اوراد و وظائف
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
دعائیں کرنے والوں سے گزارش ہے کہ… تھوڑی سی مزید ہمت کریں۔ ایک بار پھر مصلیٰ بچھائیں۔ پھر ’’ بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘… پھردعائیں۔ اے دعائیں کرنے والو! ایک بار پھر… ہاں! دل کے ساتھ زبان کو ملاکر… اور آنسوؤں کی لڑیاں پروکر… وہ دیکھو! دعائیں رنگ لارہی ہیں۔
والسلام
 خادم
)دعاء(
09-07-2007
 مکتوب خادم
 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
سلام: اس وقت ۳ کاموں کا وقت ہے ۔
(۱اس دعا کی بہت کثرت’’ رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِیْ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِیْنَ‘‘۔ یہ دعا سورۃ آل عمران کی آیت نمبر ۱۴۷میں مذکور ہے۔ تمام ساتھی فتح الجواد میں آل عمران آیت ۱۴۶، ۱۴۷کا مطالعہ کرلیں۔ جو ساتھی یہ دعا جتنی کثرت سے پڑھے گا اسی قدر انشاء اللہ فائدہ پائے گا۔
(۲یہ ڈرنے کا وقت نہیں ہے۔ ایسے موقع پر ڈر نفاق کی نشانی ہے۔ جنت مسکرا کر انتظا ر کر رہی ہے۔ وہاں کے کھا نے یہاں کے آلو، پیاز سے بہت افضل اور مزیدار ہیں۔ شہید کیلئے مرتے ہی جنت کا رزق شروع ہو جا تا ہے۔ سب ساتھ اپنے دل کو شہادت کا دیوانہ بنائیں۔ اللہ پاک سے ملاقات کا شوق پیداکریں۔ روزانہ فضائل جہاد سے شہادت کے فضائل کی تعلیم کرائیں۔ آپس میں جنت کا تذکرہ کریں اور دل سے ہر خوف نکال دیں۔ اللہ…اللہ …اللہ۔
(۳شاطین کا حوصلہ بڑھا ہوا ہے۔ اللہ پاک ان کو رسوا فرمائے۔ اپنی جماعت مضبوط رکھیں۔ اپنے اعمال کی اصلاح کریں۔ نیک اعمال کاا ہتمام کریں اورضرورت پڑنے پر ہر طرح کی قربانی اور مزاحمت کیلئے قلبی اور ذہنی طور پر تیار رہیں۔
والسلام
خادم
)مشکل حالات کا طرزعمل(
16--07-2007
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
تمام ساتھی روزانہ سو مرتبہ درج ذیل دعاء کا اہتمام فرمائیں، اس میں عجیب فوائد ہیں۔
رَبَّنَا اغْفِرْلَناَ ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِیْ اَمْرِنَا َوثَبِّتْ اَقْدَامَناَ وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِیْنَ۔ 
والسلام
 خادم
)ایک دعاء(
12/04/2008
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
تمام ہم جماعت ساتھیوں کواللہ پاک کی رحمت کی دعا اور مبارک باد۔ اللہ پاک نے بہت احسان اور فضل فرمایا، ماشاء اللہ، بارک اللہ۔ اللہ پاک قبول فرمائے۔ ہر ساتھی یہ ۵ کام فوراً اللہ پاک کی رضا کے لیے کر لے۔
(۱دو رکعت شکرانہ کی نماز۔
(۲)سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِ ہٖ اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ
(۳) اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ ۳ سوبار۔ یَا غَفَّا رُ اِغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ یہ ۳ کام ہوگئے جوآج ہی کریں ۔
(۴) چوتھا کام ہے فتح الجواد زیادہ سے زیادہ مسلمانوں تک پہنچانے کی کوشش کریں۔ آپ کا اجر بھی شامل ہوجائے گا۔
(۵)آخری کا م یہ ہے کہ قرآن پاک کے ۲ جملے ہیں… ’’اللہ پاک ہی نے بدر میں تمہاری مدد کی جبکہ تم کمزور تھے‘‘۔ اس جملے کی کیفیت ہم پر طاری رہے، شکر و تواضع کی کیفیت۔ دوسرا جملہ ہے… ’’اور حنین کے دن تمہیں اپنی کثرت پہ ناز ہوا تو وہ تمہارے کچھ کام نہ آئی اور کشادہ زمین تم پر تنگ ہوگئی‘‘۔ اس جملے کے مطابق ہم عجب اور فخر سے بچیں۔
والسلام
خادم
(فتح الجواد، جلد ۲ کے افتتاح کے موقع پر اہم ہدایات)

13/08/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ کے محبوب آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:… ’’جو مسلمان بندہ صبح اور شام تین بار کہے… رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَّ بِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّبِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَبِیّاً… تو ایسے بندے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے اوپر یہ لازم فرمایا ہے کہ وہ اسے قیامت کے دن راضی فرما دیں گے‘‘… ایک اور روایت میں فرمایا: ’’جو کوئی صبح کے وقت یہ کلمات پڑھ لے تو میں(محمد صلی اللہ علیہ وسلم)اس بات کا ذمہ دار ہوں کہ اس کا ہاتھ پکڑ کر جنت میں داخل کروں گا‘‘… ایک اور روایت میں فرمایا: ’’جو اللہ تعالیٰ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے پر راضی ہوا تو اس کے لئے جنت واجب ہوگئی… اور اس نے ایمان کا مزہ چکھ لیا‘‘… ’’رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا‘‘ میں اللہ تعالیٰ کے رب ہونے پر راضی ہوں… اور ’’بِالْاِسْلَامِ دِیْنًا‘‘ اور دین اسلام پر بھی ’’وَبِمُحَمَّدٍ نَبِیّاً‘‘ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے پر بھی راضی ہوں… راضی ہونے کا مطلب یہ کہ ہر حال میں، ہر وقت ان تین باتوں پر یقین رکھتا ہوں… اور ان تین نعمتوں پر بہت خوش، راضی اور مطمئن ہوں… باقی حالات جیسے بھی ہوں… یہ مبارک کلمات ظالم حکمرانوں سے حفاظت کے لئے بھی مجرب ہیں… دل سے پڑھ کر دیکھیں بے حد سکون ملتا ہے… آج مغرب سے جمعہ شریف بھی آئیں گے… اخبار خوب تقسیم کریں اور اخلاص سے مقابلۂ حسن برپا کریں۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
(ایک مبارک دعاء)
30/08/2008
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اس رمضان کا خاص تحفہ… چاند رات کو چھبیسویں (۲۶)  پارے سے سورۃ الفتح پڑھ لیں۔ انشاء اللہ پورا سال فائدہ ملے گا۔ رمضان المبارک کا استقبال مسجد میں تلاوت وذکر کی حالت میں کریں۔ دعاؤں کا محتاج۔
والسلام
خادم
(استقبال رمضان اور ایک اہم وظیفہ)
04/01/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اس وقت جہاد اور جماعت کے خلاف سازشیں زوروں پر ہیں… کوئی پرواہ نہیں… حَسْبُناَاللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ… اللہ ایک ہے… تمام ساتھی دل میں اللہ پاک کی ملاقات کاشوق بھر لیں… اللہ اکبر! وہ کیسا میٹھا اور پیارا لمحہ ہوگا، جب خون نکلے گا اور ہماری محبوب رب سے ملاقات ہو جائے گی۔  تمام ساتھی اپنے معمولات کے علاوہ چند دن ان معمولات کا مکمل اخلاص اور توجہ سے اہتمام کریں… انشا ء اللہ بہت فائدہ ہوگا
(۱یَااَرْحَمَ الرَّحِمِیْنَ ۵۰۰ سوبار۔
(۲وَاُفَوِّضُ اَمْرِیْ اِلَی اللّٰہِ اِنَّ اللّٰہَ بَصِیْرٌ بِّالْعِبَادِ ۱۰۰سو بار۔
(۳اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی کُلِّ شَئیٍ حَفِیْظٌ۔
(۴رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِیْ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَا فِرِیْنَ۔
 میرے پیارے ساتھیو! دعا اور معمولات سے نہ اکتاؤ۔ غزوہ بدر سے پہلی رات یاد کرو، جب ہمارے آقا مدنی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم ساری رات سجدہ میں آہ و زاری اور دعا فرما رہے تھے۔ ہم تو زیادہ محتاج ہیں۔ حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ کی بھی کثرت کریں۔
والسلام
 خادم
(مشکل حالات میں حفاظت کے وظائف)
29/12/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃا للہ و برکاتہ!
پرسوں کراچی میں ہمارے ایک محبوب ساتھی بھائی شہزاد صاحب کو ان کی چار سالہ بیٹی سمیت شہید کیا گیا… اور آج تھوڑی دیر پہلے ہمارے ایک اور محبوب ساتھی بھائی عمران گودھرا کراچی میں شہید کردئیے گئے… اِناَّلِلّٰہِ وَاِناَّ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ… اللہ پاک دونوں شہداء کی شہادت کو قبول فرمائے… اور ان کو شہداء احد، شہداء بئر معونہ اور شہداء جیش کے ساتھ جمع فرمائے۔ ہمارا دل زخمی ہے مگر کوئی پچھتاوا نہیں۔ ہم تو شہادت کے طلب گار ہیں… مگر ان شہداء کے قاتل ان شاء اللہ کتے کی موت مر جائیں گے… کراچی کے ساتھی حوصلہ نہ ہاریں… اپنا سینہ کھول کر چلیں… اگرحوریں آپ کے استقبال کے لئے آرہی ہیں تو آپ کو خوشی منانی چاہیے… اللہ پاک آپ کے ساتھ ہیں… ہر ساتھی ہوشیار رہے… اکیس بار ’’آیۃ الکرسی‘‘… پانچ سو بار ’’یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ‘‘… اور سو بار ’’اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی کُلِّ شَیْئیٍ حَفِیْظٌ ‘‘… کااہتمام کریں… باقی ملک بھر کے ساتھی ’’بسم اللہ‘‘ کا عمل کرکے کراچی والے بھائیوں کے لئے دعا کریں… دشمن ان شاء اللہ خوفناک انجام سے نہیں بچ سکے گا… دونوں شہید بھائیوں کو پیار بھرا سلام
والسلام
خادم
(کراچی میں ساتھیوں کی شہادت)
01-03-2011
 مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک مجھ پر اور آپ سب پر اپنی رحمت فرمائے۔ چند دن پہلے خواب میں کسی انجان بزرگ سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے حفاظت کا عمل بتایا کہ 50 بار یہ کلمات پڑھیں۔ تمام ساتھی روزانہ 50 بار ان کلمات کا اہتمام کریں۔ کلمات یہ ہیں۔ اَشْہَدُ اَن لَّا اِلٰہَ اِلَّا  اللّٰہُوَحْدَہُ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ
والسلام
خادم
(حفاظت کاعمل)
31-03-2011
 مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اس زمانے میں جہاد کا کام بہت بڑی اور بھاری سعادت ہے۔ شیطان کو اس کام سے بہت تکلیف ہے۔ قرآن پاک کے مطابق شیطان دو قسم کے ہیں۔ ایک جناتی، دوسرے انسانی۔ یہ دونوں قسم کے شیطان وساوس کے حملے کرتے ہیں۔ کبھی بے چینی، کبھی بددلی، کبھی مایوسی، کبھی گناہوں کی بہت رغبت، کبھی دنیا کی محبت کا زہر دل میں ڈالتے ہیں، تاکہ فرض کام بند ہوجائے۔ کام تو بند ہو نہیں سکتا۔ البتہ محروم لوگ وساوس کا شکار ہوکر کام سے محروم ہوجاتے ہیں۔ اسکے علاج کیلئے سورۃ الفلق اور سورۃ الناس سو بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں۔ یہ عجیب علاج ہے۔ اگر کسی پر جادو، نظر یا بیماری ہوگی تو وہ بھی انشاء اللہ دور ہوجائے گی۔ جو ساتھی زیادہ بے چینی، بے اطمینانی، گھٹن یا گناہوں کے حملوں کا شکار ہیں وہ خود پر رحم کھا کر چند دن مسلسل یہ عمل کریں اور خود کو تباہی اور نقصان سے بچانے کیلئے کوشش کریں۔ جو ساتھی آج رات یہ عمل کرے گا بندہ اس کیلئے رحمت کی خاص دعا کرے گا، دعا کی گزارش کے ساتھ۔
والسلام
خادم
(شیطانی وساوس سے حفاظت کا عمل)

 15-04-2011
 مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک آپ سب پر رحمت فرمائے۔ جن ساتھیوں کو سورۂ یٰسین، سورۂ ملک اور سورۂ کہف کی پہلی اور آخری دس آیات یاد نہیں ہیں وہ آج کے مبارک دن انہیں یاد کرنے کی نیت اور دعا کریں۔ کسی مسلمان کو بھی ان سے محروم نہیں ہونا چاہئے۔ اپنے گھروں میں یاد کروائیں۔ آج نیت اور دعا کریں اور کل سے یاد کرنا شروع کردیں۔ روزانہ ایک گھنٹہ آرام، گپ شپ اور کھانے سے بچا کر قرآن پاک سے یاری کریں۔ اورتمام ساتھیوں سے منت کے ساتھ درخواست ہے کہ نماز باجماعت کا تکبیر اولیٰ سے اہتمام کریں اور تکبیر اولیٰ کا چلہ پورا کریں۔ آج جو ان دو کاموں کی نیت کرے اللہ پاک اسکی خاص نصرت فرمائے۔ آمین والسلام
خادم
(سورۃ یٰسن وغیرہ  یادکرنے کی ترغیب)
06-02-2012
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک آپ سب کی محنت کو قبول فرمائے۔ ماَشاَء اللّٰہُ لَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ،  بَارَکَ اللّٰہُ 5 دن میں اراکین کی تعداد 13 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ مگر یہ دعوت اتنی اہم اور اونچی ہے کہ 13 لاکھ بھی کم ہے… آج جو ضروری بات عرض کرنی ہے وہ یہ کہ… دین اور اسکی یہ ساری بہاریں اللہ پاک کے فضل سے ہیں ہمارا ان میں کوئی کمال نہیں۔ اللہ پاک نے ہم سب کو کلمہ طیبہ کا ورد نصیب فرمایا… کلمہ طیبہ نے دل کو قوت دی تو ہمیں استغفار کی کثرت کی توفیق ملی… اور سچا استغفار ہر خیر کی چابی ہے… چابی ملی تو بند دروازے کھلے،  اتنا پرنور اجتماع نصیب ہوا… ۔اس کی برکت آپ کو کیا بتائوں… …  پھر اس محنت کا دروازہ کھلا اور ہزاروں زندگیوں کا رخ دین کامل کی طرف مڑا… بھائیو! اللہ پاک کے کام میں لگنا اور تھکنا اللہ پاک کا بڑا انعام ہے،  جس کی حقیقی قدر مرنے کے بعد معلوم ہوگی… شکر کرو بھائیو! شکر کرو… اب اگر ہم اس محنت میں مصروف ہوکر کلمہ کا ورد اور استغفار کی کثرت چھوڑ دیں تو بھائیو! دروازہ بند ہونے لگے گا اور بڑھتے قدم پیچھے ہٹ جائیں گے۔ اس لئے آپ سے عاجزانہ،  دردمندانہ تاکیدی گذارش ہے کہ خود نماز کا بہت اہتمام کریں،  تلاوت نہ چھوڑیں،  درود شریف سے بھی محروم نہ ہوں… اور کلمہ 12 سو اور استغفار کم از کم 1 ہزار کا اہتمام رکھیں۔ کھانے پینے،  سونے سے وقت بچائیں۔ تب آپ کا کام پر نور،  رحمت،  نصرت اور برکت نازل ہوگی… استغفار کرتے وقت اپنے گناہوں کو یاد کرکے روئیں اور اللہ پاک سے دعا کریں کہ مالک میں نے جہالت میں اتنی بڑی نافرمانی کی بہت شرمندہ ہوں بہت ڈرتا ہوں۔ مجھے معاف فرما… اب میں اسکے کفارے میں کل آپ کے 3 بندوں کو توبہ کی دعوت دوں گا… مجھے ان کے قدموں میں گرنا پڑے تو گروں گا اور انہیں آپ کا کلمہ توحید،  نماز اور فریضۂ جہاد سمجھائوں گا مجھے معاف فرمادیجئے… اسی طرح روز اپنے گناہوں کا کفارہ کرتے جائیں… سفر میں آتے جاتے کلمہ اور استغفار ڈوب کر والہانہ پڑھتے جائیں… انشاء اللہ بہت فائدہ آپ اور امت کا ہوگا… اگر آپ نے آج کا مکتوب توجہ سے پڑھا اور اس پر عمل کی سچی نیت اور ترتیب بنائی تو اگلے مکتوب میں انشاء اللہ آپ کو وقت میں برکت کا نسخہ بتائوں گا۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
 (رکنیت مہم)
24-03-2012
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک مجھے اور آپ سب کو نفس، شیطان، نظر بداور تمام ظاہری اور باطنی فتنوں سے بچائے…آج تمام ساتھی ایک وظیفہ کرلیںذمہ دار ساتھی خاص طور پر… اور جنہوں نے مہم میں زیادہ کام کیا، وہ اہتمام سے آج یہ وظیفہ کرلیں۔ جو اکیلا ہو وہ اکیلا کرلے۔ اور جہاں  چند ساتھی جمع ہو کر کریںتو اس میں انشاء اللہ زیادہ فائدہ ہوگا…بھائیو!اس وقت ہم سب کو…او رعظیم کام کواس وظیفہ کی ضرورت ہے…ایک بات پکی یاد رکھیں، ہر وظیفہ کے شروع اور آخر میں درودشریف پڑھناچاہیئے اور آخر میں دعاکرنی چاہیئے۔ ان دوکاموں سے ہر نیک عمل اور وظیفہ قبولیت کے لائق بن جاتاہے…لیجئے! آج کاوظیفہ…ایک سو بار سورۃ فلق۔ ایک سو بار سورۃالناس۔ سات بار سورۃ القلم کی آخری دوآیات۔ تین بار آیات سکینہ۔ آخر میں نفس، شیطان، نظر بد اور ظاہری،  باطنی دشمنوں سے اپنی اورجماعت کی حفاظت کی دعا۔ اور جو دعادل چاہے، انشاء اللہ سکون ملے گا۔ دل کا بوجھ ہلکا ہوگا، بزدلی، سستی بے چینی دور ہوگی اور کام کی توفیق ملے گی اور جس ساتھی پر مہم کے بعد زیادہ پریشا نیوںکا حملہ ہو، وہ دو تین دن یہ عمل کرکے اپنے دل اور کام کو شیطان، باطنی قوتوں کے شر سے محفوظ کرے…بھائیو! پوری تر غیب اور تاکیدسے کہہ رہاہوں۔ آج سورج غروب ہونے سے پہلے یہ عمل کرلیں آپ کا اپنا بھلا ہوگا۔ باقی تفصیل کل کے مکتوب میں انشاء اللہ۔
والسلام
خادم
لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ
(ایک قرآنی وظیفہ)
25-03-2012
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کاشکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کل والے قرآنی وظیفہ سے فائدہ عطافرمایا…آج ایک ضروری بات سمجھانی ہے قرآن پاک اول تاآخر ہدایت ہے، روشنی ہے، رحمت ہے…قرآن پاک کے مبارک الفاظ کے علاوہ اس کی جو ترتیب ہے وہ بھی اللہ پاک کی مقررفرمودہ ہے اور اس ترتیب میںعجیب ہدایت اسباق اور روشنیاں ہیں…مثال لیجئے۔ مہم کے بعد دیکھا کہ کئی ساتھی پریشان ہیں خصوصاََ جس نے جتنا زیادہ کام کیا وہ اتنا زیادہ غمگین، دلبر داشتہ اور اکھڑی اکھڑی حالت میں، ایک دونہیں کئی ساتھیوں کودیکھا…نہ چاہتے ہوئے بھی الجھنیں اور پریشانیاں ان پر ٹوٹ پڑیں۔ حالانکہ اب تو اصل محنت، گرمی اور جوش کا وقت ہے…ذہن قرآن پاک کی کئی آیات کی طرف گیا…ایمان والوں کی آزمائش، مقبول کا م کی علامت کہ اس کے بعد کچھ آزمائش آتی ہے…چلیں یہ تو اچھا ہو ا، مگر اس کا علاج…قرآن پاک کی آخری سورتوں کی ترتیب پر ذہن گیا۔ ’’اِذَاجَاء نَصْرُ اللّٰہِ ‘‘نصرت فتح آگئی۔ جب نصرت فتح آگئی تو دشمن کے ہاتھ پاوٗں ٹوٹے۔ ’’تَبَّتْ یَدَااَبِیْ لَھَبٍ‘‘…جب دشمن کمزور ہوا تو توحید کا بو ل بالا اورکلمے کا زمز مہ ہرطرف گونجا’’قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ، کتنا پیارا موسم،  کتنی پیاری فضا، فتح نصرت،  دشمن کی کمزوری،  توحید کا غلبہ…مگر یہ کیوں؟خود مجاہد پریشان۔ اب باطنی قوتوں نے حملہ کردیا۔ وسوسے، برے خیالات، حسد کے تیر،  بیماری، پھونک پھونک سے اٹھنے والا جادو…سب چھپنے والے، کوئی نظر نہیں آتا، نہ حسد، نہ جادو، نہ وسوسہ،  نہ اندھیروں کی آغوش میں چھپے فتنے۔ ایساحملہ کہ سب خوش اور دولہا غمگین۔ تب مالک نے اپنے پیارے کو اکیلا نہ چھوڑا فرمایا:آمیر ی پناہ میںآ۔ قُلْ اَعُوْذُبِرَبِّ الْفَلَقِ۔ قُلْ اَعُوْذُبِرَ بِّ النَّاسِ…تفصیل لمبی ہے بس اسی اشارے سے سمجھ لیں۔ سب سے خطر ناک چیزبرے ارادے چھوڑدیں، بھاگ جائیں، بیٹھ جائیں،  آرام کریں، وہ ایسا، میں ایسا،  کچھ دنیابھی،  میری حق تلفی، مجھ سے زیادتی۔ ارے! یہ سب خناس کے وساوس، کام مالک کے لئے کیا، جنت پانے کو کیا تو پھر…کیسا وسوسہ؟مگر آتاہے، خناس بے شمار، جن بھی، انسان بھی، اے میرے بندے!میری پناہ میں جگہ پکڑ۔ قل، کہہ دے اعوذبرب الفلق میں صبح کے رب کی پناہ میں آگیا۔ اب اندھیروں کے ڈاکو کیا کرسکتے ہیں؟یہ دو سورتیں بڑی نعمت ہیں۔ خاص طور پرکام کے افراد کیلئے، ہو سکے تو وظیفہ تین دن تک کریں… ابھی تمام ارکان کے 27-27 کے مجموعے بنانے ہیںانشاء اللہ۔ کتنا خوبصورت نام مالک نے دل میں ڈالا’’عصابہ‘‘ہر مجموعہ ایک عصابہ ہوگا۔ سبحان اللہ، والحمد للہ۔ بھائیو!آسمان کی طرح بلند،  پہاڑوں کی طرح مضبوط، زمین کی طرح زرخیز اوراونٹوں کی طرح نہ تھکنے والا حوصلہ رکھو۔ قرآن فرماتا ہے اونٹوں کو دیکھو، آسمان،
پہاڑ، اور زمین کو دیکھو…کیادیکھو؟ارے ان سے کام کاطریقہ سیکھو…بہت کام ہے بہت کام۔ زمین پوری ہوجائے تو سیارچوں میں دیکھیں گے۔ ہر انسان اور جنات تک، ہرکچے پکے گھر تک یہ دین پہنچانا ہے انشاء اللہ۔ صرف بات نہیں عزم ہے، اورعزم اس کے بھروسہ پر ہے۔ جو ہر چیز پر قادر ہے۔
واسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسو ل اللہ
تنبیہ :آج کے مکتوب سے یہ نہ سمجھا جائے کہ جس پر پریشانی یا تکلیف نہیں آتی تو اس کا کام مقبول نہیں یا اس کی محنت کم ہے۔ بلکہ اللہ پاک کافضل ہے کہ اپنی خاص حفاظت فرمائی۔   
 (وساوس اور برے خیالات سے بچنے کا طریقہ)

30/04/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کے ساتھ اس دنیا میں بہت سی ’’حاجتیں‘‘ لگا دی ہیں… اور اپنے ان بندوں کے لیے بشارت دی ہے… جو اپنی ’’حاجتیں‘‘ صرف اللہ تعالیٰ سے مانگتے ہیں… اور جب ’’حاجت‘‘ پوری ہو جائے تو شکر اداء کرتے ہیں… اور پوری نہ ہو تو ’’صبر‘‘ کرتے ہیں… ایسے افراد کے لیے رحمت، مغفرت اور بے شمار نعمتیں ہیں… اللہ تعالیٰ نے رزق کی چابیاں نماز، تسبیح اور استغفار میں رکھی ہیں… نماز کا بہت اہتمام کریں، تسبیح اور استغفار کی کثرت کریں تو رزق کے دروازے پوری طرح کھل جاتے ہیں… اور اگر نفل نمازوں کے رکوع، سجدے میں ہی تسبیح اور استغفار کی کثرت کریں تو بہت جلد روزی آتی ہے… اور ضرورت پوری ہو جاتی ہے… 
1: سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَ بِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ۔
2: سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ وَ اَتُوْبُ اِلَیْہِ۔
3: سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَ بِحَمْدِکَ اَللّٰھُمَ اغْفِرْلِیْ
اور بہت سے الفاظ… اور ایک وظیفہ ہے۔ دس جمعہ تک پابندی سے کریں تو رزق کا مستقل نظام درست ہو جاتا ہے، ان شاء اللہ… جمعہ کے دن گیارہ سو بار ’’یَامُغْنِی‘‘ اور ستر بار ’’اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَ اَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ‘‘… اور ایک آیت ہے، سورۃ آل عمران، آیت 154… یہ اگر روز دس بار باوضو پڑھیں تو روزی کا مستقل بہترین انتظام ہو جاتا ہے… اور بھی بہت سے نافع اور مجرب وظائف ہیں… مگر شرط یہ کہ دل میں پختہ عزم ہوکہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں مانگنا… حرام مال کے بالکل قریب نہیں جانا… اور مال آئے تو اس کے شرعی حقوق اداء کرنا… اے مسلمانو!… صرف ایک اللہ تعالیٰ سے مانگو… کسی اور سے نہیں… کسی انسان سے مانگنا چہرے کا نور اور دل کا سکون اجاڑ دیتا ہے… جماعت سے تو ہرگز نہ مانگیں۔ جماعت اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے اور آخرت بنانے کا ذریعہ ہے… جماعت سے مانگیں گے تو دل پر روحانی فیض کم ہوگا… دین اور جماعت کی نفرت پیدا ہوگی اور محرومی کے گڑھے میں گرنے کا خطرہ ہوگا… خود سوچیں ایسی ضرورت پوری ہونے کا کیا فائدہ؟جس سے دین کا نقصان ہو، دل کا نقصان ہو… اللہ تعالیٰ ہی زمین اور آسمان کے خزانوں کا مالک ہے… وَ لِلّٰہِ خَزَائِنُ السَّمٰوَاتِ وَ الْاَرْضِ… مغرب سے جمعہ مبارک اور مقابلہ حسن یاد رہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(وسعتِ رزق کے وظائف)
15/05/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کو وحدہٗ لا شریک ماننے والے… اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے… حضرت ابراہیم علیہ السلام اکیلے تھے، مقابلے میں مشرکین کی پوری حکومت… فرمایا! میں کیوں ڈروں؟ میں تو اللہ تعالیٰ کو ’’ایک‘‘ مانتا ہوں… تمہیں ڈرنا چاہیے کیونکہ تم اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہراتے ہو… کراچی میں اندھا آپریشن جاری ہے… جس ملک کے گورنر، وزراء اور لسانی پارٹیوں کے لیڈر… کھلم کھلا سی آئی اے، ایم آئی سکس، بلیک واٹر، را اور فری میسن کے ایجنٹ ہیں… وہاں آپریشن صرف دیندار مسلمانوں کے خلاف ہوتا ہے… شرفاء کے گھروں کا تقدس پامال کرنے والے اللہ تعالیٰ کے قہر سے ڈریں… ملک کے دیندار طبقے کو اتنا نہ ستائیں کہ صبر کا جام چھلک پڑے… پھر معاملہ کسی کے قابو میں نہیں آئے گا…بھائیو! صبر، ہمت اور جرأت سے اللہ تعالیٰ کے دین کا کام کرتے رہو… کلمۂ شہادت پڑھتے جاؤ اور کہتے جاؤ’’رَضِیْتُ بِاللّہِ رَبًّا وَّ بِالْاِسْلَامِ دِیْناً وَّ بِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَ نَبِیًّا‘‘۔ جو یہ تین بار پڑھتا ہے وہ خاص حفاظت میں آ جاتا ہے… کل سے دورہ تفسیر کا پہلا مرحلہ شروع ہو رہا ہے… ان شاء اللہ… سب کی ذمہ داری ہے کہ محنت کریں… کامیابی کی دعا کریں
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(حکومت کا اندھا آپریشن)
26/06/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ ہم سب کو… دین کے معاملہ میں ’’باہمت‘‘ بنائے… ہمت والے لوگ کیا کچھ کر سکتے ہیں؟ یہ قرآن مجید نے کئی جگہ سمجھایا ہے… صرف ایک سورۃ کہف میں کئی اہل ہمت کے بڑے بڑے کارنامے موجود ہیں… جو ساتھی ہمت کے ساتھ مہم چلا رہے ہیں وہ کامیاب جارہے ہیں… ہمت مانگنے کا طریقہ … ’’رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَ یَسِّرْ لِیْ اَمْرِیْ‘‘… یہ دعاء پہاڑوں اور سمندروں سے زیادہ طاقتور ہے… ذرا توجہ سے آنسو ملا کر مانگیں… اور دوسری دعاء… ’’وَمَاْ تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَ اِلَیْہِ اُنِیْب‘‘… یہ دعاء ’’ماسٹرکی‘‘ ہے… ہر تالے کو کھولنے والی چابی… جو ساتھی کم ہمتی، بیماری بددلی کا شکار ہیں… وہ مایوس نہ ہوں… ایمان والوں پر ایسے حملے ہوتے رہتے ہیں… وہ تین کام کریں… پہلا یہ کہ سو بار روزانہ ’’معوذتین‘‘  پڑھیں… دوسرا یہ کہ جو دو دعائیں اوپر لکھی ہیں ان کا اہتمام کریں… اورتیسرا یہ کہ موبائل اور کمپیوٹر سے بچیں… زندگی رکتی نہیں… وقت ٹھہرتا نہیں… قبر ہماری طرف رواں دواں ہے… پھر اپنا وقت کیوں ضائع کریں… سبحان اللہ! … حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ایک اور احسان… بڑی عجیب دعاء سکھا دی… اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَسْئَلُکَ صَلَاحَ السَّاعَاتِ وَ الْبَرْکَۃَ فِیْ الْاَوْقَاتِ… یااللہ! زندگی کی گھڑیوں کو کام کا بنا دیجئے اور ہمارے اوقات میں برکت دے دیجئے… آج کل اس دعاء سے الحمدللہ خوب فائدہ پہنچ رہا ہے… ماشاء اللہ، والحمدللہ۔
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(ہمت پانے کے نسخے)
11/07/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّی لَا اُشْرِکُ بِہٖ شَیْأً… لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ… حَسْبِیَ اللّٰہُ وَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ… مَا شَائَ اللّٰہُ لَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ… اَللّٰہُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ العَفْوَ فَاعْفُ عَنَّا… حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ…  تَوَکَّلْتُ عَلَی الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَداً وَّلَمْ یَکُنْ لَّہٗ شَرِیْکٌ فِی الْمُلْکِ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ وَلِیٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَ کَبِّرْہُ تَکْبِیْراً… اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ  اِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَ اَتُوْبُ اِلَیْہِ… اَللّٰہُ نَاصِرُنَا، اَللّٰہُ حَافِظُنَا، اَللّٰہُ نَاظِرُنَا، اَللّٰہُ مَعَنَا… اَللّٰہُ رَبُّنَا، اَللّٰہ، اَللّٰہ، اَللّٰہُ۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
(دعائیں)
15/07/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے مخلص اور محنتی بندوں کے لئے… آج شہیدی مقابلہ کے موقع پر قیمتی ہدیہ… جو حاجت بھی ہو تین بار یہ دعاء پڑھ کر مانگ لیا کریں… یَا اِلٰہَنَا وَ اِلٰہَ کُلِّ شَیٍٔ اِ لٰہاً وَّاحِداً  لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ

13/08/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ کے محبوب آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:… ’’جو مسلمان بندہ صبح اور شام تین بار کہے… رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَّ بِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّبِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَبِیّاً… تو ایسے بندے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے اوپر یہ لازم فرمایا ہے کہ وہ اسے قیامت کے دن راضی فرما دیں گے‘‘… ایک اور روایت میں فرمایا: ’’جو کوئی صبح کے وقت یہ کلمات پڑھ لے تو میں(محمد صلی اللہ علیہ وسلم)اس بات کا ذمہ دار ہوں کہ اس کا ہاتھ پکڑ کر جنت میں داخل کروں گا‘‘… ایک اور روایت میں فرمایا: ’’جو اللہ تعالیٰ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے پر راضی ہوا تو اس کے لئے جنت واجب ہوگئی… اور اس نے ایمان کا مزہ چکھ لیا‘‘… ’’رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا‘‘ میں اللہ تعالیٰ کے رب ہونے پر راضی ہوں… اور ’’بِالْاِسْلَامِ دِیْنًا‘‘ اور دین اسلام پر بھی ’’وَبِمُحَمَّدٍ نَبِیّاً‘‘ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے پر بھی راضی ہوں… راضی ہونے کا مطلب یہ کہ ہر حال میں، ہر وقت ان تین باتوں پر یقین رکھتا ہوں… اور ان تین نعمتوں پر بہت خوش، راضی اور مطمئن ہوں… باقی حالات جیسے بھی ہوں… یہ مبارک کلمات ظالم حکمرانوں سے حفاظت کے لئے بھی مجرب ہیں… دل سے پڑھ کر دیکھیں بے حد سکون ملتا ہے… آج مغرب سے جمعہ شریف بھی آئیں گے… اخبار خوب تقسیم کریں اور اخلاص سے مقابلۂ حسن برپا کریں۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
(ایک مبارک دعاء)

11/12/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان نعمتوں میں سے ایک ’’سورۃ یٰس‘‘ہے…آج جمعہ کا ہدیہ بندہ کا ایک مجرب عمل… پہلے یہ عمل ’’خصوصی‘‘ تھا… آج سب کے لئے بطور تحفہ… جادوہو یا نظر، دل کی کمزوری ہو یا بے چینی، شیطانی حملہ ہو یا جناتی، بیماری ہو یاکوئی حاجت، غم ہو یاالجھن وپریشانی… ایک مجلس میں با وضو پانچ بار’’سورۃ یٰس‘‘ پڑھیں اورکچھ درود شریف پڑھ کردعاء کریں… یہ لا علاج مسائل کا حل ہے، ان شاء اللہ… تین دن مسلسل عمل کریں تو عجیب تاثیر… بہترین وقت تہجد یا عصرکے بعد… ویسے جب بھی کریں مؤثرہے، ان شاء اللہ۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(سورۃ یٰس کاعمل)