<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر رحم فرمائیں..عجیب دردناک حالات ہیں..غریب مسلمان ”بے روزگار“ ہوگئے..نہ مزدوری، نہ دیہاڑی..چھوٹے چھوٹے بچے بغیر دودھ کے اپنی ماؤں کی گود میں تڑپ رہے ھیں..ان کی ماؤں کے دلوں پر کیا گزرتی ہوگی؟..بھیک ہر کوئی نہیں مانگ سکتا..کبھی کوئی بیٹھ کر شمار تو کرے کہ..کس کس غریب کی روزی بند کی گئی ہے..وہ کہاں جائیں؟..عزت والے، غیرت والے لوگ گھروں میں بھوکے پڑے ہیں..جبکہ سڑکوں پر لوگوں کو کان پکڑوانے اور ان کی عزت نفس کو کچلنے کا بھیانک کھیل شروع ہے..آئمہ مساجد کے فون نمبر تھانوں میں جمع ہیں..جہاں سے روز ان کو..گالیاں، دھمکیاں اور نصیحتیں سنائی جاتی ھیں..اور وہ جن کے پیٹ اور تجوریاں حرام مال سے بھری ھیں..مزید سختی اور مزید کرفیو کا مطالبہ کر رھے ھیں..کیونکہ اب وہ امریکہ، برطانیہ، فرانس نہیں جا پا رھے..میری آپ سب سے عاجزانہ درخواست ہے کہ..آج اور کل..ہر نماز کے بعد بے روزگار مسلمانوں کے لئے..خصوصی دعاء کا اھتمام کریں..دعاء سے تو ھمیں کوئی نہیں روک سکتا..اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کا ھم پر اتنا تو لازمی حق ہے کہ..ھم ان کے لئے جھولی پھیلائیں، آنسو بہائیں..مجھے یقین ہے کہ آپ میں سے بہت سے مستجاب الدعوات ہیں..اس لئے دو دن میں ہی حالات بدل جائیں گے ان شاءاللہ..وعدہ لینے کی عادت نہیں..مگر دل اتنا دکھی ہے کہ..آپ سے وعدہ لے رہا ہوں..اپنی حاجات کو پیچھے رکھ کر..پہلے ان مسلمانوں کے لئے کم از کم دو دن پابندی سے دعاء کریں گے..وعدہ ہے؟..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله