استقبال ماہ جدید
03/08/2008
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
تمام اخوہ کو سلام ۔ آج رجب کی ۳۰ تاریخ  ہے۔ تھوڑی دیر بعد سورج غروب ہوتے ہی یہ حرمت والا مہینہ ہمارے اعمال کی فائل لے کر رخصت ہوجائے گا۔ توبہ، استغفار کے ذریعے گناہوں کی فائل کو مٹایا جاسکتا ہے۔ اور اس مہینے کا اختتام اور شعبان شریف کا استقبال، پاک، باوضو، ذکر، تلاوت، مسجد میں ہونا ہمارے لیے مفید ہے، انشا ء اللہ۔ اور رات کو ان تمام اعمال کا اہتمام کریں جو پہلی رات کیے جاتے ہیں۔ بندہ بھی دعاء کا محتاج ہے۔ 
والسلام
 خادم
(استقبال شعبان)
25-/05/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اسلامی مہینے کا چاند نظر آگیا ہے۔ اللہ پاک اس مہینے کو پوری امت مسلمہ کے لئے خیر و برکت اور رحمت کا مہینہ بنائے اور ہم سب پر اس مہینے کی رحمتیں، برکتیں، فتوحات کھول دے۔  معمولات کا اہتمام کرنے کی گزارش ہے اور بندہ کے لیے بھی دعا کی درخواست ہے۔   
والسلام
خادم
(استقبال ماہ جدید)
24/6/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
آج مغرب سے رجب کا حرمت والا اسلامی مہینہ شروع ہورہا ہے… اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ… تمام ساتھی چاند رات کے مسنون اعمال اور اس مبارک دعاء کا اہتمام کریں۔ جماعت کے کئی ساتھی اس وقت اسیر ہیں، ان سب کی راحت اور رہائی کی دعا کریں… ظالم حکمران جماعت کے خلاف مکر اور سازش کر رہے ہیں۔ مساجد پر چھاپے پڑ رہے ہیں۔ ان حالات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ اہل ایمان پر آزمائشیں آتی رہتی ہیں۔ حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ۔ تمام ساتھی گناہوں سے استغفار کریں اور دل میں اللہ تعالیٰ کی ملاقات کا شوق بھرکر اپنے مقدس کام میں لگے رہیں۔ جو ساتھی گرفتار ہوں وہ تھانے اور جیل میں بھی اپنا فرض کام جاری رکھیں۔ انشاء اللہ پرویز مشرف کی طرح یہ حکمران بھی ناکام اور ذلیل ہوجا ئیں گے۔ ایسے حالات میں جو معمولات پہلے عرض کیے جاتے رہے ہیں ان کا اہتمام کریں۔ بندہ آپ سب کیلئے دعاء گو ہے، آپ سے بھی دعاء کی درخواست کرتا ہوں۔ 
والسلام
خادم
(استقبال رجب/ پکڑ دھکڑ)
6/8/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
پندرہ شعبان کی مبارک رات شروع ہے،  آپ سب سے دعا کی حقیقی گزارش ہے… اورآپ میں سے جس کسی کے حق میں مجھ سے کوئی کوتاہی یا غلطی ہوئی یامجھ سے جس کو کوئی تکلیف پہنچی تو میں بہت معذرت خواہ ہوں اور اللہ پاک سے استغفار کرتا ہوں
والسلام
خادم
(شب برات)
08/08/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے (واللہ اعلم) کہ ساتھی رجب، شعبان والی دعاء کا اہتمام نہیںکر رہے۔  اللہ کے بندو! اس دعا کی قیمت کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ اس کوآپ سب کثرت کے ساتھ پڑھاکریں۔ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَناَ فِیْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَارَمَضَانَ۔
والسلام
خادم
(دعائے رجب وشعبان کا اہتما م)
9.8.9
۳۰ رجب المرجب ۱۴۳۱ھ
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
آج مغرب سے شعبان کا مہینہ شروع ہو رہا ہے۔ تمام ساتھی چاند رات کے معمولات اور دعاء کا اہتمام کریں۔ رجب اور شعبان والی دعا ئیں رمضان شروع ہونے تک اپنے معمول میں رکھیں۔ پوری امت مسلمہ اور اپنی جماعت کیلئے دعاء کریں۔ جنوبی پنجاب میں چھاپے پڑ رہے ہیں، اس کے لئے بھی عاجزی سے دعاء کریں۔ بندہ بھی آپ سب سے اپنے لیے دعا کی درخواست کرتا ہے۔
والسلام
خادم
(استقبال شعبان)
10..8.9
یکم ذو الحجہ۱۴۳۰ھ
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
ذوا لحجہ کا چاند نظر آگیا ہے۔ آپ سب کوحج کا مہینہ، قربانی کا مہینہ، ۱۰مبارک راتوں والا مہینہ مبارک ہو۔ معمولات اور ان ایام اور راتوں میں حسب استطاعت عبادت کا اہتما م کریں۔  ہر عمل اللہ پاک کی رضا کے لیے کریں۔ اس مہینے میں تکبیر یعنی ’’اللہ اکبر‘‘ زیادہ پڑھیں۔ یا اللہ! اس مہینہ کو ہم سب مسلمانوں کیلئے خیر، برکت اورفتوحات کا مہینہ بنا، اٰمین۔
والسلام
خادم
(استقبال ذوالحجہ)
11.8.9
یکم جمادی الاخریٰ ۱۴۳۱ھ
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
آج مغرب سے اسلامی سال کا چھٹا مہینہ جمادی الاخریٰ شروع ہو رہا ہے۔ پہلی کا چاند دیکھنے کے معمولات کا اہتمام فرمائیں، اور آپ سب امت مسلمہ، اپنی جماعت اور اسیران اسلام کیلئے دعائیں مانگیں۔ بندہ کے محبوب والد محترم بیمار ہیں ان کی صحت کے لیے بھی دعاء کریں۔ اپنے شعبوں میں معمولات و اذکار کا مضبوط اہتمام کریں۔
والسلام
خادم
(استقبال جمادی الاخریٰ) 
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
سلام! تمام بھائیوں کو نئے اسلامی، ہجری، نبوی سال کے آغاز پر مغفرت، رحمت اور برکت کی دعا… آج رات خوب دعاکریں۔ حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ، حضرت سیدنا حسین رضی اللہ عنہ اور سب شہداء کرام کیلئے ایصال ثواب کریں اور مزیدیہ معمولات کریں۔
(۱) پہلی رات کی مسنون دعائیں۔
(۲)سورۃ یاسین ایک بار۔
(۳) سورۃ فاتحہ ۳۳ بار۔
(۴) یَا باَسِطُ۱۱بار۔
ہوسکے توکل روزہ رکھ کر نئے سال کا مؤمنانہ استقبال کریں… اللہ پاک اس سال کو امت مسلمہ کی فتوحات کا سال بنائے ۔
والسلام
خادم
(استقبال سال جدید)
یکم رجب ۱۴۲۸ھ
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
رجب کا مہینہ شروع ہوچکا ہے اس دعا کا اہتمام فرمائیں۔ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْناَ رَمَضَانَ۔
والسلام
 خادم
(رجب کی مسنون دعاء کا اہتمام)
11/08/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
آج تھوڑی دیر بعد رمضان المبارک شروع ہونے کا قوی امکان ہے ان شاء اللہ۔
اے ایمان والو! ہمت کی کمر باندھ لو۔  ہم سب اس رمضان کو اپنی زندگی کا بہترین رمضان بنانے کی دعا اور محنت کریں… رمضان کی پہلی رات جو سورۃ فتح پڑھ لے اسکو پورے سال ان شاء اللہ فتوحات نصیب ہوتی ہیں… شاندار استقبال… عاجزی والی دعائیں… بندہ آپ سے دعاؤں کی التجا کرتا ہے۔
والسلام
خادم
(استقبال رمضان)
07/11/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ پاک آپ سب پر رحمت فرمائے۔ بہت ممکن ہے کہ ابھی مغرب سے ذوالحجہ کا مبارک عشرہ شروع ہو جائے۔  تلاوت،  ذکر،  مسجد اور دعا سے استقبال کریں۔  زیادہ سے زیادہ روزوں،  نوافل،  صدقہ خیرات کا اس عشرہ میں فائدہ اٹھائیں۔  اور دین کا کام تازہ اخلاص اور تازہ محنت سے کریں۔  بندہ غریب عاجز کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
والسلام
خادم
(استقبال عشرہ ذوالحجہ)
07/12/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
ابھی تھوڑی دیر بعد مغرب سے ہماری زندگی کا نیا سال شروع ہو رہا ہے۔  ۱۴۳۲ھ اللہ اکبر۔  نئے سال کا استقبال اچھے دل،  اچھی سوچ،  اچھی جگہ اور اچھی حالت میں کریں۔  زندگی کے اوقات کو قیمتی بنائیں۔  محرم کے پہلے ۱۰دن دو کام کثرت سے کریں،  ایک تو استغفار اور دوسرا اپنی جماعت میں مثالی اتفاق،  اتحاد اور ایثار کا قیام۔ جو یہ دو کام کرے گا ان شاء اللہ،  اللہ پاک کا قرب پائے گا۔  یا اللہ اس سال کو پوری امت کے لئے خیر،  برکت،  عافیت اور فتوحات کا سال بنا۔ آمین۔
والسلام
خادم
(استقبال سال جدید)
26-11-2011
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃللہ وبرکاتہ!
آج مغرب سے انشاء اللہ امید ہے کہ نیا اسلامی ہجری قمری سال 1433ہجری شروع ہوجائے گا۔ اللہ پاک اس سال کو امت مسلمہ کیلئے خیر و برکت، رحمت، نصرت اور فتوحات والا سال بنائے۔ نئے سال اور مہینے کا اچھا استقبال کریں۔ مسنون اعمال کا اہتمام کریں۔ اپنے عہد اور عزم کی تجدید کریں، دعا کریں، استغفار کریں۔ جان مال سب اللہ کیلئے پیش کرنے والے کامیاب رہتے ہیں۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
اللھم صل علیٰ محمد
(استقبال سال جدید)
23-05-2012
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمارے لئے رجب اور شعبان میں برکت عطافرمائیں… اوررمضان خیر، برکت، فتوحات اورمغفرت والا نصیب فرمائیں… آج مغرب سے رجب شروع ہوگا… چاند رات کی مسنون دعائوں اورمعمولات کا اہتمام… رجب کے بارے میں جوبدعات اورمن گھڑت اعمال ہیں ان سے اجتناب
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
 (آغاز رجب)

 18-09-2012
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ!
اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو برکات عطافرمائیں…آج سورج غروب ہوتے ہی نئے قمری مہینے ذوالقعدہ کاآغاز ہوجائے گا انشا ء اللہ… مسنون اعمال کااہتمام کریں…یہ مہینہ حرمت والے چارمہینوں میں سے ایک ہے
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
 (آغاز ذوالقعدہ)
یکم رجب ۱۴۲۸ھ
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
رجب کا مہینہ شروع ہوچکا ہے اس دعا کا اہتمام فرمائیں۔ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْناَ رَمَضَانَ۔
والسلام
 خادم
(رجب کی مسنون دعاء کا اہتمام)

چاند رات کے معمولات:
ایک مرتبہ اللہ اکبر اور دعا:اَللّٰھُمَّ اَھِلَّہٗ عَلَیْنَاباِلْیُمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْاِسْلَامِ وَ التَّوْ فِیْقِ لِمَا تُحِبُّ وَتَرْ ضٰی رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللّٰہ۔
گیارہ مرتبہ یا باسط،  ۳۳ مرتبہ سورۃفاتحہ اور ایک مرتبہ یٰسین شریف۔
  16-10- 2012
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ!
اللہ تعالیٰ میری اور آپ سب کی مغفرت فرمائیں…امکان ہے کہ کل مغرب سے ذوالحجہ کاحرمت والا مہینہ شروع ہوجائے… حج، قربانی،  روزے،  اور عبادت والا مہینہ… ہجری سال کاآخری مہینہ… اس مہینہ کے دس مسنون اعمال’’تحفہ ذی الحجہ‘‘، نامی رسالے میں مذکورہیں… اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق عطافرمائیں
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
 (آغا زذوالحجہ)
15-11-2012
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ رحمت فرمائیںآج انتیس ذوالحجہ ہے… امکان ہے کہ آج یاکل مغرب میں محرم کاچاندہو… نئے اسلامی نبوی سال… 1434… ہجری کاآغاز… ایمان اور اچھے اعمال کے ساتھ نئے سال کی پہلی گھڑیوں کاآغازہو… اے نئے سال! مرحبا… تیری گھڑیوںکوہماراپہلا عمل… لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ… کی شہادت… اوراَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍ… کیا ہی اچھاہونیاسال جب آئے ہمیںباوضو کسی مسجد میںتلاوت کرتا پائے… یہی وقت ہی ہماراسرمایہ ہے… جوگھڑی گزرگئی قیامت تک واپس نہیں ملتی… نیاسال امت مسلمہ کیلئے فتوحات اوربرکات والاہو… دعابھی، امید بھی… اس سال ہم کیاکمائیں گے؟جوساتھ لے جاسکیں… جن کوسورۃ یاسین… ملک اور البقرہ یاد نہ ہو… اس سال میں حاصل کریں… قبر حشرمیں کام آئیں گی… حفظ یادکریں، نمازوں میں پڑھیں… اہل اسلام جب پورے دین کی قدراورعزت کریں گے تب ہی قبولیت کامقام پائیں گے… چاندرات کے مسنون اعمال کی یاددہانی
والسلام

خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ (آغاز۱۴۳۴ہجری)
14-12-2012

مکتوب خادم
السلا م علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
صفر المظفر۱۴۳۴ہجری کاچاند نظر آگیا ہے۔ معمولات کا اہتمام کر یں۔
والسلام
خادم

لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
 (صفر المظفرکاآغاز)
٭…٭…٭
13-01-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ آج مغرب سے اسلامی سال۱۴۳۴ہجری کاتیسرا مہینہ ربیع الاول شریف شروع ہوجائے گا۔مسنون دعاؤں اور معمو لا ت کی یاد ہانی ہے۔
والسلام
 خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسو ل ا للہ
 (آغاز ربیع الاول ۱۴۳۴ہجری)
11-02-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبر کاتہ!
اسلامی ہجری سال ۱۴۳۴کا چوتھا مہینہ ربیع الثانی آج مغرب سے شروع ہے۔ مسنون اعمال ومعمولات کی یاد دہانی ہے۔
والسلام
خادم
لا الہ الا محمد رسول اللہ
(آغاز ربیع الاول ۱۴۳۴ ہجری)
13-03-2013
مکتوب خادم
السلا م علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ!
اللہ تعالیٰ نے سورج اور چاند کو پید افرمایا۔ آج اسلامی سال ۱۴۳۴ہجری کا پانچواں مہینہ’’ جمادی الاولی ‘‘مغرب سے انشاء اللہ شروع ہورہا ہے۔ مسنون اذکار اور معمولات کی یاددہانی ہے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
نوٹ:چاند رات کے معمولات:ایک مرتبہ اللہ اکبر۔اَللّٰھُمَّ اَھِلَّہٗ عَلَیْنَابِالْیُمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِوَالْاِسْلَامِ وَالتَّوْفِیْقِ لِمَاتُحِبُّ وَتَرْضٰی رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللّٰہ۔ گیارہ مرتبہ ’’یاباسط‘‘۔ ۳۳بار سورۃفاتحہ ایک بار سورۃیٰسین۔
 (آغاز رجمادی الاولیٰ ۱۴۳۴ھ)
10-06-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ!
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبَ وَّشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ… آج غروب آفتاب کے ساتھ ہی شعبان کا معظم مہینہ شروع ہوجائے گا،انشاء اللہ… مسنون دعاؤں ومعمولات کی یاددہانی ہے۔
والسلام
 خادم
لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ
 (آغاز شعبان ۱۴۳۴ھ)
23-11-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمارے اوقات میں خیر وبر کت عطا فر مائے… صفر المظفر ۱۴۳۵ہجری کا چاند نظرآگیا ہے… مسنون دعا ومعمولات کی یا ددہانی ہے
والسلام
 خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
 (آغاز صفر المظفر ۱۳۴۵ھ)

01-02-2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے مہینوں کی تعداد بارہ مقرر فرمائی ہے… کلمہ… لاالہ الااللہ کے حروف کی تعداد بھی بارہ ہے… اور کلمہ طیبہ کے دوسرے لازمی حصے… محمد رسول اللہ… کے حروف کی تعداد بھی بارہ ہے… اسلامی قمری سال کا چوتھا مہینہ ربیع الثانی ہے… یہ مہینہ آج مغرب سے شروع ہورہا ہے، ان شاء اللہ… ربیع الثانی 1435ہجری… چاند رات کے معمولات کی یاددھانی ہے
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(استقبال ماہ جدید)

27/08/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے دن رات کے آنے جانے میں عقل والوں کے لئے بہت سی سمجھنے کی باتیں رکھی ہیں… آج مغرب سے اسلامی ہجری قمری سال کا گیارہواں مہینہ’’ذوالقعدہ‘‘شروع ہورہا ہے… دعا و معمولات کی یاددہانی ہے
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(افتتاح ماہ جدید)
23/11/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں جن مہینوں کا تذکرہ فرمایا ہے… وہ مہینے اور ان کی تاریخیں اللہ کے مخلص بندوں کو یاد ہونی چاہئیں… آج 29محرم ہے… ممکن ہے آج مغرب سے نیا اسلامی مہینہ… صفر… شروع ہوجائے، مگر زیادہ امکان یہ کہ نیا مہینہ آج شروع نہ ہو اور کل 30محرم ہو… معلوم نہیں کونسا دن کسی کا’’یوم وفات‘‘بن جائے۔ اس لئے ہر دن، ہر مہینہ سنت کے مطابق ذکر اللہ اور مسنون دعاؤں سے شروع ہو
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(استقبال ماہ جدید)
 23/11/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نئے مہینہ کو ہم سب کے لئے ایمان… امن,اسلام اور سلامتی والا بنائے… چاند نظر آگیا ہے معمولات کی یاددہانی ہے
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(استقبال ما ہ جدید)
23/12/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ رات دن کی خیریں عطا فرمائے… آج صفر کے مہینہ کی تیس تاریخ ہے… ان شاء اللہ مغرب سے نیا اسلامی ہجری قمری مہینہ شروع ہو جائے گا… مہینہ کا نام ہے’’ربیع الاول‘‘ اچھا استقبال ہو… مسنون اعمال کا اہتمام ہو
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 

(استقبال ماہِ جدید)
(21/01/2015)
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ اکبر کبیرا… ربیع الثانی کے چاند کا اعلان ہوچکا… چاند رات شروع ہے… مسنون دعاء اور معمولات کی یاد دہانی ہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(استقبال ماہ جدید)

(استقبال ماہ جدید)
 (19/02/2015)
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نئے مہینہ کو امت مسلمہ کے لئے فتوحات اور برکت کا موسم بنائے۔ چاند ہو چکا… معمولات کی یاد دہانی ہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(2) 19/05/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ شَعْبَانَ وَ بَلِّغْنَا رَمَضَانَ… مبارک ہو! شعبان کا چاند ہوگیا۔ مسنون دعاء اور معمولات کی یاد دہانی ہے۔
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(استقبال شعبان)
16/08/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ کے نام مبارک میں انسان کی زندگی کی برکت ہے… آج مغرب سے نیا ہجری، قمری، اسلامی مہینہ ’’ذوالقعدہ‘‘  تشریف لارہا ہے… مسنون دعاؤں اور معمولات کی یاددہانی ہے۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
(استقبال ماہ جدید)

13/10/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمارے اوقات میں برکت عطاء فرمائیں… آج حجاز میں 30 ذی الحجہ ہے… وہاں آج مغرب سے نیااسلامی ہجری سال شروع ہو جائے گا… جبکہ ہمارے ہاں آج 29 ہے… امکان ہے کہ کل مغرب سے نیاسال اورنیا مہینہ شروع ہو… معمولات واستقبال کے لئے ہوشیار اورباخبر رہیں… زندگی کے اوقات ناپ ناپ کر، ماپ ماپ کرگزاریں کیونکہ یہ قیمتی سرمایہ ہے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(استقبال سال جدید کی تیاری)
14/10/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے… ہمارا چاند بھی’’حجازی‘‘ہوا… حکومت نے چاند ہونے کا اعلان کردیا ہے… یکم محرم شروع ہوا… مسنون دعائیں ومعمولات یاد رہیں۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(استقبال ماہ جدید)

12/12/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے، ربیع الاول شریف کا چاند نظر آگیا… چاند رات کی دعاء اورمعمولات کی یاد دہانی ہے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(استقبال ماہ جدید)