ریلیف
11-09-2011
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ پاک ہی مشکل کشا ہے۔ آہ سندھ ڈوب رہا ہے۔ 40 لاکھ افراد بے گھر ہو چلے۔ پانی مصبتیں ڈھارہا ہے۔ باعزت مسلمان اپنے بیوی بچوں سمیت بے گھر، بے در۔ ہم میں سے ہر کوئی اپنے اوپر ایسے حالات کا تصور کرے۔ یا اللہ! رحم۔ مسلمان ہونے کے ناطے ہم پر 2 کام لازم بنتے ہیں۔ 1 دعا کرنا۔2 تعاون۔ دعا میں 2 کام کرنے ہیں۔ بے حد خشوع و خضوع سے اپنے لئے اور تمام مسلمان مردوں، عورتوں کیلئے استغفار۔ استغفار2 امانوں میں سے 1 امان ہے۔ کم از کم 100 بار اپنے لئے اور 27 بار تمام مسلمانوں کیلئے استغفار۔ اور دوسرا کام بسم اللہ شریف کا ختم کرکے سندھ کے مصیبت زدہ لوگوں کیلئے دعا۔ تمام صوبائی و ڈویژن ذمہ دار اور مرکز و مساجد کے ذمہ دار اپنی جگہوں پر آج یا کل نہایت اہتمام سے اسکی ترتیب بنائیں۔ ہم مسلمانوں کی تکلیف سے غافل نہیں رہ سکتے۔ دعا کے بعد تعاون کی ترتیب ہے۔ جماعت اللہ پاک کے بھروسے پر اس کا آغاز کررہی ہے۔ آپ میں سے جو تعاون کرنا چاہے، ہاتھ بٹانا چاہے، یا ریلیف کے کام کیلئے کوئی مفید مشورہ دینا چاہے تو اس نمبر پر رابطہ کرکے اپنا مشورہ لکھوادے۔ یہ فون نمبر آج شام 6 بجے سے 24 گھنٹے کیلئے مسلسل کھلا رہے گا۔ سوائے نمازوں کے اوقات کے۔ آپ کے تمام مشورے مجلس قائمہ تک پہنچائے جائیں گے۔ 0321-3132786
یہ ترتیب کل شام 6 بجے تک کیلئے ہے۔ اس کے بعد آپ کے مشوروں کی روشنی میں تو کلاََ علی اللہ تعاون اورخدمت کے کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ اللہ پاک مجھے اور آپ سب کو اور تمام مسلمانوں کو اپنے عذاب اور عتاب سے محفوظ فرمائے اور سب کو معاف فرمائے۔
لا الہ الا اللہ محمد رسول
والسلام
خادم
)ریلیف برائے متاثرین سیلاب سندھ(
21-06-2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ رحم فرمائے، وزیرستان کے غیرت مند قبائل سخت گرمی میں ہجرت پر مجبور کر دیئے گئے… وہاں عجیب دردناک صورت حال ہے… بچے ماؤں کی گود میں مر رہے ہیں… آہ میرے آقاصلی اللہ علیہ وسلم کی امت!!… کوئی بات نہیں، یہ دنیا فانی ہے اور وقت ایک جیسا نہیں رہتا… ہمیں بس یہ دیکھنا ہے کہ اس موقع پر ہمارا کیا فرض بنتا ہے؟… مسلمان اللہ پاک کے لئے جس کام کا عزم کرلے وہ کام ضرور آسان ہوجاتا ہے… اب ہم نے ان شاء اللہ مبارک مہم کے ساتھ ساتھ ان بے گھر مسلمانوں کی خدمت بھی کرنی ہے… ریلیف کمیٹی بنا دی گئی ہے آپ سب اپنے مجبور اور بے گھر مسلمانوں کے لئے گڑگڑا کر دعا کریں…
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
(انفاق مہم وریلیف ترغیب برائے مہا جرین وزیرستان)

08/09/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ! .
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ’’عافیت کاملہ‘‘عطا فرمائے… پنجاب اور آزاد کشمیر میں بارش نے سیلاب اٹھا دیئے… وہ جو رحمت تھی،ہمارے گناہوں نے اسے زحمت بنا دیا… مسلمانو! توبہ استغفار کا وقت ہے… سیلاب اور بارش کے متاثرین سے قلبی تعزیت ہے… اور ان کے لئے بہت دعائیں… پانی کی آفت سے بچنے کا مجرب عمل… یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ… کا ورد ہے,یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ, یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ… جماعت کی مرکزی شوریٰ آج ریلیف کی ترتیب پر غور کرے گی، ان شاء اللہ
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
)ریلیف برائے متاثرین سیلاب وسیلاب سے بچاوٗ کا عمل(
 09/09/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا نظام حتمی اور مستحکم ہے… صدقہ سے مال بڑھتا ہے کم نہیں ہوتا… اور مصیبت زدہ مسلمانوں کی مدد، دوسرے مسلمانوں پر لازم ہے… سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں… دعا اور استغفار کے ساتھ آگے بڑھ کر’’تعاون‘‘کی بھی ضرورت ہے… ہماری جہادی سر زمین… شہداء کا مسکن… مقبوضہ کشمیر… بھی سیلاب کی زد میں ہے… جماعت نے ریلیف کمیٹی بنادی ہے… اہل دل… دل کھول کر عطیات جمع کرائیں… جو ایمان و اخلاص کے ساتھ مصیبت زدوں کی مدد کرتا ہے، وہ دنیا آخرت کے مصائب سے حفاظت پاتا ہے
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
)ریلیف برائے متاثرین سیلاب(

 14/09/2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ رحم فرمائے… دنیا اور آخرت میں اپنے عذاب سے بچائے… سیلاب ایسا چڑھا کہ بستیاں ڈوب گئیں… گھروں والے باعزت لوگ بے گھر ہوگئے… قبرستان گم ہوگئے… آباد علاقے قبرستان بن گئے… قرآن مجید نے سمجھا دیا کہ سیلاب کیوں آتا ہے… مگر قرآن پاک کی طرف مسلمانوں کی توجہ کہاں؟… قرآن مجید نے سکھا دیا کہ بچنے کا طریقہ کیا ہے… مگر ہم نے اپنی ترقی قرآن مجید کو چھوڑ کر مادی علوم پڑھنے میں سمجھی… بھائیو!جو نعمتیں اپنے پاس موجود ہیں،ان کا شکر ادا کرنا لازم… اور ان پر فخر کرنا حرام… آج اگر ہم اپنے معصوم بچوں سمیت کسی خیمہ بستی میں نہیں پڑے تو یہ اللہ پاک کا فضل اور احسان ہے… شکر ادا کریں,ورنہ ہمارے گناہ کون سے کم ہیں… ایک ایک نعمت کو یاد کرتے جائیں اور شکر ادا کرتے جائیں… کسی نعمت کو اپنا کمال نہ سمجھیں… اور نعمتوں کی حفاظت کا اہم قرآنی وظیفہ یہ کلمات ہیں… ماَشَا َء اللہُ لاَقُوَّۃَ اِلَّا باِللّٰہِ… ان کا ورد رکھیں… آج کا سارا دن… سیلاب کے آفت زدہ مسلمانوں کے لئے… اور شرعی جہاد میں محاذوں اور کاروائیوں پر نکلے مجاہدین کے لئے دعاء کاخاص اہتمام کریں… آج ہر نماز کے بعد چند بار سورۃ فاتحہ… پھر سچا استغفار… اور پھر آفت زدہ مسلمانوں کے لئے دعاء… اور مجاہدین کے لئے دعاء… مقبوضہ کشمیر والے تو دوہری آزمائش میں ہیں… نیچے سیلاب اور سر پر دشمن حکمران… بھائیو!آج دعاء… دعاء… خاص دعاء
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ 
)اہل سیلاب ومقابلہ حسن(
27-10-2014
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اَللّٰھُمَّ ارْحَم ْاُمَّۃَ مُحَمَّد ٍصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ… خیبر ایجنسی,جمرود کے مسلمان… آپریشن کی وجہ سے بے گھر ہیں… یہ عزت مند,غیور اور دیندار مسلمان،جو بڑے بڑے گھروں میں خوشحالی کی زندگی گزار رہے تھے… اس وقت اپنی باپردہ خواتین اور معصوم بچوں کے ہمراہ دربدری کی سخت آزمائش کا شکار ہیں… اللہ تعالیٰ ان کی مصیبت دور فرمائے… ہماری قلبی دعائیں اور ہمدردی ان کے ساتھ ہے… تمام مسلمان ان کے لئے دعاؤں کا اہتمام کریں… پشاور کی طرف عارضی ہجرت کرنے والے ان آفت زدہ مسلمانوں کے لئے… جماعت نے اللہ تعالی کے بھروسے پر خدمت اور ریلیف کا کام شروع کیا ہے… اہل دل تعاون کا ہاتھ بڑھائیں
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ

)متاثرین آپریشن کیلئے ریلیف(