05.11.2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

بدلتی دنیا کے رنگ

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....

اللہ تعالی.....”بد نصیبی“ اور دشمنوں کی خوشی سے ہماری حفاظت فرمائیں..

”اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَعُوْذُبِکَ مِنْ سُوْءِ الْقَضَاءِ وَ شَمَاتَةِ الْأَعْدَاءِ“

یہ حضرت سیدنا و مولانا آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاء ہے..اسمیں دو چیزوں سے اللہ تعالی کی پناہ مانگی گئی ہے..① ”سُوْءِ الْقَضَاء“یعنی مقدر کی بُرائی...بد نصیبی..اور تقدیر کی خرابی...②”شَمَاتَة الْأَعْدَاء“ یعنی انسان کا ایسی حالت میں جا گرنا کہ جسے دیکھ کر اس کے دشمن خوش ہوں...آپ صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے یہ دعاء مانگا کرتے تھے..

”اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ سُوْءِ الْقَضَاءِ وَ شَمَاتَةِ الْأَعْدَاءِ“[بخاری]

کچھ دن پہلے ”نیتن یاہو“ اور کل سے ”ٹرمپ“ کی جو حالت ہے..اسے دیکھیں تو....”شَمَاتَةِ الْأَعْدَاءِ“ کی کیفیت سمجھ آجاتی ہے..ان دو ”بد نصیبوں“ کے اکثر ”خوش نصیب“ دشمن...خوش ہیں..مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں..اور ان دونوں کا جم کر مذاق اڑا رہے ہیں..دوسروں پر ”حملہ آور“ ان دو حکمرانوں کو خود ان کی اپنی عوام نے شکست سے دوچار کر دیا ہے..اور وہ عالمی یہودی مالیاتی ادارے جو دنیا بھر کے انتخابات کو اپنے حق میں کنٹرول کرتے تھے..اپنے اصل اڈوں میں ناکام ہو چکے ہیں..

اللہ تعالی کی تقدیر دیکھیں...دنیا کے رنگ کیسے بدل رہے ہیں..امریکہ کے حالیہ انتخابات میں بارہ مسلمان کامیاب ہوئے ہیں..یہ عدد چھوٹا ہے مگر چھوٹے دجالوں کو لرزانے کے لیے کافی ہے..ہمارے ایک ”نیم بزرگ“ ساتھی کہتے تھے کہ..دنیا کے دو ملکوں میں اسلام اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ امید ہے وہاں عوامی اکثریت سے مسلمانوں کی حکومتیں قائم ہو جائیں گی..ایک امریکہ اور دوسرا سری لنکا..وہ چونکہ ”نیم بزرگ“ تھے اس لیے ان کے تجزیے سے اتفاق ضروری نہیں ہے..مگر حالات بہرحال بدل رہے ہیں..جبکہ ہمارے ایک ”کامل بزرگ“ فرمایا کرتے تھے کہ ”جرمن“ قوم میں اسلام پھیل جائے گا..اور ”جرمنی“ اسلام کی طاقت بنے گا..انکی بات دل کو لگتی ہے..کیونکہ ”جرمنوں“ نے ماضی میں ”بدترین قوم“ کی بھرپور ٹھکائی کی ہے..ممکن ہے اس کا اُنہیں انعام ملے..

بہرحال حالات کی اس ساری تبدیلی کے پیچھے..اللہ تعالی کے پیارے شہداء اور مجاہدین کا خون ہے..انہی کے خوف، رعب اور قربانی کی برکت سے..دنیا والے اب کچے پکے مسلمانوں کو گلے لگا رہے ہیں..آپ نے نہیں دیکھا کہ ”مودی“ گزشتہ ڈیڑھ سال سے قبر میں ہے..اور اب اس کی قبر میں ”کاکروچوں“ کا عذاب اور طوفان داخل ہو گیا ہے..وہ بد نصیب اب زیادہ سے زیادہ مساجد شہید کر رہا ہے..مگر ہر مسجد کا ملبہ..اس کی قبر پر ذلت اور آگ بن کر گر رہا ہے..اور بہت جلد انڈیا سے اچھی خبریں آنے والی ہیں ان شاءاللہ..دو بہت مزیدار  باتیں اور بھی لکھنی تھیں مگر وہ رہ گئیں..چلیں پھر کبھی ان شاءاللہ....مغرب سے جمعہ شریف اور مقابلہ حسن مرحبا!

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله