24.09.2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

مُکمَّل اخلاق

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....

اللہ تعالی....اپنے حبیب، اپنے خلیل، اپنے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بڑھاتے جا رہے ہیں...بڑھاتے جا رہے ہیں...اور ان کی اُمت میں اضافہ فرماتے جا رہے ہیں..اور ان کے ”عشاق و محبین“ کو....عشق و محبت کے جام پلاتے جا رہے ہیں.....

توجہ سے ”مجلس حضوری“ کرنے والے سچ بتائیں..کتنا سکون ملتا ہے؟...کتنا نور بھرتا ہے؟..اور کتنی زیادہ امید بڑھتی ہے؟..

..والحمدللہ رب العالمین..

دو دن سے ایک کتاب پڑھ رہا تھا..کتاب کا نام ہے....

”الجزاء الأوفیٰ فی ذکر اسماء المصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم “

کتاب کے مصنف..محقق و عاشق رسول عالم دین حضرت مولانا قاری غلام یاسین صاحب زیدہ قدرہ نے....اس کتاب میں..حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے (833)”اسماء مبارکہ “جمع فرما دیے ہیں..بہت مبارک، جامع اور مفید کتاب ہے..عنقریب ”مکتبہ عرفان لاہور“ سے دوبارہ شائع ہو رہی ہے..کوشش کریں کہ ضرور آپ کے گھر میں ہو..اور آپ کے مطالعہ میں آئے..آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اتنے سارے ”اسماء گرامی“ جمع کرنا....اور ان کی تشریح کرنا..کوئی معمولی کام نہیں..بڑی محنت اور عظیم سعادت ہے..میں اس کتاب میں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چند اسماء گرامی....لکھ رہا ہوں..ممکن ہے ان کے فیض سے..جہاد کے کسی منکر یا مخالف کو سچی توبہ کی توفیق مل جائے..

سیدنا ”ذی الجہاد“ صلی اللہ علیہ وسلم... جہاد والے نبی..

سیدنا ”ذِی السَّیف“ صلی اللہ علیہ وسلم..تلوار والے نبی..

سیدنا ”رّسُول المَلَاحِم“ صلی اللہ علیہ وسلم.. گھمسان کی جنگوں والے رسول...

سیدنا ”سَیف اللہ المسلول“ صلی اللہ علیہ وسلم.. اللہ تعالی کی سونتی ہوئی تلوار..

سیدنا ”الضَحّاکِ“صلی اللہ علیہ وسلم...جنگ میں بہادری کے ساتھ دشمن کا خون بہانے والے...

ایسے اور بھی ”اسماء گرامی“ ہیں..اللہ تعالی ہمیں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام اخلاق.....اپنانے کی توفیق عطاء فرمائیں...وہ معافی ہو یا قتال..مسواک ہو یا تلوار..

مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله