بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
مکتوبات 2009
04/01/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
اس وقت جہاد اور جماعت کے خلاف سازشیں زوروں پر ہیں… کوئی پرواہ نہیں… حَسْبُناَاللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ… اللہ ایک ہے… تمام ساتھی دل میں اللہ پاک کی ملاقات کاشوق بھر لیں… اللہ اکبر! وہ کیسا میٹھا اور پیارا لمحہ ہوگا، جب خون نکلے گا اور ہماری محبوب رب سے ملاقات ہو جائے گی۔  تمام ساتھی اپنے معمولات کے علاوہ چند دن ان معمولات کا مکمل اخلاص اور توجہ سے اہتمام کریں… انشا ء اللہ بہت فائدہ ہوگا…
(۱) یَااَرْحَمَ الرَّحِمِیْنَ ۵۰۰ سوبار۔
(۲) وَاُفَوِّضُ اَمْرِیْ اِلَی اللّٰہِ اِنَّ اللّٰہَ بَصِیْرٌ بِّالْعِبَادِ ۱۰۰سو بار۔
(۳) اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی کُلِّ شَئیٍ حَفِیْظٌ۔
(۴) رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِیْ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَا فِرِیْنَ۔
 میرے پیارے ساتھیو! دعا اور معمولات سے نہ اکتاؤ۔ غزوہ بدر سے پہلی رات یاد کرو، جب ہمارے آقا مدنی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم ساری رات سجدہ میں آہ و زاری اور دعا فرما رہے تھے۔ ہم تو زیادہ محتاج ہیں۔ حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ کی بھی کثرت کریں۔
والسلام
 خادم
(مشکل حالات میں حفاظت کے وظائف)
31/01/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
 تمام ساتھی… مساجد مہم … کیلئے خاص دعا کریں اور شعبہ دعوت والے ساتھی زور دار محنت کریں۔ کسی بھی مسجد میں جا کر… صلٰوۃ الحاجۃ… ادا کرکے محنت پر نکل جائیں… صوبہ سرحد میں مہم کمزور ہے۔ وہاں کے ساتھی بھر پور محنت کریں اور اپنے لیے اجر اور فضیلت کے خزانے جمع کریں… اور غلبۂ اسلام کی تحریک کو مضبوطی دیں۔ جن علاقوں میں مساجد تعمیر ہو رہی ہیں وہاں کے ساتھی یہ کوشش کریں کہ اسکی تعمیر کاتمام انتظام اسی علاقے سے ہوجائے…  اللہ پاک آپ سب پر رحمت فرمائے۔
والسلام
 خادم
(مساجد مہم) 
11/02/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
مساجد کی مبارک مہم ختم ہونے میں ۱۸ دن رہ گئے اور ابھی تک آدھا ہدف بھی حاصل نہیں ہوا۔  اللہ پاک کے جانبازو! خوب توجہ سے دعاء کرو اور جان توڑ محنت کرو۔ اللہ پاک آپ سب پر خصوصی رحمت فرمائے، آمین۔
والسلام
خادم
(مساجد مہم)
12/03/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
مفتی عبد الوحیدؒ اور ان سے چند دن پہلے بھائی مطیع الرحمنؒ کی شہادت ہوئی۔ اللہ پاک دونوں حضرات کی مغفرت فرمائے، اور شہادت کا مقبول مقام نصیب فرمائے۔ تمام ساتھی دعاء فرمائیں اور کسی طرح کے خوف و پریشانی اور عدم تحفظ کے احساس میں مبتلاء نہ ہوں۔ ہم حضرات صحابہ کرام ؓ کے غلام ہیں۔ ان حضرات نے بڑے بڑے حادثے دیکھے۔ تمام ساتھیوں سے درخواست ہے کہ سیرۃ المصطفیٰ ﷺ جلد۲ میں بئر معونہ کے شہداء کا واقعہ ضرور پڑھ لیں، اور اس کا آپس میں مذاکرہ کریں۔ موت کا وقت مقرر ہے اور اس راستے کی ہر موت جو ایمان کی حالت میں آئے شہادت ہے۔ مظلوم ساتھیوں کے خون کو بھلایا نہیں جا سکتا اور جماعت اس سلسلے میں نہ غافل ہے اور نہ کمزور ہے۔ سب ساتھی اللہ پاک سے ملاقات کا شوق دل میں بھر لیںاور اسی کی پیاری رضا کیلئے اخلاص، ہمت اور جذبے سے اپنے اس مبارک کام میں لگے رہیں۔ 
والسلام
خادم
(مفتی عبد الوحیدؒکی شہادت)
30/03/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا، احسان فرمایا، الحمد للہ فتح الجوادکا بنیادی کام کل مکمل ہوگیا۔ تمام ساتھیوںکو یہ ایمانی خوشی مبارک ہو۔۲ رکعت صلوۃ ِ شکر ادا کر کے اس نعمت کا شکر اداء کریں، جواللہ پاک نے محض اپنے فضل و کرم سے ہم کمزوروں کی جماعت کو عطاء فرمائی ہے۔ اور دعا کریں کہ الحاقی کام اور طباعت کے تمام مراحل میں اللہ پاک کی رحمت اور نصرت رہے اور یہ کتاب عند اللہ مقبول ہو۔ تمام شہداء ساتھیوں کو سلام۔ تمام شہدائِ اسلام کو سلام۔
والسلام
خادم
(فتح الجوادکی ابتدائی تکمیل)
25-/05/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
اسلامی مہینے کا چاند نظر آگیا ہے۔ اللہ پاک اس مہینے کو پوری امت مسلمہ کے لئے خیر و برکت اور رحمت کا مہینہ بنائے اور ہم سب پر اس مہینے کی رحمتیں، برکتیں، فتوحات کھول دے۔  معمولات کا اہتمام کرنے کی گزارش ہے اور بندہ کے لیے بھی دعا کی درخواست ہے۔   
والسلام
خادم
(استقبال ماہ جدید)
24/6/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
آج مغرب سے رجب کا حرمت والا اسلامی مہینہ شروع ہورہا ہے… اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ… تمام ساتھی چاند رات کے مسنون اعمال اور اس مبارک دعاء کا اہتمام کریں۔ جماعت کے کئی ساتھی اس وقت اسیر ہیں، ان سب کی راحت اور رہائی کی دعا کریں… ظالم حکمران جماعت کے خلاف مکر اور سازش کر رہے ہیں۔ مساجد پر چھاپے پڑ رہے ہیں۔ ان حالات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ اہل ایمان پر آزمائشیں آتی رہتی ہیں۔ حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ۔ تمام ساتھی گناہوں سے استغفار کریں اور دل میں اللہ تعالیٰ کی ملاقات کا شوق بھرکر اپنے مقدس کام میں لگے رہیں۔ جو ساتھی گرفتار ہوں وہ تھانے اور جیل میں بھی اپنا فرض کام جاری رکھیں۔ انشاء اللہ پرویز مشرف کی طرح یہ حکمران بھی ناکام اور ذلیل ہوجا ئیں گے۔ ایسے حالات میں جو معمولات پہلے عرض کیے جاتے رہے ہیں ان کا اہتمام کریں۔ بندہ آپ سب کیلئے دعاء گو ہے، آپ سے بھی دعاء کی درخواست کرتا ہوں۔ 
والسلام
خادم
(استقبال رجب/ پکڑ دھکڑ)
29/06/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
 (۱) شعبہ دعوت والے جب مالیات میں حساب دینے آئیں تو تمام رقم گن کر اور خود رسیدوں سے ملا کر آئیں۔
(۲) تمام منتظمین اپنا حساب خود لکھنے کی عادت ڈالیں اور جب حساب دینے آئیں تولکھا ہوا حساب ساتھ ہونا چا ہیے ۔
(۳) ہر رقم کی رسید کاٹیں اور بغیر رسید کے رقم وصول نہ کریں۔
 (۴) رسید بک گم نہ کریں۔ یہ ایسی غلطی ہے جسکی وجہ سے مکمل محرومی ہوسکتی ہے۔
(۵) ’’واپس آجا‘‘ کے عنوان سے جو رنگ ونور تھا اسکی منتظمین میں زیادہ تعلیم کروائیں اور امانت داری کے موضوع پر ساتھیوں کی بہت ذہن سازی کریں۔
(۶) جماعت کے تمام شعبوں کو اپنا سمجھیں۔ ہر شعبہ میںکام کو سعادت سمجھیں اور جماعت  میں شعبہ پر ستی عام نہ ہونے دیں، مگر نظم و ضبط قائم رکھنے کیلئے اطاعت صرف اپنے شعبہ کے ذمہ دارکی کریںاور جماعت کے تمام ساتھیوں کا احترام کریں۔
(۷) خواتین سے فون پر بات یا میسج نہ کریں۔ جو خاتون بات کریں اس سے اپنی اہلیہ، ہمشیرہ یا والدہ کے ذریعے رابطہ کریں۔ 
(۸) موبائل کاغلط استعمال نہ کریں۔ فوٹو نہ کھینچوائیں، گیمیں نہ کھیلیں، بلکہ تقویٰ اختیار کریں۔
(۹) اللہ پاک کے پیارے بندو! جس طرح آپ نے اللہ پاک کی توفیق سے کافروں کو شکست دی ہے،  اسی طرح نفس امارہ، شیطان کو بھی اللہ پا ک کی توفیق اور مدد سے شکست دیں۔
(۱۰) میرے یہ تما م پیغامات شعبہ دعوت کے ہر ذمہ دار تک پہنچادو۔
والسلام
خادم
(اہم ہدایات برائے ذمہ داران شعبہ دعوت)

17/07/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
میری دعا ہے اللہ پاک ان تمام ساتھیوں پر رحمت فرمائیں جو انتیس رجب، تیس جولائی بروز جمعرات مجلس شکر میں شرکت کریں گے۔  اللہ پاک اپنے فضل سے ان سب کی مغفرت فرما اور ان پر خاص رحمت فرما جو اس مبارک مجلس کی کامیابی کے لئے دعائیں اور محنت کریں گے…
والسلام
خادم
(مجلس شکر)
19/07/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
جمعرات کے دن مجلس شکر یعنی افتتاحی تقریب میں پوری محبت سے آئیں۔ اللہ پاک کی محبت،  قرآن مجید کی محبت، فریضہ جہاد کی محبت… محبت سے آئیں گے تواخلاص پیدا ہوگا اور محبت نصیب ہوگی۔ ہر ساتھی۲ رکعت صلوٰۃ الحاجۃ اداء کر کے اس مبارک مجلس کی قبولیت اور کامیابی کی دعا کرے اور جس کو توفیق ملے وہ روزانہ عمل کرے۔
والسلام
خادم
(افتتاحی تقریب فتح الجواد)
20/07/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
مجلس شکر میں آج کے بعد ۲ دن رہ گئے۔ اللہ پاک کا ہماری جماعت پر یہ بڑا احسان ہے کہ کئی اللہ والے کہتے  ہیںکہ یہ مثالی جماعت ہے، ماشاء اللہ، بارک اللہ۔ پس اے اللہ کے بندو! اس نعمت کے شکرانے میں آپس میں بھائی، بھائی بن جاؤ۔ شیطان جماعت کے کاموں سے پریشان ہے، اسی  لیے وہ دلوں میں غم اوراختلاف ڈالتا ہے۔ آپ شیطان کی بات نہ مانو… شیطان سے حفاظت کی دعائیں پڑھو اور ہر ساتھی اللہ پاک کی رضا کیلئے جماعت کے تمام ساتھیوں کو معاف کرے اور اپنا دل صاف کرلیں۔ یقین جانو! اگر آپ نے یہ مشکل کام سچی نیت اور ایمانداری سے کرلیا تو آپ کی جھولی خوشیوں اور کامیابیوں سے بھرجائے گی، انشاء اللہ۔ اور جس نے اس نصیحت پرعمل نہ کیا وہ خود کو اور اپنی آخرت کو نقصان پہنچانے والا ہو گا۔ پھر دیر کیسی؟ اللہ پاک سے مدد مانگیں اور پوری جماعت کواخلاص، اتفاق اور محبت کی خوشبو سے مہکادیں۔ تب فدائی سلام بھیجیں گے اور دشمن ناکام ہو جائے گا، انشاء اللہ ۔ اَللّٰھُمَّ اَلِّفْ قُلُوْبَنَا وَاَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِنَا اٰمین۔
والسلام
 خادم
(اصلاح ذات البین)
30/7/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
تمام ساتھیوں کو فتح الجواد اور آج کی تقریب مبارک۔  ناقابل یقین خوشی… اور اللہ پاک کاایسا فضل جو ہمارے تصور سے بھی بہت اونچا ہے… ہمارے پاس شکر کے الفاظ نہیں…  نہ اس میں ہمارا کوئی کمال ہے… اللہ پاک نے بہت عظیم احسان فرمایا، تمام ساتھی شکرانے کے نفل ادا فرمائیں… میں سب کے لئے دل سے دعا گو ہوں… خصوصا جن ساتھیوں نے مجلس شکر کے لئے محنت کی… اللہ پاک آپ سب پر رحمت فرمائیں… اور دونوں جہانوں میں کامیاب فرمائیں… میں بھی آپ کی دعاؤں کا متمنی ہوں… شعبان کا چاند بھی نظر آگیا ہے… ساتھی چاند رات کے معمولات کا اہتمام کریں… اور رمضان مہم کی محنت میں جڑ جائیں…
والسلام
خادم
(تقریب فتح الجواد واستقبال ماہ جدید)
6/8/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
پندرہ شعبان کی مبارک رات شروع ہے،  آپ سب سے دعا کی حقیقی گزارش ہے… اورآپ میں سے جس کسی کے حق میں مجھ سے کوئی کوتاہی یا غلطی ہوئی یامجھ سے جس کو کوئی تکلیف پہنچی تو میں بہت معذرت خواہ ہوں اور اللہ پاک سے استغفار کرتا ہوں…
والسلام
خادم
(شب برات)
08/08/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے (واللہ اعلم) کہ ساتھی رجب، شعبان والی دعاء کا اہتمام نہیںکر رہے۔  اللہ کے بندو! اس دعا کی قیمت کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ اس کوآپ سب کثرت کے ساتھ پڑھاکریں۔ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَناَ فِیْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَارَمَضَانَ۔ 
والسلام
خادم
(دعائے رجب وشعبان کا اہتما م) 
19/08/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
اپنے ایمان اور جہاد کی حفاظت جان کی حفاظت سے زیادہ ضروری ہے… مال اس امت کافتنہ اور امتحان ہے… اللہ پاک نے اپنے پیغمبر ﷺ کے علاوہ کسی کو بھی اجتماعی مال پر کھلا اختیار نہیں دیا… اپنے پیغمبر ﷺ کو مال فئے پر کھلا اختیار دیا… مگر ان کو بھی کئی مصارف بتا دئیے… دوسروں کے مال پر کھلے اختیارکاشوق… ایمان اورجہاد کے لئے زہر قاتل ہے… اجتماعی فنڈ ہو، ریلیف فنڈ ہو یاکسی کی امانت ہو… یامال غنیمت۔ ان تمام اموال میں شریعت کے مطابق پابند ہوکر چلناہر مسلمان پر لازم ہے…  آپ میں سے جس  کے پاس بھی اجتماعی مال ہو… وہ اس کے بارے میں اللہ پاک سے ڈرے… جواس معاملے میں جتنی محنت کرے گااورظاہری ذلت گوارا کرے گاوہی اللہ پاک کی طرف سے عزت اور کامیابی پائے گا… اے پیارے ساتھیو!مدینہ پاک کی طرف سے آواز آرہی ہے کہ امانت کو لازم پکڑو… اورخیانت سے بچو، خیانت سے بچو، خیانت سے بچو… اللہ پاک مجھے اور آپ کو عمل کی توفیق عطا فرمائیں…  تاکہ قیامت کے دن آقا مدنی ﷺ چہرہ مبارک نہ پھیر لیں… آمین
والسلام
خادم
(خیانت سے احتراز)
12/09/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
آخری عشرہ کا آغاز مبارک ہو… اللہ پاک ہم سب کو جہنم سے نجات عطا فرمائیں… اوراپنی رضا اور جنت نصیب فرمائیں… جوساتھی رمضان مہم میں شریک ہیں ان پر خاص رحم فرمائیں… آخری عشر ے میں عبادت، تلاوت، نوافل اور رونا دھونا بڑھائیں… روزانہ ہر رات اور دن یہ دعا کم سے کم سو بار توجہ سے مانگیں… اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌتُحِّبُ الْعَفْوَفَاعْفُوْ عَنِّیْ بائیس رمضان کو فتح مبین کا شکر ادا کریںاوراسیر ساتھیوں کی رہائی کیلئے خاص دعائیں مانگیں۔ مرکز شریف میںاعتکاف بیٹھنے والوں کو بہت مبارک۔ اللہ پاک خاص رحمت فرمائیں۔  سب ساتھی اپنے شہداء بھائیوں کے لئے خوب ایصال ثواب کریں… اوران کے کام کو پورا کرنے کا مضبوط عزم کریں… میں آپ سب کے لئے دعا گو ہوں… مجھے بھی دعاؤں میں یادرکھنا…
والسلام
خادم
(رمضان کریم)
2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
پیارا رمضان جارہا ہے… کیا ہماری مغفرت ہوگئی؟… قیامت کا دن بہت سخت ہے… اورجہنم کی آگ بہت تیز ہے، بہت سخت ہے، بہت سخت… رمضان کا تھوڑا سا وقت رہ گیا… اے بھائیو!جہنم سے پناہ مانگ لو… اپنے لئے، میرے لئے،  پوری امت کے لئے…  اور ہم سب اس تھوڑے سے وقت کو قیمتی بنائیں…
والسلام
خادم
(رمضان کریم)

۲۹رمضان المبارک ۱۴۳۰ھ
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
آپ سب کوعید کی رحمتیں، مغفرتیں اور خوشیاں مبارک… چاند رات کے معمولات کا اہتمام کریں… عید کے دن نماز عید کے لیے جاتے وقت تکبیرات کا بہت ذوق… شوق… اور جذبے سے اہتمام کریں۔ رشتہ داروں اور جماعت کے ساتھیوں میں سے جس سے ناراضگی ہو اسے معاف کریں… عید کے دن تلاوت اور دیگر معمولات کا پورا اہتمام رکھیں… پوری امت مسلمہ اور مجاہدین اور اسیران اسلام کیلئے دعائیں مانگیں… امت اور آخرت کے غم کے علاوہ اپنے اوپر کوئی غم سوار نہ کریں… بلکہ خوش، خوش رہیں۔ ہر چیز اللہ پاک کی دعوت سمجھ کر کھائیں۔ بندہ بھی دعاء کا مستحق ہے۔
والسلام
 خادم
(عید مبارک)
13/10/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
رباط یعنی پہرے داری اللہ پاک کا حکم ہے اورآقا مدنی ﷺ نے اسکی بہت تاکید اور فضیلت بیان فرمائی۔ اس مبارک عمل کے فوائد بے شمار اور اجر بہت ہی زیادہ ہے۔ آپ تمام حضرات یہ مکتوب ملتے ہی اپنے زیر نگرانی تمام مراکز، مدارس اور مساجد میں اسکی مضبوط ترتیب بنائیں۔ ایسی ترتیب جس میں شور اور دکھاوا نہ ہو، بیداری اور ہوشیاری زیادہ ہو۔ جہاں۲ ساتھی ہوں وہ بھی اسکی ترتیب بنائیں۔ ایک پہرا دے، دوسرا آرام یا کام کرے۔ اللہ کے بندو! غفلت نہ کرو۔ پہرہ داری کا، رباط کا اجرکماؤ اور اسکی برکت سے اللہ پاک کی رحمت، نصرت اور حفاظت حاصل کرو۔
والسلام
 خادم
(رباط کی ترتیب)
12/11/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
جماعت کی اجتماعی قربانی مہم بہت مبارک عمل ہے… اس میں ان لوگوں کی خدمت ہوتی ہے جن کاعید کے دن اللہ پاک کے سوا کوئی سہارا نہیں ہوتا… یہ تمام لوگ اس بار بھی امید رکھتے ہیں… کہ جماعت ان کو اللہ پاک کی توفیق سے عید کی خوشی پہنچائے گی، مگر مہم ابھی تک کافی کمزور جارہی ہے… کل پانچ ہزار قربانیوں کی ضرورت ہے… سب ساتھیوں سے گزارش ہے کہ خوب دعا کریں، زیادہ محنت کریں… اور اپنا اجر زیادہ سے زیادہ بڑھائیں… آپ کی تھوڑی سی محنت کتنے پاکیزہ چہروں کے آنسو پونچھ سکتی ہے…
والسلام
خادم
(اجتماعی قربانی)
یکم ذو الحجہ۱۴۳۰ھ
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
ذوا لحجہ کا چاند نظر آگیا ہے۔ آپ سب کوحج کا مہینہ، قربانی کا مہینہ، ۱۰مبارک راتوں والا مہینہ مبارک ہو۔ معمولات اور ان ایام اور راتوں میں حسب استطاعت عبادت کا اہتما م کریں۔  ہر عمل اللہ پاک کی رضا کے لیے کریں۔ اس مہینے میں تکبیر یعنی ’’اللہ اکبر‘‘ زیادہ پڑھیں۔ یا اللہ! اس مہینہ کو ہم سب مسلمانوں کیلئے خیر، برکت اورفتوحات کا مہینہ بنا، اٰمین۔
والسلام
خادم
(استقبال ذوالحجہ)
22/11/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
آپ تمام بھائی خوش نصیب ہیں…  ماشاء اللہ… آپ کی سعادتوں میں سے ایک سعادت یہ ہے کہ مسلمان اپنی زکوٰۃ اور قربانی وغیرہ واجبات میں آپ کو اپنا وکیل بناتے ہیں…  اس عمل میں آپ کے لئے بہت اجر ہے ان شاء اللہ… اب پوری کوشش کریں…  کہ وکالت کا صحیح حق ادا ہو… جن ساتھیوں کو قربانیاں ملیں وہ اہتمام سے مرکز تک پہنچائیں… اورمرکز کی طرف سے جن کے ذمہ آگے قربانیاں تقسیم کرنا ہو… وہ اپنی نگرانی میں تمام قربانیاں کروائیں… کسی مسلمان کی قربانی رہ نہ جائے… تقسیم میں شہداء واسیران کے اہل خانہ اور جماعت کو مقدم رکھیں… ذاتی تعلق کی بنیاد پرقربانیاں غیر مستحق لوگوں میں تقسیم نہ کریں… اور نہ اس مقبول عبادت کوریاکاری یاظاہری شان بنانے میں ضائع کریں…  اس سلسلہ میں خود کواور آپ کودو چیزوں کی گزارش کرتا ہوں…  امانت، اخلاص اور محنت…
والسلام
خادم
(اجتماعی قربانی مہم)
18/12/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
آج غروب آفتاب کے ساتھ نیا اسلامی سال اور محرم کا مہینہ شروع ہوجائے گا۔  سن 1431ہجری کااستقبال باوضو مسجد میں تلاوت کرتے ہوئے کریں… مجاہدین اور امت مسلمہ اور اپنی جماعت کے لئے بھی دعا کریں… یہ سال مسلمانوں کے لئے رحمت، برکت اور فتوحات والا ہو… انڈیا کی جیل میں مولاناابوجندل سخت بیمار ہیں ان کی صحت اور رہائی اور باقی اسیران کی رہائی کی دعا کریں… چاند رات کے معمولات کا بھی اہتمام رہے… اللہ پاک کی رحمت ہم سب پر ہو… آمین…
والسلام
خادم
(استقبال سال جدیدہ)
30/12/2009
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
حضرت ابن مسعود ؓ کی روایت سے ثابت ہے کہ رسول کریم ﷺ رمضان کے روزوں کے بعد سب سے زیادہ اہتمام عاشورہ کے روزے کا فرماتے تھے… ایک اورروایت سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ﷺ نے آئندہ سے دو روزے رکھنے کا ارادہ فرمایاایک عاشورہ کا اور ایک اس سے پہلے کا… عزیز بھائیو!کل نو محرم اور پرسوں عاشورہ ہے… 
والسلام
خادم
(صیام عاشوراء)

٭… ٭… ٭