"نورانی مھم""سنت استخارہ"
<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته..
اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو اپنے علم،قدرت اور فضل عظیم کے خزانے سے تمام امور میں "خير" عطاء فرمائے..آج سے "جماعت "میں ایک "دس روزہ" مھم شروع ہورھی ہے..اس کا نام ہے "نورانی مھم"..اس مھم کا موضوع ہے "سنت استخارہ"..اور مقصد اس مھم کا یہ ہے کہ..ھمیں استخارہ کی مبارک نورانی سنت مکمل اھتمام سے نصیب ہوجاۓ تاکہ..ھمیں اللہ تعالی کا "قرب" ملے ،اپنے فیصلوں میں "روشنی"ملے..اپنے کاموں میں "نور"اور "برکت "ملے اور ھمارے جہادی،دینی کام کو"قوت"ملے ان شاء اللہ..طریقہ اس مھم کا یہ ہے کہ ھم سب سے پہلے خود "استخارہ" کا طریقہ اور دعاء درست یاد کریں..پھر اپنے گھر والوں کو یاد کرائیں..اور پھر اس دعوت کو آگے بڑھائیں..استخارہ کا مطلب غیب کا علم حاصل کرنا نہیں..غیب کا علم اللہ تعالی کے سوا کوئی نہیں رکھتا..استخارہ کا مطلب ہے اللہ تعالی سے خير مانگنا..اللہ تعالی سے بہتری مانگنا..استخارہ کرنے والا کبھی ناکام نہیں ہوتا..اور استخارہ ایک مسلمان کو خوش نصیب بناتا ہے اور اسے بدبختی، شقاوت اور بدنصیبی سے بچانے کا ذریعہ بنتا ہے..(گزارش)بندہ کے محترم چچا جی "رحمت اللہ صاحب" انتقال فرما گئے ہیں اھل دل سے دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کی درخواست ہے..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمدرسول الله

<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته..
اللہ تعالی ہم سب کو "استخارہ"کی نعمت عطاء فرمائے.."استخارہ" کے معنی لغت میں..خير مانگنا،خير چاھنا..دوسرا معنی بہتری مانگنا،انتخاب چاھنا..یعنی دو چیزوں میں سے جو بہتر ہو وہ مل جاۓ..پہلے معنی کے اعتبار سے "استخارہ" ہر کام میں کیا جاسکتا ہے..اور دوسرے معنی کے اعتبار سے جہاں دو کاموں میں تذبذب ہو وھاں استخارہ کیا جاتا ہے..حدیث پاک میں آیا ہے کہ ..جب تم میں سے کوئی کسی کام کا قصد یا ارادہ کرے تو دو رکعت ادا کرے پھر استخارہ کی مسنون دعاء پڑھے اور اپنی حاجت کا نام لے..معلوم ہوا کہ تذبذب یا تردد نہ ہو تب بھی استخارہ کریں تو قوت،روشنی،مدد اور برکت ملتی ہے..استخارہ کا اصل مطلب ہے بندے کا اللہ تعالی کے سامنے بھکاری بننا..یااللہ خير دے یااللہ خیرات دے..سب سے غنی انسان وھی ہے جو اللہ تعالی کا بھکاری ہو..استخارہ خود کریں،کسی اور سے کرائیں گے تو استخارہ نہیں ھوگا ..وہ لوگ جو شادی وغیرہ کا دوسروں کے لئے استخارہ کرتے ھیں..ان کو پرچی پر کسی مرے ھوئے مرد اور زندہ عورت..یا مری ہوئی عورت اور زندہ مرد کا نام لکھ دیں..وہ اگلے دن بتائیں گے کہ رشتہ بہترین ہے..یا بتائیں گے کہ کچھ چپقلش کا خطرہ ہے..وجہ یہ ہے کہ استخارہ سے غیب کا علم نہیں ملتا بلکہ کاموں اور فیصلوں میں روشنی ، خير اور اللہ تعالی کی مدد ملتی ہے..وہ لوگ جو استخارہ کے ذریعے غیب کی باتیں یا اللہ تعالی کے فیصلے بتاتے ھیں وہ غلطی کرتے ھیں ، دھوکہ دیتے ھیں..اور استخارہ کی مبارک "سنت"کو مٹاتے ھیں..آپ نے کہیں رشتہ کرنا ہے،کوئی سواری خریدنی ہے،سفر پر جانا ہے تو دو رکعت استخارہ کی نماز ادا کریں پھر دعاء استخارہ پڑھیں..اچھا ہے کہ تین بار پڑھیں..پھر دعاء کریں..اس کے بعد جو ہوگا یا جو آپ اس بارے میں کریں گے وہ خير ہوگی ان شاء اللہ..استخارہ کی مسنون دعاء کئی احادیث میں الفاظ کے تھوڑے سے فرق کے ساتھ وارد ہوئی ہے..ہم مکتوب میں اس دعاء کے دو صیغے آپ کو بھیجیں گے آپ یاد کرلیں..باقی اھم تفصیلات اگلے مکتوب میں ان شاء اللہ..مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن اور عمل آية الکرسی مرحبا!
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمدرسول الله
<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته..اللہ اکبر..(استخارہ کا طریقہ)جب کسی کام کا ارادہ یا قصد ہو یا دو چیزوں میں سے ایک کو اختیار کرنا ہو تو دو رکعت نماز ادا کریں..پھر درود شریف پڑھ کر استخارہ کی دعاء ایک یا تین بار پڑھیں..اپنے مقصد کے لئے دعاء کریں..پھر درود شریف..بس یہ استخارہ ہوگیا..علامہ کمال الدین الزملکانی لکھتے ھیں..جب کوئی انسان استخارہ کی دو رکعت نماز ادا کر لے تو اس کے بعد جو سمجھ آئے کر لے خواہ شرح صدر ہو یا نہ ہو بس اسی میں خير ھوگی کیونکہ حدیث میں شرح صدر کا کوئی ذکر نہیں ہے(طبقات السبکی)یعنی استخارہ کے بعد خير والی صورت خود بخود آسان ہوجاتی ہے،مقدر ہوجاتی ہے..آج استخارہ کی مسنون دعاء کے دو صیغے بھیجے جارھے ھیں ترجمہ کے ساتھ یاد کرلیں..
 [دعاء استخارہ "1" ]
اللهم انی استخیرک بعلمک و استقدرک بقدرتک و اسئلک من فضلک العظیم. فانک تقدر و لا اقدر و تعلم و لا اعلم و انت علام الغیوب. اللهم ان کنت تعلم ان هذا الامر خیر لی فی دینی و معاشی و عاقبة امری وعاجل امری و آجله فاقدره لی و یسره لی ثم بارک لی فیه و ان کنت تعلم ان هذا الامر شر لی فی دینی و معاشی و عاقبة امری وعاجل امری و آجله فاصرفه عنی و اصرفنی عنه و اقدر لی الخیر حیث کان ثم رضنی به..
 [دعاء استخارہ "2" ]
اللهم انی استخیرک بعلمک و استقدرک بقدرتک و اسئلک من فضلک العظیم. فانک تقدر و لا اقدر و تعلم و لا اعلم و انت علام الغیوب. اللهم ان کنت تعلم ان هذا الامر خیر لی فی دینی و معاشی و عاقبة امری فاقدره لی و یسره لی ثم بارک لی فیه و ان کنت تعلم ان هذا الامر شر لی فی دینی و معاشی و عاقبة امری و فاصرفه عنی و اصرفنی عنه و اقدر لی الخیر حیث کان ثم ارضنی به..
<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته..
اللہ تعالی"نورانی مھم" کو قبول اور کامیاب فرمائے..مقصد اس مھم کا یہ ہے کہ مسلمانوں میں استخارہ کی مبارک سنت عام ہو..اور وہ اس سنت کو وھی اھمیت دیں جو اھمیت حضرات صحابہ کرام کے ہاں اس "سنت" کی تھی..اور وہ ان "بدعات" سے پچیں جو استخارہ کے نام پر شیطان نے مسلمانوں میں پھیلا دی ھیں..مثلا اپنے معاملات میں دوسروں سے استخارہ کرانا..استخارہ کے نام پر غیب کا حال جاننے کی کوشش کرنا..اور استخارہ کی پاکیزہ سنت کو..ایک شعبدہ بنا لینا..بھائیو اور بہنو! ایمان بہت قیمتی ہے، نجومیوں،کاھنوں، جادوگروں اور نئی استخارہ انڈسٹری کے ٹھیکیداروں سے بچیں..اور اپنے تمام معاملات میں خود استخارہ کرکے اللہ تعالی سے روشنی، مدد اور قوت حاصل کریں..استخارہ میں ناکامی کا تصور بھی نہیں..حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ھیں کہ اگر کوئی شخص استخارہ کے بعد کوئی کام کرے..اور پھر اس میں اسے "خير" نہ ملے تو وہ اللہ تعالی سے بدگمان نہ ہو بلکہ انتظار کرے..وہ آگے چل کر دیکھ لے گا کہ اس کام کے انجام میں خير ہی ہوگی..جماعت کے ذمہ داروں سے گزارش ہے کہ..استخارہ کو اپنا معمول بنائیں تاکہ..دین کا کام ترقی کرے..اور لوگوں کو سمجھائیں کہ دوسروں سے استخارہ کروانے کی بدعت سے بچیں..کیونکہ "بدعت" گمراھی ہے اور گمراھی جہنم میں لے جانے والی چیز ہے..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمدرسول الله
<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته..
اللہ تعالی نے"استخارہ" میں "خير" رکھی ہے..خوشی،اطمینان اور راحت..جبکہ قسمت معلوم کرنے کے طریقے "شیطانی"ہیں..ان میں غم،پریشانی اور طرح طرح کے "وھم"ہیں..اے مسلمانو! استخارہ اختیار کرو..اور شیطانی طریقوں سے دور رھو..آج کا دن کیسا ھوگا؟ یہ ھفتہ کیسا ھوگا؟ کس کا کونسا ستارہ ہے؟ کس کا کونسا عدد ہے؟ یہ سب فضول چیزیں ھیں اور یہ انسان کو بدعت،شرک ،وھم اور تباھی کی طرف لے جاتی ھیں..اور برے لوگوں کے ہاتھوں پھنساتی ھیں..مگر افسوس کہ آج مسلمان بھی ان چیزوں میں پڑ گئے ھیں..کاش مسلمان اپنے مقام کو سمجھیں اور اپنے کام کو پہچانیں تو..ہوا،پانی،لوھا،آگ،ستارے،پتھر،نگینے یہ سب مسلمانوں کے غلام اور نوکر بن جائیں..بھائیو!اور بہنو! اطمینان والی "توحید"کی زندگی اختیار کرو..ماضی کے وہ بڑے بڑے بت جن کے گرد شیطان ناچتے تھے اور ان بتوں سے آوازیں آتی تھیں..حضرات صحابہ کرام اور ھمارے بزرگوں نے توڑ کر پھینک دیئے..مگر آج بزرگ اسی کو سمجھا جاتا ہے جو استخارے نکالے،جادو توڑنے کے نام پر بال اور کیلیں برآمد کرے اور مستقبل کے دعوے کرے..حالانکہ خود ان کی اپنی زندگیوں کو دیکھیں تو وہ ہر پریشانی،محتاجی ،حرص اور گھریلو نااتفاقی کا شکار ھوتے ھیں..بھائیو!بزرگ اور اللہ والا وہ ہوتا ہے جو اللہ تعالی سے جوڑے..نہ کہ وہ جو اللہ سے توڑے..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمدرسول الله
<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته..
اللہ تعالی"استخارہ"کی نعمت ھم سب کو نصیب فرمائے..آپ کا ارادہ بنا کہ ڈاکٹر کے پاس جائیں تو پہلے استخارہ کرلیں،کوئی چیز خریدنی ہے تو استخارہ کرلیں..استخارہ کی برکت سے آپ کو خير والی صورت مل جائے گی اور جو کچھ شر ھوگا وہ آپ سے ان شاء اللہ دور ھوجائے گا..عجیب عجیب واقعات ہیں کہ..ایمان والوں نے استخارہ سے کیسے کیسے فوائد حاصل کیئے..اس لئے کثرت سے استخارہ کی عادت اپنائیں..لوگوں نے استخارہ کو بہت بھاری،اجنبی اور مشکل کام سمجھ رکھا ہے..حالانکہ استخارہ کے لئے نہ نئے کپڑوں کی ضرورت نہ نئے غسل کی..نہ خوشبو مہکانے کی اور نہ خلوت میں جانے کی..بس اچھی طرح سنت کے مطابق وضو،پھر دو رکعت ،پھر اللہ تعالی کی حمد اور درود شریف اور پھراستخارہ کی دعاء یعنی وضو کے بعد پانچ دس منٹ کا کام ہے..آج ہی استخارہ کی دعاء یاد کیجئے اور استخارہ سے اپنی اجنبیت دور کیجئے آپ کی زندگی ان شاء اللہ"خير"سے بھر جائے گی..ارشاد فرمایا! ناکام نہیں ھوتا وہ جو استخارہ کرے،پچھتاتا نہیں وہ جو مشورہ کرے اور محتاج نہیں ھوتا وہ جو خرچے میں میانہ روی کرے(الطبرانی)اللہ تعالی کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کرام کو استخارہ کی تعلیم قرآن مجید کی طرح دیتے تھے..کاش ھم بھی اسی اھمیت اور قدر و قیمت کے ساتھ "استخارہ "اپنا لیں..
والسلام
خادم..

لااله الاالله محمدرسول الله
<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته..
اللہ تعالی "سستی" اور "کم ھمتی" سے ھم سب کو نجات عطاء فرمائے..(وضو اور دو رکعت) اگر کسی مسلمان کے اندر وضو اور دو رکعت کی سستی ختم ھوجائے تو وہ بے حد کامیاب زندگی،کامیاب موت اور کامیاب آخرت پا لیتا ہے..اس نکتے پر غور کریں بہت سے راز سمجھ میں آجائیں گے(استخارہ کتنی بار) ہر کام کے لئے صرف ایک بار استخارہ کافی ہوتا ہے..اگر کوئی بڑا یا مشکل کام ہو اور معاملہ سلجھ نہ رہا ہو تو بار بار استخارہ کرنا چاھیے..جس روایت میں سات بار استخارہ کا تذکرہ ہے وہ روایت بہت ضعیف ہے(پھر ایک ماہ کیسے؟) اگر استخارہ ایک بار کافی ہے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک معاملہ پر پورا ایک مہینہ استخارہ کیوں فرمایا؟جواب یہ ہے کہ مسنون استخارہ ایک ہی بار ہے مگر بعض معاملات بڑے اھم بڑے مشکل اور بڑے ھمہ گیر ھوتے ھیں..ان معاملات کا تعلق لاکھوں کروڑوں انسانوں کے مفاد یا نقصان سے ھوتا ہے..تو ایسے معاملات میں بار بار استخارہ کرنا اور ان کے بارے میں اللہ تعالی سے بار بار خير اور رھنمائی مانگنا ایک فطری عمل ہے..(فرشتوں سے مشابہت کیسے)حضرت شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ..جو مسلمان فرشتہ صفت بننا چاھتا ہو تو اس کے لئے سب سے کامیاب نسخہ "کثرت استخارہ"ہے..اس بات کا مطلب سمجھنے کے لئے تازہ رنگ و نورکامطالعہ فرمائیں..(فضول پیوند)حضرت مفتی رشید احمد صاحب نے لکھا ہے کہ..استخارہ کے بعدسونا اور خواب میں استخارہ کاجواب ڈھونڈنا یہ سب فضول پیوند ھیں..سنت سے ثابت نہیں..
والسلام
خادم..

لااله الاالله محمدرسول اللہ
<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته..
اللہ تعالی اپنے پیارے بندوں کو"استخارہ"کی توفیق عطاء فرماتے ہیں..اور پھر استخارہ کی برکت سے ان کی جھولی خير ہی خير سے بھر دیتے ہیں..ھمارے بزرگوں میں سے جن کو استخارہ کا زیادہ ذوق تھا ان کا دینی کام بہت محفوظ رہا اور خوب پھلا پھولا..ہر کسی کو استخارہ کا ذوق نصیب نہیں ہوتا..اس لئے کئی دینی علم رکھنے والے افراد بھی استخارہ کے بارے میں پوری معلومات نہیں رکھتے..بس وھی مشہور باتیں جو لوگوں میں پھیل چکی ہیں وہ ان کے ذھن میں ہوتی ھیں..ھمارے قریب زمانہ کے اکابر میں سے حضرت اقدس بنوری قدس سرہ کو استخارہ کا بہت ذوق تھا..وہ استخارہ کی حقیقت کو سمجھ گئے تھے وہ فرمایا کرتے تھے کہ جس کام کے لئے بھی استخارہ کیا جائے اس میں ضروربضرور خير ملتی ہے..کوئی خواب نظر آئے یا نہ.. دل مطمئن ہو یا نہ..فوری خير دکھائی دے یا نہ..انجام اس کام کا ضرور خير والا ھوگا..حضرت بنوری رحمہ اللہ نے استخارہ کی قوت سے دس طلبہ کے ایک مدرسہ کو..ایک عظیم الشان تحریک بنایا..اور آج اس جامعہ کے فضلاء پوری دنیا میں موجود ھیں..اور دین کے ہر شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دے رھے ھیں..اور جامعہ کا اپنا کام بھی.. دور دور تک مستقل بنیادوں پر پھیل چکا ہے..بھائیو اور بہنو ! استخارہ کی نعمت حاصل کر لو..اور پھر اس نعمت کے ذریعہ ہر خير سے جھولی بھر لو..نورانی مھم میں صرف دو روز باقی رہ گئے ہیں..
والسلام
خادم..

لااله الاالله محمدرسول الله
<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته..
اللہ تعالی نے "استخارہ"میں عجیب تأثیر رکھی ہے..کبھی آپ نے "استخارہ" کی مسنون دعاء میں غور فرمایا؟..دعاء کیا ہے حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کا واضح معجزہ  ہے..دعاء  شروع  کرتے ہی دل عرش سے جڑ جاتا ہےاور رحمت چھم چھم برسنے لگتی ہے..کئی حالات اور اوقات ایسے ھوتے ہیں جن میں انسان نماز ادا نہیں کرسکتا ، خواتین پر ایسے اوقات زیادہ آتے ھیں تب صرف اس دعاء کو چند بار مانگ لینا..خير کو زمین پر لے آتا ہے..مگر اصل تأثیر استخارہ کی دو رکعت نماز اور چار سجدوں کے بعد اس دعاء سے حاصل ہوتی ہے..ایک صحیح روایت میں ارشاد فرمایا..نکاح کے پیغام کو دل میں چھپاؤ پھر اچھی طرح وضو کرکے دو رکعت نماز ادا کرو پھراللہ تعالی کی حمد و ثنا کرو..پھر استخارہ کی دعاء اس میں اپنی حاجت..اب اگر رشتہ درست ھوگا تو خيرسامنے آجائے گی،اچھا نہیں ہوگا تو جان بچ جائے گی کئی افراد نے بتایا کہ بعض جائز کاموں کی خواھش تھی مگر وہ بہت مشکل تھے..استخارہ کیا تو اتنے آسان ھوگئے کہ اسباب بنتے چلے گئے،کوئی چیز خریدنی تھی مگر بھاری لگ رھی تھی استخارہ کیا تو آسانی سے مل گئی..اور بعض اوقات کوئی ضرورت یا جائز خواھش بڑی سختی سے سر اٹھاتی ہے..استخارہ کیا تو وہ دل سے ہی نکل گئی،یعنی خير نہیں تھی مگر شیطان خواہ مخواہ اسے ضرورت بنا کر پریشان کررھاتھا..استخارے کی کرامات بے شمارھیں..استخارہ کی کثرت ہو تو دل روشن ہوتا چلا جاتا ہے اور انسان کے دل پر اللہ تعالی کے الہام کا دروازہ کھل جاتا ہے..مغرب سے جمعہ شریف ، مقابلہ حسن اور عمل آية الکرسی مبارک..
والسلام..
خادم

لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ
<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته..
اللہ تعالی اس مہینے کی خير و برکت عطاء فرمائے..اور اس کے شرور سے حفاظت فرمائے..نیا ھجری قمری مہینہ "ربیع الثانی"شروع ھو چکا..آج مغرب سے چاند رات شروع ہے..مسنون دعاؤں اور معمولات کی یاددھانی ہے..آج "نورانی مھم"بھی الحمدللہ مکمل ھوئی..مھم میں محنت کرنے والوں اور مھم سے استفادہ کرنے والوں کو اللہ تعالی اپنی شایان شان جزاۓ خير عطاء فرمائے..گزشتہ رات جماعت کے مخلص مبلغ مولانا قمر الزمان کے والد محترم انتقال فرما گئے..دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کی گزارش ہے..
والسلام
خادم..

لااله الاالله محمدرسول الله