حجامہ مہم
14-10-2011
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اَسْتَغْفِرُ اللہَ لِیْ وَلَکُمْ وَلِلْمُوْمِنِیْنَ وْالْمُوْمِنَاتِ۔ اللہ کے پاک پیارے بندو !2 اعلان ہیں۔
مساجد کے پلاٹ زیادہ ہوچکے۔ آج سے مزید کوئی پلاٹ قبول نہیں کیا جائے گا۔ سوائے اس پلاٹ کے جو کسی شہر کے اندرہو اور بڑا ہو اور اس شہر کے اندر جماعت کو مسجد کی ضرورت ہو۔ فی الحال پلاٹ دینے والوں سے معذرت کریں۔ البتہ کوئی اس لئے پلاٹ دے کہ اسے فروخت کرکے اسکی قیمت مساجد کی تعمیر میں خرچ کرنے کی اجازت ہو تو ایسا پلاٹ قبول کیا جاسکتا ہے۔ اللہ پاک اپنے فضل سے 313 مساجد کی تعمیر و آبادی و خدمت کا ہدف پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللہ پاک کی توفیق سے کل 13 ذوالقعدہ 1432ہجری جماعت میں باقاعدہ شعبہ حجامہ قائم کردیا گیا ہے۔ سنت علاج کا فروغ، مریض مسلمانوں کی خدمت، صحت مند امت مسلمہ اور زیادہ سے زیادہ افراد تک اپنے مبارک کام کی سہ نکاتی دعوت کا ابلاغ۔ یہ ہیں چند نیک مقاصد جو اللہ پاک کی رضا کیلئے مطلوب ہیں۔ اس شعبہ کے تحت انشاء اللہ اگلے 6 ماہ میں پورے ملک میں حجامہ کی ڈویژنل سطح پر ترتیب بنائی جائے گی۔ اور جہاں ماہر ساتھی دستیاب ہیں، ان ڈویژن میں فوری ترتیب قائم کی جارہی ہے۔ بھائی محمد حذیفہ کراچی کو اس شعبہ کا ناظم مقرر کیا گیا ہے۔ یہ انکی سابقہ تشکیل کے ساتھ اضافی ذمہ داری ہوگی۔ تمام ساتھی کامیابی کی دعا کریں۔ تعاون کریں، فائدہ اٹھائیں۔
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
اللھم صل علیٰ سیدنا محمد
والسلام
خادم
(شعبہ حجامہ کا قیام اور مساجد کے پلاٹ سے متعلق اعلان)


07-12-2013

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ’’امت‘‘میں اپنی’’ حبیب ‘‘کی ہر’’سنت‘‘زندہ فرمائیں… بھائیو! حجامہ مہم آ پہنچی… حجامہ کیا ہے؟… ایک کراماتی علاج… دین اسلام کے کامل ہونے کی ایک نشانی… اور حضرت آقامدنی صلی اللہ علیہ وسلم کاایک روشن معجزہ… آپ سوچیں گے… معجزہ کیسے؟… حجامہ کا علاج توپہلے سے مو جود تھا… جواب بہت تفصیلی ہے بس خلاصہ سن لیں… علاج کئی موجود تھے… حتی کہ اس زمانے’’شراب‘‘بھی ایک مقبول علاج تھا… اس سے کئی بیماریوں کی دوا کی جاتی تھی… اور بھی بہت سے علاج جاری تھے… مگر حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے حجامہ کو پسند فرمایا… اور پھر اسے سب سے افضل علاج قرار دیا… تمام مخلوق آسمان میں ہو یا زمین میں ان سب کا’’علم‘‘حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے’’علم‘‘کے میں مقابلے ایسا ہے جیسے سمندر کے سامنے قطرہ… اور پھر دنیا بھر کے اطباء نے تجربوں کے بعد اعلان کردیا کہ واقعی… حجامہ ہی سب سے افضل اور بہتر علاج ہے… علاج کے باقی تمام طریقوں میں… بیماری اور دواء دونوں کی کشتی ہوتی ہے… اور جسم بیچارہ اکھاڑا بن جاتا ہے… پھر کبھی دواء جیت جاتی اور کبھی بیماری… مگر حجامہ میں بیماری کو گدی سے پکڑکر باہر نکال دیتے ہیں… اور یوں انسان کا بدن خانہ جنگی کا میدان نہیں بنتا… آپ سوچیں گے آپریشن میں بھی تو بیماری کو باہر نکال پھینکتے ہیں…نہیں جی! … آپریشن تو پولیس کے آپریشن جیسا ہوتا ہے اس میں بیماری نکلے نہ نکلے… انسان کے قیمتی اعضاء ضرور باہر نکال دیئے جاتے ہیں… حجامہ پر’’القلم‘‘کا خصوصی شمارہ بھی آرہا ہے… لکھنے والوں سے گزارش ہے کہ دل کی روشنی سے… احیاء سنت اور نفع امت کے جذبے سے محنت کے ساتھ لکھیں مواد کی کمی نہیں… حجامہ پر ستر سے زائد احادیث مبارکہ کا ذخیرہ موجود ہے… وہ لوگ جو حجامہ کے بارے شرح صدر نہیں رکھتے اتنا بھی نہیں سوچتے کہ… حضرت آقا مدنی، صلی اللہ علیہ وسلم ساری انسانیت کی ہدایت کے لئے مبعوث ہوئے… اس کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجامہ کی فضیلت بار باربیان فرمائی… حجامہ کے لئے مفید تاریخیں متعین فرمائیں… حجامہ کے آداب ارشاد فرمائے… حجامہ کے مقامات اور فوائد واضح فرمائے.… اگر حجامہ کوئی عام علاج ہوتا یا حجامہ میں امت کے لئے بے شمار فوائد نہ ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بیان میں اتنا وقت صرف نہ فرماتے… وَمَایَنْطِقُ عَنِ الْھَوٰی اِنْ ھُوَاِلَّاوَحْیٌ یُّوْحٰی
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(حجامہ مہم)
14-12-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے سامنے ہم سب نے پیش ہوناہے… عقلمند ہے و ہ انسان جوموت اورموت کے بعد والی زندگی کے لئے عمل کرے… کل ان شاء اللہ… الحجامہ مہم شروع ہورہی ہے… اگر مہم میں شریک بھائیوں نے تین باتوں کو لازم پکڑا تو ان شاء اللہ یہ مہم بہت کامیاب ہوگی… اس کے اثرات اور فوائد دور رس ہوں گے… اور سنت کی یہ خوشبو دور دور تک پھیل جائے گی… وہ تین باتیں یہ ہیں… 1… نیت خالص اللہ پاک کی رضا کی ہو… ہم دنیا میں آئے ہی مالک کو راضی کرنے کے لئے ہیں… باقی سب ارادے فضول… 2… مریضوں کے ساتھ’’حسن اخلاق‘‘سے پیش آئیں… مسکرانا بھی صدقہ ہے… مریض کے لئے دل میں ہمدردی اور اسلامی محبت ہو اور چہرے پر مسکراہٹ… 3… مہم کے دنوں میں ہر نماز کے بعد مریضوں کی شفاء اور مہم کی عنداللہ قبولیت کی دعا… اور یہ التجاء کہ یا اللہ اس مہم کو جہاد اور جماعت کے لئے نافع بنا دیجئے… یعنی کل تین دعائیں
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(حجامہ مہم)
16-12-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا شکر… اللہ تعالیٰ کا فضل… حجامہ مہم کا پہلا دن… حیرت انگیز نتائج… ملک میں چھتیس کیمپ اور ہر ایک پر ہجوم… القلم کی مثالی پذیرائی… سنت کی برکت… سنت کی خوشبو… خدمت خلق کا نرالا انداز… الحجامہ ہمارے محبوب آقاصلی اللہ علیہ وسلم کاپسندیدہ علاج… یعنی ہم مسلمانوں کا اپنا علاج… اب اپنے جسم کو میڈیکل اسٹور بنانے کی حاجت نہیں… حجامہ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی تجویز فرمودہ دواء ہے… کائنات کے سب سے بڑے طبیب،حکیم اور داناصلی اللہ علیہ وسلم… آج سولہ دسمبر ہے… آپ ایک بات بتائیں… بنگلہ دیش پر آجکل کس کی حکومت ہے؟… اندراگاندھی کی یا حسینہ واجد کی؟… دونوں میں کیا فرق ہے؟… ان سوالات کے جوابات آپ کے ذمہ… ہماری قلبی تعزیت جناب عبدالقادر ملا کے اہل خانہ اور محبین سے… پینسٹھ سالہ نیک سیرت بزرگ پھانسی پر لٹکا دیئے گئے… ہاں! دل کو درد پہنچا… آج بنگلہ دیش والے اپنا یوم آزادی مناتے ہیں… کس سے آزادی؟… آہ امت مسلمہ ٹکڑوںمیں بٹ گئی… قوم پرستی،لسانیت پرستی ایک کینسر ہے… جتنی بھی قوم پرست،لسانیت پرست پارٹیاں ہیں وہ سب سے زیادہ ظلم… اپنی ہی قوم پر کرتے ہیں… اے آدم اور حوا کے بیٹو بیٹیو! اے آقا مدنی مکی صلی اللہ علیہ وسلم کے امتیو! … عزت صرف اسلام میں ہے… کوئی قوم کسی قوم سے افضل یا کمتر نہیں… معزز وہی ہے جس کے پاس ایمان اور تقویٰ کی نسبت ہے… ہر کلمہ گو مسلمان جو ایمان پر خاتمہ چاہتا ہو … وہ کسی قوم پرست لسانیت پرست پارٹی میں شامل نہ ہو… وہ دیکھو! شیخ مجیب کی بیٹی اپنے ہی ایک بنگالی بزرگ کو پھانسی پر لٹکا کر جشن منا رہی ہے… اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(حجامہ مہم)
17-12-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا فضل… اللہ تعالیٰ کا شکر… الحجامہ مہم الحمدللہ کامیاب جارہی ہے… صرف دو دن میں بیالیس سو سے زائد افراد نے… مدنی سنت… کے نشانات اپنے جسموں پر سجائے… ایک عرب عالم دین نے انتہائی حسرت کے ساتھ لکھا ہے کہ… الحجامہ بڑی تیزی کے ساتھ امریکہ،کینیڈا،یورپ میں پھیل رہا ہے جبکہ… خود مسلمان اس سے غافل ہیں اور وہ انگریزی علاج کے پیچھے بھاگ رہے ہیں… کاش! آج ہم ان عالم دین کو پاکستان لاکر کراچی سے کوئٹہ تک کا وہ ہجوم دکھا سکتے جو ہمارے الحجامہ مراکز پر جمع ہے… اور کلمہ،نماز اور جہاد کی پر نور دعوت کے ماحول میں… سنت علاج سے مستفید ہورہا ہے… مَاشَاء َاللہُ لَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہِ.
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(حجامہ مہم)
19-12-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت ہو فدائیان اسلام پر… ماشاء اللہ جہاد کے سرخ شعلے آسمانوں کو چھو رہے ہیں… الحمدللہ الحجامہ کی طرف مسلمان کا متوجہ ہونا بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے… مصر کے ایک بزرگ ابو احمد کی بات بہت پسند آئی… ان کی عمر ساٹھ سال ہے اور پابندی سے حجامہ کروانا ان کا باقاعدہ معمول ہے… فرماتے ہیں… نہ کوئی درد، نہ کوئی بیماری… حجامہ اس لئے کہ حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور ترغیب ہے… بس یہ اخلاق حسنہ حمیدہ میں شامل ہوگئے… سبحان اللہ! کیا ایمانی ذوق ہے… ایک پچپن سالہ خاتو ن’’ ام زکی‘‘لکھتی ہیں…مجھ پر جادو تھا اور جادو بھی جناتی… عاملوں کا بہت علاج کرایا کوئی فائدہ نہیں…حجامہ کراتے ہی جادو ختم اور جن غائب… سبحان اللہ! … خون کے ساتھ جن بھی نکل گیا اور اس کا مورچہ ٹوٹ گیا… جادو دراصل سر پر حملہ کرتا ہے اور وہاں سے گدی کے راستے ریڑھ کی ہڈی پر قبضہ جماتا ہے… اور ریڑھ کی ہڈی کے ذریعے پورے جسم کو لپیٹ میں لیتا ہے… میرے آقاصلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو حجامہ کے جو مقامات یا پوائنٹ ارشاد فرمائے وہ سب انہی جگہوں کے ہیں… اس لئے ہر بیماری،جادو،نظر وغیرہ کے اڈے ٹوٹ جاتے ہیں… آج جو دیوانے… مدنی علاج کی یہ سوغات امت تک پہنچا رہے ہیں… بے شک وہ مسلمانوں کی بڑی خدمت کررہے ہیں… یا اللہ قبول فرما
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
 (حجامہ مہم)

21-12-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.!
اللہ تعالیٰ کاکتنا عظیم احسان کہ ہمیں اپنے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے بنایا… الحمدللہ،الحمدللہ،الحمدللہ… بھائیو! دل کی گہرائی سے اس انمول اور عظیم نعمت کا شکر ادا کیا کرو… الحجامہ مہم کی کارگزاری امید افزاء ہے… یہ ماشاء اللہ اجتماعیت کی برکت ہے… پانچ دن میں دس ہزار سے زائد افراد اس بابرکت سنت سے مستفید ہوئے… لیجئے پانچ دن کی کارگزاری پڑھیے… جو ڈویژن مہم میں آگے ہیں…وہ شکر کریں اور محنت… تاکہ اپنی پوزیشن سے نیچے نہ گریں… اور جو ڈویڑن کمزور ہیں وہ جذبے میں آکر طوفانی محنت کرکے اپنی پوزیشن بہتر کریں… بلوچستان پر بہت خوشی ہے اور لاہور پر حیرانگی
پانچ روزہ حجامہ مہم کارگزاری
1… کراچی.2247 افراد
2… راولپنڈی.794 افراد
3… سکھر.585افراد
4… بہاولپور.559 افراد
5… مالاکنڈ.550 افراد
6… پشاور.537 افراد
7… کوھاٹ.449 افراد
8… سبی.420افراد
9… گجرانوالہ.418 افراد
10… قلات.378افراد
11… ڈی آئی خان 333افراد
12… کوئٹہ.319افراد.
13… سرگودھا.309افراد
14… فیصل آباد.278افراد
15… لاہور.268افراد
16… حیدرآباد.267افراد
17… رحیم یار خان.264افراد
18… ہزارہ.258افراد
19… کوٹلی … 214افراد
20… ساہیوال.190افراد
21… ملتان.189افراد
22… ڈی جی خان.187افراد
23… مردان.164افراد
24… صوابی.125افراد
25… لاڑکانہ.121افراد
26… بنوں.111افراد
27… سیالکوٹ.93افراد
28… مظفر آباد 89افراد
29… دالبندین.79افراد
30… بونیر.50افراد
کل افراد جن کا حجامہ ہوا
10845
کل مقامات جن پر کیمپ لگائے گئے۔ 185
کل پوائنٹ جو لگائے گئے۔32535
والسلام
خادم

لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
 (حجامہ مہم)
22-12-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ جس سے خیر کا ارادہ فر ماتے ہیں،اسے دین کی سمجھ یعنی دین کا روشن علم عطا فرماتے ہیں۔روشن سے مراد ایسا علم جو دل میں اترا ہواہو اور سمجھ میں بیٹھا ہواہو… الحجامہ مہم کا ایک بڑا فائدہ ’’علم دین ‘‘کے ایک گوشے کا ’’احیا ء‘‘بھی ہے… حجامہ کی روایات ہماری تمام کتب حدیث میں موجود ہیں… اور حجامہ کے احکامات ہماری تمام کتب فقہ میں درج ہیں… لیکن روایات اور احکامات کو ناقابل عمل سمجھ کر صرف سر سری نظر سے گزارا جاتا ہے… نہ توجہ،نہ غوروفکر،نہ بحث اور تفصیل… لیکن اب الحمد للہ غبار جھاڑا جارہاہے ا ور علم کا یہ باب بھی روشن ہورہاہے،علماء اور عوام بھی جھوم جھوم کر حجامہ کی احادیث پڑھ رہے ہیں… اور ان کی جزئیات سمجھ رہے ہیں،سمجھارہے ہیں… ارے بھائیو! ہمارا دین ایک زندہ دین ہے جس نے تاقیامت زندہ رہنا ہے… آج سے تیئس یا چوبیس سال پہلے کی بات ہے… ہم ایک جہادی مرکز میں تھے اور رمضان کا مہینہ تھا۔ وہاں کافی افرادتر بیت کیلئے آئے ہوئے تھے جن میں کئی علماء،نامور مدرسین حضرات بھی تھے… بندہ وہاں درس دیتاتھا… اچانک خیال آیاکہ سورۃ انفال پڑھائی جائے… یہ خود میرا پہلاتجربہ تھا۔سورۃ انفال شروع ہوئی تو ماحول کا رنگ ہی بدل گیا… علماء قسمیں کھاکر فر ماتے  ’’ایسا لگتاہے ہم زندگی میںپہلی با رسن اورسمجھ رہے ہیں… حالانکہ خود ہم انہیں با رہا پڑھ اور پڑھا چکے ہیں‘‘با ت یہ تھی کہ عمل کا ماحول سامنے تھا تو علم روشن ہوگیا… ورنہ میں تو ناقص سا طالبعلم تھا… اب حجامہ کے عمل کا ماحول برپا یا ہے تو علم روشنی بھی برسارہا ہے اور دلوں میں اتررہا ہے… بھائیو! پورے دین کی محنت جاری رکھو… بہت جلد ہم نے اپنے رب کے سامنے پیش ہونا ہے… اپنانصاب یا ر رکھنا… کلمہ… نماز… اور جہاد فی سبیل للہ… سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
 (حجامہ مہم)
25-12-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہی شفاء عطا فرمانے والے ہیں… الحجامہ کیا ہے؟… ہمارے رؤف اور رحیم آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی طب نبوی کا انمول شاہکار… الحجامہ… انسانی فطرت کے عین مطابق علاج…الحجامہ…عالم ملکوت میں انسان کو پسندیدہ بنانے والا عمل… الحجامہ… مسلمانوں کے لئے صحت اورجسمانی، نفسیاتی شفاء کا خزانہ… الحجامہ… دشمنان اسلام کی طبی دہشتگردی کا مؤثر اور منہ توڑ جواب… الحجامہ… لاعلاج امراض کی طاقتور دواء … الحجامہ… اور سب سے بڑھ کر ہمارے آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی معطر منور سنت… الحجامہ…الحمدللہ دس روزہ…احیاء سنت مہم… خدمت امت مہم… آج مکمل ہورہی ہے… تقریبا بیس ہزار افراد نے الحجامہ کروایا…اور بیس لاکھ سے زائد افراد تک اس کا پیغام پہنچا… جنہوں نے محنت کی اللہ پاک ان کو جزائے خیر… دارین میں عطا فرمائے… جنہوں نے علاج کروایا اللہ پاک ان کو صحت،شفاء، عافیت عطا فرمائے… جن حضرات علماء کرام نے شکریہ کے پیغامات بھیجے ان کا دل کی گہرائی سے شکریہ… حجامہ کے اثرات دو طرح کے ہیں… ایک فوری اور دوسرے مستقل … جو فوائد اور اثرات مستقل ہیں وہ حجامہ کروانے کے تقریبا پندرہ یا سترہ دنوں بعد ظاہر ہوتے ہیں… جب صحت مند خون اور خلیے اپنی ڈیوٹی سنبھال لیتے ہیں… مہم کے اختتام پر…اللہ تعالیٰ کا شکر… وَآخِرُدَعْوَانَااَنِ الْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ… وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ سَیِّدِالْمُرْسَلِیْنَ
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(الحجامہ مہم)

26-12-2013
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی توفیق اور فضل سے ہی ہرکام بنتا ہے… لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہِ… الحجامہ مہم کو مثالی کامیابی ملی… مَاشَاء َللہُ لَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ… اللہ پاک کی نصرت اور حفاظت رہی… اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ… یہ اللہ کریم کا فضل ہی ہے… کہ سالوں کا سفردس دنوں میں طے ہوگیا… اب حجامہ کی تشکیل ضلعی سطح تک لے جائیں گے… ان شاء اللہ… جن ساتھیوں کی حجامہ پر تشکیل ہے وہ جہاد اور جہاد کے کاموں سے غافل نہ ہوں… جو غافل ہوگا وہ خود اپنے عمل کا ذمہ دار ہوگا… اب آگے ان ساتھیوں کو حجامہ سکھایا جائے جو معذور ہیں… اور قرآن مجید نے ان کو رخصت دی ہے… ایک مہم ختم ہوئی… اس کی مثالی کامیابی پر آپ سب کو دل کی گہرائی سے مبارکباد…اب ایک اور مہم آتی ہے… بہت اہم… بہت ایمان افروز… تاریخ یاد رکھیں26جنوری… اور اللہ تعالیٰ کے ایک بڑے ولی کا نام یاد رکھیں… محمد افضل گورو شہیدؒ… 26 جنوری ایمانی جذبوں کی تلاطم خیز موجیں… اور گرجتے برستے کڑکتے بادلوں کی للکار… ان شاء اللہ
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(الحجامہ مہم)
27.12.13
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کواتباع سنت نصیب فرمائے۔ آپ’’حجامہ ‘‘کے بارے میں جانتے ہیں؟…ہادی عالم،  سروردوعالم ﷺنے جسے سب سے بہترین علاج ارشاد فرمایا۔ میرے آقا ﷺ جو کچھ فرماتے تھے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتاتھا۔ ’’حجامہ‘‘تمام انبیآء علیہم السلام کی سنت ہے۔ حجامہ کے بارے میں حضرت جبرائیل علیہ اسلام نے حضوراقدس ﷺ کو خبردی کہ یہ بہترین علاج ہے…حجامہ وہ عمل کہ معراج کی رات فرشتوں نے جسے اس امت میں جاری کرنے کی درخواست کی۔ حجامہ وہ عمل کہ احادیث کے ذخیرہ میں جس پر 70 سے زائدروایات موجود ہیں اور اکثر احادیث صحیح ہیں۔  (وحی کی باتیں سائنس سے بہت اونچی ہوتی ہیں،  حجامہ کے بارے میں ترغیب وحی کے ذریعے آئی) اور جس رب نے انسان کی مشین پیدا فرمائی وہی اس کے نفع اور نقصان کو جانتاہے۔ حجامہ ایک عظیم نعمت ہے…بہترین علاج اور شاندار سنت ہے۔ مگر بد نصیبی کہ لوگ اس سے محر وم ہوگئے اور طرح طرح کے زہریلے اور مہنگے علاجوں میں جاپڑے… حالا نکہ کوئی ایساعلاج نہیں جو انسان کے جسم سے بیماری کے زہر کو کھلی آنکھوں کے سامنے باہر نکال پھینکے…یہ کام صرف حجامہ کرتا ہے…کنیڈامیں ڈاکٹروں نے حجامہ سے نکالا گیا خون ٹیسٹ کیا تو حیران رہ گئے… زہر اور بیماری… خیر ہمیں ان سے کیاغرض ؟ہمیں تو ان کے کلام
کایقین ہے جن پر عقل ودانش اورحکمت مکمل ہوئی…عرب مسلمانوں میں حجامہ کاعمل د وبارہ زندہ ہورہا ہے۔ اہل علم کتابیں لکھ رہے ہیں…جگہ جگہ اس کاتصور پیداکیا جارہاہے۔ مگر ہمارے ہاں اجتماعی محرومی ہے۔ عوام تو عوام، علم والے بھی حجامہ کے فضائل، دلائل اور فوائدسے بے توجہ ہیں…الحمد للہ!جماعت الایمان کو اس مبارک سنت کے احیاء میں شمولیت کی سعادت ملی…اب تک ہماری جماعت ہزاروں افرادکاعلاج کرچکی ہے۔ اور مسلمانوں کی سہولت کیلئے اتنا سستاکہ جیسے مفت…پاکستان میں حجامہ فی پوائنٹ دو سوروپے چل رہا تھا۔ مگر دین اور سنت کے دیوانوں نے ساٹھ روپے کا اعلان کردیا…اور ہزاروں مسلمانوں کی دعائیں سمیٹ لیں۔ ماَشَاءَ اللّٰہُ لَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ…آج الحمد للہ!مرکز میں حجامہ کے بارے میں پورے ملک کا اجلاس ہورہا ہے۔ بندہ نے حجامہ پر جو مطالعہ کیا ہے اور جو کچھ محسوس کیا ہے تو اس کے بعد… اس مبارک علاج سے عشق ساہوگیا ہے۔ بس یہ تمنا ہے کہ امت مسلمہ اس علاج کوسمجھ کر اور اپناکرصحت مند ہوجائے،  مضبوط اور تواناہوجائے،  ذہین اور فہیم ہوجائے۔ جماعت کے شعبہ حجامہ کیلئے دعا ء کریںکہ یہ سب اس کام کاحق اداکرسکیں۔ تقویٰ، محنت، خیر خواہی، مہارت اور سیکھنے کا شوق ان میں پیداہو…اور اس علاج کے ذریعے ان کے لئے مسلمانوں کو دین پر لانے، ایمان،  کلمہ، نماز، اورجہاد سکھانے کاخوب موقع بنے۔
والسلام
خادم
 لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ
 (الحجامہ)
06/04/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
1: اللہ تعالیٰ کے فرشتے ہر وقت انسان کے ساتھ ہوتے ہیں… کسی انسان کے ساتھ زیادہ، کسی کے ساتھ کم… اور کسی خوش نصیب کے ساتھ پورے لشکر… یہ بات قرآن اور حدیث سے ثابت ہے
2: جب حضور اقدس صلی اللہ علیہ و سلم معراج پر تشریف لے گئے تو جگہ جگہ پر فرشتوں نے آپ صلی اللہ علیہ و سلم سے عرض کیا… کہ آپ اپنی امت کو ’’حجامہ‘‘ کا حکم فرمائیں
3: ہر انسان کے ساتھ شیاطین بھی رہتے ہیں… کسی کے ساتھ زیادہ، کسی کے ساتھ کم… 
4: حجامہ سے انسان کا جسم شیطانی اثرات اور امراض سے پاک ہوجاتا ہے… جس سے قریب رہنے والے فرشتوں کو راحت پہنچتی ہے
5: شیطان انسان کے خون میں دوڑتا ہے… شیطان ناپاک اور بیمار ہے، اس کے اثرات خون پر پڑتے ہیں، ذاکرین پر کم اور غافلین پر زیادہ
6: ہمارے سب سے بڑے خیر خواہ حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ و سلم نے ’’حجامہ‘‘ کے فضائل، خواص، مقامات، اوقات اور طریقے خود بیان فرمائے۔ اس بارے ستر تک صحیح احادیث مبارکہ موجود ہیں… صرف دنیا کا معاملہ ہوتا تو اتنی احادیث نہ آتیں… معلوم ہوا کہ ’’حجامہ‘‘ میں جسمانی شفاء بھی ہے اور روحانی، قلبی، دینی فوائد بھی… کسی بھی چیز کے دینی اور روحانی فوائد صرف اس کو ملتے ہیں جس کے پاس کلمہ یعنی ایمان ہو… ’’حجامہ‘‘ کا بہترین موسم آچکا… بہار کا موسم… اور ’’حجامہ‘‘ کی بہترین تاریخیں بھی آچکیں… کل چاند کی سترہ ہے… اے مسلمانو!  اس شاندار سنت کے جام بھر بھر کرپیو… پھر اللہ کا شکر اداء کرو اور حضرت آقا پر درود بھیجو…   صلی اللہ علیہ و سلم
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(حجامہ)
12/05/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ کی ’’جماعت‘‘ کے ساتھ نصرت عجیب ہے۔ مَاشَائَ اللہُ لَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ  َو الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْ۔ ماہ رجب کی ما ثور ’’حجامہ‘‘ تاریخوں میں… جماعت کے شعبہ ’’الحجامہ‘‘ نے دو ہزار سات سو چھیاسی مریضوں کا علاج کیا ہے… مریض کی عیادت کا اجر جب بے شمار ہے تو مریض کے علاج کا اجر کیا ہوگا؟… اور علاج بھی سب سے افضل ’’سنت علاج‘‘… جو بیماری کو جڑ سے اکھاڑ دیتا ہے… جو ساتھی اس شعبہ میں محنت کر رہے ہیں… ان کو اور پوری جماعت کو ’’مبارک باد‘‘… اپنی نیت خالص ’’رضاء الہی‘‘ کی رکھیں… یہ بہت دیر اور دور تک چلنے والا صدقہ جاریہ ہے، ان شاء اللہ۔
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(حجامہ)
حجامہ مہم
07/11/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں کو’’صحت‘‘اور’’ شفاء‘‘ عطاء فرمائے…’’شفاء‘‘ اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان نعمت ہے… شفاء کے لئے اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو جو علاج سکھائے ہیں… ان میں سب سے افضل، بہترین اور مؤثر ترین علاج ’’ الحجامہ‘‘ ہے… ’’حجامہ‘‘ انسان کے جسم کو بیماریوں سے… انسان کی روح کو سستی اور غفلت سے اور انسان کے نفس کو شیطان کی آلودگیوں سے پاک کرتا ہے… ’’حجامہ‘‘ کے کٹ ’’جادو‘‘ کو کاٹ دیتے ہیں… اور انسان کے جسم میں بنے ہوئے شیطانی گھونسلوں کو چھید ڈالتے ہیں… ’’حجامہ‘‘ سے فرشتے خوش ہوتے ہیں اور شیطان گھبراتے ہیں… مبارک ہو بارہ نومبر سے’’سنت حجامہ‘‘ مہم‘‘آرہی ہے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(حجامہ مہم)

12/11/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے احسان فرمایااور ہمیں اپنے سب سے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام بنایا… امتی بنایا… حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے احسان فرمایاکہ ہم تک کلمہ طیبہ پہنچایا… اس بڑے اوراصلی احسان کے علاوہ بھی… حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے ہم سب پربے شماراحسانات ہیں… کچھ عرصہ قبل سرمیںکان کی طرف ایک عجیب تکلیف شروع ہوگئی… نہ ٹیسٹ کرایا نہ علاج…کچھ عرصہ بعد’’حجامہ‘‘ کرا لیا… اذیت ناک تکلیف ایسے غائب ہوئی کہ خوشی کے آنسو تھے اور والہانہ درود شریف بھی… سُبْحََانَ اللّٰہ!امت کو کیسا بہترین علاج عطاء فرمایا… ’’حجامہ‘‘ پہلے بھی تھا مگرجب حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ و سلم نے اس پر افضلیت کی مہرلگائی تو… اسکی تاثیر آسمانوں کو چھونے لگی… الحمدللہ آج سے ملک بھر میںجماعت کی دس روزہ ’’حجامہ مہم‘‘ شروع ہو چکی ہے… عبادت، سنت، دعوت اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہمارے رفقاء نے پورے ملک میں کیمپ لگا دیئے ہیں… الحمدللہ نہ کمائی مقصود ہے نہ تشہیر… بلکہ امت مسلمہ کی خدمت اور انہیں زہریلے علاجوں سے بچا کر سنت علاج پر لانے کی فکر ہے… جن لوگوں کو ڈاکٹروں نے سجدے کی نعمت سے محروم کر رکھا ہے وہ کرسیاں چھوڑیں… اور اس مہم میں اپنی کمراوراَخْدَعَیْن کا حجامہ کرالیں اور ساری زندگی سجدے والی نمازکے مزے لوٹیں… آج مغرب سے جمعہ شریف آرہے ہیں… اپنے حقیقی محسن اور خیرخواہ محبوب پردرودوسلام کا مقابلۂ حسن یاد رہے
والسلام

خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(حجامہ مہم)
13/11/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمارے اوقات اور لمحات میں برکت عطاء فرمائے… جمعہ کا تحفہ، حضرت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی دعاء یادکر لیں…اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْئَلُکَ صَلَاحَ السَّاعَاتِ وَالْبَرْکَۃَ فِی الْاَوْقَاتِ…(۱) آج مغرب سے نیا ہجری مہینہ صفرالخیر شروع ہو رہا ہے… معمولات کی یاد دہانی ہے… (۲) مقبوضہ کشمیر میں ’’مودی‘‘کے دورہ کے موقع پر ظالم مشرکین نے ایک نوجوان’’ گوھرنذیرڈار‘‘کو شہیدکر دیا ہے… ان کے والدین اوراہل کشمیر سے قلبی تعزیت ہے… انتقام ضرور ہوگا،ان شاء اللہ… (۳) عباس پور آزاد کشمیر میں آج جماعت کے زیر انتظام بڑا شاندار’’اجتماع‘‘ ہوا… کمانڈر عدیل شہیدؒکانفرنس…  اہل کشمیر اور دین کے دیوانوں کے لئے خراج تحسین اور ڈھیروں دعائیں… (۴) جو مسلمان نماز میں قیام کر سکتے ہیں مگر ڈاکٹروں کے غلط مشورہ پر بیٹھ کر نماز پڑھتے ہیں… انکی نماز نہیں ہو تی… وہ اللہ تعالیٰ کا خوف کریں،کھڑے ہو کر نماز ادا کریں، جب عاجز ہو جائیں تب بیٹھ جائیں… اور جو نمازیں بیٹھ کر ادا کی ہیں وہ دوبارہ لوٹائیں…کمر نماز کے نہیں تو کس کام آئے گی؟… (۵) الحمدللہ حجامہ مہم مکمل اہتمام سے جاری ہے… پورے ملک میں ایک ہزارکیمپ لگانے کی ترتیب ہے … ہمت کریں اور حجامہ کرا لیں اورکراتے رہیں۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(حجامہ،تعزیت،استقبال ماہ جدید)
19/11/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے بندے ،اللہ تعالی کے راستے کی آزمائش پر کہتے ہیں… رَبَّناَ اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِی اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلٰی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ… یااللہ!گناہ اورغلطیاں بخش دیجئے، ثابت قدمی، استقامت اور کافروں پر غلبہ دے دیجئے… وہ بزدل نہیں پڑتے، اپنے مقصد سے غافل نہیں ہوتے…کمزوری میں نہیں گرتے، عارضی سہاروں کے لئے بے تاب نہیں ہوتے… بس استغفار، ثابت قدمی اورکافروں سے مقابلہ میںکامیابی کا جنون… فرمایا:ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کے’’محبوب‘‘ محسنین ہیں… ان کے لئے دنیاکا بدلہ بھی ہے اور آخرت کا حسین ثواب بھی… پنجاب کی حکومت نے ہمارے جن نو ساتھیوں پر مقدمہ ڈالا تھاکل ان سب کو پانچ سال سزا سنا دی گئی… خوش نصیب ہیں… ان پرایف آئی آرایسی کاٹی گئی کہ اگروہی آگے پیش ہوئی تو سیدھے بخشے جائیں گے… جہادکی دعوت، جہاد کی خدمت، دین الٰہی کی دعوت… اور ترہیب اعداء اللہ… یہ ہیںآج کی دنیاکے جرم… مگرآخرت کے تمغے… اللہ تعالیٰ سے امید ہے ان دیوانوںکی برکت سے زندانوں میں روشنی پھیلے گی اور یہ بھی جلد چھوٹ جائیں گے، ان شاء اللہ… حجامہ مہم جاری ہے سب اسکی کامیابی میں دعاء کا حصہ ڈالیں… مغرب سے جمعہ مبارک اور مقابلۂ حسن مبارک۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(مشکل حالات کا طرز عمل، حجامہ مہم)

21/11/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے محبوب نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم نے خود’’حجامہ‘‘کرایا.… اور بار بارکرایا … پھر حجامہ کو بہترین’’علاج‘‘اور’’شفاء‘‘ قرار دیا… پھرحجامہ کے فوائد،آداب،دن اور طریقے بھی ارشاد فرمائے… اب جو مسلمان اپنے علاج کے لئے ہر ڈاکٹر، حکیم، عطار، سنیاسی اور عامل کے پاس تو ضرور پہنچ جاتے ہیں… مگر حجامہ سے بھاگتے ہیں… وہ صرف اتنا سوچیں کہ ان کا مزاج اپنے محبوب آقا کے مزاج سے کتنا کٹا ہوا ہے… مسلمان کا مزاج الگ ہے،کافرکا مزاج الگ ہے…  جیسے انسان اورگدھے کا مزاج الگ الگ ہے…گدھا مٹی میں لوٹنے پوٹنے سے تروتازہ ہوتا ہے جبکہ انسان غسل کرنے سے… مسلمان کی صحت حجامہ میں ہے، جہاد میں ہے، شہد میں ہے، پیدل چلنے میں ہے…کم کھانے، زیادہ محنت کرنے اورکلونجی میں ہے… اور ان چیزوں میں جو مزید حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے
ارشاد فرمائی ہیں… دراصل’’حجامہ‘‘کی نعمت اٹھ گئی تھی… اس لئے اس کے دلائل پر توجہ نہیں… اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ نعمت واپس آئی ہے تو مسلمانوںکواس سے بھرپور فائدہ اٹھاناچاہیے…کل حجامہ مہم کا آخری دن ہے… جماعت کا ہرساتھی اس مہم میں اپنے حصے کا اجر حاصل کرے… ہرفرد دوچار مسلمانوں کو متوجہ کرے اورخود بھی کل حجامہ کرالے تاکہ… اجتماعی عمل میں ہر ایک کا حصہ شامل ہو جائے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(حجامہ مہم)