28.02.2020
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی سے معافی اور عافیت کا سؤال ہے..اللهم انی اسالك العفو والعافيه فی الدنيا والآخره..1.حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک صحابی سے ارشاد فرمایا: قل ھو اللہ احد اور معوذتین صبح شام تین تین بار پڑھا کرو یہ تمہارے لیے ہر چیز سے کافی ھو جائیں گے(ترمذی)..2.حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں میں سے ایک یہ بھی ہے..اللهم اني اعوذبك من زوال نعمتك وتحول عافيتك وفجأۃ نقمتك وجميع سخطك (مسلم)..یا اللہ آپ کی پناہ چاہتا ھوں آپ کی نعمتوں کے زائل ھونے سے..اور عافیت کے منہ موڑنے سے اور آپ کی اچانک پکڑ سے اور آپ کی ہر ناراضی سے..(بڑی اہم دعاء ھے)..3.آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعاء بھی سکھائی ہے..اللهم انی اعوذ بك من البرص والجنون والجذام ومن سئي الاسقام (ابو داود)..یا اللہ آپ کی پناہ پکڑتا ھوں برص سے، پاگل پن سے، کوڑھ سے اور ہر گندی بیماری سے..4.درود شریف کی کثرت ہر روحانی جسمانی وباء اور بلاء کا بہترین علاج ہے..5.سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم میں شفاء اور رزق کا خزانہ ہے..رب تعالی کو محبوب اور میزان میں بھاری..اجنبی قسم کے وظیفے کرنے کی بجائے اس طاقتور عمل کو اپنائیں جو مسنون ھیں..کرونا سے نہ ڈریں..ہم سب اللہ تعالی سے جڑے رھیں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله