<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کا ”شکر“ رمضان المبارک کے ”اعمال“ پر..اب ”دعاء“
اور فکر یہ ہونی چاہیے کہ..رمضان المبارک کے آخری ایام ”بہت اچھے“ گزر جائیں..زندگی
کے آخری ایام..اور رمضان المبارک کے آخری ایام بہت ”نازک“ اور ”فیصلہ کن“ ہوتے ہیں..زندگی
کے آخری ایام میں عجیب عجیب فتنے انسان پر حملہ آور ہوتے ہیں..انسان قبر کے بالکل قریب
ہوتا ہے اور اسی وقت اس پر مال کی لالچ، دنیا کی حرص اور لمبے لمبے منصوبوں کے شدید
حملے ہو رہے ہوتے ہیں..شیطان کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ انسان کا خاتمہ خراب کردے..اسی
طرح رمضان المبارک کے آخر میں جبکہ..پورے رمضان کا فیصلہ ہونا ہوتا ہے..عجیب عجیب غفلتیں
انسان پر حملہ آور ہوتی ہیں..کوئی عید کے پیچھے برباد ہوجاتا ہے تو کوئی یاروں دوستوں
کی گپ شپ میں قیمتی لمحات ضائع کر دیتا ہے..اس لئے اب فکر کی زیادہ ضرورت ہے..کیونکہ
رمضان المبارک کے اصل لمحات شروع ہو چکے ہیں..عقلمندی اور کامیابی یہ ہے کہ..رمضان
المبارک کا ہر اگلا دن پچھلے دن سے زیادہ بہتر گزرے..عروج اور ترقی کا یہ سفر آخری
روزہ افطار ہونے تک جاری رہے..اور پھر اس کے اثرات عید کی رات یعنی ”لیلۃ الجائزہ“
میں بھی نظر آئیں..اللہ تعالی سے مغفرت، رحمت، عتق من النار، توفیق اور نظر کرم کا عاجزانہ سؤال ہے..فلسطین کے مسلمانوں
کو..مسجد اقصی کو..کشمیر کے مسلمانوں کو..بابری مسجد کو..برما کے مسلمانوں کو.. محترمہ
عافیہ بہن کو..افغانستان کے مسلمانوں کو..شہداء اسلام کو..اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں..دعاء
کریں کہ..اب مسجد اقصی آزاد ہو جائے..اور امت مسلمہ کے چہرے سے ”عار“ کا یہ داغ دھل
جائے..آپ سب کو..اور ساری امت مسلمہ کو پیشگی عید مبارک..
والسلام
خادم..
لااله
الاالله محمد رسول الله