مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے اپنی ناک گرانا بھی..بڑی نیکی ہے..ایک مزے کی بات سنیں..ان دس دنوں میں ہر ”نیک عمل“ اللہ تعالی کو بہت محبوب ہے..یعنی ان دنوں کے نیک عمل کی قیمت..عام دنوں کے نیک عمل سے لاکھوں گنا زیادہ ہے..اب اگر ھم اپنی چھوٹی سی ناک کو تھوڑا سا نیچے کریں تو ھم بڑے بڑے اعمال صالحہ حاصل کر سکتے ھیں..نہ خرچہ، نہ پسینہ، نہ محنت، نہ مشقت..مثلا جو خاوند اپنی بیگم سے ناراض ھیں..اس اللہ کی بندی کو معاف کر دیں..اور اسے اپنا بہترین دوست بنالیں..یہ ایک نیکی ہزار نیکیوں کو جنم دے گی..جو بیویاں اپنے خاوند سے ناراض یا شاکی ھیں..وہ اس اللہ کے بندے کو معاف کردیں..اس کی قدر کریں..اس پر شکر ادا کریں..یہ عظیم نیکی ہے..ھمارا کسی مسلمان سے جھگڑا ہے..ھم وہ ختم کردیں..معاف کردیں..کوئی کام ھماری سفارش پر موقوف ہے..ھم اللہ تعالی کی رضا کے لئے اچھی سفارش کر دیں..ھم کسی پر خواہ مخواہ غصے اور بدگمانی میں ھیں..ھم اپنا دل صاف کرلیں..بدلے اور انتقام سے کچھ نہیں ملتا..صبر اور معاف کرنے سے بے حساب ملتا ہے..کئی اچھے کام جو ھم نے ضرور کرنے ھیں مگر اپنی سستی کی وجہ سے ان میں تاخیر کر رہے ھیں وہ فوراً کرلیں..ھم حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری امت کے لئے اپنے دل میں خیر بھرلیں اور ان کے لئے استغفار کریں..یہ اربوں کھربوں نیکیاں آگئیں..ھم ان ایام میں اپنے اھل و اولاد کا خرچہ کچھ بڑھا دیں..بیگم تو ویسے ھی نکلوا لے گئی ھم پہلے ھی خوشی سے دے کر عظیم نیکی کما لیں..مثالیں بہت ہیں..بس اللہ تعالی نیکی کا ذوق اور سمجھ ھم سب کو عطاء فرما دیں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله