استغفارکے مکتوبات
1نومبر 2011ء
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک کا شکر ہے کہ قربانی کی دونوں مہمات اللہ پاک کے فضل سے کامیاب رہیں… آپ حضرات نے عید کی خوشی قربان کرکے محنت کی… اللہ پاک آپ کو اس کا بہترین بدلہ عطا فرمائیں… مبارک ان کو جو عید کے دن کھالیں اٹھاتے رہے… گھروں اور موج میلوں سے دور رہے… قربانی جمع کرتے رہے… مستحقین تک پہنچاتے رہے، خون آلود ہوتے رہے… اپنی فکر چھوڑ کر امت کی فکر کرتے رہے… مبارک ہو، جس نے جتنی محنت کی اُتنا ہی اپنی ذات کا بھلا کیا… عقلمند ایسا ہی کرتے ہیں… کام مکمل ہوا… اب کیا کرنا ہے؟… قرآن پاک فرماتا ہے اب اپنے کام کو محفوظ کرنا ہے، اپنے عمل کو بچانا ہے۔ وہ کیسے؟ فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَاسْتَغْفِرْہٗ… تسبیح اور استغفار… دو کام کرو اور اپنے عمل کو آخرت کیلئے محفوظ کرلو… تسبیح اور استغفار… تھکاوٹ کی حالت میں شیطان زور دار حملہ کرتا ہے… تاکہ اعمال چھین لے جائے… غفلت، گناہ، آرام، آزادی کا تقاضہ… کیا کوئی غلام بھی آزاد ہوتا ہے؟ ہم تو اپنے محبوب رب کے بندے اور غلام ہیں اور ہماری اجرت اور آرام یہاں نہیں، وہاں ہے… جی ہاں! وہاں جہاں پیاری پیاری پاکیزہ وفادار حوریں انتظار کرتی ہیں کہ اپنے خاوندوں کو بتائیں کہ تمہارا مالک تم سے راضی ہوا… تسبیح اور استغفار… کم از کم دس دن روزانہ ایک ہزار بار… بھائیو! اتنے فائدے ہیں کہ شمار سے باہر… اللہ پاک کی رحمت… نامۂ اعمال کی پاکی… دل کی روشنی… جسم میں قوت اور صحت… وقت میں برکت… عذاب سے حفاظت… رزق میں وسعت… بے اولادوں کی اولاد… غموں کا علاج… زخموں کا مرہم… قرآن پاک میں استغفار کے فوائد پڑھ کر دیکھیں… بڑی خوشخبری ہے اس کیلئے جس کے نامہ اعمال میں استغفار زیادہ ہو… تسبیح اور استغفار… لَااِلٰہَ اِلَّااَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ… تسبیح اور استغفار… سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ رَبَّناَ وَبِحَمْدِکَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ… پہلی دعا قرآن کی اور دوسری حدیث کی… جس کی قسمت جو اختیار کرے… بھائیو! بوجھ نہ سمجھو، نعمت ہے نعمت… نفس کو سست مت کرو، بہت اوپر جانا ہے بہت اوپر
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
اللھم صل علیٰ محمد
(تسبیح واستغفار)
2نومبر 2011ء
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
حضور اقدس ا کا ارشاد ہے… مَنْ لَزِمَ الْاِسْتِغْفَارَ جَعَلَ اللہُ لَہٗ مِن ْکُلِّ ھَمٍّ فَرْجًا وَّمِنْ کُلِّ ضِیْقٍ مَخْرَجًاوَّرَزَقَہٗ مِنْ حَیْثُ لَایَحْتَسِبُ… یعنی جو استغفار کی ہمیشہ کثرت کرے اللہ اُسے ہر پریشانی سے نجات، ہر مصیبت سے خلاصی اور بے گمان رزق عطا فرماتے ہیں… حضرت علیؓ فرماتے ہیں: تعجب ہے اس پر جو ہلاک ہو باوجود اس کے کہ اس کے پاس نجات ہو۔ عرض کیا گیا نجات کیا ہے؟ فرمایا: استغفار… میرے بھائیو!کثرت استغفار کا عشرہ شروع ہے… استغفار نجات بھی ہے اور امان بھی… کوئی حاجت، مصیبت دنیا وآخرت کی ایسی نہیں جس کا علاج استغفار نہ ہو… آج ملک کا دینی طبقہ کمزور ہے… پرویز گیا تو زرداری آیا، وہ جائے تو نواز تیار۔ دونوں جائیں تو عمران خان تیار اور سب جائیں تو فوجی جرنیل حاضر… کیا ہماری قسمت میں ایک بھی ایسا حکمران نہیں جو پورے دین اسلام کو مانتا ہو اور مسلمانوں کا خیر خواہ ہو… آقا مدنی ا کاجانثار غلام ہو… دراصل دینی طبقے کو گناہ کی کثرت، استغفار سے غفلت اور فخر بازی اور کم ہمتی نے کمزور کردیا… قرآن پاک سمجھاتا ہے کہ قوت کا راز تو استغفار اور توبہ ہے… اگر آپ اس عشرہ میں روزانہ ہزار تا 10 ہزار استغفار نہیں کرسکتے تو چلیں اتنی بار کرلیں جتنے گناہ کئے ہیں… یا اتنا وقت کرلیں جتنا وقت گناہوں میں صرف کیا ہے… یا اتنی بار کرلیں جتنی بار رب کریم نے ہمارے گناہوں کے باوجود اپنی نعمتوں کی بوچھاڑ فرمائی ہے… استغفار، استغفار، توبہ، آنسو، استغفار
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
اللھم صل علیٰ محمد
(عشرہ استغفار)
12-11-2011
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ابن جوزیؒ فرماتے ہیں: شیطان کہتا ہے میں نے اولاد آدم کو گناہوں سے ہلاک کردیا… اور انہوں نے مجھے استغفار اور لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ سے ہلاک کیا… میرے عزیز بھائیو! کثرت استغفار میں شیطان ملعون کی ہلاکت ہے… حسن بصریؒ فرماتے ہیں… استغفار کی کثرت کرو اپنے گھروں میں، اپنے دسترخوانوں پر اور اپنے راستوں میں اور اپنی مجلسوں میں… کیا معلوم کہ کس وقت مغفرت نازل ہوجائے… استغفار کے بے شمار فوائد ہیں مثلاً۔
۱۔ اللہ پاک کا تاکیدی حکم ہے۔
۲۔ یہ رسول پاک ا کا پیارا عمل ہے۔     
۳۔ یہ گناہوں کی مغفرت کا ذریعہ ہے۔
۴۔ اس سے جنت ملتی ہے۔
۵۔ یہ دل کی سیاہی کو دور کرتا ہے۔
۶۔ اس سے قلبی سکون اور اطمینان نصیب ہوتا ہے۔
۷۔ اس سے اللہ پاک کی رحمت نازل ہوتی ہے۔
۸۔ یہ قبر کا بہترین پڑوسی ہے۔
۹۔ اس سے ہر طرح کی روحانی اور جسمانی قوت ملتی ہے۔
۱۰۔ یہ رزق حلال میں بے پناہ وسعت کا ذریعہ ہے۔
۱۱۔ یہ نفس کو غم، پریشانی، مایوسی، شہوت، وساوس اور میل کچیل سے پاک کرتا ہے۔
۱۲۔ یہ صالح اولاد کا ذریعہ ہے۔
۱۳۔ یہ ہر بیماری کا علاج ہے۔
۱۴۔ یہ انسان کو دنیا کی بہترین زندگی نصیب ہونے کا ذریعہ ہے۔
۱۵۔ یہ مقبول اعمال کی حفاظت ہے۔
۱۶۔ اس سے بلائیں، مصیبتیں دور ہوتی ہیں۔
۱۷۔ اس کی برکت سے انسان کو اپنا اصل مقام اور فضیلت نصیب ہوتی ہے۔
۱۸۔ اس سے مفید بارشیں برستی ہیں۔                                   
۱۹۔ اس سے شرح صدر ہوتا ہے۔
۲۰۔ سب سے اہم فضیلت کہ یہ بندے کا تعلق اللہ پاک کے ساتھ ٹھیک کرتا ہے۔
اَسْتَغْفِرُ اللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّاھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ
میرے بھائیو! آج کسی وقت کسی مسجد یا خالی جگہ کی طرف نکل جائو… راستے میں روتے جائو اور کہتے جائو اے میرے محبوب رب! میں معافی مانگنے آرہا ہوں… توبہ کرنے آرہا ہوں… پھر وہاں پہنچ کر اپنے ہر گناہ کی معافی مانگو… ایمان کی کمزوری… فرائض کی سستی… نفاق، غیبت، حسد، بغض… بے حیائی، سستی، غفلت، حب دنیا، ذلت، رسوائی… ہائے ہائے !بے شمار گناہ… روتے جائو، معافی مانگتے جائو… یہاں تک کہ رحمت کا نزول محسوس ہو… پھر دل پرجو بیتے کسی کو نہ بتائو، کبھی نہ بتائو… ارے !مالک کے سامنے حاضر ہونا ہے… پوری دنیا میں اسلام کے غلبے کی محنت کرنی ہے… گناہوں سے ہلکے ہوں گے تو کچھ کام بنے گا… کل انشاء اللہ صبح سویرے آپ کو مکتوب ملے گا… فجر کے وقت… اس میں استغفار کا ایک عمل ہوگا… تھوڑا بڑا عمل… مگر مشکل نہیں۔ انشاء اللہ جو بھی اخلاص کے ساتھ وہ عمل کرے گا وہ عجیب حالت دیکھے گا… آج سے تیار رہیں… کل کا دن فارغ رکھیں اللہ پاک کی خاطر… اپنی ہمیشہ کی آخرت کیلئے… اپنے دل کیلئے
اَسْتَغْفِرُاللہَ لِیْ وَلَکُمْ وَلِلْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتِ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
اللھم صل علیٰ محمد
(عشرہ استغفار)
13-11-2011
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
ہمارے آقا حضرت رسول اکرم ا نے ہمیں بہت تاکید سے استغفار کا حکم فرمایا ہے… اس سے اندازہ لگائیں کہ کتنا مفید اور ضروری عمل ہے… بندہ آپ کو ایک عظیم خزانہ اور ایک مجرب ترین عمل عرض کررہا ہے… ایسا عمل کہ جس کا فائدہ آپ عمل کے بعد خود دیکھیں گے انشاء اللہ… صرف ایک دن گپ شپ کی قربانی… زیادہ سونے اور موبائل استعمال کرنے کی قربانی… اور اتنا مفید عمل… آج فجر سے لے کر مغرب تک 30 ہزار بار ان الفاظ سے استغفار اور توبہ کریں
اَسْتَغْفِرُ اللہَ رَبِّیْ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ
یہ زیادہ سے زیادہ 4 تا 5 گھنٹے کا عمل ہے۔ سبحان اللہ !نامۂ اعمال میں30 ہزار توبہ استغفار… ایک مجلس میں کریں تو سرخ موتی ہے ورنہ جیسے ممکن… باوضو کریں۔ درمیان میں بات چیت نہ ہو تو اچھا ہے… اللہ پاک مجھے اور آپ سب کو آج یہ نعمت نصیب فرمائے اور شیطان کے حملے اور نفس کی سستی سے بچائے۔ آمین
والسلام
خادم
(عشرہ استغفار واستغفارکا مجرب عمل)
14-11-2011
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
جو اللہ پاک کے جتنا قریب ہے وہ اسی قدر زیادہ استغفار کرتا ہے… حضرت آدم علیہ السلام کے آنسو… حضرت نوح علیہ السلام اور حضرت دائود علیہ السلام کے آنسو… تمام اہل زمین کے آنسوؤں سے زیادہ تھے… ہمارے آقا ا ایک ایک مجلس میں سو سو بار استغفارفرماتے… ایک عورت حضرت عمرؓ کے گھر آئی، چٹائی کو گیلا دیکھ کر بولی کسی بچے نے پیشاب کیا ہے؟ حضرت ام کلثومؓ نے فرمایا! یہ شیخ یعنی حضرت عمرؓ کے آنسو ہیں… نماز کتنی بڑی عبادت مگر اس کے بعد تین بار استغفار… تہجد کتنا عاشقانہ عمل… تہجد تو نیک لوگ ہی پڑھتے ہیں… ایسے لوگوں کے استغفار کا قرآن پاک میں تعریف کے ساتھ تذکرہ ہے… معلوم ہوا جو اللہ پاک کو جتنا پہچانتا ہے اُسی قدر اللہ کی عظمت کو سمجھتا ہے، تب اسے اپنی ذات اور اپنے عمل ناقص لگتے ہیں تو وہ استغفار میں ڈوب جاتا ہے… گناہوں کے عادی استغفار کی ضرورت محسوس نہیں کرتے… جس طرح چرسی، بھنگی لوگ جتنے میلے کچیلے ہوجائیں نہیں نہاتے… جبکہ پاکی پسند لوگ تھوڑی سی گندگی سے بے چین ہوجاتے ہیں… شیشے اور سفید کپڑے پر تھوڑا سا داغ بھی برداشت نہیں کیا جاتا… مومن کا دل بھی آئینے کی طرح ہوتا ہے، چنانچہ وہ استغفار اور توبہ کے ذریعہ اس کو پاک صاف کرتا رہتا ہے۔۔۔اس لئے میرے بھائیو! یہ نہ سمجھو کہ ہمیں کس گناہ کی سزا مل رہی ہے… بھائیو! جہاز کو ہر فلائٹ کے بعد سروس کیا جاتا ہے… دانت روزانہ کئی بار صاف کئے جائیں تو ان میں کیڑا نہیں لگتا… گاڑی ہر سفر کے بعد ٹیوننگ، سروس مانگتی ہے… وہ چشمے اور کنوئیں جو سوکھ گئے ہوں نئی کھدائی اور صفائی سے دوبارہ جاری ہوجاتے ہیں… استغفار دل کی صفائی ہے، روح کی صفائی ہے، ایمان کی صفائی ہے… یہ کلمہ طیبہ پر یقین کو مضبوط بناتا ہے اور یہ اللہ پاک کا ایسا محبوب عمل ہے کہ اگر زمین پر سب لوگ نیک ہوجائیں اور استغفار چھوڑ دیں تو اللہ پاک ان کو ہٹا کر ایسے لوگ لے آئے جو غلطی کرتے ہوں اور پھر استغفار کرتے ہوں… بھائیو! استغفار کی طرف متوجہ ہونا ایمان کی علامت ہے… بغیر تشبیہ کے سوچیں کہ جب کوئی بیٹا اپنی ماں سے معافی مانگ رہا ہو یا وفادار بیوی خاوند کے پائوں پکڑے آنسو بہا بہا کر معاف کردیں، معاف کردیں کہہ رہی ہو… سچی اور حقیقی محبت بندے کو توبہ، استغفار کا راستہ دکھاتی ہے… آج کے دن اکثر ساتھیوں کو یہ نعمت نصیب ہوئی کہ انہوں نے اپنے کریم رب کو منانے کیلئے ہزاروں بار درخواست پیش کی… بڑی نعمت ہے اور بڑی سعادت… لوگ گھنٹوں فلمیں دیکھتے ہیں اور نیٹ کے ساتھ چپکے رہتے ہیں… استغفار تو شہد سے میٹھا عمل ہے… تھوڑی تھکاوٹ ہوگی، تھوڑا بخار ہوگا… مگر یہ عشق کے جھٹکے ہوتے ہیں… میرا تجربہ تھا کہ اس عمل میں پانچ گھنٹے لگتے ہیں آج بھی اتنے ہی لگے۔ مگر ملک بھر سے ساتھیوں کا پتا چلا کہ اکثر پورا نہ کر پائے… اپنی جلد بازی پر شرم آئی اور آپ کی اسپیڈ پر حیرت ہوئی… آپ لگے رہیں، آج رات یا کل مغرب تک یہ نعمت حاصل کرکے چھوڑیں۔ انشاء اللہ بہت کام آئے گی بہت کام
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
اللھم صل علیٰ محمد
(عشرہ استغفار واہمیت استغفار)

14-11-2011
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
جو اللہ پاک کے جتنا قریب ہے وہ اسی قدر زیادہ استغفار کرتا ہے… حضرت آدم علیہ السلام کے آنسو… حضرت نوح علیہ السلام اور حضرت دائود علیہ السلام کے آنسو… تمام اہل زمین کے آنسوؤں سے زیادہ تھے… ہمارے آقا ا ایک ایک مجلس میں سو سو بار استغفارفرماتے… ایک عورت حضرت عمرؓ کے گھر آئی، چٹائی کو گیلا دیکھ کر بولی کسی بچے نے پیشاب کیا ہے؟ حضرت ام کلثومؓ نے فرمایا! یہ شیخ یعنی حضرت عمرؓ کے آنسو ہیں… نماز کتنی بڑی عبادت مگر اس کے بعد تین بار استغفار… تہجد کتنا عاشقانہ عمل… تہجد تو نیک لوگ ہی پڑھتے ہیں… ایسے لوگوں کے استغفار کا قرآن پاک میں تعریف کے ساتھ تذکرہ ہے… معلوم ہوا جو اللہ پاک کو جتنا پہچانتا ہے اُسی قدر اللہ کی عظمت کو سمجھتا ہے، تب اسے اپنی ذات اور اپنے عمل ناقص لگتے ہیں تو وہ استغفار میں ڈوب جاتا ہے… گناہوں کے عادی استغفار کی ضرورت محسوس نہیں کرتے… جس طرح چرسی، بھنگی لوگ جتنے میلے کچیلے ہوجائیں نہیں نہاتے… جبکہ پاکی پسند لوگ تھوڑی سی گندگی سے بے چین ہوجاتے ہیں… شیشے اور سفید کپڑے پر تھوڑا سا داغ بھی برداشت نہیں کیا جاتا… مومن کا دل بھی آئینے کی طرح ہوتا ہے، چنانچہ وہ استغفار اور توبہ کے ذریعہ اس کو پاک صاف کرتا رہتا ہے۔۔۔اس لئے میرے بھائیو! یہ نہ سمجھو کہ ہمیں کس گناہ کی سزا مل رہی ہے… بھائیو! جہاز کو ہر فلائٹ کے بعد سروس کیا جاتا ہے… دانت روزانہ کئی بار صاف کئے جائیں تو ان میں کیڑا نہیں لگتا… گاڑی ہر سفر کے بعد ٹیوننگ، سروس مانگتی ہے… وہ چشمے اور کنوئیں جو سوکھ گئے ہوں نئی کھدائی اور صفائی سے دوبارہ جاری ہوجاتے ہیں… استغفار دل کی صفائی ہے، روح کی صفائی ہے، ایمان کی صفائی ہے… یہ کلمہ طیبہ پر یقین کو مضبوط بناتا ہے اور یہ اللہ پاک کا ایسا محبوب عمل ہے کہ اگر زمین پر سب لوگ نیک ہوجائیں اور استغفار چھوڑ دیں تو اللہ پاک ان کو ہٹا کر ایسے لوگ لے آئے جو غلطی کرتے ہوں اور پھر استغفار کرتے ہوں… بھائیو! استغفار کی طرف متوجہ ہونا ایمان کی علامت ہے… بغیر تشبیہ کے سوچیں کہ جب کوئی بیٹا اپنی ماں سے معافی مانگ رہا ہو یا وفادار بیوی خاوند کے پائوں پکڑے آنسو بہا بہا کر معاف کردیں، معاف کردیں کہہ رہی ہو… سچی اور حقیقی محبت بندے کو توبہ، استغفار کا راستہ دکھاتی ہے… آج کے دن اکثر ساتھیوں کو یہ نعمت نصیب ہوئی کہ انہوں نے اپنے کریم رب کو منانے کیلئے ہزاروں بار درخواست پیش کی… بڑی نعمت ہے اور بڑی سعادت… لوگ گھنٹوں فلمیں دیکھتے ہیں اور نیٹ کے ساتھ چپکے رہتے ہیں… استغفار تو شہد سے میٹھا عمل ہے… تھوڑی تھکاوٹ ہوگی، تھوڑا بخار ہوگا… مگر یہ عشق کے جھٹکے ہوتے ہیں… میرا تجربہ تھا کہ اس عمل میں پانچ گھنٹے لگتے ہیں آج بھی اتنے ہی لگے۔ مگر ملک بھر سے ساتھیوں کا پتا چلا کہ اکثر پورا نہ کر پائے… اپنی جلد بازی پر شرم آئی اور آپ کی اسپیڈ پر حیرت ہوئی… آپ لگے رہیں، آج رات یا کل مغرب تک یہ نعمت حاصل کرکے چھوڑیں۔ انشاء اللہ بہت کام آئے گی بہت کام
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
اللھم صل علیٰ محمد
(عشرہ استغفار واہمیت استغفار)
18-12-2011
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک کا ارشاد ہے… ترجمہ… جب اللہ پاک کی نصرت اور فتح آجائے اور آپ لوگوں کو دیکھیں کہ وہ فوج در فوج اللہ کے دین میں داخل ہورہے ہیں… تو آپ اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجئے اور اس سے استغفار کیجئے۔ یعنی معافی مانگیں۔ بے شک وہ توبہ کو بہت قبول فرمانے والا ہے… (القرآن) معلوم ہوا کہ جب بھی دین مقدس میں کوئی کامیابی اللہ پاک نصیب فرمائے تو ایمان والوں کا کام یہ ہے کہ دل کی گہرائی سے تسبیح و تحمید میں لگ جائیں… تاکہ عمل اور نیکی محفوظ ہوجائیں… کامیابی کے بعد تکبر، عجب اور تفرقہ کا حملہ نہ ہو اور جو کامیابی ملی ہے وہ جاری ہوجائے… جب یہ سورت نازل ہوئی تو رسول پاک ا کثرت سے پڑھتے تھے
سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ رَبَّنَاوَبِحَمْدِکَِ اَللّٰھُمَّ اِغْفِرْلِیْ
خوش نصیبو! رسول اللہ ا کی اتباع کرو۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
اللھم صل علیٰ محمد
(کامیابی کے بعد تسبیح واستغفار)
20-11-2011
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک میری اور آپ سب کی مغفرت فرمائے۔ کل عشرہ استغفار کا آخری دن ہے۔ اب کثرت استغفار کو اپنے معمولات کا مستقل حصہ بنالیں۔ تلاوت، کلمہ طیبہ اور درود شریف کی طرح… کل آخری دن کیاکرنا ہے؟ کل تمام گناہوں کی ماں سے حفاظت کی بہت زیادہ دعا مانگنی ہے… کثرت استغفار سے دعا قبول ہوتی ہے… کس کس گناہ سے بچنے کی فکر کرتے پھریں؟ اصل بیماری سے نجات کی دعا مانگتے ہیں جو ہر وقت گناہ ہی گناہ کراتی ہے… ہر دن گناہوں کے انڈے بچے دیتی ہے… اس بیماری کا نام ہے۔۔۔’’ حب دنیا‘‘ یعنی دنیا کی محبت۔ ہمارے محبوب آقا ا نے ہمیں فرمایا: دنیا سے محبت نہ کرو ورنہ خسارے میں جا پڑو گے… جس چیز کو آقا انے خسارہ فرمایا خود سوچیں کہ وہ کتنی نقصان دہ ہوگی۔ بھائیو! نہ غربت بری، نہ مالداری بری۔ غربت اور مالداری اپنے بس کی چیز بھی نہیں، روزی مقدر ہوچکی… صحابہؓ میں بعض مالدار تھے، بعض بہت غریب۔ مگر وہ سب دنیا کی محبت سے پاک صاف تھے تو کامیاب رہے۔ دل کا سکون اور دنیا کی محبت یہ2 کبھی جمع نہیں ہوسکتے۔ اسی طرح دنیا کی محبت میں جو مبتلا ہو اسے اخلاص اور قربانی کا مقام بھی نصیب نہیں ہوتا اور اس کے دل میں اللہ پاک کی عظمت اور محبت بھی نہیں آتی… وجہ کیا ہے؟ دنیا سے محبت رکھنے والے اپنے اصل راستے سے بھٹک جاتے ہیں… جو راستہ ہی غلط پکڑے اسے منزل کہاں ملتی ہے؟ کبھی قبرستان جاکر پوچھو کہ دنیا کی محبت اور فکر کرنے والے اپنے ساتھ کیا لے کر گئے ہیں… موضوع طویل ہے بس اتنا سمجھ لیں کہ یہ کینسر ہے کینسر۔ کل کلمہ طیبہ، استغفار اور درود شریف کا عمل کرکے ہم سب اللہ پاک سے التجا کریں یا اللہ! حب دنیا سے حفاظت فرما۔  ‘‘ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ حُبِّ الدُّنْیَا’’ ۔‘‘سورۃ الھٰکم التکاثر’’ صبح شام 3 بار پڑھ کر حب دنیا سے حفاظت کی دعا کا پکا معمول بنالیں۔ کل بھی یہ سورۃ پڑھتے جائیں اور دنیا کی محبت سے پناہ مانگتے جائیں۔ نفل سجدوں اور فرضوں کے بعد اور سارا دن جب کوئی نیکی کریں تو آخر میں یہ دعا… ارے بھائیو !یہ دعا قبول ہوگئی تو ایمان، اخلاص، جہاد، جنت کے دروازے کھل جائیں گے اور آپ بادشاہ بن جائیں گے۔ بادشاہ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی، انشاء اللہ۔ پھر نہ غربت ناشکری میں ڈالے گی نہ مالداری تکبر میں۔ 1 جوڑا کپڑے ہوں گے تو سکون اور اگر کروڑوں کے مالک بنو گے تو بھی پائوں جہاد میں جانے سے نہیں کانپیں گے… یہ دنیا مٹی ہے… دھوکہ ہے… تماشہ ہے… فنا کا بلبلہ ہے… مومن کی شان نہیں کہ اسکو اہمیت دے اور اسکی خاطر جیے مرے یا اسکو اپنا مقصود بنائے… یا اس پر روئے یا اس پر فخر کرے… یااللہ! ہم سب کی حب دنیا سے حفاظت فرما اور ہمیں اپنی مقبول محبت نصیب فرما۔ آمین
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
اللھم صل علیٰ محمد
(عشرہ استغفار، اصل بیماری کی تشخیص)


26-04-2012
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ مجھے اورآپ سب کو اپنی ’’مغفرت ‘‘نصیب فرمائیں… میرے پیارے بھائیو! آج ایک عجیب اور عظیم عبادت کی یاد دہانی کرانی ہے … اتنی بڑی عبادت کہ جس کا حکم اللہ پاک نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا …  حضرت ابراہیم علیہ السلام کو فرمایا… تمام انبیاء علیہم ا لسلام کو فرمایا… ایسی عبادت جس کی اہمیت پر قرآن مجید میں سینکڑوں آیات ہیں… ایسی عبادت جس کے فوائد حضرات انبیاء علیہم السلام نے تفصیل سے بیان فرمائے … ایسی عبادت جس کافوری نفع دنیا میں اور دائمی نفع آخرت میں ملتاہے … ایسی عبادت جو انسان کونہ مایوس ہونے دیتی ہے اور نہ محروم. … ایسی عبادت جو اپنے لیے کرنے کاحکم ہے اوردوسروں کے لئے بھی… ایسی عبادت جسے حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم اتنی کثرت سے فرماتے کہ حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم شمار کرتے رہ جاتے… ایسی عبادت جو دل کو زنگ سے پاک کردیتی ہے… ایسی عبادت جو مہلک زخموںپر شفاء بخش مرہم بن جاتی ہے. … ایسی عبادت جو کمزور انسان کو طاقتور بنادیتی ہے…  ایسی عبادت کہ جسے کرتادیکھ کرشیطان روتا ہے. … پیٹتاہے … چیختاہے … تڑپتاہے … اوراپنے سر پر حسرت سے خاک ڈالتا ہے … ایسی عبادت جو ہر عمل کومقبول بنادیتی ہے. … اور لمبا فاصلہ جلد طے کروا دیتی ہے. … ایسی عبادت جوروکاٹوں کے پہاڑ منٹوں میں راستے سے ہٹادیتی ہے. … ایسی عبادت جو ہر غم کا علاج ہے. … ہر تنگی سے نکالنے کاراستہ ہے … اور ہر پریشانی کا حل ہے …
پیارے بھائیو!اس عبادت کا نام ہے ’’استغفار ‘‘جی ہاں! ’’استغفار‘‘پھر سن لیں اس عظیم عبادت کا نام ہے استغفار… یعنی اپنی حالت پر نادم ہونا… اپنے گناہوںپر شرمندہ ہونا… اپنے محبوب رب کو منانے کی فکر کرنا … اور اپنے گناہوں کو چھوڑنے کا پکا عزم رکھنا… اور اپنے رب سے معافی مانگنا … ان پانچ کاموں کا نام ہے استغفار. … اور یہ آج بھی ہماری بڑی ضرورت ہے اور کل بھی۔ صرف استغفار نہیں بلکہ کثرت استغفار. … زیادہ استغفار … ہر عمل کے بعد استغفار … ہرنیکی کے بعد استغفار … ہر گناہ کے بعد استغفار …  پیارے بھائیو!دن رات میں ندامت کا آنسو… اپنے رب سے شرمندہ ہوکر ایک آہ. … میرے رب!میں مجرم ہوں معاف فرمادے… شیطان اول تو نادم ہونے نہیں دیتا. … اور اگر کوئی نادم ہوتو اسے مایوس کردیتاہے … حا لانکہ مایوسی کا کیاجواز؟… میرے رب کے رحمت والے دروازے کھلے ہیں… مغفرت والے دروازے کھلے ہیں… چھوٹا بچہ جب گرتے پڑتے اپنے والدین کی طرف چلتا ہے تو وہ کتنے خوش ہوتے ہیں. … شیطان گناہ کروا کے گراتا ہے تو مخلص بندے استغفار کر کے پھر اپنے مالک کی طرف لپکتے ہیں. … تب اللہ پاک کو بہت پیار آتا ہے. … کوئی دن میں70بار بھی گرے مگر فورااستغفار کرکے اپنے رب کی طرف متوجہ ہو تو اس کے گناہ بھی نیکیاں بناد یئے جاتے ہیں … بھائیو!اپنے اوپر اللہ پاک کی محبت کو محسوس کرو وہ محبت کی نظر فرماتاہے تو اپنا نام لینے کی توفیق دیتا ہے … دیکھو!اللہ پاک نے اس سال محرم میں استغفار مہم کی توفیق بخشی … چار آنسو گرے تو اجتماع ملا… رکنیت مہم ملی…  افراد میں اضافہ ہوا…  اخبار میں اضافہ ہوا … جب دنیا میں یہ اثرات تو آخرت کے اصل فوائد اور انعامات کتنے اونچے ہوں گے ان شاء اللہ. … ارے بھائیو!جب حضرات انبیاء علیہم السلام کو استغفار کاحکم ہے. … جب کہ وہ معصوم ہیں. … تو سوچو میں اور آپ اس عبادت کے کتنے محتاج ہیں. … ہمارا تو ہر عمل ناقص ہے…  پھر ندامت اوراستغفار کے بغیر کیوں چھوڑا ہے …  روشنی کی کرن نظر آگئی ہے. … مگر ابھی بہت کام باقی ہے … دنیاپر سے کفر کا غلبہ ختم کرنے کی فکر اگرہمیں نہیں تو یہ بے غیرتی والی بات ہے…  سارے عالم میں اسلام کا غلبہ. … مظلوم مسلمانوںکی دادرسی اور بہت سے کام …  بھائیو!استغفار …  .زیادہ استغفار … روزانہ کم از کم ایک ہزار بار استغفار … د ل کی ندامت والا استغفار. … رب کو منانے کے شوق والا استغفار … خلوت والا استغفار … جلوت والااستغفار … آنسووں والا استغفار. … امید اور یقین والا استغفار … تکبر اور عجب توڑنے والا استغفار…  .آہوں اور سسکیوں والا استغفار. … اور بار بار توبہ … بغیرتھکے، بغیر مایوس ہوئے توبہ. … اے جماعت کے ذمہ دارو! استغفار. … اے جماعت کے کارکنو!اے اللہ کے پیارے مجاہدو!فدائیو!استغفار … اے ماؤں بہنو!استغفار … اے میرے پیارے بھائیو!استغفار … استغفار. … استغفار …
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
 (’’استغفار’’انبیاء علیہم السلام کی عبادت)
27/04/2012
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو اخلاص نصیب فرمائے۔ ہماری امی محترمہ حضرت سیدہ عائشہؓ فرماتی ہیں: ’’خوشخبری ہے اس کے لیے جس کے نامہ اعمال میں زیادہ استغفار ہو۔‘‘ سبحان اللہ! ایک حدیث میں بھی ایسے الفاظ ملتے ہیں۔ بھائیو! کوئی آدمی بہت محنت کرکے کوئی کاروبار مضبوط کرے، دن رات کی محنت، اپنا آرام قربان، جب وہ کاروبار سیٹ ہوجائے تو اچانک سیلاب آئے اور اس کے تمام کاروبار کو بہا کر لے جائے، اور کچھ بھی نہ چھوڑے۔ آپ بتائیں اس آدمی کو کتنا دکھ ہوگا؟ میرے پیارے بھائیو! شیطان کا کاروبار اور بزنس کیا ہے؟ یہی ہے ناں کہ وہ انسانوں سے گناہ کرواتا ہے، تاکہ ان کو اپنے ساتھ جہنم میں لے جائے، یہی اس کی دن رات کی محنت ہے۔ مگر جب کوئی بندہ استغفار کرتا ہے توا للہ پاک کی مغفرت کا نورانی سیلاب ان تمام گناہوں کو بہا کر لے جاتا ہے اور ان میں سے کچھ بھی نہیں چھوڑتا۔ بلکہ اگر استغفار دل سے ہو تو گناہ بھی نیکی بن جاتے ہیں۔ تب شیطان کو بے حد تکلیف ہوتی ہے، اس کا سارا کاروبار تباہ ہوجاتا ہے۔ اس لیے شیطان استغفار سے روکتا ہے اور اس میں خلل ڈالتا ہے۔ کل کے مکتوب میں جدید ٹیکنالوجی کے ماہر شیطان نے کتنا خلل ڈالا… فجر سے مغرب تک کئی ساتھی لگے رہے مگر ہر بار غلطیاں۔ کوئی حرج نہیں اصل پیغام تو پہنچ گیا اور کمانے والوں نے کمالیا۔
میرے بھائیو! اپنے ایک ایک گناہ کو یاد کرکے استغفار، اپنے محبوب رب کی پردہ داری اور نعمتوں کو یاد کرکے استغفار، دل کی ندامت کے ساتھ استغفار۔ آپ ہمت کریں تو عجیب حالات دیکھیں گے۔ صرف چار ہزار مرتبہ استغفار، تنہائی اور توجہ سے ایک دن میں کریں تو یوں لگے گا کہ روح ہلکی پھلکی، آزاد اور پاک ہوگئی ہے۔ اور گناہوں سے گھن اور نفرت آنے لگی گی۔ بھائیو! استغفار کو اپنا لو اور اس نعمت کے ذریعے خود کو سنوار لو۔ تاکہ اللہ پاک کے دین کی ہم سب بھرپور اور مقبول خدمت کرنے کے اہل بن سکیں۔
استغفر اللہ لی و لکم و للمؤمنین و المؤمنات الاحیاء منہم والاموات۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(استغفار)
28-04-2012
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک مجھے اور آپ سب کو ’’ تو ابین‘‘بنائیں… بیشک اللہ تعالیٰ توابین سے محبت فرماتا ہے … ’’توابین ‘‘یعنی زیادہ استغفار اور توبہ کرنے والے … میرے پیارے بھائیو!کیا آپ شیطان کی کمر توڑ نا چاہتے ہیں ؟…  شیطان کہتا ہے میں نے لوگوں کو گناہوں سے ہلا ک کیا … اور لوگوں نے مجھے ’’لاالہ الااللہ ‘‘ اور استغفار سے ہلاک کر ڈالا… کیا آپ اندھیروں سے نکلنا چاہتے ہیں؟… نفس کے اندھیرے … گناہوں کے اندھیرے … ظلم کے اندھیرے … بے بسی کے اندھیرے … تو پھر زیادہ استغفار کیجئے … وہ دیکھیں!سید نا یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ میں …
استغفار فرما رہے ہیں … اتنے سخت اندھیرے میں … مگر استغفار کی برکت …  ان کو چاند یو ں نظر آرہا تھا جیسے وہ آسمان پر نہیں مچھلی کے پیٹ میں ہو… روشنی ہی روشنی … اور حضرت کی آواز پتہ ہے کہا ں تک جارہی تھی ؟… جی ہاں!عرش کے پاس موجود فرشتے صاف صاف سن رہے تھے … اور آپس میں کہہ رہے تھے کہ آواز تو جانی پہچانی لگتی ہے … میرے بھائیو!میں نے آپ کے لئے حضرت یونس علیہ السلام کی دعا پر … کتاب لکھنا شروع کی … ایسی دعا جس میں وہ تین تحفے ہیں جن کو ہماری جماعت امت میں عام کررہی ہے … کلمہ … تسبیح … اور استغفار … لاَ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ … کتاب تھوڑی سی لکھی … پھر رک گئی … آپ میں سے جو اہل دعا ہیں وہ تکمیل کی دعا کردیں… مجاہدین میں استغفار آگیا تو وہ طاقتور ہوجائیں گے … وہ طاقتور ہوں گے تو جہاد طاقت والا ہوگا … اور جب جہاد طاقتور ہو گا تو اسلام کو اور امت مسلمہ کو … طاقت اور قوت ملے گی … بھائیو!استغفار … استغفار … استغفار … پوری توجہ اور شوق سے استغفار … آج بس اتنا ہی … کل انشاء اللہ استغفار کی حقیقت پر چند اور باتیں … کل جماعت کی مجلس قائمہ اور شوری کا اجلاس بھی ہے …  شعبہ ہدایت کے ذمہ دار بھی جمع ہیں…  ماشاء اللہ کئی درجن … آپ دعا کردیں سب اجلاسات کامیاب ہوں… مقبول ہوں …  ان پر سکینہ اور نور نازل ہو … اور اللہ پاک کی رحمت سے کام منظم ہو … اور چل پڑے … اصل بات نہ بھولیں … استغفار… استغفار … 
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
(حضرت یونس علیہ السلام کا استغفار)
29-04-2012
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو ’’استغفار’’ نصیب فرمائیں… پیارے بھائیو! استغفار کے فوائد بے شمار ہیں… استغفارہر خیر کی کنجی… اورچابی ہے… یہ اس امت کے لئے اللہ پاک کی امان ہے… استغفار کی نعمت ہمیں نصیب ہو جائے… اس کے لئے چند ضروری باتیں آج پیش خدمت ہیں۔ ۱۔ دوسروں کے عیب تلاش نہ کریں… دوسروں کے عیب دیکھنے اور تلاش کرنے سے … انسان استغفار سے محروم ہو جاتا ہے… بلکہ اللہ پاک حفاظت فرمائیں اس جرم کی وجہ سے… بعض اوقات ایمان سے بھی محرومی ہو جاتی ہے… العیاذباللہ… ایک آدمی نے چالیس سال مفت دین کی خدمت کی… مگر اس میں یہ عادت تھی کہ وہ عورتوں کے عیبوں کی ٹوہ میں لگا رہتا تھا… فلاں کا فلاں سے تعلق… فلان کی فلاں سے یاری… فلاں میں یہ عیب، یہ گناہ، یہ کمزوری… بس یہی عادت… جب موت کا وقت آیا تو وہ ایمان سے محروم ہوگیا… بھائیو!ہر شخص اپنے عیب اور اپنے گناہ دیکھے… دوسروںکے عیوب سے آنکھیں بند رکھے… تب انشاء اللہ استغفار نصیب ہوتا ہے… پاک کرنے والا استغفار۔ ۲۔ اپنے گناہ کسی کو نہ بتائیں… بس صرف اللہ پاک کے سامنے عرض کریں… اسی طرح صرف زبانی تواضع کے طور پر… خود کوگناہ گار اور برا بھلا نہ کہیں… زبانی تواضع یہ ہوتا ہے کہ کوئی آدمی خود کو… لوگوںکے سامنے گناہ گار، حقیراوربرا بتائے… اور اس کے دل میں اللہ پاک کا خوف نہ ہو… اور اگر کوئی اور اسے گناہ گار یا برا کہہ دے تو اسے غصہ آئے… آگ لگ جائے… میرے بھائیو!یہ خطرناک بیماری ہے جو دل کو نادم نہیں ہونے دیتی… اور نفاق پیدا کرتی ہے… گناہ کوئی کھیل تو نہیں… بلکہ عظیم اور قہار رب تعالیٰ کی نافرمانی کوگناہ کہتے ہیں… پھر خود کو گناہ گار کہنے کا کیا مطلب؟… اور وہ بھی صرف زبانی… ہاں دل سے خود کوگناہ گار سمجھے…  مجرم سمجھے… اور پھر تڑپ تڑپ کے استغفارکرے… بزرگوں میں سے جو خود کوگناہ گار کہتے تھے… توان میں یہ بھی حوصلہ تھا کہ کوئی دوسرا بھی… انکو گناہ گار یا برا بھلا کہہ دیتا… تو بالکل ناراض نہ ہوتے… اور نہ انہیں غصہ آتا… کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ وہ واقعی گناہ گار ہیں … ہمارے اندر جب وہ اخلاص اور ہمت نہیں تو… ہم صرف لفظی تواضع، فیشن یاغصہ میں … خودکوگناہ گار کہہ کر اپنی نافرمانی پر لوگوں کو گواہ نہ بنائیں… اور نہ گناہ گار کے لفظ کو ہلکا سمجھیں… میرے بھائیو!استغفار تو وہ کرتا ہے جو اپنے عظیم رب کی… محبت سے سرشار ہوتا ہے… یہ ایک صفت ہے جو مومنین کے دل میں … یہ فکر پیدا کردیتی ہے کہ میرا محبوب رب …  مجھ سے ناراض نہ ہو… اور یہ حسن ظن پیداکردیتی ہے کہ اللہ پاک… ہر گناہ کو توبہ سے معاف فرماتے ہیں… میرے بھائیو!استغفار … استغفار … استغفار… وہ سنو!وہ خود ارشاد فرمارہے ہیں… کہہ دیجئے!اے میرے گناہ گار بندو!اللہ تعالیٰ کی رحمت سے نا امید نہ ہو جاؤ۔ بے شک اللہ تعالیٰ تمام گناہوں کو معاف فرماتا ہے.وہ غفور ہے وہ رحیم ہے… بھائیو! تمام گناہو ں کے ارادے چھوڑ کر… اللہ پاک کو راضی کرنے کی فکر… اور اسکی رحمت کا یقین…  استغفار… استغفار… استغفار… آج دوباتیں عرض ہوسکیں … باقی ان شاء اللہ پھر کبھی
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
 (استغفار ہر خیر کی کنجی ہے/ایک خطرناک بیماری)
20-05-2012
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک ایمان کو ہمارے دلوں میں اتار دیں… گذشتہ ایک مکتوب میں وعدہ کیا تھا کہ’’ استغفار‘‘ کو حاصل کرنے کے طریقے عرض ہوں گے… چند طریقے عرض ہوچکے… چند باقی ہیں… دل میں اس بات کی حرص ہے کہ مجھے اورآپ کوحقیقی استغفار نصیب ہو جائے… تاکہ ہم سب کامیاب ہوجائیں… اور اسکی برکت سے دین، جہاداورامت کوقوت مل جائے… اب ایک بات سنیں!جن حضرات نے ایمان کی حالت میں کسی صحابی کی صحبت پائی اورپھرایمان پران کاخاتمہ ہوا… انہیں تابعین کہتے ہیں… ان تابعین حضرات کے سردارکون تھے؟ سیدالتابعین…  حضرت سیدنااویس قرنی رضی اللہ عنہ… کئی اور حضرات کا نام بھی آتا ہے. مثلا:حضرت سعیدابن المسیب رحمہ اللہ وغیرہ… دراصل کوئی علم میں سردار تھا،  کوئی زہداورتقوی میں اورکوئی کسی اور میدان میں… حضرت اویس قرنی خیرالتابعین تھے… حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا… اور والدہ کی مجبوری اور خدمت کی وجہ سے حاضر نہ ہو سکے… ان کا مقام بہت اونچااور قصہ بہت میٹھا ہے… اسی میں گم نہ ہو جاؤں، اصل بات عر ض کرتا ہوں… حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو حضرت اویس قر نی ؓکی علامات بیان فرمائیں… اورفرمایا اگر آپ کی ان سے ملاقات ہو توان سے اپنے لئے بھی استغفار کرائیے اور میری امت کے لئے بھی… حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے زمانہ خلافت میں بڑی محنت سے ان کو ڈھونڈلیا… اوران سے اپنے لئے اورامت کے لئے استغفارکرایا… تھوڑاسا سوچیں!استغفار کتنی بڑی چیز ہے… حکم فرمانے والے کون ہیں؟ جن کوحکم فرمایاجارہاہے وہ کون ہیں؟.اتنے عظیم خلیفہ ایک فقیر کو سالہاسال سے ڈھونڈرہے ہیں… کیوں؟تعویذ کے لئے ؟نہیں! صرف استغفارکرانے کے لئے… حالانکہ بخشے بخشائے تھے جنت کے بشارت یافتہ تھے… اورعظیم فضائل کے مالک تھے… مگر استغفارتواستغفارہے… اس سے یہ نکتہ معلوم ہوا کہ استغفارپانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ مقربین سے اپنے لئے استغفار کرایاجائے… اورخود بھی دوسروں کے لئے استغفارکیاجائے… مکتوب طویل ہوجائے تو میرے مکتب والے پریشان ہوتے ہیں اس لئے آج اتنا ہی… میں استغفار کرتاہوں اپنے لئے اورآپ سب کے لئے اور سب مومنین اور مومنات کے لئے… اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ لِیْ وَلَکُمْ وَلِلْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتِ.
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
 (استغفار حاصل کرنے کاطریقہ)
20-05-2012
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک ایمان کو ہمارے دلوں میں اتار دیں… گذشتہ ایک مکتوب میں وعدہ کیا تھا کہ’’ استغفار‘‘ کو حاصل کرنے کے طریقے عرض ہوں گے… چند طریقے عرض ہوچکے… چند باقی ہیں… دل میں اس بات کی حرص ہے کہ مجھے اورآپ کوحقیقی استغفار نصیب ہو جائے… تاکہ ہم سب کامیاب ہوجائیں… اور اسکی برکت سے دین، جہاداورامت کوقوت مل جائے… اب ایک بات سنیں!جن حضرات نے ایمان کی حالت میں کسی صحابی کی صحبت پائی اورپھرایمان پران کاخاتمہ ہوا… انہیں تابعین کہتے ہیں… ان تابعین حضرات کے سردارکون تھے؟ سیدالتابعین…  حضرت سیدنااویس قرنی رضی اللہ عنہ… کئی اور حضرات کا نام بھی آتا ہے. مثلا:حضرت سعیدابن المسیب رحمہ اللہ وغیرہ… دراصل کوئی علم میں سردار تھا،  کوئی زہداورتقوی میں اورکوئی کسی اور میدان میں… حضرت اویس قرنی خیرالتابعین تھے… حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا… اور والدہ کی مجبوری اور خدمت کی وجہ سے حاضر نہ ہو سکے… ان کا مقام بہت اونچااور قصہ بہت میٹھا ہے… اسی میں گم نہ ہو جاؤں، اصل بات عر ض کرتا ہوں… حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو حضرت اویس قر نی ؓکی علامات بیان فرمائیں… اورفرمایا اگر آپ کی ان سے ملاقات ہو توان سے اپنے لئے بھی استغفار کرائیے اور میری امت کے لئے بھی… حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے زمانہ خلافت میں بڑی محنت سے ان کو ڈھونڈلیا… اوران سے اپنے لئے اورامت کے لئے استغفارکرایا… تھوڑاسا سوچیں!استغفار کتنی بڑی چیز ہے… حکم فرمانے والے کون ہیں؟ جن کوحکم فرمایاجارہاہے وہ کون ہیں؟.اتنے عظیم خلیفہ ایک فقیر کو سالہاسال سے ڈھونڈرہے ہیں… کیوں؟تعویذ کے لئے ؟نہیں! صرف استغفارکرانے کے لئے… حالانکہ بخشے بخشائے تھے جنت کے بشارت یافتہ تھے… اورعظیم فضائل کے مالک تھے… مگر استغفارتواستغفارہے… اس سے یہ نکتہ معلوم ہوا کہ استغفارپانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ مقربین سے اپنے لئے استغفار کرایاجائے… اورخود بھی دوسروں کے لئے استغفارکیاجائے… مکتوب طویل ہوجائے تو میرے مکتب والے پریشان ہوتے ہیں اس لئے آج اتنا ہی… میں استغفار کرتاہوں اپنے لئے اورآپ سب کے لئے اور سب مومنین اور مومنات کے لئے… اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ لِیْ وَلَکُمْ وَلِلْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتِ.
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
 (استغفار حاصل کرنے کاطریقہ)


07/06/2012
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو ایمان کامل… استغفاراورحسن خاتمہ نصیب فرمائیں… استغفار کا موضوع طویل اورمیٹھا ہے… ہاں!شیطان کوبہت ناپسند… ظالم بارباررکاوٹیں ڈالتا ہے… آج اس موضوع کو سمیٹتے ہیں… کیوں کہ ایک دن بعد المومنات مہم کے اجتماعات شروع ہورہے ہیں انشاء اللہ… آج استغفار حاصل کرنے کے کئی طریقوں میں سے دو کا تذکرہ ہے… اگرہم چاہتے ہیں کہ ہمیں استغفار نصیب ہوتودوباتوں کا التزام کریں…  (۱) ۔دوسروں کے لئے استغفارکرنا…  (۲) دوسروں کومعاف کرنا… دوسروں کے لئے استغفار کی ترتیب قرآن مجید نے سکھائی ہے… چنداشارات عرض ہیں… حضورپاک صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایاگیا : اپنے رفقاء کو معاف فرمائیں… ان کے لئے استغفارفرمائیںاوران سے مشورہ لیا کریں… معلوم ہوا کہ بڑے اپنے چھوٹوں کے لئے استغفارکریں یہ اللہ پاک کو پسند ہے… اور دیکھیں! مال فئی کی تقسیم میں بعدمیں آنے والے مسلمانوں کا حصہ… مگر وہ بعد والے مسلمان جواپنے سے پہلے اور پرانے مسلمانوں کے لئے استغفار کرتے ہوں… معلوم ہواچھوٹے اپنے بڑوں کے لئے استغفار کریںیہ اللہ پاک کوپسندہے… اوردیکھیں!… قرآن پاک سمجھاتا ہے… ۔اولادکا والدین کے لئے استغفار… اوروالدین کا اولاد کے لئے… اور سنیں!جوشخص سب ایمان والوںکے لئے کثرت سے استغفار کرتا ہو وہ مستجاب الدعوات بن جاتا ہے… اور اس کی برکت سے دوسروں کو رزق ملتا ہے… یہ بات حدیث شریف میں آئی ہے… جبکہ سب ایمان والوں کے لئے استغفار کا حکم قرآن پاک میں ہے… کیا آپ لوگ بھی کسی کے لئے استغفار کرتے ہیں ؟… حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے جب بھی نفل کے سجدہ میں جاتے… توتسبیح کے بعدکہتے… اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِزُبَیْرٍ… بھائیو اور بہنو!سب کے لئے استغفار کیا کرو… والدین کے لئے… رشتہ داروں کے لئے… مجاہدین کے لئے… سارے مسلمانوں کے لئے… جس کی غیبت ہوجائے اس کے لئے… جس سے حسد ہوجائے اس کے لئے… جس سے ناراضگی ہو جائے اس کے لئے… آپ جب اس کی عادت بنائیں گے تو خود اپنے لئے اس سچے استغفار کادروازہ کھل جائے گا… جودنیاآخرت کے ہر مسئلے کاحل اورہرپریشانی کا علاج ہے… اسی طرح دوسروں کی غلطیاں معاف کرنیوالوں کو بھی سچا استغفار نصیب ہوتا ہے… اس کی تفصیل پھر کبھی… بھائیو اور بہنو!… میں نے استغفار آپ تک پہنچادیا… اللہ پاک کی توفیق سے… اور اللہ پاک کے فضل سے’’ استغفار‘‘کے نادرنقطے آپ تک پہنچ گئے… مجھے امید ہے آپ عمل کریں گے اور آگے پہنچائیں گے… میراحق تونہیں بنتا کہ کچھ مانگوں … مگردعا اور استغفار کاطالب ہوں… اس لئے آپ سب سے اپنے لئے استغفار کی درخواست کرتا ہوں… اللہ پاک آپ کواس کاخوب بدلہ دے… دوسروں کے لئے استغفارکے کئی طریقے ہیں… تین عرض کررہا ہوں… مثلا ایک شخص ہے ریاض اس کے لئے استغفار کرنا ہے تو اس کے تین طریقے (۱) اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِرِیَاضٍ (۲) اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ لِیْ وَلِرِیَاضٍ (۳) یا اللہ میری اور ریاض کی مغفرت فرما… ۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
 (استغفار کے نادر نقطے)
08-06-2012
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ میری اورآپ سب کی اور پوری امت مسلمہ کی مغفرت فرمائیں… بات یہ چل رہی تھی کہ استغفار کی نعمت کیسے حاصل ہوتی ہے؟انشاء اللہ کوشش کروں گا کہ دو تین مکتوبات میں یہ اہم موضوع پورا ہوجائے… آج پہلے چند ضروری اعلانات پڑھ لیں  (۱)  ارکان کے لئے چالیس اسباق کا جو سلسلہ القلم میں جاری ہے اس کی قدر کریں … اس سے فائدہ اٹھائیں… تمام ارکان شوریٰ، مرکزی، صوبائی اور شعبوں کے ذمہ دار توجہ سے پڑھا کریں … انشاء اللہ بے حد فائدہ ہوگا… جن کے بعض اسباق رہ گئے ہوں وہ تین دن میں پڑھ لیں  (۲)  المرابطون کاتصوف اور جہاد پرخصوصی شمارہ بہت نافع اور مفید ہے… سب ساتھی فائدہ اٹھائیں…   (۳)  المومنات مہم کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایک لاکھ خواتین تک بلا واسطہ یابالواسطہ ایمان،  نماز، جہاداورپردہ و حیاداری کی دعوت پہنچانے کا انشاء اللہ ہدف ہے… نو شہروں میں دس اجتماعات ہوں گے تمام ساتھی قبولیت کی دعا کریں … اورجہا ں اجتماعات ہیں وہ ساتھی محنت کریں… اب آتے ہیں استغفارشریف کی طرف… استغفار حاصل کرنے کا ایک طریقہ دوسروں کے لئے استغفار کرنا ہے… کبھی آپ نے قرآن پاک میں استغفار کے احکامات اور قصوں پر غور کیا ؟…حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائی اپنے والد سے عرض کر رہے ہیں… اے ہمارے ابا جی! ہمارے لئے استغفار فرمائیے… والد محترم نے وعدہ فرمالیا… غورکریں!حکم آرہا ہے کہ اے نبی!یہ گناہ گارلوگ اگر آپ کی خدمت میں آئیں اپنے گناہوں پراللہ پاک سے استغفار کرتے ہوئے… پھر آپ بھی ان کے لئے استغفار فرمائیں تو ان کی معافی پکی… سبحان اللہ غور۔ کریں!حکم آرہا ہے اے نبی!کلمہ طیبہ پکا کریں… اپنے لئے اورتمام مومنین اورمومنات کے لئے استغفار فرمائیے… اوردیکھیں!فرمایا جارہا ہے کہ وہ عظیم فرشتے جوعرش کو اٹھائے ہوئے ہیں وہ زمین والوں کے لئے استغفار کرتے رہتے ہیں… اوردیکھیں! فرمایا جارہا ہے کہ منافقین کو کہاجاتا تھا کہ آؤ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں وہ تمہارے لئے استغفار فرمائیں تومنافقین تکبر سے اپنے سر گھمانے لگتے… ان اشاروں پر غور کریں، ان کالطف لیں اور ان سے اپنے لئے سبق سمجھیں… یہ سب قرآن پاک کے روشن انوارات ہیں… انشاء اللہ باقی اگلے مکتوب میں.اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ لِیْ وَلَکُمْ وَلِسَائِرِالْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتِ اَلْاَحْیَائِ مِنْھُمْ وَالْاَمْوَاتِ.
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
 (ہدایات برائے المؤمنات مہم/استغفار کی نعمت کیسے حاصل ہوتی ہے)

22/03/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’حق‘‘… قیامت کا دن ’’حق‘‘… موت ’’حق‘‘… مرنے کے بعد زندہ کر کے اٹھایا جانا ’’حق‘‘… اللہ، اللہ، اللہ… قیامت کے دن انسان ایک ایک نیکی کا محتاج ہوگا… کوئی کسی کو اپنی نیکی دینے پر تیار نہ ہوگا… آج جو نیکی ہم پچاس روپے میں کر سکتے ہیں… قیامت کے دن وہ کروڑوں میں بھی نہیں ملے گی… اللہ تعالیٰ سے عاجزی کے ساتھ مانگو… اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ خَیْرَعُمُرِیْ آخِرَہٗ… یا اللہ! عمر کا آخری حصہ بہترین بنا دیجیے… شیطان تھکا دیتا ہے کہ… بس کرو… نفس الجھا دیتا ہے کہ دنیا کا بھی سوچو… بیماریاں گرا دیتی ہیں کہ بس علاج، دواء اور زندہ رہنے کے شوق میں برباد ہوتے رہو… اولاد پھنسا دیتی ہے کہ ہمارے بچوں کے بھی ناز اٹھاؤ… برے دوست بہکا دیتے ہیں کہ زندگی کا عیش بھی دیکھو… جی ہاں! عمر بڑھتی ہے تو حملے بھی بڑھ جاتے ہیں… تاکہ خاتمہ خراب ہو… انجام برا ہو… اس لیے محتاط رہیں… مالک سے مانگتے رہیں… نیکیوں سے نہ اکتائیں… محنت سے نہ تھکیں… بس چند دن ہیں… اور پھر ان شاء اللہ راحت ہی راحت… مہمانی ہی مہمانی… مزے ہی مزے… سلام ہو فدائیان اسلام پر!… ماشاء اللہ کیسا شاندار خاتمہ پاتے ہیں… گونجتا، گرجتا… مہکتا، جگمگاتا خاتمہ… کفر کی چیخیں… تکبیر کے نعرے… اور محبت کا رقص کرتا منظر… بھائیو! اسلامی سال کا چھٹا مہینہ… جمادی الآخر… شروع ہو چکا… آج چاند رات ہے۔ مسنون دعاء اور معمولات کی یاد دہانی ہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(حسن خاتمہ کی فکر اور محنت)
23/03/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا احسان کہ اپنے بندوںکو ’’شکر‘‘ کی نعمت عطاء فرمائی… شکر کرتے جاؤ، نعمتیں بڑھاتے جاؤ… نعمتیں بچاتے جاؤ… بالکل پکا نسخہ ہے، بہت پکا… مگر اس نسخہ سے فائدہ اٹھانے والے بہت تھوڑے ہیں… فرمایا… میرے بندوں میں شکر گزار لوگ تھوڑے ہیں… اللہ تعالیٰ کا احسان کہ اپنے بندوں کو ’’استغفار‘‘ کی نعمت عطاء فرمائی… استغفار کرتے جاؤ… گناہ مٹاتے جاؤ… نقصانات دھوتے جاؤ… زخم بھرتے جاؤ… جی ہاں! ہر گناہ انسان کو زخمی کر دیتا ہے… کمزور کر دیتا ہے… نقصان میں ڈال دیتا ہے… بس یہ دو عظیم نعمتیں ہیں۔ ایک شکر… اَلْحَمْدُ لِلّٰہ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ… اور ایک استغفار… اَسْتَغْفِرُ اللّٰہ، اَسْتَغْفِرُ اللّٰہ… جس کو یہ دو نعمتیں نصیب ہوگئیں وہ… بادشاہ ہے… بادشاہ… دنیا میں بھی بادشاہ، آخرت میں بھی بادشاہ، قبر میں بھی بادشاہ… اپنے ایمان پر شکر… اپنی نماز پر شکر، اپنے جہاد پر شکر، اپنی مہمات پر شکر، اپنی صحت پر شکر، اپنے رزق پر شکر… دل سے شکر، والہانہ شکر… ہم سب اداء کیا کریں… تجربہ تو نہیں کہتا یقینی بات ہے، آج رات کو جب اپنی مہم کا حساب کریں تو… اچانک مخلوق سے لائن کاٹ کر… مالک سے رابطہ جوڑ لیں… کوئی سورۃ پڑھیں یا کوئی ذکر اور پھر شکر… یااللہ! اتنا عظیم احسان کہ مساجد کے لیے اتنا فنڈ جمع کرا دیا… الحمدللہ، الحمدللہ… رابطہ ایسا کہ ارد گرد کی خبر نہ رہے… ساتھ بیٹھے والے بھی بول اٹھیں… سرکار! کہاں چلے گئے؟… یہ عمل آج کر لیا تو کل نتائج ان شاء اللہ دگنے ہوں گے… دسترخوان پر حلال کھانے کا شکر اداء کریں تو کل کا رزق آج سے بہتر ہو گا… صحت پر شکر اداء کریں تو بیماری قریب نہ پھٹکے گی… ایک صاحب نے لکھا کہ نماز باجماعت کبھی چھوٹ جاتی ہے… ان کو جواب بھیجا کہ جب نماز باجماعت اداء کریں تو دل سے احسان میں ڈوب کر مالک کا شکر اداء کریں… اگلی نماز خود پہلی صف میں مل جائے گی… اچھا بھائیو!… آج کی آخری بات… جب حکومت نے موجودہ آپریشن شروع کیا… تو آپ سے عرض کیا تھا… مالک سے جڑے رہیں، کام میں جُتے رہیں… اس وقت کچھ لوگ خوشی سے تالیاں پیٹ رہے تھے… کہ لٹکا دو ہر مجاہد کو… آج وہی لوگ سر پیٹ رہے ہیں، منہ پیٹ رہے ہیں… اور کہتے ہیں لٹکا دو مرزا کو… دیکھو بھائیو! اللہ سنتا ہے… دل چاہتا ہے زور سے قہقہہ لگا دوں، مگر نہیں… میں کہتا ہوں، الحمدللہ، الحمدللہ… 
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(شکر، استغفار، مساجد مہم)
26/04/2015
مکتوب خادم 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا ’’قرب‘‘ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ’’استغفار‘‘ ہے… اپنے رب سے معافی مانگتے جاؤ اور اس کے قریب ہوتے جاؤ… اے مسلمانو! استغفار کو اپنا کر دیکھو۔ رب کعبہ کی قسم! زندگی ہی بدل جائے گی… استغفار ہماری روح کو گناہوں کی میل کچیل، زنگ اور گندگی سے پاک کرتا ہے… اور ہمیں راحت اور جنت کی راہ چلاتا ہے… استغفار کے مقام کا ایک واقعہ ملاحظہ فرمائیں… ابو عبداللہ محمد بن خزیمہ الاسکندرانیؒ فرماتے ہیں… جب حضرت امام احمد بن حنبلؒ کا انتقال ہوا تو مجھے شدید غم اور صدمہ پہنچا، تب میں نے امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کو خواب میں دیکھا کہ بہت ناز سے چل رہے ہیں… میں نے عرض کیا:
’’اے ابو عبداللہ! یہ کیسی چال ہے؟‘‘
فرمایا:
’’یہ خدام کی چال ہے دارالسلام یعنی جنت میں‘‘
میں نے عرض کیا:
’’اللہ تعالیٰ نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟‘‘
کہنے لگے:
’’اللہ تعالیٰ نے مجھے مغفرت عطاء فرمائی اور مجھے تاج پہنایا اور سونے کے دو جوتے پہنائے اور ارشاد فرمایا: اے احمد! یہ تمہارے اس قول کا بدلہ ہے کہ… قرآن اللہ تعالیٰ کا کلام ہے (مخلوق نہیں)… پھر ارشاد فرمایا: اے احمد! مجھ سے وہ دعاء مانگو جو تم تک سفیان ثوری سے پہنچی تھی اور تم دنیا میں مجھ سے مانگا کرتے تھے۔‘‘
میں نے کہا: یَا رَبَّ کُلِّ شَیْئٍ بِقُدْرَتِکَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ اِغْفِرْ ِلیْ کُلَّ شَیْئٍ حَتّٰی لَا تَسْئَلَنِیْ عَنْ شَیْئٍ۔
’’اے ہر چیز کے رب! ہر چیز پر اپنی قدرت کے صدقے مجھے ہر چیز معاف فرما دیجئے یہاں تک کہ آپ مجھ سے کسی چیز کا سؤال (و حساب) نہ فرمائیں
اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اے احمد! یہ سامنے جنت ہے، اٹھو اور اس میں داخل ہوجاؤ… (البدایہ و النھایہ)
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
07/05/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو اپنی ’’مغفرت‘‘ اور جنت کی طرف بلاتے ہیں… مغفرت اور جنت کا راستہ کانٹوں بھرا ہے… بہت مشکل، بہت کٹھن راستہ… مگر آگے جنت ہی جنت، عیش ہی عیش، آرام ہی آرام، عزت ہی عزت ہے… جبکہ شیطان آگ کے عذاب اور جہنم کی طرف بلاتا ہے… جہنم کا راستہ عیش بھرا ہے… راحت، آسانی، معاشرے کے ساتھ چلنا، رسومات، لذتیں… اور ظاہری عزت… مگر آگے عذاب ہی عذاب، آگ ہی آگ اور اذیت ہی اذیت ہے… اکثر لوگ چونکہ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہیں تو اس لئے… جہنم کے دلکش راستہ کواختیار کرتے ہیں کہ… یہاں اچھی گزر جائے… آگے کی کس نے دیکھی ہے؟… اس سوچ سے اللہ تعالیٰ کی پناہ… جنت کے مشکل راستہ کوآسان کرنے کے نسخے بھی موجود ہیں۔ جہاد اس راستہ کو مختصر کر دیتا ہے… شکر گزاری اس راستہ کو میٹھا بنا دیتی ہے… یا اللہ! بڑی دولت یعنی ایمان سلامت رہے باقی جو چھنتا ہے چھن جائے، پرواہ نہیں… دو چار دن کی بات ہے… سب کچھ واپس مل جائے گا… استغفار اس راستہ کو آسان بنا دیتا ہے… ہر کانٹے کو پھول بنا دیتا ہے… اپنے ہر گناہ پر استغفار، اپنی ہر غلطی پر استغفار، دل کی ندامت اور آنسووں والا استغفار… اور بھائیو! درود شریف اس راستہ کو خوشبودار بنا دیتا ہے… لیجئے! مغرب سے جمعہ شریف آتے ہیں… مقابلۂ حسن لاتے ہیں۔
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(جنت و جہنم کے راستے/ مقابلۂ حسن)
13/05/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے… حرمت اور احترام والا مہینہ ’’رجب المرجب‘‘ جا رہا ہے… بھائیو! استغفار، استغفار… بہنو! استغفار، استغفار… گناہوں کے بوجھ سے زمین پھٹ رہی ہے… برائیوں کی کثرت سے آسمان ٹپک رہا ہے… معاصی کی کثرت سے پہاڑ لرز رہے ہیں… اور تو اور گناہوں کی زیادتی سے ہر آدمی کا دل خود اس سے تنگ ہو رہا ہے… مجاہدین کرام! کثرت سے استغفار… بزرگان گرامی!… بہت زیادہ استغفار… پاکباز ماؤں بہنو! دن رات استغفار… اے اللہ کے پیارو! اپنے محبوب رب کو منانے کے لئے سچی توبہ اور زیادہ استغفار… یااللہ! مغفرت، یااللہ! معافی، یااللہ! یااللہ!…
والسلام
خادم
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(استغفار)
(فضیلتِ استغفار)
01/07/2015
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ کی رحمت بے شمار ہے… دنیا کا ہر حاکم اپنے مجرموں کو سزا سناتا ہے… جبکہ اللہ تعالیٰ احکم الحاکمین … اپنے مجرموں کو معافی اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے… آو!ٔ معافی مانگ لو… میرا قرب پا لو… سارے جرائم دھو دوں گا… ان جرائم کو نیکیوں سے بدل دوں گا… بھائیو! بہنو! استغفار… آنسو والا، تنہائی والا، ندامت والا، امید والا، عشق والا… استغفار… استغفر اللہ… استغفر اللہ… استغفر اللہ۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
(استغفار)