رحماء بینھم مہم
15/12/2010
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃا للہ و برکاتہ!
دو مبارک دن آرہے ہیں… ہوسکے تو کل اور پرسوں روزہ رکھیں… اور آج مغرب سے جماعت میں ایک ایسی مہم شروع ہو رہی ہے… جس کا بدلہ بہت اونچا ہے، ان شاء اللہ… یہ مہم آپ سب خود چلائیں… اپنی مبارک جماعت میں اتفاق،  محبت کی مہم… رُحَمَائُ بَیْنَھُم کو سامنے رکھ کر… اگر آپ کسی سے ناراض ہیں تو معاف کردیں… کوئی آپ سے ناراض ہے تو معافی مانگ لیں… اللہ والوں کا مسلک دل کو آئینے کی طرح پاک صاف رکھنا ہے… اور ہر ضلع، حلقہ، شعبہ کے ساتھی جمع ہوں… اپنے مقصد کو یاد کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں… محرم کی وجہ سے سفر مشکل ہے… یہ مبارک کام اپنے اپنے مقامات پر کریں… ہر ناظم اپنے شعبہ میں اور ہر منتظم اپنے علاقے میں اس کی محنت کرے… اللہ کے بندو! ہر نماز کے بعد اپنی جماعت پر اللہ پاک کا شکر اداء کرو… کہ اس کی برکت سے ہمیں بڑی نعمتیں مل رہی ہیں… آج مغرب سے دس محرم بروز جمعہ کی مغرب تک آپ سب کی تشکیل جماعت میں رُحَمَاءُ بَیْنَھُم کا ماحول قائم کرنے پر ہے… اب جس کی مرضی جتنا چاہے جھولی بھر لے
والسلام
خادم
(رحماء بینھم مہم)
22-04-2011
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ سب کو جمعہ مبارک۔ حضور پاک ا کا ارشاد مبارک ہے ’’مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں‘‘۔
آج اپنا محاسبہ کریں کہ ہم اس حدیث پاک پر کتنا عمل کرتے ہیں؟ عمل نظر آئے تو شکر ادا کریں۔ کمزوری نظر آئے تو استغفار اور عمل کی نیت کریں۔ میرے بھائیو! غیبت، تنازع، بہتان، جھوٹ سب ناپاک چیزیں ہیں۔ آپ مسلمانوں کیلئے اسلام اور سلامتی کو اور دشمنان اسلام کیلئے شدت اور موت کو سستا کریں۔  اَشِدَّاءُ عَلَی الْکُفَّارِرُحَمَاءُ بَیْنَہُمْ
والسلام
خادم
(رحماء بینھم بننے کی ترغیب)