بسم اللہ الرحمن الرحیم
مکتوبات 2018

حصہ اول
04-01-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ’’اسلامی فرائض‘‘ کا خاص ’’ذوق اور شوق‘‘ عطاء فرمائے… دراصل ہم انہی ’’فرائض‘‘ کو ادا کرنے کے لئے پیدا کیے گئے ہیں… یہی ہماری زندگی کا اصل مقصد ہے… کلمہ طیبہ، نماز، زکوٰۃ، رمضان کے روزے، حج بیت اللہ اور جہاد فی سبیل اللہ… الحمدللہ گزشتہ ہفتے ’’سنت مسواک‘‘ کی محنت رہی… اس ہفتے کا کام اہم اور آسان ہے… حج کا شوق، حج کا ارادہ اورحج کی دعوت… القلم میں تازہ رنگ ونور اور حج پر ایک سابقہ رنگ و نور شائع کیا گیا ہے، خود بھی پڑھیں، سات مسلمانوں تک بھی پہنچائیں… مغرب سے جمعہ شریف، عمل آیۃ الکرسی… اور مقابلۂ حسن مرحبا! .
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
)حج کا شوق،حج کی دعوت، حج کا ارادہ(
06-01-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا عظیم فضل دیکھیں! … ہرطرف رحمت ہی رحمت، نصرت ہی نصرت… الحمدللہ، الحمدللہ، الحمدللہ… کشمیر میں مجاہدین کی صف شکن کاروائیاں… مسلسل شہادتوں کے بعد ایک ہی دعاء تھی کہ یااللہ! … ایمان والوں کے دل ٹھنڈے فرما… الحمدللہ خوب ٹھنڈے ہورہے ہیں… اِدہر پشاورکے دورہ تربیہ میں چار سو تریسٹھ افراد شریک ہیں… مَاشَائَ اللّٰہُ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ… دل شکر اور خوشی میں ڈوباجا ر ہا ہے… رمضان کے اعتکاف کا ماحول بن گیا… اللہ تعالیٰ ان سب کی جھولی مغفرت ورحمت سے بھردے… جمعہ کے دن ’’مسواک‘‘ پر بیانات ہوئے، ہزاروں مسواک تقسیم ہوئے… بے شک دین کا کوئی کام چھوٹا نہیں… بس یہ نکتہ دل میں اترجائے… حجامہ کی مسنون تاریخیں چل رہی ہیں… الحمدللہ ہزاروں افراد شفاء پارہے ہیں… سبحان اللہ! ایک طرف روحانی چشمے، دوسری طرف مسنون جسمانی علاج کے بادل، تیسری طرف تفسیر قرآن کے دریا اور سب سے آگے جہادکی بجلیاں… الحمدللہ ’’حج بیت اللہ‘‘ کی آواز لگ گئی ہے… خوش نصیب افراد مضامین چھپواکر بانٹ رہے ہیں، ہرطرف سے حج کے ارادے سامنے آرہے ہیں… یاد رکھیں! اسلامی فرائض نے قیامت تک جاری رہنا ہے… اللہ تعالیٰ اپنے خوش بخت بندوں کو ان فرائض کی خدمت پرلگاتا ہے… وہ خود بھی فرائض اداکرتے ہیں اور فرائض کو جاری رکھنے والی محنت کا بھی حصہ بنتے ہیں… شکرکرو دیوانو! حج میں بھی آپ کا حصہ شامل ہوگیا… ہر فریضے میں آپ کا خون پسینہ قبول کیا جارہا ہے… یہ اللہ تعالیٰ کا عظیم فضل ہے الحمدللہ… جبکہ ہمارے اعمال، ہماری کوتاہیاں بے شمار! …اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ، اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ، اَسْتَغْفِرُاللّٰہ۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(حج بیت اللہ کی آواز لگ گی ہے)
11-01-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’حرمین شریفین‘‘ کی حفاظت فرمائیں…’’حرمین شریفین‘‘ سے ’’محبت‘‘ ایمان کا تقاضا ہے… ’’حرمین شریفین‘‘ کی تعظیم اور زیارت کا شوق ہر’’مؤمن‘‘ اور ’’مؤمنہ‘‘ کے لئے قیمتی سرما یہ ہے… ’’حرمین‘‘ کا مطلب دو محترم مقامات…(۱) کعبہ شریف، مسجد حرام اور اس کے آس پاس کا مکی علاقہ جس کی حدود مقرر اور طئے ہیں…(۲) روضہ اطہر، مسجد نبوی اور اس کے آس پاس کا قریب مدنی علاقہ… یہ دونوں ’’مقامات‘‘ روئے زمین بلکہ کائنات کے مقدس ترین مقامات ہیں…یہاں ہر لمحہ ہدایت، رحمت اور نورکی بارش برستی ہے… فرشتوں کا ہجوم یہاں مقرر ہے، اولیاء اللہ یہاں ضرور موجود ہوتے ہیں اور شہداء کرام کی ارواح یہاں حاضری دیتی ہیں… یہاں آبِ حیات یعنی زمزم شریف نکلتا ہے، یہیں جنت کا ٹکڑا ’’رِیَاضُ الْجَنْۃ‘‘ بستا ہے… اور سب سے بڑھ کر… بیت اللہ، کعبۃ اللہ… اللہ تعالیٰ کا گھر… سبحان اللہ، سبحان اللہ! حج داخلے کی تاریخیں قریب آرہی ہیں… بہت سے دل مچل رہے ہیں، تڑپ رہے ہیں …۱۵جنوری داخلے شروع ہوں گے اور۲۴تک جاری رہیں گے… جبکہ پرائیویٹ حج گروپوں کے داخلے اس کے بعد ہوں گے… اللہ تعالیٰ کسی کو ہزار بار وہاں لے جائے تب بھی اس کے دل میں وہاں کی قدر وہاں کا احترام اور وہاں کا شوق کم نہ ہو… مگر جو شہرت اور مال کو مقصود بنا لے وہ قدر اور احترام سے محروم ہوجاتا ہے… اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائے، اللہ تعالیٰ معاف فرمائے… اس ہفتے بھی حج کا ارادہ، حج کا علم، حج کا شوق اور حج کی دعوت… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن، عمل آیۃ الکرسی مبارک
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(حج کا علم، حج کا شوق، حج کی دعوت)
12-01-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’غنی‘‘ ہے ’’صمد‘‘ ہے… بے نیاز، بے احتیاج… نہ وہ کسی کے ’’حج‘‘ کا محتاج… نہ کسی کی نماز، صدقے اور دعوت کا محتاج… اس نے ہم پر جو کچھ فرض فرمایا: وہ خود ہمارے لئے مفید ہے اور ہمارے لئے ضروری ہے… ایک فرض ادا کرنے سے انسان کو جو کچھ ملتا ہے وہ اگر لوگوں کو نظر آجائے تو… کوئی مسلمان کبھی کوئی فرض چھوڑ نے کا تصور تک نہ کرے… دراصل ہر اسلامی فریضہ ہر مسلمان کے لئے اس کی جان سے زیادہ قیمتی ہے… اور انہی فرائض کی بدولت انسان کی جان قیمتی بنتی ہے… قرآن مجید میں فریضہ جہاد کے لئے حکم دیا گیا کہ… اس کی تحریض کرو… یعنی بہت زوردار دعوت چلاؤ… ایسی دعوت جو ہر عذر اور ہر بہانے کو پگھلا دے… اور حج کے بارے میں فرمایا گیا کہ… حج کی اذان دو… یعنی خوب اونچی اور بلند دعوت چلاؤ ایسی دعوت جو روحوں کو حرمین شریفین کے لئے تڑپا دے…  ’’وَأَذِّنْ فِی النَّاسِ بِاالْحَجِّ…‘‘لوگوں میں حج کی اذان دو… الحمدللہ اسی حکم پر آج کل عمل چل رہا ہے… مجاہدین کرام ’’حج‘‘کی اذان دے رہے ہیں… لوگ مجاہدین سے ’’حج‘‘کی دعوت سن کر حیران بھی ہوتے ہیں اور خوش بھی… اور الحمدللہ اثر بھی زیادہ لیتے ہیں… مجاہدین نے ہے ’’مکہ مکرمہ‘‘ جہاد کے ذریعہ فتح فرمایا… مجاہدین نے ہر زمانے حرمین شریفین سے وفاداری کی… سلام ہو… ماضی، حال اور مستقبل کے تمام مجاہدین اسلام پر
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(اللہ تعالیٰ کس کے حج کا محتاج نہیں، حج کی دعوت)
18-01-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا ذکر… سب سے افضل عبادت ہے… اور ’’ذکر اللہ ‘‘ میں ’’تسبیح‘‘ کی بڑی عجیب شان ہے… ہر مسلمان کو صبح و شام کم از کم ایک سو بار ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘ کا اہتمام کرنا چاہیے… اس عمل کے فضائل بہت اونچے اور فوائد بے شمار ہیں… ایک سو مرتبہ ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘ پڑھنے سے گناہ مٹ جاتے ہیں خواہ وہ سمندرکی جھاگ برابر ہوں… یعنی بہت زیادہ… مزید یہ کہ جنت میں ایک سو درخت لگ جاتے ہیں… پورا باغ ہمیشہ اپنی ملکیت… رزق کے دروازے کھل جاتے ہیں… روزی بارش کی طرح برستی ہے… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘یہ کلمات اللہ تعالیٰ کو بہت محبوب ہیں… پس ان کا ورد کرنے سے اللہ تعالیٰ کی محبت نصیب ہوتی ہے… ان مبارک کلمات پر مشتمل ایک ’’ورد‘‘ ہے… اسے اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنالیں… اور صبح شام تین تین بار پڑھا کریں… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ عَدَدَ خَلْقِہٖ وَ رِضٰی نَفْسِہٖ وَ زِنَۃَ عَرْشِہٖ وَ مِدَادَ کَلِمَاتِہٖ…‘‘ ام المؤمنین حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا مصلیٰ پر تشریف فرما… ذکر میں مشغول تھیں… آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مسجد تشریف لے گئے… پھر دن چڑھے واپس آئے تو ’’ام المؤمنین‘‘ اسی طرح عبادت میں مشغول تھیں… گویا کہ مسلسل چار پانچ گھنٹے سے… آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے چار کلمات تین بار پڑھے ہیں… جو آپ کی اس ساری عبادت سے بھاری ہیں… اس ہفتے کا کام اپنی زندگی میں ان دو معمولات کو مضبوط کرنا اور سات مسلمانوں کو اس کی دعوت دینا ہے… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن، عمل آیۃ الکرسی مبارک
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘کے  فوائد)
18-01-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ اپنا فضل اور اپنی رضا نصیب فرمائیں… آج مغرب سے نیا ہجری قمری مہینہ… جمادی الاولیٰ…1439شروع ہورہا ہے، نئے چاند کی مسنون دعائیں اور معمولات نصیب ہوجائیں
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(ماہِ جدید کے معمولات کی یاد دہانی)
19-01-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ آپ میں سے اکثر کو یہ چار… محبوب، قیمتی، بھاری اور مقبول کلمات یاد ہوں گے… اور آپ کے معمولات میں شامل ہوں گے… ’’ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ عَدَدَ خَلْقِہٖ وَ رِضٰی نَفْسِہٖ وَ زِنَۃَ عَرْشِہٖ وَ مِدَادَ کَلِمَاتِہٖ…‘‘ لیجئے! صحیح مسلم شریف کی پوری روایت ملاحظہ کیجئے… ام المؤمنین حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے فجر کی نماز ادا کرنے تشریف لے گئے تو اس وقت وہ اپنے مصلیٰ پر بیٹھی ہوئی تھیں… پھرآنحضرت چاشت کے بعد (دوپہر کے قریب) واپس تشریف لائے تو وہ (ام المؤمنین) اسی حال میں بیٹھی(ذکر میں مشغول) تھیں… حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کیا آپ اسی حال پر ہیں جس پر میں آپ کوچھوڑ کرگیا تھا؟ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں! تب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے آپ سے(جدا ہونے کے ) بعد چار کلمے تین بار پڑھے اگر ان کو آپ کے پڑھے ہوئے کلمات کے ساتھ تولا جائے تو وہ غالب ہوجائیں… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘میں اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتا ہوں اس کی حمد کے ساتھ (عَدَدَ خَلْقِہٖ )اس کی مخلوقات کی تعداد کے برابر(وَ رِضٰی نَفْسِہٖ) اور اس کی رضا کے موافق(وَ زِنَۃَ عَرْشِہٖ) اور اس کے عرش کے وزن کی مقدار(وَ مِدَادَ کَلِمَاتِہٖ)اور اس کے کلمات کی مقدار… یاد کیجئے، معمول بنائیے، یاد کرائیے
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(قیمتی کلمات ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘ آپ کو یاد ہوںگے )
20-01-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور حمد کرتا ہوں… اس کی مخلوقات کی تعداد کے برابر… اس کی رضا کے موافق… اس کے عرش کے وزن کے برابر… اور اس کے کلمات کے برابر…  ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ عَدَدَ خَلْقِہٖ وَ رِضٰی نَفْسِہٖ وَ زِنَۃَ عَرْشِہٖ وَ مِدَادَ کَلِمَاتِہٖ…‘‘ امید ہے کہ آپ نے اپنے گھر اور باہر… سات مسلمانوں کو یہ مبارک ورد یاد کرا دیا ہوگا… دوسرا عمل صبح شام ایک سو بار ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اس پر یہ روایات ملاحظہ کیجئے… بخاری اور مسلم کی روایت ہے… حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘ایک دن میں سو بار پڑھا تو اس کی خطائیں معاف کردی جائیں گی چاہے وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں… مسلم شریف کی روایت ہے… حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: کیا میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے محبوب کلام نہ بتاؤں؟… بے شک اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے محبوب کلام ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘ہے… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیاکہ کونسا کلام افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جو اللہ تعالیٰ نے اپنے ملائکہ یا بندوں کے لئے منتخب فرمایا وہ ہے’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ ایک اور روایت میں ارشاد فرمایا: جو صبح اور شام سو بار ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘ پڑھ لیا کرے تو قیامت کے دن اس سے افضل عمل کوئی نہیں لائے گا مگر وہ جو اسی مقدار یا اس سے زیادہ پڑھے
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
( ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘ فوائد)
20-01-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ الباقی…ہمارے بزرگ سرپرست و مشفق شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ارشاد صاحب انتقال فرما گئے ہیں… نماز جنازہ آج مغرب کے بعد چیچہ وطنی اور کل صبح 9 بجے ساہیوال میں ہوگی… قریب والے شرکت اور دور والے ایصال ثواب کی سعادت پائیں
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(وفات مولانا محمد ارشاد صاحب)
21-01-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دو کلمے زبان پر ہلکے، میزان میں بھاری، اللہ تعالیٰ جل شانہ کے نزدیک محبوب…(۱) سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہ… (۲) سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ…(صحیح بخاری)
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(دوکلمے زبان پر ہلکے اور میزان میں بھاری ہیں)
22-01-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
تمام شعبہ جات کے منتظمین اور حیاتی ساتھیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ان شاء اللہ۳ اور۴ مارچ بروز ہفتہ اور اتوار مرکز شریف میں حیاتی ساتھیوں کا جوڑ ہوگا… تمام حیاتی ساتھی بروقت پہنچیں اور شعبہ جات کے ذمہ داران اپنے اپنے شعبوں سے منسلک حیاتی ساتھیوں کی حاضری یقینی بنائیں
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(حیاتی ساتھیوں کا اجتماع)
24-01-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے ’’قرآن مجید‘‘ عربی زبان میں نازل فرمایا: اور عربی زبان کو کھجور کی طرح میٹھا… اور دودھ، شہد کی طرح آسان اور لذیذ فرمادیا… تاکہ ہر شخص اللہ تعالیٰ کے کلام اور پیغام کو سمجھ سکے… عربی زبان فطری زبان ہے… اسے ہر کوئی سیکھ سکتا ہے ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ… ‘‘سبحان، تسبیح، پاکی، تنزیہ بیان کرنا… حمد، شکر، تعریف… اللہ تعالیٰ کی پاکی اور حمد… (عَدَدَ خَلْقِہٖ) ’’عدد‘‘کے معنیٰ عدد، تعداد ’’خَلْقِ‘‘ کا معنی مخلوق… (وَ رِِضٰی نَفْسِہٖ) ’’و‘‘ کا معنی اور ’’ رِِضٰی‘‘ کا معنی رضا… ’’نَفْس‘‘ کا معنی ذات… (وَ زِنَۃَ عَرْشِہٖ)… ’’و‘‘ کا معنی اور ’’زِنَۃَ ‘‘ کا معنی وزن… ’’عرش‘‘ کا معنی عرش… (وَمِدَادَ کَلِمَاتِہٖ) ’’و‘‘ کا معنی اور ’’مداد‘‘ کا معنی مدد، روشنائی… مقدار… ’’کلمات‘‘ کا معنی کلمات… دیکھا آپ نے عربی زبان کس قدر آسان ہے… جیل میں ہم اسی طرح قرآن مجید کا ترجمہ یاد کرتے کراتے تھے… ساتھی حیران رہ جاتے کہ عربی اور ترجمہ اتنا آسان؟… اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور حمد کرتا ہوں… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر ’’عَدَدَ خَلْقِہٖ‘‘ اس کی ذات مبارک کی رضا کی مقدار ’’وَ رِِضٰی نَفْسِہٖ‘‘اور اس کے عرش کے وزن برابر ’’وَ زِنَۃَ عَرْشِہٖ…‘‘اور اس کے کلمات کے برابر… ’’وَ مِدَادَ کَلِمَاتِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کی مخلوق بے شمار، اس کی رضا بے حد بلند اور وسیع، اس کا عرش نا قابل تصور وزنی اور عظیم… اور اس کے کلمات لامحدود… ان سب کے برابر… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ 
والسلام
 خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(عربی زبان آسان اور کھجور کی طرح میٹھی ہے) 
25-01-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی تسبیح… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کی پاکی…’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کی تنزیہ… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کی شان… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘  اللہ تعالیٰ کی محبت… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کی تقدیس… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کا قرب… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کی نصرت… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کی رحمت… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کی مغفرت… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کا انعام… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کا احسان… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کی توجہ… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کا رزق… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کا فضل ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کا ذکر… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کی چاہت… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کی جنت… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کی حفاظت… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کی قدرت… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کی طاقت… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کا علم… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کا حِلم… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اللہ تعالیٰ کی ملکوت… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ بھائیو، بہنو بہت بڑی نعمت ہے… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ اس ہفتے کا کام بھی… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ صبح ہو یا شام… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ امن ہو یا طوفان… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ مقابلے میں دشمن ہو یا شیطان… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن، عمل آیۃالکرسی … اور’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘ بہت بڑی نعمت ہے)
26-01-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ قبول فرمائے… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ ملحدین مذاق اڑاتے ہیں کہ… مولوی کی جنت آسان… بس! چند الفاظ پڑھو اور جنت واجب… یہ ظالم کیا جانیں کہ… بعض الفاظ اورکلمات… ’’جنت‘‘ سے بھی اونچے ہوتے ہیں… یہ’’کلمات‘‘ اپنے پڑھنے والوں کی زندگی بدل دیتے ہیں… اور ان کو ’’جنت‘‘ والے اعمال پر لگا دیتے ہیں… پرانے بادشاہوں کو کوئی شعر پسند آجاتا تھا تو اس پر وہ اربوں کی جاگیریں انعام میں دے دیتے تھے… تو جو کلمہ ’’مالک الملک‘‘ بادشاہوں کے بادشاہ کو پسند ہو اس کی کیا شان ہوگی؟… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ یہ کلمات اگر سستے اور آسان ہوتے تو ہر کوئی پڑھتا… مگر ٹرمپ سے مودی تک کروڑوں لوگ ان’’کلمات‘‘ سے محروم ہیں… ان کو ایک بار بھی لا الہ الااللہ… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ الحمد للہ… اللہ اکبر… محمد رسول اللہ… جیسے عظیم اور قیمتی کلمات نصیب نہیں ہوئے… ہم اپنی عام زندگی میں بھی دیکھتے ہیں کہ… الفاظ میں بڑی تأثیر ہوتی ہے… ایک لفظ یا جملہ کسی حلال کو حرام… یا حرام کو حلال کر دیتا ہے… دوستی کو دشمنی… اور دشمنی کو دوستی میں بدل دیتا ہے… ایک لفظ یا جملہ کسی کو قید میں ڈلوا دیتا ہے یا کسی قیدی کو رہا کرا دیتا ہے… بے شک… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ کی توفیق ملنا ہم سب پر اللہ تعالیٰ کا احسان ہے… آپ کی تھوڑی سی محنت سے ایک ہفتے میں لاکھوں افراد کا… اس مبارک ورد سے تعلق مضبوط ہوا ہے… آج ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ…‘‘ کا معنی بیان کرنا تھا… مگر رہ گیا… چلیں پھر سہی ان شاء اللہ
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘ مالک ملک کو پسند ہے)
27-01-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہر عیب سے پاک ہے… ہر نقص اور کمزوری سے پاک ہے… ہر ظلم اور ناانصافی سے پاک ہے… یہ ہے معنی…  ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ…‘‘  کا…  حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کسی نے پوچھا! ’’لا الہ الا اللہ‘‘کا معنی ہم جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں… ’’الحمدللہ‘‘ کا معنی بھی ہم جانتے ہیں کہ تمام نعمتیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور ان نعمتوں پر اللہ تعالیٰ کی تعریف ہے… ’’اللہ اکبر‘‘ کامعنی بھی ہم جانتے ہیں کہ… اللہ تعالیٰ سے کوئی چیز بڑی نہیں… مگر ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ‘‘کا معنی کیا ہے؟… ارشاد فرمایا: ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ‘‘وہ کلمہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے لئے پسند فرمایا… اور اپنے فرشتوں کواس کے پڑھنے کا حکم فرمایا اور اپنی مخلوق میں سے منتخب افراد کو اس پر لگایا… حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ‘‘کا معنی پوچھا گیا تو ارشاد فرمایا… اللہ تعالیٰ کے جلال کی عظمت بیان کرنا… باقی رہا ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘ تو یہ ایک جملہ بھی ہوسکتا ہے… تب اس کا ترجمہ ہوگا… میں اللہ تعالیٰ کی حمد کے ساتھ اس کی پاکی بیان کرتا ہوں… اور یہ دو جملے بھی ہو سکتے ہیں… تب ان کا ترجمہ ہوگا… میں اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتا ہوں اور اس کی حمد کرتا ہوں… یاد رکھیں! ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ‘‘کا لفظ بہت اونچا ہے… یہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کے لئے نہیں بولا جاسکتا… یہ لفظ عظمت، جلال، پاکی، پاکیزگی اور کمال سے بھرا ہوا ہے… اور چونکہ ’’مصدر‘‘ استعمال ہوا ہے اس لئے اس میں کثرت کا معنی بھی ہے اور’’کل‘‘ کا معنی بھی… یعنی اللہ تعالیٰ کی بہت زیادہ اور مکمل پاکی بیان کرتا ہوں
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘ کا معنی)
28-01-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ توفیق عطاء فرمائے… آج سرکاری چھٹی کا دن یادگار بنا لیں… پوری محبت اور توجہ سے ایک ہزار بار ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘ پڑھیں… پھر جو مانگنا ہو مانگیں… دراصل ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘کا اللہ تعالیٰ سے’’محبت‘‘والا تعلق ہے… یہ’’کلمہ محبت‘‘ہے… جو اللہ تعالیٰ کو بہت محبوب ہے… ہم اللہ تعالیٰ کو اس کا محبوب کلمہ سنا کر… اللہ تعالیٰ سے اس کی ’’محبت‘‘ مانگ لیں… اور پھر جو دل چاہے مانگ لیں… محبت میں تو سب کچھ ملتا ہے… صبح اور شام سو سو بار ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘کا پکا معمول بنائیں اور خصوصاً جمعہ کے دن… نماز جمعہ کے بعد ایک سو بار ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘ کبھی نہ بھولیں… اس سے والدین کا حق بھی ادا ہوتاہے… امید ہے آپ کو وہ’’مکتوبات‘‘یاد ہوں گے… جن میں’’جمعہ شریف‘‘ کے اعمال عرض کئے تھے… اور جمعہ نماز کے بعد ایک سو بار ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘ کی فضیلت بیان کی تھی… دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت آتی ہے تو غم بھی دور ہو جاتے ہیں اور تنگی بھی ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ، سُبْحَانَ اللّٰہِ الْظِیْمُ…‘‘ آج کل جو چیز زیادہ لوگوں کو پسند آجائے وہ’’وائرل‘‘ اور قیمتی ہو جاتی ہے… بڑے فخر سے بتایا جاتا ہے کہ… یہ اتنے لوگوں نے پسند کی ہے… تو پھر ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘کی قیمت کیا ہوگی؟ جسے اللہ تعالیٰ پسند فرماتے ہیں… آج ہمت کریں… زندگی کے دس پندرہ منٹ قابو کریں اور ایک ہزار بار اخلاص سے پڑھیں… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ۔ ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(سرکاری چھٹی کا دن یاد گار بنالیں، جمعہ کے بعد ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘سوبار)
29-01-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا… جو ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘ کہے اس کیلئے جنت میں کھجور کا درخت لگا دیا جاتا ہے… اور ارشاد فرمایا: جو سستی کی وجہ سے رات کو عبادت کیلئے نہ جاگتا ہو یا بخل کی وجہ سے مال خرچ نہ کرتا ہو یا بزدلی کی وجہ سے دشمن سے قتال نہ کرتا ہو تو  وہ ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘ کی کثرت کرے… ان دو صحیح احادیث سے ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘کے دو بڑے فائدے ظاہر ہوئے… پہلا فائدہ آخرت کی آبادی… اور دوسرا فائدہ کمزوریوں کی تلافی… فرض تو ہر حال میں ادا کرنا ہے… فرض نماز، فرض جہاد… یہ نہ کسی سست کو معاف ہیں نہ کسی بزدل کو… مگر باقی عبادات اور ان میں ترقی اگر کوئی نہیں کر پا رہا تو وہ ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘کی کثرت کرے… اس سے تمام کوتاہیوں کی تلافی ہو جائے گی… اور بلآخر کوتاہیاں بھی ختم ہو جائیں گی… یہ آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری عمر کا ورد ہے… وصال سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘…  ’’اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ وَاَتُوْبُ اِلٰیْہِ‘‘کی بہت کثرت فرماتے تھے… معلوم ہوا کہ اعمال کی حفاظت اور حسن خاتمہ کیلئے بھی ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘کا ورد لاجواب ہے… یہ تو اہل ترقی کیلئے ہے… جبکہ وہ جن کی عمر کوتاہیوں میں گزری ہو… ان کیلئے یہ… عمر بھر کی کوتاہیوں اور کمزوریوں کی تلافی اور کفارہ ہے… کیوں نہ ہو؟… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘کا اللہ تعالیٰ سے محبت والا تعلق ہے… جو چیز بڑے لوگوں کو محبوب ہو وہ قیمتی ہو جاتی ہے… تو جو سب سے بڑے اور عظیم کو محبوب ہے اس کی قیمت کیا ہوگی؟
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ‘‘کے دو بڑے فائدے، آخرت کی آبادی، کمزریوں کی تلافی) 
30-01-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ان سے محبت فرماتا ہے… جو اس کی راہ میں مضبوط دیوار کی طرح جم کر… استقامت سے لڑتے ہیں… (القرآن)پھر ان میں سے جو لڑتے لڑتے ’’شہید‘‘  ہوجاتے ہیں… وہ’ ’محبت الہیٰ‘‘  کے ’’مقام قرب‘‘ تک جا پہنچتے ہیں… ایک تو اللہ تعالیٰ کی محبت اور پھر اس میں بھی قرب کا اونجا مقام…گزشتہ مہینے31 دسمبر کو حضرات شہداء کرام کے ایصال ثواب کی ترتیب بنی تھی… اس کے بعد سے اب تک مزید آٹھ خوش نصیب… اس قابل رشک قافلے میں شامل ہو چکے ہیں… کل بروز بدھ 31 جنوری… جماعت کے تمام شعبے اور افراد… مکمل ذوق و شوق اور توجہ سے ایصال ثواب کی ترتیب بنائیں… جماعت کے بزرگ رکن… جناب ظہیر احمد بھٹی صاحب کا بھی حال میں انتقال ہوا ہے… وہ طویل عرصہ جماعتی تشکیل میں رہے… ان کو بھی اس ایصال ثواب میں مکمل شامل رکھیں… شہداء کرام کے اسماء گرامی یہ ہیں…(۱) بھائی فردین عرف معاذ… (۲) بھائی منظور احمد… (۳) بھائی عبدالشکور… (۴) بھائی احسان اللہ عرف علی شاہ… (۵) بھائی محمد اشرف وقار… (۶) بھائی حکیم اللہ عرف محمد…(۷) بھائی قاری محمد زاہد… (۸) بھائی احمد علی… (۹)جناب ظہیر احمد بھٹی صاحب اور دسویں ہم سب کے بزرگ سرپرست… شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ارشاد صاحب
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(شہداء کے لیے ایصال ثواب)
01-02-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں… (ترجمہ) ہم نے انسان کو بہترین انداز میں بنایا ہے، پھر ہم اسے سب سے نیچے پھینک دیتے ہیں… مگر جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے تو ان کے لیے نہ ختم ہونے والا اجر ہے(سورۃ التین) ان تین آیات میں سمجھا دیا گیا کہ… جو ایمان والے اپنے وقت کو نیک اعمال میں لگاتے ہیں… ان کے لیے نہ پستی ہے نہ خسارہ… ان کو نہ بڑھاپا نقصان پہنچا سکتا ہے نہ بیماری… نہ موت ان کے لیے نقصان دہ ہے نہ آخری عمر کی کمزوری… ان کا عمل، ان کا اجر، ان کا ثواب چلتا رہتا ہے، بڑھتا رہتا ہے… بڑھاپے میں بھی، بیماری میں بھی، معذوری میں بھی… اور مرنے کے بعد بھی… مزید تفصیل سمجھنی ہو تو سورۃ التین (پارہ30)کی تفسیر پڑھ لیں… نیک اعمال میں سب سے اہم اور قیمتی’’فرائض‘‘ ہیں… پھر’’واجبات‘‘ … یہ جو کام بتائے جاتے ہیں کہ آج ایصال ثواب… آج سید الاستغفار… آج دعوت نماز وغیرہ… ان کو بوجھ نہ سمجھیں… یہ سعادت ہی سعادت ہے… الحمد للہ ہفتہ واری کام کی محنت خوب جارہی ہے… کئی حضرات نے اس کے عجیب فوائد وثمرات کی اطلاع دی ہے…اب چند ہفتے یہ ترتیب ہوگی کہ ہر ہفتے… میں اپنے لیے ایک کام مقرر کرلوں… اور آپ میں سے ہرکوئی اپنے اپنے لیے… اس طرح سے ہم سب کو خود اپنا وقت قیمتی بنانے اور پکڑنے کی خوب مشق ہو جائے گی ان شاء اللہ… چند ہفتوں کے بعد پھر سابقہ ترتیب بحال کرنے کی کوشش کریں گے ان شاء اللہ مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن، عمل آیۃ الکرسی مرحبا! …
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(مقابلۂ حسن، ہفتہ واری کام کی محنت، سورۃ التین کی تفسیر)
02-02-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ جمعہ کے دن کی روشنی، مغفرت اور برکت ہم سب کو عطا فرمائے… حدیث شریف میں آیا ہے جو کوئی جمعہ نماز کے بعد سو مرتبہ پڑھے… ’’سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمْ وَ بِحَمْدِہٖ… ‘‘ اللہ تعالیٰ اس کے ایک ہزار گناہوں کو معاف فرما دیتے ہیں اور اس کے والدین کے چوبیس ہزار گناہ بخش دیتے ہیں… (عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی)یہ تو ہوئی مغفرت… اب آئیے روشنی والی حدیث پر… ارشاد فرمایا… مجھ پر درود کی کثرت کیا کرو روشن رات اور روشن دن میں بیشک تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے… (الطبرانی) اس حدیث میں جمعرات کو… ’’اَللَّیْلَۃُ الزَّاھَرَاء…‘‘ اور جمعہ کو ’’اَلْیَوْمُ الْاَزْھَرْ…‘‘ ارشاد فرمایا… روشن دن… بارونق دن… الْاَزْھَرْکے معنی ہیں… روشن، بارونق… تازہ دودھ، سفید رنگ کاشیر… چاند… وغیرہ… جمعہ کے دن میں یہ تمام خصوصیات موجود ہیں… اس دن اندہیرے دور ہوتے ہیں… عقل کے اندہیرے، دل کے اندہیرے، قسمت کے اندہیرے، فتنوں کے اندہیرے… آج جمعہ کے دن سب اس بات کا عزم کریں کہ… بدنظری سے سچی توبہ… بدنظری ایک کالی اور اندہیری بیماری ہے… دل، چہرے اور نامۂ اعمال کو سیاہ کرنے والی بیماری… جان بوجھ کرکسی غیر محرم عورت پر پہلی نظربھی نہ ڈالیں… آنکھیں پاک ہوںگی تو جمعہ کے انوارات بھی نظر آئیں گے اور مساجدکے بھی ان شاء اللہ
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(جمعۃ المبارک، دوردکی کثرت)
03-02-2018
 مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے محبوب نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا… تمہارے’’حجامہ‘‘ کا بہترین دن سترہ، انیس اور اکیس (تاریخ)کا دن ہے… اور میں معراج کی رات فرشتوں کی جس جماعت کے پاس سے بھی گزرا تو انہوں نے کہا: اے محمد! ’’حجامہ‘‘ کو لازم پکڑیں(ترمذی، حاکم) آج ہفتے کے دن حجاز تا افغانستان سترہ جمادی الاولیٰ کی تاریخ ہے… جبکہ پاکستان میں سولہ تاریخ ہے… معلوم ہوا کہ’’حجامہ‘‘ کے دن آگئے ہیں… جو بیماریوں سے عاجز ہوں، جو صحت کے طلب گار ہوں، جو سنت کے عاشق ہوں وہ متوجہ ہو جائیں… ’’حجامہ‘‘کا مبارک عمل احادیث صحیحہ سے ثابت ہے… یہ اعجاز نبویﷺ اور علاج ربانی ہے… یہ کرامت ہی کرامت ہے… شیطان کو چونکہ اس سے تکلیف ہوتی ہے اس لیے وہ اس سے ڈراتا ہے، سُست کرتا ہے… اور اس کے بارے میں شبہات ڈالتا ہے… شیطان ہمارا دشمن ہے… وہ ہمیں بیمار، کمزور اور ناقص دیکھ کر خوش ہوتا ہے… جو مسلمان حجازی تاریخوں کے مطابق ’’حجامہ‘‘ کرانا چاہیں وہ آج بروز ہفتہ اور پھر پیر اور بدھ کے دن کی ترتیب بنالیں اور جو پاکستانی تاریخوں کے مطابق کرانا چاہیں وہ… اتوار، منگل اور جمعرات کا نظام بنا لیں… کل بروز جمعہ جو مکتوب بھیجا گیا تھا وہ دراصل ایک پرانا مکتوب تھا جو کہ… بعض حضرات کی فرمائش پر دوبارہ جاری کیا گیا… اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایمان کامل، صحت و شفاء عافیت اور حسن خاتمہ عطاء فرمائیں
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(حجامہ کی مسنون تاریخیں)
03-02-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’جہاد کشمیر‘‘ کو کامیاب فرمائے… کشمیر کے لفظ میں (ک، ش، م، ی، ر)کشش ہے، شیرینی ہے، محبت ہے، یگانگت ہے روا داری ہے… کشمیر میں کشمکش ہے، شہادت ہے، مردانگی ہے، یلغار ہے، رُعب ہے… کشمیر میں کیف ہے، شوق ہے، مستی ہے، یمن ہے، روحانیت ہے… کشمیر میں کرامت ہے، شجاعت ہے، مقابلۂ ہے، یاد ہے، روح ہے… کشمیر کل بھی مسلمانوں کا تھا… آج بھی مسلمانوں کا ہے… اور تا قیامت مسلمانوں کا رہے گا ان شاء اللہ… کشمیر آج زخمی ہے مگر سر بلند ہے… مظلوم ہے مگر حوصلہ مند ہے… وہ برہمنی سا مراج کی شکست کا دیباچہ… اور جہاد ہند کا بابِ اول ہے… کشمیر نام ہے عزت کا، غیرت کا، شجاعت کا اور سرفرازی کا… ہمارا ہر دن کشمیر سے ’’یوم یکجہتی‘‘ ہے… مگر قوم 5  فروری کا دن جگاتی ہے تو ہم بھی… ساتھ شامل رہتے ہیں… کشمیر ملک کی شہ رگ ہے… ہمارے کلیجے وہاں مدفون ہیں… ہمارے پیارے وہاں مستور ہیں… اسی لیے رشتہ اٹوٹ اور عزم انمٹ ہے… جماعت کا بڑا جلسہ کل بروز اتوار… جامع مسجد بطحیٰ کراچی میں مغرب کے بعد ہے… اہل کراچی اس سال’’وفا‘‘کا نا قابل فراموش منظر دکھائیں… باقی سارے ملک میں بائیس شہروں میں ان شاء اللہ… پر شکوہ ریلیاں نکالی جائیں گی… ذکراللہ، دعوت الیٰ اللہ اور توبہ الیٰ اللہ سے معمور… عمل کی لذت سے مخمور… یااللہ قبول فرما!… کامیاب فرما
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(جہاد کشمیر، یوم یکجہتی)
04-02-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ’’جماعت‘‘ کو قبولیت اور ترقی عطاء فرمائے… ’’استدراج‘‘ سے حفاظت فرمائے… ماشاء اللہ ہر طرف سے’’قابل شکر‘‘… ’’حوصلہ افزاء ‘‘ کارگزاری آرہی ہے… پشاور کے دورہ تربیہ میں چھ سو سے زائد افراد شریک ہیں… مَاشَائَ اللہُ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ… اللہ تعالیٰ ان سب حضرات کو مغفرت اور حیاۃ طیبہ عطاء فرمائے… تجدید ایمان، تجدید توبہ، تجدید عزم کے لیے جمع ہونے والے ان سب اہل دل کو میرا سلام… اللہ تعالیٰ اسی طرح ہر جماعتی صوبے کے لیے اپنے ’’دورہ تربیہ‘‘  کا انتظام فرما دے… یہی دل کی دعاء اور آرزو ہے… اللہ تعالیٰ کے بندے، اللہ تعالیٰ سے جڑ جائیں… اور دین اسلام کی خاطر ہر قربانی کے لیے تیار ہو جائیں… آج بطحیٰ مسجد کراچی کے اجتماع کی… تمام اہل کراچی، اہل سندھ اور قریبی بلوچستان کے اہل ایمان کو… قلبی دعوت ہے… ہمت کریں، عزم لے کر آئیں… ایمان دل میں اتار کر واپس جائیں… آپ سب کے لیے یہ دعوت میری طرف سے بھی ہے… اور حضرات شہداء کرام… خصوصاً پیارے طلحہ شہید کی طرف سے بھی ہے… اجتماع کے منتظمین اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع رکھیں… اجتماع میں ذکر اللہ، دعوت الیٰ اللہ اور توبہ الیٰ اللہ کا ماحول رکھیں… اور مجمع کی عزت نفس کو مجروح نہ کریں بلکہ اس بارے میں جو دینی اور جماعتی ہدایات ہیں ان پر مضبوطی سے عمل کریں… اگر آپ نے ان اصولوں کا خیال رکھا تو یہ اجتماع آپ کے لئے… مستقل صدقہ جاریہ بن جائے گا… نہ ختم ہونے والا، نہ رکنے والا… ان شاء اللہ
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(بطحیٰ مسجد کا اجتماع، پشاور کا دورہ تربیہ)
08-02-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم فرمایا کہ… صبر کرنے والوں کو خوش خبری سنا دیجئے… وہ ایمان والے جن کو اللہ تعالیٰ آزماتے ہیں… مال کے نقصان، جان کے نقصان… پیداوار کے نقصان کے ذریعہ… کبھی خوف اور بیماری دے کر اور کبھی بھوک کے ذریعہ… یہ اللہ تعالیٰ کی محبت کا ایک انداز ہوتا ہے… وہ دیکھتا ہے کہ… آزمائش کی گھڑی میں اس کا بندہ… اس سے راضی رہتا ہے یا نہیں؟… اسی سے مانگتا ہے یا کسی اور سے؟… ثابت قدم رہتا ہے یا ڈگمگا جاتا ہے؟… پس جو آزمائش کے وقت اللہ تعالیٰ سے راضی رہتے ہیں… اور اسی کی طرف متوجہ رہتے ہیں… ان پر وہ… اپنی خاص رحمتوں، اور نوازشات کے بڑے بڑے دروازے کھول دیتا ہے… ایسے خوش نصیب افراد کے لیے بشارت ہی بشارت ہے، رحمت ہی رحمت ہے، ہدایت ہی ہدایت ہے… اور ان کا اجر اور بدلہ بے شمار ہے… پس وہ دل سے کہیں… اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ… گزشتہ ہفتے جمعرات نماز مغرب کے بعد الحمد للہ دو کاموں کا عزم کیا تھا… ایک مکمل ہو گیا اور دوسرا امید ہے کہ آج پورا ہو جائے گا ان شاء اللہ… پھر اللہ تعالیٰ کی توفیق سے، اللہ تعالیٰ کی رضاء کے لیے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگ کر… آج مغرب سے… اگلے ہفتے کے کام کا ارادہ کریں گے ان شاء اللہ یہ بات یاد دہانی کے لئے عرض کر دی… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن، عمل آیۃ الکرسی مرحبا! …
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(مقابلۂ حسن، صبر کرنے والوں کیلئے خوشخبری)
15-02-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی ’’جہاد فی سبیل اللہ‘‘ کے ساتھ ’’نصرت‘‘ دیکھیں… انڈیا اپنے فوجی اڈوں کی حفاظت کے لئے… پندرہ سو کروڑ کی دیواریں بنا رہا ہے… پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً پچیس ارب روپے… حیرت کی بات ہے… فوجیں ملکوں کی حفاظت کے لیے ہوتی ہیں… مگر انڈیا اپنی عوام کا پیٹ کاٹ کر… اپنی فوج کی حفاظت کررہا ہے… دین کے ان دیوانوں کو سلام… نسبت’ ’سیف اللہیٰ‘‘  رکھنے والے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے… دشمن کو اتنا جانی اور مالی خسارہ پہنچایا… اور اللہ تعالیٰ کے دین کی نصرت کی… انڈیا والے پریشان ہیں کہ ’’مجاہدین کشمیر‘‘  جموں شہر تک کیسے پہنچ گئے… سنجواں چھاؤنی بارڈر پر نہیں بلکہ جموں شہر میں ہے… اور جموں انڈیا کا سب سے محفوظ شہر سمجھا جاتا ہے… کیونکہ وہاں قدم قدم پر سیکورٹی ہے… کشمیر کی تحریک کو دہلی سے روکنے کے لئے جموں کو محفوظ بنایا گیا ہے… مگر مجاہدین کشمیر نے جموں کی ناک بھی کاٹ ڈالی… ان ماؤں کو سلام جنہوں نے ایسے اللہ کے شیر اپنی گود میں پالے… ابھی جموں کا ماتم تھما نہیں تھا کہ مجاہدین کشمیر نے سرینگر کو بھی جگا دیا… الحمد للہ گذشتہ سے پیوستہ ہفتے والے دو کام گذشتہ جمعرات ظہر تک مکمل ہوئے… پھر مغرب میں نئے کام کا عزم کیا جو الحمد للہ آج تک جاری ہے… آج مغرب سے ان شاء اللہ اگلے ہفتے کے لیے کام کا عزم کریں گے… آپ کو بھی یاد رہے… بار بار تقاضا آرہا ہے کہ کام مکتوب کے ذریعہ دیا جائے… کچھ عرصہ تک خود فکر اور محنت کریں… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن، عمل آیۃ الکرسی مرحبا
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(مقابلۂ حسن،اللہ تعالیٰ کی’’جہاد فی سبیل اللہ‘‘ کے ساتھ نصرت، انڈیا پریشان ہے)  
16-02-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ الباقی… ہمارے محبوب دوست جماعت کے انمول شہید حافظ مولانا فقیر عطاء اللہ شہید کے والد محترم آج جمعہ پا گئے ان کی نماز جنازہ… شام 4 بجے، چلڈرن پارک لودہراں ہوگی ان شاء اللہ… آس پاس والے بھرپور شرکت اور دور والے ایصال ثواب کا اہتمام کریں… آج چاند کی29 تاریخ ہے شام کو نئے چاند پر نظر رکھیں
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
فقیر عطاء اللہ شہید کے والدکی وفات) 
17-02-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! 
اللہ تعالیٰ سے نئے مہینہ کی خیر، فتح، نصرت، نور، برکت اور ہدایت کا سؤال ہے… اور اس مہینہ کے تمام شرور سے حفاظت کی دعاء ہے… آج چاند رات ہے نیا مہینہ… ہجری قمری سال کا چھٹا مہینہ ہے اس کا نام ہے ’’جُمادی الآخرۃ‘‘ (جیم پر پیش پڑھا کریں) اور سال ہے1439 ہجری… مسنون دعاؤں اور معمولات کا اہتمام فرمائیں… نیا مہینہ آج مغرب سے شروع ہوگا… کل بروز اتوار یکم ’’جُمادی الآخرۃ‘‘ہے 
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(نئے مہینہ کی مسنون دعائیں ومعمولات کی یاد دہانی)
22-02-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ’’رَحْمَانْ‘‘ہیں… ’’رَحِیْمْ‘‘ ہیں… ’’اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ‘‘ اور ’’خَیْرٌ الرَّاحِمِیْنَ‘‘ ہیں… ان کی رحمت بہت وسیع ہے… ان کا فضل بہت عظیم ہے… اللہ تعالیٰ جسے چاہتے ہیں اپنی  ’’رحمت‘‘ میں داخل فرما دیتے ہیں… یااللہ! آپ کی ’’رحمت‘‘  کا سؤال ہے… الحمد للہ ہفتہ واری محنت خوب جارہی ہے… اہل سعادت اپنے ماضی کی خوب تلافی اور مستقبل کو روشن کررہے ہیں… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن، ہفتہ واری کام کی نیت اور عمل آیۃ الکرسی مبارک! …
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(مقابلۂ حسن، اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے) 
26-02-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے ملک ’’شام‘‘  کو بہت سے فضائل اور خصوصیات عطاء فرمائی ہیں… اسلام کے دشمن جانتے ہیں کہ حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین مبارکہ بلاشبہ سچے ہیں… اور ان فرامین کے مطابق… اسلام کے عظیم عروج کی بنیاد… ملک شام سے پڑے گی… یہیں وہ لشکر منظم ہوگا جس کا مقابلۂ نہ کوئی طاغوت کرسکے گا نہ دجال… چنانچہ دشمنانِ اسلام صدیوں سے اسی کوشش میں ہیں کہ… شام کو تقسیم کریں، شام کو مفلوج کریں… شام میں مسلمانوں کی قوت نہ بننے دیں… اور شام کو ہمیشہ زخمی رکھیں… مگر اب وقت قریب آرہا ہے تو شام بھی کروٹ لے رہا ہے… خون شہداء سے مہک رہا ہے… اور سیف اللہیٰ نسبت کی طرف بڑھ رہا ہے… اس صورت حال سے… ’’عالَم کفر‘‘ پریشان ہے اور دنیا کی تمام باطل قومیں اور قوتیں ملک شام پر ٹوٹ پڑی ہیں… یہود بھی مجوس بھی… کیمونسٹ بھی نصرانی بھی… مشرک بھی اور منافق بھی… ابھی ’’غوطہ‘‘ کے معصوم بچوں کو… بمباری کا لقمہ بنایا جارہا ہے… اور نفاق کے آخری ستون ’’بشار الاسد‘‘ کو مضبوط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے… اہلِ اسلام  ’’غوطہ‘‘  اور شام کا درد محسوس کریں… اپنی دعاؤں اور وفاؤں کا رخ ادہر موڑیں… دوسروں کو طعنے نہ دیں کہ فلاں کیوں نہیں بول رہا… فلاں کیوں نہیں لکھ رہا… فلاں کیوں نہیں رو رہا… خود اپنے دل کو جگائیں، اپنی آنکھوں کو برسائیں… اپنے جذبوں کو مہمیز دیں… اپنی بے عملی اور بدعملی سے نجات پائیں… یااللہ! اہل شام کی نصرت فرما… ہمیں بھی اپنے فضل سے ان کا انصار بنا
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(اہلِ اسلام ’’غوطہ‘‘ اور شام کا درد محسوس کریں، ملک شام کے فضائل)
01-03-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی ’’رضا‘‘ کے لئے کون اپنا جسم مضبوط بنائے گا؟… اللہ تعالیٰ کا ’’محبوب مؤمن‘‘ بننے کے لئے کون ورزش کا اہتمام کرے گا؟ … بیلٹ، میڈل اور انعامات کے لئے لوگ کتنی محنت کرتے ہیں؟… دکھاوے، شہرت اور مال کے لئے لوگ کتنا سنورتے ہیں؟… کلبوں میں کئی کئی گھنٹے ، بیوٹی پارلروں میں طویل وقفے…کیا ملتا ہے؟ مگر جو مؤمن اللہ تعالیٰ کے دین کے لئے… خود کو مضبوط بنانے کی محنت کرے… وہ ’’محبت‘‘  کی اونچی منزل… اور عشق کے مہنگے مقام تک جا پہنچتا ہے… اُمت مسلمہ کے مقبول محدثین اور فقہاء راتوں کو اٹھ کر… اپنے جسم کو مضبوط بنانے کی محنت کرتے… اور اس عمل میں وہ ایسی لذت، سکون اور چین پاتے… جو دنیا کا کوئی محبوب اپنے عاشق کی نظر محبت سے نہیں پا سکتا… آگے بہت اونچی اور بہت سخت منزلیں ہیں… اپنے بستر کو زیادہ نرم نہ بنائیں… اپنے ماحول کو زیادہ آرام دہ نہ بنائیں… اور خود کو زیادہ نازک مزاج نہ بنائیں… یہ دین فرائض والا دین ہے… مرتے دم تک فریضے ادا کرنے ہیں… تو اپنے جسم کو مشقت کا… اور درد سہنے کا عادی بنائیں… خود کو کسی کام سے اونچا نہ سمجھیں اور نہ اونچا بننے دیں… مثلاً کسی عوامی بیت الخلاء میں جائیں اور وہاں گندگی نظر آئے توآپ کا ایمان… آپ کو فوراً ’’اِمَاطَۃُ الْاَذٰی‘‘  پر لگا دے… اذیت دینے والی چیز کو ہٹا دینا، صاف کر دینا ایمان کا ایک شعبہ ہے… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن، ہفتے واری عمل کی یاد دہانی ہے
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
اپنا جسم مضبوط بنائے، مقابلۂ حسن)
08-03-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن مجید کی سمجھ عطاء فرمائیں… قرآن مجید کی سمجھ سے زندگی بھی آسان ہوجاتی ہے اور موت اور آخرت بھی… ابھی بعض سورتوں کی تفسیر دیکھ رہا تھا… ایک سورت سمجھا رہی ہے کہ مال سے زیادہ محبت جرم عظیم ہے… اس کے بعد والی سمجھا رہی ہے کہ مال کے ذریعہ انسان بڑے اونچے مقامات پا سکتا ہے اس کے بعد والی فرما رہی ہے کہ اپنے نفس کو پاک کرلو اس کے بعد والی ارشاد فرماتی ہے کہ پاک نفس کے ساتھ مال کے ذریعے تم صدیق کا مقام اور نسبت پا سکتے ہو اور مال خرچ کرنے سے نفس کی بھی اصلاح اور پاکی ہوتی ہے… دیکھا آپ نے کیسی عجیب ترتیب ہے… نہ اس میں کیمونزم والی منافقت ہے اور نہ سرمایہ داری والی بے حیائی… نہ اس میں ترک دنیا ہے اور نہ اس میں حُب دنیا… برما کے بعد سری لنکا کے مسلمانوں پر بھی ظلم کی آندھی چلی ہے اللہ تعالیٰ اُمت مسلمہ کو قوت، مرکز اور عمومی جہاد نصیب فرمائے… مسلمانوں کی ہر ریاست کہتی ہے کہ جہاد صرف اس کی اجازت سے جائز ہے اور جہاد صرف اس کا حق ہے… تو پھر جب اُمت مسلمہ پر کسی جگہ ظلم ہوتا ہے تو کوئی ریاست جہاد کا اعلان کیوں نہیں کرتی؟ … الحمد للہ قرآن مجید مسلمانوں میں جہاد کا شعور بیدار فرما رہا ہے… ہر مسلمان قرآن مجید کو سمجھنے کی فکر اور کوشش کرے… یہی ’’کتاب زندگی‘‘ ہے یہی ’’کتاب آخرت‘‘ ہے… یہی کتاب انسان کا ’’طریقہ استعمال‘‘  ہے… یہی’’کتاب نجات‘‘ ہے… یہی’’کتاب عزت‘‘ ہے … یہی ’’کتاب شفاء‘‘ ہے… مغرب سے جمعہ شریف ، مقابلۂ حسن، ہفتہ واری کام مرحبا! …
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(ریاست جہاد کا اعلان کیوں نہیں کرتی؟ مقابلۂ حسن)
15-03-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر… نئی کتاب ’’اذان عمر‘‘ جوکہ ’’رنگ و نور‘‘ کی دسویں جلد ہے… بس آنے ہی والی ہے… حضرت امیر المؤمنین ملا محمد عمر مجاہد نور اللہ مرقدہ کے تذکرے اور ان کے فیض سے حاصل ہونے والے ’’اجتماعی افکار‘‘  پر مشتمل… بے شک حضرت امیر المؤمنین اس زمانے میں اللہ تعالیٰ کی نشانی تھے… دین اسلام کی روشن دلیل تھے… وہ سب کچھ جو کتابوں تک محدود ہوچکا تھا… حضرت امیر المؤمنین نے اس کو عمل میں لایا… وہ سب کچھ جو ناممکن قرار پا چکا تھا… اس ’’مرد وفا‘‘ نے اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اسے ممکن بنایا… وہ چوٹیاں جو ناقابل شکست ہوچکی تھیں اس ’’مرد ہمت‘‘ نے ان کوسرکیا… وہ دعوے جو دلیل کو ترس رہے تھے ان کو اس’’مرد عزیمت‘‘ نے سچا کر دکھایا… اللہ تعالیٰ ان کی قبر کو جنت کا باغ اور ان کی روح کو ملأ اعلیٰ کے اعلیٰ مقامات نصیب فرمائے… آج امریکہ شکست خوردہ ہے… آج نیٹو اتحاد شرمسار ہے… آج عالَم کفر رسوا ہے… جبکہ اسلام سر بلند ہے، مسلمان سربلند ہے، افغان سربلند ہے… اے امیرالمؤمنین! یہ اُمت آپ کے احسانات کا بدلہ دینے سے قاصر ہے… اللہ تعالیٰ ہی آپ کو بہترین بدلہ عطاء فرمائے اور آپ کی روح کو افغانستان، کشمیر، عراق اور شام کی اسلامی آزادی کی خوشی نصیب فرمائے… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن، ہفتہ واری محنت مرحبا! …
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(اذان عمر، مقابلۂ حسن)
18-03-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ…الحمد للہ رجب کا چاند ہوگیا ہے…چاند رات قیمتی بنائیں
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(نئے چاندکے معمولات )
22-03-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کو زیادہ سے زیادہ مقبول، محفوظ اور پائیدار اعمال کی توفیق عطاء فرمائیں… آج چونکہ آپ کے پاس سننے، پڑھنے کے لئے کافی کچھ موجود ہے اس لئے مکتوب مختصر ہے… تازہ درس بخاری، رنگ و نور وغیرہ… خود بھی سنیں اور دوسروں تک بھی پہنچائیں… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن، ہفتہ واری کام کی محنت مرحبا! …
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
مقابلۂ حسن، ہفتہ وارمحنت)
29-03-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے قبول فرمائیں… رنگ و نور… جلد…10جس کا نام ’’اذان عمر‘‘ ہے… الحمد للہ شائع ہوچکی ہے… خود بھی پڑھیں اور سمجھیں اور زیادہ سے زیادہ مسلمانوں تک بھی پہنچائیں… اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ملاقات کا شوق نصیب فرمائیں… موت اگر’’ملاقات‘‘ بن جائے… بہت ہی لذیذ ملاقات تو پھر اور کیا چاہیے… ہم سب اللہ تعالیٰ سے مستقل دعاء مانگیں کہ یااللہ! اپنی ملاقات کا شوق نصیب فرما… ہم سب اپنے دینی، ایمانی، جماعتی کام کا جائزہ لیں کہ… ہم کام کو کتنا وقت دے رہے ہیں؟ … دین کا کام چوبیس گھنٹے کرنا چاہیے مگر خود کو پابند بنانے کے لئے تمام کل وقتی ساتھی اپنے لئے آٹھ گھنٹے کام کی پکی ترتیب بنائیں… اللہ تعالیٰ ہر کسی سے اپنا کام نہیں لیتے… دین کا کام خالص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کریں… مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ… اپنے دین کو خالص اللہ تعالیٰ کے لئے بنائیں… جماعت ایک عظیم نعمت ہے اسے اپنی آخرت کا سرمایہ بنائیں… دنیوی حاجات کے لئے جماعت کو درخواستیں نہ دیں… کیونکہ اس سے آپ کا عہد، عزم اور جذبہ کمزور ہو گا… اور درخواست قبول نہ ہوئی تو غصہ آئے گا، نفرت آئے گی… ’’اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ‘‘ جماعت سے نفرت؟… امیر سے نفرت؟ … پھر محبت کس سے کریں گے؟ … ڈھال کس کو بنائیں گے؟… ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ‘‘ میں رزق کے خزانے تلاش کریں… استغفار کے اندر وسعت اور غنا کے راز ڈھونڈیں… اور ایک اللہ کے سوا نہ کسی سے مانگیں، نہ کسی سے اُمید رکھیں… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن، ہفتہ واری محنت مرحبا! …
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(اذان عمر، مقابلۂ حسن، ہفتہ وار محنت )
05-04-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ اہل ایمان، اہل اسلام کی نصرت و حفاظت فرمائے… اور دشمنانِ اسلام پر اپنا قہر اور غضب نازل فرمائے… امت مسلمہ فلسطین اور کشمیر کا غم رو رہی تھی کہ… قندوز اور فرا میں معصوم حفاظ کرام کے لہولہان جنازے سامنے آگئے… پھول جیسے معصوم اور پاکیزہ حفاظ قرآن کے جنازے دیکھ کر وہ شعر آگیا… تعجب کیا جو ان بچوں کو یہ شوق شہادت ہے… یہ بچے ہیں انہیں کچھ جلد سو جانے کی عادت ہے… دشمنوں نے جو کرنا تھا کرلیا اب ان شاء اللہ فلسطین، افغانستان اور کشمیر میں جہاد اپنے شعلے دکھائے گا… پھر آنسو کہیں اور منتقل ہوجائیں گے… آج 18رجب بروز جمعرات’’قنوت نازلہ‘‘کا عمل شروع کیا جارہا ہے ان شاء اللہ… آغاز ہم اپنی مساجد سے کریں گے اور پھر اس کی عمومی دعوت چلائیں گے… گزشتہ ایصال ثواب کے بعد سے اب تک مزید چھ خوش نصیب رفقاء قافلہ شہداء میں شامل ہوچکے ہیں… (1) مفتی عبدالمتین صاحب… (۲) بھائی محمد سعید خان… (۳) بھائی وسیم اختر… (۴) بھائی عادل… (۵) بھائی خالد بٹ… (۶) بھائی نعمان… کل بروز جمعہ ان حضرات کے لئے بھرپور ایصال ثواب کی مجلسیں سجائیں… ساتھ ساتھ مظلوم اور اسیر مسلمانوں کے لئے دعاء کریں… دشمنانِ اسلام اور مسلمانوں کے قاتلوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت بھیجیں اور ان کے لئے زوردار بددعاؤں کا اہتمام کریں… اور خود جہاد فی سبیل اللہ میں شرکت کی پکی نیت کریں… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن، ایصال ثواب، قنوت نازلہ اور ہفتہ واری محنت مرحبا!…
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(قندوز مدرسہ پر ڈر ون حملہ)
12-04-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَبَ وَ شَعْبَانَ وَ بَلِّغْنَا رَمَضَانَ… خود کو اور آپ سب کو اس دعاء کی یاد دہانی ہے اور امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مستقل دعاء کی بھی یاد دہانی ہے…اَللّٰھُمَّ ارْحَمْ اُمَّتَ مُحَمَّدٍﷺ… اَللّٰھُمَّ اَصْلِحْ اُمَّتَ مُحَمَّدٍ ﷺ…  اَللّٰھُمَّ  فَرِّجْ عَنْ اُمَّتِ مُحَمَّدٍﷺ… اس ہفتے کا کام’’قنوت نازلہ‘‘سے وفاداری ہے… ایک پیاری سنت سے وفاداری… خود بھی اہتمام اور دوسروں کو بھی دعوت… اور قنوت نازلہ کا ماحول بنانے کی کوشش… حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت اللہ تعالیٰ کو بہت پیاری ہے… جو اس امت کے لئے دعائیں مانگے وہ’’ابدال‘‘ بن جاتا ہے… جو اس امت کے لئے دردمندی رکھے وہ ’’ولی‘‘ بن جاتا ہے… جو اس امت کے لئے قربانی دے وہ’’فردوس اعلیٰ‘‘کا مکین بن جاتا ہے… الحمد للہ کئی شہروں میں’’دورات تفسیر‘‘ جاری ہیں… جو اس امت کے ساتھ خیرخواہی کا بہترین ذریعہ ہیں… اگلا مرحلہ ان شاء اللہ اگلے ہفتے سے شروع ہوگا، تب ان شاء اللہ عمومی کارگزاری جاری کریں گے… ’’اذان عمر‘‘کی محنت بھی جاری ہے اور انفاق فی سبیل اللہ کی تیاری بھی شروع ہے… اللہ تعالیٰ فضل فرمائے تو خیر اور نیکی کے کام انسان کے لئے آسان ہوتے چلے جاتے ہیں اور پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر اسے نیکی کے کاموں پرمسلسل لگایا جاتا ہے… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا! …
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(قنوت نازلہ)
17-04-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہی سے’’برکت‘‘ کا سؤال ہے… اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَبَ وَ شَعْبَانَ وَ بَلِّغْنَا رَمَضَانَ… آج ہمارے ہاں تیس رجب کی تاریخ ہے… مغرب سے اس سال کا آٹھواں مہینہ… ’’شعبان مکرم‘‘شروع ہوجائے گا… زندگی کا ایک اور مہینہ گزر گیا… قبر اور نزدیک آگئی… جو وقت گزر گیا واپس نہیں آئے گا… شعبان کی فضیلت اور اس کا نصاب تازہ ’’رنگ و نور‘‘ میں آرہا ہے ان شاء اللہ… آج رات معمولات کا اہتمام ہوجائے
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(شعبان مکرم)
19-04-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’وقت‘‘کا بھی مالک… ’’برکت‘‘کا بھی مالک… یااللہ! ہمارے اوقات میں برکت عطاء فرما… اصل ترقی والا زمانہ… اصل برکت والا زمانہ اصل خیر والا زمانہ… جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم والا زمانہ تھا… تیرہ سال مکی اور دس سال مدنی… اب جس نے بھی ترقی، کامیابی، برکت اور خیر حاصل کرنی ہے اسے… اصل خیر والے زمانے سے جڑنا ہوگا… قرآن مجید کی جامع ترین سورہ ’’والعصر‘‘ میں یہی راز سمجھایا گیا ہے… کاش ہم اس راز کو سمجھیں اور یہ کہنا چھوڑ دیں کہ ہم نے اپنے زمانے کے ساتھ چلنا ہے… بھائیو! اور بہنو! فیشن سے نفرت کرو، سنت سے محبت کرو… فیشن سے بغاوت کرو، سنت سے وفاداری نبھاؤ… جو لوگ’’سنت‘‘ پر مضبوط رہتے ہیں وہی زمانہ بناتے ہیں… اور جو زمانے کے فیشنوں میں جا پڑتے ہیں… زمانہ ان کو کھا جاتا ہے… سنت سے مراد حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انداز… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام تعلیمات… اور فیشن سے مراد… زمانے کے وہ بدلتے رنگ اور اطوار جو صرف زمانے کے برے لوگوں کی پیروی اختیار کرنے کے لئے اپنائے جاتے ہیں… زمانے کے مالدار اور برے لوگ چاہتے ہیں کہ لوگ ان کے پیچھے چلیں، ان کے پیچھے دوڑیں… اے مسلمانو! ہم ان ناکام لوگوں کے پیچھے کیوں دوڑیں جبکہ حُسن عالَم کے پیکر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حسین سنتیں اور کامیاب طریقے موجود ہیں… اس ہفتے کا کام تازہ رنگ و نورکی روشنی میں اعمال شعبان پر عمل اور ان کی دعوت… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن، عمل آیۃ الکرسی مبارک
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم والا زمانہ )
22-04-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا تذکرہ… ایک مبارک عمل ہے… بس فخر، غرور، عجب اور اپنی ذات پر نظر نہ ہو… نعمتوں کے تذکرے سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتے ہیں… ’’دورات تفسیر آیات الجہاد‘‘ ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کی ایک انمول نعمت ہے… الحمد للہ اب تو کئی سال سے یہ دورہ پورا سال جاری رہتا ہے… مگر رجب و شعبان اس کا موسم بہار ہے… اس سال کے اس موسم بہار میں کل چون54 مقامات پر اس بابرکت و باسعادت دورے کی ترتیب بنائی گئی… الحمد للہ پچیس شہروں میں یہ دورہ ہوچکا ہے جس میں دو ہزار دو سو دس افراد نے شرکت کی سعادت پائی… جبکہ کل سے مزید اٹھائیس مقامات پر یہ دورہ شروع ہے اور شرکاء کی تعداد تین ہزار چھ سوپینتالیس ہے… جبکہ ایک مقام پر یہ دورہ اگلے ہفتے ہوگا… اس طرح الحمد للہ چھ ہزار کے قریب مرد و خواتین اس موسم میں فیض یاب ہوئے ہیں… بے شک! یہ اللہ تعالیٰ کا عظیم فضل اور احسان ہے کہ… اس مبارک سلسلے کو وجود بخشا… اور پھر اسے امت مسلمہ میں جاری فرما دیا… اپنے ان اکابر حضرات کا احسان مند ہوں جنہوں نے بالکل آغاز میں حوصلہ افزائی اور توثیق فرمائی… اور اپنے ان رفقاء، تلامذہ اور احباب کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے… کسی بھی طرح اس دورے میں کوئی بھی معاونت کی… یااللہ! ان سب کو جھولی بھر جزائے خیر عطاء فرما!…
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(دورہ تفسیر آیات الجہاد)
26-04-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’نور‘‘ نصیب فرمائے… اللہ تعالیٰ ’’رنگ‘‘ عطاء فرمائے… اَللّٰہُ نُوْرُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ… صِبْغَۃَ اللّٰہِ… اللہ تعالیٰ’’شرح صدر‘‘ نصیب فرمائے… اعتبار والا ’’ایمان‘‘ اور ہمیشہ کام آنے والے ’’اعمال‘‘ نصیب فرمائے… ہم کمزور، بے نور، بے رنگ، تنگ دل… اور متزلزل ایمان والے، کچے اعمال والے… اللہ تعالیٰ ہی سے فریاد کرتے ہیں… اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے… خوش نصیب ہیں دینِ اسلام کے فدائی مجاہد… خوش نصیب ہیں محاذوں پر ڈٹے دیوانے… نہ خوف، نہ غم… خوش نصیب ہیں علماء ربانیین… پورے دین کو سمجھنے والے پورے دین کو ماننے والے… خوش نصیب ہیں دل کی گہرائی سے ذکر اللہ کرنے والے… خالص اللہ تعالی کے لئے تلاوت کرنے والے، مساجد بنانے اور آباد کرنے والے… خوش نصیب ہیں امت کا درد رکھنے والے… امت کے لئے رونے والے… خوش نصیب ہیں فتنوں کا مقابلہ کرنے والے… دن رات آخرت کی فکر کرنے والے… خوش نصیب ہیں اللہ کے دشمنوں سے دشمنی رکھنے والے… اللہ کے دوستوں سے یاری نبھانے والے… خوش نصیب ہیں اپنے مال کو جہاد پر لگانے والے… دین پر کھپانے والے… خوش نصیب ہیں قرآن مجید کی ہر طرح سے قدر اور خدمت کرنے والے… خوش نصیب ہیں مدینہ والے کے عاشق… مدینہ کے عاشق، مکہ کے عاشق، کعبہ کے عاشق… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن، ہفتہ واری محنت مبارک
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(خوش نصیب)
29-04-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم پر فضل اور احسان فرمائے اور ہم سے اپنے دین کا مقبول کام لے لے
(1) آج بارہ شعبان ہے اللہ تعالیٰ تیرہ، چودہ اور پندرہ شعبان کے نفل روزوں کی توفیق ہر مؤمن اور مؤمنہ کو عطاء فرمائے… آمین
(۲آج بارہ شعبان بروز اتوار ہم دو رکعت نماز تین بار درود شریف سات بار سورۃ فاتحہ تین بار سورۃ اخلاص تین بار درود شریف پڑھ کر دعاء کریں کہ… ہمیں شعبان اور رمضان میں زیادہ سے زیادہ قرآن اور مقبول اعمال نصیب ہوں اور ہمارا زمانہ قیمتی بن جائے، محفوظ ہوجائے… زمانہ یعنی اپنی عمر
(۳آج بارہ شعبان ہے تین دن بعد بروز بدھ پندرہ شعبان ہماری رمضان المبارک مہم آرہی ہے… گویا کہ خوشیوں کا قیمتی موسم آرہا ہے… خوشی یہ کہ دین کا کام ہوتا ہے جہاد کا کام ہوتا ہے… پندرہ شعبان صبح اشراق کے بعد اپنا پہلا چندہ ہم سب جمع کرائیں… سب سے پہلے مرکزی اراکین شوریٰ، مرکزی ناظمین… تمام منتظمین، تمام کارکن، تمام مجاہدین… پہلے دن صرف اپنا مال لگائیں… اور شکر ادا کریں کہ مہم نصیب ہورہی ہے… بوجھ نہ سمجھیں سعادت سمجھیں… اللہ پاک اگر بستر پر گرا دے اور کام سے ہٹا دے تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟… کام کا زمانہ عمر کا قیمتی زمانہ ہوتا ہے
(۴آج بارہ شعبان ہے ارادہ کریں کہ سترہ، انیس یا اکیس شعبان کو حجامہ کرائیں گے، تاکہ رمضان کے لئے مکمل فٹ ہوجائیں ان شاء اللہ
(۵آج بارہ شعبان ہے فجرکی نماز باجماعت، با وقت پکی کرنے کا پکا عزم کریں
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(ہدایات برائے ممولات ماہ شعبان)
30-04-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمارے زمانے کو ہمارے لئے قیمتی بنائے
(۱آج تیرہ شعبان ہے ہر مہینے کی تین تاریخیں’’ایام بیض‘‘ کہلاتی ہیں… ’’ایام بیض‘‘ کا مطلب روشن دن، سفید دن… یہ ہر مہینے کی تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخیں ہوتی ہیں… ان تاریخوں میں چاند مکمل ہوتا ہے… مکمل چاند کو عربی میں’’بدر‘‘ کہتے ہیں… رات کو چاند کی روشنی اور دن کو سورج کی چمک تو رات دن دونوں روشن ہوتے ہیں… ان ایام کے روزے مسنون ہیں… یوں ان میں پندرہ شعبان کا روزہ بھی آجائے گا… جس میں جھگڑا ہے… مگر’’ایام بیض‘‘ میں سے ہونے کی وجہ سے وہ جھگڑا بھی مٹ جاتا ہے… دنیا کی تھوڑی سی بھوک اور پیاس، گرمی کے روزے یہ جہنم کو ہم سے دور دہکیلتے ہیں… ساتھ افطار کے شربت کا مزہ مفت میں
(۲)آج تیرہ شعبان ہے اپنا مال چیک کر لیں کہ زکوۃ بنتی ہے یا نہیں بنتی ہو تو خوشی سے نکالیں… چالیس روپے میں سے ایک روپیہ، سو روپے میں ڈہائی روپے اور ہزار میں سے صرف پچیس روپے… شرط یہ کہ آپ کے پاس نصاب برابر مال موجود ہو… اور سال گزر گیا ہو… سبحان اللہ فرض ادا کرنے کا مزہ الگ، سعادت الگ اور خوشی الگ
(۳آج تیرہ شعبان ہے پرسوں بروز بدھ پندرہ شعبان انفاق فی سبیل اللہ مہم کی… افتتاحی دعائیہ مجالس میں شرکت کا عزم باندھ لیں
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(ہدایات برائے ممولات ماہ شعبان)
02-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْراً… وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیْراً… وَسُبْحَانَ اللّٰہِ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلاً… الْحَمْدُ لِلّٰہِ’’انفاق فی سبیل اللہ مہم‘‘ شروع ہو گئی ہے… آج اشراق کے بعد بندہ نے… اپنا پہلا چندہ مرکز میں جمع کرا دیا ہے… اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ آخرت کی منزلوں میں کام آئے گا… اور اللہ تعالیٰ کے بھروسے پر روز چندہ دینے کی نیت کر لی ہے… اللہ تعالیٰ آسان فرمائے، قبول فرمائے… اور مہم کی کامیابی اور مہم میں محنت کرنے والوں کی مغفرت کی دعاء کے لئے… روز دو رکعت نماز کی نیت کر لی ہے… آج سے یکم شوال تک… چار سجدے اور پھر دعاء … اللہ تعالیٰ آسان فرمائے، قبول فرمائے… اور مہم کے دوران وقتاً فوقتاً مکتوب جاری کرنے کی بھی نیت کر لی ہے… روزانہ نہیں… بلکہ کبھی کبھار… اگر روزانہ کی توفیق مل گئی تو سعادت ہے… اس سال کی مہم میں جو بڑی فکر ہے وہ ہے… ’’حسن خاتمہ‘‘کی… اللہ تعالیٰ میرا اور آپ سب کا خاتمہ ایمان پر بالخیر اور بہترین فرمائے… فتنوں کا سیلاب ہے… ہاتھی تک پھسل رہے ہیں… نظریات بدلے جا رہے ہیں… عقیدے بکھر رہے ہیں… عقیدتیں مٹتی جارہی ہیں… مال، حکومت، کیمرے اور لگژری کی چمک دمک نے… ایمان اور تقویٰ کے مراکز پر حملہ کر دیا ہے… ہم دین کے عالی کام کی محنت میں مہم چلائیں… اور اللہ تعالیٰ سے اس کی رضاء، اس کے فضل اور اپنے لئے حسن خاتمہ کا رو، رو کر سؤال کریں
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(انفاق فی سبیل اللہ مہم)
03-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کسی کو تھوڑی عمر دیتے ہیں اور کسی کو زیادہ… مگر انسان کی کامیابی کامدار چھوٹی یا بڑی عمر پر نہیں ہے… بس جس کا خاتمہ’’ایمان‘‘پر ہو گیا وہ کامیاب ہے… جو جہنم سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا وہی کامیاب ہے… دنیا میں کسی کی ظاہری ترقی دیکھ کر… احساس کمتری میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے… کیونکہ اصل نعمت’’ایمان‘‘ ہے اور اصل فکر ’’اچھے خاتمے‘‘ کی ہے… شعبان کے ان ایام میں… ’’حسن خاتمہ‘‘ کی دعاء کو اپنا ’’ورد‘‘ بنا لیں… کیونکہ فتنوں کے سیلاب کا بند ٹوٹ چکا ہے… وہ لوگ جوکل تک جہاد کے حامی تھے… آج جہاد کو مٹانے کے لئے بڑی بڑی کانفرنسیں کر رہے ہیں اور اپنے انجام سے بے فکر ہو کر… دنیا داری میں پھنستے جا رہے ہیں… یہ سب کچھ کرنے سے نہ ان کی عمر بڑھے گی اور نہ درجہ… حضرت مفتی رشید احمدصاحب نے ایک رسالہ تحریر فرمایا تھا… یہ رسالہ ’’اَحْسَنُ الْفَتَاویٰ‘‘ کی پہلی جلد میں موجود ہے… حضرت نے فرمایا کہ اسکولوں، کالجوں میں دینی تعلیم جاری کرنے کی ضرورت ہے… مگر دینی مدارس میں انگریزی علوم داخل نہیں کرنے چاۂییں… جو بھی یہ ظلم کرے گا اس کے اپنے نظریات تبدیل ہو جائیں گے… اور پھر ان مدارس میں انگریزی تعلیم، دینی تعلیم پر غالب آجائے گی… اور دین کے مراکز دنیا کے اڈے بن جائیں گے… تب اس کا شدید وبال ان لوگوں پر ہو گا جنہوں نے یہ ظلم کیا ہو گا… اللہ تعالیٰ کی رضاء کے لئے اور حسن خاتمہ کے لئے انفاق فی سبیل اللہ مہم میں بھرپور محنت کریں… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مبارک۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(انفاق فی سبیل اللہ مہم/ حسن خاتمہ)
04-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے پیارے اورمقبول بندوں کا’’خاتمہ‘‘ بڑا شاندار ہوتا ہے… آخری وقت میں ان پر فرشتے نازل ہوتے ہیں… وہ انہیں خوشخبریاں سناتے ہیں… اور شیطان کے وسوسے سے بچاتے ہیں… یعنی شادی کی بارات کا ماحول بن جاتا ہے… خوشیاں ہی خوشیاں… اور پھر جب روح نکلنے لگتی ہے آواز آتی ہے… اے مطمئن انسان، چل اپنے رب کی طرف… تیرا رب تجھ سے راضی اورتو اس سے راضی… چل اپنے اکرام، اپنے انعام اوراپنی جنت کی طرف… اللہ، اللہ، سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ… جبکہ برا خاتمہ بہت سخت اورمنحوس ہوتا ہے… یوں لگتا ہے کہ انسان کو بڑے گرینڈر میں ڈال کر پیسا جارہا ہے… اور اس کے سر پر پہاڑ رکھ دیا گیا ہے… اور اس کی رگوں کو خاردارلوہے کے آنکڑوں سے گھسیٹا جارہا ہے… دور دور تک اندھیرے، غم، درد اور حسرت… جن چیزوں میں دل لگایا تھا سب چھن گئیں… اور وہاں کا سفر شروع جہاں اس کے لئے کچھ بھی نہیں… یا اللہ! آپ کی پناہ… انسان پر شیطان کا سب سے خطرناک حملہ موت کے وقت ہوتا ہے… یا اللہ! آپ کی پناہ، آپ کی حفاظت… بھائیو!  مہم کو رسم نہ سمجھو… بلکہ ’’حسن خاتمہ‘‘ کا ذریعہ بناؤ… آخری زمانے کے اہل حق کی بڑی نشانی’’جہاد فی سبیل اللہ‘‘ ہے… شکر ادا کرو… اور اخلاص میں ڈوب کر محنت کرو… ہر دن تازہ نیت… ہر دن نیا عزم… ہر دن نیا حوصلہ… آج سترہ شعبان ہے حجامہ کی تاریخیں آگئی ہیں… پاکستانی چاند کے حساب سے جمعہ، اتوار اور منگل… حجازی چاند کے حساب سے جمعرات(جو گزرگئی) ہفتہ اور پیر۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(انفاق فی سبیل اللہ مہم/ حسن خاتمہ)
05-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کو’’دین اسلام‘‘ سے’’محبت‘‘ ہے… مسلمانوں کو چاہیے کہ اسلام کی نعمت ملنے پر… اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کریں… اب چند مفید باتیں
(۱)’’حسن خاتمہ‘‘کے لئے اس دعاء کا ہمیشہ التزام کریں…اَللّٰہُمَّ أَحْسِنْ عَا قِبَتَنَا فِی الْأُ مُوْرِ کُلِّہَا وَاَجِرْ نَا مِنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَ عَذاَبِ الْآَخِرَۃِ
(۲) ’’حسن خاتمہ‘‘کے لئے ضروری ہے کہ دل اور زبان کو ایک جیسا رکھیں… زبان سے کسی کے لئے محبت کا اظہار اور دل میں اس سے نفرت… زبان سے اطاعت کا اظہار اور دل میں نافرمانی… ایسا ہر گز نہ کریں
(۳جب بیوی کے دل میں خاوند کے لئے نفرت اور خاوند کے دل میں بیوی کے لئے نفرت آئے تو غور کریں کہ بیت الخلاء جاتے وقت دعاء پڑھتے ہیں یا نہیں… کپڑے بدلتے وقت بے پردہ ہونے سے پہلے ’’بِسْمِ اللّٰہِ‘‘ پڑھتے ہیں یا نہیں؟ دراصل ایسے مواقع پر دعاء نہ پڑھی جائے تو بے پردہ حالت میں شیطانی جنات نظر لگادیتے ہیں اور میاں بیوی کو ایک دوسرے سے نفرت میں ڈال دیتے ہیں
(۴بیت الخلاء جانے کی دعاء … ’’اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَ الْخَبَائِثِ…‘‘
(۵آج اٹھارہ شعبان ہے جن مسلمانوں کی اب تک قرآن مجید سے یاری نہیں بنی… آج کلمہ طیبہ ایک سو بار پڑھ کر قرآن مجید سے یاری لگائیں… روز ہاتھ میں لے کر زیادہ سے زیادہ پڑھیں… قرآن مجید سے محبت اور رغبت’’حسن خاتمہ‘‘کا ذریعہ ہے
(۶مہم کی کامیابی اور اس میں خدمت کی توفیق کے لئے دو رکعت روز ادا کریں… یہ رکعتیں اور سجدے بہت کام آئیں گے
(۷حجامہ کی یاد دہانی ہے رمضان سے پہلے شیطانی اثرات دہل جائیں گے ان شاء اللہ۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(معمولات ماہِ شعبان/ حسن خاتمہ)
06-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے بعض بندے… موت کے تذکرے، اور موت کی یاد سے… خوش ہوتے ہیں… وہ موت کو قریب پا کر ’’پر جوش‘‘ ہوجاتے ہیں… با ہمت بن جاتے ہیں کہ… محبوب سے ملاقات کا نام ’’موت‘‘ ہے… اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان بندوں میں سے بنائے جبکہ… کئی مسلمان موت کے تذکرے اور موت کی یاد سے ’’بجھ‘‘ جاتے ہیں، مایوس ہوجاتے ہیں… اور بے ہمت بن جاتے ہیں… اللہ تعالیٰ ہمیں ان میں شامل نہ فرمائے… اگر ہمیں دنیا میں کسی سے ملاقات کا شوق ہو تو… ہم اس ملاقات کی کس طرح پُر جوش تیاری کرتے ہیں… اور کس قدر بے تابی سے اس ملاقات کا انتظار کرتے ہیں… اور کیسے کیسے ہدیے اورتحفے ساتھ لینے کی فکر کرتے ہیں… اللہ تعالیٰ تو محبوب حقیقی ہے… سب سے بڑا، سب سے پیارا، سب سے زیادہ مہربان… ایسے محبوب سے ملاقات کا خیال ہی… انسان کے اندر بجلیاں بھر دیتا ہے… وہ کام جو ہم مہینوں میں نہیں کر سکتے… موت یعنی ملاقات محبوب کو قریب پا کر ہم وہ کام دنوں میں کر سکتے ہیں… ماضی میں ایمان والوں نے جب بھی موت کو اپنے قریب محسوس کیا وہ نہایت تیزی سے… نیک کاموں میں لگ گئے… اور انہوں نے بڑے بڑے کارنامے سرانجام دیئے… عظیم فتوحات حاصل کیں… موت وقت سے پہلے نہیں آتی خواہ کوئی کتنا چاہے… مگر ’’حسن خاتمہ‘‘ کی فکر ہمارے نامہ اعمال کو… اور ہمارے دلوں اور ہمارے چہروں کو حسین بنا دیتی ہے… اس سال’’مہم‘‘کی محنت’’حسن خاتمہ‘‘کی طلب میں… اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کریں۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(حسن خاتمہ)
07-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ مہم میں محنت کرنے والے… تمام ’’رفقا‘‘کی مغفرت فرمائے… انہیں ایمان کامل اور آخر میں’’حسن خاتمہ‘‘کی نعمت… اور جنت الفردوس کا انعام عطاء فرمائے… ان کی ہر قدم پر نصرت اور حفاظت فرمائے… ان کو رزق حلال وافر نصیب فرمائے… ان کو تقویٰ اور اچھے اخلاق سے مالامال فرمائے… اپنے ملائکہ کے ذریعہ ان کی مدد فرمائے… آمین
(۱جب مہم کی محنت کے لئے نکلیں تو کہا کریں…’’بِسْمِ اللّٰہِ، وَالْحَمْدُلِلّٰہِ‘‘ یہ الفاظ کہنے والوں کو کامیابی اور برکت ملتی ہے… پھر تین بار درود شریف، تین بار سورہ فاتحہ، تین بار سورہ اخلاص، تین بار درود شریف پڑھ کر دعاء کریں… ان شاء اللہ قبول ہوگی… یہ عمل پیدل چلتے یا سواری پر بھی کر سکتے ہیں… یہ عمل کرکے جب مہم میں اتریں گے تو ان شاء اللہ عجیب نصرت دیکھیں گے… ویسے جب بھی گھر سے کسی کام کے لئے نکلیں تو راستے میں یہ عمل کرکے اس کام میں کامیابی کی دعاء کریں تو ان شاء اللہ مکمل کامیابی مل جاتی ہے… سورہ فاتحہ بہت بڑی چیز ہے، سورہ اخلاص بڑی قوت ہے اور درود شریف تو ماشااللہ درود شریف ہے… چابی، پاس ورڈ اور رد نہ ہونے والی درخواست
(۲قرآن مجید میں حسن خاتمہ کی کئی دعائیں ہیں ہمیں چاہیے کہ اخلاص کے ساتھ مانگا کریں مثلاً ’’رَبَّنَا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَ کَفِّرْعَنَّا سَیِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْاَبِرَارِ‘‘ اور… رَبَّنَا اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْراً وَّتَوَفَّنَا مُسْلِمِیْنَ… اور… فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ اَنْتَ وَلِیِّ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ تَوَفَّنِیْ مُسْلِماً وَّاَلْحِقْنِیْ بِالصَّالِحِیْنَ… آمین
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
انفاق فی سبیل اللہ مہم)
08-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمارے’’آنسوؤں‘‘ کو قیمتی بنائے… کیا کبھی ہم نے اپنے’’ایمان پر خاتمے‘‘کی دعاء میں… دو آنسو بہائے؟… ’’حسن خاتمہ‘‘کی قیمت معلوم ہو اور بُرے خاتمے کا وبال پتا ہو تو پھر آنسو نکلتے ہیں اور دعاء کو قبولیت کے مقام تک لے جاتے ہیں… آہ! مسلمان کے آنسو کتنے قیمتی ہیں… مگر کیسی فضول چیزوں پر بہہ کر ضائع ہوجاتے ہیں… وہ آنسو جو جہنم کی آگ کو بجھا سکتے ہیں… کتنی ادنیٰ خواہشات اور پریشانیوں پر رول دئیے جاتے ہیں… یااللہ اچھا خاتمہ… یااللہ ایمان پر خاتمہ… یااللہ مقبول شہادت پر خاتمہ… یااللہ بُرے خاتمے سے حفاظت… گناہ کی حالت والا خاتمہ… گناہ کی نیت والا خاتمہ… غفلت والا خاتمہ… بُرے عقیدے، بُری صحبت اور بُرے عزائم کے ساتھ خاتمہ… یا اللہ آپ کی پناہ… فرمایا جو جس حالت پر مرے گا اسی حالت پر اس کا حشر ہوگا… یَااَللّٰہُ،یَا حَیُّ، یَا قُیُّوْمُ ہماری ہر حالت سنوار دیجئے… عقیدہ بھی سنوار دیجئے… عمل بھی سدھار دیجئے… نیت بھی درست فرما دیجئے… راستہ بھی سیدھا فرما دیجئے… ارادے بھی نیک بنا دیجئے… رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنَا وَ ھَبْ لَنَا مِن لَّدُنْکَ رَحْمَۃً اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّابُ… یااللہ! انفاق فی سبیل اللہ مہم کی محنت کو… ہمارے حسن خاتمہ کا ذریعہ بنا دیجئے 
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(حسن خاتمہ)
09-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ’’اہل زمین‘‘ پر رحم فرمائے… اہل زمین کو اچھے حکمران عطاء فرمائے… دین اسلام عطاء فرمائے… زمین بیمار ہوچکی ہے… فساد سے بھر چکی ہے… اب کوئی بڑا آپریشن ہی اسے صحت مند بنا سکتا ہے… حالات تیزی سے تبدیل ہو کر ایک بڑی اور اندہی جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں… ہر ملک کی کئی کئی پالیسیاں ہیں… امریکی صدر نے ایران کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا ہے مگر اصل معاہدے ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان ہوتے ہیں… اس لئے معلوم نہیں ہوتا کہ کون کس کا اتحادی ہے… افسوس کہ دنیا میں طاغوت کا انسان دشمنی قانون چل رہا ہے… اے مسلمانو! ہمیں اس نظام اور قانون کے ساتھ نہیں چلنا… ہم نے ظلم کا ساتھ نہیں دینا… یہ نظام بظاہر بہت طاقتور نظر آرہا ہے…  مگر یہ حقیقت میں بہت کمزور ہے… ہم اگر اللہ تعالیٰ کے لئے جان لٹانے کا عزم کر لیں… ہم اگر اسلام کی خاطر مرمٹنے کا عہد کرلیں… ہم اگر دنیا اور اس کی زندگی کی محبت اپنے دلوں سے نکال پھینکیں تو… زمین اور سمندر سب آزاد ہو سکتے ہیں… آئیے جہاد کو سمجھئے، جہاد کو مانئے، جہاد کو اپنائیے… آزادی انتظار کر رہی ہے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(اللہ تعالیٰ’’ اہل زمین‘‘ پر رحم فرمائے)
10-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت’’مسکراہٹ‘‘ہے… مسکرانا حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی ’’مبارک‘‘ سنت ہے… چلئے مسکرائیے! ناشکری والے شیطان کو بھگائیے… میں ایک بار ایک شہید کے والد محترم سے چکوال میں ملنے گیا… وہ کینسر کے مرض میں مبتلاء تھے… ایک بستر تک محدود تھے… بیٹھ تک نہیں سکتے تھے… مگر ملاقات کے وقت وہ… ایسا گہرا مسکرائے کہ ان کی مسکراہٹ میرے دل میں ٹھنڈک کی طرح اتر گئی… پھر میں نے حال پوچھا تو پہلے سے زیادہ دلکش اور حقیقی مسکراہٹ کے ساتھ فرمایا الحمدللہ خیریت ہے… پھر اسی مسکراہٹ کے ساتھ اپنے بیٹے کی تعزیت اور اور مبارکباد قبول کی… ان کی شکر گزاری کا وہ منظر آج تک آنکھوں میں ہے… جبکہ ہم اکثر مسکراہٹ سے محروم رہتے ہیں… حالانکہ مسلمانوں سے مسکرا کر ملنا’’صدقہ‘‘ ہے اور میاں بیوی کا ایک دوسرے کے لئے مسکرانا… اور مسکرا کر استقبال کرنا مستقل نیکی ہے… دراصل دل اگر پاک ہو، صاف ہو… شکر گزار ہو… اور تنہائی میں آنسو بہا چکا ہو تو… وہ مسکراتا ہے… نیکی کے بعد خوشی سے مسکرانا کہ مالک نے کتنا فضل فرمایا… دعوت دیتے ہوئے مسکرانا کہ سامنے والے کو محبت کا احساس ہو… اور جب دل پر ناشکری کا حملہ ہو تو شیطان کا منہ چڑانے کے لئے مسکرانا… یہ سب ہمیں اختیار کرنا چاہیے… انفاق فی سبیل اللہ کی مہم تنہائی میں آنسوؤں اور لوگوں میں مسکراہٹ کے ساتھ چلائیں… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مبارک۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(چلئے مسکرائیے!)
11-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں’’عبادت‘‘ میں اور’’دین کے کام‘‘ میں’’اکتاہٹ‘‘ سے بچائے… اور اس میں جو’’تھکاوٹ‘‘آئے… وہ ہمارے’’اجر‘‘کا ذریعہ بن جائے… نشاط اور چستی لانے اور تھکاوٹ کو مٹانے کا ایک بہترین نسخہ’’مسواک‘‘ہے… ’’محبوب سنت مسواک‘‘… منہ میں جب بدبو ہوجائے، میل جمع ہوجائے… تو انسان کے پورے بدن پر اس کے منفی اثرات پڑتے ہیں… سنت کی نیت سے اچھی طرح مسواک کریں تو طبیعت ہشاش بشاش ہوجاتی ہے… رمضان المبارک تشریف لا رہا ہے… مسواک سے دوبارہ مضبوط دوستی لگائیں… رمضان میں لوگ اور نیکیاں تو بہت کرتے ہیں مگر مسواک سے دور ہوجاتے ہیں… یہ ٹھیک ہے کہ روزے کی حالت میں بس سرسری مسواک کرنی چاہئے… زیادہ نہیں… مگر راتوں کو تو اچھی طرح یہ سنت ادا کر سکتے ہیں… اور روزے کی حالت میں بھی احناف کے نزدیک ہر وضو کے ساتھ سنت ہے… مگر اس میں مبالغہ نہ کریں… اب الحمدللہ’’مسکراہٹ‘‘ کی دعوت پر بھی عمل شروع ہو چکا ہے… ایسے میں مسواک کی ضرورت اور بڑھ گئی ہے… خوشبودار منہ اور چمکتے دانتوں والی مسکراہٹ… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے… انفاق فی سبیل اللہ مہم میں ’’مسواک شریف‘‘ کو اچھی طرح ساتھ لے لیجئے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(محبوب سنت مسواک)
12-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ’’خناس‘‘ کے شر سے ہم سب کی حفاظت فرمائے… قرآن مجید کی آخری سورۃ میں’’خناس‘‘کا تذکرہ ہے… اور اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ… ایک مسلمان کے لئے’’خناس‘‘کا وسوسہ… ساری مخلوق کے شر سے زیادہ خطرناک ہے… یعنی ساری مخلوق مل کر آپ کو وہ نقصان نہیں پہنچا سکتی جو ایک’’خناس‘‘ آپ کو پہنچا سکتا ہے… ساتھ فرمایا کہ… ’’خناس‘‘ دو طرح کے ہیں… ایک جناتی… اور دوسرے انسانی… یعنی بعض جنات بھی’’خناس‘‘ ہوتے ہیں اور بعض انسان بھی’’خناس‘‘… ’’خناس‘‘کو وسوسہ ڈالنے میں مہارت ہوتی ہے… وہ منٹوں میں کسی کے دل میں’’وسوسہ‘‘ بھر دیتا ہے… اور شکر کو ناشکری سے… محبت کو نفرت سے… اور اطمینان کو بے چینی سے بدل دیتا ہے… آپ کے دل میں جذبہ ہوگا کہ کام کریں مگر’’خناس‘‘ آیااس نے ایساوسوسہ ڈالا کہ… دل بدل گیا… جذبہ ختم ہوگیا… آپ کے دل میں کسی کے لئے محبت ہے’’خناس‘‘ آیا اور ایسا وسوسہ ڈالا کہ… دل نفرت سے بھر گیا… آپ کچھ کرنے کے لئے بے تاب تھے’’خناس‘‘ آیا اور اس نے ایک منٹ میں ’’بے ہمت‘‘ کر دیا… آپ بہت کچھ اللہ تعالیٰ کے لئے خرچ کرنا چاہتے تھے…’’خناس‘‘ آیا اور اس نے بخل اور کنجوسی کا ٹیکہ دل میں لگا دیا اب ایک روپیہ دینا بھی مشکل… اللہ تعالیٰ جو بِرَبِّ النَّاسہے، مَلِکِ النَّاسِہے، اِلٰہِ النَّاسِ ہے وہی ہمیں’’خناس‘‘ کے وسوسے سے بچا سکتا ہے… مہم کے موقع پر’’خناس‘‘سرگرم ہوجاتے ہیں… جو ساتھی وساوس، کم ہمتی، تھکاوٹ، بے چینی محسوس کر رہے ہیں… سورۃ’’الناس‘‘کی کثرت سے تلاوت کریں… دل کھل جائے گا ان شاء اللہ۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(خناس)
13-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے’’معوذتین‘‘کی شکل میں… اس امت کو حفاظت کا ناقابل تسخیر حِصار عطاء فرمایا ہے… افسوس کہ مسلمان ان دو عظیم الشان سورتوں کے فضائل سے غافل اور نا واقف ہیں… حالانکہ سورۃ الفلق میں ہر جسمانی شر اور آفت سے حفاظت کا نظام موجود ہے… اور یہ سورۃ رزق کی برکت اور کثرت کے لئے اکسیر ہے… جبکہ سورۃ الناس میں ہر قلبی، دینی، روحانی شر اور آفت سے حفاظت کا مکمل نظام موجود ہے… ’’سورۃ الفلق‘‘ دنیاوی نقصانات سے بچانے کا ذریعہ ہے… جبکہ’’سورۃ الناس‘‘ دینی نقصانات سے حفاظت کا سامان کرتی ہے… دنیا کا کوئی شر، کوئی اندھیرا، کوئی کالی سفلی، کوئی جادو، کوئی حسد، کوئی خناس، کوئی وسوسہ، کوئی شبہ اور کوئی آفت ان دو سورتوں کے سامنے نہیں ٹک سکتی… آپ صرف بیس منٹ وقت نکال کر ان دو سورتوں کا ترجمہ یاد کر لیں… ان کے الفاظ درست کر لیں… اور پھر اپنے حالات اور اپنی سہولت کے مطابق ان کا ورد کریں… کبھی زیادہ، کبھی کم… مگر صبح شام تین تین بار سے کبھی بھی کم نہ… یہ دو سورتیں اللہ تعالیٰ کی عظیم کتاب کا اختتام ہیں… کتاب اللہ کا اختتام کتنا اونچا ہوگا آپ اور ہم اندازہ نہیں لگا سکتے… ہم بھی اگر اپنا اچھا اختتام چاہتے ہیں تو عاملوں کو چھوڑ کر کتاب اللہ کے اختتام سے اپنے امراض اور مسائل کا اختتام کریں… مہم میں شریک ساتھی ان سورتوں سے خوب نفع اٹھائیں۔ 
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(فضائل معوذتین)
14-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ’’مجاہدین‘‘ سے’’محبت‘‘ فرماتے ہیں… کیونکہ ’’مجاہدین‘‘ اللہ تعالیٰ کے لئے’’جہاد‘‘کرتے ہیں… اور’’جہاد‘‘ اللہ تعالیٰ کا فرض حکم ہے… پس جو جہاد کا دشمن ہوگا وہ اللہ تعالیٰ کا دشمن ہوگا… کوئی مسلمان’’جہاد‘‘کا دشمن نہیں ہوسکتا… اور یہ جو اسلامی نام رکھنے والے افراد… جہاد کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں… دراصل ان میں ہندؤوں اور مشرکوں کے جراثیم داخل ہو چکے ہیں… نواز شریف شروع دن سے مشرکوں اور ہندؤوں کا حامی اور جہاد کا دشمن ہے معلوم نہیں کیوں مسلمان اسے ووٹ دیتے ہیں… کسی نے درست کہا کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی اور اندرونی یا بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں ہے… ابھی جب کہ انڈیا نے کشمیر کے مسلمانوں کو ذبح کرنے کا نیاسلسلہ شروع کیا ہے… اور کشمیر میں جناب پروفیسر رفیع بھٹ شہید جیسے جانباز قربانیاں دے رہے ہیں… اسی وقت کشمیری نواز شریف نے’’پنڈتانہ‘‘ بیان جاری کر کے انڈیا میں ہر طرف اپنے ڈھول بجوا دیئے ہیں… مگر یہ بھی سچ ہے کہ جس کے ڈھول دشمنوں کے ہاں بجیں اس کی’’بینڈ‘‘ بجنے کا وقت بھی قریب ہوتا ہے… اللہ تعالیٰ اس شخص کے شر سے مسلمانوں کی، مجاہدین کی اور پاکستان کی حفاظت فرمائے… حضرت آقامدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاد کے قیامت تک جاری رہنے کی خبر دے دی ہے…  اس لئے جہاد کو مٹانے کا خواب دیکھنے والے مایوس ہو جائیں… پکے مایوس۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(اللہ تعالیٰ مجاہدین سے محبت فرماتے ہیں)
15-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ’’شہداء اسلام‘‘ کی قربانیوں کو قبول فرمائے… مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والے ظالموں، کافروں کے دل اور چہرے مسخ فرمائے… ان سے ہر طرح کی خوشیاں، چین، سکون اور نیند سلب فرمائے… بے حیائی اور بے وقوفی کے پیکر’’ٹرمپ‘‘ نے پورے فلسطین کو لہولہان کر دیا ہے… اس بارے میں چند باتیں تازہ رنگ و نور میں عرض کر دیں ہیں…  الحمدللہ’’ شہر رمضان‘‘ کتاب کافی پڑھی اور پھیلائی جا رہی ہے… اسی وجہ سے’’رنگ و نور‘‘ اور مکتوبات میں رمضان المبارک کے متعلق ابھی تک کچھ نہیں لکھا گیا… وہ مسلمان جنہوں نے اب تک یہ کتاب نہ پڑھی ہو آج ہی حاصل کرکے پڑھنا شروع کر دیں تاکہ… رمضان المبارک مقبول اور قیمتی نصیب ہو… اور جو پہلے پڑھ چکے ہیں وہ تازگی اور یاد دہانی کے لئے ابھی اس کا ابتدائی حصہ پڑھ لیں… گزشتہ ایصال ثواب کے بعد سے اب تک پانچ رفقاء کرام نے شہادت کا تاج پہنا ہے… کل 29 شعبان بروز بدھ’’ایصال ثواب‘‘ کی شاندار مجالس منعقد کریں ان میں مہم کی محنت بھی حاصل کریں… اسماء گرامی یہ ہیں… (۱) محمد لقمان… (۲) دیدار علی… (۳) محمد اشفاق… (۴) محمد عابد… (۵) ذاکراللہ… ساتھ محترم استاذ ابو طلحہ شہید کے مرحوم والد محترم، محترم غازی بابا شہیدؒ کے والد محترم اور تمام شہداء کرام کے والدین اور اقارب جو وفات پا گئے ہیں ان کے لئے بھی ایصال ثواب کریں… اس عمل کو رسم کے طور پر نہیں بلکہ اخلاص اور جذبے سے سر انجام دیں۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(ہدایات برائے ایصال ثواب شہداء کرام)
16-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ اکبر… رمضان المبارک کی خوشبو آنا شروع ہو گئی ہے… آج حجاز میں تیس شعبان جبکہ ہمارے ہاں انتیس ہے… اللہ کرے… ہم رمضان المبارک آنے کی خوشی محسوس کریں… ہم رمضان المبارک کا استقبال باوضو، مسجد، مصلے پر کریں… ہم مکمل روزوں کا پورے آداب کے ساتھ التزام کریں… ہم رمضان المبارک میں ہر نماز مسجد میںتکبیر اولیٰ کے ساتھ ادا کریں… ہم رمضان المبارک کی پہلی رات دو رکعت نماز میں سورۃ الفتح پڑھیں… ہم پورے رمضان المبارک میں عشاء کے بعد بیس رکعت تراویح کا اور سحری کے وقت کم از کم آٹھ رکعت تہجد کا اہتمام کریں… ہم رمضان المبارک میں خوب تلاوت کریں اور قرآن مجید کا کچھ حصہ سمجھنے کی کوشش کریں… ہم رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ مال جہاد پر خرچ کریں… جہاد میں شمولیت کریں اور جہادی محنت میں بھر پور حصہ لیں اور غزوۂ بدر اور فتح مکہ کی برکات میں سے حصہ پائیں… ہم رمضان المبارک میں زیادہ صدقہ کریں، افطاری کرائیں اور سخاوت اختیار کریں… ہم رمضان المبارک میں روزانہ دو رکعت نماز ادا کرکے… مغفرت، رحمت، قبولیت والا رمضان پانے کی دعاء مانگیں… ہم رمضان المبارک میں کلمہ طیبہ، استغفار،جنت کے سؤال اور جہنم سے پناہ مانگنے کی کثرت کریں… ہم رمضان المبارک میں لیلۃ القدر تلاش کریں، حاصل کریں، ہم رمضان المبارک میں ترقی پائیں یعنی ہر اگلا دن پچھلے سے بہتر اور آگے… ہم رمضان المبارک میں اعتکاف کی نعمت حاصل کریں، مساجد کو آباد رکھیں… ہم رمضان المبارک میں انفاق فی سبیل اللہ مہم میں بھر پور محنت کریں۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(آمد رمضان المبارک)
17-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے بڑی خوشی عطاء فرمائی… رمضان المبارک کی تشریف آوری کی خوشی… آپ سب کو مبارک… پورے ملک میں ایک چاند… اور وہ بھی’’حجازی‘‘… یہ بھی خوشی کی بات ہے… انفاق فی سبیل اللہ مہم رمضان میں داخل ہو گئی… اب ایک کے ستر… اور نفل کے فرض ملیں گے ان شاء اللہ… ہم سب کو’’رزق حلال‘‘ اور’’حلال لقمے‘‘کی بہت فکر کرنی چاہیئے… آج کل کی فارمی برائلر مرغی کا معاملہ بہت بگڑ گیا ہے… صرف وہی کھائیں جس کے حلال شرعی طریقے سے ذبح ہونے کا علم ہو… اور اگر بالکل نہ کھائیں تو رمضان اور میٹھا ہوجائے گا… ان شاء اللہ۔ 
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(آمد رمضان المبارک)
18-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ اکبر… آج رمضان المبارک کا پہلا’’جمعہ شریف‘‘ہے… ماشاء اللہ خوب مزا آرہا ہے…’’جمعہ‘‘کا لفظ ہی پیارا ہے… غور فرمائیں جمعہ، جمع، جماعت، اجتماع، اجتماعیت، جمیعت قلبی… اور اجماع… سب ہی مبارک چیزیں ہیں… اللہ تعالیٰ ہمارے ایمان کو ہمارے اعمال کے ساتھ جمع فرمائے… ہماری زبان کو ہمارے دل کے ساتھ جمع فرمائے… اور ان دونوں کو’’حق‘‘ کے ساتھ جمع فرمائے… اللہ تعالیٰ ہماری موت کو راحت کے ساتھ… اور ہماری زندگی کو’’برکت‘‘کے ساتھ جمع فرمائے… اللہ تعالیٰ ہمارے رمضان کو مغفرت کے ساتھ… اور ہمارے روزوں کو قبولیت کے ساتھ جمع فرمائے… اللہ تعالی ہمارے جہاد کو فتح کے ساتھ… اور ہماری مہم کو کامیابی کے ساتھ جمع فرمائے…اللہ تعالیٰ ’’ایک‘‘ہے وحدہ لا شریک لہ… اس کا کوئی جوڑ نہیں… اس کے ساتھ کوئی جمع نہیں ہو سکتا… اس کے ساتھ کسی کو جمع نہیں کیا جاسکتا… مگر ہم جوڑ… اورجمع کے محتاج ہیں… اللہ پاک نے ہماری کامیابی’’انفرادیت‘‘ میں نہیں… بلکہ جوڑ اورجمع میں رکھی ہے… اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہروہ چیزجوڑ دے… اورجمع فرما دے جس کی ہمیں… دنیا اورآخرت میں ضرورت ہے… وَخَلَّقْنٰکُمْ اَزْوَاجاً… آج الحمد للہ ہمارے ساتھ… رمضان بھی جڑ گیا… اورجمعہ بھی… اللہ کرے رمضان اورجمعہ کا یہ جوڑ… ہماری زندگی کے ساتھ ہدایت، مغفرت اورعافیت کے جوڑ کاذریعہ بن جائے… آج عصرکے بعد وقت قیمتی ہے… پورا خیال رکھیں 
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(رمضان المبارک کا پہلا جمعہ)
19-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْراً… وَالْحَمْدُلِلّٰہِ کَثِیْراً… وَ سُبْحَانَ اللّٰہِ بُکْرَۃً وَّ اَصِیْلاً… اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَمَضَانَ… اَللّٰہُمَّ إِنَّا نَسْئَلُکَ صَلاَح َالسَّاعَاتِ وَ الْبَرْکَۃِ فِی الْاَوْقَاتِ… اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ اَسْئَلُکَ صِدْقَ التَّوَکُّلِ عَلَیْکَ وَ حُسْنَ الظَّنِّ بِکَ… سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ عَدَدَ خَلْقِہٖ وَرِضَا نَفْسِہٖ وَزِنَۃَ عَرْشِہٖ وَ مِدَادَ کَلِمَاتِہٖ… اَللّٰہُمَّ أَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِی الْاُمُوْرِ کُلِّہَا وَ اَجِرْنَا مِنْ خِزِّیِّ الدُّنْیَا وَ عَذَابِ الْآٰخِرَۃِ… اَللّٰہُمَّ إِنَّکَ عَفُوٌٗ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنَّا… لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ… اَللّٰہُمَّ اِجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْراً وَ فِیْ سَمْعِیْ نُوْراً وَ فِیْ بَصَرِیْ نُوْراً…اَللّٰہُمَّ اِشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَ یَسِّرْ لِیْ أَمْرِیْ…اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ اَعُوْذُبکَ مِنْ وَسَاوِسِ الصَّدْرِ وَشَتَاتِ الْاَمْرِ وَ عَذَا بِ الْقَبْرِ… اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ اَعُوْذُبکَ مِنْ شَرِّمَایَلِجُ فِی الْلَیْلِ وَ شَرِّمَایَلِجُ فِی النَّہَارِ وَشَرِّمَا تَہُبُّ بِہُ الرِّیْحُ وشَرِّ بَوَائِقِ الدَّہْرِ… اَللّٰہُمَّ اہْدِنِیْ بِالْہُدٰی وَ نَقِّنِیْ بِالتَّقْوٰی وَاغْفِرْلِیْ فِی الْآٰخِرَۃِ وَالْاُوْلیٰ… اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ… اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمُ  قَبْلَ کُلِّ شَیْئٍ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ بَعْدَ کُلِّ شَیْئٍ وَ  الْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالْ… سُبْحَانَ اللّٰہِ لَمْ یَزَلْ یَا حَیُّ یَا قُیُّوْمُ یَا سَتَّارُیَا سَتَّارُ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(مسنون دعائیں)
20-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ’’حلال‘‘ مانگنا چاہئے… اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلاَ لِکَ  عَنْ حَرَامِکَ وَ اَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ… حرام مال، حرام رزق، حرام عمل، حرام کام اور حرام نیت سے اللہ تعالیٰ کی پناہ… حرام ایسی بری چیز ہے کہ صرف اس کی نیت کرنے سے ہی… مصیبتوں، پریشانیوں اور عذاب کے دروازے انسان پر کھلنا شروع ہوجاتے ہیں… کوئی حرام کسی حیلے اور بہانے سے حلال کرنے کی کوشش کی جائے تو وہ اورزیادہ حرام ہوجاتا ہے… حتیٰ کہ حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی لوگوں سے فرما دیا تھا کہ… بعض لوگ میرے پاس فیصلے کے لئے آتے ہیں اور کچھ لوگ اپنی تیز زبان کے زور سے حق پر نہ ہونے کے باوجود اپنے حق میں فیصلہ کروا لیتے ہیں مگر ان کے حق میں فیصلہ ہونے سے ان کا حرام، حلال نہیں ہو جائے گا… جو مال جس’’مد‘‘ کا ہو اسی میں خرچ کریں… امانت کو اس کے حقدار تک پہنچائیں… اور اس معاملے میں ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے رہیں… شیطان اُکساتا ہے کہ مال میں الٹی سیدھی حرکتیں کرتے رہو بس وصیت میں لکھ جاؤ تو بعد میں سب ٹھیک ہو جائے گا… ہم اس شیطانی دھوکے میں نہ آئیں اپنی زندگی میں ہی اپنے مالی معاملات درست کر لیں تاکہ موت اچھی آئے، خاتمہ بہترین ہو۔ 
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(حلال وحرام)
21-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہر غمگین مسلمان کو خوشیاں عطاء فرمائے… وظیفہ ہے’’لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا باِللّٰہِ‘‘… اور سورۃ یٰس… اللہ تعالیٰ ہر بیمار مسلمان کو شفاء عطاء فرمائے… وظیفہ ہے’’لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ… اور سورۃ فاتحہ… اللہ تعالیٰ ہر غریب نادار مسلمان کو… غنی بنائے وافر رزق حلال عطاء فرمائے… وظیفہ ہے’’یَا وَاحِدُ یَاأَحْدُ یَاوَاجِدُ یَاجَوَّادُ أَنْفَحْنَا مِنْکَ بِنَفْحَۃِ خَیْرٍ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ… ‘‘اور سورۃ واقعہ… اللہ تعالیٰ گناہوں میں لتھڑے ہر مسلمان کو توبہ، مغفرت اور معافی عطاء فرمائے… وظیفہ ہے’’سورۃ آل عمران کی آیت… 135…136…اور سورۃ النساء کی آیت…110…پڑھ کر سات بار روزانہ استغفار… ‘‘یہ بڑا شاندار پاکی اور ترقی والا عمل ہے… اللہ تعالیٰ ہر مقروض، مسلمان کا قرض اتار دے… وظیفہ ہے’’اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلاَ لِکَ  عَنْ حَرَامِکَ وَ اَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ‘‘… اور صلٰوۃ التسبیح روزانہ پڑھ کر دعاء … اللہ تعالیٰ آفتوں، سختیوں اور مصیبتوں میں گہرے ہر مسلمان کو… راحت و عافیت عطاء فرمائے… وظیفہ ہے’’درود شریف کی کثرث‘‘ تعویذوں اور غیر مسنون وظیفوں سے پرہیز… اور اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَسْئَلُکَ الْعَافِیَۃَ فِی الدُّنْیَا وَ الْآٰخِرَۃِ… اللہ تعالیٰ بے ہمت مسلمانوں کو… ہمت اور قوت عطاء فرمائے… وظیفہ ہے… اَللّٰہُمَّ اِشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَ یَسِّرْ لِیْ أَمْرِیْ… اور معوذتین کی کثرت۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(مجرب وظائف)
22-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ’’مہم‘‘ میں’’محنت‘‘کرنے والوں کو… اپنی شایان شان’’اجر‘‘عطاء فرمائے… آپ حضرات ماشاء اللہ امت کے’’محسن‘‘ہیں… آپ امت مسلمہ کو عظیم سعادت کی طرف بلاتے ہیں… وہ مسلمان جن کے’’اموال‘‘ جہاد پر لگ رہے ہیں… ان کو جب اس کا اجر ملے گا تو وہ آپ کے… شکر گزار ہوں گے… بے شک جہاد میں خرچ کرنا کعبہ شریف کی تعمیر پر خرچ کرنے سے بھی افضل ہے… اس موضوع پر آج تازہ’’رنگ و نور‘‘ لکھنے کی سعادت ملی ہے کہ… ’’قرض حسنہ‘‘کیا ہے؟ اس کا مقام کیا ہے؟ جہاد پر مال لگانا… اللہ تعالیٰ کو’’قرض حسنہ‘‘دینا کس طرح سے ہے؟۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(جہاد پر مال خرچ کرنے کا اجر)
23-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی’’رضا‘‘ میں زیادہ سے زیادہ ’’مال‘‘ خرچ کر لو… اس سے پہلے کہ موت آجائے… تب آدمی کہے گا یااللہ تھوڑی دیر کے لئے موت کو روک لے تاکہ… میں اپنا مال صدقہ کر دوں اور کامیاب ہو جاؤں… مگر جب موت کی علامات شروع ہو جائیں… اور اس کا وقت آجائے تو وہ ایک لمحہ کے لئے بھی نہیں رکتی… (مفہوم قرآن) ایک خوش نصیب صاحب نے پنجاب میں ایک شاندار مسجد بنا کر’’جماعت‘‘کو دی ہے… آج وہ مسجد دیکھی تو دل خوشی سے جھوم اٹھا… ماشاء اللہ کیسی خوش نصیبی ہے… مسجد میں اگر جہاد کی بات نہ ہو، جہاد کی دعوت نہ ہو تو… وہ قرآن مجید کے اس نسخے جیسی ہو جاتی ہے… جس میں سے جہاد کی آیات والے صفحے نکال لئے جائیں… یعنی قرآن مجید کا ایسا نسخہ جس میں سے ایک ہزار آیات نکال لی گئی ہوں… وہ مکمل قرآن تو نہیں کہلائے گا… مسجد بھی وہ ہوتی ہے جس میں مسجد نبوی کے تمام اعمال اور افکار زندہ ہوں… اس سال مساجد کے لئے پلاٹ پیش کرنے والوں کی بہت درخواستیں آئیں… ان درخواستوں کو واپس کرتے ہوئے دل کو تکلیف پہنچی مگر کیا کریں… ترتیب اور نظم و ضبط سے چلنا پڑتا ہے… اجتماعی املاک اور اجتماعی اموال میں احتیاط ضروری ہے… مساجد کے لئے پلاٹ تب قبول کرتے ہیں جب مساجد کی مد میں رقم موجود ہو… رمضان المبارک کے بعد ان شاء اللہ یہ پابندی ختم ہو جائے گی… جس نے پلاٹ دینا ہو دے سکے گا بشرط ہے کہ جائزہ کمیٹی اسے مناسب قرار دے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(مساجد مہم)
24-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ اکبر… (۱) بظاہر کئی مشقتیں جمع ہو گئی ہیں مگر یہ سب ہمارے لئے نعمتیں ہیں روزہ، گرمی، انفاق مہم، عشر مہم… اللہ تعالیٰ مہربان ہوجائیں تو کام لیتے ہیں اور پسینے کی ایک ایک بوند کو قیمتی بنا دیتے ہیں… اور اگر ناراض ہوجائیں تو بے کار پھینک دیتے ہیں اور نفس کے کتے کے حوالے فرما دیتے ہیں… آج اعمال پیش ہونے کا دن ہے ایک بھاری نیکی کریں… دل سے ہر مسلمان کو معاف کر دیں اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ سے بھی معافی مانگیں
(۲دوسری بھاری نیکی یہ کریں کہ آج ہر مسلمان کے لئے دل سے بدگمانی ختم کر دیں جن جن کے گناہ معلوم ہیں ان کے بارے میں یہ گمان کریں کہ انہوں نے توبہ کر لی ہوگی اور اللہ تعالیٰ نے ان کے گناہوں کو نیکیوں سے بدل دیا ہوگا.…
(۳تیسری بھاری نیکی یہ کریں کہ کسی کا کوئی مالی حق، قرضہ، امانت کسی کے پاس ہوتو آج وہ واپس کرنے کا عزم کرلے اور اگر فوری طاقت نہ ہو تو لکھ کر کسی کے حوالے کر دے
(۴چوتھی بھاری نیکی یہ کریں کہ جن میاں بیوی کے درمیان لڑائی، جھگڑا، اختلاف ہو وہ آج پکی صلح کر کے عظیم خزانہ لوٹ لیں
 (۵پانچویں بھاری نیکی یہ کریں کہ اگر آپ نے کسی کو کوئی مال ہدیہ بتا کر دیاہے… یا شادی وغیرہ پر تحفہ دیاہے اور اب دل میں یہ ہے کہ وہ اتنا ہی یا زیادہ واپس کرے تو یہ بری نیت دل سے نکال دیں یہ نیت جب تک دل میں رہے گی آپ کے رزق کی برکت خراب کرتی رہے گی جب ہدیہ، تحفہ کہا تو اب واپسی کیسی؟ کیا سود پر قرضہ دیا تھا نعوذباللہ
’’ہدیہ‘‘اونچے مقام والی نیکی اور برکت کا خزانہ ہے… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(بھاری نیکیاں)
25-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو ان مسلمانوں میں شامل فرمائے… جنہوں نے یہ رمضان المبارک پایا اور ان کی مغفرت کردی گئی… وہ حضرات و خواتین جن کے رمضانی معمولات کی ترتیب مضبوط نہیں ہو رہی وہ صرف تین کام کرلیں پہلا یہ کہ روزہ اچھی طرح رکھیں نظر اور زبان کی مکمل حفاظت والا… دوسرا یہ کہ پانچ وقت کی نماز باجماعت، بر وقت ادا کریں… تیسرا یہ کہ ان دونوں نعمتوں روزہ اور نماز پر اللہ تعالیٰ کا جم کر شکر ادا کریں… ان شاء اللہ ان کے لئے مزید اعمال و برکات کا راستہ کھل جائے گا… جو حضرات و خواتین رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ختم قرآن کرتے ہیں… اور اس بارے میں مقابلۂ کرتے ہیں… وہ ماشاء اللہ اچھا کرتے ہیں مگر وہ تین باتوں کا خیال رکھیں پہلی یہ کہ آیت سجدہ پر سجدہ ضرور کیا کریں، فوراً کریں تو اچھا ہے، زیادہ منزل کی فکر میں سجدے نہ چھوڑیں، دوسری یہ کہ زیادہ تلاوت کے ساتھ ساتھ تھوڑا سا وقت قرآن مجید سمجھنے اور سننے کا بھی نکالیں، اس سے ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا… تیسری بات یہ کہ اگر کبھی بیماری وغیرہ کی وجہ سے منزل کم ہو تو چہرے پر بارہ نہ بجائیں اور نہ ہی ناشکری کریں… ہمارے برادرِ عزیز قاری نوید مسعود ہاشمی صاحب کی خوش نصیب والدہ نے رمضان اور جمعہ حاصل کر لیا ہے قریب والے ساتھی نماز جنازہ میں شرکت کریں اوردور والے ایصال ثواب کے ہدایا بھیجیں… نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد مرحبا کری روڈ نیشنل ہائی وے پنڈی فون نمبر۔
03335590829
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(رمضان المبارک تین کام)
26-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ قبولیت اور توفیق کے دروازے کھولے… آج پہلا عشرہ مکمل ہو رہا ہے… دوسرے عشرے کی آج منصوبہ بندی کر لیں… اور خود کو نیکیوںاور سعادتوں سے باندھ لیں… مثلاً کونسی سورۃ اس عشرے میں یاد کرنی ہے؟ کونسی سورۃ اس عشرے میں سمجھنی ہے؟ اپنے روزے میں مزید کیا بہتری لانی ہے؟… روزے میں زبان جتنی بند نصیب اتنے اونچے اور کھلے… فرض نمازوں میں مزید محنت کرنی ہے… بارہ سو کلمہ طیبہ… ایک ہزار استغفار، ایک ہزار درود شریف… تین سو بار جنت کا سؤال… تین سو بار جہنم سے پناہ… اور روزانہ جہاد فنڈ… اللہ تعالیٰ کو قرضہ حسنہ پیش کرنا ہے… ایک آدمی کو روزانہ روزہ افطار کرانا ہے… وغیرہ وغیرہ… یہ صرف نمونہ عرض کیا کہ… انسان کس طرح سے خود کو سعادتوں اور نیکیوں کے ساتھ باندھ سکتا ہے… بیٹھ کر فکر کرے، دعاء مانگے اور چند دن کے لئے چند کاموں کا پکا عزم کر لے… اور پھر اللہ تعالیٰ کے نام پر کئے ہوئے اس عزم کو… مکمل نبھائے… اور اس کی خلاف ورزی کرنے سے ڈرے… کیونکہ اللہ تعالیٰ کا نام بڑا عظمت والا ہے… جو قسم، جو عہد، جو عزم، جو تعلق اللہ تعالیٰ کے نام سے جڑ جائے… اس کی حفاظت اپنی جان سے بڑھ کر کرنی چاہئیے… ہاں اگر غلط چیز کی قسم کھا لی ہو تو ادب کا تقاضہ یہ ہے کہ قسم توڑ دے اور کفارہ ادا کرے اور استغفار کرتا رہے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(معمولات رمضان)
27-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ جسے چاہتے ہیں’’حکمت‘‘ عطاء فرماتے ہیں… اور جسے’’حکمت‘‘ مل جائے اسے بڑی خیر مل جاتی ہے… یہ بات سورۃ البقرہ میں ارشاد فرمائی گئی ہے… حکمت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو’’رزاق‘‘سمجھو… اس کی راہ میں دل کھول کر مال خرچ کرو… شیطان کے ڈراوے میں نہ آؤ… شیطان تمہیں ہر وقت فقر و فاقے اور اولاد کے مستقبل کے بارے میں ڈراتا رہتا ہے… وہ کہتاہے مال اسی طرح خرچ کرتے رہو گے تو فقیر ہو جاؤگے… تمہاری اولاد کیا کھائے گی؟ معاشرے میں ان کی اور تمہاری کوئی عزت نہیں ہوگی… کیونکہ عزت پیسے میں ہے… پیسہ سنبھالو، بناؤ، بچاؤ، بڑھاؤ… شیطان یہ آوازیں لگاتا رہتا ہے… اور بعض اوقات تو انسان کے دل پر ایسا چھا جاتا ہے کہ… انسان اپنے اور اپنی اولاد کے مستقبل کی فکر میں رونے لگتا ہے… اللہ تعالیٰ سمجھاتے ہیں کہ شیطان کے اس دھوکے میں نہ آؤ… عقل و حکمت سے کام لو… اللہ آج بھی ہے کل بھی تھا اور آئندہ کل بھی ہوگا… وہ اپنے راستے میں خرچ کرنے والوں کو کبھی ضائع اور رسوا نہیں کرتا اور نہ ان کی اولاد کو کسی کا محتاج کرتا ہے… بس یہ راز جو سمجھ جائے وہی حکمت والا ہے… جمعہ کے دن تیمرگرہ میں ایک خوش بخت خاتون کا انتقال ہوا… رمضان اور جمعہ سبحان اللہ… بیٹا بھی مجاہد سبحان اللہ! اس ماں کی کرامت دیکھیں کہ اس کے جنازے پر مجاہد بیٹے نے بیان کیا اور انفاق فی سبیل اللہ مہم کے لئے چندہ کیا… یہ ہے سعادت اور یہ ہے حکمت… دنیا کے غم چھوڑو… آخرت کی فکر اپناؤ۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(حکمت)
28-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے ’’جہاد فی سبیل اللہ‘‘کے ساتھ دنیا اور آخرت کی’’عزت‘‘ کو جوڑ دیا ہے… حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ایک بار جہادی لشکر روانہ کرتے ہوئے ان سے خطاب فرمایا… اس میں اور باتوں کے ساتھ یہ بھی ارشاد فرمایا! غور سے سنو! اللہ کی کتاب میں جہاد فی سبیل اللہ کا اتنا ثواب بتایا گیا ہے کہ اتنے ثواب کے لئے تو ہر مسلمان کے دل میں جہاد کے لئے وقف ہو جانے کی تمنا ہونی چاہئے… جہاد ہی وہ تجارت ہے جو اللہ تعالیٰ نے قرآن میں بتائی ہے اور جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے رسوائی سے نجات عطا فرمائی ہے اور جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے دنیا و آخرت کے شرف کو جوڑا ہے… (حیاۃ الصحابہ) مبارک ہو تمہیں جہاد میں کٹنے والو… کل بھی کشمیر میں ایک ساتھی شہید اور ایک زخمی ہوئے… کیا شان ہے شہداء کی… رمضان المبارک کے شہداء … مبارک ہو جہاد میں چلنے والوں کو… مبارک ہو مٹی میں آلودہ، پسینے میں لت پت… جہاد کی خاطر محنت کرنے والوں کو… تمہارے برابر کوئی نہیں ہوسکتا… نہ عطر میں ڈوبے ہوئے، نفیس لباسوں میں چمکتے ہوئے… نہ کیمروں کے سامنے رونے والے… اللہ تعالیٰ کو جہاد سے پیار ہے… اللہ تعالیٰ کو مجاہد سے محبت ہے… اے مسلمانو! اللہ کے لئے جہاد کو مان لو… ایمان بچ جائے گا… جہاد کو اپنا لو دنیا و آخرت کا شرف مل جائے گا… جان سے جہاد کرو، مال سے جہاد کرو… زبان سے جہاد کرو۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(عزت)
29-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت’’مالداری‘‘ہے… اللہ تعالیٰ کی آزمائشوں میں سے ایک آزمائش’’مالداری‘‘ ہے… اللہ تعالیٰ کے عذابوں میں سے ایک عذاب’’مالداری‘‘ ہے… ایمان، حلال، سخاوت، توفیق اور تقویٰ کے ساتھ ’’مالداری‘‘ ہوتویہ نعمت ہے… اس سے انسان بڑی بڑی سعادتیں حاصل کر سکتا ہے… جو لوگ اللہ تعالیٰ سے’’مالداری‘‘ مانگتے ہیں وہ کہا کریں کہ… یااللہ رزق حلال، ایمان، تقویٰ، سخاوت اور زیادہ سے زیادہ نیکی پر خرچ کرنے کی توفیق کے ساتھ مالداری عطاء فرمائیے… ہمارے دوست جو کئی سال سے مرکز کے اعتکاف کی سحری، افطاری دیتے ہیں… رات ان کا پیغام آیا کہ اس سال بھی… پچاس لاکھ دیں گے… تب دعاء کا وقت تھا ان کے لئے دل سے دعائیں نکلیں… آپ بھی ان کیلئے دعاء کردیں… اس سال بھی… جامع مسجد’’سبحان اللہ‘‘ میں اعتکاف ہوگا… دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن… بیٹھے رہیں تصور جاناں کئے ہوئے… آہ! اعتکاف عجیب پر کیف عبادت ہے… ہر مسلمان کا دل اس کے لئے مچلتا ہے یہ خود کو محبوب کے در پر باندھنے جیسا ہے… وہ محبوب جس کا در اور جس کا تصور بھی ہر لذت سے بڑی لذت ہے ہمارے جو ساتھی… مہم کی وجہ سے اعتکاف نہیں بیٹھ سکتے… وہ کم از کم ایک آدمی تیار کر کے اعتکاف میں بھیجیں… پورا اجر مل جائے گا ان شاء اللہ۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(مالداری)
30-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے… مجاہدین اسلام کشمیر… اور افغانستان میں دشمنان اسلام پرتابڑ توڑ حملے کر رہے ہیں… اللہ تعالیٰ ان کی نصرت و حفاظت فرمائے… آج سے ایک ضروری کام کریں… وہ یہ کہ دعاء بڑھا دیں… الحمد للہ رمضان المبارک کے معمولات ہر طرف اچھے جا رہے ہیں… اللہ تعالیٰ قبول فرمائے… مگر دعاء میں کمی محسوس ہو رہی ہے… حالانکہ دعاء عبادت کا مغز ہے… دوسرا کام یہ کریں کہ… جامع مسجد سبحان اللہ بہاولپور کے اعتکاف کی ہرساتھی خوب دعوت چلائے… یہ اعتکاف جماعت کو روحانی اورنظریاتی طاقت فراہم کرتا ہے… تاکیدی گذارش ہے کہ… اس مبارک اعتکاف میں اپنا حصہ ضرور شامل کریں… کم از کم ایک فرد بھیج کر۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(اعتکاف)
31-05-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمارے’’نفس‘‘کو حرص و لالچ سے بچائے… اَللّٰھُمَّ قِنِیْ شُحَّ نَفْسِیْ… واقعی عجیب دعاء ہے، عظیم دعاء ہے… جس نے بھی اسے اپنایا اس کی زندگی پہلے سے بہت اچھی ہو گئی ہے… نفس کا’’شح‘‘ یعنی لالچ بڑا خطرناک ہے… یہ لالچ انسان کو ذلیل کر دیتا ہے، پاگل کر دیتا ہے جانور سے بدتر بنا دیتا ہے… اس حرص کے اٹھارہ ہزار منہ ہیں… ایک بند کرو تو دوسرا کھول لیتا ہے… کبھی مال کی حرص، کبھی عزت کی حرص، کبھی راحت کی حرص، کبھی شہوت کی حرص… دنیا میں جتنے قاتل گزرے ہیں وہ سب’’شح نفس‘‘ میں مبتلا تھے… جتنے ظالم گزرے ہیں وہ سب اسی مرض کا شکار تھے… اس بیماری کے مریض کو کبھی کچھ پورا نہیں پڑتا… لوگ اگر اسے سجدے بھی کر رہے ہوں تو وہ چاہتا ہے کہ اب میرے لئے ذبح بھی ہوں… یہ مرض انسان سے ہر خوبی چھین لیتا ہے… اطاعت اسے بوجھ لگتی ہے، بڑے اسے وبال لگتے ہیں، چھوٹے اسے رکاوٹ لگتے ہیں… اس کا نفس اتنا سخت خود غرض ہو جاتا ہے کہ… اگر دعاء قبول ہونے میں تأخیر ہو تو نعوذباللہ… اللہ تعالیٰ پر ناراض ہونے لگتا ہے… بس نفس میں جو آگیا وہ پورا ہونا چاہئیے… استغفراللہ، استغفراللہ… رمضان کے مبارک ایام ہیں… آئیے مانگتے ہیں… بار بار مانگتے ہیں…  اَللّٰھُمَّ قِنِیْ شُحَّ نَفْسِیْ،  اَللّٰھُمَّ قِنِیْ شُحَّ نَفْسِیْ… میرا دل چاہتا ہے کہ روز دو رکعت نماز ادا کر کے اس موذی مرض سے… اللہ تعالیٰ کی پناہ اور حفاظت مانگا کروں… مہم میں کئی رفقاء گرفتار ہیں ان کی رہائی کیلئے بھی دعاء فرمائیں۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(لانچ نفس)
01-06-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ اکبر ’’یوم بدر…‘‘ الحمدللہ ’’غزوہ بدر…‘‘ سبحان اللہ ’’مجاہدین بدر…‘‘ مہینہ رمضان… دن جمعہ اور تاریخ سترہ… کیا شان ہے شہداء بدر کی… ایک لشکر کے سالار محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم… دوسرے لشکر کا سردار ابو جہل… تیسرے لشکر کے سردار سیدنا جبرئیل امین… چوتھے لشکر کا سردار ابلیس لعین… مگر پھر بھی فرمایا گیا کہ… ہم نے خود یہ لڑائی لڑی… ہم نے کفار کو قتل کیا ہم نے خاک کی مٹھی پھینکی… اللہ اکبر… سترہ رمضان کی رات… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں، اِلتجائیںاور آنسو… سترہ رمضان کا دن فرشتے، بارش، نصرت، فتح اور خوشیاں… پھر قرآن اترا اور اترتا چلا گیا… کیسا ظلم ہے کہ یہ کہا جائے…’’بدر‘‘ ہمارے لئے مثال نہیں… اللہ کرے یہ بات کہنے والے… مرنے سے پہلے توبہ کر لیں… ایک وہ بھی ہیں جو… اپنی ماؤں کو روتا چھوڑ گئے… اپنی بہنوں کو بلکتا چھوڑ گئے… اپنے خون سے انہوں نے ایسی روشنی بکھیری کہ… مسلمان تو مسلمان’’مشرکین‘‘کو بھی غزوہ بدر یاد دلا دیا… آپ آج کل انڈین میڈیا کا پتا کریں… وہاں بدر کا شور ہے، غزوہ بدر کا چرچا ہے اور یوم بدر کی دہشت ہے… رات ہی خبر آئی کہ ’’یوم بدر‘‘ پر انڈیا اور کشمیر میں ’’ہائی الرٹ‘‘ جاری کر دیاگیا ہے… انفاق فی سبیل اللہ’’مہم‘‘ میں کل’’یوم بدر‘‘کا مقابلہ ہے… شہداء بدر کی یاد ہے… مجاہدین بدر کے لئے وفاداری اور ایصال ثواب ہے… کون ہے’’بدر‘‘ کا ’’عاشق‘‘ جو یہ مقابلہ جیت کر دکھائے
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(یوم بدر)
02-06-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں’’پیغام بدر‘‘ سمجھنے کی توفیق عطاء فرمائے… اللہ تعالیٰ ہمیں’’پیغام بدر‘‘ پھیلانے کی سعادت نصیب فرمائے… اللہ تعالیٰ ہمیں’’پیغام بدر‘‘کا داعی بنائے… اللہ تعالیٰ ہمیں’’پیغام بدر‘‘ پر عمل کی توفیق مرحمت فرمائے… ’’پیغام بدر‘‘ قرآن مجید میں ہے… ’’پیغام بدر‘‘ احادیث مبارکہ میں ہے… ’’پیغام بدر‘‘کامیابی کا راز ہے… ’’پیغام بدر‘‘ میں عزت اور غلبے کے اسرار پنہاں ہیں… ’’پیغام بدر‘‘ امت مسلمہ کی لازمی ضرورت ہے… پیغام بدر… اصل ’’پیغام اسلام‘‘ ہے… اور اسی پیغام پر عمل میں… پاکستان سمیت ہر اسلامی ملک کی حفاظت ہے… ’’پیغام بدر‘‘ غیرت کا استعارہ ہے… ’’پیغام بدر‘‘ فتوحات کی چابی ہے… ’’پیغام بدر‘‘ فدائی جہاد کی حجت ہے… ’’پیغام بدر‘‘ قیامت تک جہاد کے جاری رہنے کی نوید ہے… ’’پیغام بدر‘‘ اسلام کے غلبے کی بشارت ہے…اہل علم کو چاہیے کہ…’’پیغام بدر‘‘کو پڑھیں…’’پیغام بدر‘‘کو سمجھیں اور ’’پیغام بدر‘‘ کو پھیلائیں… جہالت اور ابو جہل دونوں کا سر کٹ جائے گا … زیادہ نہیں تو صرف ایک بار… سیرت المصطفیٰ جلد دوم میں غزوہ بدر کو… دل کی آنکھوں سے پڑھ لیں… پھر توفیق ملے توغزوہ بدر کی قرآنی آیات پڑھ لیں… تب آپ کو احساس ہوگا ’’پیغام بدر‘‘دراصل ’’پیغام حیات‘‘ ہے ’’آب حیات‘‘ ہے… دیوانو! غزوہ بدر کا ڈنکا سارے عالم میں بجا دو۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(پیغام بدر)
03-06-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ اکبر… جماعت کے جانبازوں نے ایسا یوم بدر اٹھایا کہ… اہل ایمان کے کلیجے ٹھنڈے ہوئے… اور مشرکین کی روحیں کانپ اٹھیں… کسی نے سری نگر دیکھا ہو، وہاں کی سکیورٹی دیکھی ہو اور پھر ہائی الرٹ کا منظر دیکھا ہو تو… وہ مان ہی نہیں سکتا کہ وہاں کوئی کاروائی ممکن ہے… مگر کل انڈین میڈیا ہانپ رہا تھا کہ… دوسری، تیسری اور چوتھی کاروائی بھی ہو گئی… اور یوں ماشاء اللہ دو دن میں بارہ جہادی کاروائیاں… اللہ اکبر… یااللہ! ان مجاہدین اور ان کے ماں باپ کو اپنی خاص نظر محبت عطاء فرما… ان کاروائیوں پر کل تمام ساتھی شکرانے کے دو نفل ادا کریں… تاکہ مزید ترقی ہو اور نظر اللہ تعالیٰ پر رہے اور فخر پیدانہ ہو… اور ادہر جماعت کے دیوانوں نے… انفاق فی سبیل اللہ مہم میں… اٹھارہ سال کا ریکارڈ توڑ ڈالا… اور ماشاء اللہ اپنی دعاؤںکو… اپنے پسینے اور خون جگر سے ایسا جوڑا کہ… پورے ملک پاکستان میں خوشبو پھیل گئی… یااللہ! ان عاجز اور محنتی بندوں اور ان کے والدین اور اہل اولاد کو… اپنی خاص پیار والی نظر عطاء فرما… تمام ساتھی اس کامیاب مقابلے پرکل دو رکعت صلوٰۃ شکر اداکریں… تاکہ محنت مقبول ہو، سعی مشکور ہو… اور اجر پکا ہو… صوبہ سیدنا علیؓ اور سیدنا ابوبکرؓ نے یہ مقابلہ جیت لیا ہے… جبکہ چھوٹے صوبوں میں صوبہ سیدنا زبیرؓ اور صوبہ سیدنا طلحہؓ نمایاں رہے ہیں… بندہ کی طرف سے… سری نگر تا دہلی اور بہاولپور تا سبی… تمام جانبازوں، دیوانوں… اللہ والوں کو… دل سے شاباش، بہت شکریہ اور ڈھیروں دعائیں
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(یوم بدر، انفاق فی سبیل اللہ مہم)
04-06-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ’’وَاسِعُ الْمَغْفِرَۃْ‘‘ہیں… وسیع مغفرت والے…’’خَیْرُالْغَافِرِیْنَ‘‘ ہیں…’’غَفَّارٌ‘‘ ہیں، ’’غَفُوْرٌ‘‘ ہیں… ’’عَفُوٌّ‘‘ ہیں…رمضان کا عشرہ مغفرت ہے…آج اس کی آخری رات ہوگی… اللہ تعالیٰ ہم ’’پیاسوں‘‘ کو بھی ’’جام مغفرت‘‘ جام رحمت پلائے… ہمارا اس سے یہی گمان ہے کہ… وہ ہر گناہ معاف فرمانے اور مٹانے پر قادر ہے… وہ ہر کسی کی مغفرت فرمانے پر قادر ہے… اس کی اس عظیم، وسیع اور عالی شان قدرت کے وسیلہ سے… ہم بھی آج رات خوب مغفرت مانگ لیں… کل سے ’’اعتکاف مبارک‘‘ شروع ہو گا… ’’شعبہ ہدایت‘‘ آج اچھی طرح جائزہ اور مشورہ کرلے … اس سال کا ’’اعتکاف‘‘ بھر پور ہو… مسجد سبحان اللہ کے خدام بھی اپنا اجلاس کر لیں اور دو رکعت ادا کر کے… خدمت کی توفیق مانگ لیں… شعبہ تعلیم و تربیہ اور شعبہ مرکز بھی… اپنے غیر معمولی اجلاس کر لیں کہ… کس طرح سے اعتکاف کو نبھانا ہے… بھر پور محنت، ذمہ داری کا احساس… سعادت اور شکر کا احساس… مسکراتی ہوئی انتھک خدمت… اور مہمانوں کی مکمل قدر دانی… ایسے مہمان کسی کسی کو نصیب ہوتے ہیں… ان میں راہ حق کے فدائی بھی ہوتے ہیں اور اونچی مخفی نسبتوں والے اولیاء بھی… جو خوش نصیب افراد ان معتکفین کرام کی سحری و افطاری میں حصہ ڈالنا چاہیں وہ آج… ذمہ داروں سے یا مکتب سے رابطہ فرما لیں۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(اعتکاف)