<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کی طاقت کے سامنے..نہ کوئی طاقت ٹھہر
سکتی ہے نہ کوئی سپرپاور..اللہ تعالی کے لشکر بے شمار..ولله جنود السماوات والارض..زمین
وآسمان اللہ تعالی کے لشکروں سے بھرے پڑے ھیں..ان میں رحمت کے لشکر بھی ھیں اور عذاب
کے بھی..ان لشکروں میں سے ایک ننھامنا سا..”جرثومہ“زمین پر اترا تو اس نے..ساری اکڑی
ہوئی گردنوں کو جھکا دیا..امریکہ لرزرہا ہے..انڈیا کانپ رہا ہے..چین اور یورپ کراہ
رہے ہیں..اس جرثومے کانام ہے”کرونا“اسکی امی کا نام ہے”مرونا“..ابو کا نام”ڈرونا“..اسکی
بیگم کا نام "خوفونا"..اسکی بہن کانام”بخارونا“..بھائی کا نام”کھانسونا“..خالہ
کانام”وھمونا“.. پھوپھو کا نام”چیخونا“..چچا کانام”ھلاکونا“..ماموں کا نام”بھاگونا“..اسکے
سسر کانام”وسوسونا“اور ساس کا اسم گرامی چڑیلونا
ہے..وہ آیا اور چھا گیا..دنیا کے ہتھیار اس کے سامنے بے بس ھو گئے..اور بڑے بڑے اسٹار
اس کی مقبولیت کے سامنے بودے ھوگئے..اس نے نظام حکومت الٹ دیا..میڈیا پر قبضہ کرلیا..فلم
انڈسٹریوں کو دھول چٹا دی..اور آبادیوں کو ویران کر دیا..اللہ تعالی کے مقابلے میں
کھڑے ہونے والو! کچھ تو عبرت پکڑو اور اللہ تعالی کی وحدانیت،قوت اور عظمت تسلیم کر
لو..الحمدللہ اھل ایمان مطمئن ھیں..وہ اس موقع پرعبادت،تضرع،عاجزی،تلاوت،صدقات،شوق
شہادت اور حسنات سے اپنا دامن بھر رہے ہیں..کرونا سے بچ گئے تو رحمت..کرونا سے مل گئے
تو شہادت..بدھ کا دن اور رجب کی 29 ہے..پیاری مجلس انابت یاد رہے..نکلنے نہ دیا جائے
تو گھر میں ھی جم جائے..
والسلام
خادم..
لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ