فتح الجواد
30/03/2009
مکتو ب خادم     
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا، احسان فرمایا، الحمد للہ فتح الجوادکا بنیادی کام کل مکمل ہوگیا۔ تمام ساتھیوںکو یہ ایمانی خوشی مبارک ہو۔۲ رکعت صلوۃ ِ شکر ادا کر کے اس نعمت کا شکر اداء کریں، جواللہ پاک نے محض اپنے فضل و کرم سے ہم کمزوروں کی جماعت کو عطاء فرمائی ہے۔ اور دعا کریں کہ الحاقی کام اور طباعت کے تمام مراحل میں اللہ پاک کی رحمت اور نصرت رہے اور یہ کتاب عند اللہ مقبول ہو۔ تمام شہداء ساتھیوں کو سلام۔ تمام شہدائِ اسلام کو سلام۔
والسلام
خادم
(فتح الجوادکی ابتدائی تکمیل)
19/07/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
جمعرات کے دن مجلس شکر یعنی افتتاحی تقریب میں پوری محبت سے آئیں۔ اللہ پاک کی محبت،  قرآن مجید کی محبت، فریضہ جہاد کی محبت… محبت سے آئیں گے تواخلاص پیدا ہوگا اور محبت نصیب ہوگی۔ ہر ساتھی۲ رکعت صلوٰۃ الحاجۃ اداء کر کے اس مبارک مجلس کی قبولیت اور کامیابی کی دعا کرے اور جس کو توفیق ملے وہ روزانہ عمل کرے۔
والسلام
خادم
(افتتاحی تقریب فتح الجواد)
20/07/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
مجلس شکر میں آج کے بعد ۲ دن رہ گئے۔ اللہ پاک کا ہماری جماعت پر یہ بڑا احسان ہے کہ کئی اللہ والے کہتے  ہیںکہ یہ مثالی جماعت ہے، ماشاء اللہ، بارک اللہ۔ پس اے اللہ کے بندو! اس نعمت کے شکرانے میں آپس میں بھائی، بھائی بن جاؤ۔ شیطان جماعت کے کاموں سے پریشان ہے، اسی  لیے وہ دلوں میں غم اوراختلاف ڈالتا ہے۔ آپ شیطان کی بات نہ مانو… شیطان سے حفاظت کی دعائیں پڑھو اور ہر ساتھی اللہ پاک کی رضا کیلئے جماعت کے تمام ساتھیوں کو معاف کرے اور اپنا دل صاف کرلیں۔ یقین جانو! اگر آپ نے یہ مشکل کام سچی نیت اور ایمانداری سے کرلیا تو آپ کی جھولی خوشیوں اور کامیابیوں سے بھرجائے گی، انشاء اللہ۔ اور جس نے اس نصیحت پرعمل نہ کیا وہ خود کو اور اپنی آخرت کو نقصان پہنچانے والا ہو گا۔ پھر دیر کیسی؟ اللہ پاک سے مدد مانگیں اور پوری جماعت کواخلاص، اتفاق اور محبت کی خوشبو سے مہکادیں۔ تب فدائی سلام بھیجیں گے اور دشمن ناکام ہو جائے گا، انشاء اللہ ۔ اَللّٰھُمَّ اَلِّفْ قُلُوْبَنَا وَاَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِنَا اٰمین۔
والسلام
 خادم
(اصلاح ذات البین)

30/7/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
تمام ساتھیوں کو فتح الجواد اور آج کی تقریب مبارک۔  ناقابل یقین خوشی… اور اللہ پاک کاایسا فضل جو ہمارے تصور سے بھی بہت اونچا ہے… ہمارے پاس شکر کے الفاظ نہیں…  نہ اس میں ہمارا کوئی کمال ہے… اللہ پاک نے بہت عظیم احسان فرمایا، تمام ساتھی شکرانے کے نفل ادا فرمائیں… میں سب کے لئے دل سے دعا گو ہوں… خصوصا جن ساتھیوں نے مجلس شکر کے لئے محنت کی… اللہ پاک آپ سب پر رحمت فرمائیں… اور دونوں جہانوں میں کامیاب فرمائیں… میں بھی آپ کی دعاؤں کا متمنی ہوں… شعبان کا چاند بھی نظر آگیا ہے… ساتھی چاند رات کے معمولات کا اہتمام کریں… اور رمضان مہم کی محنت میں جڑ جائیں
والسلام
خادم

(تقریب فتح الجواد واستقبال ماہ جدید)