بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
بِسْمِ
اللّٰہِ وَعَلٰی بَرَکَۃِ اللّٰہِ
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ
تعالی کے سچے عاشقوں کو...حضرت آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے فدائی
جانبازوں کو...دین اسلام کے دیوانوں کو......”مساجد للہ مھم“کا آغاز مبارک ہو....
اللہ
تعالی کا فضل دیکھیں... اللہ تعالی کی محبت دیکھیں...اللہ تعالی کا پیار دیکھیں
کہ...ہم غریب، مسکین زخمی دل بندوں کو.....اپنے گھر (یعنی مساجد) کی خدمت، تعمیر،
نوکری اور مزدوری کی طرف متوجہ فرمادیا........گویا کہ ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے
کے لیے...اپنے ”گھر“ بلا لیا..اور ہمیں اپنا ”مزدور“ بنا دیا...شُکْراً یا
رب...الحمدللہ رب العالمین...الحمدللہ کثیرا، الحمدللہ ابداً، الحمدللہ عدد عفو
اللہ عن خلقہ.....الحمدللہ دائماً...الحمدللہ اولاً..الحمدللہ آخرًا..
سچی
بات ہے..بہت دنوں کے بعد دل میں خوشی کی رمق دوڑی ہے...بے شک اللہ تعالی بہت پیارے
ہیں..بہت عظیم ہیں..ان کے سوا کوئی معبود نہیں..ان کے سوا کوئی رب نہیں...
الحمدللہ
آج بروز بدھ...گیارہ صفر الخیر ۱۴۴۷ھ..6اگست
2025ء...عصر کی نماز کے بعد یہ مبارک اور میٹھی مہم شروع ہو جائے گی..ان شاءاللہ..
دین
کے دیوانے عصر کے بعد ہر جگہ جمع ہوں..اللہ تعالی کا شکر ادا کریں..اتنا شکر اتنا
شکر کہ اس میں ڈوب جائیں...پھر اپنے ”مال“ سے ”مہم“ کا آغاز کریں..مگر رومال کا تھیلا
اس طرح بنائیں کہ...کسی کو پتہ نہ چلے کہ کس نے کتنا دیا ہے؟...پھر اجتماعی دعاء میں
اللہ تعالی سے مدد مانگیں اور مہم پر دیوانہ وار نکل کھڑے ہوں..خوشی ایسی ہو جیسے
کسی کو کسی مالدار ملک کی بڑی کمپنی میں”سی او“ کی نوکری ملنے سے بھی نہیں ہوتی....ان
شاءاللہ اس مہم سے زمین کے کئی ٹکڑے..”جنت“ بن جائیں گے...اور ان شاءاللہ جامع
مسجد سبحان اللہ اور تمام شہید مساجد بھی......اس مہم کی برکت سے واپس مسکرائیں گی..مزید
فتح پائیں گی..اور جہاد فی سبیل اللہ کی خواہش میں تڑپتے دیوانوں کے لیے راستے بھی
کھل جائیں گے ان شاءاللہ، ان شاءاللہ، ان شاءاللہ...
...بِسْمِ
اللّٰهِ مَجْرٖؔىهَا وَ مُرْسٰىهَا اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ...
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
