مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کی ”مسجدیں“ جو ”ایمان والے“ بناتے ھیں اور آباد کرتے ہیں..وہ بڑے خاص لوگ ہوتے ہیں..انکی تعریف اللہ تعالی کی عظمت والی کتاب میں آئی ہے..حضرت آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ..ان کے ایمان کی گواھی دو..چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق..یااللہ ھم ان خوش بختوں کے ایمان کی گواھی دیتے ھیں..جنہوں نے..”جامع مسجد آیا صوفیہ“ کو دوبارہ آباد کیا ہے..اور پوری امت مسلمہ میں خوشی، جذبے اور امید کی لہر دوڑا دی ہے..کل بروز جمعہ کیسے خوبصورت اور ایمان افروز مناظر تھے..بڑی شان سے ”مسجد آیا صوفیہ “ میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی..بار بار یہ خیال دل میں آرہا تھا کہ..حضرات شہداء کرام کی ارواح کتنی خوش ھوں گی؟..”قسطنطنیہ“ کی فتح کے راستے میں..جن شھداء نے اپنی جانیں نچھاور کر دیں..اور اپنے جسموں سے مدینہ مدینہ سے قسطنطنیہ تک پل بنا دیا..صرف آخری لڑائی میں..پچاس ہزار مسلمان شھید ھوئے..جبکہ حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے زمانے سے..اس شہر پر مسلمانوں کی مہمات جاری تھیں..بے شک جیسی محبت..اس امت نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کی ہے..ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی..حضرت آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیا کہ” قسطنطنیہ“ فتح کرنا ہے تو بس پھر..ہر کوئی اس حکم پر جان دینے کو بے قرار ھوگیا اور بالآخر فتح کو قدموں میں گرا کر ھی دم لیا..کیسے سیاہ دل تھے وہ لوگ جنہوں نے آیاصوفیہ کو میوزیم بنادیا تھا..شہداء قسطنطنیہ آپ کو..پھر گونجتی اذان مبارک ھو..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله