دورات تفسیر
01-07-2011
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
کل سے انشاء اللہ 7 مقامات پر دورۂ تفسیر آیات الجہاد شروع ہورہا ہے۔ جب کہ باقی دورات اسکے ایک ہفتہ بعد ہوں گے۔ یہ عظیم الشان نعمت بڑی سعادت اور انمول اعزاز ہے۔ جو عالم اسلام میں اللہ تعالیٰ نے جماعت کو عطا فرمایا ہے۔ مَاشَاءَ اللہُ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ، بَارَکَ اللّٰہُ۔ تمام ساتھی شکر ادا کریں۔ اس نعمت کی قدر اور عظمت کو پہچانیں۔ ان دورات کی کامیابی کی محنت کریں اور آج ان تمام دورات کی قبولیت و مقبولیت، حفاظت اور کامیابی کی دعا کا خاص اہتمام کریں۔
والسلام
خادم
(دورات تفسیر)
09-07-2011
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی نسبت سے پورے دین کی محنت کرنے والے بھائیو! آپ سب کو مبارک ہو۔ الحمدللہ آپ سب کی محنت رنگ لارہی ہے۔ آج دورۂ تفسیر کے آخری مرحلے کا آغاز اللہ پاک کے فضل اور نصرت سے شاندار رہا ہے۔ ماشاء اللہ، بارک اللہ۔ آج دو ہزار کے لگ بھگ مرد اور خواتین قرآن پاک کی تفسیر پڑھ رہے ہیں۔ ہمارے لئے شکر اور خوشی کا مقام ہے۔ ہم سب کو چاہئے اپنی محنت کو تیز کردیں اور ہم یہ محنت اپنی نجات، اپنی کامیابی کیلئے اپنی ضرورت سمجھ کر کریں اور اسے جماعت یا کسی پر احسان نہ سمجھیں۔ بلکہ یہ ہم پر اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں ایسی پیاری جماعت اور اتنی عظیم نعمت عطا فرمائی ہے۔ دل میں مزید اخلاص بھریں۔ تکبر کو اپنے قریب نہ آنے دیں۔ کسی پر شخصی تنقید نہ کریں۔ بس جوش اور جذبے سے اپنے کام میں جڑے رہیں۔ ہزاروں افراد کا قرآن پاک کی تفسیر پڑھنا، اللہ اکبر۔ بڑی عظیم نعمت ہے۔
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
اللھم صل علی محمد
والسلام
خادم
(دورات تفسیر)
اگلے مکتوب میں آج کے دورات تفسیر کی کچھ تفصیل پیش کی جارہی ہے۔
دورات تفسیر 1432ھ… … شعبان
1۔ کراچی450
۔مرکز شریف325
۔3 ٹنڈو آدم 130 مرد، 170 خواتین
۔فیصل آباد 135 مرد، 80 خواتین
۔سرگودھا      130
۔کوٹلی61
۔گوجرانوالہ97
۔ سکھر60 مرد، 75 خواتین
۔ لکی مروت 50
10۔ ڈی آئی خان70 مرد، 35 خواتین
11۔ حویلی لکھا30
کل تعداد:1538 مرد، 360 خواتین

15-07-2011
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہکی نسبت سے میرے بھائیو! جمعہ مبارک ہو۔ آج جو رات آئے گی وہ قیمتی ہے انشاء اللہ۔ کم از کم عشاء اور فجر میں تکبیر اولیٰ کا اہتمام اور جو عبادت ہوسکے۔ خصوصاً گناہوں سے پرہیز۔ اگر ممکن ہو تو اگلے 3 دن روزے رکھیں، سنت اور مستحب عمل ہے۔ شعبان کے آخری 15 دن اپنے عمل میں کچھ اضافہ کرنا چاہئے تاکہ رمضان المبارک کی تیاری رہے۔ آپس میں تعلقات ٹھیک کریں۔ اپنی بیویوں پر ظلم نہ کریں۔ داڑھی ایک مشت واجب ہے۔ جب عمر بڑھتی ہے تو شیطان داڑھی جیسی عظیم اور پیاری سنت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ میں لگادیتا ہے تاکہ عمر کم نظر آئے۔ اے پیارے محمد عربی ا کے پیارے امتیو! چھوٹا نظر آکر کیا کرو گے۔ ہمیں تو آقا ا کا غلام نظر آنا چاہئے۔ داڑھی ٹھیک رکھیں، خالص کالا خضاب بھی نہ لگائیں۔ طہارت ایمان کا حصہ۔ خود ہر وقت پاک صاف رہیں، اپنے گھروں اور بستروں کو پاک صاف رکھیں۔ اپنی مساجد، مراکز، مکاتب کو شیشے کی طرح صاف رکھیں۔ بیت الخلاء خود صاف کرنا ہمارے اکابر کا طریقہ ہے۔ دعا کی گذارش ہے۔
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
اللھم صل علی سیدنا محمد
والسلام
خادم
(شعبان کے متعلق اہم ہدایات)
دورہ تفسیر آیات الجہاد 
20-05-2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے ایک قیمتی اور انمول نعمت عطا فرمائی ہے…یہ نعمت ہے’’دورہ تفسیر آیات الجہاد‘‘… سبحان اللہ!کیسی عظیم نعمت اور سعادت ہے… اس کی برکت سے کتنے مسلمانوں کا ایمان بچ گیا… کتنے مسلمان انکار جہاد کے کفر سے محفوظ ہوئے… امت مسلمہ کو کیسے کیسے جانباز فدائی نصیب ہوئے… بھائیو!انکار جہاد کافتنہ عام کرنے کے لئے دشمنان اسلام نے اپنے خزانوں کے منہ کھول دیئے ہیں… مسلمانوں میں سے ایسے افراد خریدے جارہے ہیں جو اس فریضہ جہاد کو مشکوک بنا دیں… جس مبارک فریضے پر حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کا معطر و پاکیزہ خون گرا ہے… انکار جہاد کے اسی ظالم فتنے کا تیر بہدف علاج’’دورہ تفسیر آیات الجہاد‘‘ہے… الحمدللہ اس سال تین مرحلوں میں یہ دورہ تقریبا تیس مقامات پر پڑھایا جائے گا… اور پہلے مرحلے کا آغاز ان شاء اللہ چند دن میں ہونے والا ہے… جماعت کے تمام ذمہ داران سے تاکیدی گزارش ہے کہ اس ’’دورہ‘‘ کے لئے خصوصی محنت کریں… ہر جگہ سامعین کی تعداد گزشتہ سال سے کم از کم دگنی ہونی چاہیے… اپنی محنت کے سائیکل کو اسٹینڈ پر کھڑا کرکے نہ چلائیں کہ ایک ہی جگہ کھڑا رہے… آگے بڑھیں اور دین و ایمان کے کاموں میں ترقی کریں… سورۃ فاتحہ پڑھ کر دعا کریں… اور دین کا کام کرتے وقت اپنے ذاتی تقاضوں اور کاموں کی قربانی دیں… بس اسی سے ترقی آسان ہوجاتی ہے
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(دورہ تفسیر)
21-05-2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کاشکر کہ اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو قرآن مجید عطاء فرمایا… یادرکھیں جوقرآن مجید سے جڑ گیا۔ وہ اللہ تعالیٰ سے جڑ گیا کیونکہ قرآن مجید مخلوق نہیں بلکہ اللہ تعالی کی صفت ہے… برصغیر میں مرزا قادیانی ملعون نے’’انکار جہاد‘‘کی خوفناک مہم چلائی اور امت مسلمہ کو جہاد فی سبیل اللہ سے محروم کرنے کے لئے اتنی کتابیں لکھیں اور پھیلائیں کہ ان سے پچاس الماریاں بھر جائیں… مرزا کی یہ مہم ایسی خطرناک تھی کہ شاید لوگ جہاد فی سبیل اللہ کا نام تک بھول جاتے… مگر قرآن مجید کی آیات نے امت مسلمہ کو تھام لیا… قرآن مجید کی’’آیات جہاد‘‘کا نور ہر دل سے وہ زنگ دور کر دیتا ہے جو قادیانی دجال نے مختلف ناموں اور عنوانات سے پھیلایا ہے… بھائیو!’’دورہ تفسیر آیات الجہاد‘‘ کو معمولی نعمت نہ سمجھو… پڑھانے والے اساتذہ بھی خاص محنت کریں اور انتظامات کرنے والے ساتھی بھی دل,جان لگائیں… میرے پیارے بھائیو!اگر اس سال ہر جگہ دورہ تفسیر کے طلباء کی تعداد پچھلے سے دگنی ہوئی تو اس خوشی میں ’’اجتماع‘‘بھی مل جائے گا،ان شاء اللہ… دیوانوں کا اجتماع,اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کا اجتماع… .
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(دورہ تفسیر)
22-05-2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی مغفرت کا دروازہ کھلا ہے… آؤ بھائیو!بھاگ کر اس میں داخل ہوجائیں… اللہ تعالیٰ کی نصرت کا دروازہ بھی کھلا ہے… آؤ بھائیو!دوڑ کر اس میں داخل ہوجائیں… ساتھی سوچتے ہوں گے کہ دورہ تفسیر میں صرف دو دن باقی… اس میں تعداد دگنی کیسے کریں؟… جواب یہ کہ… تین کام کر لیں سب کچھ آسان ہوجائے گا… 1… دعا… 2… فکر… 3… محنت… دعا تقدیر کو بدل دیتی ہے… طاقت کا اندازہ لگالیں… فکر سے ہر بندش کھل جاتی ہے… اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان کو بے پناہ روحانی اور فکری طاقت عطافرمائی ہے… مگر روحانی طاقت تب شروع ہوتی ہے جب نفسانی خواہشات کابٹن بندکردیں… گاڑی ایک ہی وقت میں پٹرول اورسی این جی دونوں پر نہیں چل سکتی… پٹرول پر چلانی ہے تو سی این جی کابٹن بندکرناہوگا… اسی طرح روحانی طاقت کوکام میںلاناہے تونفسانی خواہشات کابٹن کچھ وقت کیلئے بند… چند ساتھی خالص اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے جمع ہوں… دو رکعت اداکریں,نیت پاک کریں,ایک دوسرے کومعاف کریں’سورۃ فاتحہ چند بار پڑھیں‘استغفار کریںاورمشورہ شروع… تب اندازہ ہوگاکہ روحانی فکری،طاقت کتنی بڑی چیز ہے… وہاںسے اٹھ کرمحنت شروع… محنت ایسی کہ جس میں’’جہد‘‘ہو… یعنی بھرپور مشقت… کھانے،پینے،سونے کی قربانی… تب فرمایا:ہم ایک نہیںکئی راستے کھول دیتے ہیں… بھائیو!اللہ تعالیٰ سے ملاقات کاوقت قریب ہے۔ ہم سب اس ملاقات کیلئے کچھ سامان جمع کرلیں… تمام بہنوں اور ماؤں سے گزارش ہے کہ… دورات تفسیر کی کامیابی کے لئے اخلاص بھری دعاؤں کا اہتمام کریں
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(دورہ تفسیر)
01-06-2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ، اللہ، اللہ، کیسی عظیم نعمتیں ہیں رب العالمین کی… دورہ تفسیر کے دوسرے مرحلے میںشرکاء کی تعداد… تین ہزار سے زائد… اندازہ نہیں باقاعدہ گنتی… الحمدللہ،الحمدللہ، الحمدللہ… تشکر کے لئے الفاظ نہیں مل رہے… تفسیر آیات جہاد کا پودا… مالک الملک نے تناور درخت بنا دیا… دیکھو!اس کاگھنااورٹھنڈاسایہ بلوچستان کے صحراؤںتک پھیلاہواہے… کراچی کے پیاروںنے بہت عرصہ بعدپھردل خوش کیا… اللہ پاک کی رحمت ہوآپ پر… مرکزبھی خوب آباد ہوا۔ سینکڑوںافراد مسجدعثمانؓ و علیؓ میں یہ مبارک دورہ پڑھ ر ہے ہیں… کہاںکہاں کاتذکرہ کروں؟… بس سب اہل محنت کاشکریہ… اللہ تعالیٰ آپ سب کواپنی حقیقی نعمتیں دنیاوآخرت میں عطافرمائے
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(دورہ تفسیر)

15/05/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کو وحدہٗ لا شریک ماننے والے… اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے… حضرت ابراہیم علیہ السلام اکیلے تھے، مقابلے میں مشرکین کی پوری حکومت… فرمایا! میں کیوں ڈروں؟ میں تو اللہ تعالیٰ کو ’’ایک‘‘ مانتا ہوں… تمہیں ڈرنا چاہیے کیونکہ تم اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہراتے ہو… کراچی میں اندھا آپریشن جاری ہے… جس ملک کے گورنر، وزراء اور لسانی پارٹیوں کے لیڈر… کھلم کھلا سی آئی اے، ایم آئی سکس، بلیک واٹر، را اور فری میسن کے ایجنٹ ہیں… وہاں آپریشن صرف دیندار مسلمانوں کے خلاف ہوتا ہے… شرفاء کے گھروں کا تقدس پامال کرنے والے اللہ تعالیٰ کے قہر سے ڈریں… ملک کے دیندار طبقے کو اتنا نہ ستائیں کہ صبر کا جام چھلک پڑے… پھر معاملہ کسی کے قابو میں نہیں آئے گا…بھائیو! صبر، ہمت اور جرأت سے اللہ تعالیٰ کے دین کا کام کرتے رہو… کلمۂ شہادت پڑھتے جاؤ اور کہتے جاؤ’’رَضِیْتُ بِاللّہِ رَبًّا وَّ بِالْاِسْلَامِ دِیْناً وَّ بِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَ نَبِیًّا‘‘۔ جو یہ تین بار پڑھتا ہے وہ خاص حفاظت میں آ جاتا ہے… کل سے دورہ تفسیر کا پہلا مرحلہ شروع ہو رہا ہے… ان شاء اللہ… سب کی ذمہ داری ہے کہ محنت کریں… کامیابی کی دعا کریں
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(حکومت کا اندھا آپریشن)
17/05/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکا تہ!
 اللہ تعالیٰ کی نعمتیں بے شمار ہیں… مگر ’’قرآن مجید‘‘ جیسی نعمت کوئی نہیں… باقی سب نعمتیں ’’مخلوق‘‘ ہیں جبکہ ’’قرآن مجید‘‘ اللہ تعالیٰ کا اپنا کلام ہے… قدیم، ازلی، ابدی کلام… الحمدللہ قرآن مجید کی ’’آیات جہاد‘‘ کا دورہ تفسیر کل سے پندرہ مقامات پر شروع ہے… مَاشَاءَ اللہُ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ… طلبہ اور طالبات کی تعداد سات سو سے زیادہ ہے… اکثر مقامات پر پچھلے سال سے ’’ترقی‘‘ ہوئی ہے… ان کو مبارک… دو مقامات پر کچھ ’’تنزلی‘‘ ہے… وہ محنت کریں… اہل ذوق معمولات کا پوچھتے ہیں… عرض کیا جاتا ہے کہ رجب میں استغفار کی کثرت… اور شعبان و رمضان میں قرآن پاک کی۔
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(دورات تفسیر)
21/05/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو وہ ایمان نصیب فرمائے جو کبھی جدا نہ ہو… ان پندرہ شہروں کو مبارکباد… جہاں آج دورات تفسیر مکمل ہو رہے ہیں… شکر کریں کہ اتنی بڑی نعمت ملی… انکار قرآن اور انکار جہاد کے گناہ سے شہروں پر عذاب اترتا ہے… جبکہ تفسیر قرآن کی مجالس سے اللہ تعالیٰ کی رحمت نصیب ہوتی ہے… ہفتہ کے دن سے ان شاء اللہ… ان مبارک، منور، معطر… دورات تفسیر کا دوسرا اور بڑا مرحلہ شروع ہوگا… ملک کے 20 شہروں کی قسمت جاگے گی… جبکہ کراچی پر دو اطراف سے نور چمکے گا، ان شاء اللہ… بھائیو! ان دورات کو معمولی نہ سمجھو… بہت بڑی نعمت ہے، بہت عظیم نعمت… ان بیس شہروں کے ساتھی آج اپنے مقامات پر اکٹھے ہوں… مل کر کچھ تلاوت، ذکر، استغفار اور درود پڑھیں۔ پھر مشورہ اور فکر کریں، پھر عاجزی سے دعاء مانگیں… اس اجتماعی فکر کی برکت سے نتائج حیرت انگیز ہوجائیں گے، ان شاء اللہ… ویسے بھی آج مغرب سے ماہ شعبان کا پہلا جمعہ شروع ہوگا…حضرت سید المزید الازہر جمعہ مبارک… مرحبا…  مرحبا… مقابلۂ حسن مرحبا۔
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(دورات تفسیر کی اہمیت)
24/05/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ کا کلام قرآن مجیداس لئے نازل ہوا کہ… ہم اسے پورا پورا مانیں… مکہ کے مشرک کہتے تھے کہ ہم ماننے کے لئے تیارہیں… اگر قرآن میں تھوڑی سی تبدیلی کردی جائے۔  فرمایا گیا یہ ممکن نہیں… جس کو کامیابی چاہیے وہ دین میں پورا پورا داخل ہو… جو کچھ دین مانے، کچھ کا انکار کرے… جو قرآن کے بعض احکام مانے، بعض کا انکار کرے… اسے دنیا میں ذلت اور آخرت میں دردناک عذاب ملے گا… آج بھی یہی مطالبہ ہے کہ نعوذباللہ… قرآن کو حالات کے مطابق بناؤ… فلاں حکم بیان کرو، فلاں کو بیان نہ کرو… یعنی دو دن زندہ رہ کر مر جانے والے کافروں کو خوش کرنے کے لئے… اللہ تعالیٰ کے ابدی کلام کو بدل ڈالو… کیا کوئی مخلص مسلمان یہ کافرانہ مطالبہ تسلیم کرسکتاہے؟ نہیں… ہرگز نہیں… اگر ساری دنیا میں صرف ایک مسلمان باقی رہ جائے تو بھی اس پر لازم ہے کہ… پورا قرآن مانے اور قرآن کے کسی حکم پر شرمندہ نہ ہو اور ہرگز شک نہ کرے… قرآن پاک کی آیات جہاد اس وقت کافروں اور منافقین کو زیادہ کھٹکتی ہیں… اس لئے دورہ تفسیر آیات جہاد… وقت کی اہم ضرورت… اور دینی غیرت کا اہم تقاضا ہے… الحمدللہ ملک کے بیس شہروں میں اکیس مقامات پر یہ دورہ کل سے جاری ہے… کم و بیش ڈھائی ہزار مسلمان اس سے مستفید ہورہے ہیں… یااللہ! شکر…  یااللہ! شکر… یااللہ!
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(دورات تفسیر کی اہمیت)
28/05/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’شہداء کرام‘‘ کو بڑی شان والی زندگی عطاء فرماتے ہیں… ہمارے وہم و گمان سے زیادہ طاقتور زندگی… آج سے دو سو سال پہلے موبائل فون لوگوں کے وہم وگمان میں نہ تھا کہ ایک بٹن دباؤ اور ہزاروں میل دوربیٹھے آدمی سے باتیں کرو اور اسے دیکھو… یہ دنیا کی ایجاد ہے… دنیا میں مزید ایجادات بھی ہوں گی… ان ایجادات کی جوآخری حدہوگی وہاں سے شہید کی زندگی کا آغاز ہوگا… اس لئے ہم اس زندگی کی طاقت کا وہم و گمان بھی نہیں کرسکتے… بندے نے اپنے رب کو جان دی تو اللہ تعالیٰ نے اس کی جان میں بڑی جان ڈال دی… اور جو اپنے رب کو جان نہیں دینا چاہتے ان کی جان بہت کمزور ہوجاتی ہے… اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو اپنے وعدوں کا یقین عطاء فرمائے…  شہادت کا سچا شوق اور جنون عطاء فرمائے… دنیا سے تنگ ہوکر نہیں… صرف اپنے محبوب کی محبت میں شہادت کا شوق… بہترین رفقاء چار ہوتے ہیں… اللہ تعالیٰ ان چاروں کی شہادت قبول فرمائے… دورہ تفسیر کے دوسرے مرحلہ کا آج اختتام ہوا…پڑھانے والوں… پڑھنے والوں اور خدمت و انتظام کرنے والوں کو بہت مبارک… مغرب سے جمعہ شریف کی رات شروع ہے… جمعہ آتا رہے گا… کبھی جمعہ آئے گا اور ہم نہیں ہوں گے… اس لئے غنیمت جانیں… مقابلۂ حسن سجائیں… اگلے سفر کا سامان بنائیں۔
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(شہداء کی زندگی)
30/05/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ کے عظیم احسانات میں سے ایک خدمت قرآن ہے… اور دعوتِ جہاد بذریعہ قرآن… آج دورہ تفسیر کا تیسرا اور اختتامی مرحلہ شروع ہوگیا… تین جگہ خواتین کیلئے اور دو جگہ مردوں کیلئے… الحمدللہ ڈیڑھ ہزار سے زائد مائیں، بہنیں ان دورات میں شریک ہیں… مَاشَاءَ اللہُ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ… آج ہمارے ایک مخلص جانباز ساتھی بھائی محمد بلال مرکز میں انتقال کرگئے… وہ دس سال سے جماعتی تشکیل میں تھے… اور تشکیل ہی میں چلتے چلتے اپنے رب کے پاس چلے گئے۔ شام چھ بجے پاکپتن میں نماز جنازہ ہے… آس پاس والے شریک ہوں… دور والے دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کریں۔
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(دورات تفسیر/ ساتھی کا انتقال)
19/05/2015  (1)
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ ’’امت مسلمہ‘‘ کو فتوحات عطاء فرمائے… خبر آئی ہے کہ ’’امریکہ‘‘ میں مسلمانوں کی تعداد بڑھ گئی ہے، والحمدللہ… یہ بھی خبر ہے کہ یمن کے حوثی باغی اور ان کے مجوسی اور صہیونی سرپرست کمزور پڑے ہیں… و الحمدللہ… یہ بھی خبر ہے کہ عراق میں مجاہدین کی طوفانی پیش قدمی جاری ہے… والحمدللہ… یہ بھی سچ ہے کہ افغانستان میں جہادی میدان موسم گرما میں فتوحات سے سرگرم ہے، والحمدللہ… یہ بھی حقیقت ہے کہ کشمیر کے پہاڑوں پر برف تیزی سے پگھل رہی ہے… اور غازیوں کی آنکھوں میں عزم اور فتح کی بجلی چمک رہی ہے، والحمدللہ… یہ خوشخبری بھی برحق ہے کہ آیات جہاد کے دورہ تفسیر کا دوسرا مرحلہ جو ہفتہ کے دن سے شروع ہوگا… وہ ان شاء اللہ مثالی کارگزاری لائے گا… والحمدللہ… اور دھڑکتے دل کے ساتھ یہ اعلان بھی پر مسرت ہے کہ ان شاء اللہ ’’الیٰ مغفرۃ‘‘ کتاب دس پندرہ دن تک آپ کے ہاتھوں میں ہوگی، والحمدللہ… رمضان المبارک محاذوں پر گزارنے والوں کے قافلے بھی رواں دواں ہیں… والحمدللہ… اور رمضان مہم کی تیاری بھی ماشاء اللہ عروج پر ہے… والحمدللہ… یااللہ! ان سب نعمتوں پر آپ کا شکر… آپ کی عظیم شان کے مطابق… والحمدللہ… آج رجب کی 29 تاریخ ہے۔ ممکن ہے آج یا کل مغرب سے ’’شعبان‘‘ تشریف لے آئے۔ شوق سے انتظار کریں، محبت سے استقبال کریں
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(متفرقات)