مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی نے جن کو ”شرک“ سے بچایا ہے وہ اس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کریں..الحمدللہ رب العالمین..اللہ تعالی نے جن کو ”کفر“ سے بچایا ہے وہ اس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کریں..الحمدللہ رب العالمین..اللہ تعالی نے جن کو ”نفاق“ سے بچایا ہے وہ اس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کریں..الحمدللہ رب العالمین..ایک بات ھمیشہ کے لئے دل میں بٹھالیں کہ..کفر، شرک اور نفاق سے بڑی مصیبت کوئی نہیں ہے..نہ کینسر، نہ معذوری، نہ قرضہ اور نہ زلزلہ..لبرل لوگ کہتے ھیں کہ علماء جن کاموں سے روکتے ھیں اور اُن کاموں پر عذاب سے ڈراتے ھیں..وہ کام تو امریکہ، یورپ والے بہت کرتے ھیں..اُن پر تو کوئی عذاب نہیں آتا..اللہ کے بندو! کفر سے بڑا عذاب کونسا ہے؟ کافروں، مشرکوں اور منافقوں کو دیکھ کر تو گندے جانور بھی..اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں..ھمیشہ کا عذاب، ھمیشہ کی جہنم..قبر کا مستقل عذاب..اور زندگی میں کلمہ طیبہ سے محرومی، نماز، طہارت سے محرومی..قرآن و کعبہ سے محرومی..اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محرومی..مسلمانو! ان عذاب زدہ قوموں کو دیکھ کر..ان پر رشک نہ کرو..بلکہ اللہ تعالی کے خوف سے آنسو بہاؤ کہ..وہ ھمیں..ھماری ناقدری کی وجہ سے اسلام اور ایمان سے محروم نہ فرما دے..کفر و شرک میں نہ پھینک دے..یااللہ کفر، شرک اور نفاق سے آپ کی پناہ..بے شک کفر، شرک اور نفاق سب سے بڑا عذاب ہے، سب سے بڑی مصیبت ہے اور سب سے بڑی محرومی..یااللہ ایمان و اسلام پر آپ کا شکر..مغرب سے مقابلہ حسن مرحبا..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله