06/ 06/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں… پیارے ’’رمضان
المبارک‘‘کی دائمی برکات نصیب فرمائیں… یاد رکھیں! رمضان المبارک آ کر چلا نہیں
جاتا… بلکہ مؤمن کی زندگی، اس کی عادات اور اس کے نامۂ اعمال میں باقی رہتا ہے…
ہر چیز نہیں کھانی… ہر چیز نہیں پینی، ہر چیز نہیں دیکھنی… ہر چیز نہیں سننی…
مؤمن کبھی ’’لبرل‘‘ نہیں ہوتا… وہ ’’حُدُوْدُ اللہِ‘‘کے اندر رہتا ہے… اگر شوال
آتے ہی… نمازیں سست، تلاوت غائب، ذکر ناغہ اور سستی غالب آگئی تو خطرے کی بات ہے…
دسویں منزل سے ایک دم زمین پر نہ گریں… اسی لئے بزرگ حضرات شوال کے مہینے میں… کچھ
ریاضت اور و ظائف کراتے تھے تاکہ رمضان المبارک کا رنگ پکا چڑھ جائے… عید الفطر
صرف ایک دن کی ہے… تین دن کی نہیں… اور وہ ایک دن بھی موج مستی کا نہیں… بلکہ
مغفرت کی خوشی اور حلال نعمتوں سے استفادے کا ہے… تھوڑی سی فکر کرکے اپنے رمضان کو
اپنے لئے بچا لیں… اور آخرت کے لیے محفوظ کر لیں… ساری نیند قبر میں اور ساری
خواہشات آخرت میں پوری ہو جائیں گی، ان شاء اللہ… رمضان المبارک کے سارے اسباق پوری
زندگی ساتھ رہیں… نفس پر قابو… صلہ رحمی… غزوۂ بدر… کھلا ہاتھ… فتح مکہ… روشن راتیں…
جھکی آنکھیں… جاندار نمازیں… قرآن سے یاری… مہکتی دعائیں… بہتے آنسو… کھلانے کا
شوق… پلانے کا مزہ… لمبی رکعتیں… خشک ہونٹ… اور اُمت کا درد… مغرب سے جمعہ شریف،
مقابلۂ حُسن مرحبا!۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(اپنے
رمضان کو اپنے لئے بچالیں، مؤمن لبرل نہیں ہوتا)
13/ 06/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے ’’کلام‘‘ او ر
’’کلمات‘‘ میں تبدیلی نہیں ہو سکتی… جو کچھ فرما دیا وہی ہوا… وہی ہو رہا ہے اور
وہی ہوگا… رمضان المبارک میں کتنا مزا آیا… الحمد للہ… ہر آیت میں نور… اور ہر آیت
پر ایمان… جماعت کی برکت سمجھ میں آئی کہ… الحمد للہ… ایسا نصاب دیا… ایسی ذہن سازی
کی… ایسی تربیت دی کہ… الحمد للہ… قرآن عظیم الشان سے جوڑ دیا… اگر کوئی قرآن کی آیات
کا منکر ہو… یا قرآن مجید کی اصطلاحات اس کے لیے اجنبی ہوں تو یہ کتنی بڑی اور سخت
محرومی کی بات ہے… قرآن مجید نے جو ’’کردار‘‘ متعین فرما دیئے ہیں… وہ بھی ہر
زمانے میں نظر آتے ہیں اور وجود پاتے ہیں… صلٰوۃ کو دیکھ لیں یا قتال کو… صیام کو
دیکھ لیں یا حج کو… زکٰوۃ کو دیکھ لیں یا شہادت کو… نصرت کے وعدے دیکھ لیں یا
آزمائشوں کے اجر کو… ایمان والوں کو دیکھ لیں یا کفار کو… منافقین کو دیکھ لیں یا
مرتدین کو… اہل تقویٰ کو دیکھ لیں یا ظالموں کو… کامیاب افراد کو دیکھ لیں یا
ناکاموں کو… بھائیو! اور بہنو! قرآن مجید کو پڑھو، سمجھو، اپناؤ، برتو اور دل میں
بٹھاؤ… نور ہی نور ہے اور کامیابی ہی کامیابی… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حُسن
مرحبا!۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(اللہ
تعالیٰ کے ’’کلام‘‘ اور ’’کلمات‘‘ میں تبدیلی نہیں ہو سکتی)
20/ 06/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان… مجلس
انابت نصیب فرما دی… عجیب موثر،پُرکیف اور جامع نصاب ہے… سورۃ یاسین… قرآن مجید کا
دل… الحمد للہ بہت سے لاعلاج مریضوں کا اس سے علاج ہوا ہے… جو چیز سکرات الموت جیسے
درد کو ہلکا کر سکتی ہے… اس کے سامنے دنیا کے مسائل کیا چیز ہیں؟… بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ… اللہ
تعالیٰ کے عظیم اسرار میں سے ایک راز… ہر مشکل کو کھولنے والا کوڈ… درود شریف تو
پھر سبحان اللہ!… ’’جامع الاذکار‘‘ ہے… اور پھر ’’اسم اعظم‘‘ اللہ، اللہ… سب سے عظیم
کا سب سے اعظم اسم مبارک… اس مجلس کو غنیمت جانیں… الحمد للہ اب گھروں میں بعض
خواتین نے بھی شروع کردی ہے… دل کی اصلاح، خسارے سے حفاظت، ہر پریشانی کا علاج…
بس! نیت خالص ہو… اللہ تعالیٰ کی رضا کی… اور پورے چالیس منٹ مکمل توجہ اللہ تعالیٰ
کی طرف ہو… اللہ تعالیٰ شہدائے کشمیر کو مغفرت و اکرام کے اعلیٰ مقامات عطاء
فرمائے… گزشتہ دنوں بہت سے قیمتی ہیرے منزل پاگئے… اللہ تعالیٰ شیخ حافظ محمد مرسی
(سابق صدر مصر) کو مغفرت کا بلند مقام عطاء فرمائے… ان کی مظلومانہ شہادت سے دل پر
چوٹ لگی… اللہ تعالیٰ محمد بلال خان شہید کو… مغفرت ورحمت نصیب فرمائے… وہ ناموس
رسالت اور ناموس صحابہ کے جانباز خادم تھے… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حُسن
مرحبا!۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مجلس
انابت کو غنیمت جانیں، اللہ تعالیٰ شہداء کو اعلیٰ مقام عطاء فرمائے)
27/ 06/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کو… ایمان کامل، ایمان
دائم اور ایمان معتبر نصیب فرمائیں… ساری دنیا بدحال پریشان… صرف ایمان والے
مطمئن، خوش اور فرحان… ان کو دنیا میں راحت ملے تو وہ بھی نعمت… آزمائش ملے تو وہ
بھی سعادت… دنیا کی زندگی بہت مختصر ہے… ایک صبح یا ایک شام سے بھی کم… یہ ہمیں
بہت بڑی نظر آتی ہے… حالانکہ یہ بہت چھوٹی ہے… جبکہ آخرت ہمیشہ ہمیشہ کی ہے… ایمان
والوں کے یہاں بھی مزے اور وہاں تو مزے ہی مزے… ہائے! کافر بیچارے… مودی، ٹرمپ، نیتن
یاہو وغیرہ… اور ان کے یار اور غلام منافقین… کتنے محروم، کتنے بدنصیب… قرآن سے
محروم… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم سے محروم… کعبہ کے انوارات سے محروم…
نماز کی لذت سے محروم… زکوٰۃ کی باد شاہت سے محروم…حج کی عاشقانہ سیاحت سے محروم…
اور جہاد کی عزت و شان سے محروم… کیا ہے ان کے پاس؟ جس پر وہ فخر کر سکیں… جو کچھ
ہے بس! قبر کے دہانے تک ہے… اور قبر قریب ہے… اور پھر خالی ہاتھ… مسلمانو! ایمان
پر شکر ادا کرو… ایمان کی قدر کرو… اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ،
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حُسن مرحبا!۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(ساری
دنیا پریشان صرف ایمان والے مطمئن، مسلمانو! ایمان پر شکر ادا کرو)
2019/ 07/04
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ شرک، کفر، ظلم اور نفاق
سے ہم سب کی حفاظت فرمائے… ظلم بہت خطرناک اور موذی گناہ ہے… اللہ تعالیٰ ظالموں
سے نفرت فرماتے ہیں… اور انہیں سخت پکڑتے ہیں… ہمیشہ یہ دعا مانگنی چاہیے…
اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ أَنْ أَظْلِمَ اَوْ اُظْلَمَ…یااللہ!
ظالم بننے اور مظلوم بننے سے آپ کی پناہ… برادر محترم مولانا عبدالجبار صاحب شہیدؒ
کی… مظلومانہ شہادت پرقلبی رنج ہوا… غالباً یہ خوف پھیلانے کی کوشش ہے… مگر خوفزدہ
ہونے والے افراد اس راستے پر آتے ہی نہیں ہیں… خوف ضرور پھیلے گا… مگر ظالموں کے
دلوں اور گھروں میں… ایمان والے اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے… موت کا وقت
مقرر ہے… موت یقینی ہے… موت محبوب سے ملاقات کا ذریعہ ہے… موت مؤمن کے لیے ہر
راحت کا دروازہ ہے… پھر موت سے کیسا ڈر اور کیسا خوف؟… اللہ تعالیٰ مولانا کی
مغفرت فرمائے… ان کی شہادت قبول فرمائے… ان کے اہل خانہ کو اجر و صبر عطاء فرمائے…
اللہ تعالیٰ تمام اسیرانِ اسلام کو رہائی عطاء فرمائے… مجلس انابت مکمل اخلاص اور
ذوق و شوق سے جاری رکھیں… اور استقامت کو مضبوطی سے تھامے رکھیں… مغرب سے جمعہ شریف،
مقابلۂ حسن مرحبا!۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(اللہ
تعالیٰ مولانا عبدالجبارکی شہادت قبول فرمائے، مجلس انابت کو مضبوطی سے تھامے رکھیں)
2019/ 07/ 11
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !
اللہ تعالیٰ ہی مددگار… کارساز…
حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ… اللہ تعالیٰ ہی سے مغفرت، نصرت اور
استقامت کا سؤال ہے… رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِیْٓ
اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ…
اللہ تعالیٰ ہی کے سپرد سارے معاملات… وَاُفَوِّضُ اَمْرِیْ اِلَی اللّٰہِ اِنَّ
اللّٰہَ بَصِیْرٌ بِالْعِبَادِ… حضرت مولانا صوفی محمد صاحب بھی انتقال فرما
گئے…اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْنَ… اللہ تعالیٰ ان کو مغفرت و
اکرام کا مقام نصیب فرمائے… معلوم نہیں اور کتنے لوگ اس ملک میں… ’’شریعت‘‘ کے
نفاذ کا خواب آنکھوں میں لئے… قبروں میں اتر جائیں گے… لَا تَقْنَطُوْا مِنْ
رَّحْمَۃِ اللّٰہِ…وَلَا تَیْئَسُوْا مِنْ رَّوْحِ اللّٰہِ… الحمد للہ کوئی مایوسی
نہیں… ایک دن یہ خواب ضرور پورا ہوگا… ان شاء اللہ… فیصلہ تو اسی بات پر ہوجاتا ہے
کہ… کون اس دنیا میں کس کے لئے کام کر رہا ہے… خوش نصیب ہیں وہ… جو اللہ تعالیٰ کے
لیے جیتے ہیں… اللہ تعالیٰ کے لیے مرتے ہیں… اللہ تعالیٰ کے دین کا کام کرتے ہیں…
اور اس کی خاطر قربانیاں دیتے ہیں… کیا شک ہے؟ ان کی کامیابی میں… مغرب سے جمعہ شریف،
مقابلۂ حسن مرحبا!۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مولانا
صوفی محمد صاحب انتقال فرماگئے،خوش نصیب ہیں وہ جو دین کا کام کرتے ہیں)
2019/ 07/ 13
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی رحمت… ایمان والوں پر
بارش کی طرح برس رہی ہے… اس رحمت کے بڑے عظیم خزانے حاصل کرنے کے لئے چند باتیں
عرض ہیں۔
(۱) آج سے چاند کی تاریخ
معلوم کرکے یاد کرلیں… ابھی سے حج شریف، عشرہ ذی الحجہ، قربانی… عید الاضحیٰ وغیرہ
کا انتظار شروع کردیں۔
(۲) قربانی زیادہ سے زیادہ…
بہتر سے بہتر کی نیت کرلیں… رقم کا حساب جوڑ لیں… دو رکعت ادا کرکے مقبول قربانی کی
دعاء اور استخارہ کرلیں… قربانی وہ ہوتی ہے جس میں کچھ قربان ہو۔
(۳) قربانی زیادہ کریں…
مگر پھیلا کر… مثلاً چالیس ہزار کی کرنی ہے تو ایک بڑا بکرا لینے کی بجائے… بیس بیس
والے دو لے لیں… بس اسی مثال کو مضبوط پکڑ کر ساری ترتیب بنائیں تاکہ اس عاشقانہ
عمل میں جو فیشن، دکھاوا، لگژری اور ریاکاری گھس رہی ہے اس سے حفاظت رہے۔
(۴) عشرہ ذی الحجہ… جو
کہ دنیا کے افضل ترین ایَّام ہیں… ان کی عبادت، انفاق، روزوں اور حسنات کی ابھی سے
فکر شروع کر دیں… بندہ نے اس سال کے لیے حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے
’’عشرہ ذی الحجہ‘‘ والے معمولات بھی آپ کے لئے تیار کرلیے ہیں۔
(۵) ’’افضل
ایام الدنیا‘‘… کتاب کا مطالعہ شروع کر دیں۔
(۶) حج میں جو حصہ ڈال
سکتے ہوں تو ضرور ڈالیں… خود حج کریں یا حجاج کی خدمت کریں یا ان کے لیے دعاء یا
کچھ بھی۔
(۷) عشرہ ذی الحجہ کے
ہر دن… انفاق فی سبیل اللہ کریں… اگرچہ سو پچاس روپے ہی کیوں نہ ہوں۔
(۸) فرض کے ساتھ نفل
قربانی کی بھی نیت اور فکر کریں اور خزانے لوٹ لیں۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(خزانے
حاصل کرنے کے لئے چند اہم گذارشات)
2019 / 07/ 18
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’امت مسلمہ‘‘ پر رحم
فرمائیں… جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن… درود شریف کی کثرت کا حکم… خود حضرت آقا مدنی
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے… اندازہ لگائیں کہ… کتنا اہم، کتنا مفید اور کتنا
نافع عمل ہوگا… بعض لوگوں نے کچھ عرصہ اہتمام کیا… پھر ڈھیلے پڑگئے… حالانکہ یہ
پوری زندگی کا عمل ہے اور اس میں ہمارے لئے عظیم خیر ہے… مغرب سے جمعہ شریف،
مقابلۂ حسن مرحبا!۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(درود
شریف کی کثرت کا حکم)
02/ 08/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے… اس اُمت پر احسانات میں
سے… ایک عظیم احسان… عشرۂ ذی الحجہ… یعنی ذوالحجہ کے پہلے دس دن… ان دنوں اللہ
تعالیٰ کریم وَ جَوَّادْ کی سخاوت ٹھاٹھیں مارتی ہے… چنانچہ مسلمانوں کے ہر نیک
عمل کی قیمت اتنی بڑھا دی جاتی ہے… جیسے مٹی کو سونے کی قیمت مل جائے یا اس سے بھی
زیادہ… آپ یقین کریں کوئی مبالغہ نہیں… یہ حقیقت ہے اور ’’مَالِکُ الْمُلْک‘‘کی
اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت پر عظیم مہربانی… اس لئے کوشش کریں کہ ان
دنوں عمر بھر کی تلافی ہو جائے… آج بروز جمعہ حجاز مقدس میں یکم ذی الحجہ ہے…
ہمارے ہاں کل بروز ہفتہ یکم قرار پائے گی… چاند رات کے… اور حضرت بابا جی فرید ؒکے
معمولات یاد رہیں… ان دس ایام کو رمضان المبارک کی ترتیب پر لے جائیں تو انشاء
اللہ نامۂ اعمال پر بہار آجائے گی… فرض نمازیں پابندی سے با جماعت ادا کریں… خواتین
اول وقت کا اہتمام کریں… ان دنوں روزانہ مجلس انابت، روزہ… تہجد اور صلاۃ تسبیح کی
پوری کوشش کریں… روز دو رکعت ادا کرکے توفیق مانگیں کہ یا اللہ! افضل ترین ایام میں
زیادہ سے زیادہ مقبول اعمال صالحہ کی ہمت و توفیق عطاء فرمائیے… ان دنوں ہر وقت بس
’’عمل صالح‘‘ کی فکر میں رہیں کہ اس وقت کونسا نیک عمل کر سکتا ہوں… آج جمعہ شریف،
مقابلۂ حسن بھی یاد رہے۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
( عشرۂ
ذی الحجہ اللہ تعالیٰ کا عظیم احسان ہے)
05/ 08/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’اہل کشمیر‘‘ کی نصرت
فرمائیں… انہیں رُعب، قوت اور غلبہ عطاء فرمائیں… انہیں فتح، حفاظت اور آزادی عطاء
فرمائیں… اور انہیں اس موقع پر ایک ساتھ اکٹھے نکلنے کی ہمت اور توفیق عطاء فرمائیں…
کشمیری شہداء اور مجاہدین نے… اپنے طوفانی حملوں سے… منزل کو قریب کر دیا ہے… خوف
کی وجہ سے چیونٹی کے پر نکل آئے اور گیدڑ نے شہر کا رخ کرلیا ہے… مودی سرکار نے
کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے… اپنی ذلت اور شکست کو تسلیم کرلیا ہے… اور اپنے
پاؤں پر کلہاڑی ماردی ہے ’’غزوۂ ہند‘‘… اور جہاد کشمیر کا ایک ’’باب‘‘ پورا ہوا…
الحمدللہ مجاہدین کشمیر کو فتح ملی… اب اگلا باب شروع ہو رہا ہے… شاندار، تابناک
اور فتح یاب… بس! ایک بار ہوا جڑنے کی ضرورت ہے… کشمیریوں کے نکلنے کی ضرورت ہے…
تب دشمن خود امن اور مذاکرات کی بھیک مانگے گا… ارب پتی مشرکوں کا پالتو غنڈہ مودی
یہ سمجھ رہا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی تو ’’امبانی‘‘ … ’’ متل‘‘او ر’’
جندال‘‘ جیسے ہندو سرمایہ دار… پورا کشمیر خرید لیں گے… پھر سیاحت اور حرام کاری
سے دولت کمائیں گے… جب کہ کشمیری مسلمان اپنا وجود کھو بیٹھیں گے… مودی! یہ خواب
ہے… جو کبھی پورا نہیں ہوگا… تھوڑا اپنے مغرب کی طرف دیکھو سرخی نظر آرہی ہے سرخی…
اللہ اکبر… اللہ اکبر۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(جہاد
کشمیر کا ایک باب پورا ہوا، مودی یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا)
07/ 08/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ
وسلم کی اُمت کے… ہر دشمن کو ذلیل و نا کام فرمائیں… آج کچھ اہم باتیں۔
(۱) مودی نے کشمیر پر
اتنا بڑا قدم… اتنا جلدی اچانک… کیسے اٹھا لیا؟… جواب یہ کہ اس کی دو وجوہات ہیں…
پہلی یہ کہ… مودی ایک خطرناک مہلک بیماری میں مبتلا ہو چکا ہے… اس بات کو چھپایا
جا رہا ہے حالانکہ اس کے معالج اسے بتا چکے ہیں کہ… یہ مرض لاعلاج ہے… چنانچہ مرنے
سے پہلے ’’مودی‘‘ خود کو ’’ولبھ بھائی پٹیل‘‘ جیسا ہیرو بنانا چاہتا ہے… ’’ولبھ پٹیل‘‘ہندوستان
کا پہلا وزیر داخلہ تھا اور اس نے ریاست حیدرآباد میں فوج داخل کرکے… اس ریاست کو
انڈیا کا حصہ بنایا تھا… مودی جب سے سیاست میں آیا ہے وہ ’’ولبھ بھائی پٹیل‘‘ کو
اپنا آئیڈیل قرار دیتا ہے… اس نے اربوں روپے کی لاگت سے … ’’ولبھ پٹیل‘‘ کا ایک طویل
و عریض مجسما بھی بنوایا ہے… مگر اب بیماری کی وجہ سے اسے ’’اپنے مجسمہ‘‘کی یاد
ستا رہی ہے… وہ ’’امیت شاہ‘‘ کو اپنی جانشینی کے لئے تیار کر رہا ہے… اور کشمیر میں
فوجیں داخل کرکے ’’ولبھ پٹیل‘‘بننے کی فکر میں ہے… مگر چائے فروش، گائے بردوش
’’مودی‘‘ کو پتہ نہیں کہ اس نے ’’دلدل‘‘ میں پاؤں رکھ دیا ہے… باقی بات کل ان شاء
اللہ… خوشخبری یہ ہے کہ… سشما سوراج، دل کے سوراخ سے آنجہانی ہو چلی ہے۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(کچھ
اہم باتیں)
08/ 08/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ جو کرتے ہیں… اچھا کرتے ہیں…
آج پھر ہر کسی کی زبان پر ’’پلوامہ‘‘ ہے… ایک سچے مؤمن، مخلص مجاہد کی… قیمتی
قربانی… جس نے حالات کا دھارا ہی بدل دیا… لوگ کیوں بھول رہے ہیں کہ کشمیر کی ہر
گلی میں عادل شہید جیسے نوجوان موجود ہیں… آپ نے کبھی ’’سجی‘‘ بنتے دیکھی ہے؟ مرغیوں
نے انگاروں کو گھیرا ہوتا ہے… بظاہر ’’انگارے‘‘مغلوب نظر آتے ہیں… مگر وہ مرغیوں
کو بھون ڈالتے ہیں… آج انڈین آرمی کا کشمیر پر گھیرا اس طرح کا ہے… کشمیر کے اندر
ان کے لیے آگ ہی آگ ہے اور انگارے ہی انگارے… انڈین فوجیوں کی بوڑھی مائیں… مودی
پر لعن طعن کرتی ہیں کہ… ہمارے بیٹوں کو کہاں بھیج دیا… پلوامہ واقعہ کے بعد…
پاکستان کو غلط فہمی اور دباؤ میں ڈال کر… اس سے ایسے کام کرائے گئے کہ ’’مودی‘‘خود
کو شیر سمجھنے لگا… دینی جماعتوں پر کریک ڈاؤن… ابھینندن کی واپسی وغیرہ… چنانچہ
مودی نے جلدازجلد حملہ کرنے کی ٹھانی… وہ اب آزاد کشمیر کی طرف دیکھ رہا ہے… ادہر
افغانستان کے واقعات نے بھی اسے خوفزدہ ہوکر… جلدی حملے پر مجبور کیا… بہرحال میدان
سج چکا ہے… اور فتح اہل ایمان کی ہوگی، ان شاء اللہ… جمعہ شریف اور مقابلۂ حسن یاد
رہے۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
( کشمیر
کی ہر گلی میں عادل شہید جیسے نوجوان موجود ہیں، مودی کے لئے کشمیر میں آگ ہی آگ
ہے)
10/ 08/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا ’’نظام نصرت‘‘ دیکھیں…
وہ لوگ جو کل تک ’’مجاہدین کشمیر‘‘ کو ’’دہشتگرد‘‘ کہہ رہے تھے… آج برملا کہہ رہے
ہیں… کہ ’’مجاہدین‘‘کشمیر برحق ہیں… پاکستان میں ’’جہاد کشمیر‘‘ کی بات کرنے والے
’’عقل مند‘‘ اور سمجھ دار لوگ تھے… ہم نے امریکہ اور ’’فٹف‘‘ کے دباؤ میں… ان پر
ظلم کرکے بڑی غلطی کی ہے… دوسری طرف دشمنوں کا طرز عمل دیکھیں… انڈیا نے مقبوضہ
کشمیر میں نئی فوج اور نئے مظالم داخل کئے تو اسی وقت امریکی نائب وزیرخارجہ کی قیادت
میں… ایک وفد ’’پاکستان‘‘ میں داخل ہوگیا جس نے… جہادی تنظیموں پر مزید کاروائی کا
مطالبہ کردیا… تاکہ پاکستانی حکومت… انڈیا کے مظالم دیکھ کر… مجاہدین کے ساتھ کوئی
نرمی نہ کر بیٹھے… ان حالات میں… ہماری حکومت کو… خالص اسلامی کردار ادا کرنا چاہیے…
انڈیا نے ہر حد پار کر لی ہے… اب اسے منہ توڑ جواب نہ دیا گیا تو وہ… آزاد کشمیر
اور پھر گلگت بلتستان میں بھی گھس جائے گا… مقبوضہ کشمیر کے مسلمان… نصرت اور
تعاون کے انتظار میں ہیں… اور پاکستان کے اہل ایمان… ان کی نصرت کے لئے دل و جان
سے تیار ہیں… پانچ لاکھ فدائی مجاہدین کا لشکر صرف ایک ہفتے میں کھڑا ہوسکتا ہے…
بے جان سفارتی کوششوں میں… وقت اور سرمایہ برباد کرنے کی بجائے… اس پہلو پر غور کیا
جائے۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مجاہدین
کشمیر برحق ہیں)
12/ 08/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ اُمت مسلمہ کو ’’عید‘‘ کی
مقبول عبادت اور خوشیاں عطاء فرمائیں۔
(۱) قربانی ’’اخلاص
کامل‘‘ سے کریں گوشت اور ریاکاری کی طرف توجہ نہ جائے۔
(۲) اہل کشمیر کو اپنی
دعاؤں اور جذبات میں بھرپور شامل رکھیں۔
(۳) قربانی ذبح ہوتے
وقت ویڈیو اور تصویر نہ بنائیں بڑا نازک وقت ہوتا ہے ایک جان ذبح ہورہی… فرشتے
حاضر، قبولیت اور قرب کے لمحات… ایسے وقت فوٹو بازی کا کیا کام؟۔
(۴) مجلس اِنابت کے
معمولات بیشک انفرادی کرلیں مگر ناغہ نہ ہو تو اچھا ہے۔
(۵) ناشکری بالکل نہ
کریں… آپ سب کو عید مبارک۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(قربانی
اخلاص سے کریں، آپ سب کو عید مبارک)
14/ 08/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے1947ء … میں
’’ناپاک انگریز‘‘ برصغیر سے دفع ہوا… مسلمانوں کو ایک الگ ’’ملک‘‘ ملا… نام
پاکستان رکھا گیا… اس ملک کے خلاف پہلے دن سے سازشیں شروع ہوئیں… تاکہ یہ ’’ختم‘‘
ہو جائے اور کہا جاسکے کہ… مسلمان اپنا ملک نہیں چلا سکتے1971ء … میں پاکستان ٹوٹ
گیا… مگر بچ گیا… اللہ تعالیٰ کی رحمت کہ… پڑوس میں ’’افغان جہاد‘‘… سوویت یونین
کے خلاف شروع ہوا… اس جہاد، اس کے اثرات اور اس کی مجبوری میں ملنے والے عالمی
تعاون نے… پاکستان کو مضبوط کیا… بڑی فوج اور ایٹمی ہتھیار دیئے… ملک طاقتور ہوا
تو کشمیر جوکہ پاکستان سے کاٹ دیا گیا تھا… وہاں آزادی کی تحریک شروع ہوئی… اس تحریک
نے 1999ء میں انڈیا کو لرزا دیا… میدان میں شکست دیکھ کر… انڈیا نے سفارت و
مذاکرات کے ڈورے ڈالے… پاکستان ایک جیتی ہوئی جنگ سے پیچھے ہٹا… تحریک کشمیر کمزور
پڑی… مگر شہداء کا خون پکارتا رہا، جلتا رہا… اس سال یعنی 2019ء میں کشمیریوں نے
اپنے اصلی تیور دکھائے تو… عالم کفر دہشت زدہ ہوا… شہداء کے پاک خون نے ایک
اورکروٹ لی… اور انڈیا کو بڑی بے وقوفی پر مجبور کردیا… اب میدان میں کامیابی دوگز
کے فاصلے پر ہے… جبکہ سفارت کاری میں مزید پسپائی کا خطرہ ہے… ویسے آج پھر ’’یوم
آزادی‘‘ ہے… اللہ تعالیٰ کا شکر ہے… الحمدللہ۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
( ملک
پاکستان کے خلاف پہلے دن سے سازشیں شروع ہوئیں)
15/ 08/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’صبا‘‘کے ذریعے ایمان
والوں کی نصرت فرماتے ہیں… ’’صبا‘‘ایک ہوا ہے جو ’’مشرق‘‘کی طرف سے چلتی ہے… کل
’’علی الصبح‘‘ کسی نے کچھ محسوس کیا؟ ایک اور ’’ہوا‘‘ہوتی ہے اس کا نام ہے
’’دبور‘‘ وہ قوموں کو ہلاک کرنے کے لئے چلائی گئی تھی… وہ مغرب کی طرف سے آتی ہے…
اہل ایمان ’’صبا‘‘کی دعاء مانگیں… یہ کہنا کہ ’’ہمارے حالات‘‘ ابھی ’’جہاد‘‘کے
قابل نہیں ہیں… اس لئے ہم نہیں نکلتے… یہ بہت بڑا شیطانی دھوکہ ہے… قدم بڑھائیں تو
راستہ کٹتا ہے… بٹن دبائیں تو بلب جلتا ہے… پھاوڑا چلائیں تو زمین کھدتی ہے… اسی
قانون فطرت کے تحت فرمایا کہ… تم اللہ تعالیٰ کی نصرت کرو گے تو اللہ تعالیٰ تمہاری
نصرت فرمائیں گے… یعنی ’’پہل‘‘تمہیں کرنی ہوگی… پھر سب کچھ اللہ تعالیٰ کر دیں گے…
ہم کہتے ہیں کہ پہلے نصرت آئے پہلے طاقت ملے… پھر نکلیں گے… ایسا تو قیامت تک نہیں
ہوگا… پھر جہاد سے محروم پڑے رہو… غلامی کے جبر سہتے رہو… اہل کشمیر کی جرأت و
مزاحمت کو سلام… انہوں نے آٹھ لاکھ انڈین آرمی کو اپنا قیدی بنا رکھا ہے… کسی کو
اپنے ’’پہرے‘‘ پر مجبور کرنا یہ بھی قیدی بنانا ہی ہوتا ہے… اتنی بڑی فوج کے
باوجود ’’انڈیا‘‘ کو کچھ حاصل نہیں ہو رہا… چار سو انڈین ٹی وی چینل چوبیس گھنٹے
جھوٹ اگل رہے ہیں… مگر معصوم کشمیری بچے باہر نکل کر… دو نعرے لگا کر سارے جھوٹ کو
ناکام بنا دیتے ہیں… وہ کہتے ہیں مودی تیری موت آئی… آگے کیا لکھوں؟… کالعدم آئی،
کالعدم آئی… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
( اہل
کشمیر کی جرأت و مزاحمت کو سلام، یہ کہنا کہ ابھی جہاد کاوقت نہیں شیطانی دھوکہ
ہے)
16/ 08/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’دین اسلام‘‘ کے مخلص
خادموں کو… اپنا فضل، رحمت اور برکت عطاء فرمائے… پہلے ایک نکتہ سمجھ لیں… ہم اگر
دین اسلام کے مجاہدین، علماء اور خدام کے لئے… خوب کھلے دل سے دعا کریں تو… ہم ان
کے کام اور اَجر میں شامل ہوسکتے ہیں… ان کے لیے توفیق، قبولیت، ترقی، حفاظت، رزق،
صحت، کامیابی اور آسانی کی دعاء مانگتے رہا کریں… اب دو قرضوں کی ادائیگی… ہمارے
دو غائبانہ محسن اور بزرگ گزشتہ دنوں انتقال فرماگئے… پہلے فقیہ اسلام حضرت مولانا
ڈاکٹر عبدالواحد صاحب(لاہور) اور اب پیکر صفا حضرت مولانا طلحہ کاندھلوی
صاحب(سہارنپور) دونوں عالی مقام حضرات کے تعارف کے لئے مفصل مضمون بھی ناکافی ہے…
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ… ہمیں ان کا ’’فیض‘‘نصیب ہوا… آپ سب سے ان کے لیے ’’ایصال
ثواب‘‘ کی درخواست ہے… آج جمعہ ہے… اہل کشمیر کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں…
غیروں اور بعض اپنوں کی سازش سے پاکستان نے ’’سلامتی کونسل‘‘ کے منہ میں ہاتھ دے دیا
ہے… خود دو قدم آگے بڑھتے اور پھر ایسا کرتے تو خیر کا امکان تھا… مگر خود ابھی تک
کچھ نہ کرسکے… مودی ان کو بھڑکا بھڑکا کر تھک گیا، اینٹیں مار مار کر اس نے ہر حد
پار کر دی… مگر یہاں سے یہی کہا جاتا رہا کہ… ابھی تم اور آگے بڑھو تاکہ ہمیں غصہ
آئے پھر ہم بھی پتھر اٹھائیں گے… اللہ کارساز ہے… حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ
الْوَکِیْلُ… دعاء کریں کہ اس شر کو اللہ تعالیٰ خیر سے تبدیل فرمادیں۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(دو
محسن بزرگ انتقال فرماگئے، اہل کشمیر کیلئے دعاؤں کا اہتمام کریں)
19/ 08/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو…
’’عشرہ ذی الحجہ‘‘کی حقیقی بہاریں نصیب فرمائیں… ایک مؤمن کی زندگی کے سب سے قیمتی
دن… قیمتی راتیں… آج حجاز میں۲۹
ذی القعدہ ہے جبکہ پاکستان میں ۲۸
تاریخ ہے… قربانی، روزے، نمازیں، حج، صدقات، صلہ رحمی، ذکر و درود… تلاوت و شب بیداری…
ہر عمل کی قیمت اتنی زیادہ کہ… تصور سے بھی باہر… جنہوں نے قربانی کرنی ہے وہ اپنے
ناخن آج ہی کاٹ لیں… اور فطری صفائی کر لیں… یہ سنت و مستحب عمل ہے… قربانی کے
جانوروں کا احترام کریں… ان کے کھانے پینے اور اچھے اکرام کی ترتیب بنائیں… ’’عشرہ
ذی الحجہ‘‘ کے ہر دن ’’انفاق فی سبیل اللہ‘‘اپنی طاقت و استقامت کے مطابق کریں… ان
ایام میں کسی ’’نظریاتی بخیل‘‘کی صحبت میں نہ بیٹھیں…اگر بیٹھنا پڑ جائے تو بعد میں
غسل کریں کیونکہ سخیوں پر بھی بخل کا حملہ ہوتا ہے… تکبیرات کو ورد زبان بنا لیں…اَللہُ
اَکْبَرُ اَللہُ اَکْبَرُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ
اَکْبَرُ اَللہُ اَکْبَرُ
وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ… کشمیر میں شہادتیں اور باڈر پر انڈین گولہ باری جاری ہے… دعا
کریں کہ موذی دشمن ذلیل ہو… اور مجاہدین کشمیر کو مثالی فتوحات ملیں… اہل استطاعت
واجب کے ساتھ ساتھ… نفل قربانی کا اجر بھی حاصل کریں… بندہ آپ سے اس ’’مبارک
عشرہ‘‘ میں… اپنے لئے’’دعا‘‘ کی درخواست کرتا ہے… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن
مرحبا!۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(اللہ
تعالیٰ عشرہ ذی الحجہ کی حقیقی بہاریں نصیب فرمائیں،نفل قربانی کااجر بھی حاصل کریں)
22/ 08/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ،اللہ،اللہ… یا اللہ! رحمت… یا
اللہ! نصرت… مقبوضہ کشمیر میں چھوٹے چھوٹے بچوں پر وحشیانہ تشدد کیا جارہا ہے… اور
پھر ان کی چیخیں لاؤڈ سپیکر پر… ان کی ماؤں اور محلے والوں کو سنائی جاتی ہیں… جیلیں،
قید خانے اور تھانے… آہوں، چیخوں اور سسکیوں سے لرز رہے ہیں… کشمیری اگر خدا
نخواستہ ’’یہودی‘‘ ہوتے تو اسرائیل ان کے تحفظ کے لیے بے دریغ کود پڑتا… کشمیری
اگر خدانخواستہ ’’عیسائی‘‘ ہوتے تو اس وقت فرانس، اٹلی اور امریکہ کے طیارے آگ
برسا رہے ہوتے… مگر کشمیری ’’مسلمان‘‘ہیں… ہاں! الحمدللہ مسلمان ہیں… حضرت محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں… پھر ’’مسلمان‘‘ان کی مدد کے لئے کیوں نہیں اٹھ رہے؟…
قیامت کے دن حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا منہ دکھائیں گے؟ … ٹرمپ کی
ثالثی کوئی فائدہ نہیں دے گی… وہ بندر کی طرح روٹی تقسیم کرے گا… اقوام متحدہ کی
قراردادیں ستر سال سے موجود ہیں… مگر کیا حاصل ہوا؟… ان شاء اللہ کشمیری مسلمان
کھڑے ہوں گے اور پھر راستے کے پتھر بھی ہٹ جائیں گے… یا اللہ! ہم مایوس نہیں ہیں…
ہم ناامید نہیں ہیں… ہماری التجاء ہے کہ ہمیں معاف فرما دیجئے اور مسلمانوں کی
طاقت مسلمانوں کے ہاتھوں میں دے دیجئے… پھر آپ کے بندے آپ کی توفیق سے… وہ منظر
اٹھائیں گے کہ… یا اللہ! آپ راضی ہوجائیں گے… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن
مرحبا! ۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(کشمیر
پر ظلم ہورہا ہے، ٹرمپ بندر کی طرح روٹی تقسیم کرے گا)
31/ 08/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’شہداء کرام‘‘ کے خون
اور قربانی کو ضائع نہیں فرماتے… دشمنوں نے پاکستان کو اندر باہر سے گھیر کر…
’’کشمیر‘‘ پر قبضے کا منصوبہ بنایا… سب کو معلوم ہے کہ ’’کشمیر‘‘ پاکستان کا مسئلہ
ہے… اس مسئلے کو پاکستان نے حل کرنا ہے… دنیا نے نہیں… عالمی برادری نامی جانور نے
نہیں… اس لئے پاکستان کو ایسا مجبور، بیبس، خوفزدہ اور بے ہمت کر دو کہ وہ ’’کشمیر‘‘
پر کچھ بھی نہ کرسکے… بلکہ کشمیریوں کو بھی کچھ نہ کرنے دے… بس صرف فون کالیں…
زبانی احتجاج اور اخباری بیانات… کیا دوسرے ممالک کے حکمرانوں کے پاس موبائل اور ٹی
وی نہیں ہیں؟… کیا ان کے کان اور آنکھیں نہیں ہیں؟… پھر ہم ان کو روز فون کرکے کون
سی ایسی نئی بات بتا رہے ہیں جسے سن کر وہ انڈیا پر چڑھ دوڑیں گے؟… ہم خود ابھی تک
انڈیا کا فضائی راستہ بند نہیں کرسکے… ابھی تک انڈیا کا تجارتی راستہ بند نہیں کر
سکے… پھر غیروں سے کیوں مدد کی توقع کر رہے ہیں؟… حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نہ مجبور
ہے، نہ بیبس… مگر درست اور باہمت فیصلے کی کمی ہے… اس فیصلے میں جس قدر تاخیر کی
جائے گی حالات اسی قدر بھیانک ہوتے جائیں گے… ہمیں یقین ہے کہ اس بڑے شر سے بہت بڑی
خیر نکلے گی، ان شاء اللہ… اس لئے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کرام کے خون کو ضائع نہیں
فرماتے… آج مغرب سے نیا ہجری سال، نیا ہجری مہینہ شروع ہورہا ہے… توجہ رکھیں۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(اللہ
تعالیٰ شہداء کے خون کو ضائع نہیں فرماتے،کشمیر کا مسئلہ پاکستان نے حل کرناہے
عالمی برادری نے نہیں، نیا ہجری سال)
5/ 09/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو…
مغفرت، ثابت قدمی اور اپنی نصرت عطاء فرمائیں… رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا
وَاِسْرَافَنَا فِیْٓ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی
الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ۔
(۱) اس وقت حالات ایسے
نہیں ہیں کہ… کوئی’’فخر‘‘ کیا جا سکے ’’خوشی‘‘ منائی جا سکے جو لوگ افغانستان کے
حالات پر ’’فخر بازی‘‘ کر رہے ہیں وہ غلطی پر ہیں… دعاء اور توجہ الیٰ اللہ کا وقت
ہے ’’طالبان‘‘ کے مذاکراتی وفد کی حفاظت کے لیے بھی دعاء کی ضرورت ہے… عالم کفر
بہت دھوکے باز ہے… بہرحال فتح اسلام اور مسلمانوں کی ہوگی، ان شاء اللہ۔
(۲) اس وقت حالات ایسے
بھی نہیں ہیں کہ ’’مایوسی‘‘ اختیار کی جائے بلکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ خود کو
اللہ تعالیٰ کی نصرت کا مستحق بنایا جائے… اور اللہ تعالیٰ کی نصرت ان کو ملتی ہے
جو دین اورجہاد پر ثابت قدم ہوں… اور ثابت قدم وہ رہتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ کی طرف
سے معافی اور مغفرت مل جائے… اور معافی اور مغفرت ان کو ملتی ہے جو گناہ سے نفرت
کرتے ہیں… اپنے گناہوں اور غلطیوں پر روتے ہیں… معافی مانگتے ہیں… دنیا داری میں
نہیں پھنستے… دین پر عمل کرتے ہیں… تواضع، اِنابت اور عاجزی اختیار کرتے ہیں… ان
سب کے لئے بہترین دعاء … رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِیْٓ
اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ…
مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا ! ۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(اللہ
تعالیٰ مغفرت، ثابت قدمی نصیب فرمائے)
12/ 09/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ اُمت مسلمہ پر رحمت فرمائیں۔
(۱) انڈیا اور مودی کو
اللہ تعالیٰ نے ذلت، شرمندگی اور شکست سے دوچار فرمایا… کھربوں روپے کا نقصان ہوا…
’’وکرم‘‘گرگیا… ’’مودی‘‘ ذلیل ہوا… ہم نے الحمدللہ شکرانے کے نوافل ادا کئے… اہل
کشمیر اور اُمت مسلمہ کو ’’مبارک‘‘ ہو… بہت کچھ چھپایا جا رہا ہے ورنہ ’’نقصان‘‘
بہت بڑا ہوا ہے… مودی اور انڈیا کے بہت سے عزائم جو اس پروگرام کی کامیابی پر
موقوف تھے خاک میں مل گئے ہیں۔
(۲) اللہ تعالیٰ
نے’’طالبان افغانستان‘‘ کو بڑے دھوکے اور نقصان سے بچا لیا… اور اُمت مسلمہ ایک
اور ’’کیمپ ڈیوڈ‘‘سے بچ گئی… ٹرمپ اور امریکی اہلکار ’’طالبان‘‘کی استقامت اور
ذہانت پر حیران و پریشان ہے… ان کا واسطہ اب تک ان مسلم حکمرانوں سے رہا ہے جو
ڈرتے ہیں، دبتے ہیں اور جلد بک جاتے ہیں… قیمتی کپڑوں میں سستے لوگ، بارُعب لباس میں
بزدل لوگ… مگر ’’طالبان‘‘ ماشاء اللہ… سستے کپڑوں میں قیمتی لوگ… وہ ٹرمپ کے جال میں
نہ آئے تو ٹرمپ بوکھلا گیا اور اپنی عزت بچانے کے لیے اس نے مذاکرات کی منسوخی کا
اعلان کر دیا… مگر عزت تو پہلے ہی لٹ چکی ہے اب کیا بچے گی… پہلے عرض کر دیا تھا
کہ بڑا محاذ تیار ہو رہا ہے… اور فتح اہل ایمان کی ہے… جہاد کشمیر عروج پر ہے خبریں
بند ہیں اس لیے مایوسی پھیل رہی ہے… مسلمانو! مایوسی کبیرہ گناہ ہے… مغرب سے جمعہ
شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(اللہ
تعالیٰ نے مودی اور ٹرمپ کودنیا کے سامنے ذلیل اور شرمندہ فرمایا)
2019/9/ 19
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ سب پر سلامتی
ہو… اے اہل اسلام! اللہ تعالیٰ کا اسم مبارک ہے ’’السلام‘‘… سلام اور سلامتی بڑی
نعمت ہے… پکارا کریں… یاسلام، یاسلام، یاسلام… اور دعاء مانگا کریں… اَللّٰھُمَّ یَا
سَلاَمُ سَلِّمْ… اور حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجا کریں…
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہٗ… گھر میں
داخل ہوکر خوب محبت سے سلام کیا کریں… کافی دیر بعد آئیں تو تین بار سلام کیا کریں…
آپ کا گھر سلامتی سے بھر جائے گا… ان شاء اللہ… اے کشمیر کے اہل اسلام! آپ پر سلام…
آج ایک کشمیری کے آنسوؤں نے دل لرزا دیا… اے آسام اور برما کے اہل اسلام! آپ پر
سلام… اے اسیران اسلام! آپ پر سلام… جس مسلمان تک میرا یہ پیغام پہنچے وہ سلام سے
اپنا رشتہ اور مضبوط اور تازہ کرلے… صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے دو افراد
ساتھ چل رہے ہوتے تھے… دونوں کے درمیان درخت آجاتا وہ اس سے گزر کر پھر اکٹھے ہوتے
تو ایک دوسرے کو سلام کرتے… در اصل وہ ’’اللہ السلام‘‘سے جڑے ہوئے تھے اور
’’سلام‘‘کی قیمت کو سمجھتے تھے اللہ تعالیٰ ہمارا دل بھی کھول دیں… اور ہم پر
سلامتی برسا دیں… السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ
حسن مرحبا!۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(سلام
اور سلامتی بڑی نعمت ہے)
2019/9/ 29
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے ذکر میں عجیب مزہ ہے…
اللہ، اللہ، اللہ… عجیب شان ہے… اللہ، اللہ، اللہ… اگر ایمان والے صرف ایک منٹ کے
لئے… کفار اور ذکر اللہ سے محروم افراد کے دل کی اصل حالت دیکھ لیں تو… شکر کرتے
کرتے جان دے دیں کہ… اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنا نام لینے کی اجازت اور توفیق دے کر
ہم پر… کتنا عظیم احسان فرمایا ہے… اللہ، اللہ، اللہ… مگر ہم مسلمان ان کافروں اور
غافلوں کی دنیاوی شان و شوکت اور ٹیپ ٹاپ دیکھتے ہیں… جسے دیکھنے سے ہمیں… قرآن مجید
میں منع فرمایا گیا ہے… مسلمانو! شکر ادا کرو شکر… اللہ، اللہ، اللہ… دنیا کی ہر آبادی
نے… بس! چند روز بعد قبرستان بن جانا ہے… ذکراللہ بڑی عظیم دولت ہے… یہ نہ دل کو
مرنے دیتی ہے اور نہ انسان کو… بس! آپ ایک بات مان لیں… زندگی، زندگی بن جائے گی…
تہجد کی نماز کا کبھی ناغہ نہ کریں… رات کے آخری تہائی حصے میں… ہمارے عظیم محبوب
رب تعالیٰ… خاص نزول فرماتے ہیں… خاص اعلان فرماتے ہیں… خاص نظر فرماتے ہیں… خاص
تجلی فرماتے ہیں… اس وقت جاگا کریں، مانگا کریں، سجدے لٹایا کریں، آنسو بہایا کریں…
راز دل سنایا کریں… غم بھلایا کریں… بیماری اور نحوست بھگایا کریں… جائے نماز
آنکھوں کے پانی سے بھگویا کریں… سب کچھ مل جائے گا سب کچھ… اللہ، اللہ، اللہ۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(اللہ
تعالیٰ کے ذکر میں عجیب مٹھاس اور لذت ہے، تہجد کی نماز کبھی ناغہ نہ کریں)
2019/9/ 30
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی پناہ… اور حفاظت کا
سوال ہے… ہر برے دن سے… ہر بری رات سے… ہر برے لمحے سے… ہر برے ساتھی سے… اور ہر
برے پڑوسی سے اقامت کی جگہ میں… ابھی مغرب سے نیا قمری ہجری اسلامی مہینہ… صفر
1441 ھ … شروع ہے… چاند رات کے اعمال و معمولات کی یاد دہانی ہے۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(نیا
اسلامی مہینہ، صفرکے معمولات کی یاد دہانی)
09/ 10/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’موت‘‘ کے وقت کی پیاس
سے بچائیں… روایت ہے کہ… موت کے وقت ہر جان پیاسی نکلتی ہے سوائے’’ذاکرین‘‘ کے… یعنی
ذکر کرنے والوں کی جان سیراب ہوگی… جس طرح ذکر کی لذت، مٹھاس زندگی میں محسوس ہوتی
ہے کہ… بعض اوقات منہ میں پانی آجاتا ہے… سوچیں کہ… موت کا لمحہ کیسا ہوگا… اس وقت
اگر پیاس لگ گئی تو سات دریا پینے سے بھی نہیں بجھے گی… اس لیے ابھی سے سامان کرلینا
چاہیے… موت کا لمحہ تو ضرور آنا ہے… کوئی اور لمحہ آئے یا نہ آئے… ذکر میں سب سے
پہلے نماز ہے… ڈاک اور رابطے میں اکثر افراد لکھتے ہیں… فجرکی نماز میں سستی ہے…
باجماعت نماز میں سستی ہے… بھائیو! اور بہنو! آج سے اس سستی کے خلاف سخت محنت شروع
کر دیں…روز دو رکعت ادا کرکے دعاء کہ یا اللہ! مجھے نماز قائم کرنے والا بنا… جوانی
گزر گئی اور نماز پکی اور اچھی نہ ہوئی تو یوں سمجھیں کہ… زندگی بے کار ہوگئی… کیوں
کہ بڑھاپے میں پھر نماز کا پکا اور اچھا ہونا بہت مشکل ہے… نماز نہیں تو اسلام نہیں…
نماز بری تو سب کچھ برا… نماز اچھی تو سب کچھ اچھا… نماز میں اپنے دل کی حفاظت کرنی
ہے کہ… وہ ادہر ادہر نہ بھٹکے… بس! اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ رہے…کبھی فجر میں سستی
ہوجائے تو بہت بڑا صدقہ دیں اور سارا دن آنسو بہائیں۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(فجرکی
نمازمیںسستی نہ کریں،اللہ موت کے وقت کی پیاس سے بچائیں)
10/ 10/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ… مسلمانان کشمیر کی نصرت
فرمائیں… انہیں ظالم دشمن اور بزدل دوستوں کے شر سے بچائیں… اللہ تعالیٰ سے بہت
اُمید ہے کہ… ہند کی آزادی کا سورج، ان شاء اللہ کشمیر سے طلوع ہوگا۔
(۱) ’’صفر
المظفر‘‘ کا مہینہ چل رہا ہے… بعض حضرات اس مہینے کو نحوست والا سمجھتے ہیں… اسی
طرح بعض لوگ کسی بھی چیز میں نحوست کے وہم میں مبتلا ہو جاتے ہیں… ان کے لئے یہ
مسنون دعاء حاضر ہے… جب بھی کسی چیز کی نحوست کا وہم ہو… یہ دعاء پڑھ لیں…
اَللّٰہُمَّ لَا یَاْتِیْ بِالْحَسَنَاتِ اِلَّا اَنْتَ وَلَا یَذْہَبُ بِالسِّیِّئَاتِ
اِلَّا اَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔
(۲) قرضے سے خلاصی…
فقر سے حفاظت اور جہاد فی سبیل اللہ کی قوت اور توفیق پانے کے لیے… حضور اقدس صلی
اللہ علیہ وسلم کی اس مبارک دعاء سے فیض اٹھائیں… اَللّٰہُمَّ فَالِقُ
الْاِصْبَاحِ وَجَاعِلُ الْلَیْلِ سَکَنًا وَّالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ حُسْبَاناً،
اِقْضِ عَنِّی الدَّیْنَ وَأَغْنِنِیْ مِنَ الْفَقْرِ وَقَوِّنِیْ عَلَی
الْجِہَادِ فِی سَبِیْلِکَ۔ (الدیلمی عن ابی سعید)
(۳) جو دعاء بھی پڑھا
کریں اس کا ترجمہ معنٰی اور مفہوم ضرور سیکھا کریں اور الفاظ بھی درست کرلیں۔
(۴) جن مسلمانوں کو
پھوڑے یا ناسور وغیرہ کا مرض ہو وہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے شربت کا صدقہ کیا کریں…
یعنی غریبوں کو اور قرآن مجید پڑھنے والے بچوں کو شربت پلایا کریں فورًا ٹھیک
ہوجائیں گے، ان شاء اللہ… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(قرض،
فقر سے حفاظت کی دعا،پھوڑا ناسورکا علاج)
12/ 10/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے ان ’’بندوں‘‘ اور
’’بندیوں‘‘ کے نام… جو مصیبتوں، بیماریوں یا گناہوں میں بری طرح پھنس کر… اللہ
تعالیٰ سے دور ہو چکے ہیں… نیک اعمال سے تھک چکے ہیں… خود کو پکا بدنصیب سمجھ چکے
ہیں… اے اللہ کے بندو! اللہ تعالیٰ کی طرف واپس لوٹ آؤ… اللہ تعالیٰ کی رحمت آپ
کو ڈھانپ لے گی… اللہ تعالیٰ کی مغفرت آپ کو پاک کردے گی… اللہ تعالیٰ کی محبت آپ
کو تھام لے گی… اللہ تعالیٰ بہت عظیم ہیں… جبکہ ہمارے گناہ اور ہماری پریشانیاں
اللہ تعالیٰ کی عظمت کے سامنے کچھ بھی نہیں ہیں… بس واپس آجاؤ… وہ دیکھو اللہ تعالیٰ
کے گھر مسجد کادروازہ ہمارا انتظارکررہاہے… واپس آجاؤ… قرآن مجید پکار رہاہے کہ…
اللہ تعالیٰ سارے گناہ معاف فرمادے گا…مایوس ہونا کافروں کا کام ہے مسلمانوں کا نہیں…
عبادات اور معمولات چھوٹ گئے تھے تو کوئی بات نہیں… دوبارہ شروع کر دو… ایک مسلمان
کیلئے جائز نہیں کہ وہ موت سے پہلے نیکی اور توبہ سے تھک کر بیٹھ جائے… اللہ تعالیٰ
روزانہ تین سو ساٹھ بار اپنی مخلوق پر نظر فرماتے ہیں… ارے پیارے مسلمانو! واپس
آجاؤ کیا معلوم آج ہی رحمت کی نظر نصیب ہو جائے… ایک اچھا سا غسل کرو… پاک لباس
پہنو… اور دوڑتے ہوئے پیش ہوجاؤ کہ… میرے اللہ، میرے مالک میں واپس آگیا ہوں… معافی
مانگنے… رحمت پانے… آپ کی محبت حاصل کرنے… یااللہ،یااللہ، یا اللہ! ۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(جوخودکوبدنصیب
سمجھتے ہیں ان کے علاج کا طریقہ، واپس آجاؤ)
16/ 10/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے ہمیں’’قرآن مجید‘‘ میں…
بڑی عالیشان دعائیں سکھائی ہیں… ان دعاؤں میں کامیابی، خوشی اور سعادت کے بڑے بڑے
خزانے چھپے ہوئے ہیں… اللہ تعالیٰ جب کسی کو کچھ عطاء فرمانے کا ارادہ فرماتے ہیں
تو اسے… اس چیز کی دعاء کی توفیق عطاء فرما دیتے ہیں… پھر دعاء بھی اگر قرآن مجید
کے الفاظ میں ہو تو اس کی تأثیر کس قدر ہوگی؟… اندازہ لگانا مشکل ہے… قرآن مجید کی
ایک دعاء جس سے اکثر افراد غافل ہیں… بہت عجیب، پرکیف… اور قسمت بدلنے والی دعاء ہیں…
یہ دعاء ویسے تو ہر عمر میں مفید ہے لیکن جب کسی کی عمر چالیس سال جائے تو… اس کے
لئے یہ دعاء بہت عظیم خزانہ ہے… یہ دعا سورۃ الاحقاف(پارہ نمبر26) میں ہے… اور
اللہ تعالیٰ نے بطور خبر اس کا امر فرمایا ہے… یہ دعاء پچھلی عمر کو پاک اور اگلی
عمر کو نعمتوں سے بھر دیتی ہے… دعاء یہ …رَبِّ اَوْزِعْنِیْٓ اَنْ اَشْکُرَ
نِعْمَتَکَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ
صَالِحًا تَرْضٰہُ وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ
وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ… قبولیت کے کسی بھی وقت مانگا کریں… خصوصًا ’’التحیات‘‘
کے اخیر میں… بہت فائدہ ہوگا، ان شاء اللہ… مجاہدین اور مظلومین مسلمانوں کو اپنی
دعاء میں یاد رکھیں۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(رب
اوزعنی والی دعاء)
17/ 10/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم پر شکر گزاری کے
دروازے کھول دیں… اللہ تعالیٰ ہمارے والدین پر بھی رحمت فرمائیں اور ہمیں ان کا
’’نیک عمل‘‘ بنائیں… اللہ تعالیٰ ہماری اولاد کو… ہمارے لئے کام کا بنا دیں… ان کی
اصلاح فرما دیں… اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی طرف رجوع اور توبہ کرنے والا بنا دیں… اللہ
تعالیٰ ہمیں اپنی رضا والے اعمال کی زیادہ سے زیادہ توفیق عطاء فرمائیں… اور اللہ
تعالیٰ ہمیں اپنا فرمانبردار بنائیں… یہ ہے اس دعاء کا مفہوم جو کل کے مکتوب میں
آئی تھی…رَبِّ اَوْزِعْنِیْٓ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ
وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰہُ وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ
اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔ (سورۃ الاحقاف،آیت :15)
ترجمہ: حضرت شیخ الہندؒ اے میرے رب!…
میری قسمت میں کر کہ شکر کروں تیرے احسان کا جو تو نے مجھ پر کیا اور میرے ماں باپ
پر اور یہ کہ کروں نیک کام جس سے تو راضی ہو اور مجھ کو دے نیک اولاد میری… میں نے
توبہ کی تیری طرف اور میں ہوں حکم بردار (یعنی حکم ماننے والا فرمانبردار)اس دعاء
کی مزید تفصیل اگلے مکتوب میں، ان شاء اللہ… آج جمعرات کا دن اور صفرکی(17 ) تاریخ
ہے… حجامہ کی یاد دہانی ہے… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا! مجاہدین اور
مظلوم مسلمانوں کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(رب
اوزعنی والی دعا ومفہوم)
18/ 10/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہی جانتے ہیں کہ… کون خوش
قسمت ہے اور کون بدنصیب؟…کون ’’شقی‘‘ ہے اور کون سعید؟…کون جنتی ہے اور کون جہنمی؟…
کل کے مکتوب میں جو ’’دعاء ‘‘ عرض کی تھی… اللہ تعالیٰ نے اسے خوش نصیبی اور سعادت
کی علامت قراردیا ہے… ملاحظہ کیجئے سورۃ الاحقاف کی آیت : 15اور16 کا ترجمہ… ارشاد
فرمایا: اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ نیکی کرنے کی تاکید کی کہ اسے اس
کی ماں نے تکلیف سے اٹھائے رکھا اور اسے تکلیف سے جنّا اور اس کا حمل اور دودھ
چھڑانا تیس مہینے میں ہوتا ہے… یہاںتک کہ جب وہ خوب جوان ہو جاتا ہے اور چالیس سال
کی عمر کو پہنچ جاتا ہے تو کہتا ہے… رَبِّ اَوْ زِعْنِیْٓ اَنْ اَشْکُرَ
نِعْمَتَکَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ
صَالِحًا تَرْضٰہُ وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ
وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ…اے میرے رب! مجھے توفیق دے کہ تو نے جو احسان مجھ
پر اور میرے ماں باپ پر کئے ہیں ان کا شکر ادا کروں اور میں ایسے اعمال کروں جن سے
تو راضی ہو اور میرے لئے میری اولاد میں اصلاح (اور تقویٰ) دے میں تیری طرف رجوع
(توبہ)کرتا ہوں اور میں فرمانبرداروں میں ہوں… یہی لوگ ہیں جن کے نیک اعمال ہم
قبول کریں گے اور ان کے گناہوں سے درگزر فرمائیں گے اور یہی اہل جنت میں ہوں گے… یہ
سچا وعدہ ہے جو ان سے کیا گیا تھا… (سورۃالاحقاف۔آیت:15 ، 16)
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(شقی
اور سعید کون ہے؟، رب اوزعنی والی دعا)
19/ 10/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے… تمام ’’انبیاء علیہم
السلام‘‘ کو چالیس سال کی عمر میں نبوت عطاء فرمائی… عمومی قانون (ایک دو کو چھوڑ
کر) یہی ہے… معلوم ہوا کہ ’’چالیس سال‘‘ کا ہو جانا ایک اہم بات ہے… کیونکہ اسی
عمر میں انسان کی عقل اور قوت کامل ہوتی ہے…’’رَبِّ اَوْ زِعْنِیْٓ‘‘ والی دعاء پر
بات چل رہی تھی… علامہ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ اس آیت مبارکہ کی تفسیر میں لکھتے
ہیں: فیہ ارشاد لمن بلغ اربعین سنۃ ان یجدد التوبہ والانابۃ الی اللہ عزوجل ویعزم
علیھا… یعنی اس آیت میں ہدایت فرمائی گئی ہے کہ جو مسلمان چالیس سال کا ہوجائے تو
وہ اپنی توبہ کی اور انابت الیٰ اللہ کی تجدید کرے اور اس پر مضبوطی اختیار کرے…
معلوم ہوا کہ… چالیس سال کی عمر پوری ہونے پر… انسان اپنے اندر بہت خیر اور مضبوطی
حاصل کرسکتا ہے… اپنی برائیوں سے جان چھڑا سکتا ہے… اور مستقل ایمان اور کامیابی
کے راستے پر آسکتا ہے… یہ ’’دعاء ‘‘ بہت عظیم تحفہ ہے… ’’رَبِّ اَوْزِعْنِیْٓ‘‘ …
’’اَوْزِعْنِیْٓ‘‘کے معنٰی یا اللہ! مجھ پر الہام فرما دیجئے… مجھے قلبی شوق عطاء
فرما دیجئے کہ… میں آپ کا شکر ادا کروں اور ایسے اعمال کروں جن سے آپ راضی ہوں…
الہام، شوق، توفیق اور ذوق اگر شکر کا مل جائے، مقبول اعمال کا مل جائے…تو پھر اور
کیا چاہیے؟… اس دعاء کو حاصل کیجئے… اس دعاء کو سمجھئے۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(رب
اوزعنی والی دعاء)
21/ 10/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں ’’دعاء ‘‘ کا ذوق نصیب
فرمائیں… ’’دعاء ‘‘ اللہ تعالیٰ سے ’’رابطے‘‘ کا نام ہے…’’دعاء ‘‘ اللہ تعالیٰ سے
’’جڑنے‘‘ کا نام ہے…انسان کی’’عمر‘‘ کے ساتھ جب بھی’’صفر‘‘ یعنی ’’زیرو‘‘ لگتا ہے
تو یہ ایک نئے دور کا آغاز ہوتا ہے10 سال کے ہوئے تو ذمہ داریاں شروع…20 سال کے ہوئے استقلال کا زمانہ شروع…30 سال کے
ہوئے تو حقائق کو سمجھنے کا زمانہ شروع…50 سال کے ہوئے پچھلے نقصان کی تلافی اور
آگے کی تیز تیز تیاری کا زمانہ شروع…یہ ایک تفصیلی موضوع ہے… اس میں سب سے اہم
صفر40 سال والا ہے… یہ تکمیل، ترقی اور یکسوئی
کی منزل ہے اور اسی چالیسویں منزل پر جو دعاء سکھائی گئی ہے وہ ہے… رَبِّ
اَوْزِعْنِیْٓ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی
وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰہُ وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ
اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔
(۱) ہجری تاریخ کے
اعتبار سے جب عمر چالیس سال ہو جائے تو اس دعاء کی کثرت شروع کر دینی چاہیے مرتے
دم تک۔
(۲)چالیس سال کی عمر
میں انسان والدین سے غافل ہوکر… اپنی اولاد میں مشغول ہوجاتا ہے تو سمجھایا گیا
کہ… نہیں اس عمر میں بھی… والدین کے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ مضبوط رکھنا چاہئے…
اس اہم دعاء کے بارے میں باقی نکتے اگلے مکتوب میں، ان شاء اللہ۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(رب
اوزعنی والی دعاء)
24/ 10/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ تمام بیمار مسلمانوں کو
’’شفاء ‘‘عطاء فرمائیں… حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اِنَّ
اَفْضَلَ مَا تَدَاوَیْتُمْ بِہِ الْحِجَامَۃُ(صحیح مسلم) یعنی ’’حجامہ‘‘ سب سے
افضل علاج ہے… اس حدیث شریف کو یاد کرلیں… مختصر چھ الفاظ ہیں… حدیث شریف یاد کرنے
سے… دل میں نور آتا ہے اور دماغ کے امراض ختم ہوتے ہیں… کوشش کریں کہ کم از کم چالیس
احادیث مبارکہ زبانی یاد ہوں… پھر اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ مبارک
دہراتے رہا کریں، لوگوں کو سناتے رہا کریں… (اِنَّ)بے شک، یقینًا (اَفْضَلَ)سب سے
بہتر(مَا تَدَاوَیْتُمْ بِہِ) جس کے ذریعے تم دواء کرتے ہو، علاج کرتے
ہو…(اَلْحِجَامَۃُ)وہ حجامہ ہے… دیکھا آپ نے تمام الفاظ اردو میں استعمال ہوتے ہیں…
جیل میں بندہ اسی طرح قرآن مجید کا ترجمہ پڑھاتا تھا تو… عربی سے ناواقف ساتھی حیران
ہوتے، خوش ہوتے اور فورًا ترجمہ یاد کر لیتے تھے… برادرم حافظ کمانڈرسجاد خان شہید
رحمۃ اللہ علیہ نے تو پورے قرآن مجید کا ترجمہ یاد کرلیا تھا… اللہ تعالیٰ ان کی
قربانی قبول فرمائیں… کشمیر کو آزادی عطاء فرمائیں… روزانہ کشمیر کے مسلمانوں کے
لئے دعاء کیا کریں… اور وہاں جہاد کے لئے اپنے دل کو آمادہ کیا کریں… حجامہ کو
حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے افضل علاج فرمایا: تو پھر اس کی افادیت میں کیا
شبہ؟… یہ حدیث یاد کرلیں… ممکن ہے اسی حدیث شریف کے نام کی ایک کتاب چند دن بعد آپ
کے ہاتھ میں ہوگی، ان شاء اللہ… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا! ۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(حجامہ
سب سے افضل علاج ہے)
25/ 10/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب پر… اپنی نظر رحمت
فرمائیں۔
(۱) اگر نماز، ذکر
معمولات میں سستی کوتاہی ہو رہی ہو تو ہر نماز کے بعد یہ دعاء خوب توجہ سے مانگیں…
اَللّٰہُمَّ أَعِنِّی عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ… یااللہ! میری
مدد فرمائیں کہ میں آپ کا ذکر، آپ کا شکر اور آپ کی بہترین عبادت کر سکوں… جو اس
دعاء کا اہتمام کرے گا اعمال اور وقت میں عجیب برکت دیکھے گا، ان شاء اللہ…کم از
کم سات بار مانگیں۔
(۲) جو بیماریوں، پریشانیوں،
مایوسیوں میں پھنس چکے ہوں وہ ’’تہجد‘‘ کا اہتمام کریں اور’’تہجد‘‘ کی نماز میں
کثرت سے استغفار کریں…اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ
اِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ… ستر بار… اس وقت رحمت جوش
میں ہوتی ہے… اور خود پکار پکار کر بلا رہی ہوتی ہے… تعجب ہے کہ… جنہوں نے قبر میں
صدیاں سونا ہے… چند منٹ کی نیند کی خاطر اپنے رب کو جواب نہیں دیتے… اور وہ پوچھ
رہے ہوتے ہیں… میرے بندے معافی چاہیے؟ میرے بندے رزق چاہیے؟… میرے بندے پریشانیوں،
مصیبتوں سے چھٹکارا چاہیے؟… اس وقت تو بلک بلک کر کہنا چاہیے…جی میرے رب!… مجھے یہ
سب کچھ چاہیے… آپ کی محبت چاہیے۔
(۳) جن کے والدین
گزرگئے… اور انہوں نے والدین کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا… وہ اس دعاء کو لازم پکڑیں…
رَبِّ اَوْزِعْنِیْٓ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ
وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰہُ وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ
اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(تہجدکی
نماز، رب اوزعنی والی دعاء کااہتمام کریں)
26/ 10/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر’’شکر‘‘ ادا
کرنا لازمی ہے… اور ’’ناشکری‘‘حرام ہے، گناہ ہے… ممکن ہے کسی کے ’’والدین‘‘ اس دنیا
سے جا چکے ہوں اور انہوں نے ’’شکرگزاری‘‘ میں کچھ کمی، کوتاہی کی ہو… چالیس سال کی
عمر والی جو دعاء قرآن مجید میں سکھائی گئی ہے… رَبِّ اَوْ زِعْنِیْٓ اَنْ
اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ
اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰہُ وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ اِنِّیْ تُبْتُ
اِلَیْکَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ…اس میں یہ بھی مانگا گیا ہے کہ … میں ان
نعمتوں کا شکر ادا کروں جو میرے والدین پر ہوئی ہیں… یوں والدین کی طرف سے شکر کی
سعادت ملے گی اور اولاد کے اعمال میں والدین کا پورا حصہ ہوتا ہے… تو اگر والدین
نے ’’شکر‘‘میں کوتاہی کی تھی تو اب اولاد کے ان کی طرف سے شکر کی وجہ سے اس کی
تلافی ہوجائے گی… اسی لئے اہل علم نے لکھا ہے کہ… یہ دعاء والدین کے ساتھ حسن سلوک
کا اعلیٰ درجہ حاصل کراتی ہے… پھر اس دعاء
میں… مقبول اعمال کی توفیق مانگی گئی ہے… جب کوئی مسلمان مقبول اعمال کرتا ہے تو
اس کا فائدہ اور اَجر اس کے مسلمان والدین کو بھی ملتا ہے… کیوں کہ اولاد کی عمر
والدین کی عمر کا حصہ ہوتی ہے… مثلاً کسی کی عمر ساٹھ سال رہی… پھر اس کے بیٹے کی
عمر ستر سال ہوئی تو… اس آدمی کی کل عمر ایک سو تیس سال ہوگئی… اللہ تعالیٰ میرے
اور آپ سب کے حق میں یہ دعاء قبول فرمائیں… رَبِّ اَوْ زِعْنِیْٓ اَنْ اَشْکُرَ
نِعْمَتَکَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ
صَالِحًا تَرْضٰہُ وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ
وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(رب
اوزعنی والی دعا)
27/ 10/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی ظاہری اور خفیہ نعمتیں…
انسان پر ہروقت برستی رہتی ہیں… پھر جو ’’شکر‘‘ ادا کرتا ہے… اور ان نعمتوں کو
محسوس کرتا ہے… اس سے اللہ تعالیٰ راضی اور خوش ہوتے ہیں… اور اس پر اپنی نعمتیں
بڑھاتے چلے جاتے ہیں… جوں جوں عمر بڑھتی چلی جاتی ہے… شکرگزاروں پر… اللہ تعالیٰ کی
نعمتیں زیادہ ہوتی جاتی ہیں … لیکن جو’’ناشکری‘‘ کرتے ہیں… ان سے نعمتیں چھین لی
جاتی ہیں… اور جوں جوں ان کی عمر بڑھتی جاتی ہے… ان پر نعمتوں کی کمی ہوتی چلی جاتی
ہے… اس لئے بڑے بڑے مالدار لوگ بھی… خودکشی کا سوچنے لگتے ہیں… اور ہسپتالوں میں
ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے… شیطان کی کوشش ہوتی ہے کہ… وہ انسان کو
ہروقت ناشکری میں مبتلا رکھے… چنانچہ وہ اس کی توجہ پریشانیوں اور مصیبتوں کی طرف
گھماتارہتا ہے… اور اسے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کودیکھنے اورمحسوس نہیں کرنے دیتا…
حالانکہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتیں اس وقت بھی… اس پر برس رہی ہوتی ہیں… جب وہ
’’ناشکری‘‘ کے آنسو بہارہاہوتا ہے… اس لئے ضروری ہے کہ… ہم اللہ تعالیٰ سے ’’شکر‘‘
کی توفیق مانگیں… صرف’’ توفیق‘‘ ہی نہیں بلکہ ’’الہام‘‘ مانگیں… کہ ہمارا دل روشن
ہوجائے اور وہ اللہ تعالیٰ کی ظاہری و باطنی نعمتوں کو دیکھے، محسوس کرے اور ان کے
احسان کے نیچے دب کر شکر ادا کرے… اس لئے اس دعاء کو سیکھئے، سمجھئے اور اپنائیے…رَبِّ
اَوْ زِعْنِیْٓ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی
وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰہُ وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ
اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(رب
اوزعنی والی دعا)
27/ 10/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ مسلمانان کشمیر کی نصرت
فرمائیں… وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا اَنْتَ مَوْلٰنَا
فَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ…اللہ تعالیٰ مجاہدین کشمیر کی خطائیں
معاف فرمائیں… قربانیاں قبول فرمائیں… اور ان کے ہاتھ پوری طرح کھول دیں…رَبَّنَا
اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِیْٓ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا
وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ… اللہ تعالیٰ تمام دشمنان اسلام کے شر
کو ان کی گردنوں پر واپس لوٹادیں… ان کے غُرور کو توڑ دیں… اَللّٰہُمَّ اِنَّا
نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِہِمْ وَنَعَوْذُ بِکَ مِنْ شُرُوْرِہِمْ… اللہ تعالیٰ کفر
وشرک، یہود و صلیب کے لشکروں کو مسلمانوں کے ہاتھوں شکست سے دوچار فرمائیں… ان پر
سرخ آندھیاں مسلط فرمائیں…اَللّٰہُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ سَرِیْعِ الْحِسَابِ
ہَازِمِ الْاَحْزَابِ اِہْزِمْہُمْ وَزَلْزِلْہُمْ وَانْصُرْنَا عَلَیْہِمْ… وہ
لوگ جو صرف کشمیر کے دن منا رہے ہیں، مظلومیت بھری تقریریں کر رہے ہیں… مگر اہل
کشمیر کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھا رہے اور نہ کسی کو اٹھانے دے رہے ہیں… اللہ
تعالیٰ ان کے شر کو روک دیں… اَللّٰہُمَّ اکْفِنَا ہُمْ بِمَا شِئْتَ… پاکستان پر
مسلط وہ افراد جنہوں نے… ’’جہاد‘‘ کشمیر کو ’’دہشت گردی‘‘ قرار دینے میں انڈیا کی
مدد کی… جنہوں نے جہاد کشمیر کو جرم بنا کر مجاہدین کو ستایا، ان کے راستے بند
کئے… ان کو جیلوں کی تنہائی میں تڑپایا… اللہ تعالیٰ ان سے ’’اختیار‘‘ اور طاقت چھین
لیں…حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ…وَاُفَوِّضُ اَمْرِیْٓ اِلَی اللّٰہ
اِنّ اللّٰہَ بَصِیْرٌم بِالْعِبَادِ…آمین یا ارحم الراحمین۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(اللہ
تعالیٰ کشمیری مسلمانوں کی نصرت فرمائیں، دشمنوں پر سرخ آندھیاں مسلط فرمائیں)
28/10/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ اکبر…(رَبِّ اَوْ زِعْنِیْ)آج اس
دعاء کا مفہوم سمجھتے ہیں(رَبِّ) اے میرے رب! (اَوْ زِعْنِیْ) مجھے الہام فرما دیجئے
توفیق عطاء فرما دیجئے مسلسل اس میں لگا دیجئے یہ تینوں معنٰی’’اَوْزِعْنِیْ‘‘ کے
لفظ میں موجود ہیں (اَنْ اَشْکُرَ) کہ میں شکر ادا کرتا رہوں(نِعْمَتَکَ الَّتِیْٓ)
آپ کی ان دینی، دنیوی، ظاہری اور باطنی نعمتوں کا (اَنْعَمْتَ عَلَیَّ) جو آپ نے
مجھ پر فرمائی ہیں(وَعَلٰی وَالِدَیَّ) اور میرے والدین پر فرمائی ہیں خصوصاً ایمان
کی نعمت جس سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہے (وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰہُ) اور توفیق
دے دیجئے کہ میں وہ اچھے اعمال کروں جن سے آپ راضی ہو جائیں یعنی اعمال بھی اچھے
ہوں اور ساتھ ایمان واخلاص بھی ہو کیوں کہ صرف اچھے اعمال اللہ تعالیٰ کی رضا کا
ذریعہ نہیں بنتے جیسا کہ کافروں اورمنافقوں کے اچھے کام ان کا فائدہ ان کو صرف دنیا
میں ملتا ہے اللہ تعالیٰ کی رضا اور آخرت نہیں ملتی(وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ)
اور میرے لئے میری اولاد کو بھی کام کا بنا دیجئے یعنی ان میں ایمان، صلاح اور تقویٰ
جاری فرما دیجئے تاکہ ان کے اعمال سے مجھے فائدہ ملے زندگی میں بھی اور مرنے کے
بعد بھی (اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ) بے شک! میں آپ کے حضور توبہ کرتا ہوں اپنے
پچھلے تمام گناہوں سے اور آپ کی طرف رجوع کرتا ہوں، متوجہ ہوتا ہوں اپنی باقی زندگی
کی بہتری کے لئے(وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ) اور بے شک! میں آپ کے
فرمانبرداروں میں سے ہو آپ کا فضل کہ میں مسلمان ہوں میرے دامن میں اسلام سے بڑھ
کر کوئی فخر، کوئی نسبت، کوئی پہچان اورکوئی سرمایہ نہیں ہے میری سعادت مسلمان
ہونا ہے نہ کہ کسی قوم، قبیلے یا وطن سے تعلق، آمین۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(رب
اوزعنی والی اور مفہوم)
29/ 10/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں زندگی کا ہر اگلا دن
پچھلے دن سے بہتر عطاء فرمائیں… آج ہمارے ہاں ’’صفر‘‘ کی انتیس(29) جبکہ حجاز میں
’’ربیع الاول‘‘ کی پہلی تاریخ ہے… یعنی آج مغرب سے یہاں بھی… ہجری، اسلامی قمری
سال 1441ھ کا تیسرا مہینہ… ’’ربیع الاول‘‘ شروع ہو جائے گا… اعمال و معمولات کی یاد
دہانی ہے… بعض لوگوں نے کہا ہے کہ… کشمیر جاکر جہاد کرنا… بلکہ مقبوضہ کشمیر میں
’’جہاد‘‘ کی بات کرنا… یہ کشمیریوں کے ساتھ دشمنی ہے… ایسا ہرگز نہیں ہے… اسی
بزدلانہ، احمقانہ پالیسی کی وجہ سے بزدل انڈیا شیر بنا بیٹھا ہے… اسی پالیسی کی
وجہ سے اسے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کا موقع ملا اور اب اس کی نظریں آزاد
کشمیر پر ہیں… دراصل کشمیر میں جہاد سے روکنا یہ اصل میںکشمیریوں سے دشمنی ہے… آپ
اس بارے کشمیر میں ریفرنڈم کرا لیں… ہر کشمیری یہی کہے گا… اور یہ پاکستان سے بھی
دشمنی ہے کیونکہ… اس’’گاندھیانہ پالیسی‘‘ کی وجہ سے انڈیا ’’آزاد کشمیر‘‘ پر حملے
کی تیاری کر رہا ہے… اور یہ عقل سے بھی دشمنی ہے کیونکہ جتنا کشمیر آزاد ہوا وہ
جہاد سے آزاد ہوا… باقی بھی جہاد سے آزاد ہوگا… یہ قرآن سے بھی دشمنی ہے کیوں کہ
قرآن مجید کی آیاتِ جہاد پکار پکار کر مظلوم مسلمانوں کے لئے جہاد کا حکم دے رہی ہیں…
یہ ان عظیم، سرفروش اور پیارے شہداء کرام سے بھی دشمنی ہے… جنہوں نے اپنے مبارک
خون اور اپنی قیمتی جان کی قربانی دی… اوران کی قبریں آج کشمیر میں نور برسا رہی ہیں…
آپ نے تو اب تک صرف اپنا گلا استعمال فرمایا ہے… ’’تقریروں‘‘ کے علاوہ کیا قربانی
دی ہے؟۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(احمقانہ
پالیسی کی وجہ سے انڈیا شیر بنا ہوا ہے)
30/ 10/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہم سب
پر…’’دعاء‘‘ کا دروازہ کھول دیں… (رَبِّ اَوْزِعْنِیْ) دعاء پر بات چل رہی تھی… اس
میں کئی باتیں ابھی باقی ہیں… مگر آج اس موضوع پر آخری تین باتیں عرض کرکے یہ
سلسلہ ختم کرتے ہیں۔
(۱) ضروری نہیں کہ یہ
دعاء چالیس سال کی عمر ہی میں شروع کی جائے… پہلے ہی شروع کر دینی چاہیے… مگر جو
چالیس کے ہوچکے یا زیادہ کے… وہ اس دعاء کا زیادہ اہتمام کریں۔
(۲) یہ دعاء مردوں کی
طرح خواتین کے لیے بھی ہے… مگر خواتین کو چالیس سال کا ہونے میں کافی وقت لگتا ہے…
کم از کم پچاس پچپن سال… اس مشکل کا حل یہ ہے کہ… جو مسلمان بہن، بیٹی خود کو ستائیس
یا تیس سال کا سمجھنے اور بتانے لگے وہ اس دعاء کو مکمل اہتمام سے شروع کر دے… پھر
جب پچاس ساٹھ سال بعد وہ پورے چالیس سال کی ہو جائے گی تو یہ دعاء اس کے معمولات
کا حصہ ہوگی۔
(۳) بعض مفسرین اس آیت
اور دعاء کے شان نزول میں حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا تذکرہ کرتے ہیں…
وہ خود بھی صحابی ان کے والدین بھی صحابی اور ان کی اولاد بھی صحابی… معلوم ہوا کہ
یہ بہت اونچی دعاء ہے جو’’صدیقین‘‘ کا عمل ہے… اللہ تعالیٰ سے کیا بعید ہے کہ وہ
اس دعاء کی برکت سے ہمارے مردوں کو ’’صدیقین‘‘ اور خواتین کو صدیقات کا مقام عطاء
فرمائیں… آپ سب سے دعاء کی درخواست ہے۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(رب
اوزعنی والی دعاء مردوں کی طرح خواتین کے لیے بھی ہے)
31/ 10/ 2019
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں’’قرآن مجید‘‘ نصیب
فرمائیں… ’’قرآن مجید‘‘ نے سمجھایا ہے کہ ’’مشرکین‘‘کی جنگ کا ایک اہم طریقہ یہ ہے
کہ… وہ اپنے کچھ افراد مسلمانوں میں گھساتے ہیں… ان افراد کا کام یہ ہوتا ہے کہ…
وہ مسلمانوں کو ’’مشرکوں‘‘ کی طاقت سے ڈرائیں… اور ان کے عزائم سے خوفزدہ کریں…
تاکہ مسلمان پہلے ہی ہمت ہاردیں… انڈیا کے مشرکین نے اس بار یہی طریقہ اپنایا ہے…
ان کے خریدے ہوئے لوگ… پاکستان میں یہ خبریں اوپر تک پہنچا رہے ہیں کہ… اگر کشمیر
میں کوئی جہادی کاروائی ہوئی… یا پاکستان نے کوئی پیش قدمی کی تو… انڈیا کشمیریوں
کا ’’قتل عام‘‘ شروع کر دے گا… پاکستان کے حکمران ان جھوٹی خبروں پر پورا یقین کئے
بیٹھے ہیں… حالانکہ انڈیا کی ایسی تیسی… وہ کشمیر میں قتل عام نہیں کرسکتا… اگر اس
نے کوشش کی تو تباہ کر دیا جائے گا… مجاہدین نے خود ان کی جیل میں ان کو اتنا مارا
کہ تین درجن سپاہی ہسپتال میں داخل ہوئے… مگر ’’اللہ اکبر‘‘ اور’’الجہاد‘‘ کے
نعروں نے ایسا رُعب برپا کیا کہ وہ جوابی کاروائی تک نہ کر سکے… ہمارے حکمران…
جھوٹی خبروں کو ’’اندر کی سچی خبریں‘‘ سمجھ کر ہاتھ باندھے بیٹھے ہیں… جبکہ دوسری
طرف انڈیا تیزی سے کشمیر میں سرمایہ کاری کر رہا ہے وہ ہر دن وہاں کے مسلمانوں سے
پوچھتا ہے کہ… کہاں گیا تمہارا پاکستان؟… اگر یہی صورت حال دو چار ماہ اور رہی تو
پاکستان کا بہت نقصان ہوگا… جمعہ کے دن
اہل کشمیر کے لئے خصوصی دعاء کا اہتمام کریں… اللہ تعالیٰ انہیں اسلامی آزادی عطاء
فرمائیں… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(حکمران
جھوٹی خبروں پر پورا یقین نہ کریں انڈیا کی ایسی تیسی)
2019/ 11/ 09
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’روئے زمین‘‘ کی تمام
’’مساجد‘‘ کی حفاظت فرمائیں… ’’مساجد‘‘ کی حفاظت ’’مسلمانوں‘‘کے ذمہ لازم ہے…
خصوصًا ’’حکمرانوں‘‘ کے ذمہ… جو ’’مسلمان‘‘ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں… اور ان کے
ہاتھوں میں ’’مسلمانوں‘‘کی طاقت، فوجیں، اسلحہ اور اسباب ہیں… آہ بابری مسجد!…
پانچ بدصورت بندر نما ننگ انسانیت ججوں نے تیرے سینے پر مندر بنانے کا فیصلہ سنا دیا…
بابری مسجد! اے حضرت اقدس بابری مسجد… اے مقدس وپاک بابری مسجد!… اے میرے دل کی
دھڑکن بابری مسجد!… اٹھ اور جلوہ دکھا… سفید آنسو اور سرخ خون انتظار کر رہا ہے…
اٹھ، سینہ تان کر اٹھ… اے’’لاالہ الااللہ‘‘کی وارث… اٹھ اور بت پرستوں پر قہر بن
جا… کاش حکمرانوں کے دلوں میں…’’لاالہ الااللہ‘‘کی عظمت ہوتی تو وہ عزت مند ہوجاتے
اور عزت والے فیصلے کرتے… آج ہی کرتارپور راہداری کے افتتاح کی تقریب منسوخ کر دیتے…
تب انہیں کتنا مقام ملتا… اور’’مودی ملعون‘‘ پر ہر طرف سے پھٹکار پڑتی… مگر کہاں؟…
جو’’ایمان‘‘ کو عزت نہیں دیتے وہ خود ’’بے عزت‘‘ بے وقعت ہو جاتے ہیں… وہاں بابری
مسجد کے حضور غم اور ظلم کے بادل ہیں… اور یہاں ’’بیوٹی پارلروں‘‘کے برش بوڑھے چہروں
کو جوان دکھانے کے لیے چل رہے ہیں… اور تھوڑی دیر بعد… کرتارپور کا جشن برپا ہونے
والا ہے… مگر اے کعبہ کی بیٹی بابری مسجد! تیرے فرزند زندہ ہیں… وقت سب کچھ بتادے
گا، ان شاء اللہ۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(بابری
مسجد کی حفاظت مسلمانوں کے ذمہ ہے)
2019/ 11/13
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ اپنے نبی… حضرت محمد صلی
اللہ علیہ وسلم پر… ’’صلوٰۃ‘‘ نازل فرمائیں… اَللّٰہُمَّ صَلِّی عَلٰی سَیِّدِنَا
مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ… چند اہم نکتے سمجھ لیں۔
(۱) اللہ تعالیٰ نے
اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر… ’’صلٰوۃ‘‘ بھیجنے کا ہمیں تاکیدی حکم فرمایا ہے…
اردو میں ہم’’صلوٰۃ‘‘کا ترجمہ ’’درود‘‘کرتے ہیں… مگر یہ ترجمہ صرف ’’سمجھنے‘‘کے
لئے ہے… اس لفظ میں اتنی جان نہیں ہے کہ وہ ’’صلوٰۃ‘‘کا حق ادا کرسکے… اس لئے اگر
کوئی شخص کہے کہ… حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم پر لاکھوں درود، کروڑوں درود… تو
اس سے اللہ تعالیٰ کا حکم پورا نہیں ہوگا…بلکہ ’’صلوٰۃ‘‘ کا لفظ لانا ضروری ہے…
اَللّٰہُمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍ… یا…صَلَّی اللّٰہُ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ…
وغیرہ۔
(۲) صلوٰۃ کا ترجمہ
’’رحمت‘‘ بھی کیا جاتا ہے… لیکن یہ بھی کافی نہیں اگر کوئی سارا دن یہ دعاء کرے کہ
یا اللہ نبی کریم پر رحمت نازل فرما… تو یہ ’’صلوۃ‘‘ پڑھنے والا نہیں ہوگا… کیونکہ
رحمت کی دعاء صحابہ کرام نے ان الفاظ میں سیکھ لی تھی… ’’اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا
النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ…‘‘ مگر پھر بھی آیت نازل ہونے کے بعد
انہوں نے پوچھا…کَیْفَ نَُصَلِّی عَلَیْکَ؟
یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! ہم آپ پر صلٰوۃ کیسے بھیجیں؟… معلوم ہوا کہ ’’صلوۃ‘‘کے
لفظ میں جو خصوصی رحمتیں اور خزانے چھپے ہیں… وہ ’’رحمت‘‘ کے لفظ سے ادا نہیں
ہوتے… باقی نکتے پھر کبھی، ان شاء اللہ… آج کا خلاصہ یہ ہے کہ… درود شریف پڑھنا تب
ادا ہوگا جب اس میں… ’’صلوٰۃ‘‘کا لفظ کسی بھی صیغے کے ساتھ موجود ہوگا۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(آقا
مدنی صلی اللہ علیہ وسلم پر صلوٰۃ بھیجنا ایک تاکیدی حکم ہے)
2019/ 11/ 14
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں’’صلوٰۃ و سلام‘‘کا
حقیقی ذوق عطاء فرمائیں… ’’کل کے بقیہ نکات ملاحظہ فرمائیں…‘‘جب ’’صلوٰۃ و سلام‘‘
کے حکم والی آیت کریمہ نازل ہوئی تو حضرات صحابہ کرام نے عرض کیا… یا رسول اللہ!
’’کَیْفَ نَُصَلِّی عَلَیْکَ؟‘‘ ہم آپ پر کس طرح سے ’’صلوٰۃ‘‘بھیجیں… آپ صلی اللہ
علیہ وسلم نے طریقہ سکھایا کہ تم کہو… اَللّٰہُمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ
عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَیْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ وَ عَلٰی آلِ اِبْرَاہِیْمَ
اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ۔ اَللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ
مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ
وَ عَلٰی آلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ… یعنی تم کہو کہ یا
اللہ! ہم تو اس عظیم کام کے لائق و قابل نہیں آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ اپنے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ’’صلوٰۃ‘‘بھیجیں… یعنی ان کو اپنی مزید خاص الخاص رحمت
عطاء فرمائیں… اور مزید عظمت، شان نصیب فرمائیں… اب اس میں چند باتیں معلوم ہوئیں۔
(۱) درود شریف پڑھنے میں
لفظ ’’صلوٰۃ‘‘ ضروری ہے… صَلِّ… صَلّٰی وغیرہ۔
(۲) اس میں اللہ تعالیٰ
کا نام لانا ضروری ہے جیسے اَللّٰہُمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍیا صَلَّی اللّٰہُ
عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ یا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وغیرہ… اللہ
تعالیٰ کا نام لئے بغیر درود شریف مکمل نہیں ہوگا جیسے کوئی کہے’’اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ
عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ‘‘وغیرہ… اس میں’’الصلوٰۃ‘‘ سے پہلے یا بعد میں اس کے
ساتھ اللہ تعالیٰ کا نام نہیں ہے… یا کوئی کہے’’میں صلوٰۃ بھیجتا ہوں نبی پر…‘‘ یا
کہے’’صَلَیْتُ عَلَی النَّبِیِّ‘‘ یہ کامل درود شریف نہیں ہوگا… کیونکہ ہماری ہمت
ومجال نہیں کہ ہم ’’صلوٰۃ‘‘بھیج سکیں ہم تو اللہ تعالیٰ سے دعاء مانگتے ہیںکہ
وہ’’صلٰوۃ‘‘ بھیجے تو ’’صلٰوۃ‘‘ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ذکر ضروری ہے۔
(۳) سب سے افضل’’امر یعنی
دعاء‘‘ کا صیغہ ہے… لیکن ضروری نہیں ماضی وغیرہ کا صیغہ بھی لا سکتے ہیں…صَلِّ…
صَلّٰی سب درست ہیں۔
(۴) حکم پورا کرنے کے
لئے’’اَللّٰہُمَّ صَلِّی عَلٰی
مُحَمَّدٍ‘‘کہنا کافی ہے… مزید اضافات سے اَجر میں اضافہ ہوتا ہے… باقی رہے
’’سلام‘‘کے معنٰی اور نکتے تو وہ پھر کبھی، ان شاء اللہ… مغرب سے مقابلۂ حسن اور
جمعہ شریف مرحبا!۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(صلوٰۃ
کے نکات)
2019/ 11/17
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ’’السلام‘‘ ہیں…
’’السلام‘‘ اللہ تعالیٰ کے مبارک ناموں میں سے ایک ہے… اس کا مطلب ہے… اللہ تعالیٰ
ہر آفت اور نقصان سے سالم اور پاک ہیں اپنی ذات میں، اپنی صفات میں اور اپنے افعال
میں… اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم فرمایا ہے کہ… ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
پرصلٰوۃ اور سلام بھیجا کریں…سلام بھیجنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم کہا کریں…
’’اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ… یا…اَللّٰہُمَّ
صَلِّی عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ(وغیرہ الفاظ)…’’اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا
النَّبِیُّ‘‘ ویسے تو’’خبر‘‘ کے معنٰی میں ہے… لیکن حقیقت میں یہ ’’دعاء‘‘ ہے… تب
اس دعاء کا مطلب کیا ہوگا؟ اس میں تین مشہور اقوال ہیں۔
(۱) ’’السلام‘‘کا
معنٰی’’السلامۃ‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ آپ کو ہر آفت اورنقصان سے سلامتی عطاء فرمائیں۔
(۲) ’’السلام‘‘
کامعنٰی ’’اللہ تعالیٰ…‘‘ کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا نام ہے… ترجمہ یہ ہوگاکہ… اللہ
تعالیٰ جو کہ’’السلام‘‘ ہیںوہ ہمیشہ آپ کے محافظ اورحامی رہیں۔
(۳) ’’السلام‘‘کامطلب
خود سپردگی، فرمانبرداری… ترجمہ یہ ہوگا کہ… اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو آپ کا تابع
اور فرمانبردار بنائیں… اب سؤال یہ ہوگا کہ معراج کی رات اللہ تعالیٰ نے بھی فرمایا…’’اَلسَّلَامُ
عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ…‘‘ اگر یہ ’’دعاء‘‘ ہے تواللہ تعالیٰ کسی سے نہیں
مانگتے… پھر مطلب کیا ہوگا؟ جواب یہ ہے کہ تب اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اے نبی ہم نے
آپ کو سلامتی عطاء فرمائی ہے… بے شک! ’’سلامتی‘‘ حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ لازم ہے… اے انسانو! حقیقی سلامتی چاہیے تو حضرت کے غلام بن جاؤ… سلام کی
مزید تفصیل پھرکبھی، ان شاء اللہ۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(سلام
کا معنٰی و مطلب)
2019/ 11/19
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ الباقی… ہمارے عزیز اور پیارے’’بھائی‘‘
غازی اسلام، داعی جہاد، اسیر مدینہ، پیکر وفا، جبل استقامت، خطیب باعمل حضرت
مولانا مجاہد عباس صاحب… گزشتہ رات وفات پا گئے… اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّآ اِلَیْہِ
رٰجِعُوْنَ… اَللّٰہُمَّ اَجِرْنَا فِی مُصِیْبَتِنَا وَاخْلُفْ لَنَا خَیْرًا
مِنْہَا… ہمارے زمانے کی ایک ’’مثالی شخصیت‘‘ اللہ تعالیٰ کے راستے کے انتھک داعی
اور مسافر… ان کی’’دعوت‘‘ ایسی پسند فرمائی گئی کہ انہیں اسی سفر، اسی دعوت میں
روک لیا گیا کہ قیامت تک ان کی دعوت کا عمل و اَجر چلتا رہے ماشاء اللہ سعادت والی
زندگی اور شہادت والی موت آخری لمحے تک دین کا کام… نہ لمبی بیماری نہ چھٹی انیس
سال کے اس عرصے میں نہ کبھی انہوں نے ’’مایوسی‘‘ کو دل دیا نہ کسی فتنے کو کان دئیے
نہ کسی تھکاوٹ کے حوالے جسم کیا اور نہ دنیاوی اغراض کا شکار بنے جہاں بھیجاگیا
فورًا روانہ جس شعبے سے اٹھایاگیا مسکراکر اٹھے جس شعبے میں بٹھایاگیا جم کربیٹھے
دنیا میں نہ کچھ بننے کا شوق نہ کچھ بنانے کاغم آخرت البتہ ڈٹ کے بناتے رہے اس طویل
عرصے میں نہ کوئی شکایت، نہ کوئی شکوہ، نہ کوئی وہم، نہ کوئی وسوسہ لمبی لمبی قیدیں
دن رات کے سفر ہر وقت باحوصلہ، باہمت واقعی مثالی زندگی تھی اورپھر محبوب کے راستے
میں ہی وصال یا اللہ! سفارش کا توآپ کی اجازت کے بغیرحق نہیں مگر دعاء کا حق تو آپ
نے دے رکھا ہے دعاء ہے کہ آج آپ ’’مجاہد عباس‘‘ کو ہر طرح سے خوش فرما دیجیے اور
جو پیچھے ان کے غم میں نڈھال ہیں ان کو اپنی طرف سے صبر، اَجر، رحمت، کفایت اور سکینہ
عطاء فرما دیجئے… آج مغرب کے بعد… مرکز میں نمازجنازہ ہے… ہجوم عاشقاں ہوگا، ان
شاء اللہ۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مجاہد
عباس صاحب کی وفات کی خبر)
2019/ 11/ 20
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ مغفرت، شہادت اور اکرام
کا’’اعلیٰ مقام‘‘ حضرت مولانا مجاہد عباس صاحب کو نصیب فرمائیں… ماشاء اللہ ’’قبولیت‘‘
کی بہت سی نشانیاں ان پر ظاہر ہوئیں… نماز جنازہ بھی’’ہجوم عاشقاں‘‘ والی نصیب ہوئی…
ان کی زندگی اور ان کی رحلت میں… اہل ایمان، اہل جماعت کے لئے بڑے اسباق ہیں… سب
سے بڑا سبق امید اور استقامت کا ہے… اتنے دردناک حالات میں نہ ان کا ایمان مرجھایا…
نہ یقین باسی پڑا… نہ امید ٹوٹی… نہ عزم پھیکا پڑا… یہ اس امت کے’’صدیقین‘‘کی شان
ہے… وہ حالات سے نہیں گھبراتے اور مایوسی کو اپنے قریب بھی نہیں آنے دیتے… چونکہ
ان کی نظر اللہ تعالیٰ پر ہوتی ہے… اس لیے وہ’’حَیٌّ قَیُّوْمٌ‘‘کی صفت سے فیض یاب
رہتے ہیں… وہ اللہ تعالیٰ سے بازاری سودے بازی نہیں کرتے کہ… ہم نے یہ کر دیا اب
فورًا اللہ تعالیٰ یہ کرے… بلکہ وہ قرآنی سودا کرتے ہیں کہ… بِاَنَّ لَہُمُ
الْجَنَّۃَ… اور ہمیشہ اس فکر میں رہتے ہیں کہ ہم اپنا کام پورا کریں… مولانا کی
جدائی کا صدمہ… ہمارے لیے عزم و امید کا مرہم ہونا چاہیے… کل بروز جمعرات مولانا
کے لئے بھرپور ایصال ثواب کی منظم ترتیب بنائیں… اور اس میں دیگر شہداء اور جماعت
کے مرحوم متعلقین کو بھی یاد رکھیں… بہت عرصہ سے مکتوب میں کسی کی وفات یا تعزیت
کا معمول نہیں ہے… کیونکہ مکتوب دوستوں سے زیادہ دشمن غور سے پڑھتے ہیں تو کسی
خاندان کو کوئی موذی تکلیف نہ پہنچائے… مولانا کا تذکرہ اس لئے ہوا کہ… ان کا
جماعت پر احسان بہت ہے اور ان کا کوئی کچھ بگاڑ بھی نہیں سکتا… ان شاء اللہ۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مجاہد
عباس صاحب کی وفات کی خبر)
2019/ 11/ 25
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو ’’ایمانی
غیرت‘‘ نصیب فرمائیں… ناروے میں ہونے والے’’دلخراش‘‘ واقعہ کو ایک غیرت مند شیر
اسلام کی بہادری نے… مستقبل کا ’’روشن اشارہ‘‘ بنا دیا ہے… اللہ تعالیٰ اس
نوجوان’’عمر الیاس‘‘ کو اپنی رحیم و عظیم شان کے مطابق’’اجر عظیم‘‘ عطاء فرمائیں…
اور وہ اہل علم، اہل دل، اہل ایمان جنہوں نے اس’’نوجوان‘‘ کے کار نامے کی… تحسین
اور حوصلہ افزائی کی ہے… اللہ تعالیٰ ان کو بھی جزائے خیر نصیب فرمائیں… اور اُمت
مسلمہ کو توفیق عطاء فرمائیں کہ… وہ اسی طرح اپنے تمام شہداء، غازیوں اور جانبازوں
کو کھلے دل سے سراہا کرے… اس واقعہ سے ایک سبق تو یہ ملا کہ… اُمت مسلمہ کے مسائل
کا حل…’’جہاد فی سبیل اللہ‘‘ ہے… دوسرا سبق یہ ملا کہ… ہر مسلمان کو ورزش، جسمانی
ریاضت اور جسمانی مضبوطی کو لازم پکڑنا چاہیے… تیسرا سبق یہ ملا کہ… ایمانی غیرت
بہت عظیم عمل ہے… اور اس عمل کی اللہ تعالیٰ کے ہاں بہت قدر ہے اور بے حد قیمت ہے…
چوتھا سبق یہ ملا کہ… ہمیں قرآن عظیم الشان کے ساتھ اپنے تعلق، اپنے رشتے اور اپنی
محبت کو مزید بڑھانا چاہیے… ہم قرآن مجید کو اپنے سینوں میں محفوظ کریں… قرآن مجید
پر عمل کریں اور قرآن مجید کا بے حد احترام کریں… اپنے گھروں اور اپنے عمل کا
جائزہ لیں کہ… کہیں ہم بھی قرآن مجید کی کسی بے حرمتی کا ارتکاب تو نہیں کر رہے…
بے شک! قرآن مجید کی بے حرمتی… دشمنان انسانیت کا طریقہ ہے۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(ناروے
میں ہونے والے’’دلخراش‘‘ واقعہ سے حاصل شدہ اسباق)
2019/ 11/ 28
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ میرا رب، آپ کا رب… سارے
جہانوں کا رب… سب کو پالنے والا…اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ… اللہ
تعالیٰ ہم سب کا رازق اور رزاق… اللہ تعالیٰ نے ہمارا رزق آسمانوں میں رکھا ہوا
ہے… کوئی آسمان تک پہنچ نہیں سکتا کہ ہمارا رزق چوری کر لے… یا کم کر دے… اللہ
تعالیٰ نے رزق کی خود ذمہ داری اٹھائی ہے… پھر کیوں حرام میں منہ ڈالا جائے… پھر کیوں
مشکوک مال استعمال کیا جائے… پھر کیوں کسی کے سامنے ہاتھ پھیلایا جائے… یا اللہ! یقین
نصیب فرما… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔
(۲) اللہ تعالیٰ ہمیں
خیر و برکت والے چاند، مہینے، اوقات نصیب فرمائیں… اَللّٰہُمَّ ارْزُقْنَا أہلۃ خیر…
آج مغرب سے نیا اسلامی، قمری، ہجری مہینہ… ربیع الثانی1441ھ شروع ہو رہا ہے… دعاء
و معمولات کی یاد دہانی ہے۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(اللہ
تعالیٰ سب کارازق ہے /نئے ماہ کے معمولات کی یاد دہانی)
2019/ 11/ 29
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ اُمت مسلمہ پر رحم اور مزید
رحمت فرمائیں۔
(۱) جو مسلمان پابندی
سے’’امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کے لیے استغفار اور دعاء کرتا ہے وہ مستجاب
الدعوات بن جاتا ہے اور بعض اوقات اولیاء کرام کا مقام’’ابدال‘‘ پالیتا ہے۔
(۲) حرم پاک میں کعبہ
شریف’’مسجدالحرام‘‘ میں حضرت مکی دامت برکاتہم نے فرمایا: فتح ان شاء اللہ کشمیری
مسلمانوں کی ہوگی… ان کے اس فرمان سے دل کو بہت خوشی اور مسرت ملی۔
(۳) افریقی ملک ’’مالی‘‘
میں فرانس کے دو جنگی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں… مسلمانوں کے
قاتل تیرہ فرانسیسی فوجی جل مرے… فرانس کو معلوم نہیں کیا خارش ہے کہ جہاں بھی
مسلمانوں کو قتل کرنے کا موقع بنے فورًا وہاں پہنچ جاتا ہے… اللہ تعالیٰ اُمت مسلمہ
کے اس خاموش اور موذی دشمن کو تباہی اورذلت سے دوچار فرمائے… بہرحال تازہ خبر
مسلمانوں کے لیے خوشی اور تشکر کا باعث ہے۔
(۴) قرآن مجید میں
اللہ تعالیٰ نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم پر’’صلٰوۃ‘‘ یعنی’’درود‘‘ کے ساتھ
ساتھ ’’سلام‘‘بھیجنے کی بھی تاکید فرمائی ہے… وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًااس لیے’’صلٰوۃ‘‘
کے ساتھ سلام بھی بھیجا کریں… اس کا بھی بڑا مقام ہے۔
(۵) قرآن مجید میں جن
انبیاء علیہم السلام پر… سلام کی آیات موجود ہیں…مثلًا سَلَامٌ عَلٰی نُوْحٍ فِی
الْعَالَمِیْنَ… سَلَامٌ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ… سَلَامٌ عَلٰی مُوْسٰی وَ
ہَارُوْنَ… سَلَامٌ عَلٰی اِلْیَاسِیْنَ… اور وہ آیات جن میں سب انبیاء پر سلام
ہے…سَلَامٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ… سَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی…
ان سے بھی ربط رکھیں عجیب فوائد ہیں۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(دیگر
انبیاء علیہم السلام پر سلام والی آیات)
2019/ 11/ 30
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ اکبر… خوابوں کی تعبیر کے لئے
قرآن مجید اور لغت وغیرہ کے گہرے علم کی ضرورت ہوتی ہے اگر آپ کو یہ روشنی حاصل ہے
تو مبارک ہو حاصل نہیں ہے تو یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ اکثر ڈراؤنے خواب حقیقت
میں اچھے ہوتے ہیں مثلاً خواب میں بیٹے یا بھائی کا انتقال بظاہرکتنا خوفناک ہے
مگر حقیقت میں بشارت ہے کہ کوئی بڑی خیر اور نعمت ملنے والی ہے… دوسری اہم بات یہ
ہے کہ خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے رہنمائی اور مدد کا ذریعہ ہے یہ وحی کا چھیالیسواں
حصہ ہے آپ اس مدد اور رہنمائی سے صرف ایک صورت میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں وہ صورت یہ
ہے کہ خواب بظاہر اچھا ہو تو اپنے اہل محبت میں سے کسی عقل والے کو بتا دیں لیکن
اگر بظاہر اچھا نہ ہو توآپ جاگنے کے بعد ہرگزکسی کونہ بتائیں بلکہ اللہ تعالیٰ سے
پناہ مانگ کر الٹی طرف تین بار تھوک دیں یا تھتکار دیں یہ عمل دورکعت نماز ادا
کرکے کریں تو زیادہ بہتر ہے اورکچھ صدقہ دے دیں بس کام ختم اگرکوئی’’شر‘‘ آنے والا
تھا تو اب نہیں آئے گا آپ کو خواب میں بتادیا گیاکہ’’شر‘‘ آنے والا ہے آپ نے اللہ
تعالیٰ کی پناہ پکڑ لی شرکو تھوک دیا اور صدقہ سے اسے دفنا دیا اب پریشانی کی کیا
بات ہے؟ اگر آپ خوفناک خواب لوگوں کو بتائیں گے توآپ کانقصان ہوگا… ایک ضروری بات یہ
بھی ہے کہ کسی اورکے بارے میں کوئی خواب دیکھ کر آپ اس سے بدگمان نہ ہوں آپ نے جو
دیکھا وہ شیطان کا وسوسہ بھی ہوسکتا ہے اور اس کی تعبیر اچھی بھی ہوسکتی ہے… آخری
اور ضروری بات یہ ہے کہ بندہ کو پیغامات میں خواب لکھ کر تعبیر نہ پوچھا کریں تعبیرکیلئے
کچھ سؤالات کا جواب اورکئی حالات کا علم ضروری ہے اور اس کے لئے نہ موقع ہے نہ
فرصت۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(خوابوں
کی تعبیر کے لئے بندہ سے رجوع نہ کریں/ گہرے علم ولغت کی ضرورت ہے)
2019/ 12/01
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی شان دیکھیں… انڈیا میں’’مودی‘‘
کی حکومت سکڑ رہی ہے… دو سال پہلے تک ملک کے ستر فیصد علاقے پر(بی جے پی)کی حکومت
تھی جو کہ اب سمٹ کر چالیس فیصد علاقے پر رہ گئی ہے… یہی حال رہا تو کچھ عرصہ بعد
مودی کی حکومت اپنی’’دھوتی‘‘ پر بھی نہیں رہے گی… ساتھ ساتھ انڈیا کی معاشی حالت
بھی تیزی سے خراب ہو رہی ہے… یہ ہے ظلم کا انجام… مظلوموں کی آہیں… اور دنیا کے
اقتدار کی حقیقت… اللہ تعالیٰ کی شان دیکھیں… ’’ٹرمپ‘‘ نے افغانستان کا دورہ کیا…
خوف کا یہ عالم تھا کہ اس دورے کو وائٹ ہاؤس کے عملے سے بھی’’مخفی‘‘ رکھا گیا…
ٹرمپ جتنی دیر سفر میں رہا… اس کی طرف سے
بناوٹی’’ٹوئٹس‘‘ کی جاتی رہیں تاکہ… لوگ یہ سمجھیںکہ وہ وائٹ ہاؤس کے واش
روم میں موجود ہے… پھر ہنسی اس بات پر آتی ہے کہ وہ ڈرتے ڈرتے منہ چھپا کر
افغانستان کے بگرام اڈے پر اترا اور وہاں موجود فوجیوں سے کہا… ڈرنا نہیں، گھبرانا
نہیں… ہمت کرو ڈٹے رہو… طالبان نے دوبارہ بات چیت پر رضا مندی ظاہرکردی ہے… ٹرمپ
کا یہ’’بہادرانہ دورہ‘‘ جب ختم ہوا اور وہ واپس وائٹ ہاؤس پہنچ گیا تو اس کے بعد
دنیا کو پتہ چلا کہ… وہ افغانستان فتح کر آیا ہے… سبحان تیری قدرت… آخر اتنا ڈر…
اتنا رُعب کس کا؟… بے شک اللہ تعالیٰ ہی ہر طاقت اور عزت کا مالک ہے۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(ٹرمپ
نے افغانستان کا دورہ، مودی کی حکومت عنقریب ختم ہوجائے گی)
2019/ 12/05
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ تمام’’مجاہدین فی سبیل
اللہ‘‘ کی نصرت فرمائیں… اللہ تعالیٰ تمام اسیرانِ اسلام کو باعافیت رہائی عطاء
فرمائیں… اللہ تعالیٰ دین اسلام کے ہر مقبول خادم کو اپنی رحمت اور مدد عطاء فرمائیں…
اللہ تعالیٰ اپنے تمام عبادت گزاروں کو اپنی محبت اور رضاء عطاء فرمائیں… اللہ
تعالیٰ اپنے تمام مقرب بندوں کی دعاؤں میں ہمارا حصہ شامل فرمائیں… اللہ تعالیٰ دین
کی خاطر جان، مال اور وقت کی قربانی دینے والے ہر مسلمان کو بہت، بہت جزائے خیر
عطاء فرمائیں… اللہ تعالیٰ ہر اس مسلمان کو جس نے ہم پرکوئی احسان کیا، ہمارے ساتھ
کوئی بھی بھلائی کی… بہترین بدلہ اوراعلیٰ جزا دنیا و آخرت میں عطاء فرمائیں… اللہ
تعالیٰ ہر اس مسلمان کو جس نے ہمیں کوئی تکلیف پہنچائی، ہماری کوئی حق تلفی کی
اپنے فضل سے معاف فرمائیں… اللہ تعالیٰ ہر اس مسلمان کو جسے ہم نے کوئی تکلیف
پہنچائی یا اس کی غیبت یا حق تلفی کی… اپنی اعلیٰ اور بہترین نعمتیں اور رحمتیں
عطاء فرمائیں اور ہمیں معاف فرمائیں… اللہ تعالیٰ ان تمام مسلمانوں کو جو گمراہ ہیں
ہدایت عطاء فرمائیں… اللہ تعالیٰ تمام گنا ہ گار مسلمانوں کو…’’تَوْبَۃً
نَصُوْحًا‘‘نصیب فرمائیں… اللہ تعالیٰ تمام مقروض مسلمانوں کے قرض ادا فرمائیں…
اور قرضہ لینے کی عادت سے ہم سب کی حفاظت فرمائیں… اللہ تعالیٰ تمام مظلوم
مسلمانوں سے ظلم کو دفع فرمائیں اور ان کو جہاد و غلبہ عطاء فرمائیں… اللہ تعالیٰ
تمام بے گھر مسلمانوں کوگھر، تمام بیمار مسلمانوں کو شفاء، تمام تنگدست مسلمانوں
کو فراخی عطاء فرمائیں… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
( اللہ
تعالیٰ دین اسلام کے ہر مقبول خادم کو اپنی رحمت اور مدد عطاء فرمائیں، مسلمانوکے
حالات اچھے فرمائیں)
2019/ 12/06
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں’’درود و سلام‘‘ کی
سمجھ اور اس کا ذوق عطاء فرمائیں… صلوٰۃ و سلام کی جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات سے
خاص الخاص مناسبت ہے… اگر ہم ان تمام صحیح اور ضعیف احادیث کو پڑھیں جن میں… جمعہ
کی رات اور دن کے’’صلوٰۃ و سلام‘‘ کا بیان ہے تو ہمارے سامنے حیرتوں کا ایک سمندر
موجزن ہو جائے گا… جمعہ کے دن ہی قیامت آنی ہے اور جمعہ کے دن کا ہماری روح کے
ساتھ ایک خاص تعلق ہے… جمعہ کی رات اور دن ’’صلوٰۃ و سلام‘‘ سے دل لگائیں، اسے
بوجھ نہیں اپنے لئے ایک عظیم سعادت سمجھیں… ہر سو درود شریف کے بعد اپنی حاجات
اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کریں… ہر سو’’درود شریف‘‘ جو جمعہ کی رات یا دن پڑھا
جائے آخرت کی ستر اور دنیا کی تیس حاجات پوری کرانے کا ذریعہ بنتا ہے… درود ابراہیمی
ضرور پڑھا کریں پھر اس کے ساتھ جو بھی صیغہ ہو وہ پڑھیں… بعض بزرگوں سے جمعہ کے دن
دس بار جمعہ کی رات دس بار اور ویسے ہر دن سات بار یہ درود شریف منقول ہے… جو
مصائب کو دور کرانے اور رزق میں بڑی وسعت کا ذریعہ بنتا ہے… اللہم صل علی سیدنا
محمد صلوٰۃ تحسن بہا الاخلاق وتیسر بہا الأرزاق وتدفع بہا المشاق وتملأ منہا
الآفاق وعلی آلہ وصحبہ وسلم صلوٰۃ دائمۃ من یوم خلقت الدنیا إلی یوم التلاق
واسترنابین یدیک یا عزیز یاخلاق۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(درود
شریف)
2019/ 12/07
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ سے اپنے لئے… آپ سب کے
لئے… تمام مؤمنین و مؤمنات کے لئے… تمام مسلمین مسلمات کے لئے… مغفرت کا سؤال
ہے…اَللّٰہُمَّ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِاَہْلِیْ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ
وَ الْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ… اُمت کے خواص اولیاء… اس
استغفار کا… یا اس کے ہم معنٰی استغفارکا روزانہ کم از کم ستر بار اہتمام فرماتے
تھے… اس میں اپنے والدین کی بھی خدمت ہے… اہل وعیال کی بھی… اور تمام مسلمانوں کی
بھی… جو لوگ مسلمانوں کے لئے اور کچھ نہیں کر سکتے وہ ان کے لیے ’’استغفار‘‘ تو کر
سکتے ہیں… اور یہ کوئی معمولی خدمت نہیں ہے… بہت بڑی خدمت اور سعادت ہے… اگر وقت
نہیں ملتا تو دن رات میں کم سے کم ستائیس بار تو یہ استغفارکرلیا کریں… چالیس دن
اس کی پابندی کریں تو اپنے اندر اور اپنے دل اور حالات میں واضح فرق دیکھیں گے… بس
پڑھتے وقت مطلب معلوم ہو اور توجہ حاضر ہو اور آپ کو معلوم ہو کہ… آپ اللہ تعالیٰ
سے معافی اور مغفرت مانگ رہے ہیں… اپنے لئے… اپنے والدین کے لئے… اور سب ایمان
والوں، اسلام والوں کے لئے(نکتہ) چار استغفار بہت زیادہ اہم ہیں ایک تو صبح و شام
سید الاستغفار… دوسرا: اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ
الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَ تُوْبُ اِلَیْہِ… تیسرا: رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا
ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِیْٓ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا
عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ… چوتھا: اَللّٰہُمَّ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ
وَلِاَہْلِیْ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ
وَالْمُسْلِمَاتِ… یعنی کسی بھی الفاظ میں تمام اہل ایمان،اہل اسلام کے لئے
استغفار کرنا۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(اہل
اسلام کے لئے استغفار کرنا بڑی سعادت ہے)
2019/ 12/12
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے ہمیں’’دنیا‘‘میں بھیجا…
ساتھ بتا دیا کہ واپس جانا ہے… دنیا میں کسی نے سدا نہیں رہنا… ہم بھول جاتے ہیں…
دنیا کے لئے لمبے لمبے منصوبے بنانے میں لگ جاتے ہیں… ہر روز جنازے اٹھ رہے ہیں
اورہمیں یاد دلا رہے ہیں کہ ہم نے بھی جانا ہے… خوش نصیب ہیں وہ جو دین کے عظیم
کام کی تشکیل کے دوران ہی چلے جاتے ہیں… ان کا اجر بہت بڑا ہے… اسی ہفتے دو اور
مخلص کارکن وفات پا گئے… ان کے لئے دعاء اور ایصال ثواب کا سب اہتمام کریں… اور
اپنے دل کو بھی کچے گھر کی سکونت کے لئے تیار کریں… دیکھیں کہ عقیدہ ٹھیک اور
مضبوط ہے یا اس میں نعوذباللہ شرک، خوف، حب دنیا یا نفاق آگیا ہے… کلمہ طیبہ سے پکی
یاری لگائیں… اپنے فرائض دیکھیں کہ پورے ہیں یا نہیں؟… نہیں ہیں تو دیر نہ لگائیں
پورے کریں…مکان دکان سب یہاں رہ جائیں گے…فرائض نے ساتھ جانا ہے…دیکھیں! کہ مالی
معاملات درست، صاف اور واضح ہیں یا نہیں؟…ایسا نہ ہو کہ موت آجائے اور مال وبال بن
جائے…ایک ایک روپیہ اور ایک ایک لقمہ دیکھ کر لیں…کسی کا قرض ہو تو لکھ کر رکھیں…اور
روز یہ دعاء کہ یا اللہ! میرے مالی معاملات اپنی رضا اور شریعت کے مطابق بنا دیجئے…نہ
کوئی خواب آتا ہے نہ سگنل… موت اچانک آجاتی ہے… آس پاس کے جنازے یہی بتا رہے ہیں…
اس لئے ہم تیاری سے غافل نہ ہوں… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(دنیا
میں کسی نے سدا نہیں رہنا)
2019/ 12/19
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے’’نفس‘‘ ’’شیطان‘‘’’دشمنوں‘‘حاسدوں
اور ’’زبردستوں‘‘کے شر سے بچائیں…آپ نے کبھی غور فرمایا: انسانی جسم بار بار
’’اصلاح‘‘ کا محتاج رہتا ہے… آج ’’ناخن‘‘کاٹ لئے تو کیا معاملہ ختم؟ نہیں… یہ
دوبارہ آجائیں گے ہفتے پندرہ دن کے بعد پھر کاٹنے ہوں گے… یہی حال انسان کے
’’نفس‘‘ کا ہے… اسے بار بار اور مسلسل اصلاح کی حاجت پڑتی ہے… یہ نہیں کہ کسی نے
’’خلافت‘‘دے دی تو کامل اور محفوظ ہوگئے… کوئی اچھا خواب دیکھا تو سمجھے کہ بس اب
محفوظ ہوگئے… نہیں… نفس بار بار بگڑتا ہے… اس کے اندر جو اچھی اور بری صفات رکھی ہیں…وہ
بار بار سر اٹھاتی ہیں… آج شہوت کا حملہ تو کل غصے کا… آج لالچ اور حرص کا حملہ تو
کل تکبر اور خود غرضی کا… آج مایوسی کا حملہ تو کل غفلت کا… آج بزدلی کا حملہ تو
کل بخل کا… آج حسد کا حملہ تو کل خوف کا… کوئی نہیں کہہ سکتا کہ… میں اب نفس کی
فلاں بیماری سے بالکل محفوظ ہو چکا ہوں…بے شک! کامیاب وہ ہے جو اپنے نفس کو پاک
کرتا رہے… ہم سب اپنی نگرانی کریں… اپنا محاسبہ کرتے رہیں… نفس کی کوئی بیماری ایسی
نہیں جس کا علاج نہ ہو… بس نفس کو پاک کرنے کی فکر ضروری ہے… اللہ تعالیٰ کا شکر
ہے کہ… ہمارے پاس قرآن مجید موجود ہے… مدینہ مدینہ موجود ہے… مغرب سے جمعہ شریف،
مقابلۂ حسن مرحبا!۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(انسان
کے نفس کو مسلسل اصلاح ضرورت پڑتی ہے)
2019/ 12/24
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے… اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ… اللہ تعالیٰ کی’’حمد‘‘ ہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ
الْعٰلَمِیْنَ… اللہ تعالیٰ’’حمید‘‘ ہیں… اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ…
حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم ’’محمد‘‘ ہیں… اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ
الْعٰلَمِیْن… ’’احمد‘‘ ہیں… اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ… آپ صلی اللہ
علیہ وسلم کی اُمت کا لقب ہے ’’الحمادون‘‘ بہت زیادہ حمد و شکر بجالانے والے…
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ… اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب قرآن مجید کا
آغاز بھی ’’حمد‘‘ سے… اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ… سب سے افضل سورۃ
الفاتحہ کا آغاز بھی’’حمد‘‘سے… اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ… قیامت کے
دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ مبارک میں جو جھنڈا ہوگا اس کا نام ہوگا… ’’لواء
الحمد‘‘یعنی حمد کا جھنڈا… اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ… قیامت کے دن
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو مقام دیا جائے گا… اس کا نام ہوگا’’مقام محمود‘‘…
تمام اولین و آخرین اس مقام کو دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر رشک کریں گے…
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ… معلوم ہوا کہ اس امت کا حمد اور شکر سے
خاص تعلق ہے… اس لئے دل سے کہیں : اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ… دن رات
کہیں : اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ… نعمت ایمان پر روز کہا کریں :
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ… ہر ہر نعمت کو یاد کرکے کہیں: اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ… ناشکری، ناقدری اور غفلت چھوڑیں… شکر اور حمد میں
ڈوب جائیں اور ہر قدم پر ترقی پائیں… اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(امت
محمد یہ کاحمد اور شکر سے خاص تعلق ہے)
2019/ 12/24
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں خیر و برکت والے
چاند، مہینے، اوقات نصیب فرمائیں… اَللّٰہُمَّ ارْزُقْنَا أَہِلَّۃَ خَیْر… آج
مغرب سے نیا اسلامی، قمری، ہجری مہینہ… ربیع الثانی 1441ھ شروع ہو رہا ہے… دعاء
ومعمولات کی یاددہانی ہے۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(چاند
رات کے معمولات کی یاد دہانی)
2019/ 12/26
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی’’رحمت‘‘آجائے تو ہر
مسئلہ حل ہو جاتا ہے… شیخ ابوالحسن شاذلی رحمۃ اللہ علیہ جنگل میں تھے وہاں
’’درندے‘‘ سامنے آگئے… جان کا یقینی خطرہ تھا… حضرت نے فورًا حضرت آقا مدنی صلی
اللہ علیہ وسلم پر’’درود شریف‘‘پڑھنا شروع کر دیا… یہ سوچ کر کہ جو درود شریف
پڑھتا ہے اس پر اللہ تعالیٰ رحمت فرماتے ہیں… اور اللہ تعالیٰ کی ’’رحمت‘‘آجائے تو
ہر مشکل آسان، ہر مسئلہ حل… چنانچہ ایسا ہی ہوا اور درندے کچھ نہ کر سکے…
’’درندوں‘‘میں گھرے مسلمانو! درود شریف سے فیض حاصل کرو… اور اللہ تعالیٰ سے اچھا
گمان رکھو… جو بھی حاجت ہو، مشکل ہو، خوف ہو… ایک سو بار محبت، شوق اور توجہ سے
’’درود شریف‘‘پڑھ کر دعاء کی جائے تو فوری نصرت ورحمت آجاتی ہے… بس اخلاص، تعظیم
اور ادب شرط ہے… آپ صرف ایک بار’’درود ابراہیمی‘‘پڑھیں… مگر مکمل شوق سے پڑھیں…
معنٰی سمجھ کر پڑھیں… ادب وتعظیم سے پڑھیں تو… اسی وقت دل نور سے بھر جاتا ہے…
حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل تعظیم…
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات کا احساس… اور خود کو ان احسانات کا بدلہ دینے
سے عاجز سمجھ کر کہیں: اَللّٰھُمَّ… یا اللہ!… صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ… آپ ہی اپنے
حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو ہماری طرف سے بدلہ دیجئے ان کی عظمت میں اور بلندی
عطاء فرمائیے… ’’ملَأ اعلٰی‘‘میں ان کی ثناء فرمائیے اور ان پر اپنی خاص الخاص
رحمتیں نازل فرمائیے۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(درود
شریف کے فضائل)
2019/ 12/28
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ رات کے بعد دن کو… اندھیرے
کے بعد اجالے کو… تنگی کے بعد وسعت کو… اورہجرت کے بعد نصرت کو لاتے ہیں… حضرت شیخ
مفتی ولی حسن ٹونکی رحمۃ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب’’اولیائے پاک و ہند‘‘میں ایک
بزرگ کا واقعہ تحریر فرمایا ہے… ان کو کچھ لوگوں نے بہت ستایا… بالآخر ان کا دل
دکھ گیا… تب ان ستانے والوں پر عمارت گری اور سارے دب کر مر گئے… وہ بزرگ فورًا ایک
درخت کے پاس آئے اور اسے پکڑ کر کھڑے ہوگئے… اور سالہا سال تک اسی خوف الہی اور
عبادت کی حالت میں کھڑے رہے (فرائض و حوائج کے علاوہ)قرآن مجید نے بھی سورۃ النصر
میں سکھایا کہ جب فتح آجائے تو اللہ تعالیٰ کے سامنے جھک جاؤ… اللہ تعالیٰ کی نصرت
اور فتح آتی ہے تو دشمن ذلیل ہوتا ہے… تب اس کی ذلت پر خوشی بھی بجا… اور شکر بھی
ضروری… مظلوموں کے کلیجے ٹھنڈے ہوتے ہیں تو اس کا کچھ اظہار بھی ہو جاتا ہے… مگر
اللہ تعالیٰ کے اولیاء ایسے مواقع پر… اللہ تعالیٰ کے سامنے جھک جاتے ہیں… دنیا
خود دیکھ لیتی ہے کہ… ظالم کی ذلت کیسے ہوئی… اور ظالم بھی دیکھ لیتا ہے کہ اس کے
ظلم کا انجام کیا ہوا… جب سب کچھ کھلی آنکھوں سے نظر آرہا ہے تو پھر… آپ کیا کریں؟…فَسَبِّحْ
بِحَمْدِ رَبِّکَ وَاسْتَغْفِرْہُ ط اِنَّہٗ کَانَ تَوَّابًا… ہم نہ مقربین نہ اولیاء
… مگر ان کی نقل تو کرسکتے ہیں۔
والسلام
خادم
لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(کامیابی
کے بعد اللہ تعالیٰ کے سامنے جھک جاؤ)