بسم اللہ الرحمن الرحیم
مکتوبات(2010)
22/01/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جوانی کو قیمتی بنائیں۔ جوانی میں ذکر، عبادت، تلاوت، کا الگ مقام ہے۔ اہل جنت بھی اپنے ان لمحات پر افسوس کر یں گے جو بغیر ذکر کے گزرے۔ دین کے کام کی قبولیت اور ترقی کے لیے بھی ذکرکرو۔  معمولات ضروری ہیں۔ ذکرکے بغیر دل سخت ہوجاتا ہے، اس میں غفلت پیدا ہوجاتی ہے۔ موبائل اورکمپیوٹر ذکر کے دشمن ہیں۔ اہتمام سے ذکر، تلاوت، نوافل اورمراقبات کا نظام بنائیں۔
والسلام
خادم
(جوانی کو قیمتی بنائیں)
۳۰ صفر المظفر ۱۴۳۱ھ
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
انڈیا کی جودھ پور جیل میں شہید ہونے والے ہما رے ساتھی جمال شہیدؒ کا وصیت نامہ پہنچ گیا ہے۔ اس میں انہوں نے جماعت کے تمام ساتھیوں سے قرآن پاک کے ایصال ثواب کی درخواست کی ہے۔ آپ سب ایک پارہ یا زیادہ یا اپنی آج کی تلاوت کا ثواب جمال شہیدؒ کو بخش دیں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
والسلام
خادم
(ایصال ثواب)
15/02/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک نے فضل فرمایا، خاص رحمت فرمائی کہ ہمارے محبوب ساتھی چرار شریف کے شیر اور جماعت کی طرف سے اسیران ہند کے ناظم مولانا ابوجندل صاحب انڈیا کی قید سے رہا ہوگئے ہیں۔  اس وقت وہ واھگہ باڈر پر ہیں اور جماعت کے مرکزی ساتھی ان کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔  الحمد للہ، الحمد للہ۔آپ سب کو یہ خوشی اور فتح مبارک ہو۔ دعاء کریں کہ باقی تمام ساتھی اسیران اسلام کو بھی اللہ پاک رہائی عطاء فرمائے۔ آج رات ربیع الاول کی پہلی تاریخ ہوگی۔  معمولات و دعاء کے اہتمام کی گزارش ہے۔کل سے مدرسہ سید نا اویس قرنیؒ کے داخلے شروع ہو رہے ہیں۔ مد رسہ کی عنداللہ قبولیت اور کامیابی کی خاص دعاء کریں اور اہل ہلمند کو نہ بھولیں جن پر بڑا حملہ جاری ہے۔
والسلام
خادم
(مولانا ابو جندل صاحب رہائی)
08/03/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اقامت صلٰوۃ مہم میں بھر پور محنت کر کے رسول اللہ ﷺ کی مبارک آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچائیں۔ بہت بہترین اور مبارک موقع ہے۔
والسلام
خادم
(اقامت صلٰوۃ مہم)
21/03/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اقامت صلٰوۃ مہم میں محنت کرنے والوں کی خوش نصیبی کو سلام۔ نماز کا معاملہ بہت ہی اہم ہے۔ یہ اس امت کی زندگی کا مسئلہ ہے۔ نماز کے ترک کی وجہ سے مسلمانوں میں ارتداد پھیل رہا ہے۔ اور یہ عظیم امت جہاد اور عظمت سے محروم ہورہی ہے۔ پیارے ساتھیو! خو ب محنت کرو۔  پوری جان لگاؤ، پورے درد، فکر اور کڑھن سے دعوت دو۔ جماعت کے تمام ذمہ دار اور تمام شعبے اس مہم میں شرکت کی ترتیب بنائیں، اورسب ساتھی ہرنماز کے بعد اس مہم کی قبولیت اور کامیابی کی دعاء کریں۔
والسلام
خادم
(اقامت صلٰوۃ مہم)
03/04/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی رحمت سے اقامت صلٰوۃ مہم اچھی جا رہی ہے۔ مگر ہمارے چاروں طرف بے نمازیوں کا کالا سمندر موجزن ہے جسے دیکھ کر دل روتا ہے۔ میرے عزیزساتھیو! جان توڑ محنت کرو اور ہر طریقے سے دعوت دو۔ اللہ تعالی کے وہ بند ے جو اپنے رب سے بھاگ گئے ہیں، ان کوواپس رب تعالیٰ کے در پر لے آؤ۔ انشاء اللہ اس سے جہادکو اورجہاد سے پورے دین کو تقویت ملے گی۔
والسلام
خادم
(اقامت صلٰوۃ مہم)
24/04/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک کے خاص فضل سے اقامت صلٰوۃ مہم خوب رہی۔ اللہ پاک اس مہم کو قبول فرمائے اور اس میں کسی بھی طرح کی شرکت کرنے والے تمام افراد کی مغفرت فرمائے۔ آپ سب کو بہت بہت مبارک۔ اس مکتوب اور دعاء کے ساتھ اس بابرکت مہم کی باقاعدہ تکمیل کا اعلان کیا جاتا ہے ۔  انشاء اللہ رمضان المبارک کے بعد دوبارہ یہ مہم جاری کی جائے گی۔ اس دوران اپنے بیانات اور دعوت میں نماز کی تاکید کو لازم رکھیں۔
والسلام
خادم
(اقامت صلٰوۃ مہم)
۶ جمادی الاولٰی ۱۴۳۱ھ
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک اپنے بندوں کو بہت رحمت اور محبت سے رزق عطاء فرماتے ہیں۔ ایمان والوں کا طریقہ یہ ہے کہ وہ اللہ پاک کے دیے ہوئے رزق کی قدر کرتے ہیں اور اسے ضائع نہیں کرتے۔ رزق کو اگر ضائع کیا جائے تو یہ ناقدری اور بے ادبی والا کام ہے۔ تمام ساتھی کوشش کریں کہ اپنے گھروں، دفتروں اور مراکز و مدارس میں روٹی کا ایک لقمہ اور سالن کا ایک چمچ بھی ضائع نہ ہونے دیں۔ خصوصاََ اجتماعی اموال کو ضائع کرنا تو ڈبل خسارہ ہے ۔ اے اللہ کے بندو! اپنے پیارے رازق رب کا دیا ہوا رزق ضائع نہ کرو۔
والسلام
خادم
(رزق کی قدر)
۲۴جمادی الاولٰی ۱۴۳۱ھ
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ سب نے یہ خوشخبری سن لی ہوگی کہ اس ہفتہ ’’القلم‘‘ اپنا ایک اہم خصوصی شمارہ نکال رہا ہے۔ یہ شمارہ ہمارے محبوب قائد اور امام حضرت سید احمد شہید ؒ کے بارے میں ہے۔ یہ شمارہ نکالنا اور اسے تقسیم کرنا ہماری خوش نصیبی ہے۔ اللہ پاک اسے ہمارے لیے مقدر اور قبول فرمائے۔ حضرت سید صاحبؒ کے پیغام کو پہنچانے کے لیے آپ حضرات اس شمارہ کا خود بھی مطالعہ کریں اور زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچانے کی کوشش بھی کریں۔ امید ہے کہ اس سے انشاء اللہ خوب دعوت اور برکت پھیلے گی۔ اس شمارے کی مہم کا آغاز بندہ فقیر ۱۰۰ اخبار خریدنے سے کررہا ہے ۔ آپ حضرات زیادہ سے زیادہ اس میں حصہ لیں۔
والسلام
خادم
(القلم کاخصوصی شمارہ سید احمد شہیدؒ)
یکم جمادی الاخریٰ ۱۴۳۱ھ
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آج مغرب سے اسلامی سال کا چھٹا مہینہ جمادی الاخریٰ شروع ہو رہا ہے۔ پہلی کا چاند دیکھنے کے معمولات کا اہتمام فرمائیں، اور آپ سب امت مسلمہ، اپنی جماعت اور اسیران اسلام کیلئے دعائیں مانگیں۔ بندہ کے محبوب والد محترم بیمار ہیں ان کی صحت کے لیے بھی دعاء کریں۔ اپنے شعبوں میں معمولات و اذکار کا مضبوط اہتمام کریں۔
والسلام
خادم
(استقبال جمادی الاخریٰ) 
۲۵ رجب المرجب ۱۴۳۱ھ
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ہمارے انتہائی محترم بزرگ اور روحانی سرپرست، امام التفسیر حضرت مولانا شریف اللہ صاحب انتقال فرماگئے ہیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ بہت دکھ اور صدمے کا موقع ہے۔ تمام ساتھی حضرت کیلئے رفع درجات اور ہمارے لیے صبر کی دعاکریں۔ آس پاس کے جو ساتھی جنازہ مبارک میں شرکت کرسکتے ہیں وہ اس سعادت سے محروم نہ ہوں۔
والسلام
خادم
(حضرت مولانا شریف اللہ صاحب کا انتقال)
۳۰ رجب المرجب ۱۴۳۱ھ
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آج مغرب سے شعبان کا مہینہ شروع ہو رہا ہے۔ تمام ساتھی چاند رات کے معمولات اور دعاء کا اہتمام کریں۔ رجب اور شعبان والی دعا ئیں رمضان شروع ہونے تک اپنے معمول میں رکھیں۔ پوری امت مسلمہ اور اپنی جماعت کیلئے دعاء کریں۔ جنوبی پنجاب میں چھاپے پڑ رہے ہیں، اس کے لئے بھی عاجزی سے دعاء کریں۔ بندہ بھی آپ سب سے اپنے لیے دعا کی درخواست کرتا ہے۔
والسلام
خادم
(استقبال شعبان)

20/07/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک نے محبوب والد صاحب کو اپنے پاس بلالیا ہے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ اس المناک موقع پر ہم اللہ پاک کی تقدیر پر راضی ہیں اور اس کے وفادار ہیں۔ سب ساتھی والد صاحب کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور قبرکی راحت کیلئے دعاء کریں، ایصال ثواب کریں۔ نماز جنازہ رات ۱۱بجے مرکز شریف میں ہوگی، انشاء اللہ۔ جوساتھی پہنچ سکیں وہ پہنچیں، جو نہ پہنچ سکیں وہ اپنے مقام پر دعاء و ایصال ثواب کا اہتمام کریں۔ تمام دورات تفسیر اپنی ترتیب سے جاری رکھے جائیں۔ بندہ غریب، یتیم، مسافر کیلئے دعا کی درخواست ہے۔
والسلام
خادم
(حضرت اباجیؒ کاانتقال)
21/07/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
حضرت اباجیؒ ہماری جماعت پر اللہ تعالیٰ کی رحمت کاسایہ تھے۔ انہوں نے اپنی اولاد سے بڑھ کر جماعت کی خد مت کی اور اس راستے میں بہت تکلیفیں اٹھائیں۔ قابل نفرت حکمرانوں نے انہیں جماعت کی نسبت سے بہت ستایا مگر وہ ہمت اور استقلال کے ساتھ ڈٹے رہے۔ انہوں نے جماعت سے کوئی دنیاوی نفع نہیں اُٹھایا بلکہ انمول قربانیاں دیں۔ صبر کا حکم الٰہی سر آنکھوں پر، مگر دینی غم اور صدمے کو محسوس کرنا اوراس بارے میں اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا بھی سنت ہے۔ آج ہم اباجیؒ کی سر پرستی اور دعاؤں سے محروم ہیں، تو اللہ تعالیٰ سے مدد مانگ رہے ہیں۔ اباجیؒ کو اللہ پا ک اپنی رحمت سے بہترین بدلہ عطاء فرمائیں۔ ہمارا حق بنتا ہے کہ ہم ان کیلئے دعاء کا دامن پھیلائیں۔ تمام ساتھی آج عصر کے بعد اپنے شعبوں، اداروں اور علاقوں میں ایصال ثواب کیلئے قرآن کی تلاوت کا نظم جماعتی تشکیل سمجھ کر نہیں بلکہ حق محسوس کر کے بنائیں۔آج اخلاص کے ساتھ عصر کے بعد مغرب کے قریب تک تلاوت اور پھر دعاء میں مشغول ہوں۔ اللہ پاک آپ سب کو جزائے خیر عطاء فرمائے۔ پیارے اباجیؒ! اللہ پاک آپ پر رحمت فرمائے اور آپ کی برکات سے ہمیں محروم نہ فرمائے۔
والسلام
خادم
(حضرت اباجیؒ کے لئے ایصال ثواب)
27/07/2010
 مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آج رات ۱۵شعبان کی رات ہوگی۔ تمام ساتھی مغرب، عشاء، فجر کا تکبیر اولیٰ سے اہتمام رکھیں۔  ہوسکے تو قبرستان جائیں۔ موت کی یاد، توبہ، عبرت اور ایصال ثواب کیلئے۔ اور تلاوت و نوافل و درود شریف کی کثرت کریں تو بہتر ہے۔ ہو سکے تو کل کا روزہ رکھیں۔ آج رات دعاؤں کا فائدہ اٹھائیں۔ میرے محترم ابا جی کیلئے بھی دعاء کریں اور جماعت کی قبولیت، حفاظت، ترقی اور فتنوں سے بچاؤ کی دعاء مانگیں۔
والسلام
خادم
(۱۵شعبان کی رات)
11/08/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آج تھوڑی دیر بعد رمضان المبارک شروع ہونے کا قوی امکان ہے ان شاء اللہ۔
اے ایمان والو! ہمت کی کمر باندھ لو۔  ہم سب اس رمضان کو اپنی زندگی کا بہترین رمضان بنانے کی دعا اور محنت کریں… رمضان کی پہلی رات جو سورۃ فتح پڑھ لے اسکو پورے سال ان شاء اللہ فتوحات نصیب ہوتی ہیں… شاندار استقبال… عاجزی والی دعائیں… بندہ آپ سے دعاؤں کی التجا کرتا ہے۔
والسلام
خادم
(استقبال رمضان)
29/08/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مغفرت کا موسم بہار، اصلاح نفس اور سستی کے توڑ کا بہترین موقع، انوارا ت کی بارش، گناہوں کی معافی تلافی، مرکز شریف میں آخری عشرہ مسنون اعتکاف۔ اپنے شعبوں اور رشتہ داروں اور دوست و احباب کو شرکت کیلئے بھیجیں۔ اس طرح آپ کو بھی شرکت کا اجر و ثواب مل جائے گا، انشاء اللہ۔ خصوصاً آپ کے شعبوں کے جو ساتھی اعمال و عبادت میں کمزور ہیں ان کو تشکیلاً ضرور بھیجیں۔ اور دعاکریں سب کچھ قبول ہو۔
والسلام
خادم
(مسنون اعتکاف)
11/09/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
راہ حق کے تمام ساتھیوں کودل کی گہرائیوں سے’’عید مبارک‘‘۔ رمضان مہم میں محنت کرنے والے دین کے عاشقوں کے لئے ڈھیروں دعائیں۔ ہم سب نے اپنے محبوب رب کی نصرت کو پھر کھلی آنکھوں سے دیکھ لیا۔ الحمد للہ، الحمد للہ۔ مرکز شریف میں اعتکاف کی بہاریں خوب رہیں۔ اس وقت اللہ پاک سے کیے ہوئے اپنے عہد کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے، کہ ہم اپنی جان اور اپنا مال اللہ تعالیٰ کو جنت کے بدلے بیچ چکے ہیں۔ آپ سب پر اللہ پاک کی رحمت ہو۔
والسلام
خادم
(عید مبارک)
12/09/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عید کے موقع پر میں خود کو اور آپ سب کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ امانت داری ایمان والوں کی خاص علامت ہے۔ اجتماعی اموال میں جتنی امانت داری اور احتیاط کی جائے، اسی قدر رزق اور فتوحات کے روازے کھلتے ہیں۔ لوگوں کی زکٰوۃ، صدقات کے اموال میں خوب احتیاط کریں۔ ان اموال سے ایک دوسرے کی دعوتیں نہ کریں۔ مرغے، خیراتیں اور نیسلے زکٰوۃ کا مصرف نہیں ہیں۔  جتنی احتیاط کریں گے اتنی عظیم کامیابی پائیں گے۔ اور انشاء اللہ آپ کے کام میں، رزق اور ایمان میںبرکت ہوگی۔ اے اللہ پاک کے عاشقو! اللہ پاک کے احکامات پر دل کی خوشی سے عمل کر کے اللہ پاک کی رضا اور جنت کے مستحق بن جاؤ۔ اللہ پاک کو عاجزی بہت پسند ہے۔
والسلام
خادم
(امانت داری)
07/11/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک آپ سب پر رحمت فرمائے۔ بہت ممکن ہے کہ ابھی مغرب سے ذوالحجہ کا مبارک عشرہ شروع ہو جائے۔  تلاوت،  ذکر،  مسجد اور دعا سے استقبال کریں۔  زیادہ سے زیادہ روزوں،  نوافل،  صدقہ خیرات کا اس عشرہ میں فائدہ اٹھائیں۔  اور دین کا کام تازہ اخلاص اور تازہ محنت سے کریں۔  بندہ غریب عاجز کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
والسلام
خادم
(استقبال عشرہ ذوالحجہ)
17/11/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
سلام۔ قربانی تقسیم کرنا بہت اجر و ثواب کا کام ہے۔ یہ اللہ پاک کی دعوت اس کے بندوں تک پہنچانے کی پیاری خدمت ہے۔ آپ سب حضرات خوش نصیب ہیں کہ یہ سعادت نصیب ہوئی۔  مگر یاد رہے! کہ یہ بھاری امانت ہے۔ مسلمانوں نے آپ پراعتماد کر کے آپ کو اپنے واجب کی ادائیگی کا وکیل بنایا ہے۔اگر خدانخواستہ ایک قربانی بھی رہ گئی تو یہ نا قابل تلافی جرم ہوگا۔ آپ سب سے تاکیدی گزارش ہے کہ پوری محنت، سخت نگرانی اور بھر پور توجہ سے ایک ایک قربانی اداء کروائیں اور عید کی خوشی یا آرام میں مبتلاء ہوکر غفلت نہ کریں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
والسلام
خادم
(قربانی مہم)
07/12/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ابھی تھوڑی دیر بعد مغرب سے ہماری زندگی کا نیا سال شروع ہو رہا ہے۔  ۱۴۳۲ھ اللہ اکبر۔  نئے سال کا استقبال اچھے دل،  اچھی سوچ،  اچھی جگہ اور اچھی حالت میں کریں۔  زندگی کے اوقات کو قیمتی بنائیں۔  محرم کے پہلے ۱۰دن دو کام کثرت سے کریں،  ایک تو استغفار اور دوسرا اپنی جماعت میں مثالی اتفاق،  اتحاد اور ایثار کا قیام۔ جو یہ دو کام کرے گا ان شاء اللہ،  اللہ پاک کا قرب پائے گا۔  یا اللہ اس سال کو پوری امت کے لئے خیر،  برکت،  عافیت اور فتوحات کا سال بنا۔ آمین۔
والسلام
خادم
(استقبال سال جدید)


15/12/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
دو مبارک دن آرہے ہیں… ہوسکے تو کل اور پرسوں روزہ رکھیں… اور آج مغرب سے جماعت میں ایک ایسی مہم شروع ہو رہی ہے… جس کا بدلہ بہت اونچا ہے، ان شاء اللہ… یہ مہم آپ سب خود چلائیں… اپنی مبارک جماعت میں اتفاق،  محبت کی مہم… رُحَمَائُ بَیْنَھُم کو سامنے رکھ کر… اگر آپ کسی سے ناراض ہیں تو معاف کردیں… کوئی آپ سے ناراض ہے تو معافی مانگ لیں… اللہ والوں کا مسلک دل کو آئینے کی طرح پاک صاف رکھنا ہے… اور ہر ضلع، حلقہ، شعبہ کے ساتھی جمع ہوں… اپنے مقصد کو یاد کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں… محرم کی وجہ سے سفر مشکل ہے… یہ مبارک کام اپنے اپنے مقامات پر کریں… ہر ناظم اپنے شعبہ میں اور ہر منتظم اپنے علاقے میں اس کی محنت کرے… اللہ کے بندو! ہر نماز کے بعد اپنی جماعت پر اللہ پاک کا شکر اداء کرو… کہ اس کی برکت سے ہمیں بڑی نعمتیں مل رہی ہیں… آج مغرب سے دس محرم بروز جمعہ کی مغرب تک آپ سب کی تشکیل جماعت میں رُحَمَائُ بَیْنَھُم کا ماحول قائم کرنے پر ہے… اب جس کی مرضی جتنا چاہے جھولی بھر لے…
والسلام
خادم
(رحماء بینھم مہم)
29/12/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
پرسوں کراچی میں ہمارے ایک محبوب ساتھی بھائی شہزاد صاحب کو ان کی چار سالہ بیٹی سمیت شہید کیا گیا… اور آج تھوڑی دیر پہلے ہمارے ایک اور محبوب ساتھی بھائی عمران گودھرا کراچی میں شہید کردئیے گئے… اِناَّلِلّٰہِ وَاِناَّ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ… اللہ پاک دونوں شہداء کی شہادت کو قبول فرمائے… اور ان کو شہداء احد، شہداء بئر معونہ اور شہداء جیش کے ساتھ جمع فرمائے۔ ہمارا دل زخمی ہے مگر کوئی پچھتاوا نہیں۔ ہم تو شہادت کے طلب گار ہیں… مگر ان شہداء کے قاتل ان شاء اللہ کتے کی موت مر جائیں گے… کراچی کے ساتھی حوصلہ نہ ہاریں… اپنا سینہ کھول کر چلیں… اگرحوریں آپ کے استقبال کے لئے آرہی ہیں تو آپ کو خوشی منانی چاہیے… اللہ پاک آپ کے ساتھ ہیں… ہر ساتھی ہوشیار رہے… اکیس بار ’’آیۃ الکرسی‘‘… پانچ سو بار ’’یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ‘‘… اور سو بار ’’اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی کُلِّ شَیْئیٍ حَفِیْظٌ ‘‘… کااہتمام کریں… باقی ملک بھر کے ساتھی ’’بسم اللہ‘‘ کا عمل کرکے کراچی والے بھائیوں کے لئے دعا کریں… دشمن ان شاء اللہ خوفناک انجام سے نہیں بچ سکے گا… دونوں شہید بھائیوں کو پیار بھرا سلام…
والسلام
خادم
(کراچی میں ساتھیوں کی شہادت)

٭… ٭… ٭