17.05.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
بازارِ
عِشْق
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...
اللہ
تعالی کا شکر..بے حد شُکر....عشق کا بازار لگ گیا...سچے عاشقوں کو مبارک...دل کی
گہرائی سے مبارک-:-
”وَ
الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰهِ“
ترجمہ:
اور وہ جو ایمان والے ہیں ناں وہ اللہ تعالی سے بہت ”شدید مَحَبَّت“ رکھتے ہیں....
کبھی
تنہائی ملے..آنسو نصیب ہوں..دل خواہشات سے پاک ہو تو..اللہ، اللہ، اللہ..پڑھتے جائیں
اور کہتے جائیں اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰهِ..اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰهِ، اَشَدُّ حُبًّا
لِّلّٰهِ..
الحمدللہ..عشرہ
ذی الحجہ کا آغاز ہو گیا ہے...فقیروں کے زخمی دلوں پر ٹھنڈک پڑی ہے..اب تو محبت،
محبت اور محبت..ہر عمل ان کو محبوب..محبوب ہی نہیں ”محبوب ترین“..اللہ تعالی کا
شاہی اعلان...شہنشاہی انعام...اب مٹی بھی سونا...اور سونا ہیرے...ہائے بے چارہ
سونا..بے چارے ہیرے..ان کی ”محبت“ کے مقابلے میں کیا قیمت؟ مگر دنیا کے اندھیرے میں
بات سمجھانے کے لیے انہی کی مثال دینی پڑتی ہے....”عشرہ ذی الحجہ“ کے فضائل کا
”علم“ تو اکثر مسلمانوں کو ہے..مگر جب تک ”علم“ پر ”حکمت“ کی آنکھ نہ
کُھلے..اُسوقت تک اونچی باتیں دلوں میں نہیں اُترتیں....قرآن و سنت میں غور کریں
تو ان دنوں کی اتنی فضیلت ہے کہ....کوئی مسلمان ایک لمحہ ضائع نہ کرے..ہر سانس کے
ساتھ نیکی...ہر سانس کے ساتھ تکبیر، تسبیح، تہلیل...اے مسلمانو! یہ دن گزارنے کے
نہیں کمانے کے ہیں..بچانے کے نہیں لٹانے کے ہیں..تھکنے کے نہیں تھکانے کے ہیں.........ہو
سکے تو ”افضل ایام الدنیا“ کتاب کا مطالعہ فرما لیں..
بندہ
کے لیے بھی دعاء فرما دیں...اللہ تعالی اس ”بازار عشق“ سے وافر حصہ مجھے اور آپ سب
کو عطاء فرما دیں....اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو اس بازار کی سب سے قیمتی چیز نصیب
فرما دیں....اور وہ چیز ہے.....اللہ تعالی کی سچی اور مقبول محبت...
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
