مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ”دورات تفسیر“ اور ”دورہ تربیہ“ میں شریک تمام افراد کو خوب انعام عطاء فرمائیں..اپنا فضل،اپنی رضاء،مغفرت،وسیع رزق اور حسن خاتمہ..(آمین) آج مجلس انابت ذوق و شوق اور اخلاص سے کریں”یاسین“دل سے دل کا علاج..”بسم اللہ“سب سے بڑے نام کی پناہ گاہ اور برکت..” درود شریف “..رحمت و محبت کے خزانے..اللہ اللہ..ان کا نام، ہماری زبان،عظیم احسان..اور دعاء..ہر خیر کی چابی..اللہ تعالی اس مجلس میں شرکت کرنے والے ہر فرد کو..اپنی رحمت و مغفرت سے مالا مال فرما دیں..کل سے حجازی چاند کے مطابق ”حجامہ“کی مسنون تاریخیں شروع ہو رھی ہیں..کل وھاں سترہ رجب ہے..ہمارے ہاں سترہ جمعہ کے دن ہوگی..رجب کی برکات حاصل کریں..ویسے بھی مارچ اپریل کا حجامہ..معتدل موسم کی وجہ سے زیادہ مفید ھوتا ہے..ساتھ ساتھ رجب کی دعاء بھی یاد رھے..اللهم بارك لنا فی رجب وشعبان وبلغنا رمضان..اور کلونجی شریف بھی یاد رہے..اللہ تعالی ان سنتوں کی برکت سے تمام روحانی،جسمانی بیماریوں اور وباؤں سے ھماری حفاظت فرمائیں..فقہ کی ایک معروف درسی کتاب ہے..نور الایضاح.. اس کی ایک عربی شرح ھے..”مراقی الفلاح “..فجر کی دو سنتیں گھر میں ادا کرنے کا وظیفہ اسی کتاب میں ہے..جو کل عرض کیا گیا تھا..حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول مبارک بھی یہی تھا کہ.. فجر کی سنتیں گھر میں ادا فرماتے تھے..صلی اللہ علیہ وسلم..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله