المؤمنات مہم
04/04/2012
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ کی رحمت ہو… حضرت فاطمہؓ، حضرت عائشہؓ، حضرت خدیجہؓ، تمام ازواج مطہراتؓ، امہات المؤمنینؓ، تمام بناتِ رسول ﷺ، حضرت مریمؑ اور حضرت آسیہؑ پر… ان سب مقدس ارواح پر سلام…سلام
پیارے بھائیو! آج سے ایک نئی مہم شروع ہورہی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے مدد مانگ کر، اللہ پاک کے بھروسے پر۔ مہم کا نام ہے ’’المؤمنات‘‘۔ اور مہم کے مقاصد اور اہداف وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ نے سورۃ توبہ آیت ۱۷میں ارشاد فرمائے ہیں۔ اس مہم کا میدان اپنا گھر ہے اور یہ آٹھ روزہ مہم ہے۔ ہم میں سے ہر ایک اپنی والدہ، بیوی، بیٹی اور بہن تک ایمان، تقویٰ اور جہاد کا پیغام پہنچائے۔
یاد رکھیں! آج بدھ کا دن ہے اور جمادی الاول کی گیارہ تاریخ۔ دعاء، محنت اور فکر کہ ہمارے گھر کی کوئی عورت جہنمی نہ بنے… ہائے جہنم کی آگ… فرمایا: جہنم میں زیادہ عورتیں دیکھیں… ہم میں سے کسی کی رشتہ دار عورتیں شیطان کی رسیاں اور جال نہ بنیں… اور نہ اس حدیث کا مصداق کہ مردوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک اور نقصان دہ فتنہ عورتیں ہیں… یہ سب میرے آقا مدنی ﷺ کے ارشادات ہیں اور حضرت آقا مدنی ﷺ عورتوں کے سب سے بڑے خیر خواہ ہیں… آج مسلمان عورتوں میں عجیب بددینی، بے کاری، غفلت اور گناہ پسندی آگئی… یہ سب کچھ مردوں کی وجہ سے ہوا… اللہ تعالیٰ ہماری اس مہم کو حضرت سیدہ فاطمہؓ اور حضرت عائشہؓ کا مبارک راستہ نصیب فرمائیں۔
کیا آپ تیار ہیں؟ اگر آپ یہ عظیم کام کرنا چاہتے ہیں تو تین کام کریں۔ (۱) صلوٰۃ الحاجت اور دعاء (۲) عورتوں پر ظلم کرتے ہوں تو اس سے سچی توبہ (۳) کسی غیر عورت سے نعوذ باللہ کوئی گپ شپ، دوستی، تعلق یا بدنظری ہو تو توبہ۔ یہ تین کام کرکے بسم اللہ کریں، ان شاء اللہ گھر ایمان کے نور اور تقدس سے جگمگانے اور مہکنے لگے گا اور اس محنت کے اثرات ان شاء اللہ دور دور تک پھیل جائیں گے… یاد رکھیں! خواتین کو ساتھ ملائے بغیر ہم اپنے عظیم مقاصد میں ترقی اور کامیابی حاصل نہیں کرسکتے۔ کپڑے اگر پاک نہ دھلے ہوں تو نماز کہاں قبول؟ کھانا اگر پاکیزہ نہ ملا تو دعاء کہاں قبول؟ بے نمازی کی ناپاکی کا شاید آپ کو اندازہ نہیں۔ یہ دو ادنیٰ مثالیں ہیں۔  خود غور کریں کہ عورت کی اصلاح کے بغیر اسلام پر عمل اور جہاد کا عمل کتنا مشکل ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ہماری ماں، بیوی، بیٹی اور بہن بھی جہنم میں جائیں؟ یہ کس کو گوارہ ہے؟  بس اب اپنی ذات کے نخروں کے لیے روٹھنا منانا بند، گھر میں چیخنا چلانا بند۔ اب دعوت، فکر، رونا،  تڑپنا اور سمجھانا۔ عورتوں کو ایمان سمجھائیں۔ نماز پر اتنا پختہ کریں کہ اذان ہوتے ہی وہ سب کو بھول جائیں۔ ناشکری عورتوں کا سب سے بڑا مرض ہے، اس سے توبہ۔ مال کی حرص و ھوس سے توبہ۔ پردے کا ایسا اہتمام کہ حوریں یاد آجائیں، دل سے پردے کی محبت۔ اور پاک دامنی کی ایسی غیرت کہ جان دے دیں مگر عزت و عفت پر ہلکی سی آنچ نہ آنے دیں۔ سات مہلک گناہوں سے پکی نفرت، ایمان کا روشن جذبہ۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا شوق۔ مصیبتوں کا پہاڑ آجائے مگر پھر بھی کسی عامل کے پاس نہ جائیں۔ اللہ پاک پر کامل یقین، اولاد کی مثالی تربیت۔ سب سے بڑھ کر فکر آخرت۔
آج عورتوں کو دو بڑے شوق ہیں۔ (۱) مال کی کثرت (۲) غلام خاوند۔ ہائے افسوس!  دونوں شوق قبر کی آگ ہیں آگ۔ خصوصاً خاوند کو اپنا غلام اور تابع بنانے کا شوق۔ یہ فطرت سے بغاوت اور خود عورت کی ہلاکت ہے۔ وہ اپنے سائبان کو اپنے سر سے اتار کر پاؤوں میں بچھاتی ہے تو پھر دنیا و آخرت کی ہر مصیبت اور ہر پریشانی اس کے سر پر گرتی ہے۔
بھائیو! اسلام سمجھاتا ہے کہ عورت یا تو سب سے بڑا فتنہ ہے۔ یا ایمان کی سب سے بڑی مثال۔ ہاں! ایسی مثال کہ جسے دیکھ کر ایمان کی روشنی ملتی ہے۔ آؤ بھائیو! محنت کریں کہ ہمارے گھر کی خواتین ایمان کی مثال بن جائیں۔ تب ہم دنیا بھر کے کفر سے بے فکر ہوکر ٹکرا سکیں گے۔ عشر مہم بھی جاری ہے۔ نصرت مہم بھی چل رہی ہے۔ اور ساتھ ساتھ یہ مہم بھی آج سے شروع۔ بھائیو! سب کام اسی مختصر زندگی میں کرنے ہیں اور اسی زندگی کے اعمال پر آخرت کی کامیابی موقوف ہے۔ کھانے، پینے، سونے اور بولنے سے کچھ وقت بچائیں۔ جو گھروں سے دور ہیں وہ موبائل سے مہم چلائیں، نماز کی پابندی کا پوچھیں، ہر عورت اول وقت میں نماز ادا کرے، نماز کے ارکان اور الفاظ ٹھیک ہوں۔ کلمہ طیبہ بارہ سو کا بہت اہتمام، اپنے گھر کی ہر عورت کو سورۃ واقعہ سکھائیں۔ چالیس دن نگرانی کریں کہ پڑھی یا نہیں؟ یوں ان کا دل غنی ہوگا، روزی کا مسئلہ حل ہوگا اور اپنے خاوند کو نہیں اللہ پاک کو اپنا رازق سمجھیں گی۔ فضائل جہاد اور حیات الصحابہؓ کی تعلیم ہر گھر میں روز ہو۔ پاکی، طہارت کے مسائل اور ایمان… ایمان… ایمان ایسا کہ دل میں بیٹھ جائے۔ آپ میں سے بعض کی خواتین ان سے زیادہ علم والی ہوں گی، اچھی بات ہے، مگر عمل کتنا ہے؟ یقین کتنا ہے؟  قربانی کا جذبہ کتنا ہے؟ شکر گزاری کتنی ہے؟
بھائیو! سب پر محنت کی ضرورت ہے، اخلاص سے، نرمی سے، اور محبت سے۔ ان شاء اللہ مکتوب آتا رہے گا۔ آپ تعلیم الاسلام، ماہنامہ بنات عائشہ، فضائل جہاد، اے مسلمان بہن!، رنگ و نور اور حیات الصحابہؓ سے روشنی لیں۔ اگر دل میں فکر ہوگی تو راستہ اور کامیابی خود مل جائے گی۔ ان شاء اللہ۔ تھوڑا سا سوچیں کہ کب آپ نے کوئی کام اللہ پاک سے مدد مانگ کر اخلاص کے ساتھ، اطاعت میں کیا اور مدد نہیں آئی؟۔ وضو کریں، دورکعت صلوٰۃ الحاجت پڑھیں، رو رو کر مانگیں اوراس مہم میں کود پڑیں۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(المؤمنات مہم)
05.04.2012
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک امت مسلمہ پر رحم فرمائیں۔ جن بھائیوں نے کل سے اپنے گھر کی خواتین کی اصلاح کی فکر شروع کردی ہے ان کے لیے دل سے دعائیں۔ اور جو ابھی تک سوچنے میں ہیں ان کو اللہ پاک اس اہم ذمہ داری کی توفیق عطا فرمائیں۔ اللہ پاک نے عورتوں کو بڑا مقام اور اونچے فضائل سے نوازا ہے۔  اسلام قبول کرنے کی سعادت سب سے پہلے ایک عورت کو ملی۔ معلوم ہوا کہ عورت حق بات کو جلد سمجھتی اور قبول کرتی ہے۔ حضرت آقا مدنی ﷺ کو جب نبوت ملی تو آپ کی سب سے پہلے نصرت ایک عورت نے کی، حضرت خدیجہؓ… حرم شریف جب بیابان تھا تو اس میں سب سے پہلے قیام کی سعادت ایک عورت کو ملی… صفا، مروہ کی سعی سب سے پہلے عورت نے کی… اور زم زم کا پانی سب سے پہلے ایک عورت نے پیا… اور سنیے! اسلام میں سب سے پہلے شہید ہونے کا مقام بھی کسی مرد کے پاس نہیں، ایک عورت کے پاس ہے۔ میرے بھائیو! عورت ایمان پر ڈٹ جائے تو وہ ناقابل تسخیر چٹان ہے… ابوجہل ملعون کے کوڑے، مکے اور نیزے حضرت سمیہؓ کے ایمان کو ذرہ برابر نہیں ہلا سکے… ہائے کاش!… آج کی مسلمان عورت بھی ایمان کی چٹان بن جائے۔ کئی مقامات پر اسلام نے عورت کو مرد پر فضیلت عطا فرمائی۔ ماں کو دیکھیں! اللہ پاک نے اسے باپ پر فوقیت عطا فرمائی۔ عورت جب دین پر آجائے تو اسلامی جہاد کے میدان کو صف شکن مجاہدین  سے بھردیتی ہے۔ آج کی عورت کیوں کمزور ہے؟ ہر گناہ پر لپکنے والی… ہر گانے پر کان دھرنے والی… ہر رسم اور فخر میں مبتلاء… نظر کی حفاظت اور چہرے کی حیاء سے محروم… ہر نمائش کی رونق… اور گرنے، پڑنے پر مائل ہونے والی… دراصل آج کی عورت پر محنت نہیں ہوئی۔ اسے اس کا مقام نہیں سمجھایا گیا… آج بھی عورتوں کی خیر مردوں سے زیادہ اور ان کی دین داری مردوں سے بڑھ کر ہے۔ اگر ہم عورتوں کو اسلامی عزت دیں اور اس کے ایمان پر محنت کریں تو ہماری غیرت مند، حیاء والی مسلمان بیٹی کفر کی بڑی، بڑی مکاریوں کو تباہ و برباد کرسکتی ہے۔ عورتوں کی اصلاح کا ابتدائی نصاب جو ہم پیش کررہے ہیں وہ چار نکاتی ہے۔ (۱) کلمہ طیبہ یعنی ایمان (۲) اقامۃ الصلوٰۃ (۳) حیاء اور پردہ کا سخت اہتمام، مجبوری سمجھ کر نہیں بلکہ اسے اپنی عزت، شان اور سعادت سمجھ کر  (۴) معاونتِ جہاد فی سبیل اللہ۔
میرے بھائیو! ان آٹھ دنوں میں یہ چار نکاتی نصاب اپنے گھروں میں لائیے۔ کل محنت ٹھنڈی رہی، آج زور دار ہو۔ اور یہ آٹھ روزہ مہم ہمارے لیے خواتین کی بڑی مہم کا راستہ بنے گی… ہماری تمنا ہے کہ عورتوں میں ایمان کی بہار آئے۔ عورتیں دین کا کام کریں مگر گھر کے ماحول میں… عورتیں اسلامی غیرت سے سرشار ہوں… میرے بھائیو! مہم میں شریعت کی پاسداری کرو اور اللہ پاک سے ڈرو… آج عورتوں کا بڑا دشمن موبائل ہے۔ اس نے ایمان کے شفاف ماحول کو گدلا کر دیا ہے۔ آج مہم کے دوسرے دن خواتین کو اس زہریلے سانپ سے بچانے کی محنت کریں۔ نہ گپ شپ، نہ میسج بازی اور نہ زیادہ استعمال، اگرچہ حلال ہی کیوں نہ ہو۔ ایک مسلمان خاتون کے لیے وقت ضائع کرنا کہاں جائز؟ کل ان شاء اللہ سورۃ توبہ کی آیت ۷۱ کا ترجمہ پیش کیا جائے گا۔ 
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(المؤمنات مہم)
07/04/2012
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ اسلام کو پورے عالم پر غلبہ اور مسلمانوں کو قوت، اتحاد اور شوکت عطا فرمائیں۔
میرے بھائیو! اپنی خواتین پر ایسی محنت کریں کہ ان کو جان سے زیادہ ایمان عزیز ہوجائے۔ بے شک ایمان جان سے زیادہ قیمتی ہے… اور ان کو مال سے زیادہ اعمال سے محبت ہوجائے۔ وہ اپنی ناک سے زیادہ اپنے فرائض کی فکر کریں اور غیبت چھوڑ کر دعوت میں اور غفلت چھوڑ کر ذکر میں لگ جائیں۔
میرے بھائیو! خواتین کو سمجھاؤ کہ انسان صرف جسم کا نام نہیں… جسم، روح اور عقل کا نام ہے۔ صرف جسم کی فکر کرنے والے حیوان بن جاتے ہیں۔ اپنی روح اور عقل کو عبادت، ریاضت اور اخلاق سے مزین کریں۔ ہر قدم پر بیوٹی پارلر… نمائش… نمائش… اور صرف نمائش… ذلت ہے میرے بھائیو! ذلت… کہ بناوٹ کی اتنی فکر… کتنے جوڑے تھے اماں عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس اور اماں فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس؟ جوڑے تو خاک میں مل جاتے ہیں۔ ان کے پاس تو جو کچھ تھا وہ آج تک روشن ہے، چمک رہا ہے، مہک رہا ہے۔
کاش! عورتوں پر محنت ہو تو یہ بہت کام والی بن جاتی ہیں۔ دور نبوت کا مطالعہ کریں، اسلامی تاریخ پڑھیں، عورت جب بھی کپڑے، جوتے، مکان اور مال کی خواہشات سے آزاد ہوئی تو اس نے مردوں سے زیادہ دین کی خدمت کی۔ آج کی مسلمان بہن کو اس کا مقصدِ حیات سمجھانے کی ضرورت ہے۔ اسے یہ یاد دلانا چاہیے کہ قرآن پاک پر عمل اس کے لیے بھی ضروری ہے اور وہ بھی اپنی گھریلو ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ دین کی بڑی خدمت کرسکتی ہیں۔ مگر یہ اس وقت ممکن ہوگا جب وہ اپنے نفس، اپنی ذات اور اپنی ادنیٰ خواہشات کی فکر سے آزاد ہوں، اور اپنے ایمان اور اپنی حیاء میں پکی ہوں۔ تھوڑٖا سا غور کریں کہ اللہ پاک کی کتنی بے انتہاء رحمتیں خواتین پر ہیں۔  حدیث شریف میں ہے جو عورت پانچ وقت کی نماز ادا کرے، رمضان کے روزے رکھے، اپنی عصمت کی حفاظت کرے اور اپنے خاوند کی اطاعت کرے، وہ جنت کے جس دروازہ سے چاہے داخل ہوجائے۔ کتنا آسان نصاب ہے…گھر بیٹھے بیٹھے ہمیشہ کی جنت۔ اللہ پاک نے عورتوں کو ہر معاملے میں آسانی عطا فرمائی۔ مجبوری کے دنوں میں نماز معاف مگر اجر و ثواب پوری پوری نماز کا ملتا ہے۔ سونا اور ریشم پہننا جائز، جنت میں بھی ملے گا۔ خاوندوں کے ذمہ لازم کہ نقفہ دیں، رہائش دیں اور حسن سلوک کریں۔ بیٹوں کے ذمہ لازم کہ ماں کے قدموں میں جنت ڈھونڈیں۔ پورے قرآن میں کسی سورت کا نام ’’رجال‘‘ یعنی مرد نہیں، جب کہ سورۃ ’’النساء‘‘ موجود ہے۔ نساء کے معنی عورت ہیں۔ جہاد پر نکلنا عورتوں پر فرض نہیں لیکن اگر بیٹھ کر تعاون کریں تو جہاد کا پورا اجر پائیں… اور اگر گھر کے کونے میں نماز ادا کریں تو جامع مسجد کی نماز باجماعت سے زیادہ اجر پائیں… آسانیاں ہی آسانیاں… رحمت ہی رحمت۔ خواتین کو سمجھائیں کہ وہ ان رحمتوں کو سمیٹیں اور اپنے دل یعنی اپنی روح کو طاقتور بنائیں۔ دنیا کی روزی خود آتی ہے، وہ اپنی آخرت کی فکر کریں۔ اکیلی قبر، خوفناک اندھیرے، لمبا سفر، برزخ، آخرت، وہاں یہ حسن کام آئے گا نہ زینت، نہ چالاکی کام آئے گی نہ حلیے۔ وہاں بیٹے ماؤں سے اور خاوند اپنی بیویوں سے بھاگ رہے ہوں گے۔ وہاں اپنا ایمان کام آئے گا، سچا ایمان۔ دیکھو بہنو! وہ ایمان موجود ہے یا نہیں؟ وہاں اعمال کام آئیں گے… خالص اعمال… ریا سے پاک اعمال، دیکھو بہنو! وہ اعمال موجود ہیں یا نہیں؟ بہنو! اپنی ذات کے خول اور فکر سے باہر آ کر اپنی آخرت اور اپنے دین کا سوچو… تب رحمتِ الہٰی بارش کی طرح برسے گی۔ اے بہنو! نصرت دین محمد ﷺ کے لیے خود کو تیار کرو… ہاں بہنو! نصرت دین محمد ﷺ۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(المؤمنات مہم)
08/04/2012
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو ایمان کامل نصیب فرمائیں۔
پیارے بھائیو! آج مہم کا پانچواں دن ہے، امید ہے کہ دعاء اور محنت کر رہے ہوں گے۔ چالیس دن کی دعوت اور رکنیت مہم کا مقصد دین اسلام اور امت مسلمہ کے لیے ’’لشکر غزاء‘‘ کھڑا کرنا تھا۔  غازیوں، جانبازوں اور مجاہدین کا لشکر۔ اور اب اس آٹھ روزہ ’’المؤمنات‘‘ مہم سے اسلام اور مسلمانوں کے لیے لشکر ’’دعاء‘‘ کھڑا کرنا ہے، ان شاء اللہ۔
’’لشکر دعاء‘‘ سبحان اللہ… مؤثر… مضبوط… اور بیدار لشکر دعاء۔ ارے بھائیو! دعا کی طاقت بہت بڑی ہے، اس مہم سے اگر پانچ ایسی خواتین مل جائیں جن کے نزدیک اللہ تعالیٰ کی محبت اور وفاداری ہر چیز سے مقدم ہو اور وہ خواتین میرے اور آپ کے لیے دعاء کی تشکیل پر بیٹھ گئیں تو بھائیو پانچ بڑے لشکروں سے زیادہ طاقت ہمارے دینی، جہادی کام کو ان شاء اللہ مل جائے گی۔ پھر پانچ کیوں؟… ہر گھر میں ایسی پانچ عورتیں ہوجائیں… بے پردگی اور بے حیائی سے سور کے گوشت کی طرح نفرت کرنے والی اور اللہ پاک پر کامل یقین رکھنے والی۔
میرے بھائیو! یہ سب کچھ مشکل نہیں…آسان ہے، آسان…صرف توجہ، فکر، دعاء اور محنت کی ضرورت ہے۔ وہ دیکھو!… ایمان کا دروازہ کھلا ہے… وہ دیکھو!… ہدایت کا آسمان سے بڑا دروازہ کھلا ہے… وہ دیکھو!… توبہ کا دروازہ کھلا ہے… پھر ظلم نہیں کہ عورتوں کو محروم رکھا جائے؟ آج کے دن عورتوں پر نماز کی محنت کریں۔ عورت نماز پر آگئی… تو آدھے دین پر آجائے گی۔ صرف نماز نہیں… نماز کا عشق… نماز کی محبت… لمبی نمازیں… ٹھیک، ٹھیک  نمازیں… اول وقت کی نمازیں… توجہ سے ادا کی گئیں نمازیں… سمجھادو کہ نماز رب تعالیٰ کی ملاقات ہے… سمجھا دو کہ نماز معراج ہے… بلندی ہے… حسن ہے… کمال ہے… کامیابی ہے… سکون ہے… سمجھادو کہ نماز قائم… تو… پورا دین قائم… نماز کمزور… تو… پورا دین کمزور… بے نمازی خنزیر سے زیادہ بدبودار ہے… نماز میں سستی ہلاکت ہے… تباہی ہے… بربادی ہے… ویرانی ہے… جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑنا عملی کفر ہے… نماز قبر کی  روشنی…  اور… راحت ہے…نماز ٹھیک… تو… رزق کی تنگی… قریب نہیں آتی… نماز اچھی… تو… بے حیائی کو قریب نہیں پھٹکنے دیتی… نماز… نماز… نماز… سب سے بڑا فرض… دین اسلام کا سر… مؤمن کی آبرو… اور… عزت… بھائیو!… نماز ایک پورا نظام ہے… نماز کے ساتھ طہارت آئے گی… پاکی آئے گی… گھر پاک ہوں گے… کپڑے اور بستر پاک ہوں گے… نماز کے ساتھ تلاوت… اور تجوید آئے گی… نمازکے ساتھ دینی علم آئے گا… کیونکہ… نماز… ٹھیک کرنے کی محنت میں… یہ سب نعمتیں خود بخود آجاتی ہیں… بھائیو!…آج اپنی خواتین پر نماز کی محنت… جاندار… شاندار… محنت… اور ساتھ ہی بارہ سو بار ’’لا الٰہ الا اللہ‘‘ کا ورد… لشکر دعاء تیار ہوگیا تو ان شاء اللہ غلبۂ اسلام کی منازل قریب آجائیں گی۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(المؤمنات مہم)
9/04/2012
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو حسن خاتمہ نصیب فرمائیں اور بُرے خاتمے سے ہم سب کی حفاظت فرمائیں۔
ماشاء اللہ! عشر مہم بھی جاری ہے، عصابہ مہم بھی شروع ہے، نصرت مہم بھی چل رہی ہے اور… اور بھی بہت سے کام… یہ سب اللہ کا فضل ہے۔ وہ چاہیں تو گھر بٹھادیں، معذور کرکے بستر پر لٹادیں، جیل یا ہسپتال میں قید کروا دیں اور چاہیں تو اپنی رضا والے کاموں میں ایسا جوڑیں کہ قیامت تک صدقات جاریہ کے انبار لگ جائیں۔
بھائیو! جو کچھ ہو رہا ہے یہ صرف اور صرف اللہ پاک کا فضل ہے اور ابھی مزید کام کی اور محنت کی ضرورت ہے۔ المؤمنات مہم بہت اچھی اور مبارک جارہی ہے، آج چھٹا دن ہے۔
حضور اقدس ﷺ نے تنبیہ فرمائی کہ ’’خبردار! دوسروں کے عیبوں کے پیچھے مت پڑو۔‘‘
عیبوں کے پیچھے پڑنے کا مطلب، عیب تلاش کرنا، ڈھونڈنا، اور پھر پھیلانا۔ دوسروں کے عیبوں کے پیچھے پڑو گے تو اللہ تعالیٰ تمہیں گھر بیٹھے رسوا کردیں گے۔ مدینہ منورہ میں ایک بزرگ تھے، پرانے زمانے کی بات ہے۔ ان کی ایک بہن کا انتقال ہوگیا۔ تدفین کے بعد کسی ضرورت سے قبر دوبارہ کھولنی پڑی، دیکھا کہ آگ کے شعلوں میں جل رہی ہے۔ بظاہر نیک تھی، بھائی حیران۔ والدہ سے پوچھا کہ کیا گناہ تھا اس میں؟ بتایا: نماز سستی سے پڑھتی تھی، اور کان لگا کر عورتوں کی باتیں سنتی اور پھر ان کو پھیلاتی تھی۔ بھائیو! غیبت، چغلی، بہتان اور فحش باتیں، زبان کے یہ گناہ کتنے عام ہوگئے ہیں۔ کبھی آپ نے اپنے گھروں کی فکر کی؟ دوسروں کو حقیر سمجھنے کا مرض اور اپنی ذات کا تکبر اور فخر، یہ سب ناپاک چیزیں ہیں۔ انسان کے انجام اور خاتمہ کو خراب کرنے والی۔ اور اللہ بچائے خاتمہ خراب ہوگیا تو کیا بنے گا؟ اگر ہم نے اپنی خواتین کو ذکر میں لگایا ہوتا، تلاوت میں لگایا ہوتا، دعوت میں کھپایا ہوتا، تو ان میں زبان کی یہ مہلک بیماریاں عام نہ ہوتیں۔ مسلمان عورت تو ماننے والی ہے۔
میں نے ایک خاتون کا واقعہ پڑھا۔ وہ حج ادا کرکے بحری جہاز پر واپس اپنے ملک جارہی تھیں۔ راستہ میں جہاز غرق ہونے لگا، اس وقت کسی کو ہوش نہیں تھا۔ سب چیخ چلا رہے تھے، مگر اس خاتون کو اتنے سخت لمحات میں صرف دو باتوں کی فکر تھی۔ ایک تو یہ کہ پردہ اور حجاب پورا ہو۔ دوسرا یہ کہ میرا خاوند مجھ سے راضی ہے کہ نہیں؟ لوگ جانیں بچارہے تھے، وہ اللہ کی بندی ایمان کی فکر میں تھی۔ اس نے اطمینان سے حجاب اوڑھا اور اپنے خاوند سے پوچھا: آپ مجھ سے راضی ہیں؟ جب دونوں کاموں کااطمینان ہوگیا تو ذکر کرتی، ہسنتی، مسکراتی اپنے رب سے جاملی۔ دنیا سے جان چھوٹی، اور جنت کی ملکہ بن گئی، کیسا اچھا خاتمہ ہے؟۔
عورت کے لیے پردہ عجیب شان ہے، عجیب عزت ہے، عجیب نور ہے، عجیب لذت ہے، عجیب طاقت ہے، عجیب وقار ہے، بلکہ اس کے ایمان کا حصہ ہے، اور اس کی بلند شخصیت کی تکمیل ہے۔ عورت کو جب پردہ کی حقیقت سمجھ آجاتی ہے تو اس کی قلبی تمنا یہ ہوتی ہے کہ مرنے کے بعد بھی کوئی غیر محرم مجھ پر نظر نہ ڈالے۔ پردہ عورت کی وہ سلطنت ہے جس میں بیٹھ کر وہ بڑے بڑے عظیم الشان کام کرتی ہے، اور ایک الگ دنیا کی حکومت چلاتی ہے۔ شرط یہ ہے پردہ پکا اور  پوراہو، مجبوری سمجھ کر نہیں بلکہ دل کی خوشی سے ہو اور ہر مسلمان عورت پردے کو اپنے اوپر اللہ پاک کا انعام اور احسان سمجھے۔ آپ یقین کریں جس عورت کو پردے سے قلبی محبت ہو وہ ایمان کی ایسی لذت، حلاوت اور سکینت پاتی ہے کہ بے پردہ یا پردے میں خیانت کرنے والی عورتیں اس کا تصور بھی نہیں کرسکتیں۔ تمام بہنوں کو سمجھا دو کہ اپنے اچھے خاتمہ کی فکر کریں اور ہر نماز کے بعد حسن خاتمہ کی دعاء مانگا کریں۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(المؤمنات مہم)
10/04/2012
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ مسلمان خواتین کو با مقصد زندگی اور فلاح دارین نصیب فرمائیں۔
اللہ پاک نے فرمایا: ’’ہم نے انسانوں اور جنوں کو صرف اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا۔‘‘
کیا صرف مردوں کو؟ انسان تو سب ہیں، مرد ہوں یا عورت۔ معلوم ہوا کہ عورت کی زندگی کا مقصد بھی اللہ تعالیٰ کی عبادت ہے۔ عبادت کہتے ہیں کہ اللہ پاک کے احکامات کو اللہ پاک کی رضاء کے لیے پورا کرنا۔ زیورات مقصد نہیں، کپڑے مقصد نہیں، مکان، رونا دھونا مقصد نہیں، کھانا پینا، عیش اڑانا مقصد نہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ جو اپنے مقصد سے ہٹ جائے وہ جانوروں سے بدتر ہوجاتا ہے۔ مرد کی طرح عورت کے لیے بھی قبر ہے، حشر  اور حساب و کتاب ہے، اس کے لیے بھی ثواب وعذاب ہے۔
قرآن پاک صرف مردوں کے لیے نہیں، عورتوں کے لیے بھی راہنما اور ہدایت ہے۔ دین کا لازمی اور ضروری علم عورتوں پر بھی فرض ہے۔ ہم ایک امت ہیں، کچھ اس میں مرد ہیں اور کچھ عورتیں۔  بعض احکامات میں فرق ہے، مگر بنیادی کام سب کا ایک ہے۔ اسلام نے کام بھی سمجھادیے اور شرعی حدود بھی مقرر فرمادیں۔ آج دین محمد ﷺ پر ہر طرف سے حملے ہیں۔ آج امت مسلمہ ساری دنیا میں مظلوم ہے۔ مسلمان خواتین کو چاہیے کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کا درد محسوس کریں۔  کیونکہ سب مسلمان ایک جسم کی طرح ہیں اورایمان والے آپس میں بھائی، بہنیں ہیں۔
اے مسلمان بہنو! اب خود کو گھریلو جھگڑوں سے اونچا کرو۔ اپنی قبر اور آخرت کا سوچو۔ اپنی ذمہ داری محسوس کرو۔ اور اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کرو۔ اور دین محمد ﷺ کی انصار بن جاؤ۔  کب تک ساس بہو کے جھگڑے؟ کب تک حقیر دنیا کی زیب و زینت کا شوق؟ کب تک اپنے خاوندوں پرمکمل قبضے اور کنٹرول کی فضول بے کار اور ناجائز سوچ؟ خود کو اونچا کرو۔ اللہ پاک نے آپ کو اونچے مقاصد کے لیے پیدا فرمایا ہے۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(المؤمنات مہم)

08-06-2012
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ میری اورآپ سب کی اور پوری امت مسلمہ کی مغفرت فرمائیں… بات یہ چل رہی تھی کہ استغفار کی نعمت کیسے حاصل ہوتی ہے؟انشاء اللہ کوشش کروں گا کہ دو تین مکتوبات میں یہ اہم موضوع پورا ہوجائے… آج پہلے چند ضروری اعلانات پڑھ لیں  (۱)  ارکان کے لئے چالیس اسباق کا جو سلسلہ القلم میں جاری ہے اس کی قدر کریں … اس سے فائدہ اٹھائیں… تمام ارکان شوریٰ، مرکزی، صوبائی اور شعبوں کے ذمہ دار توجہ سے پڑھا کریں … انشاء اللہ بے حد فائدہ ہوگا… جن کے بعض اسباق رہ گئے ہوں وہ تین دن میں پڑھ لیں  (۲)  المرابطون کاتصوف اور جہاد پرخصوصی شمارہ بہت نافع اور مفید ہے… سب ساتھی فائدہ اٹھائیں…   (۳)  المومنات مہم کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایک لاکھ خواتین تک بلا واسطہ یابالواسطہ ایمان،  نماز، جہاداورپردہ و حیاداری کی دعوت پہنچانے کا انشاء اللہ ہدف ہے… نو شہروں میں دس اجتماعات ہوں گے تمام ساتھی قبولیت کی دعا کریں … اورجہا ں اجتماعات ہیں وہ ساتھی محنت کریں… اب آتے ہیں استغفارشریف کی طرف… استغفار حاصل کرنے کا ایک طریقہ دوسروں کے لئے استغفار کرنا ہے… کبھی آپ نے قرآن پاک میں استغفار کے احکامات اور قصوں پر غور کیا ؟…حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائی اپنے والد سے عرض کر رہے ہیں… اے ہمارے ابا جی! ہمارے لئے استغفار فرمائیے… والد محترم نے وعدہ فرمالیا… غورکریں!حکم آرہا ہے کہ اے نبی!یہ گناہ گارلوگ اگر آپ کی خدمت میں آئیں اپنے گناہوں پراللہ پاک سے استغفار کرتے ہوئے… پھر آپ بھی ان کے لئے استغفار فرمائیں تو ان کی معافی پکی… سبحان اللہ غور۔ کریں!حکم آرہا ہے اے نبی!کلمہ طیبہ پکا کریں… اپنے لئے اورتمام مومنین اورمومنات کے لئے استغفار فرمائیے… اوردیکھیں!فرمایا جارہا ہے کہ وہ عظیم فرشتے جوعرش کو اٹھائے ہوئے ہیں وہ زمین والوں کے لئے استغفار کرتے رہتے ہیں… اوردیکھیں! فرمایا جارہا ہے کہ منافقین کو کہاجاتا تھا کہ آؤ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں وہ تمہارے لئے استغفار فرمائیں تومنافقین تکبر سے اپنے سر گھمانے لگتے… ان اشاروں پر غور کریں، ان کالطف لیں اور ان سے اپنے لئے سبق سمجھیں… یہ سب قرآن پاک کے روشن انوارات ہیں… انشاء اللہ باقی اگلے مکتوب میں.اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ لِیْ وَلَکُمْ وَلِسَائِرِالْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتِ اَلْاَحْیَائِ مِنْھُمْ وَالْاَمْوَاتِ.
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(ہدایات برائے المؤمنات مہم/استغفار کی نعمت کیسے حاصل ہوتی ہے)
 (2) 08/06/2012
 مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ اکبر… المؤمنات مہم کے اجتماعات شروع ہورہے ہیں۔ جتنا شکر کریں کم ہے۔ ایمان، نماز، جہاد اور پردہ کی پرنور مجالس… ایسی مجالس میں شرکت… سعادت، مغفرت اور رحمت ہے… دشمنان اسلام نے اپنی گندی… بے حیاء… بدبودار عورت کو فحاشی کا ایٹم بم بناکر مسلمانوں پر پھینکا ہے… اس خوفناک فتنے کا مقابلہ کریں گے… المومنات… ایمان، حیاء اور غیرت کا لشکر… المؤمنات… بہادری، پاکیزگی اور وفا کا نام ہے… المؤمنات… جرأت، شجاعت اور صبر اور ہمت کا روحانی دریا… المؤمنات… صرف ایک اللہ سے محبت کرنی والی… نہ گرنے، نہ جھکنے والی… ہر حال میں شاکرہ، صابرہ… اسلام کی خاطر ہر قربانی کے لیے تیار… المؤمنات… جو قریب ہوں، اجتماع میں بھرپور شرکت کریں… جو دور ہوں دعا کریں… ان شاء اللہ اجتماعات کی ریکارڈنگ جلد دستیاب ہوگی… اجتماع میں توبہ کا عزم لے کر جائیں… اور وہاں کسی کا کوئی عیب نہ دیکھیں… بالکل نہیں… ہرگز نہیں… تب ان شاء اللہ بہت کچھ نصیب ہوگا۔
کل ان شاء اللہ دو اجتماعات ہیں۔ ایک کراچی اور دوسرا ڈیرہ غازی خان۔ یااللہ! یارحیم! قبول فرما،  قبول فرما، آمین۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(المؤمنات مہم/ دوسرا مرحلہ)
09/06/2012
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ اکبرکبیرا… المؤمنات مہم کے کل بروز اتوار ان شاء اللہ تین اجتماعات ہوں گے۔ ایک لاہور میں،  دوسرا کراچی اور تیسرا فیصل آباد۔ قرآن پاک سمجھاتا ہے کہ اسلام کے دشمن کافر اور منافق اپنی عورتوں کو مسلمانوں کے خلاف کھڑا کرتے ہیں اور یہ کافرات، مشرکات، منافقات کے لشکر بے حیا اسلام دشمنی میں اپنے مردوں کا پورا ساتھ دیتی ہیں۔ غور کیجیے! ایسا ہو رہا ہے یا نہیں؟ مگر اب پھر ’’المؤمنات‘‘ کا لشکر دعاء منظم ہورہا ہے، جو ان شاء اللہ کافروں اور منافقوں کے لشکر بے حیاء کو تہس نہس کردے گا۔
جی ہاں…کفر کا مقابلہ ایمان سے… جیت ایمان کی ہوگی… نفاق کا مقابلہ اخلاص سے… اور جیت اخلاص کی ہوگی… بے غیرتی کا مقابلہ حیاء سے… اور جیت حیاء کی ہوگی… فیشن کا مقابلہ سنت سے… اور جیت سنت کی ہوگی… میوزک اور ناچ گانے کا مقابلہ تلاوت سے… اور جیت تلاوت کی ہوگی… ٹی وی کا مقابلہ ذکر، درود اور استغفار سے… اور جیت ذکر، درود اور استغفار کی ہوگی… بیوٹی پارلروں کی جعلی چمک کا مقابلہ وضوء اور آنسوؤں کے نور سے… اور جیت وضوء اور خشیتِ الہٰی کے آنسوؤں کی ہوگی… بے حیائی کا مقابلہ پردے سے… اور جیت پردے کی ہوگی… بدکاری کا مقابلہ عفت سے… اور جیت عفت کی ہوگی۔
سنو میری بہنوسنو! کفر کی یلغار، منکرات کی بارش… اور امت مسلمہ پر حملوں کا مقابلہ… کلمہ طیبہ، نماز اور جہاد سے… دیکھو! ہماری مؤمنہ بہن عافیہ صدیقی راہ دیکھ رہی ہے… کشمیرسے لے کر فلسطین تک… افغانستان سے لے کر ابو غریب تک… ہزاروں مؤمنات بہنیں سسک رہی ہیں… تڑپ رہی ہیں۔
بہنو!… اب غفلت چھوڑ دو… ناجائز موبائل پھینک دو… دعاء اور نماز میں سستی چھوڑ دو… مالداری اور نخروں کے شوق پر تھوک دو… اور سچی مؤمنات بن جاؤ… المؤمنات… المؤمنات… ایمان والیاں… ایمان پر جینا… ایمان پر مرنا… وہ دیکھو! منافق اور کافر عورتیں غفلت اور فتنے کے قہقہے لگارہی ہیں… اٹھو! ان کا مقابلہ کرو… رات کی تاریکی میںاپنے رب کے سامنے آنسو بہاکر… سسکیاں اٹھا کر… تاکہ منحوس قہقہے امت کو گمراہ نہ کردیں… اٹھو بہنو! اپنا کام سنبھالو… اپنی ذمہ داری نبھاؤ… اور دین اسلام کی انصار بن جاؤ۔
ایک عرب مسلمان بچی نے پندرہ سال کی عمر تک چودہ کافر عورتوں کو مسلمان کیا… فلسطین کی بیٹیوں نے جہاد کی ایسی خدمات کیں کہ قرون اولیٰ کی یاد تازہ کردی… آپ بھی اسلام کے لیے کچھ کرلو… ان شاء اللہ آگے اصل زندگی میں کام آئے گا۔
آپ کا مورچہ آپ کا گھر ہے۔ عزم اور ہمت کرو تو ان شاء اللہ اس مورچے سے ایسی جنگ لڑسکتی ہوکہ کافروں اور منافقوں کو دن میں تارے نظر آجائیں۔ یااللہ! ہماری سب مسلمان عورتوں کو ’’المؤمنات‘‘ بنا دیجیے اور ان سب کو دین محمدی (علی صاحبہ الصلوٰۃ و التسلیم) کی انصار بنا دیجیے۔ اٰمین
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(المؤمنات مہم/ دوسرا مرحلہ)
10/06/2012
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ اکبر کبیرا… المومنات مہم کا دوسرا مرحلہ… دس اجتماعات… الحمدللہ ان میں سے پانچ ہوگئے۔ اللہ پاک کا بڑا فضل ہوا۔ بہت پرنور، بھرپور اور شاندار اجتماعات ہوئے۔ چار بہت جاندار، ایک نظریاتی،
ماشاء اللہ لاقوۃ الا باللہ۔ مجھے ان اجتماعات میں مسلمانوں کے شاندار مستقبل کی روشنی نظر آرہی ہے۔ ماشاء اللہ! تیرہ ہزار سے زائد خواتین نے خود شرکت کی۔ اب ہر خاتون آگے دس خواتین تک پیغام پہنچائے تو کیسا ماحول بنے گا؟
کلمہ طیبہ یعنی ایمان کی دعوت… ایمان یعنی ہمیشہ ہمیشہ کی کامیابی کا راز… نماز کی دعوت… ارے! نماز سے عشق… پھر کونسا مسئلہ ہے جو حل نہ ہو؟… کونسا منکر ہے جس سے جان نہ چھوٹے… اور جہاد میں معاونت کی دعوت… سبحان اللہ! ایک عورت کو اس کے بلند ترین مقام تک پہنچانے کا انتظام… اور پردے و حیاء کی دعوت… یہ مؤمنات کی ڈھال ہے… ان کی عزت ہے… ان کا وقار ہے… بس یہ ہے مختصر نصاب… جن ساتھیوں نے محنت کی ان کے لیے دل سے نکلی ڈھیروں دعائیں۔
کل پیر کے دن ایک اجتماع ہوگا اور سکھر کے نصیب جاگیں گے۔ ان شاء اللہ پرسوں منگل دو اجتماع ہوں گے۔ ایک رحیم یار خان اور دوسرا گوجرانوالہ میں، ان شاء اللہ۔ پھر بدھ کو پشاور اور جمعرات کو میرے شہر بہاولپور میں، ان شاء اللہ۔ بس یہ ہیں دس اجتماعات۔ ساری تفصیل لکھ دی کہ مکتوب کا پتہ نہیں کہ کب خاموش ہوجائے۔ جہاں اجتماعات ہوتے ہیں وہاں کے ساتھی ہر روز محنت کریں۔ اور سنیں! جھنگ کے منتظم بھائی ظفر کے والد محترم آج انتقال فرماگئے۔ سب ساتھی دعا اور کچھ ایصال ثواب کریں۔ اور ہمارے پرانے ساتھی بھائی عفان کی اہلیہ بھی دار بقا کوچ کرگئیں، ان کے لیے بھی دعاء اور ایصال ثواب۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(المؤمنات مہم/ دوسرا مرحلہ)

14/06/2012(2)
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں۔ المؤمنات مہم کا دوسرا مرحلہ پورا ہوا۔ آئیے وہ دعاء پڑھتے ہیں جو نعمت ملنے پر مسنون ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی بِنِعمَتِہٖ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ۔ جن کو دین کے کام اور آخرت کے ذخیرے سے خوشی ہوتی ہو وہ شکرانہ کی دو رکعت بھی ادا کرلیں۔ گاڑی یا کار مل جائے، کوٹھی یا بنگلہ مل جائے، لوگ کتنے خوش ہوتے ہیں۔ حالانکہ وہ سب فانی اور دین کی محنت ہمیشہ، ہمیشہ کام آنے والی نعمت ہے۔
ماشاء اللہ دس اجتماعات ہوئے۔ محتاط اندازے کے مطابق پچیس ہزار خواتین نے شرکت کی۔ اب یہی دعوت مستقل چل پڑے، اس کی دعاء، فکر اور محنت کریں۔ بھائیو! اپنی عورتوں کو اگر دین نہ سکھایا اور دین پر نہ لائے تو ہماری آئیندہ نسلیں تباہ ہوجائیں گی اور کتنی عورتیں اپنے مردوں کو جہنم میں لے جانے کا ذریعہ بنیں گی۔ آپ سب کو یہ مہم مبارک، اور محنت اور انتظامات کرنے والوں کو خصوصی مبارک۔ ایک دلچسپ بات سنیں! ہر چیز کا اعتبار انجام سے ہوتا ہے۔ ماشاء اللہ اس مہم کا سنہرا انجام بہاولپور کے شاندار اجتماع پر ہوا۔ سب سے بڑا اور سب سے پر رونق، ماشاء اللہ لاقوۃ الا باللہ۔ بس بھائیو! ایسی محنت کہ ہر مسلمان عورت کے دل میں یہ بیٹھ جائے کہ ایمان، اسلام، کلمہ طیبہ سب سے بڑی، سب سے قیمتی نعمت ہے۔ ہر لمحہ یہ فکر کے اس نعمت کی حفاظت کرنی ہے اور اسلام پر مرنا ہے، اور کسی لمحہ ایمان ہم سے جدا نہ ہو۔ کفر، شرک، بدعت، ناشکری اور ناجائز ٹونے اور تعویذوں سے ایسی نفرت جیسے خنزیر کا گوشت کھانے سے۔ اور بے حیائی سے ایسی نفرت جیسے آگ میں جل مرنے سے۔ اور نماز سب سے اہم، سب سے ضروری اور سب سے میٹھا کام بن جائے اور جہاد مسلمانوں کی عزت، عظمت، حفاظت اور کامیابی کی ضمانت نظر آنے لگے۔ جہاد سے محبت ایمان کی علامت ہے۔ یہ علامت ہر خاتون کو نصیب ہوجائے۔ پردہ اور حیاء ہر مسلمان عورت کی لازمی ذمہ داری اور اس کی عنداللہ محبوبیت ہے اور پردہ ہی اس کی شان اور پہچان ہے۔ بس یہ ہی ہے دعوت اور یہ ہی ہے بنیادی اور ابتدائی نصاب۔
اب ماشاء اللہ کچھ ہی عرصہ بعد المؤمنات کا تیسرا اور وسیع مرحلہ شروع ہوگا۔ اللہ تعالیٰ آسان فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(المؤمنات مہم/ دوسرا مرحلہ)