12.11.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
نُصْرَت
فرض ہے
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....
اللہ
تعالی ”اہل غزہ“ کو ساری امت مسلمہ کی طرف سے ”جزائے خیر“ عطاء فرمائیں..اللہ
تعالی ان کی ظاہری اور غیبی نصرت فرمائیں..انہیں ”غیر انسانی“ یہودی ”محاصرے“ اور
”ناکہ بندی“ سے خلاصی عطاء فرمائیں..ان پر اپنی رحمت، برکت، نصرت، عافیت
برسائیں..بے شک وہ اس وقت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے ”اخیار“
ہیں..افضل ترین اور معزز ترین مسلمان ہیں..دنیا کے ہر مسلمان پر...اپنی طاقت اور
استطاعت کے مطابق..اُن کی نُصرت اور مدد کرنا ”فرض“ ہے..
”اہل
غزہ“ نے دنیا کو بدل دیا..اہل غزہ نے زمانے کے دجالوں کو بے آبرو اور ذلیل کر
دیا..اہل غزہ نے ”عالمی سیاست“ کو تبدیل کر دیا..اہل غزہ نے طاغوتی طاقتوں کے
منصوبے چکنا چور کر دیئے..اہل غزہ نے دنیا بھر میں پھیلی کئی شیطانی غلط فہمیوں کو
ملیامیٹ کر دیا..اہل غزہ نے ناقابل شکست سمجھی جانے والی قوتوں کو شکست فاش
دی...مگر اتنی بڑی جنگ اور اتنے عظیم کارنامے نے ”اہل غزہ“ کو زخمی کر دیا...کاش
اُمت کے حکمران..خود کو رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا اُمتی سمجھ کر..اہل غزہ کا
ساتھ دیتے...مگر ایسا نہیں ہوا..مسلمان مجاہدین وہاں جانے کے لیے تڑپتے رہے..مگر
راستے بند تھے..اور یوں ”اہل غزہ“ نے یہ معرکہ اکیلے لڑا..ان کے جوان شہید
ہوئے..ان کے بچوں کا قیمہ بنایا گیا..ان کے گھر ملیا میٹ ہوئے..ان کی مساجد اور
ہسپتال بمباری سے کھنڈر بنے..صہیونی خنزیر اہل غزہ کو شکست نہ دے سکے تو چاروں طرف
سے ناکہ لگا کر بیٹھ گئے..تاکہ نہ غذا پہنچے نہ دوا..معصوم بچے ماؤں کی گود میں
بھوک سے شہید ہو رہے ہیں..سخت سردی میں ان کے پاس نہ چھت ہے نہ آگ..سوشل میڈیا پر
مسلمان اپنی مالداریوں اور عیاشیوں کی نمائش میں مگن ہیں..مسلمان کامیابی کا قرآنی
مفہوم ہی بھول گئے...وہ پیسے اور ظاہری امن و شہرت کو کامیابی سمجھنے لگے..انہیں
یاد ہی نہ رہا کہ ”اہل غزہ“ کے ان پر کیا حقوق ہیں.. الحمدللہ لاکھوں مصائب کے
باوجود ”غزہ“ آج بھی سر اٹھائے کھڑا ہے..جبکہ اس کے دشمنوں کے سر نیچے ہیں..
”غزہ“
اس زمانے میں اسلام کا جھنڈا..اور حق کا عَلَم ہے..جو بھی اس وقت ”اہل غزہ“ کے
ساتھ کھڑا ہوگا..وہ ان شاءاللہ کامیاب و سرفراز ہوگا...
جان
سے، مال سے، زبان سے، قلم سے، دعاء سے..اور فکر سے..اہل غزہ کا تعاون کریں....وہ
مؤمن ہیں..وہ مجاہد ہیں..وہ مرابط ہیں..وہ اولیاء صدیقین ہیں..وہ اسلام اور امت
مسلمہ کا فخر ہیں..وہ ہمارے مسلمان بھائی اور بہنیں ہیں..
یا
اللہ ہمیں ان کے بارے میں اپنا فرض اور اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی اپنے فضل سے
توفیق عطاء فرما...
مغرب
سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
11.11.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
جُمادی
الآخرۃ ۱۴۴۸ھ
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....
اللہ
تعالی ہمیں زمانے اور وقت کے خسارے سے بچائیں....
..وَ
الْعَصْرِ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍ..
وقت
جا رہا ہے..عمر ختم ہو رہی ہے..ایک اور مہینہ بیت گیا..خوش نصیبوں نے اس مہینے میں
اپنی ہمیشہ کی زندگی کے لیے کافی کچھ بنا لیا....جبکہ بے ہمت لوگوں کا مہینہ..بستر
اور بازار اور موبائل کھا گیا.....اللہ تعالی ہمیں خوش نصیب بنائیں..بد نصیبی سے
بچائیں..
”اللّٰھُمَّ
اِنا نَعُوْذُبِكَ مِن سُوْءِ الْقَضَاءِ“
آج
مغرب سے نیا قمری ہجری مہینہ...”جُمادی الآخرۃ ۱۴۴۸“شروع ہو رہا ہے..اللہ تعالی
اسے ہمارے لیے..خیر و عافیت کے ساتھ..ایمان، اعمال صالحہ....دعوت حق اور دعوت
استقامت سے لبریز فرمائیں..امت مسلمہ کو فتوحات عطاء فرمائیں..اور فلسطین اور کشمیر
کے مجاہدین کو اپنی خاص نصرت عطاء فرمائیں..
..چاند
رات کی دعائیں اور معمولات یاد رہیں..
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
05.11.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
بدلتی
دنیا کے رنگ
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....
اللہ
تعالی.....”بد نصیبی“ اور دشمنوں کی خوشی سے ہماری حفاظت فرمائیں..
”اَللّٰھُمَّ
اِنَّا نَعُوْذُبِکَ مِنْ سُوْءِ الْقَضَاءِ وَ شَمَاتَةِ الْأَعْدَاءِ“
یہ
حضرت سیدنا و مولانا آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاء ہے..اسمیں دو چیزوں
سے اللہ تعالی کی پناہ مانگی گئی ہے..①
”سُوْءِ الْقَضَاء“یعنی مقدر کی بُرائی...بد نصیبی..اور تقدیر کی خرابی...②”شَمَاتَة
الْأَعْدَاء“ یعنی انسان کا ایسی حالت میں جا گرنا کہ جسے دیکھ کر اس کے دشمن خوش
ہوں...آپ صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے یہ دعاء مانگا کرتے تھے..
”اَللّٰھُمَّ
اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ سُوْءِ الْقَضَاءِ وَ شَمَاتَةِ الْأَعْدَاءِ“[بخاری]
کچھ
دن پہلے ”نیتن یاہو“ اور کل سے ”ٹرمپ“ کی جو حالت ہے..اسے دیکھیں تو....”شَمَاتَةِ
الْأَعْدَاءِ“ کی کیفیت سمجھ آجاتی ہے..ان دو ”بد نصیبوں“ کے اکثر ”خوش نصیب“
دشمن...خوش ہیں..مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں..اور ان دونوں کا جم کر مذاق اڑا رہے ہیں..دوسروں
پر ”حملہ آور“ ان دو حکمرانوں کو خود ان کی اپنی عوام نے شکست سے دوچار کر دیا
ہے..اور وہ عالمی یہودی مالیاتی ادارے جو دنیا بھر کے انتخابات کو اپنے حق میں
کنٹرول کرتے تھے..اپنے اصل اڈوں میں ناکام ہو چکے ہیں..
اللہ
تعالی کی تقدیر دیکھیں...دنیا کے رنگ کیسے بدل رہے ہیں..امریکہ کے حالیہ انتخابات
میں بارہ مسلمان کامیاب ہوئے ہیں..یہ عدد چھوٹا ہے مگر چھوٹے دجالوں کو لرزانے کے
لیے کافی ہے..ہمارے ایک ”نیم بزرگ“ ساتھی کہتے تھے کہ..دنیا کے دو ملکوں میں اسلام
اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ امید ہے وہاں عوامی اکثریت سے مسلمانوں کی حکومتیں
قائم ہو جائیں گی..ایک امریکہ اور دوسرا سری لنکا..وہ چونکہ ”نیم بزرگ“ تھے اس لیے
ان کے تجزیے سے اتفاق ضروری نہیں ہے..مگر حالات بہرحال بدل رہے ہیں..جبکہ ہمارے ایک
”کامل بزرگ“ فرمایا کرتے تھے کہ ”جرمن“ قوم میں اسلام پھیل جائے گا..اور ”جرمنی“
اسلام کی طاقت بنے گا..انکی بات دل کو لگتی ہے..کیونکہ ”جرمنوں“ نے ماضی میں ”بدترین
قوم“ کی بھرپور ٹھکائی کی ہے..ممکن ہے اس کا اُنہیں انعام ملے..
بہرحال
حالات کی اس ساری تبدیلی کے پیچھے..اللہ تعالی کے پیارے شہداء اور مجاہدین کا خون
ہے..انہی کے خوف، رعب اور قربانی کی برکت سے..دنیا والے اب کچے پکے مسلمانوں کو
گلے لگا رہے ہیں..آپ نے نہیں دیکھا کہ ”مودی“ گزشتہ ڈیڑھ سال سے قبر میں ہے..اور
اب اس کی قبر میں ”کاکروچوں“ کا عذاب اور طوفان داخل ہو گیا ہے..وہ بد نصیب اب زیادہ
سے زیادہ مساجد شہید کر رہا ہے..مگر ہر مسجد کا ملبہ..اس کی قبر پر ذلت اور آگ بن
کر گر رہا ہے..اور بہت جلد انڈیا سے اچھی خبریں آنے والی ہیں ان شاءاللہ..دو بہت
مزیدار باتیں اور بھی لکھنی تھیں مگر وہ
رہ گئیں..چلیں پھر کبھی ان شاءاللہ....مغرب سے جمعہ شریف اور مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
15.10.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
جان
و مال لگانے والا
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....
اللہ
تعالی کے پاس اپنے لیے...بہت کچھ آگے بھیج کر..بھائی محمد عاصم صاحب..آج خود بھی
تہجد کے وقت..اپنے خون سے غسل کر کے...اللہ تعالی کے حضور پیش ہو گئے..
..انا
للّٰہ وانا الیہ راجعون..
اُن
کی گاڑی کو..ایک ٹرالر نے روند ڈالا..اور وہ اپنی اہلیہ اور بیٹے سمیت شہید ہو
گئے..ایک مؤمن کی موت بظاہر جتنی بھیانک اور ٹوٹ پھوٹ والی ہو..اسیقدر میٹھی، آسان
اور عالی شان ہوتی ہے..
بہترین
شہادت کا فرمایا کہ..خود بھی شہید اور گھوڑا بھی ساتھ کٹ جائے..ان کی گاڑی...جہادی
گھوڑے کی طرح دن رات جہاد کے لیے..جہاد کی محنت کے لیے...اور مجاہدین کی خدمت کے لیے
دوڑتی تھی...وہ انتھک تھے، کشادہ دل تھے..بہادر اور سخی تھے..اور ان سے کوئی نہ
کوئی خیر ہر وقت پھوٹتی رہتی تھی..
ارشاد فرمایا:-
”...وَ
مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرًا
وَّ اَعْظَمَ اَجْرًا...“[مزمل: ⑳]
اور
جو خیر تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ تعالی کے ہاں پاؤ گے..پہلے سے بہت زیادہ
اور بڑے اجر والی....
انکی
گاڑی تو ہر وقت دین اور خیر کے لیے دوڑتی ہی تھی..اس کے باوجود انہوں نے ایک گھوڑا
بھی خرید کر...مدرسہ ابو قتادہ رضی اللہ عنہ میں وقف کیا ہوا تھا...
ان
کی ”خیر“ اور ”خدمت“ کی وسعت کا اندازہ اسی سے لگا لیں کہ..آج لاہور، بہاولپور سے
لے کر....غزہ، استنبول..اور کشمیر میں اُن کے لیے آنسو بہہ رہے ہیں....اللہ تعالی
اُن کو.....ان کی اہلیہ اور بچے کو شہادت، مغفرت اور اکرام کا عالی مقام نصیب
فرمائیں....
وہ تشکیل میں تھے..جان و مال دونوں لگا رہے
تھے..اور ایک پورے ضلع کے کام کو سنبھال رہے تھے..
ان
کی نماز جنازہ ان شاءاللہ بعد نماز مغرب جامعہ اشرفیہ لاہور میں ادا کی جائے گی..ایک
”ولی اللہ“ کے جنازے میں شرکت کو سعادت سمجھیں..اور دور والے ایصال ثواب کا ہدیہ
بھیجیں...
”اللّٰهُمَّ
صَلِّ عَلٰى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ كَمَا هُوَ أَهْلُهٗ وَ مُسْتَحَقُّهٗ“...مغرب
سے جمعہ شریف..مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
12.10.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
مولانا
عبدالحفیظ امیر پوری رحمۃ اللہ علیہ
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....
اللہ
تعالی کے ”عقلمند“ بندے وہ ہیں..جو اپنی زندگی میں..اپنی موت کی تیاری کرتے ہیں..ایسے
اعمال کرتے ہیں جو موت کے بعد کام آئیں..اور اس بارے میں ہمیشہ غور و فکر کرتے
رہتے ہیں کہ..وہ اپنے لیے آگے کیا بھیج رہے ہیں:-
”وَ
لْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ“(الحشر۱۸)
ترجمہ:
ہر شخص کو غور کرنا چاہیے کہ وہ کل (یعنی آخرت) کے لیے کیا بھیج رہا ہے..
آپ
نے ہفت روزہ ”القلم“..اور پندرہ روزہ ”مدینہ مدینہ“ میں ایک نام پڑھا ہوگا..
”عبدالحفیظ
امیر پوری“
یہ
بندہ کے چچا زاد بھائی تھے..عرصہ دراز سے جماعت کے ساتھ وابستہ تھے اور باقاعدگی
سے کالم لکھتے تھے..آج وہ اللہ تعالی سے ملاقات کو چلے گئے..
..انا
للہ وانا الیہ راجعون..
اللہ
تعالی ان کو اپنی مغفرت اور رحمت کا عالی مقام نصیب فرمائیں..ماشاءاللہ عالم دین
اور صاحب قلم تھے..انکی نماز جنازہ کل بروز منگل دن گیارہ بجے..ان شاءاللہ ”جامعۃ
الصابر بہاولپور“ میں ادا کی جائے گی..قریب والوں سے شرکت کی..اور دور والوں سے ”ایصال
ثواب“ کی درخواست ہے..
② جمادی الاولی ۱۴۴۸ھ کا چاند ہو گیا ہے..چاند
رات جاری ہے..دعاء و معمولات کی یاد دہانی ہے..
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
08.10.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
اِختِلَافْ
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....
اللہ
تعالی کے پیارے پیارے نام ہیں..یعنی أَسماءُ الحُسنٰی..ان أَسماءُ الحُسنٰی میں سے
ایک”الحَقُّ جلّ شانہ“ ہے..اللہ تعالی ہمیں اپنے اِس مبارک ”اِسم صفاتی“ کی برکت
سے..”حق“ نصیب فرمائیں..”حق“ پر چلائیں..”حق“ کا ”داعی“ اور ”مُوصِی“ بنائیں.....
اس
دنیا کی ”خوبصورتی“ اختلاف سے ہے..ہر انسان دوسرے سے مختلف..ہر ”حیوان“ دوسرے سے
مختلف..حتی کہ ہر درخت اور پتھر دوسرے سے مختلف..
”
اختلاف“ انسان کی ”فطرت“ میں موجود ہے..جس طرح بھوک اور پیاس انسان کی فطرت میں
داخل ہیں..حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت نے جس طرح بھوک اور پیاس مٹانے
کے اصول، قوانین اور حدود مقرر کر دیئے ہیں..اسی طرح ”اختلاف“ کے بھی قوانین، حدود
اور اصول ارشاد فرما دیے ہیں..ہر ”اختلاف“ اچھا نہیں ہوتا..اور ہر اختلاف بُرا بھی
نہیں ہوتا..اختلاف ”سفر“ کی طرح ہے اس سے انسان کے ”اخلاق“ کا پتہ چل جاتا ہے..ہر
”اختلاف“ سے بچنے کی کوشش کرنا یہ انسان کو ”منافق“ بنا دیتا ہے..اور ہر اختلاف میں
کود پڑنا..یہ انسان کو ذلت اور محرومی میں ڈال دیتا ہے..کسی اختلاف میں دونوں طرف
”حق“ کی گنجائش ہوتی ہے جبکہ..بعض اختلافات میں دونوں طرف ”باطل“ ہوتا ہے..جبکہ
بعض اختلافات میں ایک طرف ”حق“..اور ایک طرف ”باطل“ ہوتا ہے..بعض ”اختلاف“ ضروری
ہوتے ہیں..بعض جائز ہوتے ہیں..بعض فضول ہوتے ہیں..جبکہ بعض اختلافات مکروہ اور
حرام ہوتے ہیں..اختلاف میں ”نیت“ کا بھی بڑا دخل ہوتا ہے...اور یہ بھی دیکھنا ضروری
ہوتا ہے کہ..اس ”اختلاف“ میں پڑنے سے مجھے اور اُمت کو کیا فائدہ ہوگا...
حضرت آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی
تہجد کی نماز کا آغاز ہی اس دعاء سے فرماتے تھے کہ..اللہ تعالی اختلافی معاملات میں
مجھے ”حق“ پر رکھیں...یہ دعاء بخاری شریف اور دیگر کتب حدیث میں موجود ہے..بندہ اس
پر ایک پورا مضمون بھی لکھ چکا ہے..آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو ”ہر حال“ اور ”ہر
قال“ میں ”برحق“ ہیں..یہ دعاء دراصل اُمت کی تعلیم کے لیے تھی..
بہرحال
”اختلاف“ کے معاملہ میں شریعت کی پیروی ضروری ہے..لیکن یہ بات سوشل میڈیا کے بے
غسل، بے وضو، بے لگام طبقے کو کون سمجھائے؟
چلیں
اللہ تعالی کا شکر ہے..جمعہ شریف آرہے ہیں..مغرب سے مقابلہ حسن کے ساتھ
شاندار....ایماندار استقبال نصیب ہو.....
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
بسم اللہ الرحمن
الرحیم
<مکتوب خادم>
”دُعَاءُالشَّیخَینْ“
السلام علیکم ورحمة اللہ
وبرکاته....
اللہ تعالی کا شکر
کہ..انہوں نے اس اُمت کو..حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ جیسے..خلیفہ اول، خلیفہ
بلا فصل، خلیفہ راشد عطاء فرمائے...والحمدللہ رب العالمین..
کل جو پیاری دعاء لکھی تھی..وہ
پیارے اور عظیم انسان کامل..حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ مانگا کرتے
تھے..سیدنا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد....ہمارے اور پوری اُمت کے سب سے
بڑے مُحسِنْ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ..
(اللهم) یا اللہ تعالی جی
(لَا تَدَعْنَا) ہمیں نہ چھوڑیں (فِی غَمْرَةٍ) گمراہی، عیاشی اور گناہوں میں ڈوبا
ہوا....آخرت کی تیاری سے غافل ہو کر دنیا کے نشے میں ڈوبا ہوا..یعنی ہم اگر ایسی
حالت میں ہیں تو آپ ہمیں اُس سے نکال دیجئے
(وَلَا تَأخُذْنَا) اور ہمیں نہ پکڑیں (عَلىٰ غِرَّۃٍ) دھوکے اور غفلت میں پڑا
ہوا..یعنی ہم کسی گناہ میں ہوں..یا کسی مستی میں ہوں اور اچانک اس حالت میں موت
آجائے..اس سے ہماری حفاظت فرما دیجئے (وَلَا تَجْعَلْنَا) اور ہمیں نہ بنائیے
(مِنَ الغَافِلِينْ) غافلوں میں سے..دین سے غافل..قرآن سے غافل..فرائض سے
غافل..اپنی شرعی ذمہ داریوں سے غافل..آخرت کی تیاری سے غافل..قبر، حشر، آخرت سے
غافل..اللہ تعالی فرماتے ہیں..لوگوں کے حساب کا وقت قریب آگیا..جبکہ وہ غفلت میں
پڑے ہوئے ہیں..قرآن مجید جا بجا غفلت سے روکتا ہے....دیکھا آپ نے کتنی جامع اور
ضروری دعاء ہے..
..اللهم لَا تَدَعْنَا فِی
غَمْرَةٍ وَلَا تَأخُذْنَا عَلىٰ غِرَّۃٍ وَلَا تَجْعَلْنَا مِنَ الغَافِلِينْ...
مصنف ابن ابی شیبہ کی ایک
روایت کے مطابق..حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے بھی اپنے آخری وقت یہی
دعاء مانگی تھی..(وہاں مفرد یعنی واحد متکلم کا صیغہ آیا ہے)
”اللهم لَا تَدَعْنِی فِی
غَمْرَةٍ وَلَا تَأخُذْنِی عَلىٰ غِرَّۃٍ وَلَا تَجْعَلْنِی مِنَ الغَافِلِينْ“
یا اللہ مجھے گمراہی اور
گناہ میں مدہوش نہ چھوڑیں اور مجھے اچانک نہ پکڑیں اور مجھے غافلوں میں سے نہ بنائیں..
بعض جگہ الفاظ کچھ آگے پیچھے
ہیں...مگر مفہوم اور مقصد ایک ہی ہے..
سبحان اللہ!..اب تو یہ
”دُعَاءُالشَّیخَین“ ہو گئی..رضی اللہ عنہما...وہ جو کبھی غافل اور گناہوں میں مست
ہوتے ہی نہ تھے..وہ یہ دعاء مانگتے تھے..تو پھر ہمارے لیے یہ کتنی اہم ہوگی....جو
کبھی ”بیدار“ ہی نہیں ہوتے..مغرب جمعہ شریف،مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم.....لااله الاالله
محمد رسول الله
30.09.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
پیارے
انسان کی پیاری دعاء
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....
اللہ
تعالی کسی ”خنّاس“ کو ہم پر مسلط نہ فرمائیں..وہ انسان ہو یا جن..اللہ تعالی ”بُرے
قرین“..”بُرے دوست“ اور ”بُرے ہمزاد“ سے ہماری حفاظت فرمائیں...
”خنّاس“
کون ہے؟ بتایا گیا کہ”خنّاس“ بے شمار ہیں..وہ ہر زمانے میں ہوتے ہیں..اور ہر
مسلمان پر حملہ آور ہوتے ہیں....ان کا کام ہے دل میں وسوسہ، شبہ اور بدگمانی
ڈالنا..اور وہ بھی نہایت اُستادی کے ساتھ...مہارت کے ساتھ...بظاہر خیر خواہی جتلا
کر...باتوں ہی باتوں میں...ایسا وسوسہ...جو آپ سے کسی اچھی محبت کو چھین لے..کسی
اچھے عمل کو چھین لے..کسی اچھی جماعت کو چھین لے...کتنے لوگ نیک اعمال میں لگے
ہوتے ہیں..کوئی آکر ایسا وسوسہ ڈالتا ہے کہ وہ....غفلت میں جا گرتے ہیں..کسی کے
ساتھ تعلق آپ کو دینی فائدہ اور ترقی دے رہا ہے...خنّاس نے اُس کے خلاف ایسا وسوسہ
چھوڑا کہ..وہ تعلق ٹوٹ گیا..فوائد رک گئے..بڑا تفصیلی موضوع ہے..قرآن مجید کی آخری
”سورۃ“ میں بھی مذکور ہے..اور کئی دیگر مقامات پر بھی...آخری سورۃ مبارکہ تو اس سے
حفاظت کا ذریعہ بھی ہے..جو لوگ دین سے، جماعت سے بدظن ہو جاتے ہیں..یا خوفزدہ ہو
کر امن کی راہیں ڈھونڈنے لگتے ہیں..یا مصلحت و ضرورت کے بہانے دنیا میں مشغول ہو
جاتے ہیں..یا مایوس ہو کر راستہ بدلنے لگتے ہیں..ان سے عرض کیا جاتا ہے کہ توجہ کے
ساتھ...روز سو بار..یا کم از کم صبح و شام گیارہ بار...قرآن مجید کی آخری دو سورتیں
پڑھا کریں..الحمدللہ اس عمل کی برکت سے کئی تو گڑھے تک پہنچ کر..واپس آگئے..مگر کئی
نے اس گزارش کو بھی نہ مانا..وہ پہلے خود ”خناس“ کا شکار ہوئے اور پھر ترقی کرتے
کرتے خود ”خناس“ بن گئے..اور کام والوں کو مایوس، پریشان اور بدظن کرنے لگے..خیر یہ
آج ہمارا موضوع نہیں...اصل موضوع تو ایک بہت پیاری دعاء ہے..جو ایک بہت ہی پیارے
انسان مانگا کرتے تھے..غفلت کی حالت میں موت سے حفاظت کی دعاء.....
اللهم
لَا تَدَعْنَا فِی غَمْرَةٍ وَلَا تَأخُذْنَا عَلىٰ غِرَّۃٍ وَلَا تَجْعَلْنَا
مِنَ الغَافِلِينْ...
دعاء
کی تفصیل اگلے مکتوب میں ان شاءاللہ.....
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
29.09.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
حقائق
میں ڈوب جائیں
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....
اللہ
تعالی آپ ”حق“ ہیں..آپ”برحق“ہیں..آپ سب سے بڑی ”حقیقت“ ہیں...سب سے سچی ”حقیقت“ ہیں..
”اللّٰھم
اَنْتَ الحَقْ“
یا
اللہ! آپ کے تمام وعدے ”حق“ ہیں..”برحق“ ہیں..بالکل سچی ”حقیقت“ ہیں...
”و
وَعْدُكَ الْحَقُّ“
یا
اللہ تعالی! آپ کا فرمایا ہوا...”حق“ ہے..” برحق“ ہے..بالکل سچی ”حقیقت“ ہے..
”وَقَوْلُكَ
الحَقُّ“
یا
اللہ! آپ کی ملاقات ”حق“ ہے..”برحق“ ہے.. موت ”حقیقت“ ہے..وہی آپ سے ملاقات ہے..
..
وَلِقَاؤُكَ الحَقُّ..
یا
اللہ! جنت ”حق“ ہے..”برحق“ ہے..پکی سچی ”حقیقت“ ہے..
”وَالْجَنَّةُ
حَقٌّ“
یا
اللہ! ”جہنم، آگ“حق ہے..برحق ہے..ایک یقینی حقیقت ہے..
”وَالنَّارُ
حَقٌّ“
یا
اللہ! آپ کے تمام انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام ”حق“ ہیں..”برحق“ ہیں..سچے ہیں..حضرت
سیدنا آدم علیہ الصلٰوۃ والسلام سے لیکر..حضرت سیدنا و مولانا محمد صلی اللہ علیہ
والہ وسلم تک...
”
وَالنَّبِيُّونَ حَق“
یا
اللہ! قیامت ”حق“ ہے..”برحق“ ہے..بالکل پکی ”سچی“ لازمی حقیقت ہے..
”وَالسَّاعَةُ
حَقٌّ“
حضرت
آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم..جب تہجد کے لیے بیدار ہوتے تھے تو یہ ”دعاء“
پڑھا کرتے تھے..دنیا دراصل دھوکے کی جگہ ہے..انسان کے دل و دماغ سے اصل ”حقائق“
نکل جاتے ہیں..اور وہ نقلی، عارضی اور فانی فکروں میں خود کو ضائع کرنے لگتا
ہے..اس لیے لازم ہے کہ آنکھ کھلتے ہی خود کو....یہ ”حقائق“ یاد دلائے جائیں..اپنے
ایمان کو درست کیا جائے..اور ان ”حقائق“ میں کامیابی کو اپنی اصل فکر بنایا
جائے...
(مفید
مشورہ) آج منگل کا دن اور دنیا کے اکثر خطوں میں ۱۷ ربیع الثانی ہے..جسمانی،
قلبی، سفلی، آسیبی، وہمی اور نظری امراض کا بہترین علاج ”حجامہ“ بھی ہے..موقع سے
فائدہ اٹھائیں...(”پاکستانی چاند “بدھ کے دن ”سترہ“ کا ہوگا)...
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
24.09.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
مُکمَّل
اخلاق
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....
اللہ
تعالی....اپنے حبیب، اپنے خلیل، اپنے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
شان بڑھاتے جا رہے ہیں...بڑھاتے جا رہے ہیں...اور ان کی اُمت میں اضافہ فرماتے جا
رہے ہیں..اور ان کے ”عشاق و محبین“ کو....عشق و محبت کے جام پلاتے جا رہے ہیں.....
توجہ
سے ”مجلس حضوری“ کرنے والے سچ بتائیں..کتنا سکون ملتا ہے؟...کتنا نور بھرتا
ہے؟..اور کتنی زیادہ امید بڑھتی ہے؟..
..والحمدللہ
رب العالمین..
دو
دن سے ایک کتاب پڑھ رہا تھا..کتاب کا نام ہے....
”الجزاء
الأوفیٰ فی ذکر اسماء المصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم “
کتاب
کے مصنف..محقق و عاشق رسول عالم دین حضرت مولانا قاری غلام یاسین صاحب زیدہ قدرہ
نے....اس کتاب میں..حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے (833)”اسماء مبارکہ “جمع فرما
دیے ہیں..بہت مبارک، جامع اور مفید کتاب ہے..عنقریب ”مکتبہ عرفان لاہور“ سے دوبارہ
شائع ہو رہی ہے..کوشش کریں کہ ضرور آپ کے گھر میں ہو..اور آپ کے مطالعہ میں
آئے..آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اتنے سارے ”اسماء گرامی“ جمع کرنا....اور ان کی تشریح
کرنا..کوئی معمولی کام نہیں..بڑی محنت اور عظیم سعادت ہے..میں اس کتاب میں سے آپ
صلی اللہ علیہ وسلم کے چند اسماء گرامی....لکھ رہا ہوں..ممکن ہے ان کے فیض
سے..جہاد کے کسی منکر یا مخالف کو سچی توبہ کی توفیق مل جائے..
① سیدنا ”ذی الجہاد“
صلی اللہ علیہ وسلم... جہاد والے نبی..
② سیدنا ”ذِی السَّیف“
صلی اللہ علیہ وسلم..تلوار والے نبی..
③ سیدنا ”رّسُول
المَلَاحِم“ صلی اللہ علیہ وسلم.. گھمسان کی جنگوں والے رسول...
④ سیدنا ”سَیف اللہ
المسلول“ صلی اللہ علیہ وسلم.. اللہ تعالی کی سونتی ہوئی تلوار..
⑤ سیدنا
”الضَحّاکِ“صلی اللہ علیہ وسلم...جنگ میں بہادری کے ساتھ دشمن کا خون بہانے
والے...
ایسے
اور بھی ”اسماء گرامی“ ہیں..اللہ تعالی ہمیں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام
اخلاق.....اپنانے کی توفیق عطاء فرمائیں...وہ معافی ہو یا قتال..مسواک ہو یا
تلوار..
مغرب
سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
17.09.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
محبوبانہ
عبادت
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....
اللہ
تعالی ”اُمتِ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم“ کی..اور ”حرمین شریفین“ کی حفاظت
فرمائیں..
① مکہ مکرمہ پر ڈرون
حملے کی کوشش سے..ہر سچے مسلمان کو سخت، ذہنی اور قلبی صدمہ پہنچا ہے..قاتل ”حوثیوں
“کی تباہی و بربادی کا وقت قریب ہے ان شاء اللہ انہوں نے اپنے ”زوال“ کو آواز دے دی
ہے...
② الحمدللہ
”المؤمنات“ کا ”دورہ تزکیہ“..مبارک اور پرنور رہا..شریک ہونے والی بعض بہنوں کے
تاثرات شائع کر دیے گئے ہیں..ضرور پڑھ لیں..مدینہ مدینہ...محبت بھرا نام..③ گزشتہ تین دنوں سے
اللہ تعالی کی بڑی رحمت برس رہی ہے کہ روزانہ ہی کوئی ”غیر مسلم“....اسلام قبول کر
کے..ہمارا دینی، اسلامی، قلبی بھائی بن رہا ہے...اس پر اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا
کریں کم ہے...
④ جمعہ کی رات اور
دن...صلوٰۃ و سلام کی کثرت کا ”مقابلہ حسن“ ماشاءاللہ..دیگر ممالک میں بھی پھیلتا
جا رہا ہے...الحمدللہ اس مقابلہ کی کارگزاریاں..کروڑوں، اربوں تک ہوتی ہیں..دل بہت
خوش ہوتا ہے..مگر ”صلوٰۃ و سلام“ ایسی ”محبوبانہ عبادت“ ہے کہ..جتنی بھی ہو جائے کم
لگتی ہے..سوچیں تو سہی کہ اس میں ہم کس سے مانگتے ہیں؟ کس کے لیے مانگتے ہیں؟ اور
کیا مانگتے ہیں؟..سوچ کر ہی جان فدا ہونے لگتی ہے...
⑤ حضرت شیخ الحدیث
مولانا محمد زکریا صاحب نور اللہ مرقدہ سے جب کوئی عرض کرتا کہ..حضرت کوئی خاص نصیحت
فرمائیں..تو آپ فرماتے..میرے پیارے بس دو باتوں کی نصیحت ہے..ایک تو موت کو ہمیشہ یاد
رکھو..اور دوسرا جس قدر زیادہ ہو سکے حضرت آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم پر
”صلوٰۃ و سلام“ کی کثرت کرو..جو مسئلہ ہو، جو پریشانی ہو بس ”صلوٰۃ و سلام“ بڑھا
دو...حضرت کی یہ دونوں نصیحتیں بڑی قیمتی ہیں..جماعت کی خوش نصیبی دیکھیں
کہ..”مجلس حضوری“ مل گئی..ماشاءاللہ لا قوۃ الا باللہ..مجلس حضوری میں جب گم ہوں
تو دل چاہتا ہے اسی حالت میں جان نکل جائے...
کوشش
کیا کریں کہ..جب جمعہ کی رات شروع ہو..جمعہ کا دن شروع ہو..جمعہ کا دن رخصت ہو تو
ان تین اوقات میں ہم ”صلوٰۃ و سلام“ پڑھ رہے ہوں..رات شروع ہوتی ہے سورج غروب کے
وقت..دن شروع ہوتا ہے فجر کی نماز کا وقت داخل ہونے پر..اور ختم ہوتا ہے سورج غروب
کے وقت..مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
14.09.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
وقت
اور لمحات
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....
اللہ
تعالی ہمیں خیر و برکت والے ”دن“ اور خیر و برکت والی ”راتیں“ نصیب فرمائیں..اور
دن، رات کی برائیوں سے ہماری حفاظت فرمائیں..حضور اقدس سیدنا محمد صلی اللہ علیہ
والہ وسلم دعاء فرماتے تھے..
”اللَّهُمَّ
إِنِّی أَعُوذُ بِكَ مِنْ يَوْمِ السُّوءِ، وَمِنْ لَيْلَةِ السُّوءِ، وَمِنْ
سَاعَةِ السُّوءِ، وَمِنْ صَاحِبِ السُّوءِ“(الطبرانی)
”
یا اللہ برے دن، بری رات، بُری گھڑی، اور بُرے ساتھی سے آپ کی پناہ (حفاظت) چاہتا
ہوں..“
ابھی
رات کے ایک بج کر پچاس منٹ ہوئے ہیں..قمری حساب میں مغرب سے اور شمسی اعتبار سے
رات بارہ بجے کے بعد..نیا دن یعنی ”پیر“ شروع ہو چکا ہے..تاریخ ہے یکم ربیع الثانی۱۴۴۸ھ بمطابق 14ستمبر2026....یعنی
”چاند رات“ چل رہی ہے..جن کے چاند والے معمولات رہ گئے ہوں..وہ صبح کر لیں..حدیث
صحیح سے ثابت ہے کہ..جس کے رات کے معمولات رہ گئے ہوں وہ ان کو فجر کے بعد ظہر کا
وقت داخل ہونے سے پہلے ادا کر سکتا ہے..اس پیار اور سہولت بھری پیشکش سے کوئی
فائدہ اٹھانے والا بن جائے تو پوری زندگی کا ”تہجد گزار“ شمار ہو....وقت کی سمجھ،
وقت کی پہچان، وقت کی قدر، وقت کی حکمت...اور وقت کی فکر کسی کسی کو نصیب ہوتی
ہے..اللہ تعالی ہمیں بھی نصیب فرمائے..وقت، زمانہ، عصر، عمر اور لمحات...ان کے بہت
سے راز بتا دیے گئے..اور بہت سے اپنے خاص بندوں کے لیے چھپا لیے گئے..وہ صرف انہیں
ہی سمجھائے جاتے ہیں..کیونکہ وہ وقت کے قدردان ہوتے ہیں..ہم جیسے لوگ اُن اوقات سے
ہی فائدہ اٹھا لیں جن کے راز سمجھا دیے گئے..تو یہ بھی بڑی بات ہے..توفیق ملی تو
کبھی اس موضوع پر بات کریں گے ان شاءاللہ..
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
03.09.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
برف
پگھلی ہے
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....
اللہ
تعالی ہمارے ”اوقات“ کو..ایمان اور اعمال صالحہ سے بھر دیں..اللہ تعالی ہماری
”اوقات“ کو ایمان کامل کی عزت سے بڑھا دیں...
① اس جمعہ سے
الحمدللہ..المؤمنات کا دوسرا ”دورہ تزکیہ“ شروع ہو رہا ہے..پہلے ”دورہ تزکیہ“ میں
شرکت کرنے والی مؤمنات بہنوں نے جو ”تاثرات“ لکھے تھے..وہ کاغذوں میں دبے رہ
گئے..آج پڑھنے کا موقع ملا تو دل سے شکر نکلا...ایک بزرگ خاتون نے لکھا ہے کہ..ساری
زندگی اللہ تعالی سے جو رحمتیں مانگی تھیں..وہ ساری اس دورہ میں نصیب ہو گئیں..باقی
تأثرات بھی بڑے ایمان افروز ہیں..بے شک اللہ تعالی اپنے دین، اپنے ذکر اور اپنے
کام کے لیے..خاص بندوں کو ہی منتخب فرماتے ہیں..اللہ تعالی اس آنے والے دورے کو بھی
اپنے فضل سے کامیاب فرمائیں..اور ہر شرکت کرنے والی کو اپنی مغفرت، اپنی رضا، اپنا
فضل، اپنا ذکر، بامقصد زندگی..اور کامیاب آخرت نصیب فرمائیں..آپ سب سے ”دورہ تزکیہ“
کے لیے دعاء کی درخواست ہے..
② ربیع الاول کا
بابرکت مہینہ..اور حجامہ کی تاریخیں چل رہی ہیں..جمعرات اور جمعہ دو دن رہ گئے ہیں..جسم
سے گندا خون نکالیں..اچھے اور صالح خون کے لیے جگہ بنائیں..اور پھر اپنے نئے بننے
والے خون کو...صالح اعمال اور اچھی غذاؤں کا تحفہ دیں..یاد رکھیں..غذا جتنی سادہ
اور سستی ہوگی..وہ اسی قدر مفید ہوگی..
③ بہت عرصہ بعد..برف
پگھلی ہے..اگرچہ تھوڑی سی پگھلی ہے..مگر آئندہ کے لیے راہ ہموار کر رہی ہے..افغان
سفیر نے پاکستان کے ڈیفنس کالج میں خطاب کیا ہے..بہت خوشی ہوئی..اللہ تعالی ان
دونوں ملکوں کے درمیان..اسلام پر مبنی..اخوت، بھائی چارہ، دوستی، محبت اور ہمکاری
کا رشتہ قائم فرمائے..ان دونوں ملکوں کے ”قبرستان“ تک مشترک ہو چکے ہیں..معلوم نہیں
حکمران کیوں ایک دوسرے سے خفا ہیں؟....
مغرب
سے جمعہ شریف مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
14.08.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
مؤمنات
کا پہلا دورہ تزکیہ
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...
اللہ
تعالی تمام...اہل ایمان، اہل اسلام کی..ان کے ملکوں کی..ان کے جان، مال، عزت و
آبرو...اور ان کے دین، ایمان کی....حفاظت فرمائیں....
① آج ”صفرالخیر“ کی
ہمارے ہاں تیس تاریخ ہے.. جبکہ کئی ممالک میں..ربیع الاول شریف کی پہلی تاریخ.....مغرب
کے بعد نئے مہینہ..نئے چاند کی دعاء اور معمولات کی یاد دہانی ہے..ربیع الاول١٤٤٨ھ
بمطابق اگست 2026ء.....
② الحمدللہ ثم
الحمدللہ....کئی مہینے کی دعاؤں اور تیاریوں کے بعد....آج بروز جمعہ...اللہ تعالی
کی نصرت، رحمت اور فضل و کرم سے...”المؤمنات“ کا پہلا” دورہ تزکیہ“ ”دارالأرقم
للمؤمنات“ میں...عصر کے بعد شروع ہو رہا ہے...اللہ تعالی کی ”بندیوں“ کو...اللہ
تعالی سے جوڑنے کے لیے..دلوں کا زنگ دور کرنے کے لیے..ایمان اور اعمال کی کمزوری
ختم کرنے کے لیے..قلوب کو”نور الہی“ سے منور کرنے کے لیے..خواتین اسلام کو...ان کی
زندگیوں کا اصل مقصد یاد دلانے کے لیے...اور”فَفِرُّوْۤا اِلَى اللّٰهِؕ“...دوڑو
اللہ تعالی کی طرف کی..حقیقت تلاش کرنے کے لیے..
یہ
سات روزہ...نورانی، اصلاحی، تربیتی، تعلیمی...اور ایمانی دورہ مرتب کیا گیا ہے..اس
کے معمولات..مرد حضرات کے دورہ تربیہ سے کافی کم اور آسان ہیں..مگر زندگی کا
رخ....ایمان کی طرف اور...اللہ تعالی کی طرف موڑنے والے ہیں..
یہ
دورہ ان شاءاللہ....اگلے ماہ سے...مردوں کے دورہ تربیہ کے ایام میں ہر مہینہ ہوگا
ان شاء اللہ..
آج
پہلا تجرباتی دورہ....رکھا گیا ہے..اس میں مزید 20 داخلوں کی گنجائش ہے..قریب والی
”مؤمنات“ ہمت کریں..اللہ تعالی سے توفیق مانگیں..اور عصر تک اس انمول موقع سے
فائدہ اٹھانے کے لیے..اپنی ضلعی منتظمہ صاحبہ یا مرکزی رابطہ کار صاحبہ سے رابطہ
کر لیں.....پہلے دورے کی ایک الگ فضیلت اور شان ہوتی ہے..کیونکہ....
”الفَضْلُ
لِلْمُتَقَدِّمِ“
پیارے
آقا، محبوب نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ”محبت“ کا اہم تقاضا یہی ہے کہ ہم
ان کے دین....اور ان کی سنت کو اپنی اور اپنے اہل و عیال کی زندگیوں میں لائیں....یا
اللہ! یہ ”دورہ تزکیہ“ آپ کے لیے ہے..اسے آسان فرما دیجئے، قبول فرما لیجئے....
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
09.07.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
مجاہد
ملنگ
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...
اللہ
تعالی نے ”انسان“ اور ”جنات“ کی کامیابی ”دین“ میں رکھی ہے..اور ”دین“ آتا ہے
”قربانی“ سے...حضور اقدس مولانا وسیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لانے کے
بعد صرف وہی ”دین“ اور ”شریعت“ کامیابی کی ضمانت ہے..جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم
لائے ہیں...جو اس دین پر آگیا....اور اُس نے اس دین کے لیے ”قربانی“ دی..محنت کی
تو وہ بلا شبہ ”کامیاب“ ہے..دنیا میں بھی...اور ہمیشہ ہمیشہ آخرت میں بھی...اُس کے
لیے کوئی فکر کی بات نہیں کہ..وہ زندہ رہے یا مر جائے..وہ غریب رہے یا مالدار
ہو..وہ صحت مند ہو یا بیمار ہو......
آج
ہمارے محترم اور معزز بزرگ ساتھی...چوہدری محمد ارشد صاحب بھی....اللہ تعالی کی
ملاقات کو چلے گئے...
..انا
للّٰہ وانا الیہ راجعون..
ان
کی دین کے لیے قربانیاں.....اب ان کے اصل کام آئیں گی..وہ سیاستدان تھے..ضلع کونسل
کے چیئرمین...آگے بھی راستے کھلے تھے..مگر وہ سب چھوڑ کر دین کے ”مجاہد ملنگ“ بن
گئے..اپنی زمین وقف کر دی..ساری دولت لگا کر ایک حسین و جمیل مسجد بنائی..یہ جماعت
کو ملنے والی سب سے پہلی ”مسجد“ تھی..اللہ تعالی نے ان کو اولاد دی تو....اپنا بیٹا
”علی“ جوانمرد....جہاد میں بھیجا...اور وہ ”شہید“ ہو گیا...چوہدری صاحب کے استقبال
کے لیے.....صرف ”نور مسجد“ اور ”علی شہید“ ہی آگئے تو بے شمار اہل برزخ.....ان کے
مقام پر رشک کرتے رہ جائیں گے....جبکہ چوہدری صاحب کی قربانیاں...بے شمار ہیں..وہ
اپنی جان، مال، عزت اور اولاد کے ساتھ......ایک ایسی جماعت کے لیے...زندگی کے آخری
سانس تک ”وقف“ رہے..جس جماعت کا دینی کام..اللہ تعالی نے ہر سمت اور ہر جہت پھیلا
دیا ہے....والحمدللہ رب العالمین...
چوہدری
صاحب کے جانے کا غم ہے..انہوں نے نیا گھر بنایا تو اس میں ایک کمرہ میری رہائش کے
لیے مخصوص کر دیا..اور اس کمرے کو آسائش اور آرائش سے سجا دیا...میں کبھی اس کمرے
میں نہ جا سکا..مگر ایک باذوق اللہ والے نے...ایک ”مسافر“ کو ٹھکانہ دینے کا اجر و
ثواب کما لیا.....چوہدری صاحب کے اہل و عیال سے قلبی تعزیت ہے..اللہ تعالی آپ کو
اور ہمیں صبر و اجر عطاء فرمائیں...
اُن
کی نماز جنازہ نماز عصر کے بعد.......منڈیکی ڈسکہ میں ہے..قریب والے بھرپور شرکت کی
سعادت پائیں..اور دور والے ایصال ثواب کے ہدایا بھیجیں.....
مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله















