مقابلہ حسن

30-01-2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کے قلوب میں آخرت کی اہمیت بٹھادیں… مغرب سے جمعہ کا یوم شروع ہے… سیدالایام… دنوں کا سردار… میں قربان کہ حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اس دن مجھ پر زیادہ درود بھیجا کرو‘‘… لبیک،لبیک، دلُ جان سے لبیک… بھائیو!کل جمعہ نماز کو جلدی چلے جانا… ایک اونٹ صدقہ کرنے کا اجر ملے گا… اور بڑے، ظالم،دجالی،نفاقی فتنوں سے پناہ ملے، گی ان شاء اللہ… میں اس کی پچیس سال سے آواز لگا رہا ہوں… بیانات کیے,مضامین لکھے,اسٹیکر چھاپے کہ مسلمان جمعہ کو سمجھیں… اذان کے بعد خرید و فروخت و دیگر کام نہ کریں… جلد مسجد جا پہنچیں… اسلاف کے زمانہ گیارہ بجے تک مسجد بھر جاتی تھی… اور راستے لوگوں کے رش سے بھر جاتے تھے… پچیس سال سے آواز لگا رہا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے امید ہے کسی وقت یہ دعوت اثر انداز ہوجائے گی ان شاء اللہ… جمعہ کے دن سورۃ الکہف پڑھ لیں… اگلے جمعہ تک نور مل جاتا ہے اور انسان اندھیروں میں نہیں بھٹکتا… جمعہ کے تمام کاموں کی یاددھانی ہے… اور یہ گزارش کہ ان محنتی اور مخلص ساتھیوں کے لئے آپ سب کل تین دعائیں کریں… جنہوں نے اجتماع کے کاموں میں محنت کی… 1… اللہ پاک ان کو مغفرت عطا فرمائے… 2… اپنی رحمت عطا فرمائے… 3… دنیا و آخرت میں فلاح اور کامیابی عطا فرمائے اور اپنے عذاب سے بچائے… بس یہ تین دعائیں… واقعی!  ان اللہ کے بندوں نے ہر سطح پر بہت محنت کی… ہم ان کے لئے دعا کریں گے تو ان کے اعمال میں شریک ہوجائیں گے… اور فرشتے ہمارے لئے یہی تین دعائیں فرمائیں گے
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(جمعہ شریف وافضل گورو شہیدؒ کانفرنس)
06-02-2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو کلمہ طیبہ… لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ… ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نصیب فرمائے… ہمیں ان لوگوں میں سے بنائے جنہوں نے اس عظیم کلمہ کی قدر کی اور اپنی جان سے بڑھ کر اس کی حفاظت کی… بھائیواور بہنو!… تھوڑی دیر بعد سورج غروب ہوگا اور سیدالایام ’’جمعہ شریف‘‘ تشریف لے آئے گا۔ تب مدینہ پاک سے پیار بھری آواز… حدسے ز یادہ پیاری آواز آئے گی… ’’جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو‘‘… سبحان اللہ!  دل جھوم اٹھا… لبیک لبیک… دلُ جان سے لبیک… بھائیو!کل عشق کا مقابلہ ہوگا… نتیجہ ہمارے نامہ اعمال میں محفوظ ہوگا… اور ان شاء اللہ بہت کام آئے گا… مقابلہ دو چیزوں میں ہے… درود شریف کثرت سے کون پڑھتا ہے؟… جمعہ نماز کو جلدی کون پہنچتا ہے؟… ہماری بیٹیاں,بہنیں کہیں گی ہم تو دوسرے مقابلہ سے آؤٹ؟… نہیں اے اماں عائشہؓ,اماں فاطمہؓ کی بیٹیو! نہیں… آپ جمعہ نماز کے لئے جلد مصلیٰ پر پہنچ جائیں اور جیسے وقت داخل ہو… تکبیر تحریمہ ’’اللہ اکبر‘‘… یقین جانیں آپ کو بھی سب کچھ مل جائے گا… ان شاء اللہ
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(جمعہ شریف)

20-02-2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ جس کو فضیلت عطا فرمائیں… بس وہی عزت والا ہے… آج مغرب سے ایک میٹھا دن آرہا ہے… ایسا میٹھا کہ جس میں موت آجائے تو وہ بھی میٹھی… جی ہاں!جمعہ کے دن کی موت بھی میٹھی… اور عذاب قبر سے چھٹی… بس یہ کہ موت ایمان پر آئے… تھوڑا سا سوچیں… اگر کوئی ایسا انسان جس سے ہمیں حقیقی پیار ہو… ہمیں سلام بھیجے تو دل کتنا خوش ہوتا ہے… ایک آدمی کسی ملک کے ویزا کے لئے بھاگ دوڑ کررہا ہو… اپنا بہت کچھ بیچ کر… قرضہ اٹھا کر ویزا خریدنے کے لئے دھکے کھا رہا ہو… اچانک اس ملک کا سفیر اسے بلائے اور بتائے،ہمارے صدر یا بادشاہ نے آپ کو دس بار سلام کہا ہے… اور بلایا ہے… سوچیں!!اس کے دل کی کیا حالت ہوگی؟… حالانکہ دنیا کے صدر اور بادشاہ… بے بس,عارضی… اور کمزور… وہ دیکھیں!حضرت جبرئیل امین… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوکر فرماتے ہیں: ’’کیا آپ اس پر راضی نہیں کہ جو آپ پر ایک بار صلاۃ بھیجے،اللہ تعالی اس پر دس بار صلاۃ یعنی رحمت بھیجیں گے اور جو آپ پر ایک بار سلام بھیجے… اللہ پاک اس کو اپنے دس سلام نصیب فرمائے گے‘‘… سبحان اللہ… اللہ رب العالمین کا سلام… ایک نہیں ہر درود و سلام پر دس بار سلام… اسے تو سوچ کر ہی خوشی سے جان نکلتی ہے… اور حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم تک ہمارا درودو سلام پہنچایا جاتا ہے… اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جواب عنایت فرماتے ہیں… واہ!سبحان اللہ… ان کے لبوں پر ہمارا تذکرہ اور ہمارے لئے سلام… آج مغرب سے یہ حقیقی ’’مقابلہ حسن‘‘شروع ہوجائے اور کل مغرب تک جاری رہے… اخلاص،عشق اور محبت سے درود و سلام کی کثرت… جمعہ نماز کے لئے جلد حاضری… اور سورۃ الکہف
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
اللھم صل علی سیدنامحمد و بارک وسلم… یااللہ
(جمعہ شریف)
21-02-2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا احسان… آج شام جیسے ہی سورج غروب ہوگا… سید بادشاہ تشریف لے آئیں گے… مرحبا!اے ’’یوم مزید‘‘… آپ سمجھ گئے ہوں گے… یوم مزید کس کا نام ہے… جی ہاں!آخرت میں جمعۃ المبارک کا نام’’یوم مزید‘‘ہوگااوراس دن اہل جنت کو اللہ رب العالمین کی زیارت نصیب ہوا کرے گی… اور حضرات انبیاء کرام علیھم السلام کی صحبت بھی… مرحبا!سید صاحب… مرحبا!یوم مزید… اسی دن غزوہ بدر اٹھا… اسی دن مکہ فتح ہوا اور اللہ کے گھر میں اللہ کا پسندیدہ دین داخل ہوا… ہائے کاش!اس جمعہ ہمارے دل میں بھی دین مکمل طور پر داخل ہوجائے اور تمام بت ٹوٹ جائیں… حرص,لالچ,شہوت,خود غرضی کے بت… بزدلی اور حب دنیا کے بت… غفلت،کساوت,شقاوت کے بت… وہ بھی جمعہ کادن تھاجب کعبہ شریف میں رکھے ہوئے سب بت ٹوٹ گئے… آج پھر جمعہ کادن آرہا ہے… ہم اپنے دلوں میں رکھے ہوئے سب بت توڑکرباہرپھینک دیں… اور ہمارادل ہمارے رب کے لئے خالص اور پاک صاف ہوجائے… ہر تمنادل سے رخصت ہوگئی… اب تو آ جا اب تو خلوت ہوگئی… دل پاک تو جہاد آسان اور مقبول… تب ساری دنیا کے چھوٹے، بڑے بت اورطاغوت توڑنا آسان… اور ہر طرف ایک ہی کلمہ کاراج… لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ… جمعہ آگیا’’مقابلہ حسن‘‘شروع… عرش سے زمین تک… درود وسلام کا تانتا… فرشتوں کے جھرمٹ… خوشبو ہی خوشبو… اللہ تعالی کی برستی رحمت اور آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے سلاموں کا جواب… کسی نے خوب کہا کہ درود و سلام کے وقت عالم بالا سے جو رحمت اورسکینہ مسلمان کے دل پرنازل ہوتا ہے… اور جو اطمینان اور لذت اس کا دل پاتا ہے… وہ اگر کافروںکو پتہ چل جائے تو وہ اسے چھیننے کے لئے ہم پر حملہ کردیں… وہ تو ہمارے پٹرول اور تیل کے لئے حملے کر رہے ہیں… حالانکہ پٹرول اورتیل کااس نعمت سے کیا مقابلہ جو درود و سلام سے مسلمان کو ملتی ہے… ایک بڑے امام قرآن و حدیث سامنے رکھ کردرود شریف کے فوائد اور ثمرات لکھنے بیٹھے تو قلم رکتا ہی نہ تھا… موٹے موٹے فوائد بھی انتالیس لکھ ڈالے… اور ہر فائدہ ایسا قیمتی کہ ساری دنیا کی دولت خرچ کرنے سے نہ خریدا جا سکے… درود شریف میں ذکر بھی ہے,دعا بھی ہے,عشق بھی ہے,وفا بھی ہے… بھائیو اور بہنو!اس جمعہ کا مقابلہ زور دار ہونا چاہیے… سورۃ کہف بھی… جمعہ نماز میں جلدی پہنچنا بھی
یا اللہ توفیق… یا اللہ قبول
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
اللھم صل علی سیدنا محمد… یااللہ
(جمعہ شریف)
06-03-2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ معاف فرمائے… ہم مسلمانوں نے جمعہ کے عظیم دن کی ناقدری کو اپنا مستقل معمول بنالیا ہے… ہمارے اس ظلم کی وجہ سے ہم پر دجالی فتنوں کی یلغارہے… جمعہ کے دن حضرت آدم علیہ السلام پیدا کئے گئے… جمعہ کے دن وہ جنت میں داخل ہوئے… جمعہ کے دن وہ زمین پر اتارے گئے… صور جمعہ کے دن پھونکاجائے گا… قیامت کا دن جمعہ کوقائم ہوگا… پس جمعہ روشن کرو تاکہ قیامت کادن روشن اورآسان ہو… جمعہ سے پہلے والی رات یعنی جمعرات بعض اعتبار سے لیلۃ القدر سے افضل ہے… آہ!افسوس جو دن مسلمانوں کے نزدیک عید سے بڑھ کر تھا اور جس پر آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم فخر فرماتے تھے… وہی دن ہم نے سونے,تھکاوٹ اتارنے اور غفلت منانے کا دن بنا لیا… بھائیو!جمعہ کا دن’’سید الایام‘‘اور حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم’’سیدالانام‘‘… پس سید الایام میں سید الانام پر درود و سلام کی کثرت بڑا مقبول عمل ہے… درود شریف میں تین بڑی نعمتیں ہیں… 1… رحمت… 2… مغفرت… 3… ترقی… ہم نے ایک بار درودپڑھانقد دس رحمتیں ہم پر نازل,ہمارے دس گناہ معاف,ہمارے دس درجے بلند… سبحان اللہ!… شک وہ کرے جوبے ایمان ہواوراپنے رب سے بد گمان ہو… ماشاء اللہ ڈاک میںجمعہ کے’’مقابلہ حسن‘‘کے بارے بڑی ایمان افروز کارگزاریاںآرہی ہیں… اے کلمہ,نمازاورجہاد محکم کی دعوت والو!… اپنے جمعہ کوقیمتی بنالو… تمہاری دعوت پورے عالم میں ان شاء اللہ پھیل جائے گی… آج مغرب سے مقابلہ شروع… کثرت درودوسلام… جمعہ نماز میںجلدحاضری… سورۃ الکہف… اور تمام سنتیں
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
اللھم صل علی سیدنا محمد وآلہ وسلم… یا اللہ
(جمعہ شریف)

13-03-2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:’’ مجھ پر درود کی کثرت کرو جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات‘‘(البیھقی) اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے… ’’جمعہ کا دن تمہارے دنوں میں افضل ہے، اسی میں آدم پیدا ہوئے اور اسی میں ان کا انتقال ہوا۔اسی دن صورپھونکاجائے گا اور اسی دن بے ہوشی ہوگی۔ پس اس دن مجھ پر درود کی کثرت کیا کرو بے شک تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے‘‘… اہل علم نے اس حدیث کی سند کو صحیح فرمایا ہے… قیامت کے دن اور اس کے پہلے کی ہولناکیوں میں درود شریف کتنا کام آئے گا وہ اس حدیث پاک سے ثابت ہوگیا… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’ جمعہ کا دن تمام دنوں کا سردار اوراللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بزرگ ہے اور عیدالفطر اور عیدالاضحی سے بھی زیادہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کی عظمت ہے‘‘… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جمعہ کی رات روشن رات ہے اور جمعہ کا دن روشن دن ہے‘‘… امام غزالی ؒنے تحریر فرمایا ہے، حضرت حکیم الامتؒ نے بھی نقل فرمایاہے کہ… پہلے زمانے لوگ جمعہ نماز کے لئے اتنا جلدی جامع مسجد جاتے کہ راستوں میں سخت ازدحام یعنی رش ہوجاتا جیسے عید کے دنوں میں… پھر جب یہ طریقہ جاتا رہا اور لوگوں نے جمعہ نماز کے لئے جلدی جانا چھوڑ دیا تو کہا جاتا تھا کہ یہ پہلی بدعت ہے… جو مسلمانوں میں آگئی ہے، آج مغرب سے جمعہ شروع… مقابلہ حسن شروع… جمعہ نماز کو جلد جانا ہے۔ مسجد بند ہوگی تو دروازے پر بیٹھ جائیں گے اور بھیگی آنکھوں سے درود شریف پڑھتے ہوئے کہیں گے۔اے رحیم مالک! گناہ گار آپ کے دروازے پر آ پڑا ہے… آج جھولی بھر دیجئے، مغفرت اور قبولیت عطا فرما دیجئے۔ سورۃ کہف کی تلاوت بھی یاد رہے۔ پچھلے ہفتے چھوٹے بچوں نے ماشاء اللہ بہت درود شریف پڑھا
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
اللھم صل علی سیدنامحمد وآلہ وسلم… یا اللہ
(جمعہ شریف)
20-03-2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا احسان دیکھئے ہر ہفتے’’جمعہ‘‘کا دن ہمیں عطا فرماتے ہیں… تاکہ پچھلے چھ دنوں کے سارے گناہ دھل جائیں… جمعہ کے دن ہمیں فتنوں سے امان ملتی ہے… یوں سمجھیں ہمیں وہ’’کہف‘‘یعنی غار مل جاتی ہے جس میں بیٹھ کر ہم اللہ تعالی کی امان میں آجاتے ہیں… جمعہ کے دن جو مسلمان غسل کرکے جلدی مسجد جائے اسے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزوں اور قیام کا اجر ملتا ہے… اس دن کی فضیلت تو بہت پہلے سے ہے،جب اللہ تعالیٰ نے اپنے خلیفہ یعنی’’انسان‘‘کواسی دن پیدا فرمایا… معلوم ہوا ہمارا آغاز بھی ’’جمعہ‘‘ اور ہمارا اختتام بھی ’’جمعہ‘‘کہ قیامت اسی دن برپا ہوگی… لیکن اللہ تعالیٰ نے پہلی امتوں کو یہ دن نہیں دیا… بلکہ یہ دن اپنے محبوب نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو عطا فرمایا… اندازہ لگائیے کتنا بڑا احسان ہے… اب ہمارا کام ہے کہ ہم اپنا ’’جمعہ‘‘ روشن بنائیں,خوشبودار بنائیں,بھاری اور قیمتی بنائیں، تاکہ ہمارا آغاز اور ہمارا انجام بہترین ہوجائے۔جمعہ کے نور کو وہی لوگ محسوس کرتے ہیں جن کے دل کی آنکھیں روشن ہوں… وہ دیکھیں!  صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ کو… وہ سالہاسال کے جان توڑ جہاد کے بعد اب’’بیت المقدس‘‘کی آزادی کے لئے حتمی حملہ کے لئے تیار ہیں… مگر یہ حملہ کب ہو؟… دل کی آنکھوں نے کام کیا… فرمایا:جمعہ کے دن… اس وقت جب خطبہ منبر
پر… اور عرش کی خاص رحمتیں زمین پر ہوتی ہیں… سبحان اللہ!  پہلی یلغار میں ہی قبلہ اول میں شرک کی گھنٹیاں بند اور اذان کی گونج شروع… اللہ اکبر، اللہ اکبر… جمعہ کاملنا ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا احسان ہے… اور ساتھ یہ احسان کہ جمعہ کو پانے کا طریقہ ان میٹھے الفاظ میں ارشاد فرما دیا: ’’اس دن مجھ پر درود کی کثرت کرو‘‘… لبیک،لبیک یا سیدنا لبیک… آج مغرب سے زوردار مقابلہ حسن شروع… یا اللہ دس جمعہ کی اس مہم کو قبول فرما… ہم میں صلاح الدین اٹھا… وہ کونسا جمعہ ہوگا جب بیت المقدس پھر آزاد ہوگا؟… ہاں اس جمعہ کی بہت تمنا ہے جب اسلامی لشکر دن کے سوا بارہ بجے بابری مسجد میں داخل ہوگا اور اذان گونجے گی اللہ اکبر،اللہ اکبر
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
اللھم صلی علی سیدنا محمد والہ وبارک وسلم… یا اللہ
(جمعہ شریف)

 28/08/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ خیر کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے… کیا آپ کو یاد ہے، آج مغرب سے جمعرات شروع ہوگی؟… درود شریف کی رات… سلام،پیام کی رات… کیا آپ کو اس رات کے درود اور عبادت کی فضیلت یاد ہے؟… کیا آپ کو علم ہے کہ اس رات سے ہی’’سید صاحب‘‘تشریف لے آتے ہیں؟… کیا جمعہ شریف کے اعمال آپ کو یاد ہیں؟… وہ سورۃ کہف کی امان… وہ درود  و سلام کے بوسے… وہ غسل کے انوارات… وہ جلد مسجد جانے کا میٹھا شوق اور عمل… وہ مقبول دعائیں… وہ خطبہ کی روشنی… کیا آپ کو یاد ہے کہ جمعہ کا دن صرف اس امت کو نصیب ہوا تاکہ یہ آگے نکل جائے,اونچی ہوجائے,کمالات پا لے,فتوحات ڈھونڈ لے,فتنوں سے بچ جائے؟۔ کیا آپ کو یاد ہے کہ جمعہ فتوحات کا دن ہے؟… بدر سے لیکر مکہ تک… پھر بیت المقدس سب جمعہ کو فتح ہوئے… کیا آپ کو یاد ہے کہ جمعہ کے دن کی موت کتنی میٹھی اور آسان ہے؟… کیا آپ کو یاد ہے کہ جمعہ کو زندہ رکھنے والوں کا دل کبھی نہیں مرتا؟… کیا یہ سب کچھ آپ کو یاد ہے؟… کیا آپ کو ’’مقابلہ حسن‘‘یاد ہے… اچھا!  ماشاء اللہ سب کچھ یاد ہے… تو پھر مبارک ہو! زندگی کا ایک جمعہ آج مغرب سے نصیب ہونے والا ہے… ان مسلمانوں کو جو شام تک زندہ رہیں گے ان شا اللہ
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(جمعہ شریف)
04/09/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کا جمعہ ’’مبارک‘‘بنائے…کئی جگہیں ایسی ہیں جہاں’’ہدیہ‘‘پیش کرنے کا اجر و مقام’’صدقہ‘‘سے بہت زیادہ ہے,بہت ہی زیادہ… وہ کونسی جگہیں ہیں؟ تفصیل میں نہیں جاتے… بس اتنا یاد رکھیں کہ ان جگہوں میں سب سے اونچی جگہ… بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم ہے… اللہ تعالیٰ کا احسان دیکھیں کہ امت محمدیہ کو یہ سہولت دی کہ… وہ اپنے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جب چاہیںہدیہ پیش کر سکتے ہیں… سبحان اللہ!حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ہدیہ… دل عش عش کر اٹھتا ہے پھر دیر کیا… جمعرات شروع ہے۔درود و سلام کا ہدیہ پیش کرنے میں مقابلہ شروع ہوجائے ’’شاندار مقابلہ حسن‘‘…
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(جمعہ شریف)
 11/09/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی رحمت درود اور سلام پڑھنے والوں پر جم کر برستی ہے… درود  و سلام عبادت بھی ہے، طاعت بھی… دعا بھی ہے، وفا بھی… ذکر بھی ہے، فکر بھی… قرب بھی ہے، صحبت بھی… کفارہ بھی ہے، ترقی بھی… فلاح بھی ہے،پرواز بھی… رحمت بھی ہے، برکت بھی… عشق بھی ہے،مستی بھی… عروج بھی ہے، پرواز بھی… معافی بھی ہے، تلافی بھی… ہدیہ بھی ہے، ذخیرہ بھی… بھائیو!یہ لفاظی نہیں حقیقت ہے… ہر لفظ کے پیچھے دلیل ہے… لیجیے!روحوں,دلوں,قبروں اور چہروں کو حسین اور پرنور بنانے والا’’مقابلہ حسن‘‘ شروع… مغرب کی اذان ہوتے ہی… حضرت جمعہ تشریف لے آتے ہیں
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(جمعہ شریف)
 14/09/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ رحم فرمائے… دنیا اور آخرت میں اپنے عذاب سے بچائے… سیلاب ایسا چڑھا کہ بستیاں ڈوب گئیں… گھروں والے باعزت لوگ بے گھر ہوگئے… قبرستان گم ہوگئے… آباد علاقے قبرستان بن گئے… قرآن مجید نے سمجھا دیا کہ سیلاب کیوں آتا ہے… مگر قرآن پاک کی طرف مسلمانوں کی توجہ کہاں؟… قرآن مجید نے سکھا دیا کہ بچنے کا طریقہ کیا ہے… مگر ہم نے اپنی ترقی قرآن مجید کو چھوڑ کر مادی علوم پڑھنے میں سمجھی… بھائیو!جو نعمتیں اپنے پاس موجود ہیں،ان کا شکر ادا کرنا لازم… اور ان پر فخر کرنا حرام… آج اگر ہم اپنے معصوم بچوں سمیت کسی خیمہ بستی میں نہیں پڑے تو یہ اللہ پاک کا فضل اور احسان ہے… شکر ادا کریں,ورنہ ہمارے گناہ کون سے کم ہیں… ایک ایک نعمت کو یاد کرتے جائیں اور شکر ادا کرتے جائیں… کسی نعمت کو اپنا کمال نہ سمجھیں… اور نعمتوں کی حفاظت کا اہم قرآنی وظیفہ یہ کلمات ہیں… ماَشَا َء اللہُ لاَقُوَّۃَ اِلَّا باِللّٰہِ… ان کا ورد رکھیں… آج کا سارا دن… سیلاب کے آفت زدہ مسلمانوں کے لئے… اور شرعی جہاد میں محاذوں اور کاروائیوں پر نکلے مجاہدین کے لئے دعاء کاخاص اہتمام کریں… آج ہر نماز کے بعد چند بار سورۃ فاتحہ… پھر سچا استغفار… اور پھر آفت زدہ مسلمانوں کے لئے دعاء… اور مجاہدین کے لئے دعاء… مقبوضہ کشمیر والے تو دوہری آزمائش میں ہیں… نیچے سیلاب اور سر پر دشمن حکمران… بھائیو!آج دعاء… دعاء… خاص دعاء
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(اہل سیلاب ومقابلہ حسن)

18/09/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے’’خمیس‘‘یعنی جمعرات کے دن میں ’’برکت‘‘رکھی ہے… اس دن بندوں کے اعمال اللہ تعالی کے سامنے پیش ہوتے ہیں… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم پیر اور جمعرات کے روزے کا
اہتمام فرماتے تھے… جمعرات کا دن جمعہ کا پڑوسی ہے… خوشبو والوں کے ساتھ لگے رہنے والوں میں بھی خوشبو پیدا ہوجاتی ہے… جمعرات کے دن میں بھی جمعہ کی خوشبو کا اثر ہے… اچھا ہوگا آج ہی قربانی کی رسید کٹوا لیں… وقف قربانی کا سلسلہ بابرکت ہے… اس میں اپنا مال لگائیں… بہت کام آئے گا،ان شاء اللہ… اور یاد رہے کہ مغرب سے’’وہ‘‘تشریف لائیں گے… مقابلہ حسن والے حسین محبوب… جمعۃ المبارک
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(قربانی مہم وجمعہ شریف)

25/09/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
ٓللہ تعالیٰ کے پیارے بندو!… محبت اورجوش کیساتھ اللہ تعالیٰ کی بڑائی اورتکبیربلندکرو… اللہ اکبرکبیرا… آج مکتوب میںجلدی کی… وجہ یہ کہ عرب میںچاند ہوگیاوہاںآج یکم ذی الحجہ ہے… اس سال کے حجاج کومبارک… انہیںجمعہ کاحج نصیب ہورہاہے… کئی اہل علم کے نزدیک سترگناافضل… ہمارے ہاں ان شاء اللہ آج مغرب سے پہلی تاریخ شروع ہوگی… قربانی کرنے والے مسلمان آج اپنے ناخن اورزائدبال دورکرلیں… سنت مبارکہ کامسئلہ آپ کویادہوگا… کل حدیث شریف پڑھی تھی کہ عشرہ ذی الحجہ میںتہلیل، تکبیر،تحمید کی کثرت کاحکم ہے… ہمیںجو تکبیرحضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے سکھائی اس میںیہ تینوںجمع ہیں… اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللہُ اَکْبَرُلَااِلٰہَ اِلَّااللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ اَللہُ اَکْبَرُوَلِلّٰہِ الْحَمْدُ… دیکھیںاس میںچاربارتکبیر,ایک بارتہلیل اورایک بارتحمیدہے… حضرات صحابہ کرام اس عشرہ میںبہت کثرت سے تکبیرپڑھتے تھے… ہم سب بھی اس سال خوب پڑھیں… ہرنمازکے بعد… چلتے پھرتے اوربازاروںمیں… اتناپڑھیں،اتناپڑھیںکہ حال طاری ہوجائے، دل زندہ ہوجائے اَللہُ اَکْبَرُ اَللہُ اَکبَرُلاَاِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ اَللہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ… جب ساتھی آپس میںملیں… جب کوئی اجلاس ہوتوپہلے سب تکبیرپڑھیں… بلندآوازسے… یہ ان دنوںکاخاص عمل ہے… یہ دل کانوراورمؤمن کی قوت ہے… اوریادرہے!… آج مغرب سے دونور اکھٹے برسیںگے… جمعہ بھی اورذی الحجہ بھی… اللہ اکبر… کیسی خوش نصیبی ہے… اس لئے جہادی محنت بھی زوردار اورمقابلہ حسن بھی والہانہ… اللہ اکبر کبیرا
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(ذواالحجہ وجمعہ شریف)

 02/10/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اَللہُ اَکْبَرُ، اَللہُ اَکْبَرُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ… سلام ہو قربانی مہم میں محنت کرنے والے’’دیوانوں‘‘کو آپ نے عشرہ ذی الحجہ خوب کمایا… اور ماشاء اللہ بڑے کام میں کمایا… حالانکہ سیلاب تھا… فتنے تھے اور خطرات… امید ہے اس سال کی مہم پچھلے تمام سالوں سے آگے رہے گی، ان شاء اللہ… اللہ تعالی آپ کی محنت کو قبول فرما کر… مغفرت کا تاج عطا فرمائے… اب اصل دن آگئے۔ یوم عرفہ,یوم نحر,ایام تشریق… اپنی محنت مزید تیز کردیں… آج جمعہ کی رات ہے… مقابلہ حسن و تکبیر شروع ہے… حجاج کرام منی میں جمع ہیں کل ان کا یوم عرفہ ہے… اور آپ کا ایک بھائی آج اپنے خون کو شاہد بنا کر اپنے رب کا شہید ہوگیا
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(قربانی مہم وجمعہ شریف)

04/10/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ رحم فرمائے… افغانستان کے علمائے کرام نے بڑا دانشمندانہ فیصلہ فرمایا کہ وہاں عید اور رمضان… حرمین شریفین کے ساتھ ہوتے ہیں… یہی حضرت امام ابوحنیفہؒ کا مسلک ہے… کہ ہر گلی،محلے، ملک کا الگ الگ چاند نہیں… علماء کے اس فیصلہ کی برکت کہ افغانستان میں چاند کا کوئی جھگڑا نہیں ہوتا… اس بار پاکستان میں عید الاضحی پر کافی انتشار ہے… کچھ لوگ ہفتہ یعنی آج عید کررہے ہیں… صوبہ خیبر کے علماء نے کل یعنی اتوار کی عید کا اعلان کردیا ہے… جبکہ باقی ملک میں عید پیر کے دن ہوگی… ہماری جماعت کے پاس مسلمانوں کی وقف قربانیاں امانت ہوتی ہیں… اس لئے یہ تاکیدی اعلان کیا جاتا ہے… کہ جس شعبہ,خاندان یا فرد کو جماعت کی طرف سے وقف قربانی ملی ہو… وہ یہ قربانی پیر کے دن کرے… اس سے پہلے ہرگز نہیں… تاکہ کسی مسلمان کی قربانی ضائع نہ ہو… جماعت کے ذمہ

 09/10/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ دل کی غفلت… دل کی موت اور دل کے زنگ سے ہم سب کی حفاظت فرمائے… دل پہلے غافل ہوتا ہے… اسی غفلت میں اس پر زنگ لگتا ہے… اور پھر یہ زنگ اس دل کو مار دیتا ہے… یا اللہ حفاظت!دل کی موت بڑی خطرناک ہے… جہنم اور آگ کا ٹکٹ ہے… اَللّٰھُمَّ یَا مُقَلِّبِ الْقُلُوْب ثَبِّتْ قُلُوْبَنَا عَلٰی دِیْنِکَ وَاَحْیٖ قُلُوْبَنَا بِذِکْرِکَ… آج جمعرات ہے… ایام تشریق اپنے اختتام کو ہیں… مغرب سے دل کی زندگی اور صفائی والا… ’’مقابلہَ حسن ‘‘شروع ہورہا ہے ان شاء اللہ
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(ایام تشریق ومقابلہ حسن)
 16/10/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ بڑے مہربان ہیں… رحیم ہیں،کریم ہیں… یہ ان کی نصرت ہے کہ’’جماعت‘‘کا کام الحمدللہ تیزی سے ترقی کررہا ہے… اور ہمارے تصور سے بھی زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے… جو ساتھی اخلاص اور مکمل شرح صدر سے چل رہے ہیں ان کا نامہ اعمال خوب وزنی ہورہا ہے… اور وہ عجیب دینی اور روحانی ترقی کررہے ہیں… ماشاء اللہ،لاقو ۃالاباللہ… غور سے سوچیں! ہمیں آج کے دن اللہ تعالیٰ نے ایک ایمان والی جماعت عطا فرمائی ہے۔ہمیں چاہیے کہ ہم آج کا دن اس میں مکمل شرح صدر ,جوش و جذبے اور شکر گزاری کے ساتھ کام کریں… کل کیا ہوگا؟کل کون ہوگا کون نہیں؟کسی کو علم نہیں… تو  کل کے وساوس کو اپنے اوپر مسلط کرکے… اپنا’’آج‘‘کیوں خراب کریں؟… الحمدللہ مسجد سے لیکر محاذ تک جماعت کا کام ٹھاٹھیں مار رہا ہے… کوئی پھیکا نہ رہے،کوئی خود کو پنشن والا نہ سمجھے… اللہ تعالیٰ کا شکر کریں اور نعمت کی قدر کریں… آج جمعرات ہے… حضرت سید بادشاہ مغرب سے جلوہ افروز ہوں گے… ہم ان کی قدر کریں گے تو وہ ہمیں اپنے ساتھ جنت میں لے جائیں گے ان شاء اللہ… حدیث شریف کا مفہوم ہے… جمعۃ المبارک قیامت کے دن بہت حسین وجمیل شکل میں پیش ہوں گے اور وہ اپنی قدر کرنے والوں کو اپنے ساتھ جنت میں لے جائیں گے… اسی لئے تو ہم ’’مقابلہ حسن‘‘سجاتے ہیں… و الحمدللہ
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(جماعت کی اہمیت ومقابلہ حسن)

20/11/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کاشکر ہے ’’القلم‘‘ اخبار کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے… ماشاء اللہ بہت پیارا اخبار ہے… کئی لوگوں نے اطلاع دی کہ یہی اخبار انکی ’’ہدایت‘‘ کا ذریعہ بنا… مرکز میں الحمدللہ ’’دورہ خیر‘‘ بھی جاری ہے… ماشاء اللہ چالیس دن میں دین کا اچھا خاصا ضروری علم نصیب ہوجاتا ہے… جماعت کے جو غیر علماء ساتھی اس دورہ کے لئے آتے ہیں… ان سے دل بہت خوش ہوتا ہے کہ… ان کو اپنا دین اور اپنی آخرت بنانے کی فکر ہے… ہمارے بعض اراکین شوریٰ خود یہ دورہ کرنے آئے توان کے لئے دل میں محبت اورعقیدت بڑھ گئی… جماعت میں تین تشکیلات کادروازہ سب کے لئے ہروقت کھلا ہے… 1… محاذاورتربیت… 2… کچے حفاظ کے لئے مدرسہ اویس قرنیؒ… 3… روحانی اور علمی اصلاح اور ترقی کے لئے دورہ تربیہ،اساسیہ،تفسیراور دورہ خیر… بھائیو! بڑی مبارک ترتیبات ہیں… فائدہ اٹھا لو,پیاس بجھا لو… آج جمعرات ہے،مغرب سے مقابلہ حسن برپا ہوگا… ان شاء اللہ
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(القلم، دورہ خیر وغیرہ ومقابلہ حسن)
27/11/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنا خوف نصیب فرمائے… اللہ تعالیٰ کا خوف… انسان کو بہادر بنانے کا سب سے طاقتور نسخہ… اللہ تعالیٰ کا خوف… اللہ،اللہ،اللہ… جو مخلوق سے جس قدر ڈرتا ہے اسی قدر مخلوق سے نقصان اٹھاتا ہے… دن،رات دکھ پاتا ہے… مگر اللہ پاک سے ڈرنے والے صرف اللہ تعالیٰ ہی کے خوف سے روتے ہیں… برطانیہ افغانستان سے بھاگ گیا… دوسری بار شکست کھا گیا… غیرت ہوتی تو ڈوب مرتا… حضرت دین پوریؒ وفات پاگئے۔ آج خان پور میں جنازہ ہے۔ اللہ تعالی ٰ مغفرت و بلند درجات عطا فرمائے… آج مغرب سے جمعہ شریف ہے۔ مقابلہ حسن یاد رہے
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(اللہ تعالیٰ کا خوف ومقابلہ حسن)

04/12/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب سے اپنے دین کا مقبول کام لے لے… اچھے خیالات بھی نعمت ہیں… خیال آتا ہے کہ کراچی کے دورہ تربیہ میں تعداد مستقل پانچ سو تک ہوجائے گی،ان شاء اللہ… لاکھوں مسلمان جہاد کی تربیت سے اپنے ایمان کو مضبوط کریں گے، ان شاء اللہ… اور شہداء بالاکوٹ کا فیض ہزارہ ڈویژ ن سے شاہراہ قراقرم تک آنکھوں سے نظر آئے گا،ان شاء اللہ… مبارک ہو! طویل فکر اور مشورہ کے بعد کل جماعت کے نئے صوبہ کا اعلان ہورہا ہے… دن جمعہ مبارک کا… صوبہ کا نام، صوبہ سید احمد شہیدؒ ہزارہ ڈو یژن… اعلان کا مقام مانسہرہ… منتظم کا نام، مجاہد انور زادہ… بِسْمِ اللّٰہِ مَجْرٖھَاوَمُرْسٰھَا… ہزارہ بونیر سے گلگت تک… کلمہ طیبہ،اقامت صلٰوۃ،اقامت جہاد کی دعوت… یا اللہ مدد،یا اللہ قبولیت… بسم اللہ،بسم اللہ،بسم اللہ… آج مغرب سے سید الایام جمعہ شریف تشریف لاتے ہیں… ان کا اکرام کریں… خدمت کریں… ان کو ہدیہ پیش کریں… ان سے دائمی تحفے لیں… مقابلہ حسن جمائیں… رحمتیں پائیں
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(نیا جماعتی صوبہ وجمعہ شریف)
 11/12/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کو’’ایمان کامل‘‘والا حسن خاتمہ نصیب فرمائے… بہت دنوں بعد’’بی بی سی‘‘سنی تو ایک’’ بد روح‘‘کی چڑیلوں جیسی گفتگو نے بے چین کردیا… سود کا مال اسلام کی رو سے حرام ہے اور کتے کے جسم سے نکلنے والی غلاظت سے بھی زیادہ ناپاک ہے۔… ’’نوبیل انعام‘‘سود کی رقم سے بنتا ہے۔’’ملالہ‘‘نامی ایک’’بدروح‘‘یہ انعام لینے پر فخر کا اظہار کررہی تھی… یہ سب دیکھ کر دل میں خیال آیا کہ اللہ کے دشمن… ان افراد کی کتنی قدر کرتے ہیں جو مسلمانوں کے خلاف کام آ سکیں… مگر ہم مسلمان اپنے ان افراد کی کیا قدر کرتے ہیں جو… اسلام اور مسلمانوں کے لئے قیمتی ہیں… اور جن کا جینا اور مرنا سب اسلام اور مسلمانوں کے لئے ہے… بھائیو!ابھی مغرب سے ’’جمعۃ المبارک‘‘تشریف لاتے ہیں… آپ کے’’تیرہ‘‘پیارے اور جانباز بھائی پچھلے دنوں اللہ تعالیٰ کی راہ میں شہید ہوچکے ہیں… جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن ان بانصیب شہزادوں کے ایصال ثواب کا اہتمام کریں… زیادہ سے زیادہ قیمتی اور خوشبودار ہدایا بھیجیں… انفرادی بھی اور اجتماعی بھی… انکے مختصر نام یہ ہیں… نیک محمد،مظہر،اعجاز،عقیل،عثمان،الطاف،شوکت،فاروق،عبدالشکور،ذاکراللہ،مقصود،مشہود،عبدالوھاب… سلام ہو ان سب اولیاء شہداء پر… لیجئے ’’حسینوں‘‘کے ایصال ثواب کے لئے ’’مقابلہ حسن‘‘شروع
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(شہداء کے لئے ایصال ثواب ومقابلہ حسن)
 18/12/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ امت مسلمہ پر رحم فرمائے… آج کل پاکستان کا ’’بددین‘‘سیکولر طبقہ بہت خوش ہے۔ 132بچوں کی لاشیں گویا انکے لئے خوشی کا ایک کھلونا ہیں… وہ دس دس گز لمبی زبانیں نکال کر بھونک رہے ہیں… مار دو،ختم کردو،چوکوں پر لٹکا دو،مجرم اور غیر مجرم میں فرق نہ کرو،بس جو بھی دین کا نام لے،جہاد کا نام لے اس کو مٹا دو،جلا دو… ان ظالموں کو نہ بچوں کے قتل کا غم ہے اور نہ ملک سے کوئی ہمدردی… وہ دین دشمنی پر غیروں سے تنخواہ لیتے ہیں… انہی کی محنتوں کی وجہ سے یہ ملک بدامنی کا شکار ہوا… اور اب وہ اس آگ میں مزید پھونکیں مار رہے ہیں… وہ چاہتے ہیں کہ اس ملک کو’’صومالیہ‘‘بنا دیں اور خود غیر ملکوں میں اپنے آقاؤں کے پاس جا بسیں… انشاء اللہ،ان کا یہ مکروہ خواب پورا نہیں ہوگا… یہ مسلمانوں کا ملک ہے اور کلمہ طیبہ کے نام پر بنا ہے… یہاں دین اور شرعی جہاد پر پابندی لگانے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتیجے میں ’’بدامنی‘‘نے جنم لیا۔ اور آئندہ بھی ایسی کسی ناجائز کوشش کا نتیجہ پہلے سے زیادہ بھیانک نکلے گا… اہل اقتدار کو چاہیے کہ موجود ہ د ردناک حالات میں اسلام کی روشنی سے استفادہ کریں۔شریعت،حکمت اور صبر و تحمل سے معاملات حل کریں… دین دار طبقے کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں… اللہ کافی ہے،اللہ ایک ہے… ’’حَسْبُنَا اللہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ‘‘  مغرب سے جمعہ مبارک اور مقابلہ حسن شروع
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(سانحہ پشاور کے مابعد حالات ومقابلہ حسن)

25/12/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ’’غفار‘‘ہیں’’غفور‘‘ہیں… یااللہ مغفرت!یا اللہ معافی… یااللہ ایمان والی، شہادت والی میٹھی موت!یااللہ آپ سے ملاقات کاشوق!یااللہ گناہوںسے حفاظت… غفلت سے حفاظت… حب دنیا سے حفاظت… آمین یااللہ آمین… ابھی آدھے گھنٹے بعد سورج غروب ہوگا اور خوبصورت رات اپنی جھولی میں مغفرت اور رحمت اٹھائے تشریف لے آئے گی… مرحبا! شب جمعہ۔ مرحبا! یوم جمعہ… اس رات جو مانگو وہ پا لو… فرشتوں کی ٹولیاں اور جماعتیں اتر آئیں گی… درود و سلام کے پھول چن چن کر مدینہ پاک پہنچائیں گی… اور اس درود کے جواب میں عرش سے رحمتیں برسیں گی… اور آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم سلام بھیجنے والوں کے… سلام کا جواب بھیجیں گے… مخلوق کا ہر خوف دل سے نکال کر… اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے سوا… ہر محبت بھول کر سچی عبادت،شاندار عبادت،جاندار تلاوت،والہانہ درود و سلام،سورۃ کہف کا ترنم،اللہ تعالیٰ سے وفاداری… دین کی خدمت کا جذبہ،قربانی کا عزم،صدقات کی بوچھاڑ… مقابلہ حسن کی روشنیاں… اے اہل ایمان!ایمان مبارک ہو،ایک اور جمعہ مبارک ہو
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(جمعہ شریف ومقابلہ حسن)




23/10/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ایمان کامل کی دائمی حلاوت مجھے اور آپ سب کو نصیب فرمائے… آج جمعرات ہے… مغرب سے سیدالایام جمعۃ المبارک تشریف لائیں گے… درود و سلام کے حسین ہدایا،سورہ کہف کی
کہف الامان… جمعہ نماز میں بھاگ بھاگ کر ذکر اللہ کی طرف جلدی اور مسابقت،غسل کی تراوٹ… خوشبو کی حلاوت… دعاؤں کے پرسکینہ جھونکے… انفاق فی سبیل اللہ اور صدقہ کے ذخیرے… جمعہ والی شہادت کی میٹھی دعا… اپنے محبوب رب سے ملاقات کا شوق اور ولولہ… اہل دل کو مبارک
والسلام 

خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(مقابلہ حسن وجمعہ شریف)
 06/11/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا احسان کہ’’توبہ‘‘کا دروازہ چوبیس گھنٹے کھلا ہے… اللہ تعالیٰ کا احسان کہ وہ توبہ قبول فرماتے ہیں اور توبہ کرنے والوں سے محبت فرماتے ہیں… اللہ تعالیٰ کا احسان کہ وہ صبح اپنا ہاتھ پھیلاتے ہیں تاکہ رات کے گناہ گاروں کو معاف فرما دیں اور رات کو اپنا ہاتھ پھیلاتے ہیں کہ دن کے گناہ گاروں کو اپنی مغفرت کے سایے میں لے لیں… اللہ تعالیٰ کا احسان کہ وہ سچی توبہ کرنے سے ہرگناہ معاف فرما دیتے ہیں،خواہ وہ گناہ پہاڑوں سے بڑا اور سمندروں سے زیادہ وسیع ہو… اللہ تعالیٰ کا احسان کہ وہ ہمیں ہر چھ دن بعد’’جمعۃ المبارک‘‘کی نعمت عطا فرماتے ہیں تاکہ… ہم اللہ تعالیٰ کا قرب،توبہ اور اللہ تعالی ٰکی رحمت زیادہ سے زیادہ پا لیں… اللہ تعالیٰ کا احسان کہ وہ جمعۃالمبارک کی رات اور دن درود شریف کے عمل کا اجر و ثواب خوب بڑھا دیتے ہیں… اور درود شریف کی کثرت کرنے والوں کو جمعۃالمبارک پانے اور کمانے والا بنا دیتے ہیں… اللہ تعالیٰ کا احسان کہ وہ ہمیں جمعۃالمبارک کے دن’’نمازجمعہ‘‘خطبہ جمعہ’’اور ‘‘’’سعی الی ذکراللہ‘‘کی نعمت عطا فرماتے ہیں… اللہ تعالیٰ کا احسان کہ وہ جمعۃالمبارک کے دن کی
موت کو اہل اسلام کے لئے عذاب قبر سے نجات کا ذریعہ بنا دیتے ہیں… اللہ تعالیٰ کا احسان کہ وہ جمعۃالمبارک کے دن سورۃالکہف کو مسلمانوں کے لئے فتنوں سے بچنے کی پناہ گاہ بنا دیتے ہیں… اللہ تعالیٰ کا احسان کہ آج پھرمغرب سے جمعۃالمبارک شروع ہورہا ہے… الحمدللہ،الحمدللہ،الحمدللہ۔
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(جمعہ شریف)
 13/11/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ اکبر… حضرت امام غزالی ؒنے ’’احیاء علوم الدین‘‘ میں ’’جمعۃ المبارک‘‘ کے فضائل اور اعمال لکھے ہیں… کیا آپ نے وہ پڑھے ہیں؟… وہ لکھتے ہیں… جان لو یہ بڑا عظیم دن ہے،اس دن کے ذریعہ
اللہ تعالیٰ نے اسلام کو عظمت دی اور یہ دن خاص طور پر مسلمانوں کو عطا فرمایا… یہی وہ دن ہے جس میں اہل جنت کو اللہ تعالی کی زیارت نصیب ہوا کرے گی… اور جو جمعہ کے دن جمعہ نماز کے لئے جتنا جلدی مسجد جائے گا وہ ’’زیارت الٰہی‘‘میں اسی قدر آگے ہوگا… روایت ہے کہ… حضرت جبرئیل علیہ السلام تشریف لائے ان کے ہاتھ میں ایک سفید آئینہ تھا… فرمایا یہ ’’جمعہ‘‘ ہے،جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمایا ہے، تاکہ یہ آپ کے لئے اور آپ کے بعد آپ کی امت کے لئے ’’عید‘‘ ہو… اور روایت ہے کہ ہر جمعہ کے دن اللہ تعالی چھ لاکھ افراد کو جہنم سے آزادی عطا فرماتے ہیں… فرمایا: جس کا جمعہ سلامت اس کے باقی دن بھی سلامت… جمعہ کے دن جب پرندے اور حشرات آپس میں ملتے ہیں تو کہتے ہیں… سَلَامٌ سَلَامٌ وَ یَوْمٌ صَالِح… جمعہ کا اصل فائدہ وہ پاتے ہیں جو ایک دن پہلے سے ہی جمعہ کا انتظار اور تیاری شروع کردیتے ہیں… اسی لئے بعض اسلاف جمعہ کی رات مسجد میں گزارتے تھے… محاذوں کی طرف رواں دواں مجاہدین کو دعاء میں یاد رکھیں… مخلص ساتھی استاذ عبدالرشید کی والدہ محترمہ
جو شہید کی بیوہ اور کئی شہداء کی والدہ تھیں وفات پا گئیں… ان کے لئے مغفرت اور درجات کی دعا کریں… مغرب سے جمعہ شروع ہورہا ہے… کچھ پا لیں،کچھ بنا لیں
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
(جمعہ شریف وفضائل جمعہ)
 14/11/2014

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ اکبر کبیرا… کل کا مکتوب مفصل تھا، پھردوحصوں تک محدود کرنے کے لئے مختصر کرنا پڑا… دراصل حضرت امام غزالی ؒنے ’’جمعہ‘‘ پر بہت تفصیل سے لکھا ہے… جس کو ذوق ہو’’ احیاء علوم الدین‘‘ میں دیکھ
لے… ہم خلاصہ بھی کریں توکم ازکم دس مکتوبات میں آئے گا… جمعہ کی نماز کے بعد دواعمال بہت وزنی ہیں… 1… سورۃ فاتحہ،سورۃ اخلاص اور معوذتین سب سات سات بار… 2… جمعہ نماز کے بعد سو بار’’سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْم وَ بِحَمْدِہٖ‘‘… درود و سلام کامقابلہ حسن سجانے والوں کو سلام
والسلام 

خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(جمعہ شریف وفضائل جمعہ)
13/03/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ جمعہ کے دن کی روشنی، مغفرت اور برکت ہم سب کو عطاء فرمائے… حدیث شریف میں آیا ہے: ’’جو کوئی جمعہ نماز کے بعد سو مرتبہ پڑھے… سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَ بِحَمْدِہٖ… اللہ تعالیٰ اس کے ایک ہزار گناہوں کو معاف فرما دیتے ہیں اور اسکے والدین کے چوبیس ہزار گناہ بخش دیتے ہیں… (عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی)… یہ تو ہوئی مغفرت۔ اب آئیے روشنی والی حدیث پر… ارشاد فرمایا: ’’مجھ پر درود کی کثرت کیا کرو، روشن رات اور روشن دن میں۔ بیشک تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے‘‘… (الطبرانی) اس حدیث میں جمعرات کو… اَللَّیْلَۃُ الزَّھْرَاء… اور جمعہ کو اَلْیَوْمُ الْاَزْھَرْ… ارشاد فرمایا… روشن دن… بارونق دن… أَلْاَزْھَرْ کے کئی معنی ہیں… روشن، بارونق، تازہ دودھ، سفید رنگ کا شیر، چاند وغیرہ… جمعہ کے دن میں یہ تمام خصوصیات موجود ہیں… اس دن اندھیرے دور ہوتے ہیں… عقل کے اندھیرے، دل کے اندھیرے، قسمت کے اندھیرے، فتنوں کے اندھیرے… آج جمعہ کے دن سب اس بات کاعزم کریں کہ… بدنظری سے سچی توبہ… بدنظری ایک کالی اور اندھیری بیماری ہے… دل، چہرے اور نامۂ اعمال کو سیاہ کرنے والی بیماری… جان بوجھ کر کسی غیر محرم عورت پر پہلی نظر بھی نہ ڈالیں… آنکھیں پاک ہوںگی تو جمعہ کے انوارات بھی نظر آئیں گے اورمساجدکے بھی، ان شاء اللہ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(جمعہ شریف)
19/03/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے بندوں کو اللہ تعالیٰ کے گھر ’’مسجد‘‘ میں سکون ملتا ہے… انہیں یہ منافقانہ خیال نہیں آتا کہ ان کا وقت ضائع ہو رہا ہے… شیطان اور اس کے کارندوں نے مساجد کو ویران کرنے کا منظم نیٹ ورک بنا رکھا ہے… ایک غیر ملکی سفر کے دوران ایک نوجوان ائرپورٹ پر میرے ساتھ آ بیٹھا… بات چیت کے دوران اس نے کہا… اللہ تعالیٰ نے مغرب کی نماز فرض فرما کر اپنے کتنے بندوں کا ایمان بچا لیا… اگر مغرب کی نماز نہ ہوتی تو میں شرابی ہوتا… میرے دوست، رشتہ دار شراب خور ہیں… ان کے پینے کا ٹائم غروب آفتاب کے ساتھ شروع ہوتا ہے… شام پڑتے ہی شرابیوں پر اداسی اور نشے کی خواہش کا حملہ ہوتا ہے… مگر اسی وقت آواز گونجتی ہے… اللہ اکبر، اللہ اکبر… اور یوں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو اپنے گھر بلا لیتے ہیں… میں بھی چلا جاتا ہوں… نماز کے لیے وضو، طہارت، پاک کپڑے، پاک منہ چاہیے… پھر آگے عشاء بھی قریب… تو یوں میں… گناہ کی کالی راتوں سے بچ جاتا ہوں… شیطان نے ٹی وی، تجارت، تقریبات کے جتنے بھی پیکج عام کیے ہیں ان کا بڑا مقصد… مسلمان کو مسجد سے دور کرنا ہے… مسجد میں مسلمانوں کو فرشتوں کی صحبت اور دعائیں ملتی ہیں… یہ صحبت اور دعائیں شیطانی اثرات کو مٹاتی ہیں… جو نمازی نماز کے بعد جب تک مسجد میں باوضو رہے… فرشتے اس کے لئے استغفار کرتے رہتے ہیں… اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لَہٗ وَارْحَمْہُ… یااللہ! اسکی مغفرت فرما، اس پر رحم فرما… آج مغرب سے حسین و جمیل جمعہ شریف آتے ہیں… مساجد مہم اور مقابلۂ حسن… نامہ اعمال میں درج کرائیں
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مساجد مہم/ مقابلۂ حسن)
20/03/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ’’اہل جمعہ‘‘ میں سے بنائے… جمعہ تمام دنوں کا بادشاہ ہے تو اس میں ہر عمل کا وزن بڑھ جاتا ہے… حدیث میں آیا ہے کہ سب سے افضل نماز… جمعہ کے دن کی فجر ہے، جو جماعت سے اداء کی گئی ہو… جو یہ پا لے اسے مغفرت مل جاتی ہے… دیکھا آپ نے؟ وہی فجر ہے مگر جب جمعہ کے دن آئی تو زیادہ قیمتی ہو گئی… مبارک مہم میں صرف دس دن باقی ہیں… ابتداء میں جو تیزی نظرآئی وہ ماند پڑ گئی… آج جمعہ کی محنت سے مہم کو… اور اپنے نامۂ اعمال کو وزنی کریں
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مساجد مہم/ فضیلتِ جمعہ)
02/04/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی سچی، حقیقی اور مقبول ’’محبت‘‘ عطاء فرمائے… ہم اللہ کے لیے جئیں،  اللہ کے لیے مریں… ہم اللہ ہی کو پکاریں اور اللہ ہی سے مانگیں… ہم خوش ہوں تو اللہ کو خوش کریں، ہم پریشان ہوں تو صرف اللہ کے سامنے روئیں… ہم پر نعمتیں ہوں تو اللہ کا شکر اداء کریں اور ہم پر مصیبتیں ہوں تو ہم اللہ کے لئے صبر کریں… ہم سے نیکی ہو تو اخلاص کے ذریعہ اللہ کو پائیں اور ہم سے گناہ ہو تو استغفار کے ذریعہ اللہ کو راضی کریں… ہماری آنکھوں کی سب سے بڑی تمنا اللہ کا دیدار ہو… اور ہمارے دل کی سب سے بڑی چاہت اللہ تعالیٰ کی ملاقات ہو… اللہ، اللہ، اللہ… کل ایک فدائی دیوانے نے ایک شعر لکھ کر دل کے تار ہلا دیئے اور آنکھوں کو ڈبو دیا… وہ شعر یہ ہے
اک شرط پر کھیلوں گی پیا پیارکی بازی
جیتی تو تجھے پا لوں، میں تیری جو ہاری
اللہ، اللہ، اللہ… یا اللہ! اپنی محبت کی ایک لہر دل میں اتار دے… یا اللہ! یا اللہ!… الحمدللہ، مساجد مہم خوب رہی… بڑے صوبوں میں… صوبہ عثمان رضی اللہ عنہ اول رہا… ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ دوم اورصوبہ علی رضی اللہ عنہ سوم… ترقی پذیر صوبوں میں زبیررضی اللہ عنہ اول اور سیداحمد ؒ دوم… الحمدللہ، مساجد کے لیے مطلوبہ چندہ سے زائد رقم جمع ہو گئی… حسابات مکمل ہونے پر ممکن ہے دو مزید مساجد کی تعمیر بھی ہو جائے…  واہ دیوانو! اللہ تم سے راضی ہو۔  سات مساجد کے لئے نکلے اور محبوب رب نے تم سے نو مساجد بنوا لیں… ہے ناں پیار کا منظر؟… آج مغرب سے جمعہ شریف اور مقابلۂ حسن یاد رہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مساجد مہم/ پیار کا منظر)
26/02/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’حلال‘‘ نصیب فرمائے… اور ’’حرام‘‘ سے بچائے… حرام مال دنیا میں جہنم کا ٹکٹ ہے۔ حرام مال ذلت ہے، محرومی ہے، بیماری ہے، آفت ہے، عذاب ہے… حرام مال خنزیر کا گوشت ہے… اور سب سے بڑھ کر یہ کہ حرام مال اللہ تعالیٰ کے ناراض ہونے کی علامت ہے… وہ سود ہو یا رشوت، چوری ہو یا خیانت… ڈاکہ ہو یا ملاوٹ… وہ اجتماعی مال میں دست درازی ہو… یا کسی شیطانی تاویل سے حرام کو حلال بنانے کی کوشش… ہر حرام مال انسان کو اللہ سے دور اور آگ کے قریب کر دیتا ہے… امام قرطبیؒ نے ایک شعر لکھا ہے… ’’متقی وہ نہیں جو اللہ سے ڈرے… مگر اسکا کھانا پینا پاک نہ ہو‘‘… جی ہاں! حرام مال کا استعمال ہو تو نہ عبادت قبول، نہ دعاء مقبول… اس لیے مومن کی علامت یہ ہے کہ وہ حلال، حرام میں باریکی سے فکر کرتا ہے… اور اس بارے مشقت، تکلیف اور محنت اٹھاتا ہے… جبکہ منافق کہتا ہے کہ ’’یار! کھاؤ پیو، کچھ نہیں ہوتا، سب کھا رہے ہیں‘‘… اے ایمان والو!… رو رو کر اللہ تعالیٰ سے حلال مانگو اور حرام سے بچنے کی التجاء کرو… جمعہ شریف کے دن کی خاص دعاء… ’’اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ‘‘… آج مغرب سے جمعہ محترم تشریف لا رہے ہیں… مقابلۂ حسن سجائیں… حلال کا التزام کریں، اجتماعی اموال میں سخت احتیاط کریں… یاد رکھیں!… جو حلال کا پکا عزم کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو زمین و آسمان کی برکتیں عطاء فرماتا ہے… اس کے اعمال اور دعاؤں کو قبولیت بخشتا ہے… اور اس سے اپنے دین اور جہاد کا نہ مٹنے والا مقبول کام لیتا ہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(حرام سے اجتناب اور حلال کا التزام/ مقابلۂ حسن)
14/05/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے محبوب اور آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم… قیامت کے دن اپنی امت کے بہت سے افراد کی’’شفاعت‘‘ فرمائیں گے۔ جن کی شفاعت ہو گی ان کو ان شاء اللہ مغفرت بھی نصیب ہو گی… جو چاہتا ہو کہ حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ و سلم کی زیارت کرے… آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کرے… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت پائے وہ زیادہ ’’درود شریف‘‘ کا ہمیشہ اہتمام کرے۔ مغرب سے جمعہ شریف آرہے ہیں، اور مقابلۂ حسن کی خوشبو بھی ابھی سے محسوس ہو رہی ہے… پس ایک دوسرے سے سبقت کرو اے ایمان والو!۔
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(مقابلۂ حسن)
(2)  09/07/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَ بَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّد… آج مغرب سے جمعہ شریف آتے ہیں… مقابلۂ حسن یادرہے… ہمیں جو کچھ ملاحضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت سے ملا… قرآن بھی، رمضان بھی، جمعہ بھی، جہاد بھی، تراویح بھی، کعبہ بھی… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات بے شمار… خود درود شریف بھی حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کا احسان ہے… درود شریف کی برکت سے دیگر مقبول اعمال کی توفیق بھی ملتی ہے… آج کئی مسلمانوں کے دلوں میں نعوذباللہ کافروں کی عظمت اور بڑائی بیٹھ گئی ہے… یہ ایسی گندی بیماری ہے جو انسان کو ہر گناہ اور ذلت میں ڈالتی ہے… اس بیماری سے چھٹکارا کیسے حاصل ہو… اس کے لئے تازہ رنگ و نور کا مطالعہ کریں۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
(مقابلۂ حسن)
20/08/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ ہم سب کو حضرت آقامدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے… مغرب سے جمعہ شریف آتے ہیں، بھرپوراہتمام کریں… مقابلۂ حسن سے اپنے دلوں اوراپنے نامۂ اعمال کو حسین بنائیں۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
(مقابلۂ حسن)
01/10/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اَللّٰہُ الصَّمَدُ… جمعہ شریف آرہے ہیں… مقابلۂ حسن… ان پر درود و سلام کی کثرت جنہوں نے پیٹ پر پتھرباندھ کرجہادکیا… جن کے گھر تین تین دن چولہا نہ جلا… مگر دین ہم تک پہنچایا… جن پر درود بھیجناعبادت ہے، رحمت ہے، بلندی ہے… جن کی شفاعت کے ہم سب محتاج… صلی اللہ علیہ وسلم، صلی اللہ علیہ وسلم
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(مقابلۂ حسن)
29/10/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت سی خصوصی نعمتیں عطاء فرمائیں… یہ’’خصوصی کمالات‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کسی کو عنایت نہیں ہوئے… مثلًا فرشتوں کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی امت کے ساتھ مل کر جہاد میں لڑنا… جمعہ کا دن، اسکی خاص برکات اور اس میں قبولیت کی ساعت… یہ نعمت بھی صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی برکت سے آپکی امت کو نصیب ہوئی…آج مغرب سے جمعہ شریف تشریف لا رہے ہیں … مقابلۂ حسن کے ذریعہ اپنی جھولیاں بھرلیں۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(مقابلۂ حسن)
05/11/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

اللہ تعالیٰ’’کم ہمتی‘‘ اور’’سستی‘‘ سے ہم سب کی حفاظت فرمائے… ایک مسلمان کے لئے لازم ہے کہ وہ’’سستی‘‘کو برا سمجھے، بیماری سمجھے، عیب سمجھے اور آفت سمجھے…کیونکہ ہمارے محبوب نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم’’سستی‘‘ سے نفرت فرماتے تھے… پس ہمیں چاہئے کہ ’’سستی‘‘ سے بار بار اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگیں… اور تو اور ہم نے خود حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے حقوق میں کتنی غفلت اور سستی کر رکھی ہے… اب تو داڑھی منڈوانے اور کتروانے والوں کو احساس تک نہیں ہوتا کہ وہ کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء علیہم السلام کی مبارک سنت سے بغاوت کررہے ہیں… جب سے دینداروں میں فوٹو، ویڈیو، موبائل، ٹی وی ٹاک شو اور فیس بک کی وبا آئی ہے تو… اب داڑھی کی دعوت دینے والے بھی بہت کم رہ گئے ہیں… الحمد للہ جمعہ رات اورجمعہ کے دن’’ مقابلۂ حسن‘‘بہت سے مسلمانوںکو’’حق‘‘ سے جوڑ رہا ہے… ’’محبوب‘‘ سے جوڑ رہا ہیں… ہم اس مخلصانہ مقابلے کی کارگزاری جمع نہیں کرتے… مگر جو کار گزاری خود بخود آجاتی ہے… اسے دیکھ کر دل خوشی سے جھوم اٹھتا ہے… کہیں بیس لاکھ درود شریف ،کہیں تیس لاکھ درود وسلام… بھائیو! اور بہنو! یہ’’ مقابلۂ حسن‘‘بڑی نعمت ہے… اس میں ترقی کریں… اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّد ۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(کم ہمتی اور سستی سے نفرت/ مقابلۂ حسن)
10/12/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے… جمعۃ المبارک کی محنت سے’’درود وسلام‘‘کا ذوق بڑھ رہا ہے… جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن کا ’’درود شریف‘‘ بڑی نعمت ہے… جب حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرما دیا کہ اس رات اور اس دن مجھ پر درودشریف کی کثرت کرو… یہ اس طرح ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کو… خود مدینہ بلاکر حکم سنا دیا… کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر حدیث، ہر حکم آپ کے ہر امتی اور ہر غلام کے لئے ہے… تو پھر اب کیسی سستی اورکیسی غفلت؟… ایک’’جولاہا ‘‘حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا’’مرید‘‘ تھا… وہ ہر سال ایک بار اپنے شیخ سے ملنے آتا تو اپنی بنائی ہوئی ایک لُنگی بطور ہدیہ پیش کرتا… ایک سال وہ نہ آیا… اگلے سال آیاتودولُنگیاں ہدیہ لایا … حضرت نے پوچھا:گزشتہ سال کیوں نہ آیا؟…کہنے لگا: لُنگی تیار نہ ہو سکی تھی… حضرت نے وہ لُنگیاںآگ میں ڈلوادیں… اور فرمایا:’’جو چیز یار سے جداکرے اسے آگ لگادو‘‘… ہاں! بے شک جوچیز اللہ سے دورکرے، اللہ کے رسول سے دورکرے… اللہ کے یاروں سے دورکرے… دین سے دورکرے ، جہادسے دورکرے… درودوسلام سے دورکرے … دعوت الیٰ اللہ سے دورکرے، جنت سے دورکرے … ایسی چیزوں کو آگ لگا دینی چاہئے… کیونکہ دنیاکی چیزیں اورمصروفیات سب یہاں رہ جائیںگے …آگے ساتھ تو’’یار‘‘والی چیزیں جائیں گی… اللہ کے بندو! جمعہ نماز کے لئے جلدی مسجد پہنچا کرو… پہلی اذان سے بھی پہلے… مقابلۂ حسن مرحبا۔
والسلام

خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(مقابلۂ حسن)

17/12/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے دین میں’’عزت‘‘ ہے… دین کی خاطرماریںکھانا اورگالیاں برداشت کرنا’’عزت‘‘ہے… قرآن پڑھنا، پڑھانا، سمجھنا اورسمجھانا’’عزت‘‘ہے… وہ دیکھو! حضرت نوح علیہ السلام پر لاٹھیاں … اور حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم پر پتھر برس رہے ہیں… یہ’’عزت‘‘کے مناظر ہیں… حضرات انبیاء علیہم السلام سے بڑھ کرکوئی’’معزز‘‘ نہیں…جہاد میں’’عزت‘‘ ہے… اذان میں’’عزت‘‘ہے… امامت میں’’عزت‘‘ ہے… فیس بک میں’’ذلت‘‘ ہے… یہودی گماشتہ مارک زکر برگ’’ذلیل‘‘ہے… قرآن کا فیصلہ ہے یہودی ذلیل ہیں… اے ایمان والو! فیس بک پر وقت برباد نہ کرو… وہاں منافق ’’الحاد‘‘کا زہر پھیلا رہے ہیں… گالیاں، جھڑکیاں اورطعنے ڈاکٹروں کو بھی سننے پڑتے ہیں اور سائنسدانوںکو بھی… مگر دین کی نسبت سے جو مومن، مجاہد، عالم اور امام گالیاں سہتے ہیں… ان کی تو فرشتے بھی عزت کرتے ہیں اور تمام مخلوقات بھی… ٹچ موبائل کا طوفان معلوم نہیں ہم سے کیاکیا چھین کر لے جائے گا… اے جماعت کے ذمہ دارو! اس طوفان میں بہنے سے بچو اورسر عام ایسے موبائل نہ لے کر پھرو… امت آپ سے روشنی لیتی ہے… آپ کے ہاتھ میں ایسا موبائل دیکھ کربہت سے لوگ اندھیروں میں ڈوب جائیں گے… دین کی خاطر قربانی دواورعزیمت کی مثال بنو… مغرب سے جمعہ شریف تشریف لارہے ہیں… مرحبا مرحبا مقابلۂ حسن مرحبا۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(فیس بک کا فتنہ)
24/12/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی کروڑوں رحمتیں… حضرت آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم پر… صلی اللہ علیہ وسلم… صلی اللہ علیہ وسلم… صلی اللہ علیہ وسلم… آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان،آپ سے محبت، آپ کی اطاعت… آپ پر درودوسلام کی کثرت… اور آپ کے لائے ہوئے دین کی خدمت اور اس دین کے لئے قربانی… یہ ہے عشق، یہ ہے وفا، یہ ہے کامیابی… نہ نقلی گنبد، نہ قمقمے، نہ دیگیں نہ مٹھائیاں اور نہ عشق و محبت کے جھوٹے زبانی دعوے… عشق میں جان دی جاتی ہے، جان پالی نہیں جاتی… ہر سنت روشنی ہے… سورج سے بڑھ کر… ہربدعت اندھیرا ہے، اندھا اندھیرا… بارہ ربیع الاول سنت اور محبت کا عہد باندھیں… بدعت اور بزدلی سے توبہ کریں… حضرت آقا صلی اللہ علیہ وسلم جو علم لائے اسے اپنائیں…جو تلوار لائے اسے اٹھائیں… جو نور لائے اسے پھیلائیں، جو مسواک لائے اسے نبھائیں… اور جو دین لائے اسے چلائیں… نہ واشنگٹن، نہ پیرس، نہ دلی نہ لندن… بس مدینہ، مدینہ، مدینہ، مدینہ … اور مدینہ سے مکہ کو پالیں… کعبہ کو پالیں… اپنے رب کے دین، گھراور جنت کو پالیں… شکل
وصورت مدنی، تہذیب مدنی، معیشت مدنی، معاشرت مدن… چہرہ مدنی،حیاء مدنی،خوشبو مدنی…کامیابی مدنی… ارے خوش نصیبو! حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت مبارک ہو…آج مغرب سے جمعہ شریف اور شاندار مقابلۂ حسن۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ

(اصل عشق نبی کیا ہے؟)