطان گناہ کرانے سے نہیں تھکتا۔ کتنا لمبا عرصہ ہوگیا۔ ظالم 1 دن نہ اکتایا۔ اللہ پاک کا دشمن۔ تو پھر اللہ پاک کے اولیاء بھی نہیں تھکتے، نہیں اکتاتے… … نہ خوف، نہ رنج۔ چند دن کی محنت، ہمیشہ کا آرام اور مزے۔ اللہ اکبر طریقہ آسان ہے۔ 2 رکعت صلوٰۃ الحاجت۔ جی! بالکل وفاداری سے لبریز سجدے۔ پھر دعا کہ یا اللہ مہم کامیاب فرما، قبول فرما، مجھے زیادہ سے زیادہ کی توفیق عطا فرما۔ دل کی گہرائی سے، عاجزی سے دعا، الفاظ کوئی بھی ہوں بس ادب رہے اور دل میں اخلاص۔ اور ذمہ دار ساتھی 4 رکعت۔ 2 حاجت کی، 2 استخارہ کی … کہ یا اللہ کام سمجھا، راستہ دکھا… جو عمل کرے گا ان شاء اللہ اس دن کے لئے بہت کمالے گا جس دن پوچھا جائے گا کہ آج کے دن کے لئے کیا لائے ہو؟… شہداء کے گھرانے، حضرات مجاہدین، حضرات مہاجرین اور بہت سے مقبول لوگ… اس سال بھی انتظار کریں گے۔ اللہ پاک ہم سب کو ان کی بھر پور خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ چرم قربانی مہم میں بھی سو فیصد محنت ہو… بلکہ قربانی سے بھی زیادہ… طریقہ وہی دو رکعت… کرنے والا اللہ تعالیٰ ہے اور کوئی نہیں… دونوں مہمات کے بارے میں آپ کے ذہن میں کوئی مفید مشورہ ہو تو کل یعنی ہفتہ صبح سے پرسوں اتوار رات 9 بجے تک ان دو نمبروں پر لکھوا دیں۔ 0321.3132786 ۔ 0333.8558206  آپ کامشورہ مرکز تک پہنچ جائے گا، انشاء اللہ۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
اللھم صل علی سیدنا محمد
(قربانی مہم)
28-10-2011
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃللہ وبرکاتہ!
جمعہ مبارک، آج رات چاند نکلنے کا قوی امکان ہے، انشاء اللہ۔ آخری اسلامی مہینے ذی الحجہ کا استقبال مسجد میں کریں۔ یعنی غروب آفتاب سے کچھ پہلے جاپہنچیں اور ڈوب جائیں اپنے محبوب مالک سے مناجات میں، ذکر اور تلاوت میں۔ جن پر قربانی واجب ہے وہ آج ہی ناخن اور مکروہات کا صفایا کردیں۔ بھائیو! بڑے قیمتی دن اور راتیں آرہی ہیں، ہوسکے تو روزوں کا اہتمام کریں۔ گناہوں کو طلاق دیں، قربانی اور چرم مہم تیز کریں۔ یہ بڑے اجر والا کام ہے۔ جس نے اس کیلئے صلوٰۃ الحاجت نہیں پڑھی وہ ادا کرلیں۔ جن پر قربانی واجب نہیں وہ غم نہ کریں۔ فقیروں کا فقر انکی قربانی ہے اور مسکین سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اکرم ا محبت فرماتے ہیں۔ مبارک ہو خوش دلی سے صبر کرنے والے فقراء کرام کو۔ فقراء کی زکوٰۃ، صدقہ اور قربانی محبت کے یہ کلمات ہیں۔
سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُوَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ حضرات نے مجاہدین اور اسیران کیلئے دعائیں کم کردی ہیں یا ان میں جوش اور آہ و زاری نہیں رہی۔ اے خوش نصیبو! ایسا نہ کرو، ایسا نہ کرو، آپ سب کیلئے دعا گو اور آپ سب کی دعائوں کا منتظر۔
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمدرسول اللہ
اللھم صل علٰی محمد
(استقبال ذوالحجہ وقربانی مہم)
05-11-2011
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کل فجر سے تکبیرات تشریق شروع… اللہ اکبر… بہت ذوق و شوق سے اہتمام کریں۔ گھروں میں خواتین سے اکثر رہ جاتی ہیں اور ان سے بھی جو اکیلے نماز پڑھتے ہیں۔ ترتیب بنالیں کہ سب کو یاد رہے اور سب اللہ پاک کی بڑائی اور کبریائی پکاریں۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
اللھم صل علیٰ محمد
(تکبیرات تشریق)
07-11-2011
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک آپ سب کی عید قبول فرمائے۔ نماز، قربانی، تکبیرات، محنت، اجتماعی قربانی اور چرم قربانی کی محنت کو اللہ پاک آپ کیلئے محفوظ فرمائے اور اسے آپ کے نامۂ اعمال اور میزان کے نیکیوں سے بھاری ہونے کا ذریعہ بنائے۔ بے شک قیامت کے دن جس کا میزان بھاری ہوگا وہ من چاہی عیش اور اعلیٰ زندگی کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مستحق بن جائے گا۔ آپ کی یہ محنت کسی کی ذات کیلئے نہیں، نہ کسی خاص گروہ کیلئے۔ یہ محنت رب العالمین کیلئے ہے اور وہی بہترین بدلہ دینے والا ہے۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
اللھم صل علیٰ محمد
(عید وقربانی مہم)

06-10-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے ذوالحجہ مہینے کے پہلے عشرے کوبے حد فضیلت بخشی ہے … .مبارک ہو! آج مغرب سے یہ مبارک عشرہ شروع ہورہا ہے… عرب ممالک اور افغانستان میں آج ذوالحجہ کی پہلی تاریخ ہے … ہمارے ہاں آج چاند دیکھا جائے گا… .اس عشرے کی فضیلت قرآن پاک اور احادیث صحیحہ میں آئی ہے… یہ عشرہ فضائل میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے ہم پلہ یا قریب ہے… لیکن مسلمان اس سے غافل ہیں … وجہ یہ کہ رمضان میں شیطان قید ہوتا ہے، جبکہ آج کل وہ آزاد ہے… .دوسری طرف چھٹی اور تعطیلات کا رواج بھی اس موسم کو کمانے نہیں دیتا۔ بھائیواور بہنو! متوجہ ہوجاؤ… آج ذوالحجہ کا شاندار استقبال، پاک روح،پاک جسم اور پاک جگہ پر… جن کی قربانی ہے وہ مغرب سے پہلے ناخن اور زائد بال کاٹ لیں … چاند رات کے،معمولات کا اہتمام اور پھرعبادت اور نیکی میں مقابلہ۔ بھرپور محنت،جھوٹ،غیبت بند۔بدنظری،بدکلامی بند۔حرام،مکروہ بند،اور دل میں ہر وقت خشوع۔ ارے یہ وہ دن ہیں جن میں حج اکبر ادا ہوتا ہے … جن میں قربانی کی بہار آتی ہے کیا کوئی اور دن ایسے ہیں؟؟؟آج سے ہر گناہ سے سچی توبہ اورہرنیکی کا عزم۔زندگی رہی تو ان شاء اللہ ان دس دنوں میں مکتوب خادم حاضر رہے گا… .اپنی اور آپ کی تذکیر اور یاددہانی کے لئے … .پہلا سبق خود کو اور آپ کو یہ کہ دو رکعت صلٰوۃ التوبہ تمام گناہوں کی معافی کے لئے التجا… .اور دو رکعت صلٰوۃ الحاجت کہ یہ عشرہ اللہ پاک کی رضا کے مطابق گزارنے کی توفیق ملے بندہ کو بھی اپنی دعا میں یاد رکھیں۔
والسلام
خادم
 (ہدایات برائے عشرہ ذوالحجہ)
07-10-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا عظیم احسان… عشرہ ذوالحجہ… شروع ہوگیا… ان ایام میں ہر عبادت کا اجر بہت زیادہ بڑھا دیا جاتا ہے… عام دنوں کے اعمال اور ان دنوں کے اعمال کی قیمت کا فرق… پاکستانی روپے اور کویتی دینار کے فرق سے بھی زیادہ ہے… بہت زیادہ… پھر غفلت کیوں؟… سستی کیوں؟… ان دنوں میں سب سے اہم عمل حج ہے… پھر عمرہ… ہم جو حج عمرہ پر نہیں جاسکے… ہمیں چاہیے حجاج کے لئے دعائیں مانگیں… تب ہم ان کے عمل اور اجر میں شریک ہوجائیں گے… یہ دعا کا کمال ہے… غیبت کرو تو دوسروں کے گناہ اپنے سر… اور دعا کرو تو دوسروں کی نیکیوں میں شرکت… پھر بڑا عمل قربانی کا ہے… اس سال دل کھول کر عشق و محبت کے ساتھ قربانی کریں… جو ان دنوں روزہ رکھیں وہ مبارک کے مستحق… اور سنیں ان دنوں یا راتوں میں کوشش کرکے صلٰوۃ التسبیح پڑھ لیں… ان شاء  اللہ بڑا خزانہ مل جائے گا… کئی اہل علم صلٰوۃ التسبیح کے قائل نہیں… ان کا مکمل احترام… مگر مجاہدین کے بڑے شیخ… حضرت امام عبداللہ بن مبارکؒ اس نماز کے قائل ہیں
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
 (عشرہ ذوالحجہ۱۴۳۴ھ)
08-10-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو ان مبارک دنوں میں اپنی مقبول عبادت کی توفیق عطافرمائے… آج ایک حدیث مبارکہ پڑھتے ہیں … اور کل بھی ایک اور حدیث شریف پڑھیں گے
ارشاد فرمایا:حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے … ان دس دنوں کا عمل اللہ تعالیٰ کے نزدیک باقی تمام دنوں کے عمل سے زیادہ بڑااورزیادہ محبوب ہے… پس تم ان دنوں میں تہلیل،تکبیراورتحمیدکی کثرت کرو…  (مسنداحمد)
یعنی … لاالہ الا اللہ… اللہ اکبر… الحمدللہ… .کل صلٰوۃ التسبیح کاعرض کیا تھا… اس میں ان تمام کی کثرت آجاتی ہے… حضرت سعیدبن جبیررحمۃ اللہ علیہ کا نام آپ نے سنا ہوگا… بڑے جلیل القدرتابعی اورامام ہیں وہ ان دس دنوں میں اتنی محنت کرتے کہ بے حال ہوجاتے… یعنی طاقت سے بڑھ کر محنت… وہ کیوں؟… ارے بھائی! جب مؤمن یہ سنتاہے کہ ان دنوں میں میراعمل کرنامیرے مالک کوبہت محبوب ہے تواس پر وجدطاری ہوجاتاہے کہ … مجھ غلام کاعمل میرے رب کو محبوب؟… بس پھر وہ ایک لمحہ ضائع نہیں کرناچاہتا… اس لئے توایمان والے ان دنوں پورے نو9روزے رکھتے ہیں… تاکہ سارادن عبادت میں گزرے… آپ جانتے ہیں روزہ کاہرلمحہ عبادت ہے… مہم میں مشغول ساتھی روزہ نہ رکھ سکیں توتکبیر،تہلیل،تحمید،تسبیح خوب پڑھیں…ہزاروں بارذوق شوق،جوش اور محبت سے … اللہ اکبر کبیرا۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
 (عشرہ ذوالحجہ۱۴۳۴ھ)
09-10-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک کی بڑائی دل سے اورزبان سے بیان کریں… اللہ اکبر… اللہ اکبر… لاالہ الااللہ واللہ اکبر… اللہ اکبر… وللہ الحمد… بھائیو! آج کل جو عشق ومحبت والے دس دن چل رہے ہیں … ان میں بعض صحابہ کرام بازار میں جاکرتکبیرات بلندفرماتے تھے… .اللہ اکبر، اللہ اکبر… .تاکہ بازار والوں کو بھی یاددہانی ہوجائے کہ آج کل بڑے دن چل رہے ہیں … اللہ تعالیٰ کی تکبیر اور بڑائی بلند کرنے کے دن … اللہ اکبرکبیرا… اچھا پہلے کل والاوعدہ پورا کرتے ہیں… پھر جگہ بچی تو اور باتیں … بخاری شریف کی روایت ہے … رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:کوئی دن ایسے نہیں جن میں عمل صالح اللہ تعالیٰ کے نزدیک اتنا محبوب ہوجتنا ان دس دنوں میں … عرض کیا یارسول اللہ! جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں؟… ارشادفرمایا:جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں … مگر یہ کہ کوئی شخص اپنی جان اوراپنا مال لیکر نکلے اورپھر ان میں سے کچھ بھی واپس نہ لائے …  (بخاری) … یعنی شہیدہوجائے… مال بھی لٹادے، جان بھی… ایسے شخص کا عمل ان دس دنوں کے نیک عمل سے زیادہ افضل ہوگا… اس حدیث شریف پر غور کریں … بڑے اہم اسباق ملتے ہیں … اس عشرے کی عظیم فضیلت … کہ اس میں کیا ہوا عمل صالح جہاد سے بھی افضل … اگر مجاہد واپس آجائے … .دوسرابڑاسبق یہ کہ حضرات صحابہ کرام کا پختہ نظریہ تھا کہ جہاد سب سے افضل عمل ہے … اس لئے جب کسی اور عمل کی جزوی افضلیت سنتے توحیران ہوتے اور طالبانہ سوال فرماتے … تیسراسبق یہ کہ جہاد فی سبیل اللہ کے معنی بھی اس حدیث شریف سے واضح ہوگئے… وہ جوہرعمل کو جہاد بنا بیٹھتے ہیں غور فرمائیں کہ حضرت آقا مدنیﷺ اورحضرات صحابہ کرام کی مجلس میں جہاد کا کونسا معنیٰ مرادہوتا تھا… ارے بھائیو! محبت کاپہلاتقاضا یہ ہے کہ ہم حضرات صحابہ کرام کے نظریہ کو اپنائیں۔
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمدرسول اللہ
 (عشرہ ذوالحجہ ۱۴۳۴ھ)
10-10-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمارے لئے آخرت کی مشکل منزلیں آسان فرمائے۔بھائیو! بس ایک جھٹکا لگے گا اور ہم قبر میں ہوں گے… کچھ فکر… کچھ محنت… آج کل بڑے اونچے دن چل رہے ہیں … ان دنوں کے قصے کلام اللہ کا حصہ ہیں … ایک بیٹے کی اپنے والد کے سامنے فرمانبرداری… یَااَبَتِ  اِفْعَلْ  مَاتُؤْمَرُ… اور والد کی اللہ پاک کے ساتھ ایسی وفاداری… کہ خلیل بن گئے… خاص دوست… خاص بندے… شیطان انہیں دنوں انسان کے ہاتھوں ایسا رسوا ہوا کہ… آج تک روتا ہے… بس چند دن بعد چالیس لاکھ افراد تکبیر کے نعرے کے ساتھ… کنکریاں پھینک کر شیطان کو اس کی رسوائی اور ذلت یاد دلائیں گے… وہ انسانوں کو گمراہ کرکے… پھنے خاں بنا پھرتا ہے… مگر دس ذوالحجہ کی رسوائی اسے بتاتی ہے کہ… اللہ تعالی کے مخلص بندوں کے سامنے تو کمزور ہے… ذلیل ہے… یہ دن بہت عجیب ہیں …مٹی کو سونا بنانے والے… خون کو نورانی عمل بنانے والے… بے قدروں کو اونچی قدرومنزلت دلانے والے… منیٰ سارا سال چٹیل میدان… مگر ان دنوں اہل عشق کی قرار گاہ… عرفات سارا سال… ایک بے آباد میدان… مگر ان دنوں وہ اہل جنت کے قافلوں کا میزبان… اور بخشش کا کھلا میدان… ارے بھائیو! ان دنوں تو جانوروں کو وہ مقام ملتا ہے کہ قربانی بن جاتے ہیں … قربانی… یعنی اللہ تعالی کے قرب کا ذریعہ… یا اللہ! ہمارے جانوروں جیسے نفس کو بھی ان دنوں کی برکت سے پاکی اور اپنا قرب عطا فرما دیجئے
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(عشرہ ذوالحجہ۱۴۳۴ھ)
11-10-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے ان دس دنوں کو خاص برکت عطا فرمائی ہے… حضرت انس رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ… حضرات صحابہ کرام کے درمیان یہ بات چلتی تھی کہ… ان دس دنوں کا ہر دن ایک ہزار دنوں کے برابر ہے… اور عرفہ یعنی نو ذوالحجہ کا دن دس ہزار دنوں کے برابر ہے… پانچ دن گزر گئے… کمانے والوں نے چند دنوں میں اپنے نامہ اعمال کو صدیوں کی عبادت کے برابر بھاری کر لیا… اور ابھی پانچ دن باقی ہیں نیکیوں میں سبقت کرنے والے بھرپور فائدہ اٹھا لیں
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
 (عشرہ ذوالحجہ۱۴۳۴ھ)
12-10-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کو اخلاص والی ’’قربانی‘‘ پسند ہے… گوشت کھانے… رانیں اڑانے، کڑاہیاں چڑھانے کی نیت نہ ہو… یہ سب کچھ ویسے ہی مل جاتا ہے… ایک بندہ تیار ہوگیا کہ ٹھیک ہے… میں اللہ پاک کی رضا کے لئے ذبح ہوتا ہوں… قربان ہوتا ہوں… اور ایک بندہ تیار ہوگیا کہ میں اللہ پاک کے لئے اپنا کلیجہ… اپنا لخت جگر ذبح کرتا ہوں… باپ نے بیٹے کی گردن پر چھری چلا دی… اور یوں… قربانی… کی سنت قائم ہوگئی… بھائیو! قربانی بڑا عاشقانہ عمل ہے… اس عمل کی برکات بے شمار ہیں… اور اس کے فضائل بہت اونچے ہیں… قربانی رحمت بھی ہے اور مغفرت بھی… ہر مسلمان دل کی خوشی سے جیب کھول کر قربانی کرے… اورجن کے پاس پیسے نہیں وہ ڈبل خوشی منائیں… اور جھوم جھوم کر درود شریف پڑھیں کہ ان کی قربانی… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ہی ادا فرما دی ہے… صلی اللہ علیہ وسلم… صلی اللہ علیہ وسلم
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
 (عشرہ ذوالحجہ۱۴۳۴ھ)
13-10-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ سب حجاج کا حج قبول فرمائے… اور اس سال کے حج کی برکات تمام مجاہدین کو ان کے محاذوں پر عطا فرمائے… کل حج کا دن ہے… نو ذوالحجہ،عرفہ کا دن… کل لاکھوں مسلمان عرفات کے میدان میں حج کا رکن اعظم ادا کریں گے… یعنی…وقوف عرفہ… سبحان اللہ کیسا عجیب منظر ہوگا… یہ وہ دن ہے جس میں جہنم سے نجات کے پروانے سب سے زیادہ عطا ہوتے ہیں… صحیح مسلم کی روایت ہے کہ عرفہ کے دن کا روزہ… گزشتہ ایک سال اور اگلے ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے… وہ افرادجو اب تک کے روزے نہیں رکھ سکے… اگلے دو دن ہمت کریں… بارہ گھنٹے کی معمولی سی بھوک پیاس… اس دن بہت کام آئی گی جو دن ایک ہزار سال کے برابر ہوگا… ہمارے ہاںکل آٹھ اورپرسوںنو تاریخ ہے… بھائیو! ان دس دنوںکے فضائل اتنے زیادہ ہیں کہ امت کے خاص لوگ… ان دس ایام کے لئے اپنی زندگی کا الگ نظام الاوقات لکھ لیتے… اور کوشش کرتے کہ ان دنوں میں کوئی نیکی ان سے نہ چھوٹے… اور کوئی گناہ ان سے سرزد نہ ہو… مہم میں شریک ساتھیوںکومبارک… کہ جماعت کی برکت سے ان کے یہ دن… عظیم دینی محنت… میںگزرتے ہیں… بس نیت کااخلاص تازہ کرتے رہیں… چلتے پھرتے… تکبیر،تحمید،تہلیل… اورتسبیح کی کثرت کریں… اپنی مجالس میںغیبت کوحرام سمجھیں… جب اکٹھے ہوں دین کی بات کریں… اس طرح آپ ان عظیم اورمبارک دنوں کو اور لوگوں سے زیادہ کما لیں گے… کیونکہ… آپ فریضہ جہادکی عالیشان محنت میں ہیں… جس کامقام بہت بڑا ہے… جی ہاں بہت اونچا.
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
 (عشرہ ذوالحجہ)
14-10-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو جہنم کی آگ سے ہمیشہ بچائے۔ ہمارے ہاں کل ’’یوم عرفہ‘‘ہے… اس دن کے فضائل قرآن اور سنت میں وارد ہوئے ہیں… اہل علم نے اس بابرکت اور عظیم دن کے تیرہ خاص فضائل لکھے ہیں… جن میں یہ بھی ہے کہ یہ جہنم سے آزادی پانے کا دن ہے… اس دن کی دعا میں اللہ پاک نے بڑی خیر رکھی ہے… یہ وہ دن ہے جس میں دین مکمل ہوا اور نعمت پوری ہوئی… اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ… بھائیو! کیا معلوم آئندہ ہمیں یہ دن نصیب ہو یا نہ… اس لئے غنیمت سمجھ کر… اس دن کو کمانے کی کوشش کریں… رات کو تہجد… کچھ نوافل و دعا… پھر سحری کھائیں… اذان ہوتے ہی مسجد… تمام نمازیں تکبیر اولیٰ کے ساتھ… فجر کے بعدمسجد میں اپنی جگہ بیٹھے رہیں… اشراق تک… پھر دو یا چار رکعت… اس کا اجر حج اور عمرہ کے برابر ہے… اور بعض روایات میں اس کا اجر… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج عمرہ ادا کرنے جیسا ہے… دوپہر کو ظہر کا وقت داخل ہوتے ہی… صلوٰۃ التسبیح… سارا دن ذکر،تکبیر،تلاوت،صدقہ،روزہ اور دینی کام میں گزر جائے اور شام کو افطار کے وقت… گرم آنسو اور دعا… کل فجر سے ہر نماز کے بعد تکبیرات بھی شروع… تیرہ ذوالحجہ کی عصر تک… یہ واجب عمل ہے۔گھر میں نماز کی جگہ لکھ کر لٹکا دیں تاکہ خواتین کو یاددہانی ر ہے… اَللہُ اَکْبَرُ اَللہُ اَکْبَرُلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ اَللہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
 (عشرہ ذوالحجہ/یوم عرفہ کے فضائل)
15-10-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک کی رضا کے لئے دل کے شوق اور جوش سے پڑھیں… اَللہُ اَکْبَرُ اَللہُ اَکْبَرُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُاَللہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ… آج جب آپ کو یہ مکتوب ملے تو تھوڑی دیر اپنے محبوب رب کی… محبت اور عظمت میں ڈوب کر یہ تکبیر بلند کریں… بھائیو! شرمائیں نہ۔یہ تو عزت اور سعادت کا کام ہے… لوگ گانا گاتے نہیں شرماتے… ہم اپنے مولا کی عظمت اور تکبیر بلند کرنے سے شرمائیں؟… توبہ… توبہ… یہ شرم نہیں بے شرمی ہے… اور ایمان کی کمزوری… آج کل تکبیر کے دن ہیں… حضرت عمررضی اللہ عنہ منیٰ میں اپنے قبے سے تکبیر کہتے تو آواز اتنی بلند کہ مسجد تک جاتی… تب باقی لوگ اس میں شریک ہوجاتے… اور زمین تکبیر سے گونج اٹھتی… نمازوں کے بعد تو تکبیر کہنی ہی ہے ویسے بھی ان دنوں… خوب تکبیر کہیں… راستوں میں،بازاروں میں اور اپنے گھر اور بستر پر… ہمارا مرض ہی یہی ہے کہ ہمارے دلوں میں اللہ پاک کی عظمت اور بڑائی ویسے نہیں جیسے ہونی چاہیے… ہمارے دلوں میں’’دنیا‘‘اور’’غیراللہ‘‘ کی عظمت داخل ہوچکی ہے… یہ بڑا مہلک مرض ہے… یہ دن اور یہ تکبیر اس مرض کا علاج ہے… اتنی کہیں کہ بے حال ہوجائیں اور یہ تکبیر دل کی شریانوں میں گھس جائے۔اللہ اکبر،اللہ اکبر… بھائیو! کل عید کا دن ہے… اس دن کے کئی نام آئے ہیں… یوم الاضحی… یوم الضیافۃ یوم النحر… یوم الحج الاکبر… یوم العیدوغیرہ… کئی اہل علم کے نزدیک یہ دن سال کے تمام دنوں میں افضل ہے… کل قربانی کے عمل کو عاشقانہ بنانے کے لئے… ایک نظر بندہ کے رسال’’تحفہ ذی الحجہ‘‘پر ڈال لیں… عید الاضحی کے دن کچھ چیزیںسنت ہیں… ان سب پر عمل کریں… 1… غسل۔ 2مسواک۔۳حسب طاقت عمدہ کپڑے۔۴شریعت کے مطابق اپنی آرائش۔۵خوشبو۔۶صبح جلد اٹھنا۔۷عید گاہ جلد جانا۔۸کھانے کا آغاز قربانی کے گوشت سے۔۹ایک راستہ سے عید گاہ جانا دوسرے راستہ سے واپس آنا۔۱۰عید گاہ پیدل جانا۔۱۱عید گاہ جاتے ہوئے بلند آواز سے تکبیر کہتے جانا… .اَللہُ اَکْبَرُ اَللہُ اَکْبَرُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَ اللہُ اَکْبَرُاَللہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
 (عشرہ ذوالحجہ/عید الاضحی کے دن کی سنتیں)

16-10-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا… آپ سب کو… تمام اسیران اسلام کو… تمام مجاہدین و مہاجرین فی سبیل اللہ کو دل کی گہرائیوں سے… عید مبارک… تَقَبَّلَ اللہُ مِنَّاوَمِنْکُمْ… روایت میں ہے کہ حضرات صحابہ کرام ان الفاظ سے ایک دوسرے کو عیدکی مبارک باد دیتے تھے… تَقَبَّلَ اللہُ مِنَّاوَمِنْکُمْ… شکر الحمدللہ دس روزہ مکتوبات کا سلسلہ مکمل ہوا… عید کی خوشیاں اس طرح منائیں کہ اللہ پاک خوش ہوجائیں
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
 (عشرہ ذوالحجہ/عید مبارک)


عشرہ ذوالحجہ
18/09/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے’’خمیس‘‘یعنی جمعرات کے دن میں ’’برکت‘‘رکھی ہے… اس دن بندوں کے اعمال اللہ تعالی کے سامنے پیش ہوتے ہیں… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم پیر اور جمعرات کے روزے کا اہتمام فرماتے تھے… جمعرات کا دن جمعہ کا پڑوسی ہے… خوشبو والوں کے ساتھ لگے رہنے والوں میں بھی خوشبو پیدا ہوجاتی ہے… جمعرات کے دن میں بھی جمعہ کی خوشبو کا اثر ہے… اچھا ہوگا آج ہی قربانی کی رسید کٹوا لیں… وقف قربانی کا سلسلہ بابرکت ہے… اس میں اپنا مال لگائیں… بہت کام آئے گا،ان شاء اللہ… اور یاد رہے کہ مغرب سے’’وہ‘‘تشریف لائیں گے… مقابلہ حسن والے حسین محبوب… جمعۃ المبارک
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(قربانی مہم وجمعہ شریف)
 20/09/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ توفیق کے دروازے کھولے… کیا آپ’’سیٹھ‘‘ بننا چاہتے ہیں؟… انگریز منحوس کا جب برصغیر پر راج تھا تب…’’ سیٹھ‘‘ اسے کہتے تھے جس کے پاس ایک لاکھ روپے ہوں… روپیہ اس وقت مضبوط تھا… ہمارے مرشد سید احمد شہیدؒ کا پورا لشکر دو روپے میں دو وقت کا کھانا کھا لیتا تھا… آج کل سیٹھ وہ جس کے پاس بیشمار روپے ہوں… اب آپ کے پاس ہمت ہو تو ایک کام کریں… بال مونڈنے والی مشین لیکر کسی بکرے,دنبے اور گائے کے صرف ایک ہاتھ برابر بال کاٹیں… ان کو شاپر میں ڈالیں… گھر لے جاکر ان کو شمار کریں کہ کتنے ہیں؟… بہت مشکل ہے ناں!… ہمارے محبوب آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے سمجھایا… قربانی کرنے والے کے لئے ہر ایک بال کے بدلے ایک نیکی… سبحان اللہ!… اتنی بے شمار نیکیاں… حضرت آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے وعدہ میں شک کرنا کفر… بس اخلاص کے ساتھ ایک قربانی کی تو… سیٹھ بن گئے سیٹھ… بے شمار نیکیوں کے مالک سیٹھ… بھائیو!یہ عظیم موقع سال میں صرف ایک بار آتا ہے,دل کھول کر قربانی کریں… زیادہ سے زیادہ قربانی کریں… اور الرحمت کی وقف قربانی کا تو مزہ ہی کچھ اور ہے… کہاں کہاں تک گوشت پہنچتا ہے کہ دل خوش ہوجاتا ہے… اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان کہ میں نے رسیدیں کٹوا لیں… اب آپ بھی تاخیر نہ کریں
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(قربانی مہم)
 21/09/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے ذوالحجہ کے پہلے دس دن کو… بڑی اونچی فضیلت عطا فرمائی ہے… مگر افسوس کہ اکثر مسلمانوں کو ان فضائل کا علم نہیں… حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہ میں یہ بات چلتی تھی کہ… عشرہ ذوالحجہ کا ہر دن فضیلت میں ہزار دنوں کے برابر ہے… اور عرفہ یعنی نوذوالحجہ کا دن دس ہزار دنوں کے برابر ہے… مفسر ابن کثیرؒ نے اس عشرہ کے فضائل پر احادیث جمع کرنے کے بعد فرمایا ہے کہ… یہ دس دن… رمضان المبارک کے دنوں سے بھی افضل ہیں… مطلب یہ کہ ان دس دنوں میں نیک اعمال کی قیمت اور وزن بہت بڑھ جاتا ہے… چنانچہ ہمارے اسلاف ان دنوں حج ,جہاد,روزہ,قربانی,صدقہ اور دیگر عبادات میں بہت محنت فرماتے تھے… تاکہ نامہ اعمال خوب وزنی ہوجائے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنے اندر… اور امت مسلمہ میں ان مبارک ایام کی فضیلت کا شعور بیدار کریں… ان دنوں کو پانے اور کمانے کی ترتیب ابھی سے بنائیں… اپنے بیانات میں اس عشرہ کی فضیلت والی احادیث سنائیں… اپنے گھر والوں اور بچوں کو اس عشرہ کے فضائل اس طرح بتائیں کہ ان کے دل میں اتر جائیں… اس موضوع پر ان شاء اللہ تعالیٰ تازہ رنگ و نور بھی آرہا ہے… اور ان شاء اللہ عید کے دن تک مکتوب خادم بھی آپ کے ساتھ رہنے کی کوشش کرے گا… یہ مشکل کام ہے اس لئے دوبارہ، ان شاء اللہ
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(قربانی مہم وفضیلت عشرہ ذوالحجہ)
 22/09/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ اپنے غضب اور عذاب سے بچائے… عبادت سے تھک جانا… دین کے فرض کام سے اکتا جانا… اللہ کے دوستوں سے نفرت… اور اللہ کے نافرمانوں سے محبت ہوجانا… یہ سب اللہ تعالیٰ کے غضب اور عذاب کی علامات ہیں… موت جوں جوں قریب آتی ہے… شیطان کا حملہ بڑھتا ہے… وہ مایوس اور بددل کرتا ہے تاکہ… ہم آخرت کی تیاری چھوڑ دیں… بجھے بجھے دل… بدنصیبی ہی بدنصیبی… فلمیں دیکھنے والے نہیں اکتاتے… میچ دیکھنے والے نہیں تھکتے… ملازمت کرنے والے نہیں تھکتے… آٹھ ہزار تنخواہ کے لئے آٹھ گھنٹے پہرہ دینے والے نہیں اکتاتے… مگر دین کا کام کرنے والے اکتا جاتے ہیں… کیوں؟شیطان کا حملہ… نفس کا حملہ… اے اہل ایمان!… دو دن کی زندگی ہے… آج یا کل ہم لاشہ بن جائیں گے… نہ کام کر سکیں گے نہ محنت… اور حساب شروع ہوجائے گا… ایسا حساب کہ ایک چاول کے دانے جتنی نیکی بھی شمار ہوگی… اور ایک رائی کے ذرے برابر گناہ بھی… تب کئی لوگ کہیں گے یارب!  واپس بھیج… اب ہم صرف نیک کام ہی کریں گے… بہت کام کریں گے… فرمایا جائے گا… ہرگزنہیں،ہرگز نہیں… اب کتاب بند ہوچکی… بھائیو!ابھی کتاب کھلی ہے… اس کو نیکیوں سے بھرا جاسکتا ہے… محنت کریں… جن کے دل بجھ گئے… وہ ذکر اللہ سے قوت لیں… قربانی مہم تیز کریں… جہاں جہاں قربانی جاتی ہے وہ مانگ رہے ہیں جب کہ دینے کو کچھ خاص نہیں… مجھے شرمندہ تو نہ کریں
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(قربانی مہم وشیطان کا حملہ)
23/09/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ اکبر… جمعہ یاہفتہ کے دن سے ان شاء اللہ یہ مبارک عشرہ شروع ہوگا… اس عشرہ کوپانے،کمانے اوربنا نے کامختصر نصاب حاضرخدمت ہے۔
… 1… پہلا کام یہ کہ دوسروں کواس عشرہ کے فضائل سنائیںاس سے اپنے ا ندراعمال کی قوت پیدا ہوتی ہے۔
… 2… دوسری یہ کہ جس طرح گناہ کاذوق رکھنے والے بس اس تاک میںرہتے ہیں… کہ کب گناہ کاموقع ملے… اسی طرح اس عشرہ میںنیکیوں کی تاک میںرہیںکہ جوموقع نیکی کاملے وہ فوراحاصل کرلیں،یہ بڑااہم نسخہ ہے۔
… 3… مہم میںشریک ساتھی اپنی محنت میںایک گھنٹہ کاخاص اضافہ اس عشرہ میںرضا الہٰی کیلئے کرلیں… کیونکہ اس میںہر نیکی ایک لاکھ گناقیمتی اوروزنی ہوجاتی ہے۔
… 4… حج کی نیت اوردعاکریں۔
… 5… تمام نمازیںباجماعت تکبیراولیٰ کیساتھ اداکریںاورخواتین ہرنمازاول وقت میںاداکریں۔
… 6… قربانی جتنی زیادہ کرسکیں کریں۔
… 7… تمام نودنوںکے رو ز ے یاکم ازکم… سات,آٹھ,نوذوالحجہ کاروزہ۔
… 8… والدین کی جانی،مالی خدمت۔
… 9… اس عشرہ میںجہادفنڈاورصدقہ زیادہ نکالیں۔
… 10… تلاوت میںکچھ اضافہ,ہردن صلٰوۃ التسبیح اورکثرت سے استغفار۔
… 11… گناہ کے کاموںاورباتوں کے سے دوری
12… خواتین پوراعشرہ گھرمیںرہیں… عیدکے ایام بھی گھرسے نہ نکلیں… ہرطرف شیاطین ہوتے ہیں… عورت کاجوقدم بلاضرورت شدیدہ گھرسے باہرپڑتاہے توایسے ہر قدم پراس کی عزت اورسکون میںکمی ہوتی جاتی ہے۔
.13… تکبیر,تہلیل,تسبیح کی کثرت… یہ اہم حکم ہے اس کی تفصیل کسی اور وقت ان شاء اللہ
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(قربانی مہم وعشرہ ذوالحجہ پانے کانصاب)
 24/09/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دنوں میں سے کوئی دن ایسا نہیں جس کے اعمال اللہ تعالیٰ کے نزدیک اتنے عظیم اور اتنے محبوب ہوں،جتنے عشرہ ذی الحجہ کے اعمال۔ پس ان میں تہلیل،تکبیر اور تحمید کی کثرت کیا کرو‘‘… لیجئے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم آگیا… کون ہے،جو کہے لبیک لبیک؟… تہلیل کا مطلب ’’لا الہ الا اللہ‘‘کہنا… تکبیر کا مطلب اللہ تعالیٰ کی عظمت اور بڑائی بولنا .’’ اللہ اکبر‘‘… تحمید کا مطلب اللہ تعالیٰ کی حمد کرنا’’ الحمدللہ‘‘… چند الفاظ کی ایک صحیح حدیث میں بڑی فضیلت آئی ہے وہ یہ ہیں… اَللّٰہُ اَکْبْرُ کَبِیْرًا,وَالْحَمْدُلِلّٰہِ کَثِیْرًا,وَسُبْحَانَ اللہِ بُکْرَۃًوَّاَصِیْلًا۔
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
 (عشرہ ذوالحجہ کے فضائل)
25/09/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
ٓللہ تعالیٰ کے پیارے بندو!… محبت اورجوش کیساتھ اللہ تعالیٰ کی بڑائی اورتکبیربلندکرو… اللہ اکبرکبیرا… آج مکتوب میںجلدی کی… وجہ یہ کہ عرب میںچاند ہوگیاوہاںآج یکم ذی الحجہ ہے… اس سال کے حجاج کومبارک… انہیںجمعہ کاحج نصیب ہورہاہے… کئی اہل علم کے نزدیک سترگناافضل… ہمارے ہاں ان شاء اللہ آج مغرب سے پہلی تاریخ شروع ہوگی… قربانی کرنے والے مسلمان آج اپنے ناخن اورزائدبال دورکرلیں… سنت مبارکہ کامسئلہ آپ کویادہوگا… کل حدیث شریف پڑھی تھی کہ عشرہ ذی الحجہ میںتہلیل، تکبیر،تحمید کی کثرت کاحکم ہے… ہمیںجو تکبیرحضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے سکھائی اس میںیہ تینوںجمع ہیں… اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللہُ اَکْبَرُلَااِلٰہَ اِلَّااللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ اَللہُ اَکْبَرُوَلِلّٰہِ الْحَمْدُ… دیکھیںاس میںچاربارتکبیر,ایک بارتہلیل اورایک بارتحمیدہے… حضرات صحابہ کرام اس عشرہ میںبہت کثرت سے تکبیرپڑھتے تھے… ہم سب بھی اس سال خوب پڑھیں… ہرنمازکے بعد… چلتے پھرتے اوربازاروںمیں… اتناپڑھیں،اتناپڑھیںکہ حال طاری ہوجائے، دل زندہ ہوجائے اَللہُ اَکْبَرُ اَللہُ اَکبَرُلاَاِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ اَللہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ… جب ساتھی آپس میںملیں… جب کوئی اجلاس ہوتوپہلے سب تکبیرپڑھیں… بلندآوازسے… یہ ان دنوںکاخاص عمل ہے… یہ دل کانوراورمؤمن کی قوت ہے… اوریادرہے!… آج مغرب سے دونور اکھٹے برسیںگے… جمعہ بھی اورذی الحجہ بھی… اللہ اکبر… کیسی خوش نصیبی ہے… اس لئے جہادی محنت بھی زوردار اورمقابلہ حسن بھی والہانہ… اللہ اکبر کبیرا
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(ذواالحجہ وجمعہ شریف)
 26/09/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اَللہُ اَکْبَرُ اَللہُ اَکْبَرُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ اَللہُ اَکْبَرُوَلِلہِ الْحَمْد!  … .ابھی مغرب سے عشرہ ذی الحجہ شروع ہوگیا… آپ سب کو دل کی محبت کے ساتھ مبارک
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(افتتاح ذوالحجہ)
 27/09/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اَللہُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا،وَالْحَمْدُلِلّٰہِ کَثِیْرًا،وَ سُبْحَانَ اللہِ بُکْرَۃً وَّ اَصِیْلًا… الحمدللہ قربانی مہم نے کل اچھی انگڑائی لی… محاذوں کی طرف بھی اہل شوق کا ہجوم ہے… اور حجاج کرام کے قافلے بھی رواں دواں… اس عشرے کی ہر نیکیِ ہر عبادت بہت افضل اور اللہ تعالی کو محبوب… مگر یہ بھی سچ کہ اس عشرے کی عبادت آسان نہیں… رمضان میں ماحول ہوتا ہے اور شیاطین گرفتار… اب ماحول بھی نہیں اور شیطان بھی آزاد… اس لئے محنت درکار… مگر مخلصین کہاں گھبراتے ہیں ان کو تو مزہ ہی محنت میں آتا ہے
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(قربانی مہم وعشرہ ذوالحجہ)
28/09/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ اکبر… اللہ اکبر… بھائیو!تکبیر کا خاص سیزن آگیا… اللہ اکبر،اللہ اکبر… اللہ تعالیٰ کی بڑائی بلند کرتے جاؤ… اور اللہ تعالیٰ کے قرب کی طرف بلند ہوتے جاؤ… اللہ اکبر، اللہ اکبر… نہ کسی طاقت کا خوف،نہ کسی حکومت کا… اللہ ان سب سے بڑا… نہ کسی پریشانی کا غم,نہ کوئی فکر اور بیماری بڑی… اللہ ان سب سے بڑا… وہی ہوتا ہے جو وہ چاہتا ہے… دنیا نے حج روکنے کی جان توڑ محنت کی… وہ دیکھو! کعبہ کس شان سے کھڑا ہے اور لاکھوں پروانے وہاں دیوانہ وار گھوم رہے ہیں… قربانی پر زبانیں چلیں… مگر قربانی اور مقبول اور میٹھی ہوگئی… یہ سب اللہ کے نام کی برکت… اللہ اکبر، اللہ اکبر
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
 (عشرہ ذوالحجہ)
29/09/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللہُ اَکْبَرُ لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ اَللہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ… تکبیر کی بڑی فضیلت ہے… سب سے زیادہ مقبول دعوت اذان ہے… اس کا آغاز تکبیر سے ہوتا ہے… اللہ اکبر… سب سے اہم عبادت نماز ہے… اس کا آغاز تکبیر سے ہوتا ہے… اللہ اکبر… سب سے افضل عبادت جہاد ہے اور جہاد اور تکبیر کا مستقل ساتھ ہے… تکبیر سے جہاد کو قوت ملتی ہے اور جہاد سے تکبیر دور،دور تک گونجتی اور پہنچتی ہے… عام دنوں میں ایک بار اللہ اکبر… کہنے سے بیس گناہ معاف،بیس نیکیاں درج… آج کل تو ہر نیکی لاکھوں میں جاتی ہے… اس لئے شیطان ان دنوں زیادہ محنت کرتا ہے… نفس کی خواہشات… غصہ اور آپس کے جھگڑے… شیطان کے یہ تین تیر ان دنوں بہت چلتے ہیں… حدیث پاک میں اشارہ موجود ہے… جس نے حج کیا اور اس میں شہوت والی باتوں سے,فسق سے اور جھگڑے سے بچا… تواس کے سب گناہ معاف… ایساپاک جیسے ابھی پیدا ہوا ہو… حکمت والے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے شیطان کے خاص تیروں کی نشاندہی فرمادی… اس لئے غصہ نہ کریں، ٹھنڈے رہیں، آپس میں لڑائی جھگڑے نہ کریں… اور ناجائز شہوات سے دور رہیں… ماشاء اللہ! خوش نصیب ساتھی روزے بھی رکھ رہے ہیں، تکبیرات کا جنون بھی زوروں پر ہے اور جہاد کی محنت بھی دن رات… ایسی باسعادت زندگی مبارک… ایسے کاموں میں لگانے والی… جماعت مبارک
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(عشرہ ذوالحجہ، فضائل تکبیر وشیطان کے تین تیر)
02/10/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ اکبر کبیرا… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے محبوب اورمحترم’’چچاجان‘‘حضرت سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو’’صلوۃ التسبیح‘‘تعلیم فرمائی… یہ بڑی عجیب نمازہے… عشرہ ذی الحجہ میںہمیں تہلیل،تکبیر،تحمید کی کثرت کاحکم ہے… ان چاررکعت میںتین سوبارتیسرا کلمہ ہوجاتا ہے… گویاکثرت کاپہلا درجہ پورا ہوگیا… اللہ اکبرکہہ کرصلوۃ التسبیح شروع کی… اب نہ کوئی کال، نہ میسج… نہ بات، نہ خلل… چاررکعت میں تہلیل، تکبیر،تحمید،تسبیح سب کی کثرت ہوگئی… بعض اہل علم کواس نمازکے ثبوت میںاختلاف ہے… مگرمجاہدین کے امام و مرشدحضرت عبداللہ بن مبارکؒ اس کے قائل ہیں… اس لئے ہم اطمینان سے اداکرتے ہیں
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
 (عشرہ ذوالحجہ وصلوۃ التسبیح)
 02/10/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اَللہُ اَکْبَرُ، اَللہُ اَکْبَرُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ… سلام ہو قربانی مہم میں محنت کرنے والے’’دیوانوں‘‘کو آپ نے عشرہ ذی الحجہ خوب کمایا… اور ماشاء اللہ بڑے کام میں کمایا… حالانکہ سیلاب تھا… فتنے تھے اور خطرات… امید ہے اس سال کی مہم پچھلے تمام سالوں سے آگے رہے گی، ان شاء اللہ… اللہ تعالی آپ کی محنت کو قبول فرما کر… مغفرت کا تاج عطا فرمائے… اب اصل دن آگئے۔ یوم عرفہ,یوم نحر,ایام تشریق… اپنی محنت مزید تیز کردیں… آج جمعہ کی رات ہے… مقابلہ حسن و تکبیر شروع ہے… حجاج کرام منی میں جمع ہیں کل ان کا یوم عرفہ ہے… اور آپ کا ایک بھائی آج اپنے خون کو شاہد بنا کر اپنے رب کا شہید ہوگیا
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
 (قربانی مہم وجمعہ شریف)
03/10/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اَللہُ اَکْبَرُ… لَبَّیْکَ اللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ… آج عرفات میں’’ یوم عرفہ‘‘ ہے… جی ہاں! یوم حج… اس وقت عرفات کی وادی… لاکھوں اہل ایمان کے تلبیہ سے گونج رہی ہے… لبیک اللھم لبیک… دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مٹانے کا خواب دیکھنے والو!… ذرا ایک نظر میدان عرفات پر ڈالو… رعب سے تمہاری ارواح کانپ جائیںگی… اوخاکے بنانے والے منحوسو!عرفات میں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کااسم مبارک،اللہ کے بعد محبوب ترین ہے… مبارک ہو شہدائے اسلام!… تمہارا خون ہر عمل میں اپنا اجر پا رہا ہے… لاڈلے شہداء کی ارواح بھی… یوم عرفہ,میدان عرفات میں حاضر ہوتی ہیں… ہر سال جن کو اجازت ملتی ہے… لَبَّیْکَ اللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ… اے جہادی محاذوں پر پہرہ دینے والو!… مبارک ہو… آج عرفات میں تمہارانامہ اعمال بھاری ہورہا ہے… یوم عرفہ کے فضائل بے حساب اور اس دن اللہ تعالی کا اپنے بندوں سے پیار نرالا ہے… سچی بات ہے یوم عرفہ کے تو قوانین ہی الگ… روزہ رکھو تو پچھلے سال کے گناہ معاف اور اگلے سال کے بھی… ہے ناں منفرد قانون؟… فرمایا اس دن سب سے زیادہ بندوں کو جہنم سے آزادی کا پروانہ دیا جاتا ہے… یا اللہ! مجھ غریب کا نام بھی… فرمایا: اہل عرفات پر اللہ تعالی فرشتوں کے سامنے فخر فرماتے ہیں… اور فرمایا: سب سے بہترین دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے… یہ سارے فضائل مستند روایات میں آئے ہیں… یا اللہ! آج آپ سے عاجزانہ سوال ہے… مغفرت کا،آپ کی رضا کا… جہنم سے آ پکی حفاظت کا… آپ کی رحمت کا،حسن خاتمہ، مقبول شہادت کا
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(عشرہ ذوالحجہ وفضائل یو م عرفہ)
04/10/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ رحم فرمائے… افغانستان کے علمائے کرام نے بڑا دانشمندانہ فیصلہ فرمایا کہ وہاں عید اور رمضان… حرمین شریفین کے ساتھ ہوتے ہیں… یہی حضرت امام ابوحنیفہؒ کا مسلک ہے… کہ ہر گلی،محلے، ملک کا الگ الگ چاند نہیں… علماء کے اس فیصلہ کی برکت کہ افغانستان میں چاند کا کوئی جھگڑا نہیں ہوتا… اس بار پاکستان میں عید الاضحی پر کافی انتشار ہے… کچھ لوگ ہفتہ یعنی آج عید کررہے ہیں… صوبہ خیبر کے علماء نے کل یعنی اتوار کی عید کا اعلان کردیا ہے… جبکہ باقی ملک میں عید پیر کے دن ہوگی… ہماری جماعت کے پاس مسلمانوں کی وقف قربانیاں امانت ہوتی ہیں… اس لئے یہ تاکیدی اعلان کیا جاتا ہے… کہ جس شعبہ,خاندان یا فرد کو جماعت کی طرف سے وقف قربانی ملی ہو… وہ یہ قربانی پیر کے دن کرے… اس سے پہلے ہرگز نہیں… تاکہ کسی مسلمان کی قربانی ضائع نہ ہو… جماعت کے ذمہ داروں کو تاکیدی امر ہے کہ… ہر قربانی اپنی نگرانی میں کرائیں… کوئی ایک قربانی بھی نہ رہ جائے اور کوئی قربانی پیر کے دن سے پہلے ہرگز نہ ہو… کیونکہ قربانی دینے والے اکثر افراد کا تعلق ملک کے ان علاقوں سے ہے جہاں پیر کو عید ہے… ایسے افراد کی قربانی پیر کے دن سے پہلے نہیں ہوسکتی… دوسری تاکید یہ ہے کہ تمام وقف قربانیاں منگل شام تک ادا ہوجائیں کیونکہ سرحد سے قربانی دینے والوں کی قربانی کا آخری دن منگل ہے… شریعت اور امانت کے معاملات میں بندہ خود کو اورآپ سب کو اللہ تعالیٰ کے خوف اور تقویٰ کی تلقین کرتاہے
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(قربانی مہم)
 05/10/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ اکبر، اللہ اکبر… اللہ تعالیٰ کا شکر ہے… ایمان کی دولت پر.کلمہ طیبہ پر… کوئی دولت اس کے برابر نہیں… اللہ تعالیٰ کا شکر ہے… ہر نعمت پر جو اس کی شان رحیمی اور کریمی سے ہم پر برس رہی ہے… اللہ تعالیٰ کا شکر ہے عشرہ ذی الحجہ پر جو اس سال خاص مٹھاس سے نصیب ہوا… اللہ تعالیٰ کا شکر ہے نعمت جہاد,نعمت حج,نعمت قربانی اور نعمت جماعت پر… اس جماعت کی قدر وہی جانتے ہیں… جن کو ایمان عزیز ہے، جن کو ایمان سے پیار ہے… جن کو آخرت مطلوب ہے… جن کی آنکھوں میں اسلام کے غلبے کا حسین عزم ہے… وہ جو دنیا کی ادنیٰ خواہشات اور مجبوریوں میں پھنس گئے… وہ جماعت کی قدر کیا جانیں… ہر نیکی کی طرف بلانے والی جماعت,ہر برائی سے روکنے والی جماعت… فدایان اسلام کی جماعت… اہل قربانی،اہل ذکر،اہل جمعہ اور اہل عشق کی جماعت… شہداء کے حسین چہرے سامنے آنا شروع ہو گئے… قربانی مہم اختتام کو ہے اب محنت کا رخ چرم قربانی کی طرف ہوجائے۔یہ مہم بہت قیمتی ہے۔اس میں دین کی خاطر اپنی عید کی قربانی ہے… اور مالک کا قرب قربانی سے ملتا ہے… اس مہم میں تھکاوٹ ہے، میل کچیل ہے… یہ تھکاوٹ راستے کھلواتی ہے… اس مہم میں عاجزی اور تواضع ہے… جو حقیقی بلندی تک پہنچاتی ہے… پیارے رب کے پیارے دین کی خاطر… خون,محنت,پسینہ اورمشقت لگانا… یہ محنت صرف’’پیاروں‘‘کو ہی عطاہوتی ہے… وہ پیارے جن کی موت کادن… حقیقت میںان کی شادی,راحت اورخوشیوںکا دن بنادیاجاتا ہے… یااللہ ہمیں بھی ان میںشامل فرما لیجئے
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(قربانی مہم وچرم قربانی مہم)
 (2) 05/10/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ اکبر کبیرا… ان اہل اسلام کو ایمان والی ’’عید مبارک‘‘جن کے ہاں آج عید ہے… بندہ مؤمن کی خوشی یہ ہے کہ وہ اپنے مالک، اللہ رب العالمین کو خوش اور راضی کرے… نمازوں کے بعد واجب تکبیرات تشریق یاد رکھیں… خاص طور سے خواتین… 9ذی الحجہ کی فجر سے 13ذی الحجہ کی عصر تک
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(عید مبارک وتکبیرات تشریق)
 06/10/2014
 مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ اکبر کبیرا… آپ سب کو ایمان والی’’عید مبارک‘‘… تَقَبَّلَ اللہُ مِنَّا وَ ِمنْکُمْ… اصل خوشی یہ ہے کہ مالک خوش ہوجائے اور جہنم سے بچا کر جنت عطا فرما دے
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
 (عید المبارک)

 09/10/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ دل کی غفلت… دل کی موت اور دل کے زنگ سے ہم سب کی حفاظت فرمائے… دل پہلے غافل ہوتا ہے… اسی غفلت میں اس پر زنگ لگتا ہے… اور پھر یہ زنگ اس دل کو مار دیتا ہے… یا اللہ حفاظت!دل کی موت بڑی خطرناک ہے… جہنم اور آگ کا ٹکٹ ہے… اَللّٰھُمَّ یَا مُقَلِّبِ الْقُلُوْب ثَبِّتْ قُلُوْبَنَا عَلٰی دِیْنِکَ وَاَحْیٖ قُلُوْبَنَا بِذِکْرِکَ… آج جمعرات ہے… ایام تشریق اپنے اختتام کو ہیں… مغرب سے دل کی زندگی اور صفائی والا… ’’مقابلہَ حسن ‘‘شروع ہورہا ہے ان شاء اللہ
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(ایام تشریق ومقابلہ حسن)

قربانی مہم و عشرہ ذوالحجہ
14/09/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اَللّٰہُ اَکْبَرْ، اَللّٰہُ اَکْبَرْ، لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرْ، اَللّٰہُ اَکْبَرْ، وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ…قربانی کے جانور وہ خوش نصیب روحیں ہیں جن کو… اللہ تعالیٰ کی رضاکے لئے… اللہ تعالیٰ کے نام پر ذبح ہونا ہے…  جن کو اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ بننا ہے… جن کو پل صراط پر ایمان والوں کی سواری بننا ہے… جن کے بالوںکو شمار کیا جانا ہے کہ ایمان والوںکے نامئہ اعمال میں ان کے برابر نیکیاں ڈالی جائیں… یہ جانور اللہ تعالیٰ کے حکم کو زندہ کرنے پر جان سے جاتے ہیں… اس لئے یہ محبوب ہیں… محترم ہیں… ان کو اخلاص سے خریدیں… شوق سے ان کی خدمت کریں… ان کو ایذاء اور تکلیف نہ پہنچائیں… ان کواحسن طریقہ سے ذبح کریں… ان سے سبق لے کراپنی جان کو بھی اللہ تعالیٰ کی قربانی بنائیں… اللہ تعالیٰ کے قرب ہی میں بقا ہے، فلاح ہے… اللہ تعالیٰ کے لئے جینا زندگی ہے اور اللہ تعالیٰ کے لئے مرنا حیات دائمی ہے … بہاولپور مرکز والوں نے بڑی محنت کی… اجتماعی قربانی کے ایسے جانور ڈھونڈ خریدے کہ… دیکھ کر دل خوش ہو… جب صرف آخرت کی کمائی مقصود ہو تو نتیجہ ایسا ہی نکلتا ہے… وہ جانور جن کو منڈی میں 70،60 ہزار سے کم پر ہاتھ نہیں لگا سکتے… ان سے اچھے یہ اجتماعی کی قیمت میں ڈھونڈ لائے… جماعت میں جہاں بھی اجتماعی قربانی ہے وہاں ایسی ہی محنت کریں… قربانی کے جانور دیکھنے اور خریدنے جائیں تو اللہ تعالیٰ کی تکبیر بلندکرتے رہیں… آج مغرب سے جمعہ شریف آرہے ہیں… مقابلۂ حسن کبھی نہ بھولیں۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(قربانی کے جانور)
15/09/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اَللّٰہُ اَکْبَرْ،اَللّٰہُ اَکْبَرْ، لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرْ، اَللّٰہُ اَکْبَرْ، وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ… حرمین شریفین میں آج یکم ذی الحجہ ہے … جبکہ ہمارے ہاںآج مغرب سے’’ ذوالحجہ‘‘کا مبارک مہینہ شروع ہوگا… الحمدللہ عشرہ ذی الحجہ کے فضائل کے مذاکرہ سے ماحول میں اچھی تبدیلی آئی ہے… بہت سے مسلمانوں کو اس بات کا علم ہوا ہے کہ… یہ دس دن کس قدر مبارک ہیں… اور ان میں نیک اعمال کا وزن کس قدر زیادہ بڑھ جاتا ہے… وہ مسلمان مرد اور خواتین جنہوں نے قربانی کرنی ہو وہ آج مغرب سے پہلے ناخن وغیرہ تراش لیں… جب مہینہ شروع ہوجائے تو قربانی ذبح ہونے تک… اپنے ناخن، بال وغیرہ نہ کاٹنا ایک مسنون اور مبارک عمل ہے… عشرہ ذی الحجہ کس طرح سے کمانا ہے؟… قربانی، روزے، تکبیرات… جہاداورخدمت جہاد، صدقہ اور صلہ رحمی… تلاوت اور ذکر…اس کا ایک آسان نصاب تازہ ’’رنگ ونور‘‘ میںآرہا ہے… اورحرم شریف میں ہونے والے حادثہ پر بھی اس میں بات کی گئی ہے… حکومت نے ہر چیز مہنگی کردی… مگر دینی مدارس اور دینی جماعتوں کو نقصان پہنچانے کے لئے قربانی کی کھالیں…کئی گنا سستی کردیں… یہ نہیں جانتے کہ ان مبارک کاموں کو اللہ تعالیٰ خود چلاتے ہیں … اوراللہ تعالیٰ آسمان وزمین کے خزانوں کے مالک ہیں… نفل قربانی اورکھالوںکی محنت… عبادت کی نیت سے جاری رکھیں…آج مغرب سے ذوالحجہ کا استقبال کریں اوراپنے نامئہ اعمال کو وزنی بنانے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(عشرہ ذوالحجہ)
16/09/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اَللّٰہُ اَکْبَرْکَبِیْرًا، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیْرًا، وَسُبْحَانَ اللّٰہِ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلاً…الحمد للہ دس بڑے دنوں کاآغاز ہوگیا…اب ہر نیک عمل کا وزن بڑھ گیا… الحمد للہ دس میٹھی راتیں شروع ہوگئیں… اور آسمان، زمین کے قریب آ گیا… وہ دن’’برحق‘‘ ہے جب ہر انسان صرف یہ سوچے گاکہ… اس نے دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کے لئے کیا بھیجا… ذَالِکَ الْیَوْمُ الْحَقُّ… ان دس دنوں میں ہر نیک عمل اللہ تعالیٰ کے ہاں جہادفی سبیل اللہ کی طرح… بلکہ اس سے بھی بڑھ کر محبوب ہے… ہاں! مگروہ جہاد جس میں انسان اپنا سارا مال لگا دے… اور اپنی جان دے دے… اس جہادکے برابرکوئی عمل نہیں… حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اپنے صحابہ کرام کو… ان دس دنوں میں نیکیوں کا مقام اور وزن بتایا تو وہ حیران رہ گئے … خوشی والی حیرت کہ… اللہ تعالیٰ کتنے عظیم فضل والے ہیں… ذوالحجہ کا چاند نکلا اور اہل ایمان کی چاندنی ہوگئی… اب روزہ بھی قیمتی، صدقہ بھی وزنی اور ذکر، تلاوت ہرعمل زیادہ محبوب، زیادہ مقبول… اللہ تعالیٰ ہمارے اعمال کے محتاج نہیں ہیں… وہ غنی ہیں غنی… وَاللّٰہُ الْغَنِیُّ وَاَنْتُمُ الْفُقَرَائُ… اور ہم  محتاج، فقیر… ان مبارک دنوں میں اعمال کی محنت کر لیں… آج سے بِسْمِ اللّٰہ… پہلا دن ہے اس لئے آج ’’ استغفار‘‘کی کثرت… تاکہ میل اتر جائے … توفیق کا دروازہ کھل جائے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(عشرہ ذوالحجہ)
17/09/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
َاللّٰھُمَ صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّبَارِکْ وَصَلِّ وَسَلِّم عَلَیْہ… اللہ تعالیٰ کا شکرہے… بے حد شکرکہ ہم کمزوروںکوحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبت عطاء فرمائی ہے.… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم پر بے شمار احسانات ہیں… آج کل جو مبارک دن چل رہے ہیں… ان دنوں کی فضیلت، قیمت اور اہمیت کا راز ہمیں کس نے سمجھایا؟… آج کل جب اعمال کرتے ہیں تو یہ سوچ کر وجد طاری ہوجا تا ہے کہ… ان دنوں کے نیک اعمال ہمارے رب، اللہ تعالیٰ کو زیادہ اچھے لگتے ہیں … اب روزے میں بھی خاص مزا اور ہرعبادت میں خاص لطف… وفادار، باحیاء بیوی کو پتہ چل جائے کہ میں فلاں کپڑوں میں خاوندکو اچھی لگتی ہوں…  تب وہ کیاکرتی ہے؟… ارے! مالک اور بندے کا عشق تو اس سے بہت بڑھ کر ہے… حضرت آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا احسان کہ ہمیں محبت کے راز سمجھا دئیے… ان احسانات کا بدلہ تو ادا نہیں ہو سکتا… مگر درود و سلام کے ذریعہ … رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے… فیس بک والے فخرکر رہے ہیں کہ پچھلے ہفتے ایک کروڑ افراد نے روزانہ ان کی سائٹ کو’’ہٹ‘‘ کیا… ارے! درود وسلام کے ذریعہ روزانہ کروڑوں، اربوں بار ہمارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے روضٔہ اطہر اور روح مبارک سے عاشق رابطہ کرتے ہیں …کوئی ہے جو مقابلہ کرسکے؟… اے عاشق محمد صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم!… ذوالحجہ کا عشرہ ہے اور مغرب سے جمعہ شریف بھی… اس بارتو مقابلۂ حسن ایسا سجائیں کہ عشق کے ماتھے پر پسینہ آجائے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(عشرہ ذوالحجہ، مقابلۂ حسن)
18/09/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ رحم فرمائے… قیامت کابھاری دن آنے والاہے… یَوْماً ثَقِیْلاً… اے عزیز بھائیو! دنیا میں نہ پھنسو… دنیا میں نہ پھنسو… اپنے عہد اور قرار کو یاد رکھو… تم نے جان بیچ دی… اب اس سودے کو نہ توڑو… آج جمعہ ہے… عصرکے بعد اپنے رب کے سامنے ہاتھ پھیلادو…کام میں جوغفلت ،سستی کی اس پر سچی معافی مانگ لو… تیسری مہم ہے کہ ہدف کے قریب بھی نہیں پہنچتی… وجہ یہ کہ ہم نے وقت دیناکم کردیا… حالانکہ یہ خیانت ہے… ہم دنیاداری میں پھنس گئے، حالانکہ یہ ذلت ہے… اور ہماری مجالس میں ذکر،فکرآخرت کی جگہ غیبت آگئی… جوعذاب ہے، نجاست ہے… آج سچی توبہ… پکی توبہ… اور مہم کی طوفانی محنت کا عزم۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(قربانی مہم میںکمزوری کی وجوہات)
19/09/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے… اس جمعہ درودوسلام کا ’’مقابلۂ حسن‘‘ بہت خاص رہا… مبارک ہو ان کو جنہوں نے یہ خاص موقع کما لیا…کشمیر کی طرف جانبازوں نے اصل مقابلہ جیت لیا… پانچ نے شہادت کا تاج پایا اورکئی پیارے ’’زخموں‘‘ سے چورہوئے… اللہ تعالیٰ انہیں شفائے کاملہ اور دوبارہ ’’میدان حسن‘‘ عطاء فرمائے… ابھی ایک ہفتہ پہلے ہی’’ اٹک‘‘ میں ایک دولھے کی بارات اٹھی… ان کے والدین کو سلام عقیدت… نفل قربانی کی تقسیم شروع ہے… شہدائے کرام کے اہل خانہ سے تقسیم کا آغاز ہوا… اور پھر دور دورکی جیلوں میں اسیر… اللہ والے… اور پھر وہ جنہیں اوپر سے جھانک جھانک کر دیکھا جاتا ہے… جنہوں نے جماعت میں نفل قربانی دی انہوں نے بڑی سعادت پائی… انشاء اللہ۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(ساتھیوں کی شہادت/قربانی مہم)
20/09/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص والی ’’قربانی‘‘ نصیب فرمائیں…گوشت مقصود نہیں، اللہ تعالیٰ کی رضا مقصود ہے… گوشت پورا سال مل سکتا ہے اور ملتا ہے… مگر قربانی کی یہ عظیم عبادت صرف عید کے تین دن میں ادا ہو سکتی ہے… عیدکے علاوہ آپ روزانہ سو جانور ذبح کریں، صدقہ کریں… وہ عیدکے دن کے ایک بکرے، دنبے کے برابر نہیں ہو سکتے.…عید پرگوشت شوق سے کھائیں… اللہ تعالیٰ کی طرف سے دعوت ہے… مگرگوشت کو مقصد نہ بنائیں…گوشت کی زیادہ فکر میں نہ پڑیں… گوشت کی وجہ سے جھگڑے نہ ڈالیں… اورگوشت بچانے کی حرص نہ کریں… یہ بڑا اہم سبق ہے … قربانی بڑی محبوب عبادت ہے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(قربانی میں گوشت مقصود نہیں)
21/09/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ سے اپنے لئے اور آپ سب کے لئے ’’ ایمان کامل‘‘ اور اخلاص کا سؤال ہے… اللہ تعالیٰ کی شان جوادی دیکھیں!… ان دنوں کا ہر روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر… اور 9ذی الحجہ کا روزہ دو سال کے گناہوں کی مغفرت کا ذریعہ… قربانی کے بارے میں دوکیفیات ہیں… پہلی یہ کہ… وہ منظر یاد کیا، جب سیدنا ابراہیم علیہ السلام اپنے لخت جگرکو اللہ تعالیٰ کے لئے ذبح کرنے لے جاتے ہیں… پھراسی جذبے سے اچھی قربانی خریدی… اوراب ہرنماز کے بعد دھڑکتے دل سے دعاء ہے کہ… یااللہ! قربانی قبول فرما… عیدکے دن آنکھوں میں آنسو، دل میں خوف اور امید… نظر اس پر کہ کب خون کا قطرہ زمین پرگرے تو گناہ معاف ہوں… اور پھر شکر، شکر اور خوشی… دوسری کیفیت یہ کہ… بد دلی سے قربانی لی… زیادہ فکر یہ کہ سستی ملے،کچھ مال زیادہ بچ جائے… اب گوشت کی فکر ہے… فریج صاف کرو… پڑوس میں پتاکروکس کس کے گھر میں گوشت کے شاپر فریزکرسکتے ہیں…  دل میں منصوبے کہ گوشت کس طرح بچانا ہے…کس کس سے چھپانا ہے…کس کس سے خطرہ ہے کہ وہ زیادہ لے اڑے گا…کیسے پکانا ہے وغیرہ… بھائیو اور بہنو! اللہ تعالیٰ کی رضا پانے کاکیسا سنہری موقع شیطان ضائع کراتا ہے… اس منحوس کو بتائیں کہ… آج بھی دو ہزارکا پانچ کلو گوشت فریج میں بھر سکتا ہوں… قربانی تو محبوب کا قرب پانے کے لئے ہے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(قربانی کے بارے میں دوکیفیات)
22/09/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ… نفل قربانی کی مہم کامیاب فرمائی… اب تک الحمدللہ تقریباً اٹھارہ سو قربانیاں جمع اور تقسیم ہوچکی ہیں… مہم میں دو دن باقی ہیں… اہل دل مزید محنت کرلیں… اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ… اپنے فضل سے لاہور والے کئی ساتھیوں کو باعزت رہائی عطاء فرمائی… ان میں جماعت کے مرکزی ساتھی بھی شامل ہیں… ان سب کو رمضان کی مبارک گھڑیاں، عیدالفطر اور جوانی کے قیمتی لمحات… جیل اور قید میں گزارنا مبارک ہو… دنیا میں جو اللہ تعالیٰ کے لئے جتنا قید ہے وہی آخرت میں کھلم کھلا آزاد ہے… ایسی آزادی اور ایسی بڑی بادشاہت جوکبھی ختم نہ ہوگی… اللہ تعالیٰ کے راستے کے قیدی، باپردہ گھر بیٹھی مسلمان خواتین… دین کی خاطر پابندیوں میں جکڑے اہل ایمان… خود کو شریعت کی پابندیوں میں جکڑ کر رکھنے والے صالحین… اور رباط وجہاد میں رکے ہوئے جانباز… یہ وہ پابند قیدی ہیں… جو دنیا میں اپنی آزادی قربان کرتے ہیں… اورمرتے ہی ایسے آزاد ہوتے ہیں کہ… سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ، سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ…گرفتاری سے رہا ہونے والے دین کے یہ دیوانے… امید ہے کہ اب پہلے سے بھی زیادہ پرعزم اور پرجوش محنت کریں گے… ان شاء اللہ… وہ مسلمان جن کے پاس اس سال ’’قربانی‘‘کی استطاعت نہیں… وہ غم نہ کریں… خودآپ کی یہ فقیری آپکی قربانی اورآپکی دولت ہے… غریب ایمان والے حوض کوثر پربھی پہلے جائیں گے… اورجنت میں بھی… اورکیا چاہیے؟۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(قربانی مہم/ساتھیوں کی رہائی)
23/09/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اَللّٰہُ اَکْبَرْ، اَللّٰہُ اَکْبَرْ، لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرْ اَللّٰہُ اَکْبَرْ، وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ… میدان عرفات میں ’’حجاج کرام‘‘ جمع ہوگئے… یااللہ! سب مسلمانوں کا جو ابھی عرفات میں ہیں… حج قبول فرما… اسلام کی فتح، مجاہدین کی قربانیاں کہ… حج بیت اللہ 1426 سال سے جاری ہے… وہاں مشرکین کا مضبوط قبضہ تھا…۸ ہجری میں حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے جہاد فی سبیل اللہ کے ذریعہ مکہ فتح فرمایا… تمام آئمہ اورمورخین کا اتفاق ہے کہ مکہ مکرمہ تلوار سے فتح ہوا… جو لوگ جہاد کے منکر اور مخالف ہیں… جوجہاد کے دشمن ہیں، وہ کس منہ سے مکہ مکرمہ جاتے ہیں؟… اے وقوف عرفہ میں مشغول عاشقو!… مجاہدین کے لئے دل کھول کر دعائیں کرو… صوبہ خیبر میں آج سے اور باقی ملک میں کل سے… ہر فرض نمازکے بعد ایک بار تکبیرکا عمل واجب ہے…گھروں میں خواتین سے پابندی کرائیں… اَللّٰہُ اَکْبَرْ، اَللّٰہُ اَکْبَرْ، لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرْ، اَللّٰہُ اَکْبَرْ، وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ… میرا دل چاہتا ہے کہ ہر نماز کے بعد اگلی نماز تک کم ازکم ایک سوباریہ تکبیر پڑھنے کی مجھے توفیق مل جائے تاکہ… یہ عظیم نوردل میں اترجائے…یااللہ! توفیق عطاء فرما… ویسے اب تکبیرکا خاص موسم آگیا اور یہ عاشقوںکا ترانہ ہے… چلتے پھرتے… بازار میں،گھر میں… تکبیر بلندکریں… تکبیر ہی تکبیر… لیجئے! سب مل کر شروع کرتے ہیں… اَللّٰہُ اَکْبَرْ، اَللّٰہُ اَکْبَرْ، لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرْ، اَللّٰہُ اَکْبَرْ، وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ… جن ساتھیوں کو وقف نفلی قربانیاں ملی ہیں… وہ چاندکے جھگڑے کی وجہ سے احتیاطاً جمعہ کو یہ قربانی کریں۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(قربانی مہم/تکبیرات تشریق)
24/09/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو دارین کی خوشیاں عطاء فرمائیں… جن کی آج عید ہے ان کوآج اور جن کی کل عید ہے ان کو پیشگی… عید مبارک… تَقَبَّلَ اللّٰہُ مِنَّا وَمِنْکُمْ… ان اہل وفاکوسلامِ عقیدت جو ان ایام میں بھی… مقابلۂ حسن جمائیںگے… عید کے دن تمام نمازوں میں تکبیر اولیٰ کا اہتمام کریں گے… اور یہ یقین ساتھ لے کر چلیںگے کہ… مؤمن کی خوشی اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری میں ہے… مکتوبات کا دس روزہ سلسلہ… اختتام کو پہنچا… وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(عید مبارک)
24/09/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

اللہ تعالیٰ ہر اس مومن سے راضی… جواللہ تعالیٰ سے راضی… یااللہ! ہم آپ کے عاجزبندے آپ کی تقدیر پر… اورآپ کے ہر حکم پر راضی ہیں…آپ نے ہمیں ایمان عطاء فرمایا… اپنے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی امت میں سے بنایا… ہماری پیشانی کو صرف اپنے سامنے جھکایا… یااللہ! ہم سے راضی ہو جائیے…آپ سب سے بڑے، ہم بہت چھوٹے… ہمیں آپ’’ عیدی‘‘ دے دیجیے… بہت ساری عیدی… اپنی عظیم اور رحیم شان کے مطابق عیدی… مغفرت، معافی، ایمان کامل، حسن خاتمہ، مقبول شہادت… عافیت، اپنا فضل اوربہت سی عیدی… آپ کے خزانوں میں کوئی کمی نہیں… یااللہ! عیدی… دل کا سکون اور سکینہ، شکر کی توفیق… اور آپ کی مغفرت… اور جب آپ سے ملاقات ہو تو… معافی، ستاری اور رحم… یااللہ! عیدی… یااللہ! امت مسلمہ کو ایمان، غلبہ، قوت، شوکت اور آزادی عطاء فرما دیجئے… اسیران اسلام کو باعزت رہائی… محاذوں پر ڈٹے مجاہدین کو اپنی نصرت… حجاج کرام کو حج مبرور… بیماروں کوشفاء… اور دکھی دلوں کوسکینہ… یااللہ! عیدی… اس سال ہم بہت سے افراد تک قربانی نہ پہنچا سکے…آپ کو ہماری نیت کا علم ہے… ان سب کو پہلے سے زیادہ فراخی اور عیدی عطاء فرما دیجئے… یااللہ! ہماری جماعت… غریبوں، فقیروں، مسکینوں کی جماعت ہے… جماعت کے ہر مخلص ساتھی کو رزق حلال وافر عطاء فرما دیجئے… حرام سے بچا لیجئے… یااللہ! شہداء اوراسیروںکی جماعت ہے… اسے آپ عیدی دے دیجئے… اس کے کام کو قیامت تک چلادیجئے… اور اسے اپنی رضا والی جماعت بنا دیجئے… یااللہ! اس عید پر خاص عیدی، یااللہ! ،یااللہ!۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(یااللہ! عیدی دیدیجئے)
28/09/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے…اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ… جماعت کے زیر انتظام اس سال کل چھ ہزار ایک سو تیئیس (6123) قربانیاں ہوئیں… ان میں سے(2548 )نفل قربانی… اور(3575) اجتماعی قربانیاں شامل تھیں… الحمدللہ بہت منظم اور محتاط ترتیب کے ساتھ تمام قربانیاں اپنے وقت پرادا ہوگئیں… ماشاء اللہ!عبادت ہی عبادت اورخدمت ہی خدمت… اجتماعی قربانی کے ذریعہ بھی مسلمانوں کی خدمت ہوئی… ایک اہم عبادت اور واجب ادا کرنے میں ان کے ساتھ تعاون ہوا… اورنفل قربانی کا تو پورا نظام ہی ایسادلکش رہاکہ… دل اورزبان شکرسے لبریزہیں… ماشاء اللہ! بہت دوردورتک قربانی پہنچی… حتٰی کہ سرینگر جیل تک… اور پہاڑوں، صحراؤں میں ڈٹے غازیوں تک بھی… جماعت نے ایک ہاتھ سے لیا اور دوسرے ہاتھ سے تقسیم کردیا… دینے والوں کی بھی خدمت اور لینے والوں کی بھی خدمت… بے شک ’’اجتماعیت‘‘ میں اس امت کے لئے کامیابی رکھ دی گئی ہے… حالات نامساعد تھے، حکمران خصوصاً وفاق اور پنجاب میں بد ترین ہیں… ریاستی جبربھی جاری رہا…کھالوں کی مہم میں چھاپوں اور خوف کا ماحول بنایاگیا… مگر’’ اللہ‘‘ ایک ہے…حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ… الحمدللہ دیوانے ڈٹے رہے… حکومت کی بھول ہے کہ جہاد ختم ہوجائے گا… اس محکم، قطعی، الہٰی فریضے کا ختم ہونا تو ناممکن ہے… البتہ حکومت کا یہی انداز رہا تو… بند ٹوٹ جائیں گے اور بہت کچھ بہہ جائے گا… دھمکی نہیں دے رہا، وہ حقیقت بتارہا ہوں جس کی صداقت پر چودہ صدیاں گواہ ہیں۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(قربانی مہم)