آغازمکتوبات2020

(1)

ماہ جنوری

02…01…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

اللہ تعالیٰ کا’’عظیم الشان‘‘ احسان…’’ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کی اُمت پر کہ… انہیں حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم پر ’’صلوٰۃ و سلام‘‘ بھیجنے کی عبادت اور سعادت نصیب فرمائی… یاد رکھیے!… ایک بار اخلاص کے ساتھ درود شریف پڑھنے پر پچاس عظیم الشان نعمتیں ملتی ہیں… لیجئے شمار کیجئے۔

 (۱)اللہ تعالیٰ کی طرف سے دس خصوصی رحمتیں۔

(۲)دس درجات کی بلندی۔

(۳)دس گناہوں کی معافی۔

(۴) دس نیکیوں کا اندراج۔

(۵) دس غلام آزاد کرنے کا اجر… اَللّٰھُمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ… وہ مسلمان کہ جن کی کمر گناہوں نے توڑ دی ہے… ان کے لئے درود شریف مغفرت کا انعام ہے… وہ جو دور دور بھٹک رہے ہیں ان کے لئے درود شریف اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ ہے… وہ جو مصیبتوں اور پریشانیوں میں بدحال ہیں… درود شریف ان کے لئے راحت کا جام ہے… وہ جو پستیوں میں گر چکے ہیں ان کے لئے درود شریف بلندیوں تک پہنچنے کا ذریعہ ہے… وہ جو ناکام ہو چکے درود شریف ان کے لئے کامیابی کی چابی ہے … وہ جو مغلوب ہو چکے درود شریف ان کے لئے غلبے کی نوید ہے… وہ جو ناپاکیوں میں دھنس چکے ہیں… درود شریف ان کے لئے پاکیزگی کی بارش ہے… صلوٰۃ وسلام واقعی عظیم انعام ہے… اس میں اللہ تعالیٰ کا ذکر بھی ہے اور حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم بھی… مسلمانو! صلوٰۃ و سلام کو سمجھو… اپناؤ اور لازم پکڑو… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(درود شریف کے فضائل)

16…01…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

اللہ تعالیٰ’’ اُمت مسلمہ‘‘ کو اپنی مزید رحمت اور نصرت عطاء فرمائیں… اس اُمت پر اللہ تعالیٰ کے بڑے عظیم احسانات ہیں… سبحان اللہ!… جمعہ کی رات اور جمعہ کا دن… اس میں جھوم جھوم کر ادب میں ڈوب کر… صلوٰۃ و سلام کی کثرت… دنیا بھر کے ارب پتی اور اہل عشرت… اگر یہ جان لیں کہ… اس نعمت میں کتنا مزا ہے… کتنا سرور ہے… کتنی شان ہے تو… وہ اپنی ساری دولت قربان کرکے… یہ سکون حاصل کرنے کی کوشش کریں… مگر اللہ تعالیٰ جسے چاہتے ہیں عطاء فرماتے ہیں… جمعہ سب پر آتا ہے مگر ہر کسی کا جمعہ… جمعہ مبارک نہیں ہوتا… جمعہ کی رات سب پر آتی ہے مگر’’لیلۃ الزاھراء‘‘ ہر کسی کے لئے نہیں بنتی… مسلمانو! اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو… اللہ تعالیٰ سے حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت مانگو… اور پھر ادب اور محبت میں ڈوب کر’’صلوٰۃ و سلام‘‘ پڑھو… تب دل کھلے گا، ان شاءاللہ… دیکھو! اگر آپ اس دنیا میں کسی کو بڑا سمجھتے ہیں تو حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم ان سے بہت بڑے ہیں… اگر آپ کسی سے عقیدت رکھتے ہیں تو حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم ان سے بھی بہت بلند ہیں… اللہ تعالیٰ کے بعد… بس محبوب آقا صلی اللہ علیہ وسلم… دیوانوں کو… میدان خالدسیف اللہی مبارک ہو… لگے رہو،جمے رہو… اونچی اونچی منزلیں اور نعمتیں حاصل کرتے جاؤ… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(درود وسلام، جمعۃ المبارک)

23-1-2020

مکتوب خادم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنا ’’وفادار‘‘ بندہ بنائے…(۱) بابری مسجد شہید کی جگہ’’حرام مندر‘‘ بنانے کے لئے دو دن پہلے کام شروع کیا گیا تو ’’کرینیں‘‘ خراب ہوگئیں…مزدور بھی ڈر گئے…اب وہاں’’ہندو تانترک‘‘ یعنی عامل بلائے گئے ہیں جو ان کے بقول’’جنات‘‘ کو بھگانے کے لیے’’منتر‘‘ پڑھ رہے ہیں…ویسے ایک بات پکی ہے کہ اگر’’مندر‘‘ بنایا گیا تو خون خرابہ بہت ہوگا…انڈیاکی بدنصیبی…اہل ایمان’’بابری مسجد‘‘ کو نہ بھولیں…پابندی اور کڑھن کے ساتھ دعاء کیا کریں…اور ’’دواء‘‘ کے لیے تیار رہیں…(۲) جو مسلمان حج بیت اللہ کا ارادہ رکھتے ہوں…ابھی سے روزانہ دو رکعت ادا کرکے’’دعاء‘‘ کا اہتمام کریں…حکومت ’’حج شریف‘‘ کو مزید مہنگا کرنے جارہی ہے…اللہ تعالیٰ اسے ہدایت بخشے…(۳)ناشکری اور ناقدری سے نعمتیں چھن جاتی ہیں…جن مسلمانوں کو دین کی خدمت کا کوئی کام ملا ہوا ہے وہ شکر ادا کریں…روزپابندی سے…اکتانے اور اکھڑنے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگیں…اسی طرح اپنے نیک اعمال پر بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں…(۴) صبح سویرے درود شریف اور مغرب کے وقت استغفار کا عجیب مقام ہے…جبکہ رات اندھیرے درود شریف اور سحری کے وقت استغفار کی بڑی شان ہے…حاصل کرکے دیکھیں!…مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(متفرق)

26-1-2020

مکتوب خادم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

اللہ تعالیٰ شہداء اسلام کو بڑی مغفرت، اکرام اور بلند درجات عطاء فرمائیں۔

(۱) آج’’حجاز‘‘میں یکم جمادی الآخر ہے جبکہ ہمارے ہاں کل بروز پیر نئے مہینے کی یکم ہوگی… آج رات نئے چاند کی مسنون دعاء اور معمولات یاد رہیں۔

(۲) بعض حضرات نے دعاء کا ترجمہ پوچھا ہے… جَزَی اللہُ عَنَّا مُحَمَّدًا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِمَا ھُوَ اَھْلُہٗ… جزاء یعنی بدلہ عطاء فرمائیں اللہ تعالیٰ ہماری طرف سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی شان کے مطابق… یا… حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے مطابق… ’’ اَھْلُہٗ‘‘ کی ضمیر اللہ تعالیٰ کی طرف ہو تو معنٰی ہوگا… یااللہ! وہ بدلہ دیجئے جس کے آپ اہل ہیں… اور اگر ضمیر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہو تو مطلب ہوگا… وہ بدلہ دیجئے جس کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اہل ہیں۔

(۳) ایک اوربہت شاندار دعاء لے لیجئے اس میں  اللہ تعالیٰ کی بہترین حمد… حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم پر بہترین درود… اور اپنے لئے بہترین دعاء ہے… اَللّٰهُمَّ لَکَ الْحَمَّدُ    كَمَا  اَنْتَ   اَهْلُهٗ،   فَصَلِّ عَلٰى   مُحَمَّدٍ    كَمَا  اَنْتَ  اَهْلُهٗ   وَافْعَلْ   بِنَا   مَا  اَنْتَ اَهْلُهٗ     فَاِنَّکَ   اَهْلُ التَّقْوٰى   وَاَهْلُ  الْمَغْفِرَۃِ۔

(۴) اگر اپنے گھروں اور کمروں میں قرآنی آیات یا مقدس مقامات کی تصویر لگائیں تو ان کے ادب و احترام کا پورا خیال رکھیں… نہیں رکھ سکتے تو ان کو اتار دیں۔

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(درود شریف، چاند رات کے معمولات کی یاد دہانی، ومتفرقات)

27-1-2020

مکتوب خادم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

 اَللّٰهُمَّ  صَلِّی عَلٰى مُحَمَّدِ النَّبِيِّ الْاُمِّيِّ وَعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ، جَزَی اللہُ عَنَّا مُحَمَّدًا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ  بِمَا ھُوَ اَھْلُہٗ… گزشتہ مکتوب میں جو دعاء لکھی تھی… اس کا ترجمہ ملاحظہ فرمائیں…( اَللّٰهُمَّ)یااللہ!…(لَکَ الْحَمَّدُ)ساری حمدیعنی تعریفیں آپ کے لئے ہیں…(كَمَا اَنْتَ اَهْلُهٗ)آپ کی شان کے مطابق…( فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ)آپ درود نازل فرمائیے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر… (كَمَا اَنْتَ اَهْلُهٗ) اپنی شان کے مطابق… (وَافْعَلْ بِنَا)اور ہمارے ساتھ معاملہ فرمائیے… (مَا اَنْتَ اَهْلُهٗ) اپنی شان کے مطابق…(فَاِنَّکَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَاَهْلُ الْمَغْفِرَۃِ)بے شک! آپ ہی اس لائق ہیں کہ آپ سے ڈرا جائے اور صرف آپ ہی مغفرت عطاء فرمانے والے ہیں… ( فَصَلِّ)کی جگہ( وَصَلِّ)بھی پڑھ سکتے ہیں… وَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ كَمَا اَنْتَ اَهْلُهٗ۔

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(درود شریف)

٭…٭…٭

30-1-2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ’’امت مسلمہ‘‘ کو مغفرت، عزت، شوکت اور وسعت عطاء فرمائیں…1اللہ تعالیٰ نے’’صلوۃوسلام‘‘ کا جو ’’نظام رحمت‘‘ قائم فرمایا ہے…وہ جمعرات کے دن عصر کے بعد شروع ہوجاتا ہے…اور سورج غروب ہوتےہی پوری قوت سے سرگرم ہوجاتا ہے…کاش ہم مسلمان اپنے عظیم الشان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سمجھیں…کاش ہم ’’صلوۃوسلام‘‘ کے نظام کو سمجھ کر اپنائیں…2جو اہل علم…اہل دل’’صلوۃوسلام‘‘ کے عاشق ہیں…انہوں نے جہاد کی دعوت کو فورا سمجھ لیا…جو صلوۃوسلام سے دور ہیں وہ ’’حق‘‘ بات سمجھنے سے بھی دور ہیں…3انڈیا کی حکومت تیس سال کا پورا زور لگا کر بھی جہاد کشمیر کو ختم نہیں کر سکی…صرف 2014 سے 2019 تک…کشمیر میں انڈیا کے تیس ہزار فوجی…مارے گئے…اب مودی کہہ رہا ہے کہ ہم سات دن میں پاکستان کو دھول چٹا سکتے ہیں…شاید یہاں جو بزدلی کی حرکتیں ہوئیں انہوں نے مودی کو غلط فہمی میں ڈال دیا ہے…مودی کی بیوقوفی، بزدلی اور بڑھک بازی پرہنسی آرہی ہے…4ٹرمپ بے چارے کی باقی عمر بھی تھوڑی…حکومت کی مدت بھی تھوڑی…عزت بھی بہت تھوڑی…اور خواب دیکھ رہا ہے’’یروشلم‘‘ فتح کرنے کے…سلطان صلاح الدین ایوبی کے ابلق گھوڑے کو یاد کرو…مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (درودشریف،جہادکشمیر،مقابلہ حسن کی یاددہانی)

٭…٭…٭

کلونجی مکتوبات

31…01…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہم سب کو…تمام روحانی اور جسمانی بیماریوں سے ’’شفاء‘‘ نصیب فرمائیں…بہت عرصہ سے ارادہ تھا کہ…حبۃ السوداء یعنی ’’کلونجی‘‘ کی دعوت چلائی جائے…حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر سنت مبارک…ہر سنت نور…ہر سنت دنیا و مافیہا سے قیمتی…ہر سنت فلاح…ہر سنت نجات …اللہ تعالیٰ ہم پر یہ رحم فرمائیں کہ ہمیں…سنت کا ویسا عشق عطاء فرما دیں…جیسا کہ ایک ’’مؤمن صادق‘‘ کو ہونا چاہیے…سنت…سبحان اللہ…محبوب کی محبوب ادائیں…کلونجی کئی بار شروع کی…مگر چھوٹ جاتی تھی…ارادہ تھا کہ خود پابندی نصیب ہو جائے تو…دعوت چلائی جائے…اس لیے نہیں کہ پہلے خود’’ تجربہ‘‘ مقصود تھا…سنت اور تجربہ استغفراللہ استغفراللہ…جو کچھ انہوں نے فرما دیا…اسے نہ تجربہ کی ضرورت نہ کسی کی تصدیق کی حاجت…کسی اور کی ان کے سامنے حیثیت ہی کیا ہے…بس یہ خیال تھا کہ…اپنا عمل پختہ ہو جائے تو دعوت دینے میں آسانی رہتی ہے…کلونجی کا استعمال نہ بھولے اس کے لئے کچھ ترتیب بنائی تو الحمدللہ…پابندی نصیب ہوگئی…حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے…(ترجمہ)کلونجی کو لازم پکڑو اسمیں ہر بیماری کے لئے شفاء ہے سوائے موت کے(مسلم)…باقی تفصیل اگلے مکتوب میں ان شاءاللہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 

 (کلونجی ہربیماری سےشفاء)

٭…٭…٭

 

(2)

ماہ فروری

01…02…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کے نبی…حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم…جو کچھ فرماتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے…’’کلونجی‘‘ کے ’’شفاء‘‘ ہونے کی احادیث…اعلیٰ درجے کی سند صحیح سے ثابت ہیں…اور ان پر امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کا اتفاق ہے…یہ احادیث حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ…حضرت ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا…اور دیگر حضرات صحابہ کرام jسے مروی ہیں…اب سمجھنے کی بات یہ ہے کہ…بیماریوں کا ایک نافع علاج…ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو تلقین فرمایا…اور امت تک یہ علاج اتنی مضبوط سند والی صحیح حدیث شریف سے پہنچا…تو پھر…ہم اس سے محروم کیوں رہیں؟…آج ہی بسم اللہ اور درود شریف پڑھ کر…خالص کلونجی خریدیں…پچاس روپے کی کافی ساری مل جاتی ہے…اسے صاف کرکے ایک ڈبی میں ڈالیں…اور اسے ایسی جگہ رکھیں کہ…آپ کو نظر آتی رہے…صبح منہ نہار ایک چٹکی کلونجی لیں…پوری بسم اللہ اور درود شریف پڑھیں اور نیم گرم یا تازہ پانی سے اسے بغیر چبائے نگل لیں…جن کا مزاج طبی طور پر گرم ہو…وہ سات دانے سے زیادہ نہ لیں…بعض افراد پچیس سال سے یہ مسنون علاج اپنائے ہوئے ہیں اور بتاتے ہیں کہ انہیں کسی اور ’’دواء‘‘ کی ضرورت ہی نہیں پڑتی…باقی اگلے مکتوب میں ان شاءاللہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(کلونجی کےاستعمال کاطریقہ)

٭…٭…٭

 02…02…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ سے’’عافیت‘‘کا سؤال ہے…بیماری…ایمان والوں کے لئے’’اللہ کی یاری‘‘ ہے…جو صبر کرتے ہیں بڑا مقام پاتے ہیں… لیکن’’علاج‘‘بھی’’سنت‘‘ہے…کیونکہ’’آزمائش‘‘ہر کسی کے بس میں نہیں ہوتی…ہمارے محسن اعظم آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں…دواء اور شفاء کے بارے میں وہ راز ارشاد فرما دیئے ہیں…جو آج تک کوئی طبیب، حکیم، سائنسدان جوگی یا فلسفی نہیں بتا سکا…کم کھانا، پاکیزہ کردار…طہارت کا اہتمام…حجامہ، شہد، کلونجی، تلبینہ،…مسواک، تیراندازی، گھڑ سواری، نیزہ بازی، تلوار میں مہارت…تیراکی، پیدل چلنا…اور بہت کچھ…اللہ تعالیٰ کو اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر سنت سے’’پیار‘‘ ہے…سنت ہمیں ایمان کی طرف لے جاتی ہے…جبکہ فیشن ’’نفاق‘‘کی طرف کھینچتا ہے…شیطان زور لگاتا ہے کہ ہم سنت سے دور رہیں…کلونجی کے اس قدر واضح فوائد کے باوجود ہم اسے استعمال نہیں کرتے…اہمیت نہیں دیتے…حالانکہ اس میں کینسر سے لیکر ہارٹ اٹیک تک…اور معدے سے لیکر دماغی امراض تک…ہر بیماری کا علاج موجود ہے…کلونجی کو ثابت بھی کھایا جاسکتا ہے…کئی بیماریوں میں اسے پیس کر تیل میں ملا کر لگایا جاسکتا ہے…کلونجی کا تیل بھی اعتدال کے ساتھ کئی امراض میں مفید ھے…کلونجی پیس کر اسے تیل میں ملا کر اس کے قطرے ناک میں ڈال کر سر کی بیماریوں کا علاج حضرات صحابہ کرامj سے ثابت ہے…کلونجی کو شہد کے ساتھ استعمال کرنا بھی بہت مفید ہے…الغرض یہ ایک انمول نعمت ہے بس شرط یہ ہے کہ…یقین ہو، اعتبار ہو…سنت سے عشق ہو…مال حلال ہو…اور تھوڑے سے انتظار کی ہمت ہو…بسم اللہ کیجئے جو بیمار ہیں…وہ روز استعمال کریں…جو صحتمند ہیں وہ کبھی کبھار ضرور استعمال کر لیا کریں…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰه محمد رسول اللّٰه

(کلونجی کینسرسےلیکر ہارٹ اٹیک اور معدےسےلیکردماغی امراض تک

ہربیماری کاعلاج،اس کےعلاوہ اور بھی کئی علاج آپﷺنےبتلائے)

٭…٭…٭

03…02…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہی ہر چیز کے خالق…اللہ تعالیٰ نے ہی ہر چیز میں جو تأثیر چاہی…رکھ دی’’حبۃ السوداء‘‘ یعنی کلونجی سے تعارف تو بہت پرانا ہے…زمانہ طالبعلمی میں ایک عرب مسافر، زاہد، عابد کچھ عرصہ ساتھ رہے…وہ ’’سنت‘‘ کے دیوانے تھے…کلونجی اور شہد کا ڈبہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہتا تھا…پھر بارہا مختلف طریقوں سے کبھی کبھار استعمال میں رہی…پھر اللہ تعالیٰ نے احسان فرمایا…زوردار توجہ عملی طور پر نصیب ہوئی…ہاتھ میں کلونجی لیکر…بسم اللہ الرحمن الرحیم…پھر محبت سے درود شریف…اور اکثر حدیث مبارکہ کے انمول الفاظ…ان فی الحبۃ السوداء شفاء من كل داء الا السام…بےشک کلونجی میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے…پھر عقیدت سے…صدق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم…سچ فرمایا…رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے…اسطرح کچھ عرصہ پابندی سے استعمال کی تو…سبحان اللہ…اس مبارک علاج کی عجیب کرامات ظاہر ہوئیں…تب دل میں اس کی عام دعوت کا جذبہ مضبوط ہوا کہ…

ارے دیکھ مجذوب یاروں کا حق بھی…

یہ چھپ چھپ کے پینا اکیلے اکیلے؟…

آپ میں سے کئی افراد تو ماشاء اللہ…پہلے سے استعمال کر رہے ہوں گے…جو نہیں کر رہے وہ…ڈاکٹروں، حکیموں اور سائنسدانوں کی اس بارے تحقیقات میں الجھے بغیر شروع کردیں…سنت بہت اونچی چیز ہے…دنیاوی علوم اس کی اصل حقیقت تک نہیں پہنچ سکتے…آئیے! سنّت کے حسین فیض میں گم ہو جائیے…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (کلونجی کی دعوتِ عامہ)

٭…٭…٭

04…02…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ تمام مقبوضہ اسلامی زمینوں کو…آزادی عطاء فرمائیں…تمام مظلوم مسلمانوں کو…عزت،حفاظت اور سرفرازی عطاء فرمائیں…تمام بے کس،بے بس مسلمانوں کو قوت اور غلبہ عطاء فرمائیں…تمام مسلمانوں کو مسلمان حکمران اور نظام قرآن نصیب فرمائیں…تمام اسیران اسلام…مرد و خواتین کو باعزت رہائی عطاء فرمائیں…تمام مجاہدین اسلام کی نصرت و اعانت فرمائیں…تمام شہداء اسلام کو مغفرت واکرام کا عالی مقام نصیب فرمائیں…اور ان کے پسماندگان کی حفاظت وکفالت فرمائیں…اللہ تعالیٰ تمام دشمنان اسلام کو ان کے برے ارادوں اور تدبیروں کے ساتھ دفن فرمائیں… اسلام کو قوت و غلبہ،شوکت و سلطنت عطاء فرمائیں…اللہ تعالیٰ تمام داعیان جھاد کو…اپنی مدد، نصرت،حفاظت،رزق اور وسعت عطاء فرمائیں…اور ان کو باعمل داعی اور قبولیت کا مقام نصیب فرمائیں…اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اپنی رحمت،نصرت،مغفرت اور ہدایت عطاء فرمائیں…اللہ تعالیٰ ’’طاغوت‘‘ کے شر سے تمام اہل اسلام کی حفاظت فرمائیں… کل بروز بدھ…خوب جم کر’’مجلس انابت‘‘برپا کریں…لشکر دعاءکے روحانی گھوڑوں کو آنسوؤں کی ایڑھ لگائیں…کل کے بعد یہ مجلس ہفتہ واری ہوگی…یعنی ہر ہفتے میں صرف ایک دن…بدھ کے دن… وقت اپنی سہولت سے طئے کرلیں…اور اس مبارک مجلس کا دائرہ خوب وسیع کر دیں…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (امتِ مسلمہ کےلیےدعاء،اور ہفتہ وار مجلس انابت کااعلان)

٭…٭…٭

05…02…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کشمیر کی اسلامی تحریک آزادی میں…قربانی دینے والوں کو…اپنی شان کے مطابق ’’جزائے خیر‘‘ عطاء فرمائیں…شہداء کشمیر…مجاہدین کشمیر…اسیران کشمیر…مجروحان کشمیر…مہاجرین کشمیر…یتیم اور بیوہ ہونے والے بچے اور بہنیں…اپنے لخت جگر قربان کرنے والی مائیں…یہی لوگ ’’کشمیر‘‘ ہیں…یہی خوش نصیب ’’کشمیر‘‘ کے وارث ہیں…یہی اہل عزیمت…کشمیر کے سر کا تاج ہیں…غیروں کے ہاتھوں میں کھیلے جانے والے…پلاسٹک کے بےجان پتلے کشمیر کو کیا جانیں؟…وہ اقتدار میں ہیں تو زبان پر مجبورا کشمیر کشمیر…جب اقتدار ختم…تو کشمیر کا نام بھی نہیں…ان کے خون یا پسینے کا ایک قطرہ…کشمیر کے لئے نہیں گرا…اللہ کے لئے عالمی برادری نامی جانور کو…ثالثی کے لئے نہ پکارو…کشمیر ایمان و جھاد سے آزاد ہوگا…اور پورے ہندوستان کے مسلمانوں کی آزادی اور برصغیر کے تمام مسلمانوں کے لئے عزت و سعادت کا ذریعہ بنے گا…ان شاءاللہ…ان شاءاللہ…یہ ہو کر رہے گا…جو ساتھ دے گا وہ دنیا وآخرت میں سرخرو ہوگا…اور جو پیٹھ پھیرے گا پچھتائے گا…مودی کاجادو ٹوٹ رہا ہے…امت شاہ موت کی طرف بڑھ رہا ہے…اجیت جیت سے محروم پیدا ہوا ہے…افضل گرو مسکرا رہا ہے…  غازی بابا قہقہہ لگا رہا ہے…طلحہ رشید اونچی جگہ ہاتھ پھیلائے بیٹھا ہے…عثمان و عمر کی زندہ آنکھوں میں فتح کا خمار مچل رہا ہے…سلام اے شہداء اسلام…سلام اے اھل کشمیر…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (اہل کشمیروشہداءکشمیر)

٭…٭…٭

6-2-2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کی عبادت…صرف اللہ تعالیٰ کی رضاء کے لئے ہو…نہ صحت کے لئے…نہ شفاء کے لئے…نہ سکون کے لئے…نہ مزے کے لئے…بس یہ نکتہ مضبوطی سے دل میں بٹھا لیں…دوبارہ سن لیں کہ…اللہ تعالیٰ کی عبادت…صرف اللہ تعالیٰ کی رضاء کے لئے ہو…ان کا حکم پورا کرنے کے لئے ہو…خود کو ان کا بندہ اور غلام سمجھ کر ہو…یہ سچ ہے…ہر عبادت میں سکون بھی ہے…مزا بھی ہے…صحت بھی ہے… شفاء بھی ہے…راحت بھی ہے اور غناء بھی ہے…مگر ہماری نیت ان چیزوں کی نہیں ہونی چاہیے…اگر ان چیزوں کی نیت ہوئی تو پھر عبادت…عبادت نہیں رہتی…ہم عبادت سے اپنے مالک کو خوش کریں…وہ راضی اور خوش ہوں گے تو سارے معاملات درست ہو جائیں گے…آگے آخرت کی زندگی ہمیشہ کی ہے…ہم نے اپنی ہر عبادت کو…صرف دنیا کے سر درد ٹھیک کرانے میں بھگتادیا تو…آخرت میں اپنے ساتھ کیا لے جائیں گے؟…اگر کسی جگہ پانچ سو سال رہنا ہو توکتنے سامان کی ضرورت پڑتی ہے؟ آخرت تو پانچ ارب سال سے بھی بڑی ہے…ہمیشہ ہمیشہ کی ہے…’’اللہ تعالیٰ‘‘ ہمیں بےوقوف ڈاکٹروں طبیبوں کے شر سے بچائیں…وہ روزے، نماز اور لمبے سجدوں کے طبی فوائد بتا بتا کر…مسلمانوں کے ’’اخلاص‘‘ کا جنازہ نکال رہے ہیں…ہماری زندگی کا تھوڑا سا ٹائم رہ گیا ہے…ہم اصل کام کر لیں…یعنی اللہ تعالیٰ کو راضی کرلیں…آخرت بنا لیں…علاج، شفاء چاہیے تو…حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے سمجھا دیا ہے…حجامہ لگاؤ…کلونجی کھاؤ…شہد استعمال کرو…باقی رہا لمبا سجدہ تو وہ صرف محبوب حقیقی کی رضاء کے لئے ہو…کمر کے مہروں کے لئے نہیں…مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (اللہ تعلیٰ کی عبادت،صرف اللہ تعلیٰ کی رضاءکےلیےہو،مقابلہ حسن کی یاددیانی)

٭…٭…٭

11…02…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کی بےشمار ’’صلوات‘‘ حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم پر…اللهم صل على محمد النبي الامي وعلى آل محمد…1 حضرت کا عظیم احسان…امت ’’حجامہ‘‘ کی ترغیب فرمائی… کمال کا علاج ہے…بے شک کمال کا…حجازی تاریخ آج سترہ ہے…پاکستانی کل سترہ…’’حجامہ‘‘ کا خوب فیض اٹھائیں…اور صلوۃ وسلام میں گم ہو جائیں…2حضرت کا عظیم احسان…کلونجی کی طرف رہنمائی فرمائی…ہم غلاموں کے لئے تو بس ان کا فرمان ہی کافی…اب دنیا بھر کے معالجین کلونجی کے عجیب فوائد گنوا رہے ہیں…وہ کہتے ہیں کہ…یہ سردی کے امراض کا حتمی علاج ہے…بلغمی امراض کی جڑ اس سے کٹ جاتی ہے…گردوں کے امراض کا کافی شافی علاج ہے…جوڑوں کے درد اور شوگر کا اس سے خاتمہ ہوجاتا ہے…کلونجی کا استعمال کینسر کو روکتا ھے…مردانہ اور زنانہ مخصوص کمزوریوں کے لئے ٹانک ہے…خون بڑھانے اور موٹاپا کم کرنے کا ذریعہ ہے…سر درد ٹھیک کرتا ہے…معدے کی اصلاح کرتا ہے…وغیرہ وغیرہ…پھر عرض کرتا ہوں کہ…ہمارے لئے تو ان کا فرمانا ہی کافی ہے…اور انہوں نے فرما دیا ہے کہ…کلونجی میں موت کے سوا ہر بیماری سے شفاء ہے…اب سوال یہ ہے کہ موت کا علاج کیا ھے…جواب یہ ہیکہ…موت کا علاج…شھادت ہے…بل احیاء…بل احیاء…بل احیاء…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (درود،آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کےہم پر’’دو‘‘احسان،کلونجی کےبےشمارفوائد)

٭…٭…٭

13-2-2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہر چیز پر ’’قادر‘‘ ہیں…اللہ تعالیٰ سے ’’محبت‘‘ اللہ تعالیٰ سے ’’حسن ظن‘‘…وہ ’’رحیم‘‘ ہیں…’’رحمن‘‘ ہیں…’’کریم‘‘ ہیں،’’حنان‘‘ ہیں…محبت ہی محبت…یا اللہ، یا اللہ…رحمت ہی رحمت…یا اللہ، یا اللہ…ہم میں سے کئی افراد خود ہی فیصلہ کر لیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سے ناراض ہیں…اور پھر اللہ تعالیٰ سے دور ہوتے چلے جاتے ہیں…آپ کو کس نے بتا دیا کہ…وہ ’’ناراض‘‘ہیں؟…ارے انکی رحمت ان کے غضب سے آگے ہے…وہ ’’عفو‘‘ معاف فرمانے والے ہیں…ذرا پکار کر تو دیکھو…وہ ہم سے ہماری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہیں…ذرا دل جھکا کر تو دیکھو…ساری مخلوق کو وہی کھلاتے پلاتے ہیں…کوئی چیز کم ہی نہیں پڑتی…لوگ روزانہ اربوں مچھلیاں، جانور اور پھل کھا جاتے ہیں…وہ رزاق ہیں…رازق ہیں اور ’’وھاب‘‘ ہیں…ذرا سلیقے سے مانگ کر تو دیکھو…وہ کریم ہیں…نااہل کو اہل بنا دیتے ہیں اور پھر نعمتوں کی بارش فرما دیتے ہیں…اور اندھیروں میں بھٹکے انسان کو…نور ہی نور میں چمکا دیتے ہیں…ذرا یاری لگا کر تو دیکھو…اللہ تعالیٰ ایمان والوں کے یار ہیں…ان کو اندھیروں سے نکال کر نور میں لے آتے ہیں…اور یہ نور ان کے ساتھ چلتا ہے…وہ سنتے ہیں، قبول فرماتے ہیں، پکار کا جواب دیتے ھیں…ذرا محبت، وفاداری اور اخلاص سے آواز دے کر تو دیکھو…یااللہ، یااللہ، یااللہ…مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (اللہ تعلیٰ ہرچیزپرقادرہیں،اس کی رحمت اس کےغضب سےاگےہے،مقبلہ حسن کی یاددہانی)

٭…٭…٭

 

کھانے کے بعد حمد

14-2-2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کے ’’شکر گزار‘‘ بندے…ہر وقت اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی نعمتیں محسوس کرتے ہیں…اور ’’تشکر‘‘ میں ڈوبے رہتے ہیں…ایک صاحب کو دیکھا…ان کے سامنے روٹی رکھی گئی تو…سر اوپر اٹھا کر شکر ادا کیا اور روٹی کو چوم لیا…زیادہ ’’چوماچاٹی‘‘اچھی عادت نہیں ہے…مگر کسی کسی موقع پر…یہ بھی درجات پانے والا عمل ہے…یہ واقعہ سن کر…اب روٹی چومنے کا عمل شروع نہ ہو جائے…مقصد یہ ہے کہ…نعمت کا اور احسان کا احساس ہو اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا ہو…حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جیسے ہی کھانا آتا فورا رغبت کے ساتھ تناول فرمانا شروع کر دیتے…وہاں تو نعوذباللہ بے صبری، حرص یا خواہش نفس کا شائبہ تک نہیں تھا…بس اللہ تعالیٰ کی نعمت پرشکرگزاری اور احسان مندی کا جذبہ تھا کہ…اللہ تعالیٰ اتنے عظیم،اتنے عظیم…پھر بھی اپنے ہر بندے کا خیال…اور اس کے رزق کا انتظام…اگر لوگ ہرنعمت پر یہ سوچیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہدیہ آیا ہے تو…کبھی رزق ضائع نہ کریں…کبھی ناقدری نہ کریں…بلکہ بھوکے غلاموں کی طرح شوق اور حاجت مندی سے کھائیں اور لقمے لقمے پر…ان کا دل شکر اداکرتا رہے…کھانے کے بعد حمد و شکر کی دعاء کبھی نہ بھولا کریں…یہ دعاء مغفرت کے بڑے اسباب میں سے ایک ہے…الحمد لله الذی اطعمنی هذا ورزقنيه من غير حول منی ولاقوۃ…یااللہ مکتوب کے ذریعے ’’اہل محبت‘‘سے رابطے کی نعمت پر آپکا شکر…یااللہ شکر…الحمدللہ…یااللہ شکر الحمدللہ…یااللہ شکر الحمدللہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (اللہ تعالیٰ کےبندےہروقت اس کی نعمتوں کےشکرمیں ڈوبےرہتےہیں)

٭…٭…٭

15…02…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کے محبوب نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا…اللہ تعالیٰ اپنے بندے سے اس بات پر راضی ہوتے ہیں کہ جب وہ کچھ کھائے تو اس پر اللہ تعالیٰ کی حمد کرے…اور جب کچھ پئے تو اس پر اللہ تعالیٰ کی حمد کرے (صحیح مسلم)…یعنی کھانے پینے پر شکر ادا کرنا وہ عمل ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضاء کا ذریعہ بنتا ہے…سبحان اللہ…کھلاتے بھی وہ خود ہیں، پلاتے بھی وہ خود ہیں…اور اس پر اگر ہم ان کی حمد بجا لائیں…الحمدللہ پڑھیں اور شکر کریں تو سب سے قیمتی چیز انعام میں عطاء فرماتے ہیں یعنی اپنی رضاء…حضرت آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا…جو شخص کھانا کھائے اور پھر یہ دعاء پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے پچھلے تمام گناہ معاف فرما دیتے ہیں…الحمدللہ الذی اطعمنی ھذا ورزقنیہ من غیر حول منی ولا قوہ(ابوداؤد)…ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لئے ہیں جنہوں نے ہمیں یہ کھلایا اور ہماری طاقت و قوت کے بغیر ہمیں یہ عطاء فرمایا…یہ بڑی ہی قیمتی دعاء ہے…کھانا بھی اور مغفرت بھی…اور کیا چاہیے؟…ابوداؤد اور ترمذی کی ایک اور روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے کی یہ دعاء تلقین فرمائی…اللهم بارك لنا واطعمنا خيرا منه…یا اللہ اس میں ہمارے لئے برکت عطاء فرمائیے اور ہمیں اس سے بھی بہتر کھلائیے…یہ دعاء جس کو نصیب ہو جائے، اس کے رزق کی برکت کا کیا پوچھنا…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (کھاناکھانےکےبعدکی دعاء،جس سےمغفرت وبرکت ملتی ہے)

٭…٭…٭

16…02…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہمیں’’علم نافع‘‘عطاء فرمائیں…اور ہمارے’’علم‘‘میں اضافہ اور برکت نصیب فرمائیں…رب زدنی علما…’’مفید علم‘‘ہر عمل کی شان بڑھا دیتا ہے اور اس کے وزن میں اضافہ کر دیتا ہے…ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے ’’علم‘‘ کی دعاء کیا کریں…اللهم اني اسالك علما نافعا ورزقا طيبا وعملا متقبلا…کئی حضرات سوچ رہے ہوں گے کہ ہم نے تو کھانے کے بعد کی یہ دعاءسنی ہوئی ہے…الحمد لله الذي اطعمنا وسقانا وجعلنا من المسلمين…یا…وجعلنا مسلمین…یہ دعاء بھی مسنون ہے،مبارک ہے…دراصل کھانے کے بعد کئی دعائیں مروی ہیں… اگلے مکتوب میں کوشش ہوگی کہ…مستند ترین دعاء اور کچھ دیگر مسنون دعائیں حوالہ کے ساتھ آجائیں…حضرت آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں تو…جنت کے پھل ہیں…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (علم نافع کی دعاء)

٭…٭…٭

17…02…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کا عظیم احسان کہ…بھوک کے وقت کھانا مل جائے…لیکن ہم میں سے کئی افراد کو…اس نعمت کی اہمیت کا احساس تک نہیں ہوتا…حالانکہ اللہ تعالیٰ نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک خاندان ’’قریش‘‘ پر…اپنی اس نعمت کا خاص طور سے تذکرہ فرمایا ہے…الذي اطعمهم من جوع…قریش پر لازم ہے کہ وہ بیت اللہ شریف کے رب کی عبادت کریں جس نے انہیں بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن عطاء فرمایا…صحیح بخاری شریف میں…کھانے کے بعد کی جو دعاء آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے وہ یہ ہے…الحمدلله حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه غير مكفي ولا مودع ولا مستغن عنه ربنا…ترجمہ: تمام تعریف اللہ تعالیٰ کے لئے ہے…بہت زیادہ تعریف، پاکیزہ تعریف، بابرکت تعریف، اس حال میں کہ اللہ تعالیٰ کسی کے محتاج نہیں…اور نہ ان کو چھوڑا جا سکتا ہے اور نہ ان سے کوئی مستغنی (بے حاجت، بے پرواہ) ہو سکتا ہے اے ہمارے رب…جبکہ ابوداؤد اور ترمذی میں کھانے کے بعد یہ دعاء مروی ہے…الحمد لله الذي اطعمنا وسقانا وجعلنا المسلمين…تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا اورہمیں مسلمان بنایا…تقریبا تمام روایات میں ’’وجعلنا مسلمین‘‘ کے الفاظ ہیں…وجعلنا من المسلمین کے نہیں…واللہ اعلم بالصواب…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (کھاناکھانےکےبعدحمد اور مستندادعیہ)

٭…٭…٭

1441حج مکتوبات

20…02…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ اگر کسی مسلمان کو…شہادت…عطاء فرما دیں تو…اسے اور کیا چاہیے؟…زندگی، زندگی، زندگی…بھر پور زندگی…محترم میاں سید بخت باچہ…اور حافظ سید واجد باچہ…اللہ تعالیٰ کو سجدے کرکے نکلے تو ’’ملاقات‘‘کا پیغام آ گیا…سجدے قبول ہوگئے…سعادتیں پکی ہو گئیں…ان دونوں حضرات کے حالات سن کر…دل پر جدائی کے غم کا حملہ تو ہوتا ہے…انا لله وانا اليه راجعون…اللهم اجرنا في مصيبتنا واخلف لنا خيرا منها…اللہ تعالیٰ ان کو شہادت، مغفرت، اکرام اور قبولیت کا خصوصی مقام عطاء فرمائے…دنیا کتنی ویران ویران جگہ ہے…حیرت ہے کہ ہم اسی کو آباد کرنے کی فکر میں ضائع ہوجاتے ہیں…اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے کام کا بنائے بامقصد زندگی عطاء فرمائے…1441ھ کے حج مبارک کے داخلوں کا اعلان ہوچکا ہے…شوق کے قافلے…عشق کا سفر…محبوب کے گھر کی حاضری…بس صرف اللہ تعالیٰ سے مدد مانگیں…قرضہ نہ اٹھائیں…کچھ بیچنے لائق موجود ہو تو دیر نہ لگائیں…ایک کا ایک لاکھ بنائیں…کسی سے سؤال نہ کریں…سچے عاشق کے لئے یہ حرام ہے…کسی سے توقع نہ رکھیں…جن کے گھر جانا ہے…بس پورا دھیان انہیں کی طرف…ساری توجہ انہیں کی طرف…سؤال بھی صرف ان سے…التجاء بھی صرف ان سے…اور روز کم از کم چار سجدے…یعنی دو رکعت…پھر شوق بھری پرنم دعاء…ان باتوں کا پکا خیال رکھا تو حج ضرور نصیب ہوگا ان شاءاللہ…یا اس سے بھی کوئی بڑی نعمت مل جائے گی…ان شاءاللہ…مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (تعزیت سید بخت باچہ،1441ھ کےحجاج کونصائح،مقابلہ حسن کی یاددہانی)

٭…٭…٭

21…02…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کے گھر…کعبہ شریف کی عظمت دیکھیں…جو ایمان والا…اس کے قریب پہنچ جائے…اسکی عمر بڑھ جاتی ہے…جبکہ دنیا کے بادشاہوں کے…محلات کے قریب ہونے والوں کی عمر بہت کم ہو جاتی ہے…تاریخ پڑھ لیں…موجودہ زمانے کے حالات دیکھ لیں…صدر، وزیراعظم…اور بادشاہوں کے محلات کے جو جتنا قریب ہوتا ہے…اسی قدر اس کی پریشانیاں بڑھ جاتی ہیں…کوئی جلد مارا جاتا ہے تو کوئی ذلت میں جا گرتا ہے…چند دن کا عیش اور پھر رسوائی…مگر زمین پر…اللہ تعالی کا گھر بھی ہے…اس کی زیارت اورحاضری کا ارادہ کرنے سے ہی برکات کا نزول شروع ہو جاتا ہے…اور جو اس کے قریب پہنچ جاتا ہے…اسکی عمر بڑھ جاتی ہے…دراصل اللہ تعالی نے ہمیں عمر اس لئے دی ہے کہ…ہم اسمیں ایمان کے ساتھ ایسے اعمال کریں…جن کی بدولت ہمیں آخرت کی ہمیشہ والی زندگی میں کامیابی مل جائے…مختصر سی عمر…اور اتنی بڑی تیاری؟…مگر اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو…عمر بڑھانے کے کئی طریقے اور مواقع عطاء فرما دیئے ہیں…انمیں سے ایک کعبہ شریف کی حاضری بھی ہے…ہم وھاں پہنچ گئے تو اب ایک نماز ایک لاکھ نمازوں کے برابر ہوگئ…اب حساب لگائیں کہ عمر کتنی بڑھ گئی…آجکل اسلامی فرائض سے مسلمانوں کو روکنے کی بھرپور کوشش ہے…ہر ایمان والا اسوقت فریضہ حج کی آواز لگائے…دعوت دے…کعبہ شریف بہت اونچا ہے…اس کے ساتھ جڑی ہوئی ہر محنت بھی…بہت اونچا مقام پا جاتی ہے…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (فریضہ حج کی دعوت،کعبہ کی زیارت سےعمربڑھ جاتی ہے)

٭…٭…٭

22…02…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنا فضل…اور اپنی رضاء نصیب فرمائیں…کل عرض کیا تھا کہ…مسلمانوں کو ’’اسلامی فرائض‘‘ سے روکنے کی کوششیں زوروں پر ہیں…آپ کہیں گے کہ حج سے تو کوئی کسی کو نہیں روکتا؟ ہر مسلمان کے دل میں حج کا شوق ہوتا ہے…اللہ کرے ایسا ہو…مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے…معاشی ترقی کے لئے ہر سال کتنے مسلمان کفریہ ممالک کا رخ کرتے ہیں؟ کتنے مسلمان یورپ کے ویزے کے لیے اپنے گھر، پلاٹ اور جانور بیچتے ہیں؟…مالدار مسلمان اپنے علاج کےلیے غیر ملکی دوروں پر کتنا سرمایہ برباد کرتے ہیں؟…صحافی، شاعر اور دانشور ہر سال کتنے ملکوں میں جاتے ہیں؟…غیر شرعی رسومات پر کتنا مال مسلمان خرچ کرتے ہیں؟…کیا اللہ تعالیٰ کے فریضے…حج کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے؟ لاکھوں مسلمانوں پر حج فرض ہے…مگر انہیں رسومات پر خرچ کرنے سے فرصت نہیں…چند سال سے الحمدللہ ہم نے آواز لگانا شروع کی تو…ایسے ایسے افراد بھی حج پر گئے…جنہوں نے اس سے پہلے اس بارے میں سوچا تک نہیں تھا…اور قربانی کے ایسے مناظر سامنے آئے کہ بیوی نے زیورات خاوند کے قدموں میں ڈال دیئے کہ…یہ آپ کو ہدیہ ہیں آپ حج کا فرض ادا کر آئیں…آج جو مسلمانوں کے دلوں اور گھروں میں یہودیت اور نصرانیت گھس گئی ہے…اس کا علاج یہ ہے کہ مسلمانوں کو…کعبہ شریف کا حسن اور مدینہ مدینہ کی کشش میں لایا جائے…اور ان کے دل کا قبلہ بھی…درست کیا جائے…حج کے داخلے 24 فروری سے شروع ہو رہے ہیں…ہم کمزور ناتواں…اپنی استطاعت کے مطابق آواز لگا دیں…اور مسلمانوں کو…ان کی زندگی کے ایک اہم فرض کی طرف دعوت دیں…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(حج کی دعوت)

٭…٭…٭

23…02…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کے فرائض…ایک مسلمان کو اپنی جان سے زیادہ…عزیز ہونے چاہییں…نماز ہو یا زکوۃ…روزہ ہو یا حج اور جھاد…ہم خود بھی…ان فرائض سے والہانہ محبت رکھیں…اور ہمیشہ دوسرے مسلمانوں کو بھی…ان کی دعوت دیتے رہیں…نماز کا حال آپ دیکھ لیں…اللہ، اللہ، استغفراللہ…بہت کم مسلمان نماز ادا کرتے ہیں…اور اب انمیں سے بھی…کئی مسجد آکر بھی سجدے سے محروم رہتے ہیں…ڈاکٹروں نے کرسیاں اور بینچ رکھوا دئیے ہیں…اسلاف میں سے کسی کا فرمان ہے کہ…جو شخص اپنے دوسرے کام کھڑے ہوکر کرتا ہے وہ بیٹھ کر فرض نماز ادا نہیں کر سکتا…یہاں تو اچھے خاصے چلتے ہوئے آتے ہیں…اور پھر کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں…انمیں سے کتنوں کی کمر ٹھیک ہوگی؟…بعض اوقات تو انکی حالت دیکھ کر غم سے رونا آجاتا ہے کہ…ایک معمولی سے ڈاکٹر کے کہنے پر…انہوں نے خود کو سجدے سے محروم کرلیا…اور مساجد کی شکل بھی نعوذباللہ مشنری چرچوں جیسی کرنے لگ گئے…فریضہ جہاد کے ساتھ تو مسلمانوں کا ظلم حد سے زیادہ ہے جبکہ حج کے ساتھ بھی…طرح طرح کی بےوفائیاں ہیں…اے مسلمانو! اے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے امتیو…سچے مسلمان بنو…کلمہ طیبہ سے دل جوڑو اور اللہ تعالیٰ کے فرائض کو پورا کرو…زندگی گزرتی جارہی ہے…معلوم نہیں اگلے سال کا حج پائیں گے یا نہیں؟…جو جا سکتے ہوں شیطان کو دھکا دیکر…اپنے رب کے حرم میں پہنچیں…اور عذاب کو اپنے اوپر حرام کر لیں… عنقریب حج داخلے شروع ہونے والے ہیں…بسم اللہ، اللہ اکبر…

والسلام

خادم

لاالٰه الاالّٰله محمد رسول اللّٰه

(اسلامی فرائض کی دعوت)

٭…٭…٭

24…02…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو…اپنا ’’قرب‘‘ نصیب فرمائیں…اللہ تعالیٰ کا قرب…چھوٹے منہ سے اتنی بڑی چیز مانگ لی…ہاں ان کی رحمت کو دیکھ کر…ان کی محبت کو دیکھ کر…ان کے کرم کو دیکھ کر…ان کے ’’حلم‘‘ کو دیکھ کر…ان کی ”عطاء“ کو دیکھ کر…ان کی پردہ پوشی کو دیکھ کر…ان کی عظمت کو دیکھ کر…ان کی معافی کو دیکھ کر…ان کے خزانوں کی وسعت کو مان کر…اتنی بڑی دعاء کی ہمت ہوگئی…اللهم اجعل لى عندك قربة…اللهم اجعل لى عندك وليجة واجعل لى عندك زلفى وحسن ماب……کبھی موقع ملا تو…اس دعاء کی تفصیل عرض کی جائے گی ان شاء اللہ…آج تو قریب ہونے کی بات چل رہی ہے…بس چند دن تک ہم نے اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہونا ہے…اگر اس سے پہلے ”قرب“ کی نعمت مل جائے تو پھر…یہ ملاقات بڑے ٹھاٹھ والی ہوتی ہے…اللہ تعالیٰ کے قرب کو پانے کا اہم ترین ذریعہ…اللہ تعالیٰ کے فرائض ہیں…جو پانچ فرائض میں جتنا پکا وہ اللہ تعالیٰ کے اتنا قریب…اور قرآن مجید بھی قرب کا ذریعہ ہے…اور قربانی تو ہے ہی قرب کے لئے…خصوصا اپنی جان کی قربانی…مال کی قربانی…اور حج اور عید کی قربانی…اللہ تعالیٰ کے قرب کا ایک بڑا موسم…حج بیت اللہ کا ہے…حج کے دنوں میں…زمین بھی آسمان سے اوپر ہو جاتی ہے……مسلمانو! حج کر لو…اپنے محبوب کے گھر کے چکر کاٹ لو…عظیم رب کے گھر کی پناہ میں آجاؤ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(اسلامی فرائض اللہ تعلی کےقرب کاذریعہ ہیں،دعوت حج)

٭…٭…٭

25…02…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کے تالے کھولیں…قرآن مجید نے بتایا ہے کہ دلوں پر تالے لگ جاتے ہیں…اللہ تعالیٰ کی پناہ…دلوں کے تالے کھولنے کا بہترین طریقہ…ذکر اللہ ہے…اللہ،اللہ،اللہ…اور دین کے لئے جان، مال، خواہش، وقت اور نفس کی قربانی…اللہ،اللہ،اللہ…ہمیں ہمیشہ دعاء کرنی چاہیے کہ…اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کے تالے کھول دیں…دل کے تالے طرح طرح کے ہیں…اور ہر تالے کی بربادی، نقصان اور ویرانی الگ طرح کی ہے…تفصیلی اور دردناک موضوع ہے مکتوب میں جگہ نہیں…اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں اپنے فضل سے…ہمارے زندہ جاوید شہداء کی برکت سے”مجلس انابت“ نصیب فرمائی…اگرچہ بہت کم افراد نے اس نعمت کی ”قدر“ کی…مگر جنہوں نے کی ان کی زندگی میں بڑی مثبت تبدیلیاں آئیں…ہماری تو نعوذ باللہ ایسی حالت ہو چکی ہے کہ…کسی وظیفے کے اول آخر سات بار درود شریف بھی ہمیں بوجھ لگتا ہے…حالانکہ درود شریف میں ہمارے لئے نفع ہی نفع ہےاور مٹھاس ہی مٹھاس ہے…اسی طرح شیطان ”مجلس انابت“ جیسی جامع، روح افزاء اور پرکشش مجلس کو بھی…بوجھ بنا دیتا ہے…حالانکہ یہ دل کی غذا ہے…یہ روح کی تازگی ہے…یہ روحانیت کا شربت ہے…یہ قوت کا خزانہ ہے…ہمیں تو اس مجلس کا شدت سے انتظار اور محبت سے اہتمام کرنا چاہیے…کل بدھ کا دن ہے…اس بار اللہ کرے تالے ٹوٹ جائیں…دل آزادہوجائے…رب اشرح لی صدری ويسر لی امری…آج مغرب سے یکم رجب کا چاند ہوگا…معمولات یاد رہیں…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(مجلس انابت و چاندرات کےمعمولات کی یاددہانی)

٭…٭…٭

 

26…02…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ رجب اور شعبان کو ہمارے لئے ”مبارک“ فرمائیں…اور ہمیں ایمان، احتساب اور مغفرت والا ”رمضان المبارک“ نصیب فرمائیں…اللهم بارك لنا فی رجب وشعبان وبلغنا رمضان…1الحمدللہ رجب کا مہینہ شروع ہوچکا ہے…یہ حرمت والے چار مہینوں میں سے ایک ہے…اللھم حرم وجوھنا علی النار…2الحمدللہ ”حج شریف“ کے داخلے شروع ہو چکے ہیں…جن جن کا ارادہ ہے…جن کی ”طلب صادق“ ہے اللہ تعالی ان سب کے لئے بہت آسانی اور نصرت فرمائیں…3ہر مسلمان اپنی گفتگو میں…مقدس کلمات…استعمال کرتے وقت احتیاط اور ادب کی مستقل عادت بنائے…مثلا الحمدللہ…ماشاءاللہ…ان شاءاللہ…سبحان اللہ…ان کلمات کو جھوٹ، مذاق، مزاح اور تمسخر والی باتوں میں ہرگز استعمال نہ کیا جائے…4ہر مسلمان قسم کھانے میں بہت احتیاط کرے…اول تو سخت ضرورت کے بغیر قسم نہ کھائے…بیانات وغیرہ میں بھی…قسم کا استعمال بہت کم کریں…اگر کبھی کھائیں تو پھر…اللہ تعالی کے نام کی پوری لاج اور تعظیم ملحوظ رکھیں…قسم ضرور پوری کریں…غلط چیز کی کھالی ہے تو توڑ کر کفارہ دیں اور دل سے استغفار کریں…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(رجب،حج،طرزِگفتگواورقسم کےمتعلق)

٭…٭…٭

 

کرونا مکتوب

27…02…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ سے رحمت و نصرت کی دعاء ہے…1ہندوستان میں تین دن سے ”مسلم کش“ فسادات جاری ہیں…سرکاری سرپرستی میں مسلمانوں کو شہید کیا جارہا ہے…ان کی مساجد اور املاک پر حملے ہو رہے ہیں…مودی شیطان، امت اور ڈووال ”دلی“ میں اپنی شکست کا بدلہ لے رہے ہیں…اللہ تعالیٰ ہندوستان کے مسلمانوں کو غیرتمند قیادت عطاء فرمائیں…یہ سب مسلمان فاتحین کی اولاد ہیں…کھڑے ہوگئے تو…نقشہ ہی بدل ڈالیں گے…ہندوستان ان کا اپنا وطن ہے…ہندوستان کو ہندوستان اس لئے نہیں کہتے کہ…وہاں ہندو رہتے ہیں…یہ نام عربوں نے قبل مسیح رکھا تھا…ہندو تو کوئی مذہب نہیں…شرک نام ہے جہالت کا…اور جہالت کی کوئی جڑ نہیں ہوتی…وہ خودرو ہوتی ہے…ہمارے دل ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ ہیں…کشمیر سے دلی تک جو خون بہہ رہا ہے وہ ہمارا ہے…ہم اللہ تعالیٰ سے قول و عمل میں رہنمائی، توفیق اور نصرت مانگتے ہیں…2کرونا وائرس پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے…اس مسنون دعاء کا اہتمام رہے…اللّٰهم انی اعوذ بك من الجذام والبرص والجنون وسیئ الاسقام…عجیب پر تأثیر دعاء ہے…اور الحمدللہ معوذتین جیسی طاقت مسلمانوں کے پاس موجودہے، کاش مسلمان ان دو سورتوں کی حقیقت اور طاقت کو سمجھیں…سورہ فاتحہ، آیۃ الکرسی اور معوذتین کے ہوتے ہوئے معلوم نہیں…لوگ کیوں عاملوں کے پاس جاتے ہیں…مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(ہندوستان کےمسلمان،کروناوائرس کی ادعیہ، اورمقابلہ حسن کےمتعلق)

٭…٭…٭

 

28…02…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ سے معافی اور عافیت کا سؤال ہے…اللّٰهم انی اسالك العفو والعافيه فی الدنيا والآخره…1حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک صحابی سے ارشاد فرمایا: قل ھو اللہ احد اور معوذتین ’’صبح شام تین تین بار‘‘ پڑھا کرو یہ تمہارے لیے ہر چیز سے کافی ہو جائیں گے(ترمذی)…2حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں میں سے ایک یہ بھی ہے…اللّٰهم اني اعوذبك من زوال نعمتك وتحول عافيتك وفجأۃ نقمتك وجميع سخطك (مسلم)…یا اللہ آپ کی پناہ چاہتا ہوں آپ کی نعمتوں کے زائل ہونے سے…اور عافیت کے منہ موڑنے سے اور آپ کی اچانک پکڑ سے اور آپ کی ہر ناراضی سے…(بڑی اہم دعاء ہے)…3آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعاء بھی سکھائی ہے…اللّٰهم انی اعوذ بك من البرص والجنون والجذام ومن سئي الاسقام (ابو داود)…یا اللہ آپ کی پناہ پکڑتا ہوں برص سے، پاگل پن سے، کوڑھ سے اور ہر گندی بیماری سے…4درود شریف کی کثرت ہر روحانی جسمانی وباء اور بلاء کا بہترین علاج ہے…5سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم میں شفاء اور رزق کا خزانہ ہے…رب تعالیٰ کو محبوب اور میزان میں بھاری…اجنبی قسم کے وظیفے کرنے کی بجائے اس طاقتور عمل کو اپنائیں جو مسنون ہیں…کرونا سے نہ ڈریں…ہم سب اللہ تعالیٰ سے جڑے رہیں…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(ہرروحانی وجسمانی وباءاوربلاء(کرونا)کےلیےبہترین روحانی(طاقتوراعمال) علاج)

٭…٭…٭

افغان امریکہ معاہدہ مکتوبات

29…02…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کی ”نصرت“ سے کون مایوس ہوتا ہے؟… فرمایا کہ صرف کافر… آج کی تاریخ یاد رکھنے کے لائق ہے… 4 رجب 1441ھ… 29 فروری 2020ء ہفتے کا دن… حضرت امیر المؤمنین ملا محمد عمر صاحب… رحمہ اللہ تعالٰی کو مبارک… ان کی قبر پر… ان کی روح پر اللہ تعالیٰ کی بےشمار رحمتیں برسیں… شہداء کرام کو مبارک… مجاہدین اور غازیوں کو مبارک… ملا عبدالغنی برادر… مدظلہ العالی کو مبارک… حضرت شیخ حقانی… رحمہ اللہ تعالٰی کے حقانی فرزند کو مبارک… شیخ الحدیث امیرالمؤمنین ملا ہیبت اللہ کو مبارک… بگرام کی پرانی قیدی عافیہ بہن کو مبارک… دشت لیلی کی خاک میں پوشیدہ… حسین جوانیوں کو مبارک… پل چرخی کی آہنی سلاخوں کے پیچھے سسکتی ہستیوں کو مبارک… کہاں وہ دن تھا کہ… امریکا افغانستان میں بپھرے ہوئے بھیڑئیے کی طرح کودا تھا… خون ہی خون… آگ ہی آگ… اور ہر طرف مایوسی اور ناامیدی پھیلاتی مکروہ آوازیں… اور کہاں آج کا دن کہ… قطر، دوحہ میں… ایمان سرفراز ہے… جہاد سربلند ہے… امیدیں مسکرا رہی ہیں… داڑھیاں چمک رہی ہیں… عمامے مہک رہے ہیں… کفر سرنگوں ہے… نفاق بغلیں جھانک رہا ہے… بھیڑئیے کی دم کٹ چکی ہے… کتے کے دانت ٹوٹ رہے ہیں… پیارے عظیم آقا حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو مبارک… صد مبارک… الحمدللہ… الحمدللہ… الحمدللہ… اے اہل کشمیر… تمہارا دن بھی آنے والا ہے… ان شاءاللہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(قطر میں افغان امریکہ معاہدہ،پیارے عظیم آقا حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو مبارک)

 

 

 

 

 

(3)

ماہ مارچ

01-3-2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کی ہر دن نئی شان ہے…کل یوم ھو فی شأن…بی بی سی لندن کی یہ خبر خود بی بی سی کے الفاظ میں ملاحظہ فرمائیں:-

‘‘قطر کے شہر دوحہ میں سفید شلوار قمیض میں ملبوس، سر پر پگڑیاں پہنے اور کاندھوں پر چادر رکھے طالبان رہنما ہر کسی کے مرکزِ نگاہ تھے جبکہ وہاں موجود بین الاقوامی میڈیا کے نمائندگان کے لیے کسی بھی طالبان رہنما سے بات کرنا ہی بڑی خبر تھی۔ اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر امن معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد مرکزی ہال سے باہر نکلے تو صحافی ان پر ایسے ٹوٹ پڑے کہ ملا بردار کے ساتھیوں کو دخل انداز ہونا پڑا۔ ملا برادر جب صحافیوں کے گروہ میں پھنس گئے تو ہر جانب سے مختلف زبانوں میں سوالات کیے جا رہے تھے، کوئی انگریزی میں تو کوئی پشتو، دری اور فارسی میں سوال داغ رہا تھا۔ کم گو ملا برادر دھیمی آواز میں جواب دیتے بھی رہے مگر صحافیوں کے شور کے باعث ان کی آواز سننا مشکل تھا۔ اس کے برعکس جب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو مرکزی ہال سے باہر آئے تھے تو فوٹو گرافرز نے ان کی تصاویر ضرور لیں تھیں مگر رپورٹرز ان کی جانب ایسے نہیں لپکے تھے جیسے ملا برادر کی جانب’’…(الحمد للّہ رب العالمین)

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(امریکہ وطالبان امن معاہدہ)

٭…٭…٭

’’جزاک اللہ خیرا‘‘احسان کا بدلہ

02…03…2020

مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطاء فرمائیں…جزاکم اللہ خیرا…1 رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے…(ترجمہ)اگر کوئی تمہارے ساتھ بھلائی کرے تو تم اسے اس کا بدلہ دو…اگر تم بدلہ دینے کی استطاعت نہ پاؤ تو اس کے لئے دعاء کرتے رہو یہاں تک کہ تمہیں محسوس ہو کہ تم نے اسے بدلہ دے دیا ہے(ابو داؤد)…2رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا (ترجمہ)اگر کسی کے ساتھ کوئی بھلائی کرے اور وہ بھلائی کرنے والے سے کہے ”جزاک اللہ خیرا“ تو اس نے پورا شکریہ ادا کر دیا… (ترمذی)…3حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں…اگر تمہیں معلوم ہو جائے کہ اپنے بھائی کو ”جزاک اللہ خیرا“ کہنے سے تمہیں کیا ملتا ہے تو پھر تم کثرت سے ایک دوسرے کو ”جزاک اللہ خیرا“ کہنے لگو… (مصنف ابن شیبہ)…احسان شناسی، شکرگزاری…اللہ تعالیٰ کو پسند ہے…کسی کے احسان کو ماننا…اس کے احسان کی قدر کرنا…یہ وہ صفت ہے جو انسان کو پھر اللہ تعالیٰ کا بھی شکر گزار بنا دیتی ہے…اور جب انسان اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بن جاتا ہے…تو اس پر نعمت، مغفرت اور رحمت کے دروازے مستقل کھل جاتے ہیں…کسی کی بھلائی اور احسان کے بدلے میں اسے کونسے الفاظ میں دعاء دینی چاہیے؟…سب سے افضل الفاظ یہی ہیں جو اوپر ہم نے حدیث شریف میں پڑھے ہیں…جزاک اللہ خیرا…کیا دیگر الفاظ میں بھی دعاء دی جا سکتی ہے؟…کیا ”جزاک اللہ خیرا“ والی دعاء میں کچھ اضافہ کیا جاسکتا ہے؟…یہ تمام تفصیلات کسی اگلے مکتوب میں ان شاءاللہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الاالّٰله محمد رسول اللّٰه

(احسان کابدلہ کن الفاظ سےدیناچاہیے)

٭…٭…٭

 

03…03…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو شکرگزاری کی صفت اور خصلت نصیب فرمائیں… ”الحمدللہ رب العالمین“ سب سے افضل دعاء ہے… اور ”استغفراللہ“ بھی افضل دعاء ہے… اور ”لاالہ الااللہ“ افضل ترین ذکر ہے… ”لا الہ الااللہ، الحمدللہ، استغفراللہ“… بات احسان کے بدلے کی چل رہی تھی… کسی کی بھلائی یا عطاء یا نوازش کے لئے بطور بدلہ… سب سے افضل دعاء ”جزاک اللہ خیرا“ ہے… اس کا ترجمہ ہے… اللہ تعالیٰ آپ کو وہ بدلہ عطاء فرمائے جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہترین ہے… ”خیرا“ کے آخر میں جو تنوین ہے وہ… اس کے معنی کو بڑھا اور پھیلا دیتی ہے… یعنی اللہ تعالیٰ آپ کو بہت بڑی خیر عطاء فرمائے… بہت زیادہ خیر عطاء فرمائے… آپ کی ضرورت کے مطابق جو بھلائی ہو وہ آپ کو عطاء فرمائے… حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کا شکریہ انہی الفاظ سے ادا فرماتے تھے… اور حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم بھی آپس میں ایک دوسرے کو ”جزاک اللہ خیرا“ کی دعاء دیتے تھے… عربی زبان میں واحد کی ضمیر ادب احترام کے لئے بھی استعمال ہوتی ہے… اس لئے جمع کی ضرورت نہیں کہ ”جزاکم اللہ خیرا“ کہا جائے… ہاں اگر زیادہ افراد کو کہنا ہو تو پھر… ”جزاکم اللہ خیرا“ کہنا ہوگا… کسی خاتون کو کہنا ہو تو ”جزاکِ اللہ خیرا“ یعنی کاف کے نیچے زیر کے ساتھ کہیں گے اور دو افراد کو کہنا ہو تو ”جزاکما اللہ خیرا“ کہا جائے گا… باقی تفصیل اگلے مکتوب میں ان شاءاللہ… ”اللّٰھم صل علی سیدنا محمد وعلیٰ آل محمد…

والسلام

خادم

لااله الاالّٰله محمد رسول الّٰله

(صفتِ شکر گزاری ، کسی کی بھلائی یا عطاء یا نوازش کے لئے بطور بدلہ سب سے افضل دعاء ”جزاک اللہ خیرا)

04…03…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ… بھلائی کرنے والے ہر مسلمان کو… جزائے خیر عطاء فرمائیں… جزاھم اللہ خیرا… آج کوشش ہے کہ یہ بحث سمٹ جائے… ورنہ تفصیلات بہت ہیں… مثلا کوئی کھانا کھلائے تو اسے کیا دعاء دیں… عام طور سے یہ دعاء مشہور ہے… اللهم اطعم من أطعمنی واسق من سقانى… حالانکہ یہ دعاء… کسی کے کھانا کھلانے کے بعد کی نہیں… پہلے کی ہے… کھانے کی ضرورت ہو تو یہ دعاء کی جائے… اسکی برکت سے جلد بندوبست ہو جاتا ہے… مگر ٹھیک ہے کسی کے کھانا کھلانے کے بعد بھی دی جاسکتی ہے… اب ملاحظہ ہو خلاصہ…

(1)یہ فکر رکھنی چاہیے کہ ہم پر جو بھی کوئی دینی، دنیوی احسان کرے ہم بھی اسے اس کا بدلہ دینے کی کوشش کریں… هل جزاء الاحسان الا الاحسان…کوئی مادی بدلہ دینا لازمی نہیں ہے… اسے لازمی سمجھنے کی وجہ سے کئی بری رسومات پیدا ہوئی ہیں… لفظ احسان پر غور کریں… یعنی اس نے آپ کے ساتھ اچھائی کی… آپ بھی اس کے ساتھ اچھائی کریں، اس کی خیر خواہی کریں…

(2)بدلہ دینے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اسے دعاء دیں… اور اسمیں بہترین دعاء ”جزاک اللہ خیرا“ ہے…

(3)حدیث شریف کے الفاظ میں بڑی برکت اور بڑی جامعیت ہوتی ہے اس لئے صرف ”جزاک اللہ خیرا“ کو ہی بہت سمجھیں… لیکن اگر کوئی اسمیں اضافہ کرنا چاہے تو کوئی حرج نہیں مثلاً… جزاک اللہ خیرا کثیرا… جزاک اللہ الف خیر… جزاک اللہ خیرا احسن الجزاء فی الدارین وغیرہ…

4اکثر لوگ خالی ”جزاک اللہ“ کہتے ہیں اس سے پوری بات اور دعاء نہیں بنتی… ساتھ ’’خیرا‘‘ کہا کریں…

(5)احسان اور بھلائی کرنے والوں کو… اور بھی دعائیں دینی چاہیں اور پیٹھ پیچھے بھی ان کے لئے دعاء کو اپنا مستقل معمول بنانا چاہیے…

(6)اپنے لئے دعاء کریں یا دوسروں کو دعاء دیں اسمیں دعاء یعنی اللہ تعالیٰ سے مانگنے والی کیفیت، نیت ضرور ہو… پیشہ ور بھکاریوں کی طرح صرف لفظی دعاؤں کے برسٹ نہ چلایا کریں… ان دعاؤں میں اللہ تعالیٰ سے کچھ نہیں مانگا جاتا صرف سامنے والے کو سنانا مطلوب ہوتا ہے…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(بھلائی اور احسان کا بدلہ دیں)

05…03…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ جب کوئی ”فیصلہ“ زمین والوں کے لئے فرماتے ہیں تو پھر… اس کی ایسی ”تدبیر“ فرما دیتے ہیں کہ… ساری مخلوق اس فیصلے کے نفاذ میں… اپنے اپنے کام پر لگ جاتی ہے… اس کام کی کڑیاں جڑتی چلی جاتی ہیں… اور اس کے راستے کی رکاوٹیں ہٹتی چلی جاتی ہیں… زمین کے ایک ہزار سال بعد… وہ فیصلہ واپس اٹھا لیا جاتا ہے تو… ساری کڑیاں خود بخود کھل جاتی ہیں،بکھر جاتی ہیں… یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک دن میں ہوتا ہے… اور وہ ایک دن زمین کے ہزار سال بنتے ہیں… افغانستان کے حالات پر دو ہی دن میں لوگ پریشان ہونا شروع ہوگئے ہیں حالانکہ پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے… اس طرح کے بڑے اور پرانے معاملات کے درست ہونے میں وقت لگتا ہے… کئی مراحل آتے ہیں مگر چونکہ آجکل ہر خبر منٹوں میں پھیل جاتی ہے تو… لوگ دل پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں… اول تو دعاء کا معمول بنائیں اور اللہ تعالیٰ پر یقین اورحسن ظن رکھیں… اوردوسرا یہ کہ ہر خبر کے ساتھ نہ گھومیں… حالات کو گہرائی سے سمجھیں… اللہ تعالیٰ نے یہ معاملہ یہاں تک پہنچایا ہے… آگے کی کڑیاں بھی وہ خودجوڑیں گے… اپنی مخلوق کوبھی اس کام پر خودلگائیں گے… سرکشوں اورحاسدوں کی پیشانیاں بھی وہ خودپکڑیں گے… مگر زمین پر یہ سارے کام فطری ترتیب اور رفتار سے ہوتے ہیں… بابایہ جنت نہیں دنیا ہے… ہم میں سے ہرکسی کواپنے حصے کاکام پوری محنت اورایمانداری سے کرتے رہنا چاہیے… اورفوری نتائج کی فکر میں نہیں پڑنا چاہیے… مغرب سے جمعہ شریف،مقابلہ حسن مرحبا!

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

( زمین پر یہ سارے کام فطری ترتیب اور رفتار سے ہوتے ہیں)

06…03…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ مجھے اورآپ سب کو… کھاناکھلانے کا… ذوق،شوق،مزاج اور حوصلہ عطاء فرمائیں… یہ ایک ایسی صفت ہے جو انسان کے اسلام کوخیر سے بھردیتی ہے… بخاری،مسلم کی روایت ہے حضرت آقامدنی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھاگیا… کونسا اسلام بہترین ہے(خیروالاہے) فرمایا کھاناکھلایا کرو اور سلام کیاکرو جاننے والوں کو بھی اور نہ جاننے والوں کو بھی… کھاناکھلانے کا ذوق ایک مسلمان کو اللہ تعالیٰ کے قریب کر دیتا ہے… فرائض کی پابندی اور حرام سے اجتناب کے بعد… یہ وہ اعمال ہیں جو ہمارے دین اور دنیاکو خوبصورت بناتے ہیں… کئی علاقوں میں رسم ہے کہ کسی کی شادی پر رشتہ دار اسے ہدیہ دیتے ہیں… یہ ہدیہ لکھااوریاد رکھاجاتاہےاور پھر جب دینے والوں کے ہاں شادی ہوتو کچھ اضافے کے ساتھ واپس لوٹایاجاتا ہے… یہ رسم خطرناک ہے اور سودکے دائرے میں جاتی ہے… کسی کوکچھ کھلائیں یا دیں توخالص اللہ تعالیٰ کی رضاء کی نیت کریں… کسی بدلے،شکرئیے کی نیت نہ کریں… مال اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے… اسے بے حدقیمتی بنایاکریں… اوریہ قیمتی بنتاہے دینے سے… اوردینا بھی وہ جوخالص اللہ تعالیٰ کی رضاء کےلئے ہو… اپنے مال کودکھلاوے،رسومات اورمجبوری کے لین دین میں ضائع نہ کریں… کھانا کھلانے کی صفت انسان کے دل کا علاج ہے…آجکل جو”دعوت“کے لئے”پرتکلف“کھانالازمی بن گیا ہے… اس نے کھانا کھلانے کے محبوب عمل کومحدودکردیا ہے… دال روٹی چٹنی کی دعوت بھی کیا کریں تاکہ… برکت اور اللہ تعالیٰ کی رضاوالا یہ عمل… مسلمانوں کودوبارہ پوری شان سے نصیب ہوجائے!

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(کھاناکھلانے کا ذوق ایک مسلمان کو اللہ تعالیٰ کے قریب کر دیتا ہے فرائض کی پابندی اور حرام سے اجتناب کے بعدیہ وہ اعمال ہیں جو ہمارے دین اور دنیاکو خوبصورت بناتے ہیں)

(کئی علاقوں میں رسم ہے کہ کسی کی شادی پر رشتہ دار اسے ہدیہ دیتے ہیں… یہ رسم خطرناک ہے اور سودکے دائرے میں جاتی ہے)

 

07…03…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

”اللہ تعالیٰ“ کراچی حادثے کے شہداء کو… مغفرت اور اکرام عطاء فرمائیں… ہمارے عزیز بھائی عبدالستار صاحب… اور جملہ متاثرین کو صبر، اجر اور سکینہ عطاء فرمائیں… زندگی، موت، بیماری صحت… ٹوٹ پھوٹ کسی بھی معاملے میں… کسی انسان کی اپنے جسم پر مرضی نہیں چلتی… میرا جسم میری مرضی کا”ناجائز“دعوی کرنے والوں کے جسم کے ساتھ وہ کچھ ہوتا ہے کہ… پھر دیکھنے والے بھی پناہ مانگتے ہیں… کمزوریوں، گندگیوں اور آلائشوں سے بھرا انسان… اللہ تعالیٰ کے پردے بغیر اس قابل بھی نہیں کہ لوگ اسے دیکھ سکیں… اسی لئے حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی لاڈلی ترین صاحبزادی… حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بار بار تاکید فرمائی کہ… صبح شام یہ دعاء کبھی نہ چھوڑیں… ياحي يا قيوم برحمتك استغيث اصلح لي شأني كله ولا تكلني الى نفسي طرفۃ عين… کہ یا اللہ آپ ہی میری ہر حالت کو ٹھیک رکھئے… اور ایک لمحہ کے لئے بھی مجھے میرے نفس کے حوالے نہ فرمائیے… ہاں بے شک انسان اپنی روح اور اپنے جسم کو اللہ تعالیٰ کی مرضی کے حوالے کردے تو کامیابی ہے… اور اگر اپنا جسم اپنی مرضی… یعنی جسم اپنے نفس کے حوالے تو پھر وہ ذلت،وہ تباہی، وہ بربادی آتی ہے کہ… انسان عبرت کا نشان بن جاتا ہے… ایک خاتون بہت مہنگا میک اپ،قیمتی زیورات اور اعلی ملبوسات میں… ایک تقریب میں تھی… اس نے کسی اور عورت کو حقارت سے دیکھا… فورا لقمہ گلے میں پھنسا اور ایسی زوردار الٹی آئی کہ ہر کوئی بدبو اور گندگی سے بھاگتا پھرتا تھا!

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(”اللہ تعالیٰ“ کراچی حادثے کے شہداء کو… مغفرت اور اکرام عطاء فرمائیں)

(میرا جسم میری مرضی کا”ناجائز“دعوی کرنے والوں کے جسم کے ساتھ وہ کچھ ہوتا ہے کہ پھر دیکھنے والے بھی پناہ مانگتے ہیں)

 

08…03…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ ہمیںہمارے نفس کے سپرد نہ فرمائیں… یعنی ہمیں ہماری مرضی کے حوالے نہ فرمائیں… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کس قدر تاکید سے… جنت کی تمام عورتوں کی سردار… حضرت سیدہ فاطمۃ الزھرا رضی اللہ عنہا سے فرما رہے ہیں… ما یمنعک ان تسمعی ما اوصیک بہ… عربی جاننے والے سمجھ سکتے ہیں کہ… یہ الفاظ کتنی تاکید والے ہیں… اور انمیں محبت و شفقت سے بھری کیسی پیاری ڈانٹ بھی ہے… ان الفاظ سے تاکید فرما کر دعاء سکھائی کہ… صبح وشام ضرور مانگا کریں… يا حی يا قيوم برحمتك استغيث اصلح لی شأنی كله ولا تكلنی الى نفسی طرفۃ عين… (النسائی فی السنن قال المنذری اسنادہ صحیح) اے زندہ، اے تھامنے والے آپ کی رحمت سے فریاد ہے کہ میری ہر حالت سنوار دیجئے اور مجھے ایک لمحہ بھی میری مرضی کے سپرد نہ کیجئے… اللہ تعالیٰ کی مرضی میں زندگی ہے، تھامنا ہے، روشنی ہے، فلاح ہے… جبکہ اپنے نفس کی مرضی میں حرص ہے، ھلاکت ہے، اندھیرا ہے اور ذلت ہے… ایک اللہ والی خاتون کا قول ہے کہ… یہ دعاء میرے نزدیک محبوب ترین دعاء ہے… اور مجھے اس دعاء سے بے حد فائدہ پہنچا ہے… اور میں جسقدر یہ دعاء زیادہ مانگتی ہوں اسیقدر مجھ پر اور میری اولاد پر اللہ تعالیٰ کی نعمتیں زیادہ برسنے لگتی ہیں… مکتوب میں جگہ کم ھوتی ہے اس لئے دعاء کی مکمل تشریح نہیں آسکتی… خود غور فرمائیں کہ… کس نے کس کو سکھائی ہے؟… میری جان میرے اللہ کی مرضی… میرا جسم میرے اللہ کی مرضی… یا حی یا قیوم…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(اللہ تعالیٰ ہمیں ہمارے نفس کے سپرد نہ فرمائیں… یعنی ہمیں ہماری مرضی کے حوالے نہ فرمائیں)

 

09…03…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کا نام مبارک ہے”الحی“… ہمیشہ زندہ… ”القیوم“ خود قائم اوردوسروں کو قائم رکھنے والا… تھامنے والا… ان دو ناموں میں… زندگی اورسنبھالنے کی خاص تأثیر ہے… بعض گناہ انسان کو ماردیتے ہیں… خواب میں خودکو مردہ دیکھنے کی ایک تعبیر یہ بھی ہے کہ… کوئی بڑاخطرناک گناہ ہوچکایاہونے والا ہے… اور بھی کئی تعبیریں ہیں… خواب دیکھنے والے کے حالات،جنس،عمر اور موسم کے فرق سے تعبیر بھی بدل جاتی ہے… اسی طرح کسی اور کو خواب میں مردہ دیکھنے کی وہ تعبیر نہیں ہے جو خود کو مردہ دیکھنے کی لکھی ہے… ”یاحی“ کا ورد ہمیں زندگی کی طرف لاتا ہے… مردہ بیٹری چارج ہو جاتی ہے… اور ”القیوم“ کا ورد ہمیں سنبھالتا ہے… اور ہمیں گرنے نہیں دیتا… جب اپنے اندر موت محسوس ہوتو ورد کیاکریں… ياحی ياقيوم برحمتك استغيث… یہ حضرت آقامدنی صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی وردمبارک ہے کہ جب آپ کو کوئی پریشانی یا شدت پیش آتی تودعاء فرماتے… ياحی ياقيوم برحمتك استغيث… انسان کی کئی حالتیں ہیں… ہرحالت میں انسان کے ساتھ سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی نہیں ہوتا… ”اصلح لی شأنی كله“… یااللہ میری ہرحالت درست فرمادیجئے، سنواردیجئے… روحانی حالت بھی… جسمانی حالت بھی… دینی حالت بھی،دنیوی حالت بھی… ذہنی حالت بھی اور قلبی حالت بھی… گھریلوحالت بھی اور کاروباری حالت بھی… مالی حالت بھی اورطبی حالت بھی… خانگی حالت بھی،انفرادی حالت بھی… اورمجھے میرے نفس اورمیری مرضی کے حوالے نہ فرمائیے… نفس تو بہت زیادہ برائی کی دعوت دینے والا ہے…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(”الحی،القیوم“ ان دو ناموں میں… زندگی اورسنبھالنے کی خاص تأثیر ہے …بعض گناہ انسان کو ماردیتے ہیں)

 

10…03…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ”حرمین شریفین“ کی ہر فتنے اور ہر شر سے حفاظت فرمائیں… سعودی عرب میں حالات خراب ہیں… ”حرمین شریفین“ اور امت مسلمہ کے لئے حفاظت وخیر کی دعاء کا اہتمام کریں… افغانستان میں جو تھوڑا سا علاقہ وہاں کی حکومت کے پاس ہے… اس پر بھی  ”دو صدر“بن گئے ہیں… مزید کی بھی گنجائش ہے… وہاں صدرنے کرنا ہی کیا ہوتا ہے… آج سے الحمدللہ امریکی افواج کا افغانستان سے انخلاء شروع ہوگیا ہے… کورونا وائرس بڑی تیزی سے دنیا کی آبادی کم کر رہا ہے… اسوقت ایران اور اٹلی پر زوردار حملہ ہے… اور بیماری کا رخ انڈیا کی طرف ہے… ان دنوں حکمرانوں کے لئے برا وقت ہے… تقریبا ہر ملک کا حکمران… کسی نہ کسی مصیبت میں ہے… اس برے وقت کا اثر اب گھروں پر بھی ہے… مسلمانوں کے گھروں میں اتفاق ہو… خصوصا میاں،بیوی اور اولادمیں… اس کے لئے ”مراقی الفلاح“ میں وظیفہ لکھا ہے… مردحضرات فجر کی دوسنتیں گھر میں اداکریں… پھر فرض اداکرنے مسجد جائیں… اس عمل کی برکت سے گھر میں رزق وسیع ہوتا ہے… آپس میں اتفاق ہوتا ہے… اور سب سے بڑی فضیلت یہ کہ… اس عمل کو کرنے والے کا خاتمہ… ان شاءاللہ ایمان پر ہوتا ہے… معلوم ہواکہ مسلمانوں کو… سحری اور فجر کاوقت خوب سنوارنا چاہیے… ویسے ہر صبح شام اللہ تعالیٰ سے… برے دن،بری رات،برے وقت،برے ساتھی اور برے پڑوسی سے حفاظت مانگ لیا کریں… اللهم انی اعوذ بك من يوم السوء ومن ليلۃ السوء ومن ساعۃ السوء ومن صاحب السوء ومن جار السوء فی دار المقامۃ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(سعودیہ، افغانستان، انڈیااورکروناکےحالات، میاں بیوی، گھرمیں اتفاق، اورخاتمہ ایمان کا وظیفہ)

 

11…03…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ  

اللہ تعالیٰ ”دورات تفسیر“ اور ”دورہ تربیہ“ میں شریک تمام افراد کو خوب انعام عطاء فرمائیں… اپنا فضل،اپنی رضاء،مغفرت،وسیع رزق اور حسن خاتمہ… (آمین) آج مجلس انابت ذوق و شوق اور اخلاص سے کریں”یاسین“دل سے دل کا علاج… ”بسم اللہ“سب سے بڑے نام کی پناہ گاہ اور برکت… ” درود شریف “… رحمت و محبت کے خزانے… اللہ اللہ… ان کا نام، ہماری زبان،عظیم احسان… اور دعاء… ہر خیر کی چابی… اللہ تعالیٰ اس مجلس میں شرکت کرنے والے ہر فرد کو… اپنی رحمت و مغفرت سے مالا مال فرما دیں… کل سے حجازی چاند کے مطابق ”حجامہ“کی مسنون تاریخیں شروع ہو رہی ہیں… کل وہاں سترہ رجب ہے… ہمارے ہاں سترہ جمعہ کے دن ہوگی… رجب کی برکات حاصل کریں… ویسے بھی مارچ اپریل کا حجامہ… معتدل موسم کی وجہ سے زیادہ مفید ہوتا ہے… ساتھ ساتھ رجب کی دعاء بھی یاد رہے… اللهم بارك لنا فی رجب وشعبان وبلغنا رمضان… اور کلونجی شریف بھی یاد رہے… اللہ تعالیٰ ان سنتوں کی برکت سے تمام روحانی،جسمانی بیماریوں اور وباؤں سے ہماری حفاظت فرمائیں… فقہ کی ایک معروف درسی کتاب ہے… نور الایضاح…  اس کی ایک عربی شرح ہے… ”مراقی الفلاح “… فجر کی دو سنتیں گھر میں ادا کرنے کا وظیفہ اسی کتاب میں ہے… جو کل عرض کیا گیا تھا… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول مبارک بھی یہی تھا کہ…  فجر کی سنتیں گھر میں ادا فرماتے تھے… صلی اللہ علیہ وسلم…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(دورات ، مجلس انابت کےشرکاءکےلیےدعاءویاددہانی،حجامہ و کلونجی کےلیےموزوں موسم،حوالہ وظیفہ)

 

12…03…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ مجھے اورآپ سب کو کامیاب زندگی… کامیاب موت اورکامیاب آخرت نصیب فرمائیں… ربنااتنافی الدنياحسنة وفی الآخرۃ حسنة وقناعذاب النار… دل کی مکمل خیر خواہی کے ساتھ… تاکید ہے کہ… اس عظیم دعاء کے ساتھ اپناتعلق مستقل اورمضبوط بنائیں… یہ معمولی اورعام دعاء نہیں ہے… خاص الخاص ترین… دعاء ہے… اسکا ایک مجرب وظیفہ بھی ہے… اسمیں یہ دس بار پڑھی جاتی ہے…

(1) جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن ”مقابلہ حسن“ کو پھیکا نہ پڑنے دیں… مدینہ سے جو رشتہ بن جائے اسے مرتے دم تک نبھانا چاہئے… جوحضرات وخواتین ”درود شریف“ میں کمزور پڑرہے ہیں وہ واپس لوٹ آئیں… درودوسلام کے بغیربھی بھلا کوئی زندگی ہے؟… آج رات اورکل دن… محبت و محنت کا ایسا چراغ جلائیں کہ… مستقل شرح صدر نصیب ہوجائے…

(2) الحمدللہ دعائیں رنگ لارہی ہیں بہت سے اسیران اسلام رہاہونے والے ہیں… آج رات اورکل دن اسیران اسلام کےلئے خصوصی جھولی پھیلائیں…

(3) فرمائش آئی تھی کہ… حج،عمرہ والے مضامین اور مکتوبات جمع کردیئے جائیں… وہ الحمدللہ جمع کردیئے گئے ہیں… مزید حج،عمرے کا طریقہ… ایام حج کے روزانہ کے کام… حج اور عمرے کی وہ دعائیں جوحدیث مبارکہ سے ثابت ہیں… اور حج،عمرے پرچہل حدیث بھی شامل کر دی گئی ہے… کتاب کا نام”اذان حج“ہے… یہ فی الحال شائع نہیں کی گئی کیونکہ اس میں مزید اضافات کاارادہ ہے ان شاء اللہ… فی الحال فوٹوکاپی نسخے بنائے گئے ہیں… جو حج کا ارادہ رکھتے ہوں… حاصل کرلیں… مغرب سے جمعہ شریف،مقابلہ حسن مرحبا!

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(خاص الخاص ترین دعاء،مقابلہ حسن کی تاکیدویاددہانی،دعاءرہائی برائےاسیران،اذان حج کاتعارف)

 

وبائی امراض

13…03…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کے عذاب سے… اللہ تعالیٰ کی پناہ… اللهم لا تقتلنا بغضبك ولا تهلكنا بعذابك وعافنا قبل ذلك… ’’کرونا وائرس‘‘ کی دہشت نے دنیا کو پاگل کر دیا ہے… وہ جو باحیاء مسلمان خواتین کے پردے پر پابندیاں لگا رہے تھے… اب خود منہ چھپائے پھرتے ہیں… وہ جو اللہ تعالیٰ کے حکم سے آزاد ہوکر سب کچھ پکڑتے چھوتے پھرتے تھے… اب اپنے منہ کو بھی نہیں چھو رہے… وہ جو اپنے جسم کی غلاظت دھونے کو ترقی کے خلاف سمجھتے تھے… سارا دن  ہاتھ دھوتے رہتے ہیں… ایک چھوٹی سی بیماری کے خوف نے فحاشی اور عیاشی کے اڈے ویران کر دیئے ہیں…مگر مسلمانوں کو کیا ہوا؟… وبائی بیماریوں کے بارے میں اسلام کی واضح ہدایات موجود ہیں… پھر حج، عمرے… باجماعت نماز اور… پاکیزہ اجتماعات پر پابندی کا کیا مطلب؟… بیماری نہ ہاتھ ملانے سے منتقل ہوتی ہے نہ بیمار کے ساتھ بیٹھنے سے… یہ تو ہواؤں اور شیطانوں کے کندھوں پر سفر کرتی ہے… اور بند کمروں تک بھی پہنچ جاتی ہے… اللہ تعالیٰ کے عذاب کی ایک جھلک نے ملکوں کا نظام درہم برہم کردیا ہے… جب اصل اور بڑا عذاب آئے گا تو وہ کیسا ہوگا؟… یا اللہ آپ کے عذاب سے آپکی پناہ… یااللہ، یااللہ، یااللہ…

والسلام

خادم

لا الٰه الا الّٰله محمد رسول الّٰله

(کرونابیماری اور حالات)

 

14…03…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ سے عافیت کا سؤال ہے… وبائی امراض کے بارے میں اسلامی ہدایات واضح ہی… … بطور خلاصہ چند باتیں عرض ھہیں…

(1) کسی مہلک بیماری کا پھیل جانا اللہ تعالیٰ کے عذاب کی ایک قسم ہے… اس لئے ایسے مواقع پر استغفار اور صدقات کی کثرت کرنی چاہیے…

(2)ایسی کسی بیماری میں مرنے والا ہر شخص”عذاب“کا شکار نہیں ہوتا… یہ برے لوگوں کے لئے عذاب ہوتا ہے جبکہ ایمان والے صالحین کے لئے ایسی موت فضیلت والی ہوتی ہے… کئی صحابہ کرام کو ”طاعون“کے وبائی مرض سے”شھادت“کی موت نصیب ہوئی…

(3) وبائی مرض کے خوف سے علاقہ چھوڑ کر بھاگنا نہیں چاہیے… یعنی جس علاقے میں یہ بیماری پھیل گئی ہے اس علاقے کے مسلمان وہاں سے نہ بھاگیں…

(4)جس علاقے میں ایسا مرض پھیل چکا ہو باہر کے مسلمانوں کو اس علاقے میں جانے سے پرہیز کرنا چا ہیئے… کیونکہ اگر وہ گئے اور ان کو مرض لگ گیا تو ان کے عقیدے کے بگڑنے کا خطرہ ہوگا… ایک مسلمان کا عقیدہ یہ ہونا چاہیے کہ کوئی مرض کسی سے دوسرے کو نہیں لگتا… جس کو لگتا ہے بس اللہ تعالیٰ کی تقدیر اور حکم سے لگتا ہے… اگر ایک سے دوسرے کو لگتا تو دنیا کب کی خالی ہو چکی ہوتی… ہم نے جو لفظ ”وبائی مرض“ استعمال کیا یہ صرف سمجھانے کے لئے ہے… مراد اس سے وہ بیماری ہے جو عام ہو جائے… یہ مطلب نہیں کہ ایک سے دوسرے کو لگ جائے… باقی اہم باتیں کسی اگلے مکتوب میں ان شاءاللہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(کروناوائرس کے متعلق چند ہدایات)

 

15-3-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہی ”شفاء“عطاء فرمانے والے ہیں… حدیث صحیح میں واضح فرما دیا گیا ہے کہ… لاعدوی…کوئی بیماری ایک سے دوسرے کو نہیں لگتی… یعنی چھوت چھات ختم… وہم ختم… جس کو لگنی ہوتی ہے اللہ تعالیٰ کی تقدیر سے لگ جاتی ہے… جب یہ حدیث شریف بیان فرمائی گئی تو اس وقت… طبعی صحرائی سائنس ترقی کے عروج پرتھی… عرب کے بدو جانوروں کے امراض کے ایسے ماہر تھے کہ… آج ہزار مشینیں بھی انکے علم تک نہیں پہنچتیں… اونٹ کو دورسے دیکھ کر… یا اس کی مینگنی دیکھ کر اس کے حالات و امراض یوں بیان کرتے کہ… الٹراساؤنڈ بھی شرمندہ ہو جائے… جب یہ حدیث بیان ہوئی تو ایک بدو نے کہا… یارسول اللہ صحرا میں ہمارے اونٹ ہرنوں کی طرح ہوتے ہیں… یعنی صاف ستھرے صحتمند… مگر ایک خارش زدہ اونٹ ان میں آجاتا ہے تو… سب کو خارش لگ جاتی ہے… آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا… پہلے اونٹ کو کس سے خارش لگی؟…  سبحان اللہ… کیا حکمت ہے اور کیا عمدہ تعلیم… مطلب یہ کہ ہر کسی کو اپنی بیماری لگتی ہے… بعض اوقات بیماری کا زور زیادہ ہوتا ہے تو زیادہ لوگوں پر حملہ آور ہوتی ہے… نادان سمجھتے ہیں کہ ایک دوسرے سے لگ رہی ہے… ارے جس کو لگ گئی وہ تو اس کی ہوگئی… اگر اس سے کسی اور پر جاتی تو یہ پہلا آدمی ٹھیک ہوجاتا کہ اس کی بیماری دوسرے کو چلی گئی… بھائیو، بہنو! موت کا وقت مقرر ہے… وہ آ جائے تو کوئی بھی بہانہ بن جاتا ہے… اپنے عقیدے اور یقین کی حفاظت ضروری ہے… باقی کسی اگلے مکتوب میں ان شاءاللہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(وبائی امراض اور اسلامی عقیدہ)

 

16-3-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہر فتنے سے ہم سب کی حفاظت فرمائیں… یہ فتنہ نہیں تو اور کیا ہے کہ… ٹرمپ جیسا شخص اپنی قوم کو”دعاء“اور دعائیہ اجتماعات کی طرف بلارہاہے… جبکہ ہم کعبہ شریف،مسجد اقصیٰ اور مساجد سے دوسرے مسلمانوں کو روک رہے ہیں… مصیبت آتی ہے تو غافل مسلمان اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں… توبہ کرتے ہیں… مساجد کو آباد کرتے ہیں… گڑگڑاتے ہیں تو… اللہ تعالیٰ ان پر رحمت فرماتے ہیں… قرآن مجید نے اس کی ترغیب دی ہے… مگریہ ”کرونا“کی مصیبت عجیب ہے کہ… اسمیں بس صرف موت اور بیماری سے بھاگنے کی باتیں ہیں… عمرہ بند،طواف بند… جمعہ اجتماعات بند…  استغفراللہ،استغفراللہ… یقیناً موجودہ احتیاطی تدابیر… اسلامی شریعت اور اسلامی مزاج کے بالکل مطابق نہیں ہیں… حدیث میں جہاں یہ حکم موجود ہے کہ… وباء والی زمین پر نہ جاؤ… وہیں یہ حکم بھی موجود ہے کہ… وباء والی زمین سے بھاگ کر کہیں اور نہ جاؤ… پھر ان روحانی اجتماعات سے روکنا کیسے درست ہوگا…  جو اللہ تعالیٰ کی رحمت کا باعث بنتے ہیں… ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں… وباء دور کرنے،بھگانے کے تین طریقے ہیں … (1) ذکراللہ… (2) صدق… (3) تلاوت… علامہ سیوطی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں… طاعون اور وباء کو دور کرنے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود پڑھنا مجرب ہے…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(کروناکی غیر شرعی تدابیر، وباء دور کرنے  کے  طریقے ہیں )

 

17-3-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ نے… اپنے بندوں کو ایک بات سمجھائی ہے… وہ یہ کہ… اس دنیا میں زندگی بھی ایک حقیقت ہے… اور موت بھی ایک حقیقت ہے… یعنی موت زندگی کے خاتمے کا نام نہیں ہے… یہ مستقل ایک مخلوق ہے… جس سے ضرور ہماری ملاقات ہونی ہے… اور اس ملاقات سے آگے کا سفر شروع ہونا ہے… ”الذي خلق الموت والحياة“… اس لئے موت سے بھاگنا اچھا نہیں… اور موت سے بھاگنے کا کوئی فائدہ بھی نہیں… قرآن مجید… سورہ بقرہ میں ان لوگوں کا قصہ مذکور ہے… جو موت سے بھاگے مگر سارے مارے گئے… حضرت اقدس شاہ صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ اس قصہ پر لکھتے ہیں… ”یہ (واقعہ) پہلی امت (یعنی بنی اسرائیل) میں ہوا ہے کہ کئی ہزار شخص گھر بار لے کر اپنے وطن کو چھوڑ نکلے… ان کو ڈر ہوا غنیم (یعنی دشمن) کا اور لڑنے سے جی چھپایا یا ڈر ہوا ”وباء“ کا اور یقین نہ ہوا تقدیر کا… پھر ایک منزل میں پہنچ کر سارے مرگئے (موضح قرآن)… خوف، ڈر اور وہم بہت بری بلاء ہے… اسکی وجہ سے ”مسجد“ نہ چھوڑیں ڈٹ کر جائیں… جم کر جائیں… وھاں خوب وقت گزاریں… احتیاطی تدابیر اختیار کریں مگر شریعت کی حدود میں… دل سے خوف نکالیں گے تو… حسبنا اللہ و نعم الوکیل… کام کرے گا… احتیاطی تدابیر کا تذکرہ کسی اگلے مکتوب میں ان شاءاللہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(اس دنیا میں زندگی بھی ایک حقیقت ہے اور موت بھی ایک حقیقت ہے،کرونا اور احتیاطی تدابیر)

 

18-3-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو…حالیہ وباء… کے شر سے اپنی حفاظت اور امان عطاء فرمائیں… جو مسلمان اس”وباء“ میں وفات پا چکے… ان کو مغفرت اور اکرام کا مقام نصیب فرمائیں… اور جو بیمار ہیں… ان کو شفاء نصیب فرمائیں… اس موقع پر مشورے بہت ہیں… اب ہم بڑی جگہ… اور اصل جگہ بھی رجوع کرلیں… جی ہاں… اللہ تعالیٰ سے استخارہ… جب مشورے بہت ہو جائیں… اور ان میں تضاد اور اختلاف بھی بہت ہو جائے تو پھر… استخارہ ہی واحد سہارا ہوتا ہے… یا اللہ اس موقع پر مجھے کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں؟… کیا کہنا چاہیے اور کیا نہیں… صحافی تو گلے میں انگلی ڈال کر اپنی مرضی کی بات نکلوا لیتے ہیں… طوفانی بارش…  اور بیماری کے وہم میں کیا جوڑ ہے؟…کیا دور نبوت مدینہ منورہ میں صرف ایک بار بارش ہوئی؟… نہیں بالکل نہیں… تو کیا ہر بارش کے دوران یہ اعلان ہوا کہ نماز گھروں میں پڑھو؟… بالکل نہیں… صرف ایک بار اعلان ہوا… معلوم ہوا کہ غیر معمولی طوفان تھا زمین کچی تھی… ورنہ تو نابینا صحابی کو بھی گھر نماز ادا کرنے کی اجازت نہ دی گئی… جنہوں نے سانپ بچھو کے ڈسنے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا تھا… دورکعت استخارہ… یا اللہ اس موقع پر جو خیر ہے اور ٹھیک ہے وہ سمجھا دیجئے،وہی کرادیجئے… جو شر ہے اس سے بچا لیجئے… روز استخارہ… توجہ سے استخارہ… پھر خیر ہی خیر اور روشنی ہی روشنی ان شاءاللہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(حالیہ وباء میں کیاکرناہے کیا نہیں استخارہ کرلیں)

 

19-3-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہمیں دل کی سختی سے بچائیں… دل سخت ہونا بڑی مصیبت ہے… پھر اللہ تعالیٰ کے سامنے رونا نہیں آتا… گڑگڑانا نہیں آتا… کوئی نصیحت اثر نہیں کرتی… ذکر اللہ سے حلاوت نہیں ملتی… نیک اعمال میں دل نہیں لگتا… اچھے لوگ اچھے نہیں لگتے… بدگمانیوں اور وساوس کا حملہ ہوتا ہے… ہمیں چاہیے کہ ایسے کاموں سے بچیں،جن سے دل سخت ہو جاتا ہے… ان کاموں میں سے ایک کام دوسروں پر زیادہ تنقید… فضول بحث بازی،اور غیبت بھی ہے… آجکل ”وبا“ کی وجہ سے… دل کے نرم ہونے،رونے اور گڑگڑانے کی زیادہ ضرورت ہے… مگر بحث بازی،ویڈیو بازی اور تنقید نے… بہت سے افراد کو دل کے گداز سے محروم کر رکھا ہے… ہمیں چاہیے کہ اس برے عمل سے توبہ کریں… اور پوری طرح سے اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوجائیں… تب یہ وباء اور بلاء… اسلام اور مسلمانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی رحمت و نعمت بن جائے گی ان شاء اللہ… یہ دشمنان اسلام کی کمر توڑ دے گی… یہ کفر کی سلطنت و شوکت پر کاری ضرب لگائے گی… خوب جم کر ذکر کریں، استغفار کریں… درود شریف کی کثرت کریں… بحث، تنقید، فخر بازی اور غیبت سے بچیں… اس میں وقت ضائع نہ کریں کہ کون کیا کہہ رہا ہے… بس ہم اپنے حصے کا کام کریں… اور سب سے زیادہ اپنے دل کے ایمان کی فکر کریں… درخواست ہے کہ تازہ مضمون کو کم ازکم دو بار پڑھ یا سن لیں ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا… مغرب سے جمعہ شریف،مقابلہ حسن مرحبا!

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

( بحث، تنقید، فخر بازی اور غیبت سے بچیں تب یہ وباء اور بلاء  اسلام اور مسلمانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی)

( رحمت و نعمت بن جائے گی ان شاء اللہ یہ دشمنان اسلام وکفر کی سلطنت و شوکت پر کاری ضرب لگائے گی)

 

20-3-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ”حرمین شریفین“ کو مزید عزت، شرافت اور عظمت عطاء فرمائیں… پہلے سے زیادہ آباد فرمائیں… عمرے اور حاضری کے قافلوں کو جاری فرمائیں… دل اس بارے میں زخمی، اداس اور پریشان ہے… آج جمعہ کے دن کی اہم دعاء یہی بنالیں… ہمارے اور ساری امت مسلمہ کے گناہ معاف ہوں… اور حرمین شریفین پہلے کی طرح… بلکہ پہلے سے زیادہ آباد ہوں… یہ بھی اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ… دونوں مقامات مقدسہ کھلے ہیں… مگر حاضری محدود اور مشروط چل رہی ہے… یا اللہ رحم… اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر رحم… پہلے ہی ہمارے دامن میں کیا بچا ہے؟ گناہوں اور بزدلی نے سب کچھ چھین لیا ہے… حرمین شریفین کی آبادی دیکھ کر… دل اور امید کی دنیا آباد ہوتی ہے… یا اللہ یہ نعمتیں واپس عطاء فرما دیجئے… روئے زمین کی تمام بند مساجد کو کھلوا دیجئے… اس وباء کو امت مسلمہ کے لئے خیر اور نعمت بنا دیجئے… بلاشبہ آپ ہر چیز پر قادر ہیں… اللهم صل وسلم وبارك على روح محمد صلى الله عليه وسلم فی الارواح… وصل على قلب محمد صلى الله عليه وسلم فی القلوب… وصل على جسد محمد صلى الله عليه وسلم فی الاجساد… وصل على قبر محمد صلى الله عليه وسلم فی القبور… اللهم يا عالم كل نجوى… ويا كاشف كل بلوى… ارحم امة محمد صلى الله عليه وسلم…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(حرمین شریفین، روئے زمین کی تمام بند مساجد،اس وباء سے امت مسلمہ کے لئے دعاء)

 

21-3-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ اپنی”عظیم قدرت“ کے ”وسیلے“ سے ھمارے اور ساری امت مسلمہ کے ”گناہوں“ کو ”معاف“ فرمائیں… اور ”حرمین شریفین“ کو مسلمانوں کے لئے کھول دیں… بے شک وہ ہر چیز پر قادر ہیں… ”کعبہ معظمہ“ کی زیارت کے وقت ایک دعاء حدیث شریف میں آئی ہے… حضرات ائمہ فقہاء میں سے کئی حضرات نے ”کعبہ معظمہ، مقدسہ، مکرمہ“ کی زیارت کے وقت اس دعاء کو مستحب اور پسندیدہ قرار دیا ہے… آئیے ہم دور سے ہی ”کعبہ شریف“ کا تصور کرکے یہ دعاءمانگ لیں… ”اللهم زد هذا البيت تشريفا وتعظيما وتكريما ومهابۃ و زد من شرفہ وعظمہ ممن حجه او اعتمرہ تشريفا وتكريما وتعظيما وبرا“… یا اللہ اس گھر کی شرافت،تعظیم،تکریم اور رعب میں اضافہ فرمائیے اورحج وعمرہ کرنے والوں میں سے جو اس گھر کی عزت و تعظیم کرتے ہیں انکی بھی شرافت، تعظیم، تکریم اور نیکی میں اضافہ فرما دیجئے… آمین یا ارحم الراحمین… کعبہ شریف سے زیادہ… عظمت والا کوئی مقام روئے زمین پر نہیں… وہ ”بیت اللہ“ ہے… وہ روئے زمین کا ”دل“ ہے… وہ ایمان اور امن کا مرکز ہے… ”ھدایت“ کا نور اسی پر اترتا ہے اور پھر قسمت والوں میں تقسیم ہوتا ہے… مسلمانو! سچی توبہ، سچا استغفار،دل کا درد، گاڑھے آنسو… کاش ہماری زندگی میں یہ نہ ہوتا کہ وہاں جمعہ بھی ادا نہ ہوسکا… یااللہ معافی… یا اللہ رحم… یا اللہ نظر کرم… یا اللہ نظر رحمت… خوشخبری سنا دیجئے یا ارحم الراحمین…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(کعبہ معظمہ کی زیارت کے وقت کی دعاء)

 

22-3-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ان تمام مسلمانوں پر… خصوصی رحمت فرمائیں… جو”فتنہ وباء“کے اس وقت میں… جان کی نہیں”ایمان“ کی فکرکررہے ہیں… اپنے اوردوسرے مسلمانوں کے”ایمان“کی… یہ اللہ تعالیٰ کے سمجھداربندے ہیں… اللہ تعالیٰ انکو مزیدحکمت اورجزائے خیر عطاءفرمائیں… موت کی فکربھی بھلاکوئی فکرہے!… موت جب آجائے توپھر اسے کون روک سکتا ہے؟…   ہے

مقصد زندگانی کاکہ کچھ دنیامیں کرجانا…

خیال موت بےجا ہے وہ جب آجائے تومرجانا…

موت کی یاداچھی چیز ہے تاکہ… دل اس دنیامیں غافل نہ ہو… مال اورشہوات مقصود نہ بن جائیں… انسان ظلم پرنہ اترآئے… وہ ہے موت کی یاداوراسکی تیاری کی فکر… مگر آجکل جوفتنہ مسلط ہے وہ موت سے بچنے کی فکر کاہے… موت سے فرار… حقیقت سے فرار… اورتقدیر سے فرار… ناممکن،ناممکن… دنیا والے ابھی تک”کروناوائرس“کو سمجھے ہی نہیں… انہوں نے اپنی جہالت پرپردہ ڈالنے کے لئے… طرح طرح کے اقدامات تجویزکردئیے… مجمع نہ لگاؤ،ہاتھ نہ ملاؤ… وغیرہ… ہم نے بھی بغیرسوچے انکے احکامات کوسرآنکھوں پرلے لیا… حالانکہ جہاں ایک کمرے کے مکان میں دس افرادرہتے ہیں وہاں”کرونا“کانام ونشان نہیں… جبکہ اٹلی ویورپ میں روزانہ سینکڑوں افرادمررہے ہیں… بنگلہ دیشی مسلمانوں نے تولاکھوں کامجمع لگایا… دعائیں مانگیں اورخیرسے رہے… اب دنیا اپنی خفت مٹانے کے لئے انکو پچیس ہزاربتارہی ہے… چلواتنے ہی مان لو… کونسی قیامت ٹوٹی؟… بابا وائرس کاعلاج ”سرکے“وغیرہ میں ہے… اوردعاء تقدیر کوٹال دیتی ہے… مسجدیں اوردین کے حلقے آباد کرنے والوں کوسلام…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(  اللہ تعالیٰ ان تمام مسلمانوں پر خصوصی رحمت فرمائیں جو”فتنہ وباء“کے اس وقت میں جان کی نہیں”ایمان“ کی فکرکررہے ہیں)

 

23-3-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہماری حفاظت فرمائیں…شیطان کے شر اور اثرات سے… حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے تاکید فرمائی ہے کہ… وضو میں ”ناک“کو اچھی طرح صاف کیاجائے… خوب مبالغے سے ناک میں دورتک پانی پہنچایاجائے اورپھر سانس کے زور سے ناک کوصاف کیا جائے… یہ وضومیں سنت ہے اور غسل میں فرض… اور فرمایا کہ نیندسے جاگنے کے بعد بھی ناک کوصاف کیا جائے کیونکہ… شیطان رات کو ناک میں قیام کرتا ہے… میڈیکل سائنس سے تعلق رکھنے والے حضرات نے اس اسلامی نبوی حکم کے طبی فوائد پر… عجیب تحقیقات لکھی ہیں کہ… ناک میں دور تک پانی پہنچانے اور ناک کو صاف کرنے میں کتنی بڑی بڑی بیماریوں کاعلاج ہے… ہمارے لئے حضرت آقا صلی اللہ علیہ وسلم کاحکم ہی سرآنکھوں پر… فرمایا کہ اگر تمہیں روزہ نہ ہو تو خوب مبالغے کے ساتھ ناک میں پانی پہنچایا کرو… روزانہ ہر وضو میں… پھر نیند سے جاگنے کے بعد… اور ہرغسل میں جب ناک میں اسطرح دور تک پانی جائے گا اور ناک صاف ہو گی تو… کتنے امراض،کتنے جراثیم… اور کتنے شیطانی اثرات دور ہوجائیں گے؟… ناک میں شیطان کے قیام کی روایت جب سے پڑھی… جاگنے کے بعد ناک میں پانی ڈال کر صفائی کو معمول بنایا تو طبیعت ایسی ہشاش بشاش ہوجاتی کہ گویا طاقت کا کوئی ٹیکہ لگ گیا ہو… ”کرونا وائرس“کی احتیاطی تدابیر میں… اس مبارک سنت کو شامل کر لیجئے… ناک میں پانی دائیں ہاتھ سے ڈالنا اور بائیں ہاتھ سے جھاڑنا سنت ہے… خبر آئی ہے کہ… کرونا کے ڈر سے لوگ امریکہ اور لندن سے بھاگنا شروع ہوگئے ہیں… سبحان تیری قدرت…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

( ناک میں دور تک پانی پہنچانے اور ناک کو صاف کرنے میں کتنی بڑی بڑی بیماریوں کاعلاج ہے،

کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر میں اس مبارک سنت کو شامل کر لیجئے)

 

 

24-3-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ سے عافیت کا سؤال ہے… موجودہ ”وباء“ اور حالات میں چند احتیاطی تدابیر…(1) جس علاقے میں وباء کا زور ہو اس علاقے میں نہ جائیں… (2)  وباء زدہ علاقے کے لوگ اس علاقے کو چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں نہ جائیں… کاش ایران سے آنے والے زائرین کے بارے میں اس نبوی حکم پر عمل کیا جاتا… (3) وضو زیادہ کریں، اچھی طرح کریں، منہ اور ناک میں دور تک پانی پہنچائیں اور مسواک دانتوں کے ساتھ گلے اور زبان پر بھی کریں… (4) کمزور دل افراد ایسے کسی فرد کو نہ ملیں جس پر یہ بیماری ہو… مضبوط دل والے متوکل علی اللہ افراد مل سکتے ہیں… (5) سرکے کا استعمال کریں… کھانے میں روٹی کے ساتھ اور اگر بیماری لگ گئی ہو تو خالص سرکے پر منزل دم کر کے روز ایک چھوٹی چمچی پانی میں ملا کر دیں (یہ علاج بندہ نے حضرت سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ سے لیا ہے)… (6) جو وہمی لوگ ہاتھ وغیرہ ملانے کی احتیاط کر رہے ہوں ان سے ہاتھ نہ ملائیں… (7) بستر، کپڑے، بدن، گھر، صحن، گلی میں صفائی، نظافت، طہارت کا اہتمام کریں… اب بھی اور ہمیشہ بھی… (8) گھر میں ایسی جگہ جہاں نماز نہ پڑھتے ہوں پیاز چھیل کر رکھ دیں… ہر ہفتے بدل لیا کریں… (9) آجکل کلونجی کا بالکل ناغہ نہ کریں اضافہ یہ کہ ایک کپ تیز گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں… (10)اصل یہ کہ صبح اور شام ان اوراد کا اہتمام کریں جو تازہ مضمون میں آئے ہیں، روز صدقہ دیں، تلاوت اور درود شریف کی کثرت کریں… صرف ایک اللہ سے ڈریں… وہم اور خوف کو قریب نہ آنے دیں…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

( موجودہ ”وباء“ اور حالات میں چند احتیاطی تدابیر)

 

25-3-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کی طاقت کے سامنے… نہ کوئی طاقت ٹھہر سکتی ہے نہ کوئی سپرپاور… اللہ تعالیٰ کے لشکر بے شمار… ولله جنود السماوات والارض… زمین وآسمان اللہ تعالیٰ کے لشکروں سے بھرے پڑے ہیں… ان میں رحمت کے لشکر بھی ہیں اور عذاب کے بھی… ان لشکروں میں سے ایک ننھامنا سا… ”جرثومہ“زمین پر اترا تو اس نے… ساری اکڑی ہوئی گردنوں کو جھکا دیا… امریکہ لرزرہا ہے… انڈیا کانپ رہا ہے… چین اور یورپ کراہ رہے ہیں… اس جرثومے کانام ہے”کرونا“اسکی امی کا نام ہے”مرونا“… ابو کا نام”ڈرونا“… اسکی بیگم کا نام "خوفونا"… اسکی بہن کانام”بخارونا“… بھائی کا نام”کھانسونا“… خالہ کانام”وہمونا“…  پھوپھو کا نام”چیخونا“… چچا کانام”ھلاکونا“… ماموں کا نام”بھاگونا“…اسکے سسر کانام”وسوسونا“اور ساس کا اسم گرامی چڑیلونا ہے… وہ آیا اور چھا گیا… دنیا کے ہتھیار اس کے سامنے بے بس ہو گئے…اور بڑے بڑے اسٹار اس کی مقبولیت کے سامنے بودے ہوگئے… اس نے نظام حکومت الٹ دیا… میڈیا پر قبضہ کرلیا… فلم انڈسٹریوں کو دھول چٹا دی… اور آبادیوں کو ویران کر دیا… اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں کھڑے ہونے والو! کچھ تو عبرت پکڑو اور اللہ تعالیٰ کی وحدانیت،قوت اور عظمت تسلیم کر لو… الحمدللہ اہل ایمان مطمئن ہیں… وہ اس موقع پرعبادت،تضرع،عاجزی،تلاوت،صدقات،شوق شہادت اور حسنات سے اپنا دامن بھر رہے ہیں… کرونا سے بچ گئے تو رحمت… کرونا سے مل گئے تو شہادت… بدھ کا دن اور رجب کی 29 ہے… پیاری مجلس انابت یاد رہے… نکلنے نہ دیا جائے تو گھر میں ہی جم جائے…

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي رَجَبَ وَشَعْبَانَ، وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ… آج 25 مارچ بروز بدھ حجاز میں یکم شعبان ہے… ہمارے ہاں ان شاءاللہ… آج مغرب سے نیا چاند ھوگا… معمولات کی یاد دہانی ہے…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

( اللہ تعالیٰ کے لشکر بے شمار، ان لشکروں میں سے ایک ننھامنا سا ”جرثومہ“زمین پر اترا تو اس نے ساری اکڑی ہوئی گردنوں کو جھکا دیا)

(مجلس انابت و چاند رات کے معمولات کی یاد دہانی)

 

عافیت مکتوب

26-3-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ سے اپنے لئے اور آپ سب کے لئے… معافی اورعافیت کا سؤال ہے… حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے منبرپر کھڑے ہوکرارشاد فرمایا:اللہ تعالیٰ سے معافی اور عافیت کاسؤال کرتے رہو،اس لئے کہ کسی بھی شخص کوایمان ویقین کے بعدعافیت سے بہتر کوئی نعمت نہیں عطاء کی گئی(ترمذی)… ایک بارنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاگزرکچھ ایسے افرادپرہوا جومصیبت میں مبتلاتھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:کیایہ لوگ اللہ تعالیٰ سے عافیت کی دعاء نہیں کرتے تھے؟… حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیارے چچاحضرت سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو باربارتاکید فرمائی کہ اے چچا جان آپ ”عافیت“کی دعاء بہت کثرت سے مانگتے رہا کریں… ”عفو“یعنی”معافی“… اور”عافیت“یعنی ہرآفت و مصیبت سے سلامتی… یہ دوچیزیں ہمارے لئے دنیا وآخرت میں بے حد، بے حد ضروری ہیں… اس لئے ہمیں ان کو باربار مانگنے اور زیادہ مانگنے کا حکم فرمایا گیا ہے… اللهم اني اسالك العفو والعافية والمعافاة في الدنياوالآخره… کسی مسلمان کو اللہ تعالیٰ کے عذاب پرجری نہیں ہونا چاہیے… اورعافیت کی دعاء سے کبھی غافل نہیں ہونا چاہیے… قبولیت کے اوقات جیسے اذان واقامت کے وقت اوردرمیان… جمعہ کے دن عصر کے بعد… ہر صبح شام… ہرفرض نماز کے بعد… دعاء عافیت کو اپناپکا معمول بنائیں… سجدے اور التحیات کے آخر میں بھی مانگا کریں… مسلمانوں کو بھی اس کی ترغیب دیں… عافیت کی سب سے جامع دعاء وہ ہے جو تازہ مضمون میں بیان کی گئی ہے… مغرب سے جمعہ شریف،مقابلہ حسن مرحبا!

والسلام

خادم

 لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(اللہ تعالیٰ سے معافی اور عافیت مانگا کریں)

 

27-3-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ سے اپنے لئے اور آپ سب کے لئے”عفو“ ”عافیت“ اور ”معافاۃ“ کا سؤال ہے… اسئل الله لي ولكم العفو والعافيۃ والمعافاۃ فی الدنيا والاخره… ”عفو“ کہتے ہیں ”معافی“ کو… حکومتیں جب کسی مجرم کو ”عام معافی“ دیتی ہیں تو اس کے سارے جرائم کا نام و نشان تک مٹ جاتا ہے… ساری سزائیں،سارے مقدمات ختم… اندازہ لگائیں کہ اللہ جل شانہٗ رحیم و کریم کی ”معافی“ کس شان کی ہوگی؟… ”عافیت“ کہتے ہیں سلامتی،حفاظت اور اللہ تعالیٰ کی خاص توجہ اور مدد کو… اور ”معافاۃ“ کہتے ہیں اس بات کو کہ ہم مخلوق کے شر سے بچ جائیں اور مخلوق ہمارے شر سے بچ جائے… حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم ”عفو“ ”معافاۃ“ اور ”عافیت“ کی دعاء کا بڑا اہتمام فرماتے اور اسے سب سے افضل دعاء قرار دیتے… عافیت کی جامع دعاء خود بھی یاد کریں… اپنے بچوں اور گھر والوں کو بھی یاد کرائیں اور اس کا ہمیشہ اہتمام رکھیں… اللهم انی اسالك العافيه فی الدنيا والاخره… اللهم انی اسالك العفو والعافيۃ فی دينی ودنياي واهلی ومالی اللهم استر عوراتی وامن روعاتی اللهم احفظنی من بين يدي ومن خلفی وعن يمينی وعن شمالی ومن فوقی وأعوذ بعظمتك أن اغتال من تحتی… آج جمعہ کی مبارک گھڑیوں میں اس مبارک دعاء کا اہتمام فرمائیں…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ  

( سب سے افضل دعاء ”عفو“ ”عافیت“ اور ”معافاۃ“کی جامع دعاء خود بھی یاد کریں اپنے بچوں اور گھر والوں کو بھی یاد کرائیں اور اس کا ہمیشہ اہتمام رکھیں)

 

28-3-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ مجھے اورآپ سب کو پکی معافی… پکی عافیت اور پکی ”معافاۃ“نصیب فرمائیں… اللهم انی اسالك العفو والعافيۃ والمعافاۃ فی الدنياوالاخرۃ… اپنے دین اور دنیاکو… ہر خطرے،ہر فتنے،ہر گمراہی،ہر آفت اور ہر مصیبت سے بچانے کے لئے ہم اللہ تعالیٰ سے… کثرت کے ساتھ معافی اورعافیت مانگا کریں… اگر ہمیں اللہ تعالیٰ کی”عافیت“ کے پردے نصیب ہو گئے تو پھر… ان پردوں کو کوئی عبور نہیں کرسکتا… اللهم استرنی بالعافيه فی الدنياوالاخرۃ… ضرورت بھی ہے اورحالات کا تقاضا بھی کہ… ہم ”دعاء عافیت “کو زیادہ سے زیادہ مسلمانوں تک پہنچائیں… عافیت کی جامع دعاء جو کل کے مکتوب میں آئی تھی… ہم کم ازکم دس مسلمانوں تک ترجمہ سمیت پہنچائیں… انہیں ترغیب دیں کہ وہ اس دعاء کو یاد کریں،سمجھیں اور صبح وشام اور نمازوں کے بعد اس کا اہتمام کریں… ہم انہیں بتائیں کہ یہ وہ دعاء ہے کہ جسکا ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ناغہ نہیں فرمایا… ہر صبح وشام اس کا اہتمام فرمایا… یاد رکھیں! جس عمل کی اخلاص کے ساتھ دعوت چلائی جائے اس عمل کے ثمرات سب سے پہلے”داعی“ کو ملتے ہیں… فتنے اور مصیبت کے وقت… ہم”دعاءعافیت“ کی دعوت چلائیں گے تو… کیا بعید ہے کہ سب سے پہلے ہمیں مکمل عافیت اور مستقل عافیت نصیب ہو جائے… ایک روایت میں یہ الفاظ بھی آئے ہیں… اللهم انی اسالك تمام العافيۃ واسالك دوام العافيۃ واسالك الشکر على العافيۃ واسالك الغنى عن الناس ولا حول ولا قوۃ الا بالله العلی العظيم

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

( ہم کم ازکم دس مسلمانوں تک ترجمہ سمیت پہنچائیں انہیں ترغیب دیں کہ وہ اس دعاء کو یاد کریں،سمجھیں اور اس کا اہتمام کریں)

 

29-3-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کی پناہ… جب ’’عافیت‘‘ چھن جائے تب پتا چلتا ہے کہ… عافیت کتنی بڑی نعمت ہے… صرف دس منٹ کے لئے آنکھوں پر پٹی باندھ لیں… معلوم ہوجائے گاکہ آنکھوں کی عافیت کیا ہے؟مالداروں کے علاقے میں ایک غریب شخص نے… اپنے عقلمند دوست سے کہا… یار جب یہ کوٹھیاں،کاریں اللہ تعالیٰ تقسیم فرمارہے تھے توہم کہاں تھے؟… دوست اسے ہسپتال لے گیا… ہر طرف روتے،سسکتے مریض… کوئی سانس نہیں لے پارہا تو کوئی خون کی الٹیاں کررہا… اور کوئی کینسر میں مبتلا… اس نے کہا… یارجب اللہ تعالیٰ یہ بیماریاں تقسیم فرمارہے تھے توہم کہاں تھے؟… اب کوٹھیوں کی لالچ والا دوست شرم سے رورہاتھا… یااللہ عافیت… عافیت ہے توسب کچھ ہے… عافیت چھن گئی تو ہرنعمت بے مزہ ہوگئی… کسی جیل جاکر دیکھیں…تب معلوم ہوگا کہ… آزادی والی عافیت کیا چیز ہے… حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں… ہم مصیبت اورآزمائش سے نہیں ڈرتے… مگر مصیبت اور آزمائش کے بعد ہماری کیا حالت ہوگی… اس سے ڈرتے ہیں… کیونکہ ہرانسان صبر نہیں کرسکتااور مجھے تویہ ڈر لگتاہے کہ مصیبت اورآزمائش کے وقت مجھ سے نہ جانے میں کفرنہ ہوجائے… اسی لئے’’دعاء عافیت‘‘ کی تاکید ہے… دین میں’’عافیت‘‘نہ ملے توانسان گناہ،فتنے اورگمراہی میں ڈوب جاتا ہےاور دنیا میں عافیت نہ ملے توانسان بلاؤں،مصیبتوں، بیماریوں اور تکلیفوں میں جاگرتاہے… اللھم انی اسئلک العفو والعافیۃ فی دینی ودنیای وأھلی و مالی… سنا ہے’’کرونا‘‘کو’’بورس جانسن‘‘ ہوگیا ہے… ’’کرونا‘‘ بہت تکلیف اوربدبومیں ہے…

والسلام

خادم

 لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(عافیت ہے توسب کچھ ہے… عافیت چھن گئی تو ہرنعمت بے مزہ ہوگئی)

 

 تین روزہ باقاعدہ ’’عافیت ‘‘مہم

30-3-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ نے”اٹل قانون“ سنا دیا ہے کہ… اللّٰہ تعالٰی”غنی“ہیں… اور تم سب ”فقیر“… یعنی اللہ تعالیٰ کے محتاج… ہر سانس میں محتاج… ہر قدم پر محتاج… اللہ تعالیٰ کی رحمت کے محتاج… اللہ تعالیٰ کی عافیت کے محتاج… ایک بڑے ولی بزرگ گزرے ہیں… حضرت سحنون رحمۃ اللہ علیہ… انہوں نے سخت مجاہدے کئے… بہت محنت کی کہ… نفس کی ہر خواہش ختم ہو جائے… اور وہ اللہ تعالیٰ سے صرف اللہ تعالیٰ کی رضا ہی مانگیں… اور کوئی چیز کبھی نہیں… بالآخر سخت محنت کے بعد انہیں محسوس ہوا کہ وہ اس مقام کو پہنچ چکے ہیں تو وجد میں دعاء کی… اللهم ليس لی سواک حظ فكيف شئت فاختبرنی… یااللہ اب آپ کی رضا کے سوا نہ کوئی خواہش ہے نہ کوئی سؤال بے شک مجھے آزما لیجئے… اللہ تعالیٰ کی قدرت کہ… ان کا پیشاب بند ہوگیا… ایک ڈیڑھ دن تو برداشت کرسکے پھر تکلیف ناقابل برداشت ہو گئی توقرآن پڑھنے والے بچوں کے پاس گئے اور فرمانے لگے… أدعوا لعمکم الکذاب… اپنے جھوٹے چچا کے لئے دعاء کردو کہ اللہ تعالیٰ اسے عافیت دے… یعنی اپنے پہلے دعوے پر خود کو جھوٹا فرما رہے تھے… بے شک ہم زندہ ہوں تب بھی عافیت کے محتاج… ہم مر جائیں تب بھی عافیت کے محتاج اور آخرت میں بھی ہم عافیت کے محتاج… تمام ”اہل بیعت“ سے گزارش ہے کہ… دعاء عافیت کو اپنانے اور دوسرے مسلمانوں تک پہنچانے کی آج سے تین روزہ باقاعدہ مہم چلائیں… اس مہم کی برکت سے ہمیں اور ساری جماعت کو مغفرت و عافیت نصیب ہو ان شاء اللہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(بے شک ہم زندہ ہوں تب بھی، ہم مر جائیں تب بھی اور آخرت میں بھی ہم عافیت کے محتاج ہیں)

 

31-3-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کا ”ہر حکم“ سر آنکھوں پر … اللہ تعالیٰ کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر حکم، ہر سنت ،ہر دعاء سر آنکھوں پر… پھر صرف دعاء عافیت کی مہم کس لئے؟… جواب یہ کہ ایک تو یہ اس وقت کے حالات کی پکار ہے… اس وقت وباء بھی ہے اور اس سے بڑھ کر ”فتنہ“ بھی… یعنی دنیا بھی خطرے میں اور دین بھی خطرے میں… ایسے وقت میں اللہ تعالیٰ سے ”عافیت“ مانگنے کی ضرورت بڑھ گئی… عافیت مل گئی تو دین و دنیا سب ٹھیک ہوجائیں گے ان شاءاللہ… عربی کا شعر ہے…

رايت البلاء كقطر السماء…

 وما تنبت الأرض من ناميۃ…

 فلا تسئلن اذا ما سئلت…

 إلھک شئیا سوی العافيۃ…

ترجمہ:

’’میں دیکھ رہا ہوں کے بلائیں اتنی زیادہ ٹوٹ پڑی ہیں جتنی کہ بارش کے قطرے اور زمین سے اگنے والی چیزیں…  ایسے حال میں اللہ تعالیٰ سے بس صرف عافیت ہی مانگو‘‘… اس لئے اس مہم کو معمولی نہ سمجھیں… سنیں اور مانیں اور دعاء عافیت ایک ایک مسلمان مرد، عورت، چھوٹے، بڑے کو سکھا دیں اور اس کا معمول بنا دیں… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام کو حکم فرمایا کہ جب قبرستان جاؤ تو کہو… السلام عليكم اهل الديار من المؤمنين و انا ان شاء الله بكم لاحقون نسئل الله لنا ولكم العافيۃ(مسلم)… یعنی مرے ہوئے مسلمان کو بھی عافیت کی دعاء… خود سوچیں زندہ مسلمانوں کے لئے عافیت کی دعاء کتنی ضروری ہے؟…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

( دنیا بھی خطرے میں اور دین بھی خطرے میں… ایسے وقت میں اللہ تعالیٰ سے ”عافیت“ مانگنے کی ضرورت بڑھ گئی)

(جب مرے ہوئے مسلمان کو بھی عافیت کی دعاء… خود سوچیں زندہ مسلمانوں کے لئے عافیت کی دعاء کتنی ضروری ہے؟)

 

 

 

 

(4)

ماہ اپریل

1-4-2020

مکتوب خاد م

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کا شکر… طواف بیت اللہ شریف کی مستندخبریں آرہی ہیں… الحمدللہ رب العالمین… اپناموضوع جاری رکھتے ہیں…

(1)صحیح روایت ہے کہ… جب کوئی شخص اسلام قبول کرتاتو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے نماز کی تعلیم فرماتے پھر اسے حکم دیتے کہ ان کلمات کے ذریعہ دعاء کیا کرے… اللهم اغفرلی وارحمنی واهدنی وعافنی وارزقنی… یااللہ میری مغفرت فرمائیے اورمجھ پر رحم فرمائیے اور مجھے ہدایت دیجئے اور مجھے عافیت نصیب فرمائے اور مجھے رزق عطاء فرمائیے… (مسلم،احمد)یعنی پہلے دن سے ہی عافیت مانگنے کی تلقین…

(2) ایک بزرگ کا قول ہے کہ… عافیت کی دعاء کثرت سے مانگاکرو… کیونکہ اگر تم کسی مصیبت میں مبتلا ہوتو یادرکھو ہر مصیبت سے بڑی مصیبت موجودہے… اس لئے مزید بلاؤں سے بچنے کے لئے عافیت مانگو… اور اگر تم عافیت کی حالت میں ہوتو… یہ حالت کسی لمحے پلٹ سکتی ہے… اس لئے عافیت کے دوام کے لئے عافیت مانگو… دراصل ایمان ویقین کے بعد… عافیت کے برابر کوئی چیز نہیں…

(3) آج ہم مسلمانوں کی اکثریت دین کے معاملہ میں ”عافیت“کھوچکی ہے… ہمارا دین آہستہ آہستہ کم ہوتا جارہا ہے،کمزور ہوتا جارہا ہے… گناہوں کا شکار ہوتاجا رہا ہے… فتنوں کا نشانہ بنتا جا رہا ہے… آج کتنے مسلمان ہیں جو پورا قرآن مانتے ہیں؟پورا دین مانتے ہیں؟… اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جہاد کرتے دیکھ کر بھی ان کو جہاد سے نفرت ہے… یہ مسلمان اگر اپنے دین اور دنیا کے لئے… اللہ تعالیٰ سے کثرت کے ساتھ”عافیت“مانگیں تو ان کی حالت اچھی ہوجائےگی ان شاءاللہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

ـ(آج ہم مسلمانوں کی اکثریت دین کے معاملہ میں ”عافیت“کھوچکی ہے)

 

 

2-4-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے”عافیت“پر…”عافیت“کی قیمت تب معلوم ہوتی ہے… جب”عافیت“چھین لی جائے… ہم روز اپنے منہ سے کتنی چیزیں آرام سے کھاتے پیتے ہیں؟… نہ شکر،نہ احساس… مگرجب وہ حالت آ جائے کہ غذا ناک سے دی جانے لگے تب اس نعمت کی قدر آتی ہے… ”بیت الخلاء“سے فراغت کے بعد”عافیت“کے شکر کی تلقین ہے کہ… یہ دعاء پڑھو… الحمدلله الذی اذهب عني الاذی وعافانی… اللہ تعالیٰ کا شکر کہ تکلیف دورفرمائی اورعافیت عطاء فرمائی… ”بیت الخلاء“کا معاملہ تھوڑاسابھی گڑبڑہوجائے توانسان کسقدر عاجز،پریشان اور بے پردہ ہوتا ہے… ”عافیت“دراصل ہر نعمت کی چابی ہے… مال،اولاد،رزق،گھر یہ سب تبھی دل کو اچھے لگتے ہیں جب ”عافیت“نصیب ہو… کوئی کینسر میں تڑپ رہاہوتو… کیامال اور کیااولاد… کسی چیز سے خوشی نہیں ہوتی… ہمارے آقامدنی صلی اللہ علیہ وسلم تہجدمیں اٹھتے تونماز سے پہلے ہی دس بار اللہ تعالیٰ سے دیگر دعاؤں کے ساتھ عافیت بھی مانگتے… اللهم اغفر لی واهدنی وارزقنی وعافنی(نسائی)… اس لئے”عافیت“کی دعاء یاد کریں… روزانہ کامعمول بنائیں… موجودہ حالات میں صبح وشام عافیت کی مختصر دعاء کم ازکم ایک سوبار مانگ لیاکریں… اللهم انی اسئلك العافيۃ فی الدنيا والآخرۃ… یا… اللهم انی اسئلك العفو والعافيۃ والمعافاۃ فی الدنيا والآخرۃ… یا… اللهم اغفر لی وارحمنی وعافنی وارزقنی… ان شاءاللہ کوشش ہوگی کہ ”عافیت“کی تمام مسنون دعائیں جمع کردی جائیں… جامع ترین دعاء کی دعوت جاری رکھیں… مغرب سے مقابلہ حسن اور جمعہ شریف بھی یاد رہے…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(”عافیت“کی قیمت تب معلوم ہوتی ہے… جب”عافیت“چھین لی جائے)

( صبح وشام عافیت کی مختصر دعاء کم ازکم ایک سوبار مانگ لیاکریں)

 

3-4-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ”العفو“ ہیں… اپنے بندوں کے گناہ معاف فرمانے والے… ان گناہوں کو مٹانے والے… ان گناہوں کو نیکیوں سے تبدیل فرمانے والے… ان گناہوں کے اثرات اور انکا نام و نشان ختم فرمانے والے… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف لائے اور پھر رو پڑے اور فرمایا: اللہ تعالیٰ سے”عفو“ (یعنی معافی)اور ”عافیت“ مانگو بےشک یقین کے بعد عافیت سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے جو کسی کو دی گئی ہو (ترمذی)… اور اپنی زوجہ محترمہ کو لیلۃ القدر کی دعاء سکھائی… اللهم انك عفو تحب العفو فاعف عنی… کوئی شخص کسی مصیبت زدہ شخص کو دیکھےاور اس وقت اسکو اپنی”عافیت“ کی نعمت کا احساس ہو اور وہ شکر ادا کرے کہ… یااللہ آپ کا شکر کہ آپ نے مجھے اس مصیبت میں مبتلا نہیں فرمایا اور مجھے عافیت بخشی… الحمد لله الذی عافانی مما ابتلاك به وفضلنی على کثیر ممن خلق تفضيلا… تو اللہ تعالیٰ اسے مرتے دم تک اس مصیبت سے محفوظ فرما دیتے ہیں (ترمذی)… آجکل ”کرونا“ کے ہنگام میں یہودیوں نے اپنے ”مسیحا“ یعنی ”دجال“ کی بات شروع کر رکھی ہے… مسلمانوں کے پاس الحمدللہ ”سورۃ الکہف“ موجود ہے… آج جمعہ کا دن ہے… آج بھی اور ہر جمعہ کو اس کا ”اہتمام“ کریں… ”سورۃ الکہف“ کو سیکھنے اور سمجھنے کی ترتیب بھی بنائیں… ہر نماز میں ”فتنہ المسیح الدجال“ سے پناہ بھی مانگیں… یہودی بے چاروں کی خوشی عارضی ہوگی… پھر ہلاکت، تباہی اور عذاب… حضرت عیسی علیہ الصلاۃ والسلام نے ضرور اترنا ہے…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

( کسی مصیبت زدہ شخص کو دیکھ کرعافیت مانگی جائے تو اللہ تعالیٰ اسے مرتے دم تک اس مصیبت سے محفوظ فرما دیتے ہیں)

( آج جمعہ کا دن ہے آج بھی اور ہر جمعہ کو ”سورۃ الکہف“کااہتمام کریں اور اس کو سیکھنے اور سمجھنے کی ترتیب بھی بنائیں)

 

4-4-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ  

اللہ تعالیٰ نے ”انسان“ کو بہترین ”بدن“ عطاء فرمایا ہے… ”انسانی بدن“ اللہ تعالیٰ کی ”قدرت“ کا نمونہ اور حیرتوں کا سمندر ہے… لاکھوں کروڑوں خلیے، پرزے، رگیں، پٹھے اور آلات کا مجموعہ… یہ بدن مضبوط اور طاقتور ایسا کہ ہاتھی، اونٹ، سمندر، پہاڑ اور صحراء کو مسخر کر لیتا ہے… اور کمزور ایسا کہ ایک مچھر اور جرثومے کے کاٹنے سے بھوسہ بن جاتا ہے… اگر اس ”بدن“ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ”عافیت“ کا لباس مل جائے تو… پھر یہ بہت اچھا چلتا ہے اور… ”عافیت“ کی زرہ میں محفوظ رہتا ہے… اسی لئے بدن کی عافیت کے لئے خاص دعائیں سکھائی گئی ہیں… آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ دعاء صبح وشام تین بارپڑھنا ثابت ہے…

(1) اللهم عافنی في بدنی اللهم عافنی فی سمعی،اللهم عافنی فی بصری لااله الاانت،اللهم انی اعوذبك من الكفر والفقر اللهم انی اعوذبك من عذاب القبر لااله الاانت…

ترجمہ:

 آپ سمجھ گئے ہوں گے… بدن،کان اور آنکھوں کے لئے عافیت کاسؤال ہے اور کفر، محتاجی اور عذاب قبر سے پناہ مانگی گئی ہے… مسندالفردوس میں ایک اور دعاء بھی وارد ہے…

(2)اللهم البسنی العافيۃ فی الدنياواليقين فی الآخرۃ…

ترجمہ:

یااللہ مجھے دنیا کی عافیت اور آخرت کے یقین کالباس نصیب فرمائیے… اور ایک بڑی زبردست دعاء بھی مسندالفردوس ہی میں ہے…

(3)اللهم استرنی بالعافیۃ فی الدنیاو الآخرۃ …

ترجمہ:

یااللہ مجھے دنیا و آخرت میں عافیت سے ڈھانپ لیجئے…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

( اگر اس ”بدن“ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ”عافیت“ کا لباس مل جائے تو… پھر یہ بہت اچھا چلتا ہے) 

 

5-4-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی”عبادت“کےلئے…پیدا فرمایاہے… وماخلقت الجن والإنس الاليعبدون… اس لئے ہر”انسان“… اورہر”جن“میں فطری طورپر… ”عبادت“کی بے پناہ”صلاحیت“ موجود ہے… آپ جتنی چاہیں،جسقدر چاہیں”عبادت“کرسکتے ہیں… اس کےلئے آپکے وقت میں بےانتہا ”برکت“دے دی جاتی ہے… آپ کے جسم میں مثالی طاقت دے دی جاتی ہے اورآپکی”زبان“اور”مال“کو تھکاوٹ اورکمی سے کافی حدتک محفوظ فرمادیاجاتا ہے… بدنی عبادت،قولی عبادت،مالی عبادت… فرائض،سنن، نوافل،تلاوت،اذکار،سخاوت،خدمت… جوکام بھی اللہ تعالیٰ کاحکم ہو… اوراللہ تعالیٰ کی رضاء کے لئے ہو اورحضرت آقاصلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے پرہو… وہ”عبادت“ہے… یہ موضوع بہت مفصل ہے… مختصر یہ کہ… اللہ تعالیٰ کے مخلص بندوں نے جب خودکو”عبادت“میں لگایاتووہ ایک دن میں اتنی عبادت کرلیتے تھے جو… عام لوگ مہینے میں نہیں کرسکتے… نماز،جھاد،حج، صدقات،تعلیم،تبلیغ،قیام سجدے،دعائیں اور کیاکیا… معلوم ہوا کہ… انسان میں”عبادت“کی خاص طاقت رکھی گئی ہے… مگر پھر بھی شیطان وسوسے ڈالتاہے کہ… بس کرو اور بھی کام ہیں… اتنی دعائیں ہیں کون کون سی پڑھو گے؟… حالانکہ… عبادت جتنی زیادہ ہو… دنیاکے کاموں اورتقاضوں کے لئے پوراوقت بچ جاتا ہے… آج تک شیطان نے کسی مالدار کو یہ وسوسہ نہیں ڈالا کہ… اور پیسے کیا کروگے؟ کوئی کروڑ پتی،ارب پتی شخص… مزید مال سے نہیں اکتاتا جب کہ ہم… مزید عبادت اور دعاؤں سے اکتا جاتے ہیں… اللہ تعالیٰ سے عافیت کاسؤال ہے…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

(ہر”انسان“ اورہر”جن“میں فطری طورپر ”عبادت“کی بے پناہ”صلاحیت“ موجود ہے،عبادت جتنی زیادہ ہو)

( دنیاکے کاموں اورتقاضوں کے لئے پوراوقت بچ جاتا ہے، وقت میں بےانتہا ”برکت“دے دی جاتی ہے)

6-4-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ سے اپنے لئے بھی عافیت مانگنی چاہئے… اور دوسرے مسلمانوں کے لئے بھی… خصوصا بیمار، پریشان حال اور مصیبت زدہ افراد کے لئے… اور جو مسلمان وفات پاچکے ان کے لئے بھی ”عافیت“ کی دعاء بہت قیمتی ہے… عافیت کی دعاء اپنے اور دوسروں کے لئے مانگنے کے کچھ الفاظ سمجھ لیں…

(1)اپنے لئے کہیں گے…  اللهم عافنی… اور اگر اپنے ساتھ اور لوگوں کو بھی شامل کرنا ہو تو ’’اللھم عافنا“ یا اللہ ہمیں عافیت دیجئے…

(2) کسی مخاطب کو عافیت کی دعاء دینی ہو تو کہیں گے”عافاک اللہ“ اللہ تعالیٰ آپ کو عافیت عطاء فرمائے… اگر عورت ہو تو کاف کے نیچے زیر لگے گی ”عافاکِ اللہ“… آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو جب وہ بیمار تھے یہ دعاء دی’’وعافاک فی دینک وجسمک الی مدۃ أجلک“… اللہ تعالیٰ آپ کو دین میں اور آپ کے جسم میں تاحیات عافیت عطاء فرمائے… آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو عیادت کے وقت جو پوری دعاء دی وہ یہ ہے”شفی اللہ سقمک و غفر ذنبک وعافاک فی دینک وجسمک الی مدۃ اجلک‘‘… اللہ تعالیٰ آپ کو بیماری سے شفاء دے اور آپ کے گناہ بخش دے…

(3) کسی غائب کو… یا کسی کی طرف اشارہ کرکے عافیت کی دعاء دینی ہوتو کہیں گے”اللھم عافِہ“… عورت ہوتو ’’اللھم عافِھا‘‘… یااللہ اسے عافیت دیجئے… حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ کو ان کی بیماری کے وقت یہ دعاء دی… اللھم اشفِہ، اللھم عافِہ… یا اللہ انہیں شفاء دیجئے، یا اللہ انہیں عافیت دیجئے…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

اللہ تعالیٰ سے اپنے لئے بھی عافیت مانگنی چاہئے اور دوسرے مسلمانوں کے لئے بھی، خصوصا بیمار، پریشان حال)

( اور مصیبت زدہ افراد کے لئے اور جو وفات پاچکے ان کے لئے بھی ”عافیت“ کی دعاء بہت قیمتی ہے)

 

7-4-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہمیں”عافیت“کا ”جمال“عطاء فرمائیں… حدیث شریف میں دعاء ہے… اللهم اغننی بالعلم وزينی بالحلم واكرمنی بالتقوى وجملنی بالعافيۃ… یااللہ مجھے علم کی دولت، حلم کی زینت،تقوی کی عزت اورعافیت کا جمال عطاء فرمائیے… بڑی زبردست دعاء ہے… دل والے ہی اسکی حقیقت کوسمجھ سکتے ھیں… کسی نے خوب کہاکہ… عافیت کے ساتھ تھوڑی سی خیربھی بہت ہوتی ہے جبکہ عافیت کے بغیربہت زیادہ خیربھی تھوڑی ہوجاتی ہے… عافیت کے ساتھ تھوڑی سی عزت بھی بہت ہوتی ہے جبکہ بغیرعافیت کے بہت عزت بھی کچھ نہیں لگتی… دسترخوان پر درجنوں کھانے ہوں… گیراج گاڑیوں سے بھرے ہوں… بینک بیلنس ابل رہاہو… نوکر،خادم حاضر ہوں… مگردل کاوال بندہوجائے توہرچیز زہر لگتی ہے… ہمارا دل بھی عافیت کامحتاج اورھمارا دین بھی عافیت کاضرورتمند… اس لئے حضرت آقاصلی اللہ علیہ وسلم نے منبرپر جلوہ فرمایا… اپنی حسین وجمیل آنکھوں میں… درد اورخیرخواہی کے آنسوبھرے اورپھرفرمایا… اللہ تعالیٰ سے”عفو“اور”عافیت“ مانگو… کاش حضرت محسن اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کے آنسوہی ہمارے قلوب پراثر کرجائیں… اورہم اپنے دین،اپنی دنیا،اپنے جسم میں بہت سی عافیت کھونے کے بعد… اب”عفو“اورعافیت مانگنے میں مزیدسستی نہ کریں… کچھ بعیدنہیں کہ…اگرہم نے اخلاص کے ساتھ… ”معافی“اور”عافیت“مانگنے کاعمل مسلسل شروع کردیاتو…ہمارا بہت کچھ بچ جائے اورجو چھن چکاوہ واپس مل جائے اورآگے جووقت اورمنزلیں آنے والی ہیں ان میں ہمیں”عافیت“مل جائے… ان شاءاللہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (اللہ تعالیٰ ہمیں”عافیت“کا ”جمال“عطاء فرمائیں)

 

8-4-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ سے”شعبان“میں برکت کا سؤال ہے… اللہم بارک لنافی شعبان وبلغنارمضان… اللہ تعالیٰ سے ایمان،یقین،مغفرت،رحمت،برکت اور عافیت والے ”رمضان“ کا سؤال ہے… ابھی ”عافیت“ کے موضوع پر بہت سی ضروری باتیں باقی ہیں… مگر آج کچھ اور گزارشات…

(1) آج بروزبدھ حجازمیں 15شعبان ہے… جبکہ کل پاکستان میں پندرہ شعبان کی تاریخ ہو گی…

(2)جس کو توفیق ملے پندرہ شعبان کی رات قبرستان جائے… مسنون طریقے سے موت کو یاد کرے،عبرت حاصل کرے،آخرت کی تیاری کی فکر باندھے… اس رات فرض نمازوں کا باجماعت اہتمام ہو… تہجد کی فکر کرے… اپنے دل کو مسلمانوں کے بغض اور کینے سے پاک کرے… ہو سکے تو صلوۃ التسبیح اور نوافل پڑھے… پندرہ تاریخ ”ایام بیض“ میں بھی آتی ہے اور اپنی فضیلت بھی رکھتی ہے… اس لئے اچھا ہے کہ روزہ رکھ لے…

(3) اس رات کی بدعات، خرافات… حلوے،مانڈے،آتش بازی اور دیگر گناہوں سے بچے… غیرمستند لوگوں کے بتائے ہوئے غیر مسنون اعمال آگے شیئر نہ کرے… اس رات اور ہمیشہ مسنون اعمال کا اہتمام کرے…

(4) کل کے مکتوب میں جو روایت بیان کی تھی… اسکی تصحیح کرلیں… آج اتفاقا کنزالعمال میں عافیت کی دعائیں تلاش کرتے ہوئے… اس روایت کے کئی طرق ملے… اس میں یہ بات ہے کہ… حضرت صدیق اکبررضی اللہ تعالی عنہ منبر پر کھڑے ہوئے اور روپڑے… باربار روئے اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کاحکم مبارک سنایا کہ… آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی منبر پر فرمایا تھا کہ… (اے لوگو)اللہ تعالی سے”عفو“اور ”عافیت“ مانگو…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 ( پندرہ شعبان کےحوالے سے کچھ گزارشات)

 

9-4-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ کی”معافی“کا نظام بہت وسیع ہے… اللہ تعالیٰ”معافی“سے محبت فرماتے ہیں… اللہ تعالیٰ کی”معافی“کا نظام نہ ہو تو… سب لوگ فوراً ہلاک ہوجائیں… اسوقت ”زمین“کا سیارہ عذاب اور تبدیلی کی گرفت میں ہے… مسلمانوں کو چاہیے کہ… اللہ تعالیٰ سے بہت”معافی“اور”عافیت“مانگیں… تاکہ اس تبدیلی کے انجام میں… اہل اسلام کو خیراور غلبہ ملے… عافیت کی جامع دعاء تومستقل معمولات میں رکھیں… مزید ان دودعاؤں کا… شعبان و رمضان میں خصوصی فیض حاصل کریں…

(1)معافی کی دعاء… اللهم انك عفوتحب العفو فاعف عنی…

(2)عافیت کے پردے… اللهم استرنی بالعافيۃ فی الدنياوالآخرۃ…

آپ نے حضرت شیخ معروف کرخی رحمہ اللہ تعالی کانام سناہوگا… دوسری صدی ہجری کے صاحب علم اورصاحب معرفت بزرگ ہیں… علامہ ذہبی رحمہ اللہ تعالی نے آپکو”علم الزہاد“”برکۃ العصر“کے لقب سے یادکیا ہے… وہ فرماتے ہیں کہ یہ دعاء… اللهم استرنی بالعافيۃ فی الدنياو الآخرۃ… حضرت جبرئیل امین علیہ السلام نے حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کوتعلیم فرمائی… اوربتایا کہ آپ  سے پہلے یہ کسی کو نہیں سکھائی… کتنااچھالگتا ہے کہ… دورکعت نفل نماز میں… یہ دونوں مختصر مگرعظیم دعائیں سوسو بار پوری توجہ سے مانگی جائیں… آج”معافی“کی بھی بہت ضرورت ہے… اورعافیت کے پردوں کی بھی… کیونکہ ہر طرف عذاب اوررسوائی کے مناظر ہیں… اس قیمتی تحفے کی قدرکریں… کل ان شاءاللہ”عافیت“کی ایک بہت عجیب وپرکیف دعاء پیش کی جائے گی… مغرب سے جمعہ شریف،مقابلہ حسن مرحبا!…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 آج”معافی“کی بھی بہت ضرورت ہے اور’’عافیت‘‘ کی بھی، کیونکہ ہر طرف عذاب اوررسوائی کے مناظر ہیں)

 

10-4-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ مجھے اورآپ سب کو”علم و حکمت“عطاء فرمائیں…

(1) ایمان کا لطف لینے کے لئے موجودہ حالات کو… غزوہ احزاب کی روشنی میں ایک نظر دیکھیں… کفر کے سارے لشکرمتحد… اسلام اورمسلمانوں کا محاصرہ… پھرخفیہ غیبی لشکر کی آمد… سارے منصوبے خاک میں…

(2) اللہ تعالیٰ جانتے ہیں کہ کیا خیر ہے اورکیا شر؟… کیا عافیت ہے اور کیا آفت؟… کیا کامیابی ہے اورکیا ناکامی؟… وہ علیم،وہ خبیر… جبکہ انسان بے چارہ تواپنی گردن کے پیچھے بھی نہیں دیکھ سکتا… وہ اپنی فوری خواہش کو خیر،کامیابی اور عافیت سمجھ بیٹھتاہے… حالانکہ ایسانہیں ہوتا… جسم میں کینسر بن رہاتھا… معلوم نہیں تھا… عافیت کی دعاء کی برکت سے کوئی چوٹ لگی… درد کی وجہ سے خون میں طوفان آیااور کینسر ٹوٹ گیا… اب یہ چوٹ بظاہر آفت تھی مگر درحقیقت عافیت… فالج ہونے والا تھا اللہ تعالیٰ نے عافیت عطاء فرمائی بخار آگیا اس نے تھوڑا سا تڑپایا مگر فالج کو پگھلا دیا… اب یہ ”بخار“ بظاہر آفت مگر حقیقت میں عافیت ہے… اس لئے دعاء ہمیشہ یقین سے کریں… اور اللہ تعالیٰ سے حسن ظن رکھیں… عافیت کی ایک بہت شاندار اور عجیب دعاء… مسند الفردوس میں… حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے… اللهم ارزقنی شهادۃ منك فی يسر وعافيۃ… یااللہ آسانی اورعافیت کے ساتھ اپنی طرف سے”شہادت“نصیب فرمائیے… سبحان اللہ!شہادت اور وہ بھی آسانی اورعافیت کے ساتھ… دل مچل اٹھا… بہت سے واقعات… کئی شخصیات… اورکئی مناظرذہن میں گھوم گئے… ان کا قدرے تذکرہ پھر کبھی ان شاءاللہ…

والسلام

خادم

 

( اللہ تعالیٰ جانتے ہیں کہ کیا خیر ہے اورکیا شر؟کیا عافیت ہے اور کیا آفت؟ ۔عافیت کی ایک بہت شاندار اور عجیب دعاء)

 

11-4-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کی ”معافی“ کسقدر وسیع ہے… حضرت امام معروف کرخی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں… ایک شخص سفر کے لئے اپنے گھر سے نکلا تو اس نے ان الفاظ میں اللہ تعالیٰ کی حمد و شکر بجا لائی… اللهم لك الحمد عدد عفوك عن خلقك… یا اللہ آپ کی حمد… آپ کی اپنی مخلوق کو ”معافی“ کی مقدار میں… پھر اس نے اگلے سال حج کیا اور دوبارہ یہی شکر ادا کیا… یا اللہ آپ کی اپنی مخلوق کو معافی کی مقدار… آپکی حمد… تو آواز آئی کہ… ابھی تمہاری پچھلی بار والی حمد کا اجر شمار ہو رہا ہے… اور وہ ابھی تک پورا نہیں ہوا… یعنی اسقدر زیادہ اجر اسے عطاء فرمایا گیا… اے مسلمانو… اللہ تعالیٰ کی اس عظیم ،مہربان اور وسیع ”معافی“ میں سے زیادہ سے زیادہ اپنا حصہ حاصل کرلو… اپنا ہر گناہ،اپنی ہر غلطی، اپنی ہر کوتاہی… ہم اللہ تعالیٰ سے ”معاف“ کرالیں… وہ ”عفو“ ہیں… وہ ”رؤف“ ہیں… ہم ان سے دل کی توجہ کے ساتھ معافی اور عافیت مانگیں… اللهم انی اسئلك العفو والعافيۃ والمعافاۃ فی الدنيا والآخرۃ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (اے مسلمانو اللہ تعالیٰ کی اس عظیم ،مہربان اور وسیع ”معافی“ میں سے زیادہ سے زیادہ اپنا حصہ حاصل کرلو )

 

12-4-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو ”سچا یقین“ عطاء فرمائیں… اَللّٰهُمَ إنا نَسْألُكَ يَقيناً صَادقاً… سچی اور یقینی کتاب میں… تاکید کے ساتھ حکم دیا گیا ہے کہ… اپنے”یقین“ کا اعلان کرو… قل لن يصيبنا الا ما كتب الله لنا… کہہ دیجئے… ہمیں کوئی حالت نہیں پہنچ سکتی… مگر صرف اور صرف وہی جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے لکھ دی ہے… کوئی مصیبت، کوئی آفت، کوئی خیر، کوئی شر… جو ہمارے ”مقدر“ میں لکھا جا چکا وہی ہمیں پہنچے گا… اللہ تعالیٰ پر ”یقین“ عظیم ترین نعمت ہے… کسی نے بڑے مزے کی بات فرمائی ہے کہ… پریشانیوں اور سوچوں کی گٹھڑی اپنے سر پر نہ لادو… جیسے ہی کوئی پریشانی دماغ پر حملہ آور ہو کہ… فلاں کام کیسے ہوگا؟… فلاں مسئلہ کیسےحل ھوگا؟… وغیرہ وغیرہ… تو زیادہ نہ سوچو… بہت سوچو گے تو… دماغ پھٹے گا… دل غمگین ہوگا… اور حاصل کچھ نہ ہوگا… بس فورا کہو کہ… میرا اللہ موجود ہے… میرا رب تعالیٰ موجود ہے… میرا کارساز وکیل جل شانہ موجود ہے… میں یہ مسئلہ، یہ پریشانی ان کے سامنے پیش کرکے حل کرا لوں گا… بس شیطانی حملہ ختم… دن رات میں یہ بار بار کرنا پڑے گا… پھر یقین کا روشن دان کھلے گا… ہم اپنا مسئلہ حل نہیں کر سکتے… پھر سوچ سوچ کر ہلکان ہونے کی کیا ضرورت ہے؟… اللہ تعالیٰ ہمارا ہر مسئلہ حل فرما سکتے ہیں تو پھر… ان کے سامنے پیش کرنے میں تأخیر کیوں؟… آج اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے… عافیت کی جامع دعاء مزید تین مسلمانوں تک پہنچانے کی کوشش کریں…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (جیسے ہی کوئی پریشانی دماغ پر حملہ آور ہو کہ فلاں کام کیسے ہوگا؟ تو زیادہ نہ سوچو،بہت سوچو گے تو دماغ پھٹے گا، دل غمگین ہوگا اور حاصل کچھ نہ ہوگا،

بس فورا کہو کہ میرا اللہ موجود ہے،میں یہ مسئلہ، یہ پریشانی ان کے سامنے پیش کرکے حل کرا لوں گا، )

(عافیت کی جامع دعاء مزید تین مسلمانوں تک پہنچانے کی کوشش کریں)

 

13-4-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر رحم فرمائیں… عجیب دردناک حالات ہیں… غریب مسلمان”بے روزگار“ہوگئے… نہ مزدوری،نہ دیہاڑی… چھوٹے چھوٹے بچے بغیر دودھ کے اپنی ماؤں کی گودمیں تڑپ رہے ہیں… ان کی ماؤں کے دلوں پر کیا گزرتی ہوگی؟… بھیک ہر کوئی نہیں مانگ سکتا… کبھی کوئی بیٹھ کر شمار تو کرے کہ… کس کس غریب کی روزی بندکی گئی ہے… وہ کہاں جائیں؟… عزت والے،غیرت والے لوگ گھروں میں بھوکے پڑے ہیں… جبکہ سڑکوں پر لوگوں کو کان پکڑوانے اور ان کی عزت نفس کو کچلنے کا بھیانک کھیل شروع ہے… آئمہ مساجد کے فون نمبر تھانوں میں جمع ہیں… جہاں سے روز ان کو… گالیاں، دھمکیاں اورنصیحتیں سنائی جاتی ہیں… اوروہ جن کے پیٹ اورتجوریاں حرام مال سے بھری ہیں… مزیدسختی اورمزید کرفیو کا مطالبہ کررہے ہیں… کیونکہ اب وہ امریکہ،برطانیہ،فرانس نہیں جاپا رہے… میری آپ سب سے عاجزانہ درخواست ہے کہ… آج اورکل… ہر نماز کے بعد بے روزگار مسلمانوں کے لئے… خصوصی دعاء کااہتمام کریں… دعاء سے توہمیں کوئی نہیں روک سکتا… اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کاہم پر اتناتو لازمی حق ہے کہ… ہم انکے لئے جھولی پھیلائیں،آنسو بہائیں… مجھے یقین ہے کہ آپ میں سے بہت سے مستجاب الدعوات ہیں… اس لئے دودن میں ہی حالات بدل جائیں گے ان شاءاللہ… وعدہ لینے کی عادت نہیں… مگر دل اتنا دکھی ہے کہ… آپ سے وعدہ لے رہا ہوں… اپنی حاجات کو پیچھے رکھ کر… پہلے ان مسلمانوں کے لئے کم ازکم دودن پابندی سے دعاء کریں گے… وعدہ ہے؟…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (اللہ تعالیٰ رحم فرمائیں، عجیب دردناک حالات ہیں غریب مسلمان”بے روزگار“ہوگئے،

 آج اورکل ہر نماز کے بعد بے روزگار مسلمانوں کے لئے خصوصی دعاء کااہتمام کریں)

 

14-4-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کی حمد اور شکر… الحمدللہ رب العالمین… وہ ”تشریف“ لا رہے ہیں… الحمدللہ،الحمدللہ… وہ قریب پہنچ چکے… اب ہر لمحہ، ہر گھڑی وہ اور قریب ہوتے جا رہے ہیں… کتنے خوبصورت ہیں وہ… حسن و جمال میں اپنی مثال آپ… دل مچل رہا ہے… شوق تڑپ رہا ہے… ان کے دن، راتوں سے زیادہ مست… اور راتیں دنوں سے زیادہ روشن… سبحان اللہ… وہ پہلے ایک بار آئے تو قرآن ساتھ لائے… جب بھی آتے ہیں نیا تحفہ، نئی سرشاری، نئی مسرت ساتھ لاتے ہیں… کبھی ”بدر“ کو لائے… کبھی ”فتح مکہ“ کو… اور صدی سے بھی بڑی رات تو ہر سال لاتے ہیں… ان کے ہاتھوں سے مدہوش کرنے والے جام کب ملیں گے؟… ہائے شوق، ہائے آرزو… وہ قریب آرہے ہیں تو پیاس بڑھتی جارہی ہے… دل کی دھڑکن تیز ہو رہی ہے… وہ سحری کی آبشار… وہ مغرب کی گرمجوش ملاقات… وہ آتے ہیں تو آسمان زمین پر اتر آتا ہے… اور زمین آسمانوں میں پرواز کرنے لگتی ہے… وہ آتے ہیں تو مٹی سونا بن جاتی ہے… اور سونا ہیرے جواہرات سے زیادہ قیمتی ہو جاتا ہے… اللہ،اللہ،اللہ… وہ آنے ہی والے ہیں… ان کو کوئی نہیں روک سکتا… اور نہ انکی خیروبرکت پر پابندی لگ سکتی ہے… صرف نو یا دس دن رہ گئے… وہ آ ہی جائیں گے… امت مسلمہ کو مبارک اور خوشخبری ہو… بس استقبال کی تیاری شروع کردیں… شاندار استقبال…

والسلام

خادم

لااله الاالله محمد رسول الله

(وہ آ ہی جائیں گےامت مسلمہ کو مبارک اور خوشخبری ہو بس استقبال کی تیاری شروع کردیں شاندار استقبال)

 

15-4-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ… کعبہ شریف، مسجد نبوی، مسجد اقصیٰ… اور روئے زمین کی تمام مساجد کو… آباد فرمائیں… ”مسجد“ کا مطلب… سجدے کی جگہ… سجدہ اللہ تعالیٰ سے قرب کا مقام… بندہ اللہ تعالیٰ سے سب سے زیادہ قریب… سجدے میں ہوتا ہے… معلوم ہوا کہ… مسجد اللہ تعالیٰ کے قرب کا مقام… مسلمانوں کی ”اجتماعیت“ کا راز… مسجد آباد تو دل آباد… دل آباد تو سب کچھ آباد… ”کرونا وائرس“ مساجد سے بہت دور ہے… بہت دور… یہ عذاب اللہ تعالیٰ نے… اور لوگوں پر مسلط فرمایا… انہوں نے اپنے دل کا بغض نکالنے کے لئے… مساجد کو اسمیں خواہ مخواہ شامل کرلیا… کہتے ہیں کہ نواب، خان اور چوہدری کو درد اٹھے اور وہ چیخےتو… اس کے نوکر، ملازم اور غلام بھی… اسی کی طرح درد کی آوازیں نکالتے ہیں… اچھا ایک لفظ یاد کرلیں… ”ایام اللہ“ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والے خاص دن… جن میں کوئی ایسا عذاب اترتا ہے جو قوموں اور زمینوں کا نقشہ ہی بدل ڈالتا ہے… یا کوئی ایسی نعمت اترتی ہے جس کی روشنی چار سو پھیل جاتی ہے… قرآن مجید کا ایک مستقل مضمون اور موضوع ”ایام اللہ“ ہے… ہم نے ایسا ہی ایک دن… گیارہ ستمبر دیکھا تھا… جو نائن الیون کے نام سے مشہور ہوا… اور اب… یوم کرونا… شاید فروری کی کوئی تاریخ تھی… جب یہ ”چھوٹو پہلوان“… زمین پر اترا… نائن الیون کے اثرات بیس سال تک چنگھاڑتے رہے… مگر آج وہ کسی کو یاد نہیں… اب کرونا ہی کرونا ہے… اس موضوع کی تفصیل پھر کبھی ان شاء اللہ… آج خوب جم کر مساجد کے لئے دعاء فرمائیں…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (اللہ تعالیٰ کعبہ شریف، مسجد نبوی، مسجد اقصیٰ، اور روئے زمین کی تمام مساجد کو، آباد فرمائیں، مسجد اللہ تعالیٰ کے قرب کا مقام،

 مسلمانوں کی ”اجتماعیت“ کا راز، مسجد آباد تو دل آباد،دل آباد تو سب کچھ آباد ”کرونا وائرس“ مساجد سے بہت دور ہے)

 

16…04…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کی توفیق سے چند باتیں…

(1) آج جمعرات ہے اور کل جمعۃ المبارک… اس جمعہ کے بعد جو اگلا ”جمعہ“آئے گا وہ”رمضان المبارک“کا پہلا جمعہ ہوگا ان شاء اللہ… حجاز تا افغانستان… رمضان المبارک کا آغاز 23 یا 24 اپریل جمعرات یا جمعہ سے ہوگا… جبکہ ہمارے ہاں 24 یا 25 اپریل یعنی جمعہ یا ہفتہ کے دن سے آغاز ہوگا ان شاءاللہ… رمضان المبارک کا انتظار کرنا اور اس کا پورا حساب رکھنا یہ حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ ہے…

(2) شعبان کا عموماً اور اس کے آخری ہفتے کا خصوصا بہت اثر”رمضان المبارک“پر پڑتا ہے… اس لئے زورلگا کر… قرآن مجید سے جڑیں… مسجد اور نماز سے جڑیں… جن کو اللہ تعالیٰ نے استطاعت دی ہے وہ… رمضان المبارک سے پہلے ہی صحیح مستحقین اور فقراء تک افطار و سحر پہنچانے کی ترتیب بنائیں…

(3) بہت سے مسلمان شعبان و رمضان میں زکوٰۃ نکالتے ہیں… وہ ”زکوٰۃ“ میں اپنے لئے ”عید“ جیسی خوشی محسوس کریں… اللہ تعالیٰ کا ایک فرض ادا کرنا… بہت خوشی والی نعمت ہے… اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں کہ  اس نے آپ کو زکوٰۃ دینے والا بنایا… وہ چاہے تو منٹوں میں زکوٰۃ لینے والا بنا دے… اس لئے بہت خوشی اور کھلے دل سے مکمل حساب لگا کر زکوٰۃ دیں اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کریں… اگر دل اور نفس میں تنگی اور بخل آنے لگے تو رو رو کر اس کی شکایت اللہ تعالیٰ سے لگائیں کہ… یا اللہ یہ مجھے ایک فرض سے روک رہا ہے آپ اس کی اصلاح فرما دیں… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (اللہ تعالیٰ کی توفیق سے چند باتیں)      

 

(نکاح)

17…04…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ نے ”میاں بیوی“ کے جوڑے سے… اس دنیا کو آباد فرمایا ہے… جو مسلمان ”نکاح“ کی قدر کرتے ہیں… ”نکاح“ پر شکر ادا کرتے ہیں… انکی شادی کامیاب رھتی ہے… اور وہ اس کی برکت سے دنیا و آخرت کی بےشمار خیریں اور برکتیں حاصل کرتے ہیں… مگر نکاح پر شکر ادا کرنے والے اس زمانے میں بہت کم ہیں… حالانکہ نکاح کوئی معمولی نعمت نہیں ہے… یہ حضرات انبیاء و مرسلین کا تاکیدی عمل ہے… یہ حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کا بار بار کا مبارک عمل ہے… یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے… یہ اللہ تعالیٰ کی آیات یعنی خاص نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے… یہ فطرت کی کامیابی کا راز ہے… یہ حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے… یہ حضرات خلفائے راشدین  کا طریقہ ہے… یہ اسلام کے ہزاروں احکامات کو زندہ رکھنے کا ذریعہ ہے… یہ قیامت تک کا صدقہ جاریہ حاصل کرنے کا ایک اہم وسیلہ ہے… یہ ان رشتوں کے بننے کا سبب ہے جو رشتے اللہ تعالیٰ کو پسند ہیں… یہ فاتح اور بہادر قوموں کو وجود بخشنے والا عمل ہے… آپ یقین کریں ان باتوں میں ذرہ برابر مبالغہ نہیں… ہر بات کے پیچھے قرآن مجید کی آیت یا حدیث پاک اور تاریخ کی دلیل ہے… آجکل ”وباء“ کے اندیشے سے شادی ہال بند ہیں… مگر شادی کے لئے شادی ہال تو ضروری نہیں… آپ مسجد شریف میں نکاح کرائیں، سادگی کے ساتھ رخصتی اور ولیمہ کریں… زیادہ مجمع نہ لگائیں… مگر ”نکاح“ کے معاملے میں تأخیر نہ کریں… یہ برکت والا عمل ہے… اسے جاری رہنا چاہئے…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (جو مسلمان ”نکاح“ کی قدر کرتے ہیں ”نکاح“ پر شکر ادا کرتے ہیں انکی شادی کامیاب رھتی ہے)

 

(حمد وشکر)

18…04…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ”جزائے خیر“عطاء فرمائیں… حضرت امام معروف کرخی کو… انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد وشکر کا ایسا نصاب سکھایاکہ… اس پر عمل کرنے سے زندگی کے خوشگوارلمحات میں سرشاری آجاتی ہے… زندگی کے خوشگوارلمحات تو بس وہی ہوتے ہیں جب کوئی انسان… اللہ تعالیٰ کے ذکر،اللہ تعالی ٰکی یاد… اللہ تعالیٰ کے نام اور اللہ تعالیٰ کے کام میں ہو… خصوصاجب مکمل توجہ اللہ تعالیٰ کی طرف ہو… اللہ تعالیٰ کاکلام… اللہ تعالیٰ سے باتیں… اللہ تعالیٰ کاشکر… اللہ تعالیٰ سے استغفار… اللہ تعالیٰ سے شرمندگی… اللہ تعالیٰ سے ملاقات کاجذبہ… آپ اللہ تعالیٰ کی نعمتیں یادکرکے… اللہ تعالیٰ کے احسان میں ڈوب کر… اللہ تعالیٰ کاشکرادا کررہے ہوں… اس سے زیادہ مسرت اور خوشگواری اور کیا ہوسکتی ہے؟… حضرت شیخ معروف کرخی… اللہ تعالیٰ کے شکر میں ڈوبے ہوئے بندے تھے… اس لئے ان پر شکرکے طریقوں کا راز کھلتا چلا گیا… فرماتے ہیں تین نعمتوں کو یاد کرنا”شکر“ہے اور ان کو بھول جانا ”ناشکری“ہے…

(1) اللہ تعالیٰ نے ہمیں پیدا فرمایا… اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر… آپ غور کریں اکثر لوگ ساری زندگی اس نعمت کو کبھی یاد نہیں کرتے اور نہ اس کا شکر اداکرتے ھیں…

(2) اللہ تعالی نےہمیں علم دیا… بہت کچھ سکھایا… جبکہ ہم کچھ بھی نہیں جانتے تھے… اس پر اللہ تعالیٰ کاشکر…

(3) اللہ تعالی نے ہمیں رزق عطاء فرمایا… جبکہ ہم خالی ہاتھ پیدا ہوئے تھے… اس پر اللہ تعالیٰ کاشکر… ان تین نعمتوں کے شکرپر مشتمل آسان عربی دعاء… اور شکر کاباقی نصاب کسی اگلے… مکتوب میں ان شاءاللہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 ( حضرت شیخ معروف کرخی، اللہ تعالیٰ کے شکر میں ڈوبے ہوئے بندے تھے، فرماتے ہیں تین نعمتوں کو یاد کرنا”شکر“ہے اور ان کو بھول جانا ”ناشکری“ہے)

 

19-4-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کی ”حمد“… اللہ تعالیٰ کا شکر… اس پر کہ ہمیں پیدا فرمایا… ہمیں سکھایا… ہمیں رزق عطاء فرمایا… حضرت شیخ معروف کرخی رحمہ اللہ تعالیٰ نے ان تین نعمتوں کے شکر کے لئے یہ دعاء سکھائی ہے… الحمد لله الذی خلقنی ولم اك شيئا… والحمد لله الذی علمنی و لم اعلم شيئا… والحمد لله الذی رزقنی و لم املك شيئا… تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے جس نے مجھے پیدا فرمایا حالانکہ میں کچھ بھی نہیں تھا… اور تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے جس نے مجھے علم دیا حالانکہ میں کچھ بھی نہیں جانتا تھا اور تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے جس نے مجھے رزق دیا حالانکہ میں کسی چیز کا مالک نہیں تھا… حضرت معروف رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں… جو شخص پانچ بار کہے ’’الحمد للہ رب العالمین‘‘ تو اللہ تعالیٰ اسکی طرف نظر فرماتے ہیں یعنی رحمت کی نظر… اور جو کہے ”الحمدللہ کثیرا“ تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے ہنستے ہیں… یعنی خوش ہوتے ہیں… اور جو کہے ”الحمد للہ ابدا“ تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اس کے لئے ہمیشہ کی حمد لکھ دو… اور فرمایا کہ جو شخص ان الفاظ میں حمد کرے تو اس نے تمام آسمان و زمین والوں کی ”تسبیح“ کرلی… اللهم لك الحمد اضعاف ماسبحک جميع خلقك… یا اللہ آپ کی ساری مخلوق آپ کی جتنی تسبیح کرتی ہے اس سے کئی گنا زیادہ آپ کی حمد… بےشک… بڑی خوش نصیبی ہے اس مسلمان کی جسے ”حمد“ و شکر کا ذوق… اور یہ طریقے نصیب  ہوجائیں…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (جو شخص پانچ بار کہے ’’الحمد للہ رب العالمین‘‘ تو اللہ تعالیٰ اسکی طرف نظر فرماتے ہیں یعنی رحمت کی نظر، اور جو کہے ”الحمدللہ کثیرا“ تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے ہنستے ہیں،

 یعنی خوش ہوتے ہیں، اور جو کہے ”الحمد للہ ابدا“ تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اس کے لئے ہمیشہ کی حمد لکھ دو)

 

20…04…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ کا احسان کہ… ہمیں ایک مقبول ولی… حضرت شیخ معروف کرخی رحمہ اللہ تعالیٰ کی وساطت سے حمد وشکر کا ایک بہترین وظیفہ… اور مراقبہ مل گیا… ہمیں جب کوئی نعمت ملے اسوقت… اور ویسے بھی دن رات میں ایک بار یا زیادہ… اللہ تعالیٰ کے احسان مند ہوکر… اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ کر کے بیٹھ جائیں… اور حمد کے یہ چھ صیغے پانچ پانچ بار ادا کریں… وقت نہ ہو تو ایک بار بھی ٹھیک ہے… (1)الحمدللہ رب العالمین… (2)الحمدللہ کثیرا… (3)الحمدللہ أبدا… (4)اللّٰهم لك الحمد عدد عفوک عن خلقك… (5) اللهم لك الحمد اضعاف ما سبحک جمیع خلقك… (6)الحمد لله الذی خلقنی ولم أك شيئا والحمد لله الذی علمنی و لم اعلم شيئا والحمد لله الذی رزقنی و لم املك شيئا… اول آخر… درود شریف بھی پڑھ لیں…دل نور اور تشکر سے بھرجائے گا… نامہ اعمال بھی خوب وزنی ہوجائے گا ان شاءاللہ… حضرت معروف فرماتے ہیں… جوشخص نیند سے بیدار ہوتے ہی یہ الفاظ پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ حضرت جبرئیل علیہ السلام سے فرماتے ہیں کہ میرے بندے کی حاجت پوری کردو… الفاظ یہ ہیں… سبحان الله والحمد لله ولا اله الا الله والله اكبر ولا حول ولا قوه الا بالله العلي العظيم… بہت قیمتی،مفید اور بھاری عمل ہے… اس کی مستقل عادت ڈالیں تو… بہت کچھ دنیا وآخرت میں مل جائے گا… ان شاءاللہ… اور نیند سے بیدار ہونے پر اکثر لوگوں کو جو تنگی،ناشکری،سستی کا حملہ ہوتا ہے اس سے بھی نجات مل جائے گی… اور دیگر مسنون دعاؤں کی توفیق بھی… ان شاءاللہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 ( دن رات میں ایک بار یا زیادہ اللہ تعالیٰ کے احسان مند ہوکر، حمد کے یہ چھ صیغے پانچ پانچ بار ادا کریں، وقت نہ ہو تو ایک بار بھی ٹھیک ہے)

( جوشخص نیند سے بیدار ہوتے ہی یہ الفاظ پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ حضرت جبرئیل علیہ السلام سے فرماتے ہیں کہ میرے بندے کی حاجت پوری کردو)

 

(جنت)

21…04…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ نے آخرت میں… ایمان والوں کے لئے… جو جنت ”بنائی“ ہے… وہ ہماری سوچ سے بہت اونچی اور بہت دور ہے… ”جنت“ پر ایمان لانا ”فرض“ ہے… ”جنت“ کا انکار کرنا ”کفر“ ہے… مگر اس دنیا میں رہتے ہوئے ”جنت“ کی کیفیت کو سمجھنا ناممکن ہے، محال ہے… انسان کی سوچ تو اتنی محدود ہے کہ وہ… دو سو سال بعد کے حالات کو نہیں سمجھ سکتا… پھر اتنی دور، اتنی اونچی جنت کو کیسے سمجھے گا؟… آج کی انسانی ایجادات کا تصور بھی… چند سو سال پہلے نہیں تھا…اس زمانے کے کسی انسان کو آج کی ایجادات سمجھائی جاتیں تو وہ حیرت میں ڈوب جاتا یا انکار کر دیتا… جنت تو بہت آگے ہے… مگر ظلم دیکھیں کہ آجکل جنت والی ”قرآنی آیات“ سنا کر ساتھ (نعوذباللہ) خیالی جنت بنا دی جاتی ہے… پھول، چشمے، پہاڑ، سبزہ وغیرہ… ایسی ویڈیو بنانا اور اسے آگے پھیلانا ناجائز ہے… انسان کے پاس جو سب سے بڑی پروازی طاقت ہے وہ ہے ”تخیل“ یعنی خیال کی قوت… اس قوت کے ذریعے انسان جو چاہے سوچ لیتا ہے مگر فرمادیا گیا کہ… جنت کو سوچ بھی نہیں سکتا… اسکی قوت خیال ان عظیم اور دائمی نعمتوں کو سمجھنے سے قاصر ہے… ان نعمتوں کے لئے اللہ تعالیٰ ہمیں الگ دماغ عطاء فرمائیں گے… طاقتور اور پاورفل… دماغ کی وہ طاقت ملنے سے پہلے اللہ کے لئے… جنت اور حوروں کے نقشے نہ بنائیں… اور نہ دنیا کی کسی چیز کو ”جنت نظیر“ قرار دیں… ایمان بالغیب لائیں… ایمان بالغیب…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (اللہ تعالیٰ نے آخرت میںایمان والوں کے لئے جو جنت ”بنائی“ ہے وہ ہماری سوچ سے بہت اونچی اور بہت دور ہے)

 (مگر ظلم دیکھیں کہ آجکل جنت والی ”قرآنی آیات“ سنا کر ساتھ (نعوذباللہ) خیالی جنت بنا دی جاتی ہے،

 پھول، چشمے، پہاڑ، وغیرہ ایسی ویڈیو بنانا اور اسے آگے پھیلانا ناجائز ہے)

 

22…04…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ سے دائمی ایمان، سچے یقین، پکے اخلاص اور مقبول اعمال کا سؤال ہے…

(1) کل عرض کیا تھا کہ… انسان کے تخیل کی طاقت بہت ہے… کئی لوگ نہیں سمجھے… آسان یہ کہ آپ خیالات میں دنیا بھر کے بادشاہ بن جائیں… کوئی چیز ایجاد کرلیں، کسی بادشاہ کو مرغا بنا دیں… یہ سب کر سکتے ہیں… مگر جنت ہمارے خیالات سے بھی اتنی بلند… اتنی ماوراء اور اتنی شاندار ہے کہ… ہم اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے… جنت کو چھوٹا نہ سمجھیں… نہ چھوٹا بنائیں… جنت ہماری آواز بھی سنتی ہے… تفصیل پھر کبھی ان شاء اللہ…

(2) رمضان المبارک تک ہم میں سے کون پہنچے گا… کون نہیں؟ اللہ تعالیٰ ہی جانتے ہیں… مگر ہم ایک دو دن پہلے ان اعمال کی نیت تو باندھ لیں… نیت کا ثواب بھی بڑا ہے…

• سارے روزے… انمیں زبان، آنکھ اور کان کا بھی حرام اور فضول چیزوں سے روزہ…

• تمام نمازیں باجماعت… خواتین اول وقت میں… تراویح کا خاص اہتمام اور تہجد کسی دن ناغہ نہ ہو…

• روزانہ انفاق فی سبیل اللہ، صدقہ، کم از کم ایک مسلمان کو افطار کرانا…

• قرآن کا مہینہ قرآن مجید کے ساتھ… زیادہ تلاوت، کچھ ترجمہ، کچھ نسخے تقسیم…

• صلہ رحمی، اپنے ملازموں پر کام کی تخفیف… فطرانہ بروقت…

• اعتکاف کی کوشش، لیلۃ القدر کی تلاش… موبائل بہت کم… ویڈیو بالکل نہ…

• کلمہ طیبہ، استغفار، جنت کا سوال، جہنم سے پناہ، درود شریف، دعائے عافیت، حمدوشکر…

• سحری بابرکت کھانا ہے، ضرور کھائیں… اور اسمیں کھجور کے چند دانوں کا بھی فیض پائیں…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 ( رمضان المبارک تک ہم میں سے کون پہنچے گاکون نہیں؟ مگر ہم ایک دو دن پہلے ان اعمال کی نیت تو باندھ لیں نیت کا ثواب بھی بڑا ہے )

 

23…04…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ جس سے خیر کا ارادہ فرماتے ہیں… اسے اپنے دین کی سمجھ عطاء فرما دیتے ہیں… آج حضرت معروف کرخی رحمہ اللہ تعالیٰ کے تین بہت قیمتی تحفے… (1) فرمایا… یہ بھی ”ایمان“ میں سے ہے کہ اپنی مصیبتوں کو لوگوں سے چھپایا جائے… (2) فرمایا… جو گھر میں داخل ہوتے وقت قل ھو اللہ احد(یعنی سورہ اخلاص) پڑھا کرے ،اللہ تعالیٰ اس کا قرضہ اتار دیتے ہیں اور جو گھر میں داخل ہونے پر پانچ بار سورہ اخلاص پڑھا کرے… اللہ تعالیٰ اسے غنی فرما دیتے ہیں… یعنی وہ مالدار ہوجاتا ہے… (3) سحری کے وقت پچیس بار یہ دعاء بڑا خاص عمل ہے، روحانی اور دنیوی دونوں طرح کے فوائد ہیں… غریب، مقروض ،محتاج افراد اس عمل کی برکت سے غنی ہوجاتے ہیں… اور اہل دل بڑے مقامات پاتے ہیں… رمضان المبارک میں تو سحری میں اٹھنا ہی ہوتا ہے… اخلاص کے ساتھ شروع کردیں… اور رمضان کے بعد بھی جاری رکھیں… تہجد عجیب نعمت ہے… پچیس بار پڑھنے والی دعاء یہ ہے… لا اله الا الله ،الله اكبر كبيرا… سبحان الله والحمد لله كثيرا… اللهم اني اسالك من فضلك ورحمتك فانهما بيدك لا يملكهما أحد سواك…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 ( حضرت معروف کرخی رحمہ اللہ تعالیٰ کے تین بہت قیمتی تحفے)

 

(رمضان)

24…04…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کا شکر… مسلمانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کا انعام آگیا… الحمدللہ ”رمضان“ آگیا… اہل پاکستان آج مغرب میں… استقبال کریں گے… پہلی رات کی تراویح چھوٹ نہ جائے ورنہ پورا مہینہ سستی رہتی ہے… مسلمان واقعی خوش نصیب ہیں… اتنے سخت حالات میں بھی انہیں رمضان المبارک مل رہا ہے… اب وہ ایک کے ستر اور ستر کے لاکھوں بنالیں گے، مالا مال ہو جائیں گے… رحمتوں میں ڈوب جائیں گے… اونچی پروازیں پائیں گے… ان شاء اللّٰہ… رمضان کی پہلی رات… نئے چاند کے مسنون اور مجرب اعمال کے اہتمام کے ساتھ ساتھ… سورۃالفتح بھی دو رکعت میں پڑھ لیں… پورا سال حفاظت رہتی ہے اور رزق کی بہت وسعت رہتی ہے…اہل دل کا سالہا سال کا مجرب عمل ہے… اس رمضان المبارک میں کوشش کریں کہ سورۃ الفتح کا ترجمہ بھی سمجھ لیں… اور تفسیر بھی… قرآن مجید کی تلاوت بہت اونچا عمل ہے مگر قرآن پاک کو سمجھنا اس سے بھی اونچا اور افضل عمل ہے… اس لئے تلاوت کے ساتھ ساتھ اس کے لئے بھی کچھ وقت نکال لیا کریں… الحمدللہ رمضان المبارک کی آمد پر دل بہت خوش ہے… دل چاہتا ہے آپ کو بہت،بہت،بہت مبارکباد دوں… لیجئے مبارکباد قبول کیجئے… اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو اپنی رحمت ،مغفرت اور عافیت والا خاص رمضان نصیب فرمائیں…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (اللہ تعالیٰ کا شکر مسلمانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کا انعام آگیا، الحمدللہ ”رمضان“ آگیا، نئے چاند کے مسنون اور مجرب اعمال کے

 اہتمام کے ساتھ ساتھ،سورۃالفتح بھی دو رکعت میں پڑھ لیں، پورا سال حفاظت رہتی ہے اور رزق کی بہت وسعت رہتی ہے)

 

25…04…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللهم بارك لنافی رمضان…اللهم لك الحمدعلى رمضان… اللهم اغفرلنافی رمضان… اللهم حبب رمضان إلينا… آج ایک چھوٹا ساکام ضرور کرلیں… جب بھی نمازشروع کریں،اندازہ لگائیں کہ کہیں آپ نماز میں نظریں تونہیں گھماتے؟… ادھرادھر تونہیں دیکھتے؟… دراصل یہ”مرض“بہت عام ہے اورکسی کوخود پتا بھی نہیں چلتا کہ… ہم اس میں مبتلا ہیں… نماز شروع کرتے ہی… سر گھمائے بغیر… ادھرادھر دیکھنا شروع کر دیتے ہیں… اس مرض اورعادت نے ہماری نمازوں کوبے جان کر دیا ہے… اورجس کو یہ بیماری لگ جائے… کچھ عرصہ ٹھیک رہنے کے بعددوبارہ لگ جاتی ہے… جس طرح گھٹنا ایک باراتر جائے توپھر… باربار اترتارہتاہے… اس لئے ضروری ہے کہ… ہم اپنے سب سے قیمتی اثاثے یعنی”اپنی نماز“کا ہر ماہ جائزہ لیتے رہا کریں… نماز میں تین چیزیں قابو میں رکھیں تو نماز حقیقی نماز بنتی ہے… (1)آنکھیں(2)ہاتھ(3)دل…

آنکھیں ایسی قابو ہوں کہ بس سجدے کی جگہ سے آگے یا دائیں بائیں ایک انچ نہ جائیں… رکوع میں قدموں پر…  التحیات میں گود پر رہیں… اور خصوصا دوسرے سجدے سے جب کھڑے ہوں تو اسوقت پوری مسجد کا جائزہ ہرگز نہ لیں… بلکہ اپنی نماز کے دلکش جام کو اپنی آنکھوں سے پیا کریں… آج سے ہم سب اس کی فکر شروع کریں… اور مرتے دم تک یہ فکر ساتھ رہے… اس لئے کہ ہماری نماز نے ہمارے ساتھ جانا ہے… قبول ہوگئی تو مزے ہی مزے… قبول نہ ہوئی تو منہ پر مار دی جائے گی… یااللہ رمضان کی برکت سے ہماری نمازیں درست و مقبول فرما دیجئے…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (جب بھی نمازشروع کریں،اندازہ لگائیں کہ کہیں آپ نماز میں نظریں تونہیں گھماتے؟ ادھرادھر تونہیں دیکھتے؟

 نماز میں تین چیزیں قابو میں رکھیں تو نماز حقیقی نماز بنتی ہے (1)آنکھیں(2)ہاتھ(3)دل)

 

 

26-4-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کی حمد بے شمار… رمضان المبارک کے تشریف لانے کی خوشی محسوس کریں… بہت خوشی… بہت زیادہ خوشی… اصل میں تو غم اور خوشی خود محسوس ہو جاتے ہیں… ان کے لئے کوشش نہیں کرنی پڑتی… مگر بعض اوقات دل اور ذہن حاضر نہیں ہوتے… یا وقتی پریشانی کا اثر حاوی ہوتا ہے… اسوقت خود کو سمجھانا پڑتا ہے…  مثلاً گھر میں بیٹے کا انتظار تھا… مگر بیٹی پیدا ہوگئی… اب فوری خوشی محسوس نہیں ہوگی… لیکن جب خود کو سمجھائیں تو دل خوشی میں ڈوب جائے گا… تب اللہ تعالیٰ کی رحمت چھم چھم برسنے لگے گی… رمضان المبارک میں ایک رکعت نفل ایک ہزار نفل کے برابر ہے… لیلۃ القدر میں لاکھوں سے بھی اوپر… ہرنیکی ،ہرعبادت وزن دار… اگر ہمت کمزور ہے تو شروع میں زیادہ بوجھ نہ لیں… بس صرف موبائل پر اپنی مصروفیت آدھی سے کم کردیں… ان شاءاللہ رمضان المبارک کا نور اور سرور چڑھنا شروع ہو جائے گا… دوسرا یہ کہ جو نیکی کریں وہ اگرچہ کم ہو مگر دل کی خوشی اور سلیقے کے ساتھ ہو… قرآن مجید کی تلاوت ”ترتیل“ سے کریں…  صاف صاف ،تجوید کے مطابق… مزے لے لے کر… بہت تیز ،جلدی، گھاس کاٹنے کی طرح نہ… یہ عظیم ترین کلام ہے… اس کے آگے فرشتے لرزتے ہیں… اور پہاڑ اس کا وزن اٹھانے سے قاصر ہیں… چلیں خوشی کریں،مسکرائیں…خوشی منائیں… رمضان آگیا…ہم بھی قدروقیمت والے ہوگئے… الحمدللہ… ماشاءاللہ…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(رمضان المبارک کے تشریف لانے کی خوشی محسوس کریں… بہت خوشی… بہت زیادہ خوشی)

 

27…04…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ نے فیصلہ سنا دیا… ارشاد فرمایا ’’یقینا وہ ایمان والے کامیاب ہوگئے جو اپنی نمازوں میں ”خشوع“ کرتے ہیں‘‘… ”خشوع“ یعنی اللہ تعالیٰ سے ڈرنا… اللہ تعالیٰ سے دبنا… یہ وہ نعمت ہے جو اس امت میں سے سب سے پہلے اٹھالی جائے گی… فرمایا کہ تم مسجد میں جاؤگے تو وہاں ایک آدمی کو بھی ”خشوع“ سے نماز پڑھتا ہوا نہ پاؤگے (ترمذی)… نماز کی برکت سے دل کو جو سکون ملتا ہے… چہروں کو جو نور ملتا ہے… نفس کو جو تقوی ملتا ہے… اور نامۂ اعمال میں جو اجر لکھا جاتا ہے… اس کا بڑا تعلق ”خشوع“ سے ہے… ہم جب کسی بہت بارعب، محبوب اور بڑی شخصیت کے سامنے ہوتے ہیں تو کس طرح سے ”دب“ جاتے ہیں… باادب ہو جاتے ہیں… بس اسی سے بغیر تشبیہ… خشوع کا معنی سمجھ لیں… اللہ تعالیٰ کی عظمت کا ایسا خیال کہ… پھر دائیں بائیں کا خیال نہ رہے… مکمل باادب… نہ آنکھیں ادھر ادھر بھٹکیں… نہ ہاتھوں سے داڑھی یا جسم کی رگڑائی کریں… اور نہ دل کسی اور خیال میں مشغول ہو… ہم سب اسکی ضرور فکر کریں… اور اسے معمولی بات نہ سمجھیں… کیونکہ ”خشوع“ ایمان والوں کی صفت ہے… اور یہ مقبول نماز کا حصہ ہے… اس لئے ضروری ہے کہ…

(1) ہم خشوع کو سمجھیں…

(2) ہم مسلسل دعاء مانگیں کہ یا اللہ ہمیں یہ نعمت نصیب فرمائیے…

(3) ہم اللہ تعالیٰ کی عظمت اور بڑائی کو یاد کریں… ہم حقیر سے ذرے اور وہ عظیم مالک الملک…

(4) ہم نماز میں ہاتھ بالکل نہ ہلائیں، آنکھیں نہ گھمائیں اور دل کو متوجہ رکھیں…

(5) ہم نماز آرام آرام سے آہستہ آہستہ محبت اور اطمینان سے ادا کریں…

(6) ہم پیشاب وغیرہ کے زور کے وقت اور میلے کپڑوں میں نماز ادا نہ کریں…

(7) ہم نماز میں پڑھے جانے والے تمام الفاظ کو سمجھ کر سلیقے سے پڑھیں…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 ( نماز کی برکت سے دل کو جو سکون ملتا ہے چہروں کو جو نور ملتا ہے نفس کو جو تقوی ملتا ہے اور نامۂ اعمال میں جو اجر لکھا جاتا ہے، اس کا بڑا تعلق ”خشوع“ سے ہے)

 

28…04…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کے خزانے بے شمار… جب کلمہ طیبہ پڑھیں، تلاوت کریں، ذکر کریں… آخر میں کم ازکم تیرہ عظیم الشان نعمتیں مانگ لیا کریں… اور چار حفاظتی تالے لگا دیا کریں… جو ضروری تیرہ چیزیں مانگنی ہیں… ان میں سے تین اس دعاء میں ہیں… ربنا اتنا فی الدنيا حسنۃ وفی الآخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار… (1) دنیا کی ہر بھلائی… (2) آخرت کی ہر بھلائی… (3) جہنم سے حفاظت… قرآن مجید نے سمجھایا ہے کہ ”حج“ کے بعد جو لوگ یہ دعاء مانگتے ہیں… وہ اپنی محنت اور اپنا عمل پورا پورا کما لیتے ہیں… اور حدیث شریف میں آتا ہے کہ… حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعاء بہت کثرت سے مانگتے تھے… اور بعض صحابہ کرام جیسے حضرت سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا ذوق یہ تھا کہ… اگر ایک دعاء مانگنے کا موقع ہوتا تو صرف یہی دعاء مانگتے… اور جب کسی کو دعاء دیتے یا کوئی دعاء کی درخواست کرتا تو اسے یہی دعاء دیتے… حقیقت یہ ہے کہ… یہ دعاء ہزاروں، لاکھوں دعاؤں، وظیفوں اور غیر مسنون چلوں سے بھاری ہے… بس شرط یہ ہے کہ ہمیں اس کا ذوق اور اسکی قدر نصیب ہوجائے… یہ دعاء قرآن کے الفاظ میں تو اوپر لکھ دی ہے… حدیث میں ”ربنا“ کی جگہ ’’اللھم‘‘آیا ہے… اللهم اتنا فی الدنيا حسنۃ وفی الآخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار… نماز کے رکوع، سجدوں میں حدیث والے الفاظ سے مانگ لیا کریں… اور جب کسی اور کو یہ دعاء دینی ہو تو ”اتنا“ اور ”وقنا“ کی ضمیر بدل دیا کریں…  مثلا…اتہاتھموقہوقھم وغیرہ… اس مکتوب کا باقی حصہ کل ان شاءاللہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الاالّٰله محمد رسول الّٰله

( جب کلمہ طیبہ پڑھیں، تلاوت کریں، ذکر کریں… آخر میں کم ازکم تیرہ عظیم الشان نعمتیں مانگ لیا کریں))

( یہ دعاء ہزاروں، لاکھوں دعاؤں، وظیفوں اور غیر مسنون چلوں سے بھاری ہے)

 

29…04…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ سے مانگنے میں کبھی”بخل“نہ کریں… اللہ تعالیٰ سے جتنابھی مانگا جائے وہ زیادہ خوش ہوتے ہیں… ہر عبادت،ہرنیکی، ہرخیرات،ہرصدقے،ہر ہدیے اور ہر دینی محنت کے بعد ضرور دعاء مانگا کریں… اس سے ”بندگی“ بڑھتی ہے… تواضع بڑھتی ہے،اللہ تعالیٰ کا قرب ملتا ہے… اور بے شمار نعمتیں ملتی ہیں… اللہ تعالیٰ سے ڈرنا بھی سعادت ہے… بندگی ہے… اور اللہ تعالیٰ سے لالچ اور طمع رکھنا بھی… عزت،سعادت اور بندگی ہے… بس اللہ تعالیٰ کے سوا نہ کسی سے ڈرو… نہ کسی سے کوئی لالچ رکھو… کل عرض کیا تھا کہ… کم ازکم”تیرہ نعمتیں“ضرور مانگا کریں… ان میں سے تین تو اس دعاء میں آگئیں…

ربنا(يا اللهم)اتنا فی الدنيا حسنۃ وفی الآخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار…

اور دس چیزیں اس مبارک اور جامع دعاء میں ہیں…

اللهم انی اسئلك ايمانادائما،واسالك قلباخاشعا، واسالك علمانافعا،واسالك يقيناصادقا،واسالك دينا قيما،واسالك العافيه من كل بلیہ،واسالك تمام العافيه،واسالك دوام العافيه،واسالك الشكر على العافيه،و اسالك الغنى عن الناس…

(1)دائمی ایمان… (2)اللہ تعالیٰ سے ڈرنے،دبنے والا دل… (3) نفع دینے والے علوم… (4)سچا یقین… (5)مضبوط دین… (6)ہر بلا سے عافیت… (7)مکمل عافیت… (8)دائمی عافیت… (9) عافیت پر شکر کی توفیق (10)لوگوں سے مستغنی ہونا(یعنی کسی کا محتاج نہ ہونا)اس مبارک دعاء کو یاد کرلیں… صبح و شام یا کسی بھی بڑی نیکی کے بعد دو بار مانگ لیا کریں… زندگی میں عجیب تبدیلی دیکھیں گے ان شاءاللہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (اس مبارک دعاء کو یاد کرلیں،صبح و شام یا کسی بھی بڑی نیکی کے بعد دو بار مانگ لیا کریں، زندگی میں عجیب تبدیلی دیکھیں گے ان شاءاللہ)

 

30…04…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ سے ”اعمال صالحہ“ کی قبولیت کا سؤال ہے…

(1) چار چیزیں ایسی ہیں جو ہر نیکی کو… قیامت تک محفوظ اور مقبول بنانے کا ذریعہ ہیں… 

(1) کلمہ طیبہ… لا الہ الا اللہ… (2) تسبیح، سبحان اللہ… (3) حمد، الحمدللہ… (4) استغفار…

(2) جس عمل کے بعد یہ چار چیزیں آجائیں… وہ عمل محفوظ ہو جاتا ہے… شیطان اسے چرا نہیں سکتا… نفس اس پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتا… اور وہ عمل مزید بڑھتا اور پھیلتا جاتا ہے… بس یہ آسان سے کلمات… لا اله الا الله، سبحان الله وبحمده، استغفر الله…

(3) قرآن مجید کی سورہ ”النصر“ کو ایک بار سمجھ کر پڑھ لیں… علم کا یہ عظیم باب روشن ہوجائے گا… اور اعمال کو محفوظ و مقبول بنانے کا یہ راز ہمیشہ کے لئے سمجھ میں آجائے گا ان شاءاللہ…

(4) اصل حفاظتی مہریں تو یہی چار ہیں… کلمہ طیبہ، تسبیح، حمد، استغفار… مگر ان چار چیزوں کے لئے… الفاظ کون سے اختیار کرنے ہیں… احادیث مبارکہ میں کئی صیغے آئے ہیں… مثلاً… سبحانك اللهم وبحمدك لا اله الا انت استغفرك واتوب اليك… اور سبحانك ربنا وبحمدك اللهم اغفرلی… وغیرہ وغیرہ… جو بھی اختیار کریں یا ویسے ہی… لا اله الا الله، سبحان الله وبحمده، استغفر الله… توجہ سے پڑھ لیا کریں… اور ہر دعاء کی قبولیت کے لئے اول آخر درود شریف کا اہتمام رہے… مغرب سے جمعہ شریف مقابلہ حسن مرحبا!…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (چار چیزیں ایسی ہیں جو ہر نیکی کو… قیامت تک محفوظ اور مقبول بنانے کا ذریعہ ہیں)

 

 

 

(5)

ماہ مئی

01…05…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہر کبیرہ اور صغیرہ گناہ سے توبہ نصیب فرمائیں… کبیرہ گناہوں میں سے ایک بہت خطرناک گناہ… کسی کی”زمین“پر قبضہ کرنا ہے… حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ”ابوسلمہ“ سے فرمایا اے ابوسلمہ… زمین کے معاملے سے بچو… کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا… جو ایک بالشت زمین بھی قبضہ کرے گا اسے(قیامت کے دن)سات زمینوں کا طوق ڈالا جائے گا(بخاری)… دوسری روایت میں ارشاد فرما یا کہ اسے سات زمینوں تک دھنسایا جائے گا(بخاری)… امام قرطبی فرماتے ہیں کہ… بغیر حق کے کوئی زمین لے لینا… اکبرکبائر(یعنی بہت بڑے گناہوں)میں سے ہے… خواہ یہ زمین غصب کرکے لی ہو یا چوری کرکے یا دھوکے سے لی ہو… زمین تھوڑی ہو یا زیادہ… حضرت ابن النحاس فرماتے ہیں… کبیرہ گناہوں میں سے زمین پر قبضہ بھی ہے… خواہ وہ کسی مسلمان کی ملکیتی زمین ہو یا لوگوں کی مشترکہ زمین جیسے راستہ وغیرہ… حضرت معروف کرخی نے ایک بار… اپنے دوستوں کو نصیحت فرماتے ہوئے کہاکہ… ایک شخص کو اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کیاجائے گا… اللہ تعالیٰ پوچھیں گے تم اپنے گھر والوں کو کیساچھوڑ کرآئے… وہ کہے گا اے میرے رب میں ان کومالدار چھوڑ آیا ہوں… فرمایاتمہارے بعدہم نے انہیں محتاج، فقیر کردیا… اورفرشتوں سے فرمائیں گے کہ اسے جہنم میں لے جاؤ… پھرایک اورشخص پیش ہوگااس سے یہی پوچھاجائے گا… وہ کہے گا میں اپنے گھر والوں کو فقیرچھوڑ کرآیا ہوں… فرمایا تمہارے بعد ہم نے انہیں مالدار کردیا… اے فرشتو اسے جنت میں لے جاؤ…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

( کبیرہ گناہوں میں سے ایک بہت خطرناک گناہ… کسی کی”زمین“پر قبضہ کرنا ہے)

 

02…05…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ”حرام مال“ سے ہماری حفاظت فرمائیں… حرام مال کے ایک روپے سے بچنا اسی (80) حج کرنے سے افضل ہے… حرام مال ”روح“ کی موت ہے… اللہ تعالیۃ نے ہمیں اس زمین کی ”مٹی“ سے پیدا فرمایا… مرنے کے بعد پھر ہمیں اسی مٹی میں دفن کیا جائے گا… اور قیامت کے دن ہمیں اسی ”مٹی“ سے دوبارہ اٹھایا جائے گا… اس لئے زمین اور مٹی کے معاملہ میں بہت احتیاط، بہت احتیاط… اگر ہم نے زمین کے ایک چپے پر ناجائز قبضہ کیا… تو یہ زمین… ”حرام زمین“ کہلائے گی… گویا کہ ہم نے… اپنے حرص کی وجہ سے مٹی کے ایک حصے کو برا نام دے دیا، بدنام کردیا… اب جب ہم اسمیں دفنائے جائیں گے تو یہ ہمارا کیا حشر کرے گی؟… اور اگر ہم نے زمین خرید کر اس پر مسجد بنادی… کسی غریب کو گھر بنا دیا… کوئی کنواں یا دینی مرکز بنادیا تو یہ زمین… ”مقدس“کہلائے گی… گویا کہ ہم نے مٹی کی لاج رکھ لی… اپنی ماں کو عزت دی،اسے بدنام نہیں کیا… اسلام کا مزاج ہی دینے والا ہے… قبضے کا تو اس میں تصور بھی نہیں… مال خرچ کرو اور اللہ تعالیٰ کا خاص قرب پالو… شریعت کے نوے فیصد احکامات کا تعلق مال سے ہے… مال میں جس کی نظر اللہ تعالیٰ پر وہ عزت والا… جس کی نظر مخلوق پر وہ ذلیل و پریشان… اللہ تعالیٰ کو”رب“ماننے والے کبھی خیانت نہیں کرتے… چوری نہیں کرتے… قبضہ نہیں کرتے… رمضان المبارک کی ان بابرکت گھڑیوں میں سچی توبہ… وراثت ٹھیک ٹھیک تقسیم…  جس کا حق قبضے میں وہ فورا واپس… کیونکہ ان معاملات میں زبانی توبہ کافی نہیں…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(اللہ تعالیٰ ”حرام مال“ سے ہماری حفاظت فرمائیں، حرام مال کے ایک روپے سے بچنا اسی (80) حج کرنے سے افضل ہے، حرام مال ”روح“ کی موت ہے)

 

03…05…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ”مغفرت“کے عالی مقامات… حضرت معروف کرخی کوعطاء فرمائیں… انکی مبارک باتوں سے… الحمدللہ بہت فائدہ ہوتاہے… وہ اللہ تعالیٰ کی حمدوشکر میں ڈوبے ہوئے بزرگ تھے… شکر بہت عظیم نعمت ہے… اوریہ بہت کم لوگوں کونصیب ہوتی ہے… ایمان سے لیکر رزق تک… جان سے لیکرجسم تک… والدین سے لیکر اولادتک ہم… اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں ڈوبے ہوتے ہیں… مگرایک چھوٹی سی بات کوپکڑکر”ناشکری“کررہے ہوتے ہیں… اللہ تعالیٰ ہم پررحم فرمائیں… آجکل ہمیں”رمضان المبارک“کی نعمت نصیب ہے… اس پر دل کی گہرائی سے شکراداکریں… دس پندرہ منٹ شکر کا حال طاری کریں… اللهم لك الحمد والشكر على رمضان… یااللہ رمضان المبارک کی نعمت پر آپکا شکر… پھردیکھیں رمضان المبارک کی برکات کیسے برستی ہیں… حضرت معروف کرخی توپوراسال رمضان المبارک کی طرح گزارتے تھے… آپکے بھائی فرماتے ہیں کہ مرض الوفات میں ایک شخص حضرت معروف کی خدمت میں حاضرہوا… اسنے کہااے معروف روزے کے بارے میں اپنامعاملہ ارشاد فرمائیے… معروف نے فرمایاحضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام اسطرح روزے رکھتے تھے… اس شخص نے عرض کیاحضرت اپنے روزے کے بارے میں بتائیے… فرمایاحضرت داؤدعلیہ الصلوۃ والسلام اس اس طرح روزے رکھتے تھے… اس نے کہا آپ اپنے روزے کاحال بتائیں… فرمایا… نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روزوں کایہ معمول تھا… اس نے کہاآپ اپناحال بتائیں… فرمایا… میں توہمیشہ روزے سے ہی رہا… ہاں کبھی مجھے کھانے کی دعوت دی گئی تومیں نے کھالیا اوریہ نہیں کہاکہ میں روزے سے ہوں…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

( شکر بہت عظیم نعمت ہے… اوریہ بہت کم لوگوں کونصیب ہوتی ہے)

 

04…05…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ اکبر کبیرا… اللہ تعالیٰ کی توفیق سے آج بھی… حضرت معروف کرخی کی کچھ میٹھی باتیں اور یادیں…

(1) ایک صاحب کا بیٹا گھر سے بھاگ گیا… تین دن ہوگئے واپس نہ آیا… اس کی ماں روتی تھی اور خاوند سے منت کرتی تھی کہ… ڈھونڈ لائے… وہ صاحب حضرت معروف کی خدمت میں آئے اور سارا ماجرا سنایا… حضرت معروف سارا واقعہ سن کر بس بار بار یہی پڑھتے رہے…

”اللّٰهم لك ما فی السماء وما فی الارض وما بينهما“…

یااللہ آپ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے اور ان دونوں کے درمیان ہے… وہ صاحب اٹھ کر چلے گئے، جب بصرہ کے دروازے پر پہنچے تو دیکھا کہ ان کا بیٹا حیران و پریشان کھڑا ہے… ملاقات ہوئی تو بیٹے نے کہا میں کہاں ہوں؟… والد نے بتایاکہ بصرہ میں ہو… اس نے کہا… میں تو تھوڑی دیر پہلے”انبار“(دوسرے شہر)میں تھا… اس قصہ سے حوائج کے وقت کی ایک قیمتی دعاء بھی معلوم ہوگئی…

(2)حضرت معروف فرماتے ہیں… جو قرآن مجید میں زیادہ دیکھے تو اللہ تعالیٰ اس کی آنکھوں کو سلامت رکھتے ہیں… اوراس کے والدین سے (اگر وہ عذاب میں ہوں)عذاب ہلکا فرماتے ہیں… اگرچہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہوں… یعنی قرآن مجید کھول کر دیکھنا ایسامبارک عمل ہے کہ اس کا اثرجان،جسم اور دنیا،آخرت اور نسلوں تک پہنچتا ہے… موبائل،ٹیب چھوڑیں… اصل قرآن مجید میں دیکھ کر تلاوت کریں… مجبوری کے وقت موبائل اور ٹیب میں بھی جائز ہے… مگراسکی عادت نہ بنائیں… اور خودکو مصحف مبارک کے انوارات سے محروم نہ رکھیں…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 ( جو قرآن مجید میں زیادہ دیکھے تو اللہ تعالیٰ اس کی آنکھوں کو سلامت رکھتے ہیں، اوراس کے والدین سے (اگر وہ عذاب میں ہوں)عذاب ہلکا فرماتے ہیں)

 

5-5-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ نے بعض ”انبیاء کرام“ کو دوسرے بعض پر فضیلت عطاء فرمائی ہے… اللہ تعالیٰ نے بعض مقامات (یعنی جگہوں) اور اوقات کو… دوسری جگہوں اور اوقات پر ”فضیلت“ عطاء فرمائی ہے… اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی فضیلت کو ماننا… اور اس فضیلت سے فائدہ اٹھانا… بہت سعادت کی بات ہے… ہمیں چاہیے کہ ہم یہ ”علم“ حاصل کریں… افضل افراد… افضل مقامات اور جگہیں… افضل اوقات اور گھڑیاں… افضل الفاظ… افضل دن… افضل راتیں… افضل اعمال وغیرہ… یہ شریعت کا ایک مستقل علم ہے… افضل مقامات اور اوقات میں… نیکی کا وزن بھی بڑھ جاتا ہے اور تعداد بھی… مثلاً اسلاف کا قول ہے کہ… رمضان المبارک کا ایک روزہ… ایک ہزار روزوں سے افضل… اور ایک رکعت ،ایک ہزار رکعت سے افضل… اور ایک تسبیح (سبحان اللہ کہنا) ہزار تسبیح سے افضل ہے… کل بدھ کا دن ہے… بدھ کے دن ظہر سے عصر کے درمیان کا وقت… بہت قیمتی اور افضل ہے… غزوہ احزاب کے موقع پر حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن دعاء فرمائی… آپ کی دعا بدھ کے دن… ظہر اور عصر کے درمیان قبول ہوئی… اور اللہ تعالیٰ کی فوری نصرت آگئی… یہ معاملہ جن صحابہ کرام نے دیکھا انہوں نے… یہ راز پہچان لیا… چنانچہ ان کو جب کوئی مشکل اور حاجت پیش آتی تو… اس دن اور اس گھڑی کا انتظار کرتے… ہم بھی رمضان المبارک میں اس کا فائدہ اٹھائیں… اپنے پہاڑوں جیسے مسائل حل کرائیں… مجلس انابت کی پرنور مجلس سجائیں…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 ( رمضان المبارک کا ایک روزہ، ایک ہزار روزوں سے افضل، اور ایک رکعت ،ایک ہزار رکعت سے افضل، اور ایک تسبیح ، ہزار تسبیح سے افضل ہے)

(بدھ کے دن ظہر سے عصر کے درمیان کا وقت… بہت قیمتی اور افضل ہے… غزوہ احزاب کے موقع پر حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے

تین دن دعاء فرمائی ،آپ کی دعا بدھ کے دن… ظہر اور عصر کے درمیان قبول ہوئی)

 

06…05…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہماری جائز حاجات… عافیت کے ساتھ پوری فرمائیں… ہماری خیر والی دعائیں… اپنے فضل سے قبول فرمائیں…

(1) حضرت سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں… حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے (غزوہ احزاب کے موقع پر) مسجد ”الفتح“ میں تین دن دعاء فرمائی… پیر ،منگل اور بدھ کے دن… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاء بدھ کے دن ظہر و عصر کے درمیان قبول ہوئی تو خوشی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر دمکنے لگی… حضرت جابر فرماتے ہیں کہ مجھ پر جب بھی کوئی بڑی سخت پریشانی (حاجت) آتی ہے تو میں اس گھڑی کا انتظار کرتا ہوں… اس میں دعاء کرتا ہوں تو قبولیت پاتا ہوں (مسند احمد، الادب المفرد)…

(2) امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں دعاء کے لئے مخصوص اوقات، احوال اور مقامات کو اختیار کیا جائے تو اس میں قبولیت کی پکی امید ہوتی ہے… اوقات میں بدھ کے دن ظہر و عصر کے درمیان کا وقت قبولیت والا ہے(شعب الایمان)…

(3) اسلاف میں سے کئی حضرات نے اس سنت مبارکہ پر عمل کیا اور اس کا فیض پایا ہمیں بھی…  اس سے مستفید ہونا چاہئے… ایمان، یقین اور امید کے ساتھ… آج بدھ کا دن ہے… مجلس انابت بھی یاد رہے… مجاہدین کرام ،اسیران اسلام اور مظلوم مسلمانوں کو بھی… اپنی دعاء میں یاد رکھیں…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(دعاء کے لئے مخصوص اوقات، احوال اور مقامات کو اختیار کیا جائے تو اس میں قبولیت کی پکی امید ہوتی ہے

اوقات میں بدھ کے دن ظہر و عصر کے درمیان کا وقت قبولیت والا ہے)

 

(نفاق)

07-5-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے… (ترجمہ)اے ایمان والو! تمہیں تمہارے مال اور تمہاری اولاد اللہ تعالیٰ کے ذکر سے غافل نہ کردیں… اور جو کوئی ایسا کرے گا تو وہ نقصان اٹھانے والا ہوگا… اور جو رزق ہم نے تمہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرو اس سے پہلے کہ کسی کو تم میں سے موت آجائے تو وہ کہنے لگے اے میرے رب مجھے تھوڑی مہلت کیوں نہ دی کہ میں خیرات کرتا اور نیک لوگوں میں ہو جاتا… اور اللہ تعالیٰ کسی کو مہلت نہیں دے گا جب اس کا وقت آ جائے گا اور اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کی پوری خبر رکھتے ہیں… (المنافقون 9 تا 11)

یہ سورہ المنافقون کی آخری تین آیات ہیں… جن میں ایک مسلمان کو”نفاق“سے بچنے کا نصاب بتایا گیا ہے… ”نفاق“ سے اللہ تعالیٰ بچائے… ہمیں ہمیشہ ڈرتے رہناچاہیئے… معلوم نہیں کب یہ ظالم دل میں گھس جائے اور ایمان سے (نعوذباللہ)محرومی ہوجائے… حضرات صحابہ کرام”نفاق“سے اسقدر ڈرتے تھے کہ… اتنا کوئی موت سے یا جل کر مرنے سے نہیں ڈرتا… حضرت سیدناعمربن خطاب رضی اللہ عنہ جیسے عظیم مؤمن… انکی یہ حالت تھی کہ… ایک بار حضرت سیدناحذیفہ رضی اللہ عنہ سے بڑے دردکے ساتھ قسم دے کرپوچھا کہ کیامیرانام تومنافقین میں نہیں ہے؟حضرت حذیفہ نے فرمایاہرگزنہیں… مگر میں آپ کے بعد اب کسی کو اس کے بارے میں نہیں بتاؤں گا… دراصل حضرت حذیفہ کوحضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے منافقین کے نام بتادیئے تھے… اوروہ اس علم کو راز رکھتے تھے… یااللہ”نفاق“سے آپ کی پناہ… باقی اگلے مکتوب میں ان شاءاللہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 ( ”نفاق“ سے اللہ تعالیٰ بچائے، ہمیں ہمیشہ ڈرتے رہناچاہیئے، معلوم نہیں کب یہ ظالم دل میں گھس جائے اور ایمان سے (نعوذباللہ)محرومی ہوجائے)

 

08…05…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کی پناہ”نفاق“سے…

(1) ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں… میں نے تیس صحابہ کرام کی صحبت پائی ان میں سے ہر ایک… اپنے بارے میں نفاق سے ڈرتا تھا(بخاری)…

(2) ایک تابعی فرماتے ہیں کہ میں حضرت سیدناابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے ملنے گیا… آپ نماز میں تھے… نمازکے آخر میں آپ باربار”نفاق“سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگ رہے تھے… جب فارغ ہوئے تو میں نے عرض کیا… اے ابوالدرداء!… کہاں آپ اور کہاں نفاق؟… فرمانے لگے جوکسی بلاء سے خودکو محفوظ سمجھے وہی اس بلاء میں مبتلاء ہوجاتاہے،اللہ کی قسم انسان ایک گھڑی فتنے میں پڑتاہے اور اس کا دل پلٹ جاتا ہے… یعنی ایمان سے نکل جاتاہے(ابن عساکر)… سورہ المنافقون کی آخری آیات میں”نفاق“سے حفاظت کاجامع نصاب موجود ہے… مال کی محبت اور… اولاد کی محبت… یہ نفاق کا اصل سبب بنتے ہیں… چنانچہ اس محبت میں”اعتدال“لایا جائے… اس محبت کوحلال دائرے میں رکھا جائے… اور اس محبت کو اللہ تعالیٰ کے احکامات پر غالب نہ ہونے دیاجائے… یہ ہے اس نصاب کاپہلاسبق… ہم میں سے ہرایک اپنے دل کوٹٹول کردیکھ سکتاہے کہ… مال کی محبت کتنی ہے؟اولادکی محبت کتنی ہے؟… اگر یہ محبت حدود میں ہے توالحمدللہ… کوئی حرج نہیں… مال بھی اللہ تعالیٰ کی نعمت… اولادبھی اللہ تعالیٰ کی نعمت… لیکن اگریہ”محبت“بڑھ رہی ہے… ہروقت پیسہ،پیسہ… مال،مال… اوراولاد دل اور سرپر ایسی سوارکہ اسکی خاطر شریعت کے احکامات بھی پامال توپھر… نفاق کے خطرے کی گھنٹی بج چکی… فوراًفکر… فوراًعلاج… کیونکہ نفاق کینسر سے زیادہ خطرناک ہے…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (اگر مال و اولاد کی محبت حدود میں ہے توالحمدللہ، کوئی حرج نہیں، لیکن اگریہ”محبت“حد سےبڑھ رہی ہے، تو نفاق کے خطرے کی گھنٹی بج چکی)

 

09…05…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللهم انی اعوذبك من النفاق… یااللہ نفاق سے آپ کی پناہ… صحابہ کرام کی ایک اور دعاء ہے… اللهم انی اعوذبك من خشوع النفاق… یااللہ نفاق والے خشوع اور عاجزی سے آپ کی پناہ… اب سورہ المنافقون میں بیان فرمودہ… نفاق سے حفاظت والے نصاب پر غور فرمائیں… اور ایک بات ہمیشہ کے لئے اپنے دل میں بٹھا لیں… وہ یہ کہ… ایک آدمی کا اپنا مال ہے… بالکل حلال… اپنے خون پسینے سے کمایا ہوا… ہر طرح کے شک و شبہے سے پاک… مگر وہ اس مال کی وجہ سے نماز میں سستی کرتا ہے… یا اس مال میں سے زکوۃ نہیں دیتا… فرض حج اور فرض جہاد میں یہ مال خرچ نہیں کرتا تو فرمایا گیا کہ… یہ آدمی ناکام ہے، خسارے والا ہے… نفاق کے خطرے سے دوچار ہے… جب اپنےذاتی اور حلال مال میں بخل پر اتنی وعید ہے، اتنی ناراضی ہے تو اندازہ لگائیں کہ… اس شخص کے ایمان کا کیا حال ہوگا جو… حرام مال میں جا پڑے… چوری، ڈاکہ رشوت… سودی کام وغیرہ یا اجتماعی اموال میں خیانت کرے… یہ شخص کتنا ناکام ہے؟… کتنے عظیم خسارے میں ہے… اور نفاق کے کتنا قریب ہے؟… اب کوئی کہہ سکتا ہے کہ… اسلامی شریعت بہت نرم ہے، بہت آسان ہے تو پھر مال کے معاملے میں اتنی سختی کیوں؟… جواب یہ کہ… مالی معاملات میں خرابی انسان کا سب کچھ خراب کر دیتی ہے، سب کچھ برباد کردیتی ہے… اس کے اخلاق کو تباہ اور اس کے سکون کو غارت کردیتی ہے… اور ایسا آدمی اس قابل نہیں رہتا کہ دین یا دنیا کے معاملے میں اس پر ”اعتبار“ کیا جا سکے…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 ( جب اپنےذاتی اور حلال مال میں بخل پر اتنی وعید ہے،تو اس شخص کے ایمان کا کیا حال ہوگا جو، حرام مال میں جا پڑے،یہ شخص کتنا ناکام اور عظیم خسارے میں ہے؟)

 

10…05…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کا فضل دیکھنا ہو تو… اصحاب بدر کو دیکھیں… غزوۂ بدر کو دیکھیں… اللہ تعالیٰ کی رحمت… اللہ تعالیٰ کی نصرت… اللہ تعالیۃ کی شان… اللہ تعالیٰ کی طرف سے عجیب مغفرت… کمال کے انعامات… واہ غزوہ بدر… واہ اصحاب بدر… زندگی کیا ہے؟… بدر والوں سے پوچھو… زندگی تو انہوں نے کمائی… موت کیا ہے؟… بدر والوں سے پوچھو… موت کی حقیقی مٹھاس انہوں نے پائی… حکمت کیا ہے؟ بدر والوں سے سیکھو… قرآن مجید ان کی تعریف میں آیات سنا رہا ہے… مصلحت کیا ہے؟ بدر والوں سے پوچھو… زمانے کا بہترین فیصلہ ان کو نصیب ہوا… اور وہ ”یوم الفرقان“ کا کردار بن گئے… اگر کسی کو اپنے لئے مثال بنانا ہو تو… بدر والوں کو بناؤ… خود جیسے ہوں… کم از کم نگاہیں تو اونچی رہیں… چند دن سے ”مکتوب“ میں… نفاق سے بچنے کا نصاب… سورہ المنافقون کی روشنی میں چھیڑ دیا… وہ ایسا ضروری اور مفصل کہ… اب قابو میں نہیں آرہا… ارادہ تھا کہ خلاصہ کرکے… بات ختم کی جائے کہ… جناب رمضان المبارک جا رہے ہیں… ایمان کی فکر… اور نفاق کا ڈر بھی… کافی ہے… سچی توبہ ہر گناہ کو دھو ڈالتی ہے اور آجکل تو شکر اور توبہ کا موسم ہے… یہی موضوع تھا کہ یاد آیا کہ… آج میدان بدر… میں ”یوم بدر“ ہے… حجاز میں آج سترہ ہے… اور ”بدر“ ہمارا عشق ہے… ”بدر“ ہمارا جنون ہے… بدر امت مسلمہ کے سر کا تاج… اور اس کا فخر ہے… اور بدر کی یادیں اور باتیں… نفاق کا علاج… اور ایمان کا نسخہ ہیں… مجاہدین بدر کی خدمت میں… باادب عشق بھرا… سلام…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(اللہ تعالیٰ کا فضل دیکھنا ہو تو، اصحاب بدر کو دیکھیں،غزوۂ بدر کو دیکھیں، آج میدان بدر، میں ”یوم بدر“ ہے،بدر کی یادیں اور باتیں، نفاق کا علاج اور ایمان کا نسخہ ہیں)

 

11…05…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہمیں… اصحاب بدر کے ساتھ سچی نسبت عطاء فرمائیں… اللہ تعالیٰ نے”غزوہ بدر“ کو آیت ،نشانی اور مثال بنایا ہے… آيۃ فی فئتين التقتا… قرآن مجید نے جگہ جگہ غزوہ بدر کا تذکرہ فرمایا ہے… قرآن مجید نے غزوہ بدر کے دن کو… ”یوم الفرقان“فیصلے کا دن قرار دیا… اب قیامت تک کفر و اسلام کے درمیان فیصلہ میدان جہاد میں ہی ہوگا… قرآن مجید نے غزوہ بدر کے مختلف پہلو اور مناظر بھی بیان فرمائے… اگر خدا نخواستہ ہم غزوہ بدر سے کٹ جائیں… اور یہ اعلان کر دیں کہ غزوہ بدر ہمارے لئے مثال نہیں ہے تو… ہم قرآن مجید کی کتنی آیات سے کٹ جاتے ہیں؟… غزوہ بدر… روحانیت اور شیطانیت کے درمیان بڑا معرکہ تھا… جس میں ایک طرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور جبریل امین علیہ السلام تھے تو دوسری طرف ابوجہل اور ابلیس لعین… غزوہ بدرمیں شریک مجاہدین کے لئے فیصلہ فرمادیاگیاکہ… اب باقی زندگی میں انکا کوئی گناہ نہیں لکھاجائے گا…  بلکہ سب کچھ پیشگی معاف… اورشہداءبدرکے لئے… جنت کے فردوس اعلیٰ والے حصے میں… محلات بنائے گئے… جہنم کو بتادیاگیاکہ اس میں کوئی”بدری“نہیں آئے گا… اور جنت کو ان حضرات کےلئے سجا دیاگیا… غزوہ بدر اور اصحاب بدر کے صرف وہ فضائل جوقرآن مجید اور احادیث صحیحہ میں ہیں جمع کئے جائیں تو حیرت کامجموعہ کتاب بن جاتی ہے… کافرومنافق اسی لئے غزوہ بدر سے جلتے ہیں کہ… اس غزوہ نے اسلام کے غلبے کاسنگ بنیاد رکھ دیاہے… اب آپ دل پرہاتھ رکھ کربتائیں کہ… آپ کے لئے مثال غزوہ بدرہے… یابنی اسرائیل؟…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

( اللہ تعالیٰ نے”غزوہ بدر“ کو آیت اور مثال بنایا ہے، اب آپ دل پرہاتھ رکھ کربتائیں کہ، آپ کے لئے مثال غزوہ بدرہے،یابنی اسرائیل؟)

 

12-5-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو”نفاق“سے بچائیں… آج سورہ المنافقون کی آخری آیات کے خلاصے کی کوشش ہے…

•نفاق سے حفاظت چاہئے تو… مال اور اولاد کے معاملات اللہ تعالیٰ کے احکامات کے نیچے رہیں… کبھی بھی مال اور اولاد،ایسے محبوب نہ بنیں کہ انکی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا کوئی حکم ٹوٹے…

•نماز کی بہت فکر،محنت،پابندی… توجہ اور خشوع والی نماز(ذکر اللہ) بروقت،باجماعت،ہمیشہ،سب سے مقدم…

•مال حلال ہوحرام سے سخت پرہیز اور اس حلال مال کو بھی… اللہ تعالیٰ کے احکامات زکوۃ،حج،جہاد وغیرہ میں خوب خرچ کیا جائے… مال جتنا خرچ ہوتا جائے گا… دل اتنا نفاق سے پاک اورمحفوظ ہوتا جائے گا…

•موت ہمیشہ یاد رہے مگراس طرح کہ موت کے خیال سے زیادہ سے زیادہ نیکیاں کی جائیں،زیادہ سے زیادہ مال اللہ تعالیٰ کے لئے خرچ کیا جائے… موت سے غفلت نہ ہو… اور نہ ہی موت کا ایسا خوف کہ اسکی وجہ سے نیکی چھوڑیں،دین چھوڑیں یا کوئی اور گناہ کریں… موت نے اپنے وقت پر آنا ہے… موت سے بچنے کے لئے کوئی بزدلی، کوئی گناہ اور کوئی غلطی نہ کریں… منافقین جہاد سے بھاگتے تھے کہ اسمیں موت آجاتی ہے تو سورت کے بالکل آخر میں بتا دیا گیا کہ… موت اپنے وقت پر آتی ہے… جب اس کا وقت آ جائے تو پھر وہ کسی بھی طرح نہیں ٹلتی… اللہ کرے… خلاصہ پورا آگیا ہو… آخر میں یہ درخواست کہ آپ میرے لئے نفاق سے حفاظت اور ایمان پر خاتمے کی دعاء کردیں… اور یہی دعاء آج میں آپ سب مکتوب پڑھنے والوں کے لئے کروں… افطار کے وقت… منظور؟…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 ( آج سورہ المنافقون کی آخری آیات کے خلاصے کی کوشش ہے)

 

 

( ارطغرل ڈرامہ)

13…05…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہماری… فلموں،ڈراموں اورجھوٹی کہانیوں سےحفاظت فرمائیں… آجکل کوئی”ترکی“ڈرامہ چل رہاہے… فرمائش آئی ہے کہ اسکے بارےمیں لکھوں… الحمدللہ وہ دیکھاہی نہیں توکیالکھوں؟… میراتویہ سوچ کردل بیٹھنے لگتاہے کہ رمضان المبارک میں کوئی مسلمان… کسی بھی طرح کاکوئی ڈرامہ دیکھے… کیایہی وقت”قرآن عظیم الشان“کونہیں دےسکتے… ہم مسلمان”قرآن مجید“سے مزیدکتنی بےوفائی کریں گے؟… ”ترکی“کو”کمال اتاترک“نےلبرلزم کی کھائی اورآگ میں جاپھینکاتھا… اردگان اپنی قوم کوواپس بلندی پرلانے کےلئے سرگرم ہیں… وہ اسے بھڑکتی آگ سے کھینچ رہے ہیں توابھی راستے میں انگارے،کوئلے اورگرم زمین کے مرحلے آنےہیں اس لئے وھاں کے ماحول میں اسطرح کے ڈرامے شایدمفیدہوں… مگر ہمارے دیندارطبقے نے اگران کوئلوں پر پاؤں رکھاتو”باربی کیو“ہوجائے گا… جسطرح کئی مولوی،کئی ادارے،کئی مدرسے ہوگئے… نہ اونٹ نہ پرندے،شترمرغ… اللہ تعالیٰ کابرصغیر پر بہت احسان رہا… مجاہدین،مدارس،پرانے علماء اورخانقاہیں… یہاں الحمدللہ نہ”ترکی“بنا،نہ”بوسنیا“اور نہ”ازبکستان“… مگر اب کئی جدت پسند کروناواعظ،مفکراوردانشوراس معاشرے کوبھی وہی ترکی اوربوسنیاوالے ٹیکے لگارہے ہیں… ترک ڈرامے کےبارے میں معلوم ہواہے کہ… عثمانی خلافت کے بارے میں ہے… مگرخرافات اورقول زورسے خالی نہیں… اگرہماری مانیں توبالکل نہ دیکھیں… خود مجاہدبنیں… افسانوی عشقیہ مجاہد نہیں… حقیقی،سرفروش مجاہد… ہماری حکومت بھی عجیب ہے… اپنے زمانے کے مجاہدین کودبا رہی ہے اورپرانے مجاہددکھارہی ہے…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (اللہ تعالیٰ ہماری… فلموں،ڈراموں اورجھوٹی کہانیوں سےحفاظت فرمائیں، آجکل کوئی”ترکی“ڈرامہ چل رہاہے)

 

14…05…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ… ارطغرل مرحوم… اور ان کی اولاد کے تمام عادل حکمرانوں کو… مغفرت کا اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں… ارطغرل کے بیٹے… عثمان نے جس عثمانی سلطنت کی بنیاد رکھی… وہ خلافت کا سائبان بن گئی… اورصدیوں تک اس نے مسلمانوں کی باعزت وباوقار قیادت کی… اللہ تعالیٰ نے ترکوں سے”خدمت دین“اور غلبہ اسلام کابڑاکام لیا… پھر یہ خلافت کمزور پڑی اورتقریبا ایک صدی پہلے ختم ہوگئی… ترکوں پر زوال آیا… کمال اتاترک ایک طاعون کی طرح ان پر مسلط ہوا… قرآن،اذان،داڑھی،ٹوپی تک پر پابندی… عربی الفاظ اور نام ممنوع… اور یورپ میں شامل ہونے کے لئے ہر برائی میں سبقت… اتاترک کا نظام ایسے ظلم اورجبر سے نافذ ہوا کہ… اس کے خلاف کوئی مزاحمت بھی منظم نہ ہوسکی… اور حالت یہاں تک جا پہنچی کہ… فاتح قسطنطنیہ کا ملک… یورپ کو شراب کی سپلائی اور ہر ناقابل ذکر برائی کا مرکز بن گیا… لگتا نہیں تھا کہ”ترکی“واپس لوٹے گا… مگر راکھ کے نیچے بہت کچھ سلگ رہا تھا… تفصیل کا مقام نہیں… آج ترکی الحمدللہ واپس لوٹ رہا ہے… مگر آہستہ آہستہ… آپ صرف صدر طیب اردگان کو نہ دیکھیں… پورے ترکی کو دیکھیں… ابھی تک شراب کے بڑے بڑے کارخانے ہیں،نائٹ کلب اور جواخانے ہیں… ماضی کی ہر برائی موجود ہے… بس فرق اتنا ہے کہ… اب نیکیوں کی بھی اجازت ہے… اور ترکوں کو انکا اسلامی ماضی یاد دلانے کی کوشش ہے… ارطغرل ڈرامے کو چھوڑیں… دل پر زنگ لگ جائے گا… ارطغرل غازی کی اصل زندگی دیکھیں… اور دل کو جہاد پر لائیں… مغرب سے جمعہ شریف،مقابلہ حسن مرحبا!

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (اللہ تعالیٰ… ارطغرل مرحوم… اور ان کی اولاد کے تمام عادل حکمرانوں کو… مغفرت کا اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں)

 

15…05…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کی ایک نشانی… اللہ تعالیٰ کے بندے حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود صاحب… انتقال فرما گئے… انا لله وانا اليه راجعون… اللّٰهم لا تحرمنا اجره ولا تفتنا بعده… علم میں اپنی مثال آپ… حاضر جوابی میں اسلاف کی یادگار… قوت حافظہ میں حیرت کا ایک باب… وسعت مطالعہ میں… ابن قیم رحمہ اللہ کے ہم پلہ… مناظرہ میں ناقابل شکست… تحریر و تقریر میں سیل رواں… حقیقت میں قابل رشک علمی صلاحیتوں کے حامل… حضرت علامہ… واقعی عالم تھے… علامہ کا لفظ ان پر جچتا تھا… میری سعادت کہ وہ میرے استاذ محترم تھے… ایسے استاذ پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے… لاہور کے ایک اجتماع میں انہوں نے ”مسئلہ جہاد“ اسطرح بیان فرمایا کہ علم کے دروازے کھلتے چلے گئے… فرمایا… کلمہ پڑھ کر ایمان میں داخل ہوئےتو اب پانچ فرائض لازم ہو گئے… نماز،زکوۃ،صوم رمضان، حج… اورجہاد فی سبیل اللہ… قادیانیت کو انہوں نےایسے زخم پہنچائے کہ… امید ہے بہت پیاربھری”شفاعت“حضرت آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار سے پائیں گے… جنوبی افریقہ کی عدالت میں… قادیانیت کے”غیراسلامی“مذہب ہونے پر انگریزی میں ایسی مدلل تقریر فرمائی کہ… غیرمسلم ججز حیرت سے تکتےرہ گئےاور فوراًفیصلہ مسلمانوں کے حق میں دےدیا… حضرت علامہ کی تصانیف میری نشست گاہ میں ہمیشہ ساتھ رکھی رہتی ہیں… بے شک یہ کتابیں علم کے موتی… اور مسلمانوں پر حضرت علامہ رحمہ اللہ تعالیٰ کااحسان ہیں… اللہ تعالیٰ انکومغفرت کا اعلیٰ مقام اوراہل اسلام کی طرف سےبہت جزائےخیرعطاءفرمائیں…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 ( اللہ تعالیٰ کے بندے حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود صاحب… انتقال فرما گئے)

 

16…05…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے… اپنے ایک محبوب صحابی کو دعاء دی… ان کی خوش نصیبی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے گھر تشریف لے گئے… حضرت سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ… انصار کے قبیلہ خزرج کے رئیس یعنی سردار… انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں روٹی اور کشمش… یا روٹی زیتون کے تیل کے ساتھ پیش کی… آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تناول فرمائی… اور یہ دعاء دی… اَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُوْنَ وَاَكَلَ طَعَامَكُمُ الْاَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَۃُ… ترجمہ: روزہ دار آپ کے ہاں افطار کریں… نیک لوگ آپ کا کھانا کھائیں، فرشتے آپ کے لئے دعاء اور استغفار کریں… اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنےاتنےقریبی، وفادار اور عظیم صحابی کوجو دعاءدی… یقیناوہ بہت بڑی چیز ہوگی… معلوم ہواکہ اگرروزہ دارہمارےمال سےافطاری کریں… اورنیک لوگ ہمارےمال سےکھانا کھائیں تویہ بہت عظیم سعادت ہے… اللہ تعالیٰ یہ سعادت اپنےخاص بندوں کوعطاءفرماتےہیں… وہ افطارکراتےہیں… نیک لوگوں تک کھاناپہنچاتے ہیں… اس سےان کامال کم نہیں ہوتابلکہ بہت بڑھتا ہے… اورانہیں دنیاوآخرت کی بےشمارسعادتیں اور نعمتیں بھی مل جاتی ہیں… لقمہ دانتوں کے نیچےجب چبایاجاتا ہے تو… اس کےساتھ بہت سی مصیبتیں،آفتیں اورگناہ بھی ختم ہوجاتے ہیں… خوش نصیب ہیں وہ مسلمان جوامت مسلمہ کےمجاہدین،طلبہ،صالحین… اورفقراءکے لئےکھانےکا بندوبست کرتے ہیں… ہم یہ دعاءدوسرےمسلمانوں کوبھی دیاکریں… اوراپنے لئےبھی مانگاکریں…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے… اپنے ایک محبوب صحابی کو دعاء دی)

 

 

(زکوٰۃ)

17…05…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہم سب کو ”آخرت“ کا یقین اور فکر عطاء فرمائیں… آج ہم ایک بات پر غور کریں… ہم”تربوز“خریدتے ہیں مثلاً پانچ کلو کا ایک دانہ… جب اسے کھاتے ہیں تو پہلے اس کاموٹا چھلکا اتارتے ہیں… پانچ کلو میں سے کم ازکم ایک کلو چھلکا نکلتا ہے… یعنی تقریبا بیس فیصد… کیا ہمیں افسوس ہوتا ہے؟کیا ہم پریشان ہوتے ہیں؟کیا ہم سوچتے ہیں کہ ہم تربوز کو چھلکے کے ساتھ کھا لیں؟… نہیں بالکل نہیں… یہی حال کیلے، مالٹے کا ہے… ہم خوشی سے چھلکا اتار کر کھاتے ہیں… حالانکہ ہم نے چھلکے سمیت خریدا ہوتا ہے… مگر چھلکا پھینکتے وقت تکلیف نہیں ہوتی… ہم مرغی خریدتے ہیں… زندہ، ثابت… مگر جب کھانے لگتے ہیں تو اس کے بال، کھال اور پیٹ کی آلائش نکال کر پھینک دیتے ہیں… کیااس پردکھ ہوتا ہے؟… نہیں… تو پھرچالیس ہزارمیں سےایک ہزار دینے پر… ایک لاکھ میں سے ڈھائی ہزاردینےپرکیوں بہت سے مسلمانوں کو تکلیف ہوتی ہے؟… حالانکے یہ صرف ڈھائی فیصد بنتا ہے… یعنی سو روپے میں سے صرف ڈھائی روپے… یہ تربوز، کیلے، آم اور مالٹے کے چھلکے اور گٹھلی سے کتنا کم ہے… اسے ”زکوۃ“ فرمایا گیا ہے… یہ پاکی ہے… مال بھی پاک… ایمان بھی پاک… دل اور جسم بھی پاک… اتنی معمولی رقم یعنی چالیس روپے میں سے صرف ایک روپیہ… اور فائدے کتنے زیادہ… اجر کتنا زیادہ… برکت کتنی زیادہ… مگر یہ ایک روپیہ نکالنا بھی… اتنا تکلیف دہ کہ… اکثر مسلمان زکوۃ میں ڈنڈی مارتے ہیں… آخر تربوز اور روپے میں اتنا فرق کیوں ہے؟… یہ بات اگلے مکتوب میں ان شاء اللہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 ( ہم”تربوز“خریدتے ہیں تو پہلے اس کاموٹا چھلکا اتارتے ہیں، تقریبا بیس فیصد، کیا ہمیں افسوس ہوتا ہے؟

 تو پھر’’زکوۃ‘‘ میں چالیس روپےمیں سےایک روپیہ دینے پر مسلمانوں کو تکلیف کیوںہوتی ہے؟حالانکے یہ صرف ڈھائی فیصد بنتا ہے)

 

18…05…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کی توفیق سے چند باتیں… (1) اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ شیطان تمہارا کھلا دشمن ہے”انہ لكم عدو مبين“… (2) شیطان کو اللہ تعالیٰ نے یہ طاقت دی ہے کہ وہ… انسان کے لئے نقصان دہ چیزوں میں کشش پیدا کرتا ہے… برائی کو اچھائی دکھاتا ہے… اسی لئے بہت سے لوگ اپنی غلطیوں پر کبھی نادم نہیں ہوتے کیونکہ شیطان ان کو دکھاتا ہے کہ وہ اچھا کر رہے ہیں… شیطان کا یہ وار اللہ تعالیٰ کے مخلص بندوں پر نہیں چلتا… (3) سونا، چاندی… اور آجکل روپے یعنی کرنسی… یہ وہ چیز ہے کہ… جس میں شیطان سب سے زیادہ کشش پیدا کرتا ہے… کل عرض کیا تھا کہ تربوز کا چھلکا اتارنے پر تکلیف نہیں ہوتی مگر سو روپے میں سے ڈھائی روپے دینے پر ہوتی ہے… وجہ یہی شیطانی کشش ہے…(4) شیطان چونکہ دشمن ہےتووہ ”روپے“ میں یہ کشش بھی انسان کونقصان پہنچانےکےلئےڈالتا ہے… سونا،چاندی اور روپیہ اگرچھلکا اتارےبغیریعنی زکوۃ دیئےبغیراستعمال کئےجائیں یارکھےجائیں تو یہ انسان کےلئےزہر بن جاتےہیں… بیماریاں،پریشانیاں، دشمنیاں اورغم انکی وجہ سےانسانوں پرمسلط ہوتے ہیں… اگر وہ مال کی زکوۃ دیتےرہیں اور دیگر فرائض و حسنات میں مال خرچ کرتے رہیں تو وہ ان تمام پریشانیوں اور آخرت کے عذاب سے بچ جاتے ہیں… یہ بات شیطان کو گوارہ نہیں… چنانچہ وہ اس مال میں ایسی کشش ڈالتا ہے کہ… اکثر لوگ صرف اسے رکھنے، چھپانے اور گنے میں سرور محسوس کرتے ہیں… یہ حالت خطرناک ہے… اس کا علاج کیا ہے؟ یہ اگلے مکتوب میں ان شاء اللہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 ( کل عرض کیا تھا کہ تربوز کا چھلکا اتارنے پر تکلیف نہیں ہوتی مگر سو روپے میں سے ڈھائی روپے دینے پر ہوتی ہے، وجہ یہی شیطانی کشش ہے)

 

 

19…05…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ”ہمارے“ مال کو”ہمارا“ بنائے… اور اسے ہمارے لئے”وبال“ نہ بنائے… ہمارا مال… ہمارا تب بنتا ہے جب ہم اسے اللہ تعالیٰ کے راستے میں لگادیں… جہاد فی سبیل اللہ میں سب سے افضل… اور پھر نیکی کے دیگر کاموں میں… یا ہم اسے حلال کاموں میں استعمال کرکے اس سے کچھ راحت حاصل کر لیں… ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اپنے عمل اور فرامین کے ذریعہ… وہ تمام طریقے سکھا دیئے ہیں… جن کی برکت سے ہم… نقد مال کی زائد کشش سے بچ سکتےہیں… یاد رکھیں نقد مال… یعنی سونا، چاندی اور روپے… خود کسی کام کے نہیں ہوتے… نہ کھانے کے نہ پینے کے… آپ کے پاس ایک کروڑ روپے بھی ہوں تو… آپ کی پیاس نہیں بجھا سکتے… یہ روپے تب کام آتے ہیں جب ان کوچلایا جائے… آپ نےسوروپے اپنی جیب سےنکال کر… دوکاندارکودیئےپانی کی بوتل خریدی… اب پیاس بجھےگی… بس یہ نکتہ دل میں باربار بٹھایاجائے کہ… نقد مال تب کام کابنتا ہےجب ہم اسے اپنےپاس نہ رکھیں… یہ نکتہ پکاہوجائے تونقد مال کی زائدشیطانی کشش بہت کم ہوجاتی ہے… آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےراز سمجھایاکہاگر… نقدمال پر گرہ لگاؤگےتو اللہ تعالیٰ بھی تم پرگرہ لگا دیں گے… یہ جو شوق ہوتا ہے کہ اتنا پیسہ پڑا رہے… بےکار… یہ ہے گرہ لگانا… یا ”گڈی“ نہ ٹوٹے… ایک لاکھ، ایک کروڑ… اب یہ ٹوٹے نہ… یہ ہے گرہ لگانا… اللہ تعالیٰ نے ایک لاکھ دیئے فوراً پانچ ہزار اس کے راستے میں دے دیں… یوں گرہ لگانے کا شوق کم ہوگا… اور اللہ تعالیٰ بھی قسمت کھول دیں گے… باقی کل ان شاء اللہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 ( ہمارا مال… ہمارا تب بنتا ہے جب ہم اسے اللہ تعالیٰ کے راستے میں لگادیں)

 

20…05…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کی توفیق سے… آج”نقد مال“ والے موضوع کے خلاصے کی کوشش… (1) حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اپنے پاس نقد مال رکھنا پسند نہیں فرماتے تھے… مگر امت کے لئے ضروری حقوق ادا کرکے مال رکھنے کی اجازت ہے… (2) نقد مال کی زیادہ کشش بہت بری ہے… ہمیشہ اپنی نگرانی کرنی چاہیے… اور اس بارے روزانہ دعاء مانگنی چاہیے… خصوصا صبح شام تین بار سورہ”التکاثر“ پڑھ کر… (3) روپے گننے کی زیادہ عادت نہیں ڈالنی چاہیے… بس ایک بار گن لیں یا سخت ضرورت کے وقت… مستقل گنتی اور حساب میں لگے رہنا اچھا نہیں ہے… (4) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سو بکریاں تھیں… سات گھوڑے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملک میں رہے… آپ نے اپنے صحابہ کرام کو بھی ترغیب دی کہ… نقد مال جمع کرنے کی بجائے بکریاں وغیرہ خریدیں… اس عمل کی برکت وافادیت بہت تفصیل طلب ہے… (5)نقد مال جب خرچ ہو تو کیا سے کیا بن جاتا ہے… جبکہ پڑا رھے تو بیماری، پریشانی، بخل اور غم پیدا کرتا رہتا ہے… آپ نے مال خرچ کیا تو وہ زکوۃ بنا… جہاد بنا… صدقہ بنا… ہدیہ بنا… کنواں بنا… برکت والا گھوڑا بنا… کسی کی دعاء بنا… کسی کے مقبول آنسو بنا… اور خرچ نہیں کیا تو کیا بنا؟ خزانہ؟ یا خزانے کا سانپ؟… کاش مسلمان اپنے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے ”معاشی نظام“ کو اپنائیں تو دنیا اور زندگی کا رنگ ہی بدل جائے… (6) مال کو اسراف، دکھاوے، رسومات اور حرام کاموں میں خرچ کرنا بہت خسارے والا سودا ہے…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ 

(آج”نقد مال“ والے موضوع کے خلاصے کی کوشش، نقد مال جمع کرنے کی بجائے بکریاں وغیرہ خریدیں،)

 

21…05…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ ”خسارے“ سے بچائیں… رمضان المبارک جن کو ابھی تک نہیں مل رہا… یا کم ملا ہے وہ چند کام کریں…

(1) بولنا بہت کم کردیں… زبان جتنی بند ہوگی،دل اسی قدر کھلے گا… فضول باتیں… غیر ضروری باتیں بالکل بند… گپ شپ کا تو تصور بھی نہ… زبان کو ذکر اللہ میں لگائیں…

(2) ”صلاۃ التسبیح“ رات کو… یا دن کو… یا دونوں میں… اس نماز کی احادیث اگرچہ ضعیف ہیں مگر الامام المحدث المجاہد حضرت عبداللہ بن مبارک کے نزدیک ثابت ہیں… دراصل سبحان الله والحمد لله ولا اله الا الله والله اكبر… یہ کلمات ہر کمی کا ازالہ،ہر کوتاہی کا کفارہ،ہر کمزوری کا جبیرہ ہیں…

(3) ”صدقہ فطر“ اچھی مقدار میں دیں… بہت برا لگتا ہے کہ ایک ایک وقت کے کھانے پر ہزاروں روپے لگانےوالے… دو سیر گندم کے حساب سے یہ”صدقہ“دیں… آپ کھجور،کشمش وغیرہ کے حساب سے دیں… یہ آپ کے اپنے ہی کام آئے گا… کھجور کے حساب سے گیارہ سو اور کشمش کے حساب سے اٹھارہ سو بتایا جارہا ہے… مزید ریٹ کی تحقیق کرلیں…

(4) اپنے دل کو”بدگمانیوں“ سے پاک کریں… اگر بدگمانیاں جان نہیں چھوڑ رہیں تو اپنے گناہ یاد کریں اور سوچیں کہ ان کا کیا بنے گا؟پھر بھی دل پاک نہ ہو تو صلاۃ الحاجۃ پڑھ کر دعاء کریں کہ یا اللہ میرے دل کو اس موذی بیماری سے پاک فرما…

(5) تنہائی میں بیٹھ کر پوری توجہ اللہ تعالیٰ کی طرف کرکے ایک ہی دعاء کو بار بار مانگیں یااللہ مجھے اپنے عذاب سے بچائی… اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرتے جائیں اور مانگتے جائیں یہاں تک کہ آنسو نصیب ہو جائیں… مغرب سے جمعہ مبارک اور مقابلہ حسن مرحبا! 

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ 

( رمضان المبارک جن کو ابھی تک نہیں مل رہا… یا کم ملا ہے وہ چند کام کریں)

 

22…05…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ اپنا ”عظیم فضل“ فرما کر… رمضان المبارک میں… جن مسلمانوں کی”مغفرت“ فرما دیں… جن کو”جہنم“ سے آزادی کا پروانہ عطاء فرما دیں… یکم شوال کو… ان مسلمانوں کی ”عید“ ہو جاتی ہے… خوشی ہی خوشی… ورنہ کھانا، پینا، پہننا… اور ملنا جلنا یہ تو پورا سال چلتا رہتا ہے… ”عید“ خوشی کا دن ہے… اس لئے اسمیں خوش رہنا چاہیئے… کوئی غم، کوئی نا شکری، کوئی ٹینشن سر پر سوار نہیں کرنی چاہیے… مسکرانا چاہیے… اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو محسوس کر کے… شکر ادا کرنا چاہئے… احتیاط رہے… سرکش شیاطین تازہ تازہ زنجیروں سے آزاد ہوتے ہیں… وہ غالب نہ آجائیں… اس لئے ساری نمازیں باجماعت… تلاوت… معمولا ت اور نعمتوں کا مزاکرہ ضروری ہے… اللہ تعالیٰ نے ہر خوشی، ہر مزا… صرف ”حلال“ میں رکھا ہے… حرام میں نہ کوئی مزا… نہ کوئی خوشی… صرف ذلت، عادت اور خود فراموشی… دین اسلام پر اللہ تعالیٰ کا شکر… الحمدللہ، الحمدللہ… خوشیوں والا دین… شکر والا دین… کامیابی والا دین… آپ سب کو پیشگی”عید مبارک“… کیونکہ مکتوبات میں اب وقفہ ہوگا ان شاءاللہ… چھٹی کے لئے نہیں… چھٹی تو کبھی سوچی بھی نہیں… بس اس لئے کہ آپ اکتا نہ جائیں… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے کہ… دعوت میں اس کا خیال رکھا جائے…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

( ”عید“ خوشی کا دن ہے… اس لئے اسمیں خوش رہنا چاہیئے… کوئی غم، کوئی نا شکری، کوئی ٹینشن سر پر سوار نہیں کرنی چاہیے… مسکرانا چاہیے)

 

(7)

ماہ جولائی

”آیاصوفیہ“

11-7-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ نے ایک”عظیم نعمت“واپس عطاء فرما دی… الحمدللہ رب العالمین… معلوم ہوا کہ… چھنی ہوئی”نعمتیں“واپس بھی مل جاتی ہیں… قرآن مجید نے اس پر بڑا شاندارقصہ سنایاہے… حضرت سلطان محمد الفاتح کوبہت مبارک ہو… کل انکی روح کو کتنی خوشی ملی ہوگی… مسلمانوں کے کئی بادشاہ اپنے زمانے کے بڑے ولی ہوئے ہیں… حضرات صوفیاء کرام کے ہاں ایک وظیفہ بھی ہے جس میں ہفتے کے سات دن… سات ”سلاطین“کے لئے ایصال ثواب کیاجاتا ہے… حضرت سلطان محمدالفاتح نے بائیس سال کی عمرمیں قسطنطنیہ فتح کیا… انہوں نے وہاں سمندرکے کنارے ”آیاصوفیہ“کی عمارت کو… ”مسجد شریف“بنایا… اسمیں کوئی ظلم،جبر اورزور زبردستی نہیں تھی… تقریباپانچ سوسال سے آباد اس مسجد کو”کمال اتاترک“نے میوزیم بنادیا… ترکی کے مسلمان حرمین شریفین کے بعد”آیاصوفیہ“کی خدمت اوربرکت سے بھی محروم ہوگئے… یہ سیکولرزم اور لبرلزم کی نحوست تھی… عزت مآب صدررجب طیب نے اس عمارت کوواپس مسجدبنانے کااعلان کیا… اورکل وہاں نمازبھی اداہوئی… اللہ،اللہ،اللہ… کتنی بڑی خوشی ہے… کتنی عظیم خوشی… پیاری”بابری مسجد“کادن بھی ضرورآئے گاان شاءاللہ… معلوم ہواکہ”نعمتیں“چھن جانے کے بعد… واپس بھی مل سکتی ہیں… اس لئے روزانہ کی”صلوٰۃ شکر“میں تین دعائیں ضرورمانگاکریں… (1) یااللہ مجھ پراورمیرے والدین پرآپکی جونعمتیں ہیں انکاشکر… (2) یااللہ جن نعمتوں کی ناشکری کی ان پر توبہ،استغفاراورمعافی کی درخواست ہے… (3) یااللہ میری ناقدری کی وجہ سے جونعمتیں چھن چکی ہیں… انکی بحالی کاسؤال ہے…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

( عزت مآب صدررجب طیب نے اس  ”آیاصوفیہ“ عمارت کوواپس مسجدبنانے کااعلان کیا… اورکل وہاں نمازبھی اداہوئی)

 

12-7-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ کے مقبول بندوں سے تعلق بنانا چاہئیے… ہم سب اسے اپنی زندگی کا اصول بنا لیں… اللہ تعالیٰ کے مقبول بندے وہ ہیں… جن کے راستے پر چلنے کا ہم سورہ فاتحہ میں… اللہ تعالیٰ سے سؤال کرتے ہیں… حضرت سلطان محمد الفاتح قدس سرہ بھی… ان شاءاللہ… اللہ تعالیٰ کے مقرب اور مقبول بندے ہیں… قسطنطنیہ کی فتح کی بشارت حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے عطاء فرمائی… اور اس لشکر کے امیر کو بہترین امیر قرار دیا… ہمارے وہ مسلمان فاتح… جن پر فلمیں اور ڈرامے بن چکے ہیں… ان کی اصل شخصیت اور روشنی مسلمانوں کی نظر میں دھندلی کردی گئی ہے… زیادہ تأثر یہی ملتا ہے کہ نہ وہ راتوں کو اٹھ کر روتے تھے… اور نہ گھنٹوں قرآن پاک میں مشغول رہتے تھے… بلکہ وہ تو بس کسی عورت کو گھورتے اور اس کے پیچھے دوڑتے اپنی زندگی گزار دیتے تھے… استغفراللہ… حالانکہ یہ بڑے عظیم اللہ والے اولیاء تھے جن سے اللہ تعالیٰ نے اتنے بڑے بڑے کام لئے… آئیے آج ہم… حضرت سلطان محمد فاتح سے ”تعلق“ بنائیں… ان کے لئے دعاء، استغفار، ایصال ثواب… کم از کم دو رکعت نماز… ایک سو روپے اللہ تعالیٰ کے راستے میں… اور توفیق ملے تو ایک نفل قربانی… اور ان سب کا ایصال ثواب فاتح قسطنطنیہ کے لئے… اس طرح ہمارے ”اہل تعلق“ کی فہرست بہت روشن، خوشبودار اور کارآمد ہوتی چلی جائے گی ان شاء اللہ…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ 

( آئیے آج ہم…فاتح قسطنطنیہ، حضرت سلطان محمد فاتح سے ”تعلق“ بنائیں)

 

13-07-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے… بات سنی گئی… حضرت سلطان محمد الفاتح نوراللہ مرقدہ کے لئے خوب ایصال ثواب ہوا… نفل قربانیوں کے پختہ ارادے بھی سامنے آئے… جس نے جو خیر کی… اللہ تعالیٰ سے عاجزانہ التجاء ہے کہ وہ قبول ہو… ایصال ثواب میں ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ… خود پڑھنے اور کرنے والے کو بھی پورا… بلکہ زیادہ اجر ملتا ہے… حضرت سلطان محمد رحمہ اللہ تعالیٰ کی یہ فضیلت اور سعادت سوچ کر دل دھڑکنے لگتا ہے کہ… حضرت آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پیشین گوئی فرمائی… بظاھر وہ ناممکن تھی… مگر اہل ایمان کو اس پر یقین تھا… پھر صدیوں بعد… یہ مبارک پیشین گوئی ایک بہادر،صاحب عزیمت نوجوان کے ہاتھ پر پوری ہوئی… ایسی سعادت اور ایساافتخار تو بہت ہی کم افراد کو نصیب ہوتا ہے… ایسا فرد کہ ”صدیاں“ اس کی منتظر رہیں… زبان نبوت پر اس کا تذکرہ آیا… حضرت سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے قسطنطنیہ کی فصیل کے نیچے اپنے شہادتی محل میں… جس کا پانچ سوسال انتظار فرمایا… واہ میرے اللہ واہ… آپ جس کو نوازنے پر آجائیں تو اس کو کہاں سے کہاں پہنچا دیتے ہیں… اور اس کے نامۂ اعمال میں کیسی کیسی بھاری نیکیاں بھر دیتے ہیں… ”آیا صوفیہ “ کی مسجد کی پانچ سو سالہ عبادت کا ثواب بھی سلطان فاتح کو ملا… پھر کمال اتاترک کے نامۂ اعمال میں یہ لکھا گیا کہ وہ… ایک آباد مسجد کو ویران کر کے مرا… اور اب اس کے نوے سال  بعد ایک صدر کی قسمت جاگی اور اس کے نامۂ اعمال میں یہ مسجد جگمگا اٹھی…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

 (”آیا صوفیہ “ کی مسجد کی پانچ سو سالہ عبادت کا ثواب بھی سلطان فاتح کو ملا، اور اب اس کے

 نوے سال  بعد ایک صدر کی قسمت جاگی اور اس کے نامۂ اعمال میں یہ مسجد جگمگا اٹھی)

 

14-07-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ ہم سب کی جائز حاجات اپنے فضل سے پوری فرمائیں … آج چند زبردست وظیفے…

(1)مویشی خریدنے میں اکثر لوگ دھوکا کھاتے ہیں… آپ جب مویشی خریدنے جائیں تو یہ آیت شریفہ تین بار پڑھ لیں… بہترین جانور ملے گا ان شاءاللہ…

ان البقر تشابه علينا وانا ان شاءالله لمهتدون…

اور گھاٹے کے سودے سے حفاظت والی مسنون دعاء تو آپ کو یاد ہوگی…

(2) اگر کسی کام اور حاجت پر تالے لگ چکے کہ… کسی طرح بھی کوئی حل نہ کھل رہا ہو تو ہر نماز کے بعد توجہ سے یہ درود شریف ایک بار پڑھ لیا کریں… ناغہ نہ کریں گے تو کمال دیکھیں گے ان شاء اللہ…

اللهم صل على محمد وبارك وسلم اللهم انی اسالك بوجهك الكريم واسئلك برحمتك علی جميع خلقك…

(3) جو روزی کے معاملہ میں تنگ ہو… وہ اپنی موجودہ روزی پر دل سے شکر ادا کیا کرے اور ہر رات ایک بار’’ سورہ الجمعہ ‘‘اور ہر دن ایک سو بار’’ سورہ الفلق‘‘پڑھ لیا کرے… بہت روزی ملے گی ان شاءاللہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (… آج چند…  زبردست …  وظیفے… )

 

15-07-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ کے آخری نبی… حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ”پیشین گوئی“ کے تقریبا ساڑھے آٹھ سو سال بعد 857ھ میں ”قسطنطنیہ“ فتح ہوا… اس کا نام ”اسلام بول“ یعنی ”استنبول“ رکھ دیا گیا… یہ فتح صلح سے نہیں جنگ سے ہوئی تھی مگر پھر بھی… سلطان محمد نے ”آیاصوفیہ“ کا گرجا صلیبیوں سے ان کے منہ مانگے دام… اپنی ذاتی رقم سے خریدا… اور اسے ”مسجد شریف“ بنا دیا… سلطان بڑے ”اللہ والے“متقی تھے… ڈراموں اور فلموں میں ان مسلم فاتحین کا جو حلیہ دکھایا جاتا ہے وہ غلط اور تکلیف دہ ہے… سلطان محمد کی مکمل داڑھی تھی اور وہ مستقل عمامہ باندھتے تھے… اور بہت زبردست تلوارباز ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے عالم بھی تھے… افسوس آج کے مسلمانوں میں ایسے افراد پیدا ہوگئے ہیں جو… اسقدر بزدل اورغلامی پسند ہیں کہ وہ اپنے اسلاف کے عظیم کارناموں پر بھی شرم محسوس کرتے ہیں اور بیہودہ صفائیاں دیتے ہیں… یہانتک کہ ان کو حضرت سیدناابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا بتوں کو توڑنابھی… (نعوذباللہ)اچھا نہیں لگتا… یہی لوگ اب”آیاصوفیہ“مسجد کی بحالی پر طرح طرح کی بزدلیاں چھوڑ رہے ہیں… آج مجلس انابت اور قبولیت دعاء کا دن ہے… دعاء کریں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو… بحثیت مجموعی جہاد اور خلافت واپس عطاء فرمادیں… اور ان کو ایسی خودداری اور عزت عطاء فرمائیں کہ وہ… اپنے”اسلاف“کی فتوحات اور کارناموں کی حفاظت کر سکیں… ہاں ایک ضروری بات رہ گئی… صلیبی لوگ اپنے گرجے بیچتے رہتے ہیں… بندہ نے خود برطانیہ میں اس کا مشاہدہ کیا ہے…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 ( ”قسطنطنیہ“ کی فتح صلح سے نہیں جنگ سے ہوئی تھی مگر پھر بھی، سلطان محمد نے ”آیاصوفیہ“ کا گرجا صلیبیوں سے

 ان کے منہ مانگے دام، اپنی ذاتی رقم سے خریدا، اور اسے ”مسجد شریف“ بنا دیا)

 

16…07…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ سب بیمار مسلمانوں کو”شفاء“عطاء فرمائیں… دنیامیں”ترقی“کے نام پر… حریص لوگوں نے ہر طرف”زہر“پھیلادیا ہے… ہوا زہریلی،پانی زہریلا،کھانے زہریلے… دھواں ہی دھواں… مگرحرص ختم ہی نہیں ہورہی… اور اب حال یہ ہے کہ… ساری دنیا تقریبا”بیمار“ ہے… اور اب”بیماری“کے علاج پر لوگوں کو لوٹا جارہا ہے… طرح طرح کے علاج،مشینیں،ڈاکٹر سنیاسی،جادوگراور عامل… اللہ تعالیٰ مسلمانوں پر رحم فرمائیں… الحمدللہ مسلمانوں کے پاس قرآن مجید موجود ہے جو شفاء ہی شفاء ہے… سورہ فاتحہ،آیۃ الکرسی… سورہ المومنون کی آخری آیات… سورہ یاسین،سورہ مزمل اور خصوصاًمعوذتین… ہر ایک میں شفاء اور قوت کے خزانے ہیں… مسلمانوں کے پاس حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی سکھائی ہوئی دعائیں موجود ہیں… بس اتنا اہتمام کر لیں کہ… سورج ڈوبنے اور سورج نکلنے کے وقت… یا اس کے قریب کے وقت… مسنون دعاؤں کا اہتمام کر لیا کریں… دو چار دن کی زندگی ہے… ان شاء اللہ خیر و عافیت سے گزر جائے گی اور توجہ… بیماری اور علاج پر کم… قبر اور آخرت پر زیادہ ہو کہ… وہاں زیادہ رہنا ہے اور وہاں کا مسئلہ ابھی سے حل کرنا ہے… روز تمام بیمار مسلمانوں کے لئے… پوری فکر اور توجہ سے ”شفاء“ کی دعاء مانگا کریں… اس عمل کی برکت سے ”صحت“ اچھی رہتی ہے اور خود کو ”شفاء“ ملتی ہے… روز صدقہ دیا کریں… اور اب تو قربانی کا موسم ہے… دل جان کے جذبے سے قربانی کی ترتیب بنائیں… مغرب سے جمعہ شریف،مقابلہ حسن زوردار… شاندار…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

 (دنیامیں”ترقی“کے نام پر”زہر“پھیلادیا ہے، ساری دنیا تقریبا”بیمار“ ہے، سورج ڈوبنے اور سورج نکلنے کے وقت، یا اس کے قریب کے وقت،

مسنون دعاؤں کا اہتمام کر لیا کریں، دو چار دن کی زندگی ہے، ان شاء اللہ خیر و عافیت سے گزر جائے گی)

 

17…07…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ”کرائے کے مکان“میں رہنے کے آداب ہمیں سکھادیں… اگر ہم نے یہ”آداب“سیکھ لئے تو ہماری زندگی”آسان“اور موت”شاندار“ہوجائے گی ان شاء اللہ… ہم میں سے اکثر نے دنیاکو اپنا”ذاتی گھر“سمجھ لیا ہے… اس لئے اپناسب کچھ اسی پر لگادیتے ہیں… اور پھر آواز آتی ہے کہ… اٹھو کرائے کامکان خالی کرو تو ہمارا سب کچھ یہاں رہ جاتاہے اور ہم خالی ہاتھ”قبر“میں جاگرتے ہیں… یادکریں… ہمارے ماں باپ”جنت“میں رہتے تھے… حضرت آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام اور حضرت حوا علیہاالسلام… پھر ہمیں عارضی رہائش کے لئے زمین پر اتارا گیا… اور سمجھایا گیا کہ یہاں دل نہیں لگانا… بلکہ واپس”جنت“میں جانے کی تیاری کرنی ہے… زمین پر دکھ ہیں،بیماریاں ہیں،جدائیاں ہیں… زمین پر جوجتنے دن زیادہ رہے گا اسی قدر کرایہ بھی زیادہ دے گا… اپنے کیسے کیسے اہل محبت کے جنازے اٹھانے پڑتے ہیں… ابھی”عشرہ ذی الحجہ“کاقیمتی موسم آنے والا ہے… اصلی گھر کے لئے بھرپور تیاری کا موسم… دنیا میں اپنی جائیداد پر نظرڈالیں… اور ایسی شرعی ترتیب بنائیں کہ یہ جائیداد آپ کے لئے قبرکا وبال… اورپیچھے آپکے خاندان کے لئے لڑائی جھگڑے کا ذریعہ نہ بنے… زبان سے تو ہم روز کہتے ہیں کہ موت کسی وقت بھی آسکتی ہے… مگر دل سے بہت کم یہ سوچتے ہیں… صرف ایک بارسچے دل سے سوچیں کہ آج میرا اس دنیامیں آخری دن ہے… پھر اپنے اعمال اوراموال کی ٹھیک ٹھیک ترتیب بنائیں… دن توبہت لمباہوتا ہے جبکہ یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ مکتوب لکھنے کے بعد بھیجنے کی مہلت بھی ملے گی یانہیں…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

( اکثر نے دنیاکو اپنا”ذاتی گھر“سمجھ لیا ہے، اور پھر آواز آتی ہے کہ… اٹھو کرائے کامکان خالی کرو تو ہمارا سب کچھ یہاں رہ جاتاہے،)

(اپنی جائیداد پر نظرڈالیںاورشرعی ترتیب بنائیں کہ یہ جائیداد آپ کے لئے قبرکا وبال اور خاندان کے لئے لڑائی جھگڑے کا ذریعہ نہ بنے)

(ابھی”عشرہ ذی الحجہ“کاقیمتی موسم آنے والا ہے… اصلی گھر کے لئے بھرپور تیاری کرلیں)

 

(قربانی وذی الحجہ)

18…07…2020                                                           (بابرکت مویشی(

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ نے قربانی کے جانوروں کو… بڑا اعزاز بخشا ہے…  آج کل الحمدللہ ہر طرف یہ ”بابرکت مویشی“ نظر آتے ہیں… جب بھی ان پر نظر پڑے تو تکبیر پڑھ لیا کریں… اللہ اکبر، اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد… ہمارے آقا حضرت محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے خود کئی سال بھیڑ بکریاں چرائی ہیں… ساتھ اپنی امت کو بھی ترغیب دی کہ وہ… یہ حلال مویشی پالا کریں… مسلمانوں کی مضبوط معیشت میں… حلال جانوروں کے کاروبار کا بڑا دخل ہے… فرمایا گھر میں ایک بھیڑ، دنبہ یا بکری پالنا ایک برکت ہے، دو پالنا دو برکتیں ہیں اور تین پالنا برکات ہی… … نقد مال… یعنی سونا چاندی اور روپے… اگر جمع کئے جائیں تو طرح طرح کے نقصانات کا خطرہ ہے… مگر جب ان سے یہ مویشی خرید لئے جائیں تو نفع اور برکت کے کئی دروازے کھل جاتے ہیں… اہل علم کو چاہیے کہ وہ مسلمانوں کو… اسلامی معیشت کی طرف راغب کریں… اور کافروں کی سودی، ارتکازی، کاغذی معیشت کو تاویلوں سے حلال بنانے کی فکر چھوڑ دیں… مسلمانوں میں سے جو مالدار ہیں وہ… ایسے کاروبار شروع کریں جن سے… مسلمانوں کو حلال خوراک ملے… آج کل ”حرام خوری“ ایک ایک گلی اور ایک ایک گھر میں داخل ہو کر… فساد مچا رہی ہے… یا اللہ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر رحم…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

( فرمایا: گھر میں ایک بھیڑ، دنبہ یا بکری پالنا ایک برکت ہے، دو پالنا دو برکتیں ہیں اور تین پالنا برکات ہی،)

(نقد مال یعنی سونا چاندی اور روپے اگر جمع کئے جائیں تو طرح طرح کے نقصانات کا خطرہ ہے)

 

19…07…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو”علم نافع“عطاء فرمائیں… وہ”علم“جو”نور“ہے… قرآن مجید کاعلم… حدیث شریف کاعلم… سیرت مبارکہ کاعلم… فقہ کاعلم… میراث کاعلم… حلال و حرام کاعلم… نورہی نور… روشنی،پاور،روحانی طاقت،دل کی آنکھیں… کچھ سفید ریش بزرگوں کودیکھا… ناظرہ قرآن سیکھ رہے تھے… دل خوش ہوا… ہمارے ہاں دورہ تجدید ایمان کی بہاریں جاری ہیں… سفید ریش طلبہ… اللہ تعالیٰ کو کتنا پیارآتا ہے… جب کوئی بندہ… اپنی انا،اپنی بڑائی اوراپنی حیثیت کوبھول کر… اللہ تعالیٰ کے نور کوپانے کے لئے… طالبعلم بن جاتا ہے… تب اس پر رحمت کی بارش برستی ہے… ایک صاحب”قبریں“بناتے تھے… ایک بار دین کے ایک طالبعلم کاجنازہ لایاگیا… وہ قبرمیں اترے اسے دفنانے کے لئے تومنظر ہی بدل گیا… قبرنہیں باغ تھا اور ٹھنڈی ہوائیں اورعجیب نعمتیں… وہ بے ہوش ہوگئے… انہیں باہرنکالاگیا تو… سامان باندھا اور مدرسہ جابیٹھے کہ بس علم حاصل کرنا ہے اور ایسی قبر پانی ہے… بڑھاپاتھا محنت تو زیادہ لگی مگربڑے عالم بن گئے اور نسلوں میں دین اور علم جاری ہوگیا… ارادہ کریں کہ… دین کا علم روزحاصل کرناہے… زندگی کے آخری دن تک… کوئی دن”حصول علم“سے خالی نہ ہو… اور یہ علم صرف اللہ تعالیٰ کی معرفت اور اللہ تعالیٰ کی رضاء کے لئے حاصل کرنا ہے… عالم کہلانے کے لئے نہیں… بحث مباحثے کرنے کے لئے نہیں… کسی پر رعب ڈالنے کے لئے نہیں… دنیا کمانے کے لئے… لوگوں کو اپنے نیچے لگانے کے لئے نہیں… علم ہوگا تو آنکھیں کھلیں گی…اعمال سدھریں گے،قبر روشن ہوگی … ان شاءاللہ…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو”علم نافع“عطاء فرمائیں، وہ”علم“جو”نور“ہے،ہمارے ہاں دورہ تجدید ایمان کی بہاریں جاری ہیں)

 

20…07…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ نے رات دن کے آنے جانے میں… بڑی نشانیاں اور حکمتیں رکھی ہیں… اسلام اور مسلمانوں کے دشمن بڈھے اور بوسیدہ ہوتے جا رہے ہیں… اسلام کے جانباز سرفروش جوان ہو رہے ہیں… کفر کی سلطنت کا دور کمزور ہوتا جا رہا ہے… اسلام کی عظمت کا نیا دور جھلکیاں دکھا رہا ہے… عزت و غیرت کے نعرے پھر زبانوں کے بوسے لے رہے ہیں… ایک تاریک دور کے بعد حضرات شہداء کرام کی مثالی قربانیوں سے… ایک تابناک دور کا آغاز ہونے والا ہے… مؤمن مسلمان کبھی بوڑھا بوسیدہ نہیں ہوتا… وہ ایمان کی برکت سے ہر آئے دن پرنور، طاقت ور اور معتبر ہوتا چلا جاتا ہے… اس کا ہر اگلا دن پچھلے دن سے بہتر اور ہر اگلی رات پچھلی رات سے اچھی ہوتی ہے… اور وہ ترقی کے اسی سفر میں… اپنے مالک سے خوش خوش جا ملتا ہے… رات دن چل رہے ہیں… مودی، ٹرمپ اور زمانے کے میر جعفر، میر صادق اور کردوغلو بڈھے اور بوسیدہ ہوتے جا رہے ہیں… آج حجاز میں ذوالقعدہ کی (29) ہے… مغرب سے نیا مہینہ شروع ہو سکتا ہے… ویسے تخمینے سے ”بدھ“ کا زیادہ امکان ہے کہ یکم ہو… آج سے تاریخیں یاد رکھیں… قربانی والے مسلمان نئے چاند سے پہلے صفائی ستھرائی کرلیں… قربانی والے جانور اگر جگہ ہو تو گھروں میں لے آئیں… جگہ نہ ہو تو تکلف نہ کریں وہ جہاں ہوں وہیں ان کی خدمت کریں… عشرہ ذی الحجہ کو پانے اور کمانے کا نظام بنائیں… یااللہ ہم سب کو ہمت، توفیق اور سعادت نصیب فرما…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

( اسلام اور مسلمانوں کے دشمن بڈھے اور بوسیدہ ہوتے جا رہے ہیں… اسلام کے جانباز سرفروش جوان ہو رہے ہیں)

 

21…07…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ ”غنی“ ہیں… اور ہم فُقراء… یعنی اللہ تعالیٰ کے محتاج… سبحان اللہ وہ غنی… اور ہم محتاج… دل کے وجد کے ساتھ کہہ دیں یااللہ انت الغنی ونحن فقراء… یااللہ آپ غنی… جب کہ ہم آپ کے محتاج… بار بار اس لئے لکھا جا رہا ہے تاکہ… دل میں اتر جائے… قرآن مجید بھی یہی چاہتا ہے کہ ہمارے دل میں یہ بات اتر جائے جو… گمراہ یہودیوں کے دلوں میں نہ اتر سکی… چنانچہ وہ ذلیل ہو گئے… ذلیل ہیں… اور ذلیل رہیں گے… اس لئے دل سے کہہ دیں… تڑپ کر کہہ دیں… یااللہ انت الغنی ونحن فقراء… اللہ تعالیٰ غنی ہیں… اور ہم اللہ تعالیٰ کے محتاج… اللہ تعالیٰ کی رحمت کے محتاج… اللہ تعالیٰ کی محبت کے محتاج… اللہ تعالیٰ کی نظر کے محتاج… اللہ تعالیٰ کی معافی کے محتاج… اللہ تعالیٰ کی مغفرت کے محتاج… اللہ تعالیٰ کے رزق کے محتاج… اللہ تعالیٰ کے فضل کے محتاج… اللہ تعالیٰ کی رضا کے محتاج… ہر سانس ہر قدم میں اللہ تعالیٰ کے محتاج… یااللہ انت الغنی ونحن فقراء… آج 29 ذوالقعدہ ہے… جبکہ حجاز میں 30 ہے… امکان ہے کہ مغرب سے ”ذوالحجہ“ شروع ہو… دنیا کے افضل ترین ایام تشریف لے آئیں… ہم محتاج فقیر… اپنے غنی اور کریم رب سے مانگ لیں کہ… وہ ہمیں یہ دن اپنی رضا والے شاندار نصیب فرما دیں… ہم پر خاص نظر رحمت فرما دیں…  چلیں تکبیر بلند کریں… الله اكبر الله اكبر لا اله الا الله والله اكبر الله اكبر ولله الحمد… 

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

( دنیا کے افضل ترین ایام تشریف لے آئیں، ہم محتاج فقیر، اپنے غنی اور کریم رب سے مانگ لیں کہ، وہ ہمیں یہ دن اپنی رضا والے شاندار نصیب فرما دیں)

 

22-07-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ کے محبوب کلمات… سبحان الله، والحمد لله ولا اله الا الله، والله اكبر… عشرہ ذی الحجہ… زندگی کے افضل ترین دن کمانے کا بہترین ذریعہ… سبحان الله، والحمد لله ولا اله الا الله، والله اكبر… یہ کلمات… جن کو بطور تعارف” تیسرا کلمہ“ کہا جاتا ہے… کمال ہیں کمال… ہر فضیلت تک پہنچانے والے… ہر کمی، کوتاہی کا ازالہ کرنے والے… آسمانوں اور زمین کو نیکیوں سے بھر دینے والے… گناہوں کو مٹانے والے… رزق کو برسانے والے… نور کو بڑھانے والے… اور قیامت کے دن ترازو کو بھاری کرنے والے… سبحان الله، والحمد لله ولا اله الا الله، والله اكبر… بے شمار بیماریوں کا علاج… روح کی بہترین غذاء… قوت و عزت کے خزانے، محبت و قرب کے ترانے… سبحان الله، والحمد لله ولا اله الا الله، والله اكبر… ان دس دنوں کے لئے یہ لاجواب تحفہ ہے… اس کو اپنا وظیفہ بنا لیں… کم از کم تین سو بار دن کو اور تین سو بار رات کو… اور پھر بے شمار ،بے شمار… یہ جنت کے باغات ہیں… جن کے ہم محتاج ہیں… جس نے ان مبارک ایام میں اس راز کو پا لیا… اور پھر دل وجان سے اپنا لیا وہ… خود محسوس کرے گا کہ اس نے بڑا خزانہ پالیا اور ماضی کے خسارے کا کافی حساب چکا دیا… اور ساتھ ساتھ تکبیر کا اہتمام ضرور… الله اكبر الله اكبر لا اله الا الله والله اكبر الله اكبر ولله الحمد…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(یہ کلمات، جن کو بطور تعارف” تیسرا کلمہ“ کہا جاتا ہے، کمال ہیں کمال،

 ہر فضیلت تک پہنچانے والے، ہر کمی، کوتاہی کا ازالہ کرنے والے،)

 

23…07…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ نے جن کو ”شرک“ سے بچایا ہے وہ اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں… الحمدللہ رب العالمین… اللہ تعالیٰ نے جن کو ”کفر“ سے بچایا ہے وہ اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں… الحمدللہ رب العالمین… اللہ تعالیٰ نے جن کو ”نفاق“ سے بچایا ہے وہ اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں… الحمدللہ رب العالمین… ایک بات ہمیشہ کے لئے دل میں بٹھالیں کہ… کفر، شرک اور نفاق سے بڑی مصیبت کوئی نہیں ہے… نہ کینسر، نہ معذوری، نہ قرضہ اور نہ زلزلہ… لبرل لوگ کہتے ہیں کہ علماء جن کاموں سے روکتے ہیں اور اُن کاموں پر عذاب سے ڈراتے ہیں… وہ کام تو امریکہ، یورپ والے بہت کرتے ہیں… اُن پر تو کوئی عذاب نہیں آتا… اللہ کے بندو! کفر سے بڑا عذاب کونسا ہے؟ کافروں، مشرکوں اور منافقوں کو دیکھ کر تو گندے جانور بھی… اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں… ہمیشہ کا عذاب، ہمیشہ کی جہنم… قبر کا مستقل عذاب… اور زندگی میں کلمہ طیبہ سے محرومی، نماز، طہارت سے محرومی… قرآن و کعبہ سے محرومی… اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محرومی… مسلمانو! ان عذاب زدہ قوموں کو دیکھ کر… ان پر رشک نہ کرو… بلکہ اللہ تعالیٰ کے خوف سے آنسو بہاؤ کہ… وہ ہمیں… ہماری ناقدری کی وجہ سے اسلام اور ایمان سے محروم نہ فرما دے… کفر و شرک میں نہ پھینک دے… یااللہ کفر، شرک اور نفاق سے آپ کی پناہ… بے شک کفر، شرک اور نفاق سب سے بڑا عذاب ہے، سب سے بڑی مصیبت ہے اور سب سے بڑی محرومی… یااللہ ایمان و اسلام پر آپ کا شکر… مغرب سے مقابلہ حسن مرحبا…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

( ایک بات ہمیشہ کے لئے دل میں بٹھالیں کہ… کفر، شرک اور نفاق سے بڑی مصیبت کوئی نہیں ہے)

 

24…07…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ کی رضاکے لئے اپنی ناک گرانابھی… بڑی نیکی ہے… ایک مزے کی بات سنیں… ان دس دنوں میں ہر”نیک عمل“اللہ تعالیٰ کوبہت محبوب ہے… یعنی ان دنوں کے نیک عمل کی قیمت… عام دنوں کے نیک عمل سے لاکھوں گنا زیادہ ہے… اب اگر ہم اپنی چھوٹی سی ناک کو تھوڑاسا نیچے کریں تو ہم بڑے بڑے اعمال صالحہ حاصل کر سکتے ہیں… نہ خرچہ،نہ پسینہ،نہ محنت،نہ مشقت… مثلا جوخاوند اپنی بیگم سے ناراض ہیں… اس اللہ کی بندی کومعاف کردیں… اور اسے اپنابہترین دوست بنالیں… یہ ایک نیکی ہزارنیکیوں کوجنم دے گی… جوبیویاں اپنے خاوند سے ناراض یاشاکی ہیں… وہ اس اللہ کے بندے کومعاف کردیں… اسکی قدرکریں… اس پر شکراداکریں… یہ عظیم نیکی ہے… ہماراکسی مسلمان سے جھگڑاہے… ہم وہ ختم کردیں معاف کردیں… کوئی کام ہماری سفارش پرموقوف ہے ہم اللہ تعالیٰ کی رضاکے لئے اچھی سفارش کردیں… ہم کسی پرخواہ مخواہ غصے اوربدگمانی میں ہیں… ہم اپنادل صاف کرلیں… بدلے اورانتقام سے کچھ نہیں ملتا… صبراورمعاف کرنے سے بے حساب ملتاہے… کئی اچھے کام جوہم نے ضرورکرنے ہیں مگراپنی سستی کی وجہ سے ا ن میں تاخیرکررہے ہیں وہ فوراًکرلیں… ہم حضرت آقامدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری امت کے لئے اپنے دل میں خیربھرلیں اورانکے لئے استغفارکریں… یہ اربوں کھربوں نیکیاں آگئیں… ہم ان ایام میں اپنے اہل واولاد کاخرچہ کچھ بڑھادیں… بیگم توویسے ہی نکلوا لے گئی ہم پہلے ہی خوشی سے دے کرعظیم نیکی کمالیں… مثالیں بہت ہیں بس اللہ تعالی نیکی کاذوق اورسمجھ …  سب کوعطاء فرمادیں…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

( ان دس دنوں میں ہر”نیک عمل“اللہ تعالیٰ کوبہت محبوب ہے، یعنی ان دنوں کے نیک عمل کی قیمت، عام دنوں کے نیک عمل سے لاکھوں گنا زیادہ ہے،

 اب اگر ہم اپنی چھوٹی سی ناک کو تھوڑاسا نیچے کریں تو ہم بڑے بڑے اعمال صالحہ حاصل کر سکتے ہیں… مثلا)

 

( ”جامع مسجد آیا صوفیہ“ دوبارہ آباد)

25…07…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ کی ”مسجدیں“ جو ”ایمان والے“ بناتے ہیں اور آباد کرتے ہیں… وہ بڑے خاص لوگ ہوتے ہیں… انکی تعریف اللہ تعالیٰ کی عظمت والی کتاب میں آئی ہے… حضرت آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ… ان کے ایمان کی گواہی دو… چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق… یااللہ ہم ان خوش بختوں کے ایمان کی گواہی دیتے ہیں… جنہوں نے… ”جامع مسجد آیا صوفیہ“ کو دوبارہ آباد کیا ہے… اور پوری امت مسلمہ میں خوشی، جذبے اور امید کی لہر دوڑا دی ہے… کل بروز جمعہ کیسے خوبصورت اور ایمان افروز مناظر تھے… بڑی شان سے ”مسجد آیا صوفیہ “ میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی… بار بار یہ خیال دل میں آرہا تھا کہ… حضرات شہداء کرام کی ارواح کتنی خوش ہوں گی؟… ”قسطنطنیہ“کی فتح کے راستے میں… جن شہداء نے اپنی جانیں نچھاور کردیں… اور اپنے جسموں سے مدینہ مدینہ سے قسطنطنیہ تک پل بنادیا… صرف آخری لڑائی میں… پچاس ہزار مسلمان شہید ہوئے… جبکہ حضرت سیدناامیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے زمانے سے… اس شہرپر مسلمانوں کی مہمات جاری تھیں… بے شک جیسی محبت… اس امت نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کی ہے… ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی… حضرت آقاصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمادیا کہ”قسطنطنیہ“فتح کرنا ہے تو بس پھر… ہر کوئی اس حکم پر جان دینے کو بے قرار ہوگیا اور بالآخر فتح کو قدموں میں گرا کر ہی دم لیا… کیسے سیاہ دل تھے وہ لوگ جنہوں نے آیاصوفیہ کو میوزیم بنادیا تھا… شہداء قسطنطنیہ آپ کو… پھر گونجتی اذان مبارک ہو…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

( ”مسجدیں“ جو ”ایمان والے“ بناتے ہیں اور آباد کرتے ہیں… وہ بڑے خاص لوگ ہوتے ہیں، ان کے ایمان کی گواہی دینے کا حکم ہے،

 ”جامع مسجد آیا صوفیہ“ کو دوبارہ آباد کیا ہے، کل بروز جمعہ کیسے خوبصورت اور ایمان افروز مناظر تھے)

 

26-7-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ کسی پر اپنا فضل فرمائے… اور اسے ”صحیح عقیدہ“ اور ”درست نظریہ“ عطاء فرما دے تو ایسے شخص کے لئے… نیکیوں کی فیکٹری لگ جاتی ہے… دو مثالوں سے بات سمجھیں…

(1) ایک شخص نے کسی بے گناہ کو قتل کیا… یہ بڑا جرم ہے… اب جو بھی اس کے اس جرم کو اچھا سمجھے گا وہ بھی کسی حد تک قتل کے اس جرم میں شریک ہو گیا… بغیر کچھ کئے گناہ اس کے سر پر بھی آ گیا…

(2) کچھ لوگ دین کی بڑی خدمت کر رہے ہیں… کسی نے ان کے اس عمل کو اچھا سمجھا… ان سے محبت کی… ان کے لئے دعاء کی تو وہ بھی ان کے نیک عمل میں گھر بیٹھے شریک ہو گیا… اچھے عقیدے اور درست نظریے کی برکت سے ہم… جن عظیم ہستیوں سے محبت کرتے ہیں… یہ بھی نیکی ہے… اور یہ نیکی چوبیس گھنٹے خودبخود جاری رہتی ہے… جبکہ کسی نے برے عقیدے کی نحوست سے… اللہ تعالیٰ کے مقرب بندوں سے دشمنی اور نفرت دل میں بھرلی تو اب یہ منحوس گناہ  چوبیس گھنٹے اس کے نامۂ اعمال کو مزید سیاہ کرتا رہے گا… یہ اچھے نظریے کی برکت ہے کہ ہم ”آیاصوفیہ“ کی مسجد شریف کے اجر میں شامل ہوگئے اور ہمارے دلوں نے… اس پر خوشی محسوس کرکے مفت نیکی کمالی… یہ معمولی بات نہیں… اللہ تعالیٰ کا فضل اور شکر کا مقام ہے… ورنہ بے شمار لوگ اس مسجد کی بحالی پر سخت جلن اور گھٹن محسوس کر رہے ہیں… اللہ تعالیٰ سے صحیح عقیدہ اور درست نظریہ مسلسل مانگیں اور عقیدے کا علم بھی ضرور حاصل کریں…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(جسے ”صحیح عقیدہ“ اور ”درست نظریہ“ مل جائے ایسے شخص کے لئے، نیکیوں کی فیکٹری لگ جاتی ہے)

( جن عظیم ہستیوں سے محبت کرتے ہیں… یہ بھی نیکی ہے… اور یہ نیکی چوبیس گھنٹے خودبخود جاری رہتی ہے)

( یہ اچھے نظریے کی برکت ہے کہ ہم ”آیاصوفیہ“ کی مسجد، پر خوشی محسوس کرکے مفت نیکی کمالی)

 

27…07…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ ”امت مسلمہ“کو اس کی کھوئی ہوئی”عظمت و شوکت“واپس عطاء فرمائیں… شہسواری،تیر اندازی اور تلوار بازی واپس عطاء فرمائیں… ما شاءاللہ… اس کے آثار تو ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں… سلطان محمد فاتح کی تلوار ہاتھ میں پکڑ کر خطبہ دیا گیا… ترکی کے صدر گھوڑے پر بیٹھ کر مسجد حاضر ہوئے… گھڑسواری حضرات انبیاء علیہم السلام کا محبوب طریقہ ہے جوحضرت اسماعیل علیہ الصلوٰۃ والسلام نے… ملت عربیہ میں جاری فرمایا… قدیم اہل حکمت کا فرمان ہے کہ… سرداروں اور عزت والوں کو تین کام اپنے ہاتھ سے کرنے چاہیں… والدین کی خدمت،مہمان کی خدمت اور گھوڑے کی خدمت… حضرت آقامحمدمدنی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے چاروں خلفاء راشدین بہترین شہسوار تھے… حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ باقاعدہ مقابلوں میں حصہ لیتے اور جیتتے رہے… آپ نے اپنے دور خلافت میں مسلمانوں پر لازم فرمایا کہ اپنے بچوں کو شہسواری سکھائیں… تیراندازی تو شہسواری سے بھی افضل عمل ہے… دشمنان اسلام نے مسلمانوں کو ان مبارک اعمال سے غافل کیا… مگر الحمدللہ… اب پھر آواز لگ رہی ہے اور مشرق تا مغرب اس کے اثرات نظر آرہے ہیں… ملحدین اور لبرلز چیخ رہے ہیں کہ ان کاموں سے تشدد کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے… حالانکہ یہی لوگ بالی وڈ سے ہالی وڈ تک ایسی فلمیں چلا رہے ہیں جن میں ہر دو ٹکے کا غلیظ بدمعاش سینکڑوں افراد کو مار ڈالتا ہے وہاں تشدد نظر نہیں آتا؟… بابا تشدد نہیں… جہاد کا ڈر ہے اور جہاد رکنے والا نہیں…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(اللہ تعالیٰ ”امت مسلمہ“ شہسواری،تیر اندازی اور تلوار بازی واپس عطاء فرمائیں،ما شاءاللہ اس کے آثار تو ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں)

( سلطان محمد فاتح کی تلوار ہاتھ میں پکڑ کر خطبہ دیا گیا… ترکی کے صدر گھوڑے پر بیٹھ کر مسجد حاضر ہوئے)

 

28…07…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ کے پیارے بندو! قرآن، قرآن، قرآن… بہت زیادہ تلاوت… بہت اچھی تلاوت… شوق اور توجہ والی تلاوت… امت مسلمہ پر فتنے ٹوٹ پڑے… مسلمانو! قرآن، قرآن، قرآن…  اللہ تعالیٰ کی طرف سے… آنے والا قرآن، اللہ تعالیٰ سے نکلنے والا قرآن… نور کا سمندر قرآن… اللہ تعالیٰ تک سیدھا پہنچانے والا قرآن… ہر فتنے سے بچانے والا قرآن… اے مسلمان بہنو، بیٹیو… قرآن، قرآن… قرآن… غفلت چھوڑو، موبائل پھینکو… اپنی روح کو غذاء دو… اپنے دل کی سختی دور کرو… اے ایمان والو… قرآن، قرآن، قرآن… جس کو صحیح پڑھنا نہیں آتا… آج سے سیکھنا شروع کردے… جس کا تلاوت میں دل نہیں لگتا… اپنی حالت پر آنسو بہائے اور خود کو باندھ کر بٹھا دے کہ تین پارے سے پہلے نہیں اٹھوں گا… بے شک موت آجائے… اے مسلمانو! قرآن کے بغیر بھی کوئی زندگی ہے… جو بھی آپ کو تلاوت قرآن سے روکے سمجھ لو کہ… وہ فتنہ ہے… ترجمہ بھی پڑھیں… تفسیر بھی سیکھیں… مگر تلاوت کبھی نہ چھوڑیں… چھوڑیں گے تو بہت دور جا گریں گے… اے مجاہدین اسلام… قرآن ،قرآن، قرآن… اول تا آخر تلاوت… ایک ختم کے بعد دوسرا ختم… رات دن سورتوں کی تلاوت… چلتے پھرتے بھی کبھی کبھار وجد سے تلاوت… اے دل کی دعوت سننے والو!… اللہ کے لئے قرآن، قرآن… قرآن…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(اللہ تعالیٰ کے پیارے بندو! قرآن، قرآن، قرآن… اے مسلمان بہنو، بیٹیو… قرآن، قرآن… قرآن)

 

29…07…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ ہمیں… اخلاص والی، قبولیت والی،قربانی والی… اور محبت والی”قربانی“نصیب فرمائیں… اگر مال ”قربانی“ کے کام نہ آیا تو پھر ایسے مال کا کیا فائدہ؟… جو ”اونٹ“ کی استطاعت رکھتے ہوں وہ گائے،بھینس کا سوچیں بھی نہ… جو گائے کی استطاعت رکھتے ہوں وہ بہترین گائے،بیل خریدیں… مالک کی محبت میں ایسے فناء ہوجائیں کہ قربانی پر ساری جیب خالی کردیں… اور پھر قصائی کی اجرت کے لئے مصلیٰ پھیلا کر دعاء مانگیں… کوئی کہے کہ آپ کی قربانی میں کروں گا تو اسے ڈھیروں دعائیں دل سے دیں… اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں… مگر اسی شوق میں رہیں کہ… اپنی قربانی خود بھی کروں… تاکہ کچھ”قربان“ تو ہو… قربانی پر جتنا خرچ کریں گے… دنیاوآخرت میں اس پر پچھتاوانہیں ہوگا… لیکن اگرقربانی کے دن نکل گئے… اورفوٹو والے نوٹ پڑے رہ گئے توخطرہ ہے کہ یہ سانپ نہ بن جائیں… بیماری نہ بن جائیں… گھر کی نااتفاقی نہ بن جائیں…اہل استطاعت اپنے بچوں میں قربانی کاذوق ابھی سے منتقل کریں… جنکی طاقت ہے وہ حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے بھی قربانی کریں اورمحبوب ہستیوں کے لئے… اوران کے لئے جن سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو فائدہ پہنچایا… اوران کے لئے جن پر ظلم و زیادتی یا تہمت وغیبت کے کوڑے برسائے اور وہ ان زخموں کو لیکر دنیاسے گزر گئے… اور اپنے والدین کے لئے بھی کریں… بہت مہنگے جانور نہ خریدیں… بلکہ قربانی پھیلا کر خریدیں… دس لاکھ والے بیل کی جگہ لاکھ ،دو لاکھ والے پانچ دس… بازار گرم ہے محبت کمالیں… خصوصی تعلق بنالیں…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص ، قبولیت اور محبت والی”قربانی“نصیب فرمائیں، اگر مال ”قربانی“ کے کام نہ آیا تو پھر ایسے مال کا کیا فائدہ؟)

 

30…07…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ ہمارے”مالی معاملات“ کو اپنی ”رضا“ اور ”شریعت“ کے مطابق بنا دیں… ہم میں سے ہر شخص اپنے”مالی معاملات“ کا شریعت کی روشنی میں ضرور جائزہ لے… کیونکہ مال ہی اس امت کے لئے سب سے بڑی آزمائش اور سب سے بڑا فتنہ ہے… مال کے بغیر گزارہ نہیں مگر حلال کے دائرے میں رہنا فرض عین ہے… سوائے ”حالت اضطرار“ کے… یعنی ایسی مجبوری کہ اگر حرام نہ کھایا تو یقینا موت آجائے گی… تب صرف چند لقمے کھا سکتے ہیں کہ جن سے جان بچ جائے… پیٹ بھر کر تب بھی جائز نہیں… یہ مسئلہ قرآن مجید بار بار بیان فرماتا ہے تاکہ… ہمیں حرام مال کی سنگینی کا اندازہ ہو کہ… اس سے بچنا کس قدر ضروری ہے… حلال کے راستے بے شمار ہیں… اللہ تعالیٰ غنی اور رزاق ہیں… زمین و آسمان کے خزانے رزق سے بھرے پڑے ہیں… بس انسان پختہ عزم کرے کہ وہ اپنے مالی معاملات اللہ تعالیٰ کے حکم کے تابع رکھے گا… اور حالات و حرص کے سامنے مجبور نہیں بنے گا… تب صفہ کے چبوترے پر بھوک کی بے ہوشی جھیلنے والے روم و فارس کے خزانوں کے مالک بنا دیئے جاتے ہیں… ارادہ تھا کہ علم الفرائض یعنی میراث کے اہم اسباق… آسان مکتوبات میں پیش کئے جائیں… مگر اس بار دیگر موضوعات حاوی ہو گئے… دوبارہ مکتوبات شروع کرنے کی توفیق ملی تو علم الفرائض (میراث) کو ترجیح دی جائے گی ان شاء اللہ… فی الحال ایک اور وقفہ… آپ سب کی خدمت میں پیشگی عید مبارک… اور کبھی کبھار حسب سہولت دعاء کی درخواست مغرب سے مقابلہ حسن مرحبا!…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ 

(ہم میں سے ہر شخص اپنے”مالی معاملات“ کا شریعت کی روشنی میں ضرور جائزہ لے،

 کیونکہ مال ہی اس امت کے لئے سب سے بڑی آزمائش اور سب سے بڑا فتنہ ہے،)

 

 

(8)

ماہ اگست

5-8-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ کی توفیق سے… ان شاءاللہ وہ ہوگا جو کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا… بابری مسجد شریف پر آج ”پیلے بندر“ جمع تھے… تھوڑی دیر کے لئے آنکھوں پر اندھیرا چھایا مگر فورا سورہ انفال کی آیت 36 نور بن کر چمکی… اندھیرا دور ہو گیا… امید پکی ہو گئی… دینے والے سے قبولیت کی گھڑی میں مانگا… سائیں حذیفہ، ابوطلحہ… پاملا زور سے مسکرائے… رونگٹے کھڑے ہوئے… دل شہادت کو مچلا… بابری مسجد میں نماز ادا کرنے والا خواب یاد آیا… مایوسی بھاگ گئی… مشرکین سونے کی دو لاکھ اینٹیں وہاں رکھ رہے ہیں … بابری مسجد ان اینٹوں سے اور بہت سی مسجدیں بنائے گی… اور اپنے غازیوں کےلئے ابلق اور ادھم گھوڑے خریدے گی… اللہ تعالیٰ اپنی طاقت دکھانے پر آتا ہے تو ابوجہل اور دوسرے مشرکین سے اپنا گھر تعمیر کراتا ہے… وہ اسمیں بت رکھ دیتے ہیں… اللہ تعالیٰ محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے جیش یعنی لشکر کو بھیج دیتا ہے… وہ بت توڑ ڈالتے ہیں اور کعبہ کی چھت پر اذان دیتے ہیں… سورہ انفال نے سنایا کہ یہ کافر اپنا مال خرچ کر رہے ہیں… تاکہ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے راستے سے روکیں… یہ ابھی اور خرچ کریں گے… پھر یہ مال ان کے لئے حسرت اور پچھتاوا بن جائے گا اور پھر وہ شکست کھا کر مغلوب ہو جائیں گے… عمارت تم بناؤ… اذان دینے والے جلد آجائیں گے… مگر اس زمانے کے شیر بہت بے چین ہیں… معلوم نہیں عمارت پوری کھڑی کرنے دیں گے یا نہیں… اے ماں…اے بابری مسجد تجھے سلام…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

 (بابری مسجد شریف پر آج ”پیلے بندر“ جمع تھے، تھوڑی دیر کے لئے آنکھوں پر اندھیرا چھایا

 مگر فورا سورہ انفال کی آیت 36 نور بن کر چمکی، اندھیرا دور ہو گیا، امید پکی ہو گئی)

 

08…08…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ… ہمیں حضور اقدس محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے… ”الحجامہ“ کی نعمت ملی… ”عید الاضحی“ پر گوشت زیادہ کھایا جاتا ہے… اچھا ہے کھانا بھی چاہئے… اور پھر ”حجامہ“کرالینا چاہیے… اسکی برکت سے طاقت محفوظ ہوجائے گی… اور برے اثرات ختم ہوجائیں گے… گرمی اور بارش کا موسم ہے… اسمیں ”حجامہ“ زیادہ جلد اثر کرتا ہے… جن کی اولاد نہیں ہے وہ خاص طور سے اچھی طرح حجامہ کرالیں… خصوصا خواتین… حجامہ کی برکت سے بے شمار افراد کا یہ مسئلہ حل ہوا ہے… خاوند اور بیوی دونوں یقین سے کروالیں… بعض لوگ کہتے ہیں کہ… خون کی بوتل دینے سے ”حجامہ“ کا فائدہ مل جاتا ہے… یہ غلط ہے… حجامہ میں اصل فائدہ کٹ لگانے… تاریخ اور مقام کا خیال رکھنے… خالی پیٹ کرانے اور آیت الکرسی پڑھنے سے ملتا ہے… کسی کو خون کی بوتل دینے سے حجامہ کے فوائد نہیں ملتے… حجامہ وہم کی بیماری کا بہترین علاج ہے… خصوصا وہ وہم جو جنات کے اثر کی وجہ سے ہوتا ہے… یا وہ جو جادو کی وجہ سے مسلط ہوجاتا ہے… اللہ تعالیٰ امت کو حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین پر یقین نصیب فرمائے… اتنی موکد احادیث کے باوجود اب بھی کئی لوگ حجامہ کو… حقیقی سنت نہیں مانتے… حالانکہ حجامہ سے بہت سی بری عادتوں تک کا علاج ہو جاتاہے… وہ شیطانی عادتیں جن میں کئی نوجوان مبتلا ہو جاتے ہیں… آج ذوالحجہ کی سترہ تاریخ ہے… الحمدللہ ”حجامہ“ کا فیض جاری ہے تو دل چاہا کہ… سب کو یاد دہانی کرا دی جائے… بے شک ”سنت“ میں بڑی خیر ہوتی ہے…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

 (”عید الاضحی“ پر گوشت زیادہ کھایا جاتا ہے، اچھا ہے کھانا بھی چاہئے، اور پھر ”حجامہ“کرالینا چاہیے،

 اسکی برکت سے طاقت محفوظ ہوجائے گی، اور برے اثرات ختم ہوجائیں گے)

(9)

ماہ ستمبر

(مساجد مہم)

09…09…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ”سمیع قریب“ ہیں… سننے والے، قبول فرمانے والے قریب ترین مہربان… یااللہ آپ کے فقیر بندے… آپ کے غلام… آپ کے مزدور آج نکل پڑے ہیں… آپ کی مزدوری کے لئے… آپ کے گھر کی مزدوری کے لئے… آپ کی رضا کے لئے… آپ کے سہارے… یا اللہ اپنے بندوں اپنے مزدوروں کی نصرت فرما دیجئے… اپنے فرشتوں کو ان کے ساتھ فرما دیجئے… ہواؤں اور دلوں کو ان کے لئے مسخر فرما دیجئے… انہیں مزدوری میں اپنی مغفرت اور رضا دے دیجئے…  آپ”غنی بادشاہ“ ہیں… آپ کو نہ مسجد کی ضرورت نہ کسی عبادت گزار کی… مگر ہم تو محتاج بندے… آپ کا احسان کہ ہمیں اپنی عبادت اور اپنی مزدوری پر لگا دیا… یا اللہ اپنے ان بندوں کے دل… نور سے ان کے ہاتھ امانت سے اور ان کے نفوس کو تقوے سے روشن فرما دیجئے… ان کی حفاظت فرما دیجئے… ان کے گھروں کو اور مرنے کے بعد ان کی قبروں کو آباد فرما دیجئے… اپنے عظیم دین کو ان کی نسلوں میں جاری فرما دیجئے… یا اللہ آپ کے یہ غریب، فقیر، مسکین بندے…  آج نکل پڑے ہیں… کوئی زخمی ہے، کوئی بیمار… طرح طرح کی پابندیاں اور ظالموں کا جبر… مگر انہوں نے اپنی چشمِ تصور سے آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد نبوی کی اینٹیں اٹھاتے دیکھا تو یہ… شوق سے دیوانے ہوگئے… یااللہ ان کی محنت قبول فرما لیجئے… ان سے مسجد اقصیٰ اور بابری مسجد شہید کی خدمت بھی لے لیجئے… یااللہ بندے اور مزدور چل پڑے آپ کے نام پر… آپ نصرت اور قبولیت بھیج دیجئے… اٹھو! سرفروشو! جانبازو… فقیرو… بسم الله مجرها ومرسها ان ربي لغفور الرحيم…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

( یااللہ بندے اور مزدور چل پڑے آپ کے نام پر… آپ نصرت اور قبولیت بھیج دیجئے)

 

19…09…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ کے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت تک”استخارے“ کی نعمت پہنچائی… بہت عظیم نعمت، بہت عجیب نعمت… گویا کہ اندھے کے لئے آنکھیں… معذور کے لئے لاٹھی اور سہارا… اور گمشدہ کے لئے رہبر… میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ جن سے میں”استخارے“ کی شان سمجھا سکوں… آپ خود اپنائیں گے تو سمجھ جائیں گے… اسمیں اہم بات یہ ہیکہ… جنہوں نے ہم تک یہ نعمت پہنچائی… انہوں نے ہر کسی کو اپنا استخارہ خود کرنے کا حکم دیا اور طریقہ سکھایا… پھر یہ دوسروں سے استخارہ کرانے کا رواج کہاں سے نکل آیا؟… اسی لئے بعض اہل علم نے تو دوسروں سے استخارہ کرانے کو”بدعت“ قرار دیا ہے…  یعنی گناہ اور گمراہی… یہ”بدعت“ ہے یا نہیں مگر ایک بات سو فیصد پکی ہے کہ… استخارہ صرف وہی ہوتا ہے جو خود کیا جائے… دوسروں سے کرایا ہوا استخارہ فائدہ نہیں دیتا البتہ دوسروں سے اپنے لئے خیر کی دعاء کرانی چاہیئے… اللہ کے لئے… اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بات مانیں… استخارہ کو اپنائیں تاکہ… دل کا اندھا پن دور ہو… بصیرت نصیب ہو… اور کبھی بھی کسی اور سے استخارہ نہ کرائیں… اللہ تعالیٰ کا دروازہ سب کے لئے کھلا ہے…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(”استخارے“ بہت عظیم نعمت، بہت عجیب نعمت، گویا کہ اندھے کے لئے آنکھیں، معذور کے لئے لاٹھی اور سہارا،

 استخارہ کو اپنائیں اور خود کریں ، کبھی بھی کسی اور سے استخارہ نہ کرائیں، اللہ تعالیٰ کا دروازہ سب کے لئے کھلا ہے،)

 

22…09…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ کے حبیب… حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا! ”احب البلاد الى الله مّسَاجِدُها وأبغض البلاد الى الله اسواقها “ (صحیح مسلم)

اس ”حدیث صحیح“ کا ترجمہ یہ ہے:- سب سے محبوب جگہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک مساجد ہیں اور سب سے ناپسندیدہ جگہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک بازار ہیں… محبوب جگہ سے مراد یہ ہوا کہ وہاں االلہ تعالیٰ کی ”محبت“ اترتی ہے… جو بھی ایمان و اخلاص کے ساتھ وہاں جائے گا… اس محبت میں سے حصہ پائے گا…  یعنی عرش سے ایک ”نور محبت“ ہر مسجد پر برس رہا ہے… رحمت اور محبت کا نور… محبت میں موافقت ضروری ہے… جب اللہ تعالیٰ کو ”مسجد“ سے محبت ہے تو… اللہ تعالیٰ کے ہر سچے بندے کو بھی مسجد سے محبت ہونی چاہیئے… جب محبت ہو گئی تو اس پر خرچ کرنا بھی آسان ہوا… کیونکہ انسان سب سے زیادہ مال اپنے شوق و محبت پر لٹاتا ہے… جب محبت ہو گئی تو اب مسجد میں بار بار جانا بھی آسان… وہاں جم کر بیٹھنا بھی آسان… ”مجازی محبت“ والوں سے پوچھ لیں… کس طرح سے گھنٹوں فون پر لگے رہتے ہیں مگر دل نہیں بھرتا… اب سوچیں کہ ان ایمان والوں کا کیا مقام ہوگا… جو ایسی جگہ تعمیر کر دیں… جہاں اللہ تعالیٰ کی محبت اترتی ہے اور تقسیم ہوتی ہے… مبارک ہو… مساجد تعمیر کرنے والوں کو… بے حد مبارک…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

”احب البلاد الى الله مساجِدُها وأبغض البلاد الى الله اسواقها “

 

23…09…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے حضور مقبول ”سجدوں“ کی توفیق عطاء فرمائیں… حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا… سجدے بہت زیادہ کیا کرو (ابن ماجہ) اور فرمایا… سجدے بہت زیادہ کرو جب تم اللہ تعالیٰ کے لئے ایک سجدہ کرتے ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے تمہارا ایک درجہ بلند فرما دیتے ہیں… اور ایک گناہ تم سے ہٹا دیتے ہیں (مسلم)… اب سمجھئے ”مسجد“ اسم مکان ہے… ترجمہ ہے… سجدے کی جگہ… اور اگر جیم پر زبر پڑھیں ”مسجَد“ تو انسان کے وہ پانچ اعضاء جن پر وہ سجدہ کرتا ہے… ”مسجد“کی جمع ”مساجد“ آتی ہے… وہ جگہ اور عمارت جو نماز اور عبادت کے لئے وقف کر دی گئی ہو… مسجد میں نماز ادا ہوتی ہے… نماز میں قیام بھی ہوتا ہے اور رکوع سجدہ بھی… مگر اس کا نام ”سجدے“ کے لفظ سے لیا گیا… ”مسجد“ یعنی سجدے کی جگہ… اور سجدہ اللہ تعالیٰ کے سب سے زیادہ قُرب کا مقام ہے… معلوم ہوا کہ… مسجد کا اصل کام… بندے کو اللہ تعالیٰ کے قریب کرنا ہے… اسی لئے ”مسجد“ کو اللہ تعالیٰ کا گھر فرمایا گیا… اللہ تعالیٰ کے قُرب کی جگہ… زمین پر سب سے پہلے ”مسجد حرام“ تعمیر ہوئی… اور پھر ”مسجد اقصیٰ“… محبت اور قُرب کی اس خوشبودار تاریخ میں… ہم بھی اللہ کرے شامل ہو جائیں… مسلمانو! مسجد بناؤ… مسجد کو آباد کرو…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

( مسجد کا اصل کام، بندے کو اللہ تعالیٰ کے قریب کرنا ہے، اسی لئے ”مسجد“ کو اللہ تعالیٰ کا گھر فرمایا گیا، اللہ تعالیٰ کے قُرب کی جگہ،)

( مسلمانو! مسجد بناؤ… مسجد کو آباد کرو،)

 

24…09…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ جن دلوں کو … ”مساجد“ کی خاص محبت عطاء فرماتے ہیں… ان ”دلوں“ پر اللہ تعالیٰ کے عرش کا نور اور سایہ ہوتا ہے… کل عرض کیا تھا کہ ”مسجد“ کے ”جیم“ پر زبر ہو تو اس کا مطلب… وہ ”اعضاء“ ہیں جن پر ایک مسلمان سجدہ کرتا ہے… گویا کہ ہر ”مسلمان“ کے پاس ”پانچ مساجد“ ہیں… (1) پیشانی… (2) ناک… (3) دونوں ہاتھ… (4) دونوں گھٹنے… (5) دونوں قدم یعنی پاؤں… سجدہ کے یہ اعضاء قیامت کے دن ایک خاص چمک اور روشنی سے منور ہوں گے… ہمیں چاہیے کہ ہم ان پانچ ”مساجد“ کا خاص خیال رکھیں… سب سے پہلے یہ کہ ان کو پاک صاف خوشبودار رکھیں… ضرورت کے تحت اگر یہ ناپاک ہوں تو ہمیں جلدی لگ جائے کہ فورا ان کو پاک کریں… کیونکہ یہ ”مساجد“ ہیں… اس لئے ان لوگوں کا بڑا مقام ہے جو غسل جنابت فورا کرتے ہیں اور زیادہ باوضو رہتے ہیں… پھر اس کے بعد ہماری کوشش ہو کہ ہم ان پانچ ”مساجد“ کو کسی گناہ میں استعمال نہ کریں… پیشانی کسی کے سامنے کبھی نہ جھکے… سجدہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کے لئے جائز نہیں… کسی سے مصافحہ کرتے ہوئے اپنی پیشانی کو اس کے ہاتھ پر نہ رگڑیں… یہ پیشانی سجدے کی سرتاج ہے… اور یہ اللہ تعالیٰ کے سوا کبھی کسی کے سامنے نہ جھکے… اپنی ”ناک“ہمیشہ اونچی رکھیں کیونکہ وہ بھی سجدے میں جھکتی ہے… بعض کاموں سے ناک رسوا ہوتی ہے… ہم ان سے بچیں… مثلاً حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک سن کر درود شریف نہ پڑھنا… رمضان المبارک میں مغفرت کے لئے محنت نہ کرنا… والدین کی نافرمانی اور گستاخی کرنا… کسی انسان سے مال کی طمع اور لالچ رکھنا… دشمنوں سے صلح کی بھیک مانگنا… جہاد سے پیٹھ پھیرنا وغیرہ… اپنے دونوں ہاتھوں کو ہمیشہ پاک اور خوشبودار رکھیں… یہ ہاتھ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کے سامنے نہ پھیلائیں… ان ہاتھوں سے گناہ اور ظلم نہ کریں… خصوصا بے حیائی والا گناہ… اپنے گھٹنوں اور قدموں کو خوب پاک صاف کیا کریں… اور ان سے ہمیشہ نیکی کی چال چلیں…  گناہ کی طرف ان پر نہ چلیں… ہر مسلمان اپنی ان ”پانچ مساجد“ کے ساتھ… اللہ تعالیٰ کے گھر یعنی ”مسجد“ کا پکا یار، پکا خادم اور پکا عاشق بن جائے تو… ایسے افراد ہی زمین کی زینت اور آسمانوں کا فخر ہیں… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (اللہ تعالیٰ جن دلوں کو … ”مساجد“ کی خاص محبت عطاء فرماتے ہیں… ان ”دلوں“ پر اللہ تعالیٰ کے عرش کا نور اور سایہ ہوتا ہے)

( ”مسجد“ کے ”جیم“ پر زبر ہو تو اس کا مطلب، وہ ”اعضاء“ ہیں جن پر ایک مسلمان سجدہ کرتا ہے، گویا کہ ہر ”مسلمان“ کے پاس ”پانچ مساجد“ ہیں)

 

25…09…2020                                    موت مستقل ایک چیز ہے

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ 

اللہ تعالیٰ سے ”ملاقات“ برحق ہے… یہ ”ملاقات“ موت کی صورت میں آتی ہے… موت ”برحق“ ہے… اللہ تعالیٰ کی ”زیارت“برحق ہے… یہ زیارت اہل جنت کو ”جنت“ میں ہوگی… ”جنت“ برحق ہے… جہنم ”برحق“ ہے…  ”موت“ زندگی کے خاتمے کا نام نہیں… بلکہ انسان کے سفر کی ایک ”درمیانی منزل“ ہے… فرمایا ”الذی خلق الموت والحیاۃ“… اللہ تعالیٰ نے موت بھی پیدا فرمائی اور زندگی بھی… معلوم ہوا ”موت“ ایک مستقل ”مخلوق“ ہے… جس طرح ”زندگی“ ایک مستقل ”مخلوق“ ہے… موت کے آنے سے پہلے ”موت“ کی تیاری یہ ”اہل نور“ کی صفت ہے… یعنی وہ ایمان والے مرد اور عورتیں جن کے سینے میں اللہ تعالیٰ شرح صدر کا نور عطاء فرماتے ہیں… وہ ”موت“ سے پہلے ”موت“ کی تیاری مکمل کر لیتے ہیں… اللہ تعالیٰ ہمیں بھی یہ ”نور“ عطاء فرمائیں… دنیا کی ضروریات… اللہ تعالیٰ نے ساری اپنے ذمہ لے لی ہیں… جبکہ موت کے بعد کی تیاری اللہ تعالیٰ نے اپنے ”بندے“ کے ذمے لگا دی ہے… ہم دنیا کی ضروریات میں الجھے رہتے ہیں… حالانکہ یہاں کسی کو اس کے مقدر سے زیادہ کچھ نہیں ملتا… جبکہ موت کے بعد اور آخرت کی تیاری ہمارے ذمہ ہے… اسکی ہمیں فکر ہی نہیں… اللہ تعالیٰ مجھے یہ فکر عطاء فرما دیں… اللہ تعالیٰ آپ سب کو یہ فکر عطاء فرما دیں…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (اللہ تعالیٰ سے ”ملاقات“ برحق ہے… یہ ”ملاقات“ موت کی صورت میں آتی ہے… موت ”برحق“ ہے، ”موت“ ایک مستقل ”مخلوق“ ہے)

(دنیا کی ضروریات، اللہ تعالیٰ نے ساری اپنے ذمہ لے لی ہیں… جبکہ موت کے بعد کی تیاری اللہ تعالیٰ نے اپنے ”بندے“ کے ذمے لگا دی ہے)

 

(10)

ماہ اکتوبر

04-10-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کا عظیم احسان… پاکستان میں ’’کرونا‘‘ سے بہت ہی حفاظت رہی… الحمدلله رب العالمين… انڈیا میں… پچھلے مہینے روزانہ گیارہ سو سے زائد افراد… کرونا سے مرتے رہے… کل تو ’’کرونا‘‘ نے وائٹ ہاؤس کا بھی دورہ کیا… ٹرمپ اور اس کی بیوی… کو ہسپتال منتقل کرا دیا… خود کو روئے زمین کا سب سے طاقتور کہلوانے والا شخص… لاکھ تدبیروں کے باوجود… ایک چھوٹے سے جرثومے سے نہ بچ سکا… اس وقت امریکہ، انڈیا، برازیل، برطانیہ، فرانس اور اسپین خصوصی طور پر کرونا کی لپیٹ میں ہیں… ایران، چین، روس اور اٹلی میں بھی یہ اندر ہی اندر سلگ رہا ہے… سعودیہ میں اس کا زور بہت کم رہا اور اب مزید کم ہو رہا ہے… وہاں الحمدللہ آج سے ’’عمرے‘‘ کا مبارک عمل شروع کیا جا رہا ہے… مگر تدریجا اور آہستہ آہستہ… حالانکہ اب تو عمرہ سب کے لیے فورا کھول دینا چاہیے… بہر حال اس عظیم عمل کے شروع ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں… نیکی پھر اپنی طاقت سے خود پھیل جاتی ہے… اللہ تعالیٰ نے اس میں یہ تاثیر رکھی ہے… دو رکعت ادا کر کے اللہ تعالیٰ سے توفیق مانگیں کہ… وہ اپنی رضاء کے مطابق مساجد کی حالیہ محنت میں… ہم سے زیادہ سے زیادہ مقبول کام اور حصہ قبول فرما لیں… آج کچھ لکھنے کا ارادہ نہیں تھا… عمرہ شروع ہونے کی خوشی میں چند الفاظ ہو گئے…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (پاکستان میں ’’کرونا‘‘ سے بہت ہی حفاظت رہی،  خود کو روئے زمین کا سب سے طاقتور کہلوانے والا شخص

 لاکھ تدبیروں کے باوجود… ایک چھوٹے سے جرثومے سے نہ بچ سکا)

 

07-10-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کے حبیب… حضرت محمدﷺ  نے ارشاد فرمایا ’’دین نام ہے دوسروں کے لئے خیر چاہنے کا‘‘… ہمارے قول فعل اور عمل سے… دوسرے مسلمانوں کو خیر اور بھلائی پہنچے… ہمارے علم اور مال سے دوسروں کا بھلا ہو… ہماری سوچ اور فکر سے نصیحت و خیرخواہی ٹپکے… اس حدیث مبارکہ پر عمل کی نیت سے عرض ہے کہ… ’’حجامہ‘‘ کرالیں… آج کل مسنون تاریخیں چل رہی ہیں… جمعہ کے دن آخری تاریخ ہے… ہمت کر کے… حجامہ کی پیاری سنت کو اپنائیں… اس سے روح پاک ہوتی ہے، جسم صحت پاتا ہے… نفس کو شفاء ملتی ہے… کمر ہلکی ہوجاتی ہے اور آنکھیں روشن… انسان کے دشمن شیاطین… انسانی جسم میں جگہ جگہ اپنے مورچے بناتے ہیں… حجامہ سے یہ مورچے ٹوٹ جاتے ہیں… آیت الکرسی پڑھ کر حجامہ کرانے اور سنت کا یقین رکھنے سے مزید فائدہ بڑھ جاتا ہے… ’’سستی‘‘ ہماری بدترین دشمن ہے… سستی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگیں اور حجامہ کرالیں… اور کراتے رہیں اور دوسروں کو بھی اس کی خیر کی طرف بلائیں… بعض لوگ کہتے ہیں کہ بیماری جسم کے اندر ہوتی ہے کھال میں سے خون نکالنے کا کیا فائدہ؟… ان سے پوچھیں کہ اگر انسان کی کھال اتار لی جائے تو یہ کتنی دیر زندہ رہ سکتا ہے؟… ٹانگ، بازو، گردے اور جگر کے بغیر تو انسان کچھ عرصہ جی سکتا ہے، مگر کھال کے بغیر نہیں… بحث چھوڑیں حضرت آقاﷺ  کا فرمان کافی ہے کہ… حجامہ سب سے بہترین علاج ہے… بات ہی ختم…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (دین نام ہے دوسروں کے لئے خیر چاہنے کا

اس حدیث مبارکہ پر عمل کی نیت سے عرض ہے کہ ’’حجامہ‘‘ کرالیں)

 

24-10-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطاء فرمائیں… ایمان اور عافیت دارین عطاء فرمائیں… مغفرت اور رحمت عطاء فرمائیں… جہنم کی آگ اور دھویں سے حفاظت عطاء فرمائیں… جنت میں عالی شان ’’اپنا گھر‘‘ عطاء فرمائیں… دنیا میں صحت، رزق کی فراوانی، باعزت رہائش اور اپنی حفاظت عطاء فرمائیں… ان تمام دیوانوں کو… جنہوں نے ’’اپنا گھر مہم‘‘ میں محنت کی… اور ان تمام فرزانوں کو جنہوں نے اس مبارک مہم میں اپنا مال لگایا… اور ان تمام مہربانوں کو جنہوں نے دعاء اور کلمہ خیر سے نصرت کی… اللہ تعالیٰ نے آپ سب پر اپنا فضل فرمایا… اپنے گھر کا خادم مزدور بنایا… آپ کو اپنے کام میں لگایا… اللہ تعالیٰ آپ پر اپنا فضل اور بڑھا دیں… مرتے دم تک… ملاقات کی حسین گھڑی تک… شکر ادا کریں… ایمان میں آگے بڑھیں… اعمال صالحہ میں ترقی کریں… حق کی دعوت دیں… صبر کی تلقین کریں… جمے رہیں، ڈٹے رہیں… بڑھتے رہیں… چھا جائیں… پا جائیں… لعلكم تفلحون…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطاء فرمائیں ان تمام دیوانوں کو جنہوں نے ’’اپنا گھر مہم‘‘ میں محنت کی)

 

27…10…2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ نے اپنے ”حبیب حضرت محمدﷺ“ کے ذکر، تذکرے، نام اور مقام کو بہت اونچا بلند فرما دیا ہے… ورفعنا لك ذکرك… ”فرانس“ کے ناپاک، بدبودار، بدکار، بدفعل، بد زبان، بد شکل اور بد کردار بھورے چوہے، غصے اور بے بسی سے کانپ رہے ہیں… ساری دنیا میں ہر طرف محمد، محمد محمد گونج رہا ہے، ﷺ… ایک سولہ، اٹھارہ سالہ عاشق رسول نے… فرانس کی جوہری طاقت کو لرزا کر رکھ دیا ہے… ہم نے پہلے ہی عرض کر دیا تھا کہ… تم نے ناپاک خاکے پھر چھاپ کر سرخ طوفانوں کو آواز دے دی ہے… ابھی تو آغاز ہے… تم اسلام دشمنی میں جتنا آگے بڑھو گے اسیقدر ذلت اور نقصان اٹھاؤ گے… دوستی، امن اور بے حیائی کے پردے میں تم نے…مسلمانوں کی بہت دولت لوٹ لی… اب حساب چکانے کا وقت آن پہنچا ہے… جو اہلِ اسلام فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں… وہ بہت اچھا کر رہے ہیں… ہم سب کو ان کا ساتھ دینا چاہیئے… جو فرانس کے خلاف بول رہے ہیں ان کو بھی سلام… اس وقت جو مسلمان جو کچھ بھی کر سکتا ہے وہ کر گزرے… حضرت آقا محمد مدنیﷺ  کی گستاخی کے بعد زندگی بے معنی ہوجاتی ہے… سیاسی، سفارتی، معاشی اور زبانی اقدامات بھی کریں… اور ساتھ ساتھ ”سورہ احزاب “ سے بھی پوچھیں کہ… مسئلے کا اصل حل کیا ہے؟…

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 

(ہر طرف محمد، محمد محمد گونج رہا ہے)

 

29-10-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ کریم جل شانہ… شہداء پشاورکے درجات بلند فرمائیں… اورانکے غمزدہ خاندانوں کو صبر،سکینہ اورنعم البدل عطاءفرمائیں… قرآن مجید،مسجد،طالب علم اورپھرتلاوت کی آواز کے دوران بم کادھماکہ… حیوانوں سے بدترانسانوں کاکارنامہ… ظالموں کے لئے تباہی،ذلت اورجہنم کاپروانہ… جبکہ”شہداء“کے لئے مقام حیات اورخلدبریں کاٹھکانہ… ادھر ”فرانس“والے اپنے منحوس فرعون”صدر“کی وجہ سے”عذاب“کی گرفت میں ہیں… کرونا نے خوفناک حملہ کردیا ہے…آج بی بی سی کی بڑی خبر یہی ہے کہ… فرانس میں روزدسیوں ہزار افرادکروناکی زدمیں آرہے ہیں… قرآن مجید نے”فرعون“کے حالات اوراثرات کوتفصیل سے بیان فرمایاہے… کیونکہ یہ کردارہردورمیں آتاہے اوراپنی ہی قوم کے لئے ہلاکت اورذلت کا سبب بنتا ہے… بنگلہ دیش کے مسلمانوں کو سلام… انہوں نے بھرپوراحتجاج کیاہے اورکر رہے ہیں… مگر”ترکی“اسوقت عشق مصطفیﷺ  میں سب سے آگے چل رہا ہے… اللہ تعالیٰ صدرطیب کوجزائے خیراور اپنی خاص نصرت عطاءفرمائیں… وہ واقعی”طیب“اور”رجب“نکلے ہیں… اللہ تعالیٰ پاکستان کے اہلِ ایمان دینی طبقے کو بھی… ہمت اورآزادی عطاءفرمائیں… یہاں نہ حکومت میں کوئی خیرنظرآرہی ہے نہ اپوزیشن میں… دینی طبقے کودین سے ہی جڑارہنا چاہیئے… اسی میں اس کےلئے خیر ہے… حضرت ابن عربی  فرماتے ہیں… عقاب عقابوں میں اور کبوترکبوتروں میں ہی اچھا رہتاہے… کشمیرکے شہداء بے بسی اور بے کسی کے دورمیں اکیلے قربانیاں پیش کررہے ہیں… ان کی پاکیزہ ارواح کو سلام… مغرب سے جمعہ شریف اور مقابلہ حسن مرحبا!

والسلام

خادم

لاالٰه الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

 (پشاورکے مدرسے میں بم دھماکہ حیوانوں سے بدترانسانوں کاکارنامہ

 ”فرانس“والے اپنے منحوس فرعون”صدر“کی وجہ سے”عذاب“کی گرفت میں ہیں)

 (11(

ماہ نومبر

01-11-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کا فضل… اللہ تعالیٰ کا احسان… امت مسلمہ کو بڑی خوشیاں نصیب فرمائیں…

1… آج 14 ربیع الاول… یکم نومبر بروز اتوار… دس ہزار غیر ملکی ”عازمین عمرہ“… حرم شریف پہنچ چکے ہیں… حج اور عمرے کا بند اور محدود ہونا بڑی محرومی کا سبب تھا… شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ نعمت بحال ہوتی جا رہی ہے… اللهم اني اعوذ بك من زوال نعمتك وتحول عافيتك وفجأۃ نقمتك وجميع سخطك… یااللہ نعمتوں کے ”زوال“ سے بچائیے… اور جو زائل ہوچکیں ان کو خیر کے ساتھ بحال فرما دیجئے…

2… برطانیہ پر ”کرونا“ کا شدید حملہ… آج سے ایک ماہ کے لئے سخت لاک ڈاون نافذ… انگریزوں نے ساری دنیا کو ستایا… کرفیو انہی کی ایجاد ہے… اب خود قدرتی کرفیو میں گرفتار ہیں اللہ تعالیٰ وہاں بسنے والے اہلِ ایمان اور اہلِ اسلام کی حفاظت اور راحت کا غیبی بندوبست… کلمہ طیبہ کی برکت سے فرما دیں…

3… ایک دن میں زیادہ سے زیادہ ”کرونا“ کیسز کا انڈین ریکارڈ کل امریکہ نے توڑ دیا ہے… انڈیا کو چاہیے کہ اپنا ریکارڈ واپس حاصل کرے یا امریکہ کو… ریل کی پٹڑی پر زیادہ سے زیادہ ”باتھ رومز“ کے مقابلے کا چیلنج دے ڈالے… تاکہ سب کہہ سکیں کہ… انڈیا”اجیم“ ہے… مودی ”رجیم“ ہے…

4… اس مہینہ حجازی چاند کے حساب سے پرسوں بروز منگل 17 تاریخ آرہی ہے… حجامہ کا بھرپور فائدہ اٹھا لیں… اور خوشی میں درود و سلام پڑہیں… اللّٰهم صل علٰى سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم تسليما…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(اللہ تعالیٰ کا فضل اللہ تعالیٰ کا احسان، امت مسلمہ کو۴  بڑی خوشیاں نصیب فرمائیں، حجامہ)

 

 02.11.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہمیں… یقین اور صبر کی دولت عطاء فرمائیں… ان دو چیزوں سے ہی دین کی ”امامت“ ملتی ہے… کل 3 نومبر امریکہ میں صدارتی انتخابات ہیں… ساری دنیا کی نظریں ان ”انتخابات“ پر مرکوز ہیں… فرانسیسی صدر کو پوری دنیا سے پھٹکار پڑ رہی ہے ”الجزیرہ“ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس نے پسپائی کا عندیہ دیا ہے… پاکستان میں سیاسی ماحول گرم ہے… سیاستدانوں کے دل ابل رہے ہیں… زبانیں پھسل رہی ہیں… ایک ”طوطے“ نے مودی کو ذلیل اور شرمندہ کردیا ہے… آجکل ہر طرف اس طوطے کا چرچا ہے… حجاز میں آج 16 ربیع الاول ہے کل سترہ تاریخ اور منگل کا اجتماع… بیماروں کے لئے خوشخبری کا باعث ہے… سترہ تاریخ منگل کا ”حجامہ“ خاص تأثیر رکھتا ہے… ”عظیم“کہتے ہیں بڑے کو… ہندی بولنے والے ”عظیم“ کا لفظ درست نہیں بول سکتے… وہ اسے ”اجیم“ بولتے ہیں… ”رجیم“کے معنی مردود…  دھتکارا ہوا… پھٹکارہ ہوا… رجم کیاہوا… ملعون… مودی… پاکستان سے عازمین عمرہ کے دو جہاز ”جدہ“ اتر چکے ہیں… افغانستان کے طالبان مخالف لیڈر انڈیا کے دورے کر رہے ہیں… مگر انڈیا کچھ ڈرا ڈرا سہما سہما سا لگ رہا ہے… فرانس سے مزید رافیل طیارے انڈیا پہنچنے والے ہیں… دنیا سن لے کہ ان میں سے اکثر کو خود انڈین پائلٹ اپنے ہاتھوں سے گرائیں گے… ان شاءاللہ…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(مختلف حالات حاضرہ وحجامہ)

03.11.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہمیشہ حق، سچ کی توفیق عطاء فرمائیں… کہا جارہا ہے کہ پاکستان میں بھی” کرونا“ کچھ بڑھ رہا ہے… اللہ تعالیٰ سے” عافیت“ کا سوال ہے… کرونا سے حفاظت کے روحانی، طبی نسخے پہلے عرض کیے جا چکے ہیں… ان مبارک معمولات کی کرامات کے کئی قصے بھی الحمد للہ سامنے آئے ہیں… آج یہ عرض ہیکہ… اپنے سر پر حجامہ کروا لیں… سر پر نہیں کروا سکتے تو دونوں کانوں کے پیچھے گردن پر دونوں طرف کرا لیں… ان شاءاللہ کرونا سے حفاظت رہے گی… آج تو بڑی خاص تاریخ ہے… حضرات صحابہ کرامj اس کا انتظار فرماتے تھے کہ… سترہ تاریخ کو منگل آئے تو حجامہ کرائیں… آج حجازی سترہ ربیع الاول منگل کا دن ہے اور بندہ حجامہ کرانے کے بعد یہ گزارش لکھ رہا ہے… حجامہ کے لئے اچھا وقت تو ظہر کے بعد ہوتا ہے مگر علی الصبح بھی ٹھیک ہے… البتہ جہاں سردی ہے وہ کچھ گرمائش کا بندوبست کرکے حجامہ کریں… دوسری عرض یہ ہیکہ… دھوپ بڑی نعمت اور بہت عمدہ علاج ہے… صبح آٹھ بجے سے دس گیارہ بجے تک کی دھوپ… یہ ہزار ڈاکٹروں کا ایک ڈاکٹر ہے… حضرت سیدنا فاروق اعظمh جیسے صاحب فراست، ماہرِ فطرت اس کی تاکید فرمایا کرتے تھے… یہ دھوپ آپ کے اندر وہ قوت مدافعت مضبوط کرتی ہے… جو کرونا جیسے وائرس کا آسانی سے مقابلہ کر سکتی ہے… اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو ایمان و عافیت کے ساتھ… اپنے دین پر پورا پورا عمل کرنے کے لئے بہترین صحت عطاء فرمائیں…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(دھوپ یہ ہزار ڈاکٹروں کا ایک ڈاکٹر ہے، اپنے سر پر حجامہ کروا لیں)

 

05.11.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ”کلمہ طیبہ“کوہمارا ”ایمان“ بنائیں… ہمارا ”یقین“ بنائیں… ہمارا ”ذکر“ بنائیں… ہمارادائمی رفیق بنائیں …  ہمارا ”نور“ بنائیں…  ہمارا ”سرور“ بنائیں… ہمارا ”ورد“ بنائیں… ہمارا ”سکون“ بنائیں… ہماری ”قوت“ بنائیں… ہماری”ہمت“ بنائیں… ہمارا ”شوق“ بنائیں… ہمارا ”جنون“ بنائیں… آج ہم سب وعدہ کریں… عزم کریں کہ… ان شاءاللہ… ”کلمہ طیبہ“ کےوردکا کبھی بھی ناغہ نہیں کریں گے… روز کم ازکم بارہ سوبار ”لا الہ الا اللہ“… ہر ایک سوکےبعد لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ…  ساتھ درود شریف… اللّٰهم صل على سيدنا محمد وعلى آل سيدنا محمد وبارك وصل وسلم عليه… یا کوئی بھی درود شریف… خود سوچیں کہ… ایمان کا سب سے اونچا شعبہ… لا الہ الا اللہ ہے… پھر اس کا ناغہ کیوں؟ کیا اس سے اونچی کوئی منزل مل گئی ہے؟ یہ ہو ہی نہیں سکتا… خود سوچیں… سب سے افضل ذکر… ”لا الہ الا اللہ“… پھر ”ناغہ کیوں“؟ غفلت کیوں؟ کیا اس سے افضل کوئی چیز مل گئی ہے؟… کہاں سے ملے گی… جب ہے ہی نہیں… آج سے اپنی زندگی کو… ”کلمہ طیبہ“ کے ساتھ ایک نیا تعلق دیں… بہت پیار،احترام اور قدر والا تعلق… مضبوط، مربوط اور مستقل تعلق… روز توجہ سے ورد کرنا ہے… احترام، اہتمام… اور دل لگا کر… اور اس کلمہ کو سمجھنا ہے… اور سمجھتے رہنا ہے… اس کلمہ کو آگے پہنچانا ہے… آگے چلانا ہے… اور کبھی اس سے غافل نہیں ہونا… اور اس کلمہ کی سربلندی کے لئے… جان، مال اور زبان سے محنت کرنی ہے… أمر ت ان اقاتل الناس حتى يقولوا لا اله الا الله… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

( ”کلمہ طیبہ“ کےوردکا کبھی بھی ناغہ نہیں کریں ، ساتھ درود شریف)

 

06.11.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ نے ”نماز“ میں بڑی خیر رکھی ہے… بلکہ ہر خیر رکھی ہے… آپ نے ”نہرکوثر“ کا نام سنا ہوگا؟ آپ نے ”حوض کوثر“ کا نام پڑھا ہوگا… ”نہرکوثر“ جنت میں ہے… ”حوض کوثر“ میدان حشر میں ہوگا… اللہ تعالیٰ نے حضرت آقا مدنیﷺ… نہر کوثر کا بھی مالک بنایا ہے اور حوض کوثر کا بھی… دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ لذیذ میٹھا ”پانی“ جسے نہ اس دنیا میں سوچا جا سکتا ہے… نہ سمجھا جاسکتا ہے… اللہ تعالیٰ ہم سب کو نصیب فرمائیں… دنیا میں ”کوثر“ کے پانی اور انوارات کا عکس ”نماز“ میں موجود ہے… نور ہی نور، مٹھاس ہی مٹھاس اور آنکھوں کی ٹھنڈک، دل کا سرور اور سیرابی… نماز عظیم نعمت ہے… مگر ہم اس سے دور ہیں، یا محروم ہیں… کئی لوگ تو پوری ادا کرتے نہیں… کئی صرف ٹرخاتے ہیں… اور کئی بے جان، بے سرور نماز ادا کرتے ہیں… ہم نے معراج یعنی بلندی کے تحفے کی قدر نہیں کی… اس لئے پستیوں میں گرتے جارہے ہیں… ہم جب نمازی بھی تھے اور غازی بھی تھے تو دنیا ہمارے قدموں میں تھی… مگر جب ہم نہ نمازی رہے نہ غازی رہے تو… غلامیوں، ذلتوں، گناہوں اور محتاجیوں میں ڈوب گئے… کلمہ طیبہ کے بعد ”نماز“ سے اپنی یاری پکی کریں… پوری نماز کا ترجمہ سیکھیں… احکام سیکھیں… نماز میں اللہ تعالیٰ سے باتیں کریں… اور اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل کریں… مرد حضرات ہر نماز باجماعت… اور خواتین ہر نماز اول وقت میں… آج ہی سے عمل کی پکی ترتیب ان شاءاللہ…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(اللہ تعالیٰ نے ”نماز“ میں بڑی خیر رکھی ہے بلکہ ہر خیر رکھی ہے، ہم جب نمازی بھی تھے اور غازی بھی تھے تو دنیا ہمارے قدموں میں تھی)

 

09.11.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ جسے چاہتے ہیں ”عزت“ عطاء فرماتے ہیں… اورجسے چاہتے ہیں ”ذلت“ دیتےہیں… امریکا اور دنیا کے حالات ایسے نہیں ہیں کہ کسی نئے”صدر“کےآنے یا جیتنے پر ”خوشی“ منائی جا سکے… مگر کسی کےجانے پر ”شکر“ اور خوشی کاموقع ضرورمل جاتا ہے… ”ٹرمپ“ کا شکست کھانا اکثر مسلمانوں کے لئے… خوشی کا باعث ہے… اللہ تعالیٰ کسی مسلمان کی کوئی ”دعاء“ قبول فرمائیں تو… اس کا دل بہت خوش ہوتا ہے… اس احساس میں نہیں کہ وہ کوئی بزرگ ہے… بلکہ اس احساس سے کہ…اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا… دعاء قبول فرماکر احسان فرمایا… ورنہ کہاں ہم اور کہاں وہ… لا اله الا هو… لا اله الا هو… ٹرمپ کی مودی سے یاری اسے لے ڈوبی… ویسے تو اس نے خود امریکہ کو بھی بہت ڈبویا…اب بھی بعید نہیں کہ وہ… سپریم کورٹ یا کسی اورذریعے سےواپس آجائے… مگر فی الحال بظاہردنیا کی جان اس سے چھوٹ چکی ہے… مسلمانوں کوتوجوکچھ ملے گا… اللہ تعالیٰ کی طرف سےان کے اعمال کے مطابق ملےگا… وہ دین پر آئیں گےاور صالح بنیں گے تو زمین کےمالک بن جائیں گے… کوئی دجال ان کو نہیں روک سکے گا اس لئے ہم ”تزکیہ“ کی فکر کریں… پاک دل، پاک نفس، پاک نیت، پاک اعمال اور پاک مال…اور اپنی اجتماعی ذمہ داریوں کو محسوس کرکے ان کے ادا کرنے کی کوشش کریں… یہ چونکہ مشکل ہے توصبر اور نماز کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل کریں… ایک مسئلہ یاد رکھیں… موبائل فون پر ایزی پیسہ اکاؤنٹ نہ کھلوائیں… یہ ”سودی چکر“ اور بہت خطرناک گناہوں کا مجموعہ ہے…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

( ”ٹرمپ“ کا شکست کھانا اکثر مسلمانوں کے لئے… خوشی کا باعث ہے،

 موبائل فون پر ایزی پیسہ اکاؤنٹ نہ کھلوائیں یہ ”سودی چکر“ اور بہت خطرناک گناہوں کا مجموعہ ہے)

 

10.11.2020                                                            موبائل اکاؤنٹ اور فری منٹ کا حکم

اللہ تعالیٰ ”سود“کی”لعنت“اور اسکی ہرشکل سے ہماری حفاظت فرمائیں… کل کے مکتوب میں ”ایزی پیسہ اکاؤنٹ“ کے بارے میں جوعرض کیاتھااس پرکافی سؤالات آرہے ہیں… اس لئے مناسب معلوم ہواکہ اس موضوع پر ”جامعۃالعلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن“ کافتوی مکمل شائع کردیاجائے… تاکہ مسئلے کی پوری تفصیل آپ تک پہنچ جائے… لیجئے ملاحظہ فرمائیے…

الجواب حامدا و مصلیا… ’’ایزی پیسہ اکاؤنٹ‘‘ ایک ایسی سہولت ہے جس میں آپ اپنی جمع کردہ رقوم سے کئی قسم کی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں، مثلاً: بلوں کی ادائیگی، رقوم کا تبادلہ، موبائل وغیرہ میں بیلنس کا استعمال وغیرہ… نیز تحقیق کرنے پر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انکی پشت پرایک بینک ہوتاہے جسکانام ’’telenormicro- financingbank‘‘ہے، یہ بھی ایک قسم کابینک ہی ہے کہ جس میں عام طورپرچھوٹے سرمایہ داروں کی رقوم سودپررکھی جاتی ہیں اوراس میں سے چھوٹے کاروباروں کے لئے سودپرقرض بھی دیاجاتاہے

اس کی فقہی حیثیت یہ ہے کہ اس اکاؤنٹ میں جمع کردہ رقم قرض ہے اورچونکہ قرض دیکراس سے کسی بھی قسم کانفع اٹھاناجائز نہیں ہےاس لئے اس قرض کےبدلےکمپنی کی طرف سے دی جانے والی سہولیات وصول کرنا اورانکا استعمال کرناجائزنہیں ہے، لہذاکمپنی اکاؤنٹ ہولڈرکو اس مخصوص رقم جمع کرانے کی شرط پریومیہ فری منٹس اورمیسیجز وغیرہ کی سہولت فراہم کرتی ہے یارقم کی منتقلی پرڈسکاؤنٹ وغیرہ دیتی ہے یاایزی لوڈ پرکیش بیک دیتی ہے توانکا استعمال جائز نہیں ہوگا، اسلئے کہ اس اکاؤنٹ میں رقم رکھوانادرحقیقت قرض ہے، اورقرض دیناتو فی نفسہ جائزہے، لیکن کمپنی اس پرجومشروط منافع دیتی  ہے، یہ شرعاًناجائز ہے، اس لئے کہ قرض پرشرط لگاکر نفع کےلین دین کونبی کریمﷺ نےسود قراردیا ہے (مصنف ابن أبی شیبہ، کتاب البیوع والاقضیۃ رقم الحدیث:۲۰۶۹۰)

 نیزچونکہ اس صورت میں مذکورہ اکاؤنٹ کھلوانا ناجائزمعاملے کےساتھ مشروط ہےاس لئے یہ اکاؤنٹ کھلوانا یاکھولنا بھی جائزنہیں ہوگا… اگرکوئی ’’ایزی پیسہ اکاؤنٹ‘‘ کھلواچکاہو تواس کے لئے یہ حکم ہے کہ وہ جلدازجلد مذکورہ اکاؤنٹ ختم کروائے اورصرف اپنی جمع کردہ رقم واپس لے سکتاہے، یاصرف جمع کردہ رقم کے برابراستفادہ کرسکتاہے، اس رقم پرملنےوالے اضافی فوائدحاصل کرنا اسکے لئے جائز نہیں ہونگے… اوراگرکوئی کمپنی ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھلوانے کومخصوص رقم جمع کرانے سے بھی مشروط نہ کرے اوررقم جمع کرنے پر اضافی رقم یاسہولیات وغیرہ بھی نہ دے بلکہ رقوم کی منتقلی، بلوں کی ادائیگی یالوڈکرنے کی حدتک سہولیات ہوں توایسا اکاؤنٹ کھلوانا اوراس سے استفادہ کرناجائزہوگا واضح رہے کہ عموماً ایزی پیسہ اکاؤنٹ پہلی صورت والا ہوتاہے، اس لئے ’’ایزی پیسہ اکاؤنٹ‘‘ کھلوانے سے اجتناب کیاجائے…

(دارالافتاءجامعۃ العلوم الاسلامیہ)

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(موبائل اکاؤنٹ اور فری منٹ کا حکم)

 

سلام مکتوب

15.11.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کااپنےحبیبﷺ کی امت پر عظیم احسان کہ… اس امت کو ’’صلوٰۃ وسلام‘‘ جیسی عظیم عبادت اور نعمت عطاء فرمائی… فرمایا… اےایمان والوحضورﷺ  پرصلوٰۃ یعنی (درود) بھیجتےرہو اور ان پرخوب سلام بھیجتے رہو… ’’صلوٰۃ‘‘ یعنی درود شریف بھیجنے کا سب سے افضل اور اعلی طریقہ… ’’درود ابراہیمی‘‘ ہے… جو ہم نماز کے آخر میں پڑھتے ہیں… اور ’’سلام‘‘ بھیجنے کا سب سے اعلیٰ طریقہ وہ ہے جو ہم… نماز کے قعدہ اولیٰ اور قعدہ اخیرہ کے تشہد میں پڑھتے ہیں… ’’السلام عليك ايها النبي ورحمة الله وبركاته‘‘… یہ سلام خود حضورِ اقدسﷺ  نے بہت تاکیدکے ساتھ امت کو سکھایا ہے… اور یہی آپﷺ  پر ’’سلام‘‘ بھیجنے کا سب سے افضل، سب سےمقبول اور سب سے اعلیٰ طریقہ ہے ’’السلام عليك ايها النبي ورحمة الله وبركات‘‘احادیث مبارکہ کےمطابق ہمارایہ سلام فرشتوں کے ذریعہ… حضورِاقدسﷺ تک ہمارےنام اور ولدیت کے ساتھ پہنچایا جاتا ہے اورآپﷺ اس کا جواب ارشاد فرماتے ہیں اور حضورِ اقدسﷺ پر سلام بھیجنے والے پراللہ تعالیٰ اپنے دس سلام نازل فرماتے ہیں… آپﷺ کا ہم پر حق مبارک ہے اور ہمارےلئےعظیم سعادت ہے کہ ہم آپﷺ پرسلام بھیجیں… آپ سب سےگزارش ہےکہ روزانہ کم از کم تین سوباریاسوباردن اورسوباررات درود شریف کے ساتھ ساتھ یہ سلام بھیجاکریں ’’السلام عليك ايها النبي ورحمة الله وبركاته‘‘ اس کی باقی تفصیل اگلے مکتوب میں ان شاءاللہ

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(  آپ سب سےگزارش ہےکہ روزانہ کم از کم تین سوباریاسوباردن

اورسوباررات درود شریف کے ساتھ ساتھ سلام بھیجاکریں)

 

16.11.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہمیں ’’دین‘‘ کی سمجھ عطاء فرمائیں… ایک ضروری بات سمجھ لیں… ہم کہتے ہیں… السلام علیک ایہاالنبی ورحمةاللہ وبرکاتہ… اسکا ترجمہ الفاظ کے مطابق یہ بنتاہے… اللہ تعالیٰ کی سلامتی ہو آپ پر اے نبی… اوراللہ تعالیٰ کی رحمتیں اوربرکتیں آپ پر نازل ہوں… بظاہریہ ’’خطاب‘‘ کاصیغہ ہے… جیسے کوئی سامنے موجودہو اور اس سے یہ کہاجارہا ہو… جبکہ صورتحال یہ ہے کہ… آپﷺ نے یہ الفاظ اپنے صحابہ کرام کو سکھائے… اورآپﷺ ہمیشہ انکےسامنےنہیں ہوتے تھے… آپﷺکبھی جہادپرتشریف لےجاتے تو پیچھے جن کو چھوڑجاتے وہ انہی الفاظ میں سلام پڑھتے تھے… اورجب صحابہ کرام سفرپرہوتےتھے اورآپﷺ مدینہ منورہ تشریف فرماہوتےتوسفرمیں بھی… صحابہ کرام یہی پڑھتے تھے… السلام عليك ايهاالنبى ورحمة الله وبركاته… معلوم ہواکہ… یہاں خطاب کاصیغہ… تعظیم، محبت، اکرام اوراستحضارکےلئےہے… اس معنی میں نہیں ہے کہ… آپﷺ  ہمارے سامنےموجودہوتےہیں… ہم کہاں اس قابل؟ ایک مؤمن کےایمان کےلئے ضروری ہےکہ وہ… رسول اللہﷺ کویاد رکھے… انکی تعظیم بجالائے… اورخودکوانکی نبوت ورسالت کے سائے میں سمجھے… پس اسی لئے حضرات صحابہ کرام کےزمانے میں بھی یہی سلام کاافضل طریقہ تھااور آج بھی یہی سلام کاافضل ترین طریقہ ہے اوراس میں اللہ تعالیٰ کے فرمائے ہوئے سلام کی اتباع ہے کہ… ہم نماز میں بھی پڑھیں اورویسے بھی اپنا وردبنائیں… السلام علیک ایھاالنبی ورحمۃ اللہ وبرکاتہ…

والسلام

خادم

لاالٰه الاالّٰله محمد رسول الّٰله

(یہاں خطاب کاصیغہ تعظیم، محبت، اکرام اوراستحضارکےلئےہے)

 

17.11.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کے نزدیک… صلوٰۃ و سلام کا کتنا بلند مقام ہے… اس کا اندازہ نماز سے لگائیں… نماز سب سے اہم عبادت… سب سے ضروری فریضہ… اور ایمان کی سب سے پہلی علامت ہے… اور جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑنا بھی… کفر کی علامت ہے… نماز اللہ تعالیٰ کی توحید کا اظہار ہے… عبادت صرف ایک اللہ تعالیٰ کے لیے… سجدہ صرف ایک اللہ تعالیٰ کے لیے… اب دیکھیں کہ… نماز کا جو طریقہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبیﷺ کو… اور ان کے ذریعے امت کو سکھایا… اس نماز کا عروج اور اختتام… حضرت محمدﷺ پر سلام بھیجنے اور درود بھیجنے پر ہوتا ہے… نماز میں ’’تشہد‘‘ فرض ہے… اور تشہد میں سلام شامل ہے… السلام عليك ايها النبي ورحمه الله وبركاته… اور نماز کے آخر میں درود شریف ہے… جو کئی اہلِ علم کے نزدیک سنت مؤکدہ اور کئی کے نزدیک واجب ہے… معلوم ہوا کہ… صلوٰۃ  و سلام سے ’’توحید‘‘ پختہ ہوتی ہے اور ’’توحید‘‘ مقبول ہوتی ہے… کیونکہ… صلوٰۃ و سلام میں بھی اللہ تعالیٰ ہی کی عبادت ہے کہ… ہم اللہ تعالیٰ سے ان کے محبوب نبی کے لئے مانگتے ہیں… اور ساتھ یہ سمجھا دیا کہ… حضورِ اقدسﷺ کی تشریف آوری کے بعد… آپﷺ کو مانے بغیر… نہ کوئی مومن بن سکتا ہے، نہ کوئی جنتی اور نہ کوئی کامیاب… اے ایمان والو… آپﷺ پر بہت درود بھیجو اور ساتھ سلام بھی بہت بہت… اور کہو… السلام عليك ايها النبي ورحمة الله وبركاته…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(اے ایمان والو… آپﷺ پر بہت درود بھیجو اور ساتھ سلام بھی بہت بہت)

 

18.11.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہم سب کی اصلاح فرمائیں… دل اور نفس کی اصلاح کا ایک بہترین ذریعہ… حضورِ اقدس ﷺ  پر کثرت سے”درود و سلام“ بھیجنا ہے… اہلِ علم نے لکھا ہے کہ… جس مسلمان کو کوئی کامل شیخ… اصلاح یا رہنمائی کے لئے نہ ملے تو وہ… ”صلاۃ و سلام“ کی کثرت کرے… ”صلاۃ و سلام“ کی کثرت… دل اور نفس کی اصلاح کے لئے اکسیر نسخہ ہے… اس امت کے بہت سے افراد نے… اخلاص کا اونچا مقام… اور سلوک و احسان کی منزلیں ”صلوۃ و سلام“ کے ذریعے طئے کی ہیں… ہم جب کہتے ہیں کہ:… ”ﷺ“ تو اس میں ”صلی اللہ علیہ“ صلوۃ یعنی درود ہے… اور ”وسلم“ یہ سلام ہے… سلام کا یہ طریقہ بھی… اہلِ علم نے جائز لکھا ہے… مگر سب سے افضل اور مسنون ”سلام“ یہ ہے السلام عليك ايها النبی ورحمة الله وبركاته اس سلام میں تین بار اللہ تعالیٰ کا ذکر ہے…

۱… السلام اللہ تعالیٰ کا نام مبارک ہے یعنی صفاتی نام…

۲… رحمة اللہ میں لفظ اللہ موجود ہے…

۳… برکاتہ کے آخر میں جو ”ہ“ ہے وہ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف راجع ہے… سبحان اللہ… حضرت آقاﷺ  پر سلام میں… تین بار اللہ جل مجدہ کا ذکر… اور اس میں تین بار حضورِ اقدسﷺ  کا تذکرہ مبارک ہے… سبحان اللہ! کیسا والہانہ سلام ہے… کوئی اپنی طرف سے لاکھوں سلام، کروڑوں سلام بنا کر پڑھتا رہے وہ اس مسنون، مبارک اور عظیم سلام کے ایک بار پڑھنے کے برابر مقام نہیں پا سکتا… خوب پڑھیں… ”السلام عليك ايها النبی ورحمة الله وبركاته“

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

( دل اور نفس کی اصلاح کا ایک بہترین ذریعہ حضورِ اقدس ﷺ  پر کثرت سے”درود و سلام“ بھیجنا ہے

کوئی اپنی طرف سے لاکھوں سلام، کروڑوں سلام بنا کر پڑھتا رہے وہ اس مسنون سلام کے ایک بار پڑھنے کے برابر مقام نہیں پا سکتا)

 

19.11.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ”ہمیں“ یقین کی دولت عطاء فرمائیں… اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم فرمایاکہ ہم حضورِ اقدسﷺ  پرسلام بھیجیں… آپﷺ  نے ہمیں بتایاکہ تمہارا سلام… فرشتوں کے ذریعے مجھ تک پہنچتاہے اورمیں جواب ارشادفرماتاہوں… اوراللہ تعالیٰ سلام پڑھنے والے پردس سلام نازل فرماتے ہیں… اب مسلمان کوان تمام باتوں کایقین ہوناچاہیے… اسی طرح ہرمسلمان کے دل میں… ”لا الہ الا اللہ“ کے بعد ”محمد رسول اللہ“ بھی نقش ہوناچاہیئے… یہ دونوں اجزاء ملیں گے تو… ایمان ملے گا… اسلام ملےگا… یہ دوباتیں آپ نے سمجھ لیں تواب آپ کےلئے سلام کوسمجھناآسان ہوگیا السلام عليك ايها النبی ورحمة الله وبركاته حضرت آقامدنیﷺ  کی رسالت اور محبت ہمارے دل میں حاضر ہے… اور ہمارا سلام بھی ان تک پہنچ رہاہے توایسی حالت میں ہم نے آپﷺ  کی تعظیم اورمحبت کواپنے سامنے محسوس کیا اورخطاب کاصیغہ استعمال کرکے سلام پیش کیا السلام عليك ايهاالنبی ورحمة الله وبركاته اسے کہتے ہیں تعظیم… اسے کہتے ہیں استحضار…باقی ہرجگہ حاضروناظر صرف اورصرف اللہ تعالیٰ ہیں… اوریہ اللہ تعالیٰ ہی کی شان ہے کہ وہ ہرجگہ حاضروناظرہوسکتے ہیں… کسی اورمحترم ہستی کوہرجگہ حاضروناظرسمجھناخوداس ہستی کی بے ادبی ہے… ہم کہاں اس قابل… اورہماری خلوت وجلوت کہاں اس لائق کہ ہم اتنی عظیم ہستی کاسامناکرسکیں… اللہ تعالیٰ تواللطیف ہیں، خالق ہیں، علیم ہیں اورستارہیں اوركل يوم هوفی شأن… اوران کی شان ہمارے تصور سے بہت بلند ہے…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(ایسی حالت میں ہم نے آپﷺ  کی تعظیم اورمحبت کواپنے سامنے محسوس کیا اورخطاب کاصیغہ استعمال کرکےسلام پیش کیا

اسے کہتے ہیں تعظیم… اسے کہتے ہیں استحضار…باقی ہرجگہ حاضروناظر صرف اورصرف اللہ تعالیٰ ہیں)

 

20.11.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہمیں حضورِ اقدسﷺ  سے سچی اور حقیقی محبت عطاء فرمائیں… ایک اللہ والے بزرگ جو آپﷺ  پر کثرت سے درود بھیجتے تھے… ان کو خواب میں رہنمائی ملی… انہوں نے پوچھا کہ میں فلاں فلاں الفاظ میں درود اور سلام پڑھتا ہوں… فرمایا گیا کہ ٹھیک ہے جن الفاظ میں پڑھتے ہو… پڑھتے رہو مگر آغاز ہمیشہ مسنون ومقبول الفاظ سے کیا کرو… یعنی… اللّٰهم صل على سيدنا محمد وعلى آل سيدنا محمد كما صليت على سيدنا ابراهيم وعلى آل سيدنا ابراهيم انك حميد مجيد اللّٰهم بارك على سیدنامحمد وعلى آل سيدنا محمد كما باركت علی سیدنا ابراهيم وعلی آل سیدنا ابراهيم فی العالمين انك حميد مجيد… پھر سلام ان الفاظ میں… السلام عليك ايهاالنبي ورحمۃ الله وبركاته… اس کے بعد جن الفاظ میں پڑھنا ہو پڑھو… اور آخر میں اللہ تعالیٰ کی حمد اور شکر کرو… الحمدللہ رب العالمین… (سو بار یا چند بار) اور اس کا بہترین وقت فجر کی نماز کے فورا بعد کا ہے… فرض اداکرنے کے بعد (آیۃ الکرسی وغیرہ سے فارغ ہوکر) سورج نکلنے تک صلوٰۃ و سلام میں لگے رہو… وہ بزرگ لکھتے ہیں کہ… اس عمل کی برکت سے بے شمار روحانی، دینی فوائد کے ساتھ ساتھ دنیاوی فوائد کا یہ عالم ہے کہ… پہلے خود فقیر تھا… اور اب یہ حالت ہے کہ اگر ”مصر“ کی ساری آبادی بھی میری کفالت میں آجائے تو میں سب کی روزی، روٹی اور خرچے کا آرام سے بندوبست کر سکتا ہوں… السلام عليك ايهاالنبي ورحمۃ الله وبركاته…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

( ایک اللہ والے بزرگ کو خواب میں رہنمائی ملی انہوں نے پوچھا کہ میں فلاں فلاں الفاظ میں درود اور سلام پڑھتا ہوں

 فرمایا گیا کہ ٹھیک ہے جن الفاظ میں پڑھتے ہو… پڑھتے رہو مگر آغاز ہمیشہ مسنون ومقبول الفاظ سے کیا کرو)

 

21.11.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ مغفرت اور اکرام کا اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں… حضرت اقدس مولانا سعید احمد پالن پوری m کو… آج ان کی ایک عبارت ملاحظہ فرمائیں… تحریر فرماتے ہیں… ”سورۂ احزاب آیت“ (54) کی بنا پر علماء نے فرمایا ہے کہ ہر آدمی پر زندگی میں کم از کم ایک بار رسول اللہ ﷺ پر صلوٰۃ و سلام بھیجنا فرض ہے… اور بار بار درود و سلام پڑھنا اہم ترین عبادت ہے، پس صلوۃ و سلام کو نماز میں شامل کرنے سے بہتر کیا ہوسکتا ہے کہ ہر نماز میں بار بار آپﷺ پر درود و سلام بھیجا جائے… اسکی نظیر: شاہ ولی اللہ قدس سرہ کا قول ہے کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا کلام ہے پس اسکی شان بلند کرنا ضروری ہے اور نماز سے بہتر قرآن کریم کی شان بلند کرنے کےلئے کوئی جگہ نہیں ہوسکتی اس لئے نماز میں قراءت کو فرض قراردیا گیا ہے… اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا (وسلموا تسليما) ”السلام عليك ايها النبی“ پڑھنے سے ”سلموا“ پر عمل ہوجاتاہے اور ”ورحمة الله وبركاته“ میں مفعول مطلق ”تسلیما“ پر عمل ہو جاتا ہے… بعض حضرات نے رسول اللہﷺ کے وصال کے بعدتشہد کے سلام میں تبدیلی کی تھی… وه ”السلام عليك ايها النبی“ کی جگہ ”السلام على النبی“ پڑھتے تھے کیونکہ کہ ”عليك“ حاضر سے خطاب ہے… اور آنحضورﷺ پردہ فرماچکے ہیں… مگر امت نے اس تبدیلی کو قبول نہیں کیا اور اس کی دو وجہیں ہیں… ایک! آنحضورﷺ کی حیات طیبہ میں جوعورتیں گھروں میں نماز پڑھتی تھیں یاجومردمسجد نبوی کے علاوہ دیگر مساجد میں نماز پڑھتے تھے، وہاں آپﷺ موجود نہیں تھے، پھر بھی وہ صیغہ حاضر ”السلام عليك“ کہتے تھے دوسری وجہ! یہ کلمہ حکائی ہے، یعنی شب معراج کی یادگار ہے، حکائی کلمہ کو اسکی اصل شکل پر باقی رکھنا ضروری ہے، جیسے ”قل هو الله احد“ میں مخاطب حضورِ اکرمﷺ آپﷺ کی تشریف بری کے بعد بھی ”قل“ کو پڑھنا ضروری ہے اس کو حذف کرنا جائز نہیں، کیونکہ یہ کلمہ حکائی ہے… والله اعلم (تحفۃ الألمعی بتصرف یسیر)

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(ہر آدمی پر زندگی میں کم از کم ایک بار رسول اللہ ﷺ پر صلوٰۃ و سلام بھیجنا فرض ہے

 اور بار بار درود و سلام پڑھنا اہم ترین عبادت ہے)

 

22.11.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہی ”سلامتی“ عطاء فرمانے والے ہیں… اس میں دو اہم باتیں یاد رکھیں…

۱… سلامتی کے معنی بہت وسیع ہیں… یہ ایک جامع اور عظیم نعمت ہے… ساری مخلوق سلامتی کی محتاج ہے…

۲… سلامتی کے درجات ہیں… ادنیٰ، اوسط، اعلیٰ اور پھر اعلیٰ ترین اعلیٰ ترین… ہم جب کہتے ہیں… السلام عليك ايها النبي ورحمۃ الله وبركاته… تو اس کے تین ترجمے ہو سکتے ہیں…

۱… ”السلام“سے مراد اللہ تعالیٰ جل شانہ ہیں… ترجمہ یہ ہوگا کہ اے نبی اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کےساتھ، آپ کے حامی اور مدد گار ہوں وہ آپ کو عظمتیں، سلامتی، رحمتیں اور برکات عطاء فرمائیں… اور جو حاصل ہیں ان میں مزید ترقی عطاء فرمائیں… اور ہر نقصان اور کمی سے آپ محفوظ رہیں…

۲… ”السلام“ سے مراد ”سلامتی“… یعنی آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ”سلامتی“ کی نعمت نصیب ہو… بلند ترین سلامتی… ہر نقص اور نقصان سے سلامتی… بہت اونچی سلامتی، دنیا، آخرت، امت، دین ہرچیز میں سلامتی…

۳… ”السلام “ کامطلب تسلیم، فرمانبرداری اطاعت… یعنی آپﷺ کی فرمانبرداری اس امت اور مخلوق میں اور بڑھے… جوفرمانبردارہیں وہ مزید فرمانبردارہوں اور جو نہیں ہیں وہ فرمانبرداربنیں، آپ کی ”امت اجابت“ میں اضافہ ہو… ان تین کے علاوہ ایک ترجمہ یہ بھی کیا جاتا ہے کہ… اس سلام سے مراد وہ سلام ہے جو معراج کی رات اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کوارشادفرمایا… یعنی اے نبیﷺ آپ پر اس عظیم المرتبت سلام کی دائمی برکات جاری وساری رہیں… السلام عليك ايها النبي ورحمۃ الله وبركاته…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(دو اہم باتیں یاد رکھیں، ۱…سلامتی کے معنی بہت وسیع ہیں، ۲ …سلامتی کے درجات ہیں)

23.11.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہم سب کو ”سلامتی“ عطاء فرمائیں… السلام علينا وعلى عبادالله الصالحين… ہم حضرت آقا مدنیﷺ پر ”صلوٰۃ و سلام“ کی کثرت کریں گے تو ہمیں بہت عظیم اور وسیع ”سلامتی“ نصیب ہوگی… یہ جو ہم مسلسل نقصان اور گھاٹے میں جا رہے ہیں… دین کا بھی نقصان اور دنیا کا بھی نقصان… عمر گھٹ رہی ہے اور سب کچھ کم ہورہا ہے… اس نقصان سے ”سلامتی“ کے لئے ہم ”صلوۃ و سلام“ کی کثرت کریں… ہم جب آپﷺ پر سلام بھیجتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ہم پر سلامتی برساتے ہیں اور حضرت آقا مدنیﷺ بھی ہمیں سلامتی کی دعاء دیتے ہیں… اس لئے محبت سے پڑھیں… السلام عليك ايها النبی ورحمة الله وبركاته… روایت میں ہے کہ… تین چیزوں کو اللہ تعالیٰ نے بہت طاقتور سماعت عطاء فرمائی ہے…

۱… جنت…۲… جہنم…۳… حضورِ اقدسﷺ کے روضہ اطہر پر موجود ایک فرشتہ… چنانچہ جب بھی کوئی بندہ دعاء کرتا ہے کہ یا اللہ مجھے جنت عطاء فرمائیے… اللّٰهم انی اسالك الجنة… تو جنت سن لیتی ہے اور کہتی ہے یا اللہ اسے میرے اندر ٹھکانا عطاء فرمائیے… اور جو بندہ بھی دعاء مانگتا ہے… اللّٰهم اجرنی من النار… یا اللہ مجھے جہنم سے بچائیے… تو جہنم سن لیتی ہے اور کہتی ہے یا اللہ اسے مجھ سے بچا لیجئے… اور جب امت میں سے کوئی رسول اللہﷺ پر سلام بھیجتا ہے تو وہ فرشتہ سن لیتا ہے اور وہ سلام رسول اللہﷺ کو پہنچا دیتا ہے اور عرض کرتا ہے کہ فلاں نے سلام بھیجا ہے آپ اسے جواب ارشاد فرمائیے… آج انسانوں کے بنائے ہوئے فون بوسٹر اور نیٹ سرور ایک وقت میں لاکھوں کالیں اور رابطے وصول کر کے آگے پہنچا سکتے ہیں تو خالق کائنات جن چیزوں کو سماعت کی خصوصی طاقت عطاء فرمائیں… ان کی طاقت کا کیا عالم ہوگا… فون ہماری آواز اگر ایک لمحے میں سعودیہ اور ترکی پہنچا دیتے ہیں تو وہ فرشتہ کتنا جلدی ہمارا سلام پہنچا دیتا ہوگا… السلام عليك ايها النبی ورحمة الله وبركاته…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

( تین چیزوں کو اللہ تعالیٰ نے بہت طاقتور سماعت عطاء فرمائی ہے) 

 

24.11.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہم سب کو… حضورِاقدسﷺ کے ”روضۂ اطہر“ پرحاضرہو کر… سلام پیش کرنے کی توفیق بھی عطاءفرمائیں… ابن ابی سعیدفرماتےہیں… میں حضرت عمربن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضرہوا… رخصت ہوتے وقت آپ نے فرمایا… مجھےتم سےایک حاجت ہے… تم جب مدینہ منورہ پہنچنااورروضہ اقدس پرحاضر ہونا تو آپﷺ کی خدمت میں میراسلام عرض کرنا… ایک روایت میں ہے کہ حضرت سیدناعمربن عبدالعزیز ”روضہ اقدس“ پراپناسلام بھیجنےکے لئے باقاعدہ تیزرفتار (ڈاک) والے گھوڑوں پرافراد بھیجتےتھے… دیکھیں کتنابڑا خرچہ… کتنااہتمام اورکتناعشق ہے… یہ دونوں واقعات حضرت ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے لکھے ہیں… سلام کےبارےمیں آج آخری مکتوب ہے… اکثرباتیں رہ گئیں… بہت تھوڑی عرض ہوسکیں آخرمیں چندضروری گزارشات…

۱… ہمیں صلوۃ کابھی حکم ہےاورسلام کابھی… حضرات صحابہ کرام نےپہلےسلام سیکھا… پھرصلوٰۃ سیکھی… نمازکےہرقعدہ میں تشہدپڑھناواجب ہے اورسلام تشہدکاحصہ ہے… پہلےکسی مکتوب میں واجب کی جگہ فرض کالفظ آگیاتھا… اہلِ علم جانتےہیں کہ لازمی چیزوں کےلئےاس طرح کااستعمال عام ہے…

۲… الحمدللہ تمام مسلمان نمازمیں ”سلام“ پڑھتےہیں… اس یاددھانی کامقصدیہ تھاکہ نمازکے علاوہ بھی سلام کی کثرت سے بھرپورفائدہ حاصل کریں…

۳… جن مسلمانوں نےصلوٰۃ یعنی درودشریف کی مقدار اپنےلئےمقررکررکھی ہے وہ سلام کی وجہ سے اس میں ہرگزکمی نہ کریں… بلکہ سلام کوبھی اس میں بڑھادیں… یہ کم کرنےوالی چیزیں نہیں ہیں… اللہ تعالیٰ مجھےاورآپ سب کو ”صلوٰۃ وسلام“ کی قدرکرنے… اور زیادہ سےزیادہ یہ عبادت اداکرنےکی توفیق عطاءفرمائیں…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(سلام کےبارےمیں آج آخری مکتوب ہے، اکثرباتیں رہ گئیں، بہت تھوڑی عرض ہوسکیں آخرمیں چندضروری گزارشات) 

 

25.11.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ تمام… مرحوم مسلمانوں کی مغفرت فرمائیں… ”سلام علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم“ پردس مکتوبات الحمدللہ مکمل ہوئے… وہ دوقسطوں میں لکھ کراکٹھے بھیج دیئے تھے… چنانچہ وہی چلتے رہے… چونکہ موضوع اہم اورمفید تھا تو انکو… تازہ واقعات کی وجہ سے درمیان میں روکنامناسب معلوم نہ ہوا… تازہ حالات میں سب سے اہم واقعہ… ’’علامہ خادم حسین رضوی صاحب‘‘ کا سانحہ ارتحال ہے… امت کے اجتماعی اورمتفقہ موضوعات پرانہوں نے… محنت کی… ختم نبوت، ناموسِ رسالت، ناموسِ اہلِ بیت اور ناموسِ صحابہ کرام پرانہوں نے امت مسلمہ کی ترجمانی کی… اللہ تعالیٰ انکو جزائے خیر اوراپنی مغفرت واکرام کامقام نصیب فرمائیں… افسوس اوردکھ کامقام ہے کہ… مسلمانوں کے ملکوں میں مسلمانوں کواپنے ان مقدس عقائد کی حفاظت کےلئے جنگ لڑنی پڑرہی ہے… اسلامی ملکوں میں جھاد جیسے محکم، قطعی اورلازمی فریضے کو ”دھشت گردی“ کہا جارہا ہے… اوراس فریضے کے نام لیواؤں کوستایاجاتا ہے… زمین بہت تیزی سے اپنارنگ بدل رہی ہے… حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے… ایمان اورایمانی غیرت سے سرشارمسلمانوں کے دکھ دردبھی جلدختم ہوجائیں گے ان شاءاللہ… دیکھنایہ ہے کہ آج کون اپنے نامۂ اعمال میں… کیاکیا لکھوارہا ہے؟… انکو بھی سلام جن کے جنازے کو لاکھوں اہلِ محبت نے اٹھایا… اور ان کو قلبی سلام جن کے جنازوں پر سوائے اللہ تعالیٰ کے فرشتوں کے اور کوئی حاضر نہیں تھا… اور انہیں دینِ محمدﷺ کی خاطر گھسیٹا جارہا تھا… جب ”میزان“ لگے گی تو… یہ عمل کتنا بھاری ہوگا…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(تازہ حالات میں سب سے اہم واقعہ ’’علامہ خادم حسین رضوی صاحب‘‘ کا سانحہ ارتحال ہے)

 

26.11.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کابے حد احسان اور شکرہے کہ… جمعہ کی رات اورجمعہ کے دن… ”مقابلہ حسن“ مسلسل ترقی اوروسعت پارہاہے… ”سلام علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم“کی مکمل وضاحت کے لئے اہلِ علم کی خدمت میں چند ”بدیہی مقدمات“ حاضرخدمت ہیں…

۱… اللہ تعالیٰ نے ہمیں ”صلوٰۃ“ کا بھی حکم فرمایا ہے اور ”سلام“ کا بھی… صلواعليه وسلمواتسليما…

۲… یہ حکم نمازمیں بھی ہے اورنماز سے باہر بھی…

۳… صحابہ کرام نے سلام پہلے سیکھا (کما فی البخاری) اورپھرآپﷺ نے انہیں ”صلوٰۃ“ کاطریقہ سکھایا جسے ہم درودابراہیمی کہتے ہیں…

۴… سلام کے جوالفاظ آپﷺ نے سکھائے اورآپﷺ کے وصال کے بعدسیدنا عمربن خطابh نے منبرپر سکھائے وہ یہ ہیں… ”السلام عليك ايهاالنبي ورحمۃ الله وبركاته“…

۵… سلام کےالفاظ میں موجود ”صیغہ خطاب“ سے اگرکوئی اشکال یاخلجان ہوتاتووہ ”نماز“ میں زیادہ ہوتا… کیونکہ ”نماز“ میں اللہ تعالیٰ کی طرف کامل توجہ اورتوحیدکااظہار مطلوب ہے ”وأقِمِ الصَّلوٰۃَ لِذِکْرِیْ“…

۶… جب نماز میں اس صیغہ پرکوئی اشکال نہیں تونماز سے باہر یہ کیسےبدعت ہوسکتاہے؟…

۷… حضورِ اقدسﷺ پر ”سلام“ کی جتنی صحیح روایات آئی ہیں ان میں ”سلام“ صیغہ ”انشاء“ سےثابت نہیں ہے… سَلَّمْ یاسَلِّمْ وغیرہ… یہ آسانی اورتسلسل کےلئے امت میں رائج اورمقبول ہوگیا… مثلا ”صلی اللہ علیہ وسلم“… اصل میں خبر کا صیغہ اور جملہ مسنون ہے… السلام عليك ايهاالنبي ورحمۃ الله وبركاته… یامسجدمیں داخل ہوتے وقت ”وَالسَّلَامُ عَلٰى رَسُولِ اللهِ“ تو اس مسنون اور وارد صیغے کی دعوت دینا ”سنت“ کی دعوت ہے نہ کہ بدعت کی…

۸… لوگوں نے سلام کے طرح طرح کے صیغے بنا لئے ہیں جوکہ لاؤڈ سپیکرز پر پڑھے جاتے ہیں جبکہ اصل صیغےکو چھوڑ دیا ہے، اس لئے اصل صیغے اور اس کے مفہوم کی دعوت دس مکتوبات میں دی گئی… 

۹… سلام سے ”محبت“ بڑھتی ہے… اور محبتِ رسولﷺ مطلوب و مقصود ہے…

۱۰… وَسَلِّمُوا تَسْلِیماً کے حکم پر پورا عمل روضہ اقدس پر حاضری… اور آپﷺ کے تذکرے کے وقت ”السلام عليك ايها النبي ورحمۃ الله وبركاته“ پڑھنے سے ادا ہو جاتا ہے… اور اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو ہر جگہ حاضر و ناظر ماننا قطعاً جائز نہیں ہے… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

( ”سلام علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم“کی مکمل وضاحت کے لئے اہلِ علم کی خدمت میں دس(۱۰) ”بدیہی مقدمات“ حاضرخدمت ہیں)

 

27.11.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ نے ”مسلمانوں“ کواپنی تمام مخلوق میں ”اشرف“ بنایاہے… سب سے زیادہ عزت والے، بلندمقام والے… اورانہیں اجازت دی ہےکہ وہ روزانہ ”پانچ وقت“ بغیرکسی روک ٹوک کے… دربارِشہنشاہی… یعنی اللہ تعالیٰ کےدربارمیں حاضرہوسکتے ہیں… یقیناًیہ اہلِ ایمان کے لئے… اہلِ اسلام کےلئے بہت عظیم سعادت ہے… جواس سعادت سےفیض پاتاہےاور روزانہ پانچ وقت ادب واحترام، شوق واہتمام اورتوجہ سے حاضرہوتاہے وہ کامیاب ہے، خوش نصیب ہے… مگرجواس سعادت سےمحروم رھتےہیں… اس میں سستی اورغفلت کرتےہیں… وہ ناکام ونامرادہوجاتےہیں… اےمسلمانو! پانچ وقت کی فرض نماز… عظیم نعمت ہے… ہماری سعادت ہے… پماری عزت ہے… ہماراسکون ہےاورہماراوظیفہ ہے… نماز مضبوط کریں… نماز کی حفاظت کریں…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

( نماز مضبوط کریں… نماز کی حفاظت کریں)

 

28.11.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کی ”رضا“ کےلئے عزم کریں… وعدہ کریں کہ… پوری ”نماز“ کامکمل ترجمہ سیکھنا ہے… اللہ، اللہ… کتنامزہ آئےگا… کتنااچھالگے گاجب ہمیں معلوم ہوگاکہ ہم اللہ تعالیٰ سے کیا عرض کررہے ہیں… یہ کیسی محبت ہے اور کیسی غلامی؟ کہ نمازکے تمام الفاظ کاترجمہ تک معلوم نہیں… لوگوں نے ”رب“ کی تلاش میں کیسی کیسی قربانیاں دیں… بادشاہتیں چھوڑیں کہ… اللہ تعالیٰ سے باتیں کرسکیں… اللہ تعالیٰ کوپاسکیں… اللہ تعالیٰ کاقرب حاصل کرسکیں… ہمیں کچھ چھوڑے بغیریہ سب کچھ ”نماز“ میں مل سکتاہے… نمازمیں ہم بولتے ہیں وہ جواب دیتےہیں… ہمیں معلوم توہوکہ ہم کیابول رے ہیں… ہمت کریں، دیرنہ لگائیں… اوروہ جن کوترجمہ آتاہے وہ عزم کریں کہ… نمازکاہرلفظ یوں اداکریں گے کہ انہیں معلوم ہوگاکہ ہم نے کیاکہا؟… کوئی لفظ، کوئی جملہ بےخیالی میں ادانہیں کریں گے… ”اللہ اکبر“سے لیکر ”السلام علیکم ورحمۃ اللہ“ تک… ہر چیزشعور اورتوجہ سےپڑھیں گے… پوری سورہ فاتحہ… سمجھ سمجھ کر… سبحان اللہ… ہرجملے میں بلندیوں کاپرلطف سفرہے… ہرتسبیح، ہر تکبیرمیں الگ نورہے… الگ سرورہے… عزم کریں… ہمت کریں… وقت جارہاہے… بے جان نمازیں لیکرکس طرح اللہ تعالیٰ کےحضور پیش ہوں گے؟… جب نمازکےلئے سارےکام چھوڑ دیئے تو… اب سوچنابھی چھوڑدیں… دل اوردماغ کو بتائیں کہ… میں نے سارے کام چھوڑدیئے… عظیم دربارمیں آگیا… اب تم بھی… ادھرادھر سوچنابس کرو… کچھ نورکے غوطے لگاؤتاکہ دلوں کی سیاہی اورسختی دورہو… رب سے باتیں کرو تاکہ معلوم ہو کہ… محبت کیاہے؟ مناجات کیا ہے؟…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(اللہ تعالیٰ کی ”رضا“ کےلئے عزم کریں… وعدہ کریں کہ… پوری ”نماز“ کامکمل ترجمہ سیکھنا ہے)

(12)

ماہ دسمبر

 

03.12.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

 اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے… وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِيْنَ (الذاریات55) ”اور نصیحت کیجئے بے شک نصیحت ایمان والوں کو فائدہ پہنچاتی ہے“… ”ذکرٰی“ کہتے ہیں… یاد دہانی کو… ”تذکرہ“ کے معنی بھی یاد دہانی… یعنی بھولی ہوئی بات یاد دلانا… ہر انسان کی ”فطرت“ میں ”خیر“ اور نیکی چھپی ہوئی ہوتی ہے… وعظ، نصیحت اور یاد دہانی سے وہ ابھر آتی ہے… دوسرا مطلب یہ ہے کہ انسان بھولنے کا عادی ہے… اس کو قرآن مجید کے ذریعہ بار بار یاد دہانی کراتے رہیں تو یہ سیدھا رہتا ہے… نیک سے نیک آدمی، اچھے سے اچھا آدمی بھی… بار بار نصیحت اور یاد دہانی کا محتاج ہوتا ہے… قرآن مجید نے ”تذکرہ“ کے موضوع کو بار بار سمجھایا ہے… آئیے خود کو اور دوسرے مسلمانوں کو یاد دہانی کرانے کے لئے چالیس دن ”تذکرہ“ کی محنت کرتے ہیں… تاکہ سوئے ہوئے جاگ جائیں… بھاگے ہوئے لوٹ آئیں… کمزور پڑنے والے قوت پائیں… جن کا ایمان ”خزاں“ کا شکار ہے ان کو ”بہار“ نصیب ہو… اور جو مضبوط ہیں وہ مزید مضبوط ہوجائیں… اور یوں ایمان و عمل، ہمت و عزیمت اور امید و کامیابی کے ”قافلے“ میں زیادہ سے زیادہ مسلمان شامل ہو جائیں… آج ربیع الثانی کی 17 تاریخ ہے… یعنی حجامہ کی پہلی مسنون تاریخ… اور پھر مغرب سے خوشبودار رات اور روشن دن مقابلہ حسن مرحبا!…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(آئیے خود کو اور دوسرے مسلمانوں کو یاد دہانی کرانے کے لئے چالیس دن ”تذکرہ“ کی محنت کرتے ہیں

 آج ربیع الثانی کی 17 تاریخ ہے… یعنی حجامہ کی پہلی مسنون تاریخ… اور پھر مغرب سے خوشبودار رات)

 

04.12.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ سے ”جمعہ مبارک“ کی برکات کا سؤال ہے…

۱… آج کون خوش نصیب مسلمان ”جامِ عفو“ پیے گا؟… اس ”جام“ کا مطلب ہے… اللہ تعالیٰ کی رضاء کے لئے سارے مسلمانوں کو ”معاف“ کر دینا… دل سے سچا سچا ”معاف“ کر دینا… جنہوں نے آپ کی غیبت کی، حق تلفی کی… آپ کو ایذاء یا تکلیف پہنچائی… ان سب کو اللہ تعالیٰ کی رضاء کے لئے معاف کر دینا… یا اللہ میں نے آپ کی رضاء کے لئے ان سب کو معاف کر دیا… آپ انہیں معاف فرما دیں… سعادت کا یہ جام خوش نصیب ہی پیتے ہیں… اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو نصیب فرمائے…

۲… آج کون خوش نصیب… ان مسلمانوں کے لئے دعاء، ایصال ثواب اور استغفار کرے گا… جنہیں اس نے کبھی کوئی تکلیف پہنچائی… انکی غیبت کی، حق تلفی کی… انکو ایذاء یا تکلیف پہنچائی… اس پر اللہ تعالیٰ سے استغفار اور ان تمام افراد کے لئے دعاء، ایصال ثواب اور استغفار… بلند درجات کی دعاء…

۳… آج کون خوش نصیب… حسد سے توبہ کرے گا… اور ان سب مسلمانوں کے لئے ہر ترقی کی دعاء کرے گا، جن سے اس نے حسد کیا…

۴… آج کون خوش نصیب مسلمان… بدگمانی سے توبہ کرے گا… اور جن سے بدگمانی کی ان کے لئے دعاء کرے گا؟… آہ! آخرت کا سفر بہت اونچا ہے… ہم جتنے ہلکے ہوں گے اتنی آسانی سے یہ سفر طئے کر سکیں گے… دل کو اللہ تعالیٰ سے لگائیں… مرنے سے پہلے مرنے کی تیاری کی فکر کریں… اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ سے توفیق مانگیں… اللہ تعالیٰ ہم سب کا ”جمعہ“ بہترین بنائیں… صلوٰۃ و سلام کی مقبول کثرت نصیب فرمائیں…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(۱:آج کون خوش نصیب مسلمان ”جامِ عفو“ پیے گا؟ ۲ :ان مسلمانوں کے لئے دعاء، ایصال ثواب اور استغفار کرے گا،

 جنہیں اس نے کبھی کوئی تکلیف پہنچائی۔ ۳: حسد سے توبہ کرے گا؟ ۴: اور بدگمانی سے توبہ کرے گا؟)

 

05.12.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو ”تذکرہ“ یعنی ”یاد دہانی“ بنایا ہے… ما انزلنا عليك القران لتشقى• الا تذكرة لمن يخشى (طه 3)… اور اپنے محبوب اور آخری نبی حضرت محمدﷺ کو ”مذکر“بنا کر بھیجا… یاد دہانی کرانے والے… فذكر انما انت مذكر (الغاشيه 21)… اور آپﷺ کو حکم فرمایا کہ آپ ’’تذکیر‘‘ یعنی یاد دہانی کا یہ عمل جاری رکھیں… فذكر بالقران من يخاف وعيد (ق 45)… وذكر فان الذكرى تنفع المؤمنين (الذاريات 55)… فذكر ان نفعت الذكرى (الاعلى 9)… فذكر فما انت بنعمة ربك بكاهن ولا مجنون (الطور 29)… اور سمجھایا کہ… جو بندے خوش نصیب ہوں گے اور ان کے دلوں میں زندگی، خشیت اور حیات ہوگی وہ ”یاد دہانی“ کو قبول کرلیں گے… مگر وہ بدنصیب جو اپنے دل مار چکے ہیں، اپنی ہمت ہار چکے ہیں، وہ نصیحت قبول نہیں کریں گے… یاد دہانی ان پر اثر انداز نہیں ہوگی… سيذكر من يخشى• ويتجنبها الاشقى (الاعلى 10)… کھیت میں ہر فصل کے وقت ہل نہ چلایا جائے… پودوں کو بار بار پانی نہ دیا جائے… جسم کو حرکت میں نہ لایا جائے تو… کھیت، پودے، جسم سب ویران اور مفلوج ہو جاتے ہیں… اسی طرح ایمان والوں کو ”یاد دہانی“ کی ضرورت ہوتی ہے… مسلمانو! قرآن مجید سمجھو… قرآن مجید سمجھاو… اس ”تذکرہ“ کو حاصل کرو اور ”تذکیر“ کے عمل کو زندہ کرو…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(مسلمانو! قرآن مجید سمجھو، قرآن مجید سمجھاو، اس ”تذکرہ“ کو حاصل کرو اور ”تذکیر“ کے عمل کو زندہ کرو)

 

08.12.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کی طرف ہی ہر کسی نے لوٹنا ہے… انا للہ وانا الیہ راجعون… کراچی کے نامور صاحب علم و فضل عالم و محقق حضرت مولانا مفتی زرولی خان صاحب… وفات پا گئے… اللہ تعالیٰ مغفرت و اکرام کا مقام نصیب فرمائے… ان کے خاندان، پسماندگان اور حلقۂ عقیدت سے قلبی تعزیت ہے… کراچی ماشاءاللہ ایک عرصے سے ”علم و فضل“ میں دورِ حاضر کا ”بخارا و سمرقند“ ہے… وسیع علمی درسگاہیں… صاحب کمال علماء… محنت اور جذبے سے سرشار طلبہ… اور قلم و قرطاس کے یاران تصنیف… ابھی تھوڑا پہلے ہی… حیرت انگیز علمی و تحقیقی مقام رکھنے والے درویش صفت عالمِ دین… حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالحلیم چشتی صاحب نوراللہ مرقدہٗ کا سانحہ ارتحال ہوا… اس سے پہلے حضرت مولانا ڈاکٹر عادل خان صاحب کی شہادت ہوئی… اور ان سے پہلے استاد محترم حضرت مولانا مفتی محمد نعیم صاحبm کا انتقال پرملال ہوا… دو تین روز پہلے ہمارے دوست… حضرت مولانا مفتی محمد عاصم ذکی صاحبm بھی وفات پا گئے… اللہ تعالیٰ کراچی کے علمی ماحول اور مقام کو قائم و دائم رکھیں… خالص دینی تعلیم کا یہ مئےخانہ سدا رندان سرمست سے آباد رہے… جو اہلِ علم جا چکے اللہ تعالی ان کو مغفرت کا مقام نصیب فرمائیں… اور جو موجود ہیں وہ سلامت باسعادت رہیں…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(حضرت مولانا مفتی زرولی خان صاحب… وفات پا گئے)

 

16-12-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ اپنی یاد نصیب فرمائیں…

1﴿… یاد دہانی… کہ آج حجاز میں ”جمادی الاولیٰ“ کی پہلی تاریخ ہے… ہمارے ہاں آج مغرب سے نیا مہینہ شروع ہوگا جمادی الاولیٰ 1442؁ھ… معمولات کا اہتمام رہے…

۲… یاد دہانی… آج بدھ کا دن ہے ”مجلس انابت“ توجہ اور محبت سے ”نعمت“ سمجھ کر کریں اور استغفار کی کثرت… بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان کا وقت قیمتی ہوتا ہے… دعاء، التجاء…

۳… یاد دہانی… الحمدللہ ”الورد المیمون“ شائع ہو چکا ہے… اسے خود پابندی سے اپنائیں اور زیادہ سے زیادہ مسلمانوں تک بھی پہنچائیں…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(تین یاد دہانیاں)

 

17-12-2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اَللّٰهُمَ قَنِّعْنِیْ بِمَا رَزَقْتَنِیْ وَبَارِكْ لِیْ فِيْهِ وَاخْلُفْ عَلىٰ كُلِّ غَائِبَةٍ لِیْ بِخَيْرٍ… اَللّٰهُمَّ قِنِیْ شُحَّ نَفْسِیْ…

اَللّٰهُمَّ اكْفِنِیْ بِحَلالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِیْ بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ…

اَللّٰهُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَرِزْقًا طَيِّبًا، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا… يَا أَوَّلَ الْأَوَّلِيْنَ وَ يَا آخِرَ الْآخَرِيْنَ، وَيَاذَا الْقُوَّةِ الْمَتِيْنَ، وَيَا رَاحِمَ الْمَسَاكِيْنَ، وَيَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ…

اَللّٰهُمَّ أَصْلِحْ لِىْ دِيْنِیَ الَّذِیْ هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِىْ، وَأَصْلِحْ لِىْ دُنْيَاىَ الَّتِىْ فِيْهَا مَعَاشِىْ،  وَأَصْلِحْ لِىْ آخِرَتِىَ الَّتِىْ فِيْهَا مَعَادِىْ، وَاجْعَلِ الْحَيَاةَ زِيَادَةً لِىْ فِىْ كُلِّ خَيْرٍ، وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَةً لِىْ مِنْ كُلِّ شَرٍّ…

اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں کو… رزقِ حلال برکت و قناعت کے ساتھ عطاء فرمائیں… سود، رشوت اور ہر حرام سے حفاظت فرمائیں… حرص، خیانت، چوری اور غصب سے بچائیں… ملاوٹ، دھوکے، ناجائز ذخیرہ اندوزی اور مالِ میراث میں دوسروں کے حصے پر قبضہ کرنے سے ہم سب کو بچائیں… جمعرات اور جمعہ… مقبول و معطر صلوۃ و سلام کی کثرت نصیب فرمائیں… اوپر جو مسنون دعائیں لکھی ہیں… وہ مالی معاملات کو درست، بہتر اور آسودہ بنانے کے لئے موثر ہیں… ان شاءاللہ…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(ادعیہ)

 

18.12.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ ہر ”وبا“ اور ”بلاء“ سے اہلِ ایمان… اہلِ اسلام کی حفاظت فرمائیں…

۱… مہنگائی بہت ہو گئی ہے… جو مسلمان کھانے، پینے، پہننے کی اشیاء کا کاروبار کرتے ہیں… ان کو چاہیے کہ اس موقع سے بھرپور ”تجارتی فائدہ“ اٹھائیں… وہ اسطرح کہ کم سے کم نفع لیں… کم نفع میں برکت ہوتی ہے، مخلوق کی خدمت سے خالق کی رضا ملتی ہے… ایک مسلمان کو اور کیا چاہیے؟… زیادہ نوٹ نہ کھائے جا سکتے ہیں، نہ پہنے جاسکتے ہیں… جبکہ غریبوں کی دعائیں آپکی تجارت کو چار چاند لگا دیں گی ان شاء اللہ…

۲… ہر مسلمان کو اپنی تلاشی لینی چاہیے… کئی کمبل، لحاف، جیکٹیں، جرابیں اور سردیوں کے کپڑے آپ کے پاس زائد اور فضول ہوں گے… ان کو نکالیں… پاک صاف کریں اور ضرورتمندوں تک پہنچا دیں… ان کپڑوں کا ایک ایک دھاگہ آپ کے لئے مغفرت اور رحمت کا ذریعہ بن جائے گا ان شاءاللہ… اللہ تعالیٰ نے ہر نعمت اس لئے اتاری ہے کہ وہ بندوں کے کام آئے… اگر چادریں کمبل بہت پرانے ہوں تو کسی ایسے آدمی کو دے دیں جس کے پاس جانور ہوں… وہ رات کو ان پر ڈال دیا کرے گا… گرمائش ان کو پہنچے گی اور بھلا آپ کا ہو جائے گا ان شاء اللہ…

۳… فرانس کے ملعون صدر کو ”کرونا “ ہو گیا ہے… لیجئے اسی خوشی میں اوپر والی دو باتوں پر اخلاص اور خوشی سے عمل کیجئے… اور مجاہدین اسلام کے لئے دعاء کرنا کبھی نہ بھولیں… کبھی نہ بھولیں…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ

(اللہ تعالیٰ ہر ”وبا“ اور ”بلاء“ سے اہلِ ایمان کی حفاظت فرمائیں)

(اس مہنگائی اور مشکل کی گھڑی میں ضرورتمندوںاور غریبوں کا خیال رکھیں)

 

29.12.2020

<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ جن مسلمانوں کے دلوں میں ”نور“ عطاء فرماتے ہیں… وہ مسلمان ہردن ”موت“ کی تیاری کرتے ہیں… ایک صاحب کاواقعہ اخبارمیں پڑھا… اربوں پتی تھے… کاروباردور دورتک پھیلا ہواتھا… صحت بھی اچھی تھی… اورحلقہ احباب بھی وسیع… اچانک پیٹ میں دردکی شکایت شروع ہوئی… ماہرڈاکٹر سے رجوع کیاتو… معلوم ہواکہ ”کینسر“ ہے… اوربس پھرزندگی ہی بدل گئی… مہنگے علاج… ہردن گرتی صحت، روزلاکھوں کےخرچے… آنکھیں بدلتے دوست اورغم ہی غم… باربار کہتے تھے کہ بس اللہ تعالیٰ صرف دوسال اور دے دے… بہت روتےتھے، بلکتےتھے… مہنگےسے مہنگا علاج کراتےتھے… مگرصحت گرتی گئی اور بالآخر ”قبر“ میں لےگئی… اگرانسان اپنی زندگی میں ہی اپنی ”قبر“ کوروشن اورآبادکرلےتوپھر… کیسی حسرت اور کیسا غم؟… ہمیں چاہیے کہ دل میں… اپنی دنیابسانے کےمنصوبےنکال دیں… جب فرعون اورقارون اپنی دنیانہیں بساسکے توہم کون سی بسالیں گے؟… قبر کا سفرلازمی ہے تو کم ازکم دورکعت روزکی توبنتی ہے… لاہورسے کراچی جاناہوتو… عقلمندلوگ ”دورکعت“ اداکر کے نکلتے ہیں… کتنی تیاری اورکتنی دعاءکرتےہیں… جب کہ یہاں ایک جہان سےدوسرےجہان کاسفرہے… اربوں کھربوں میل سےبھی زیادہ لمباسفر… فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ایک نورمؤمن کےدل میں ڈال دیتےہیں… یہ نور جس کےدل میں آجاتاہےوہ موت سے پہلے موت کی تیاری کر لیتا ہے… ہم اللہ تعالیٰ سے یہ ”نور“ پانے کے لئے… اپنی قبر بسانے کے لئے ”دو رکعت“ روز ادا کریں اور اس کے بعد دعاء مانگیں کہ یا اللہ شرح صدر فرمائیے، دل میں نور عطاء فرمائیے کہ مرنے سے پہلے عافیت کے ساتھ مرنے کی تیاری کرلوں…

والسلام

خادم

لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ