مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو کامیاب زندگی..کامیاب موت
اور کامیاب آخرت نصیب فرمائیں..ربنا اتنا فی الدنيا حسنة وفی الآخرۃ حسنة وقنا
عذاب النار..دل کی مکمل خیر خواھی کے ساتھ..تاکید ہے کہ..اس عظیم دعاء کے ساتھ
اپنا تعلق مستقل اور مضبوط بنائیں..یہ معمولی اور عام دعاء نہیں ہے..خاص الخاص
ترین..دعاء ہے..اس کا ایک مجرب وظیفہ بھی ہے..اسمیں یہ دس بار پڑھی جاتی
ہے..1.جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن ”مقابلہ حسن“ کو پھیکا نہ پڑنے دیں..مدینہ سے جو
رشتہ بن جائے اسے مرتے دم تک نبھانا چاھئے..جو حضرات وخواتین ”درود شریف“ میں
کمزور پڑ رھے ہیں وہ واپس لوٹ آئیں..درود وسلام کے بغیر بھی بھلا کوئی زندگی
ہے؟..آج رات اور کل دن..محبت و محنت کا ایسا چراغ جلائیں کہ..مستقل شرح صدر نصیب
ہو جائے..2.الحمدللہ دعائیں رنگ لارھی ہیں بہت سے اسیران اسلام رہا ھونے والے
ھیں..آج رات اور کل دن اسیران اسلام کے لئے خصوصی جھولی پھیلائیں..3. فرمائش آئی
تھی کہ..حج، عمرہ والے مضامین اور مکتوبات جمع کردیئے جائیں..وہ الحمدللہ جمع
کردیئے گئے ھیں..مزید حج، عمرے کا طریقہ..ایام حج کے روزانہ کے کام..حج اور عمرے
کی وہ دعائیں جو حدیث مبارکہ سے ثابت ھیں..اور حج،عمرے پر چہل حدیث بھی شامل کر دی
گئی ہے..کتاب کا نام ”اذان حج“ ہے..یہ فی الحال شائع نہیں کی گئی کیونکہ اس میں
مزید اضافات کا ارادہ ہے ان شاء اللہ..فی الحال فوٹوکاپی نسخے بنائے گئے ہیں..جو
حج کا ارادہ رکھتے ہوں..حاصل کرلیں..مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله