حضرت امیر المؤمنین ملا محمد عمر مجاہد رحمہ اللہ
02/08/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اَللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ… کُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَۃُ الْمَوْتِ (اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ)… وَ مَنْ یَّخْرُجْ مِنْ بَیْتِہٖ مُہَاجِراً اِلَی اللّٰہِ وَ رَسُوْلِہٖ ثُمَّ یُدْرِکْہُ الْمَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ اَجْرُہٗ عَلَی اللّٰہِ (اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ) مِنَ الْمُؤمِنِیْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاہَدُوا اللّٰہَ عَلَیْہِ فَمِنْہُمْ مَّنْ قَضیٰ نَحْبَہٗ (اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ) وَ الَّذِیْنَ ہَاجَرُوْا فِی سَبِیْلِ اللّٰہِ ثُمَّ قُتِلُوا اَوْ مَاتُوْا لَیَرْزُقَنَّہُمُ اللّٰہُ رِزْقاً حَسَناً وَاِنَّ اللّٰہَ لَہُوَ خَیْرُ الرَّازِقِیْن۔ لَیُدْخِلَنَّہُمْ مُّدْخَلاً  یَّرْضَوْنَہٗ (اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ) وَ لَئِنْ قُتِلْتُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اَوْ مُتُّمْ لَمَغْفِرَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ وَ رَحْمَۃٌ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ (اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ) وَ مَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْل، قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِ الرُّسُل، اَفَاِئنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلیٰ اَعْقَابِکُمْ، وَ مَنْ یَّنْقَلِبْ عَلیٰ عَقِبَیْہِ فَلَنْ یَّضُرَّ اللّٰہَ شَیْئاً، وَ سَیَجْزِی اللّٰہُ الشّٰکِرِیْنَ (اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ) اِنَّ لِلّٰہِ مَا اَعْطٰی وَ لَہٗ مَا اَخَذَ وَ کُلُّ شَیٍٔ عِنْدَہٗ بِاَجَلٍ مُّسَمّٰی (اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ)… اَللّٰھُمَّ لَاتَحْرِمْنَا اَجْرَہٗ وَ لَا تَفْتِنَّا بَعْدَہٗ (اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ)… صُبَّتْ عَلیَّ مَصَائِبُ لَو اَنَّہَا… صُبَّتْ عَلَی  الْاَیَّامِ صِرْنَ لَیَالِیَا… (اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن)َ… دل ہوگیا لہو لہو… (اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ)… رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَّ بِالاِسْلَامِ دِیْناً وَّ بِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَ نَبِیًّا
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
(حضرت امیر المؤمنین ملا محمد عمر مجاہد رحمہ اللہ کی رحلت)
03/08/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ مغفرت کاملہ اور بلند درجات عطاء فرمائے… اس زمانے کا صدیق چلاگیا… وَ قَلِیْلٌ مِّنَ الآخِرِیْنَ۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن… عمر ثالث… نسبت ابراہیمی سے سرشار ’’بت شکن‘‘ بے شمار نسبتوں کا امین، فاتح العصر… عزت اسلام… یااللہ! دل چھوٹا ہے اور غم بڑا۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاْجِعُوْن… حضرت امیرالمؤمنین کے احسانات بہت زیادہ ہیں… ’’القلم‘‘ ان شاء اللہ اس بار خصوصی شمارہ پیش کرے گا… شمارہ کچھ تاخیر سے آئے گا اور دو ہفتے کا یکجا ہوگا… اہل محبت اس بار اتنا خریدیں، اتنا پڑھیں اور اتنا پھیلائیں کہ عشق کا ماتھا روشن ہوجائے۔ بندہ ان شاء اللہ ایک ہزار خریدے گا… اورپھر تین روزہ ایصال ثواب کی ترتیب ہے… ان سے تعلق دل کاہے، جان کاہے… اور سب سے بڑھ کر ایمان کا ہے… ایصال ثواب تو زندگی کے آخری سانس تک رہے گا، ان شاء اللہ… نقد ہدیہ بندہ کی طرف سے… ایک ختم قرآن، ستر ہزار کلمہ طیبہ، تیس ہزار استغفار، دس ہزار درود شریف کا ایصال ثواب… اور کچھ رقم ان کی طرف سے جہاد فنڈ میں… ان شاء اللہ… جماعت میں بدھ، جمعرات اور جمعہ تین دن مسلسل ایصال ثواب کی ترتیب ہوگی… جس کا اعلان کل کے مکتوب میں کیا جائے گا… ان شاء اللہ… ایک ضروری بات یہ کہ… دشمن خوش نہ ہوں، ان کو ان شاء اللہ کمی محسوس نہیں ہوگی… جس راستے پر وہ مر مٹے کون بدنصیب اس راستے کو چھوڑے گا… یااللہ! صبر دے، استقامت عطاء فرما…  اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
(حضرت امیر المؤمنینؒ کی رحلت/ القلم کا خصوصی شمارہ)
04/08/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ ان کو اپنا مزید ’’قرب‘‘ عطاء فرمائے… وہ ہمارے شرعی امیر تھے… امیر سے محبت اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ’’محبت‘‘ ہے… کیونکہ امیر کی اطاعت کا حکم اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا ہے… اور امیر کو مسلمانوں کے لئے ڈھال، سایہ اور رحمت بنایا ہے… اللہ تعالیٰ نے ان کو اس زمانے میں اسلام کی عزت اور شوکت کا ذریعہ بنایا… ان کے زمانے میں جہاد ایسا طاقتور ہوا کہ چالیس ملکوں کے مشترکہ لشکر سے ٹکرایا اور فتح یاب ہوا… اور یہ تمام لشکرذلیل ہوکر لوسی کتوں کی طرح بھاگ گئے… جس کے دل میں اسلام اور جہاد کی محبت ہے وہ حضرت امیرالمؤمنینؒ سے والہانہ عشق رکھتا ہے… الحمدللہ ایصال ثواب کے بارے میں کل کے مکتوب کے بعد بڑے بڑے ارادے سامنے آئے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے… ہم آج بروز منگل مغرب کے بعد سے جب بدھ کی رات شروع ہوگی… اجتماعی ایصال ثواب کا اہتمام کریں گے… جماعت کے تمام ناظمین، اراکین شوریٰ، کمانڈر اور ذمہ داران خود بھی اہتمام کریں اور اپنے شعبوں میں بھی کرائیں… پہلی رات اور بدھ کے دن مغرب تک تلاوت کلام مجید ہوگی… اللہ کرے ہزاروں مقبول ختمات ہوجائیں… بدھ کی مغرب سے جمعرات کی مغرب تک کلمہ طیبہ اور استغفار کا عمل ہوگا… اللہ کرے کروڑوں بار ہوجائے۔ اور جمعرات مغرب سے جمعہ عصرتک مقابلۂ حسن… اس زمانے کے حسین ترین انسان کے ایصال ثواب کے لئے درودشریف اور استغفار۔ اللہ کرے بے شمارہو، قبول ہو… بھائیو! حق ادا نہیں ہوسکتا مگرکوشش تو کی جاسکتی ہے۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
(حضرت امیر المؤمنینؒ کے لئے ایصال ثواب کی ترتیب)
05/08/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت امیر المؤمنینؒ کے بعد فتنوں سے بچائے اور ہمیں ان کے روحانی فیض سے محروم نہ فرمائے…اَللّٰہُمَّ لَا تَحْرِمْنَا اَجْرَہٗ وَ لَا تَفْتِنَّا بَعْدَہٗ… شاہ عبدالعزیز قدس سرہ نے لکھا ہے کہ… ان کے والدحضرت شاہ ولی اللہؒ… حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات میں سے ایک معجزہ تھے… بالکل اسی طرح ہمارے حضرت امیر المؤمنینؒ بھی بلامبالغہ… حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات میں سے ایک معجزہ نظر آتے ہیں… انہوں نے ماشاء اللہ وہ سب کچھ کر دکھایا جو بظاہر اس زمانے میں ناممکن بنادیا گیا ہے… اسلام کو اسکی اصل شکل میں نافذکرنا… کوئی آج صرف اپنے گھر پر تو کرکے دکھائے؟… دنیا کے جدید وسائل کی محتاجی کے بغیر… دنیا کی جدید ٹیکنالوجی کو شکست دینا… یہاں تک کہ تیرہ سال تک دشمن ان کے قریب بھی نہ پھٹک سکا… اتنے طاقتور دشمن کے دل میں ان کو پکڑنے اور شہید کرنے کی حسرت ایک زخم کی طرح رستی رہے گی… جبکہ ’’حضرتؒ‘‘ نے صدیقین والی’’ شہادت‘‘ پائی جو عام شہادت سے بہت اونچی ہوتی ہے… ان کے لئے ایصال ثواب خود ہمارے لئے بڑی سعادت ہے… روئی کو عطر میں بھگو کر کسی کو خوشبو لگائیں تو اپنا ہاتھ اور اپنی روئی پہلے ہی خوشبودار ہوجاتی ہے… اور پھر اتنے عظیم مسلمان کے لئے ایصال ثواب… اور پھر فرشتوں کی ہمارے لئے واپس دعاء … الحمدللہ، الحمدللہ۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
(حضرت امیر المؤمنینؒ حضور اکرمﷺ کے معجزات میں سے ایک معجزہ)
06/08/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ غم کی اس ’’آگ‘‘ کو ہمارے دلوں کی پاکی، عزائم کی مضبوطی… اور نظریات کی پختگی کاذریعہ بنا دے… دنیا میں ’’آگ‘‘ نعمت بھی ہے اورعذاب بھی… عقلمندوں کو آگ ملے تو وہ اس سے بڑے بڑے دینی، دنیاوی اوراخروی فائدے کما لیتے ہیں… جبکہ بدنصیبوں کے ہاتھ آگ آجائے تو وہ اس سے چرس پھونکتے ہیں، ہیروئن سلگاتے ہیں، شراب پکاتے ہیں… یعنی اپنا تن، من اور دنیا، آخرت جلاتے ہیں… غم بھی ایک آگ ہے… خصوصاً اتنا بڑا غم جس نے دل میں شگاف ڈال دیا ہے… ایصال ثواب کی ترتیب سے الحمد للہ فائدہ ہورہا ہے… اہل ہمت اس عمل کے ذریعہ سعادت اور نسبت کمارہے ہیں… کل ماشاء اللہ خوب قرآن مجید پڑھا گیا… بڑی اچھی کارگزاری آتی رہی… آج کلمہ طیبہ اور استغفار کا عمل ہے… جبکہ مغرب سے جمعہ شریف… ہم سب سے تعزیت فرمانے تشریف لائیں گے… کل جماعت کی تمام مساجدمیں ان شاء اللہ جمعہ کابیان… حضرت امیر المؤمنین قدس سرہ کے بارے میں ہوگا… جمعہ کی رات اورجمعہ کے دن درود شریف زیادہ قیمتی ہوجاتا ہے، اس کی کثرت کریں… اور اس کاحضرتؒ کے لئے ایصال ثواب کریں… اور دعائیں بھی بہت قبول ہوتی ہیں… ان کے لئے مغفرت اورقرب اور اپنے لئے صبر اور استقامت کی دعاء مانگیں… جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد… تعزیتی اجتماعات ہوں گے… ہرجگہ جتنے ساتھی جمع ہوسکیں… جمع ہوکر اجتماعی مجلس کریں… بیان ہو، تجدیدعزم ہو اور پھر اجتماعی دعاء … مرکز میں خاص طور پر اس مجلس کا اہتمام کیا جائے… یا اللہ! اس کڑوے ’’درد‘‘ کو ہمارے لئے دواء بنا دے.… یااللہ!…
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
(حضرت امیر المؤمنینؒ کے لئے ایصال ثواب)
09/08/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہیں… (1) ایصال ثواب میں جس طرح سے آپ سب حضرات اور مسلمان بہنوں نے ’’ہمت‘‘ اور ’’محنت‘‘ دکھائی ہے… اس سے دل بہت خوش ہوا… آپ سب کو یہ ’’وفاداری‘‘ مبارک ہو… اللہ، رسول کے ساتھ، حضرت امیر المؤمنینؒ کے ساتھ اور دین و جہاد کے ساتھ… جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْراً… (2) ’’القلم‘‘ کا خصوصی شمارہ شائع ہونا شروع ہوچکا … ماشاء اللہ، بہت بڑی تعداد میں شائع ہورہا ہے… اب تک کی سب سے زیادہ اشاعت… القلم تیار کرنے والوں نے بہت جانفشانی اور محنت کی ہے… اللہ تعالیٰ بہت جزائے خیر عطاء فرمائے… یقینا یہ ایک تاریخی شمارہ ہے… تیار کرنے، چھاپنے، خریدنے اور پڑھنے والوںکو یہ ’’وفا‘‘ بھی مبارک… (3) وفا کے اس ماحول میں اللہ تعالیٰ نے جماعت کو ایک فتح اور بڑی مثالی کامیابی عطاء فرمائی ہے… وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ العَالَمِیْنَ… دین کے جانبازوں… ان کے والدین اور اہل خانہ کو اللہ تعالیٰ کے ساتھ یہ وفاداری مبارک ہو… (4) شوال کا مہینہ جارہا ہے، جن کے چھ روزے رہ گئے ہوں اور وہ یہ سعادت حاصل کرنا چاہتے ہوں تواب آخری موقع ہے… شوال چلاجائے گا، پھر یہ سعادت نہیں ملے گی… ارشاد فرمایا: ’’جس نے رمضان کے روزے رکھے، پھر ان کے پیچھے شوال کے چھ روزے جوڑ دیئے تو گویا کہ پورے زمانے کے روزے رکھ لئے‘‘… جو یہ نفل روزے رکھناچاہے کل سے شروع کردے… (5) مساجد، مدارس اور مراکز پر بدنصیب، بدفطرت، بددین حکومت کے چھاپے جاری ہیں… لگتا ہے یہ لوگ سخت پکڑ میں آنے والے ہیں، اہل ایمان نہ گھبرائیں… حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الوَکِیْل
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
(متفرقات)