<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ہر فتنے سے ھم سب کی حفاظت فرمائیں..یہ فتنہ نہیں تو اور کیا ہے کہ..ٹرمپ جیسا شخص اپنی قوم کو”دعاء“اور دعائیہ اجتماعات کی طرف بلارھا ہے..جبکہ ھم کعبہ شریف،مسجد اقصیٰ اور مساجد سے دوسرے مسلمانوں کو روک رھے ہیں..مصیبت آتی ہے تو غافل مسلمان اللہ تعالی کی طرف متوجہ ھوتے ہیں..توبہ کرتے ھیں..مساجد کو آباد کرتے ھیں..گڑگڑاتے ھیں تو..اللہ تعالی ان پر رحمت فرماتے ھیں..قرآن مجید نے اس کی ترغیب دی ھے..مگریہ ”کرونا“کی مصیبت عجیب ہے کہ..اسمیں بس صرف موت اور بیماری سے بھاگنے کی باتیں ھیں..عمرہ بند،طواف بند..جمعہ اجتماعات بند.. استغفراللہ،استغفراللہ..یقیناً موجودہ احتیاطی تدابیر..اسلامی شریعت اور اسلامی مزاج کے بالکل مطابق نہیں ھیں..حدیث میں جہاں یہ حکم موجود ہے کہ..وباء والی زمین پر نہ جاؤ..وھیں یہ حکم بھی موجود ہے کہ..وباء والی زمین سے بھاگ کر کہیں اور نہ جاؤ..پھر ان روحانی اجتماعات سے روکنا کیسے درست ھوگا.. جو اللہ تعالی کی رحمت کا باعث بنتے ھیں..ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ھیں..وباء دور کرنے،بھگانے کے تین طریقے ھیں..1.ذکراللہ..2.صدقہ..3.تلاوت..علامہ سیوطی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ھیں..طاعون اور وباء کو دور کرنے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود پڑھنا مجرب ہے..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله