<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو ”سچا یقین“ عطاء فرمائیں..
اَللّٰهُمَ إنا نَسْألُكَ يَقيناً صَادقاً
..سچی اور یقینی کتاب میں..تاکید کے ساتھ حکم دیا گیا ہے کہ..اپنے”یقین“ کا اعلان کرو..قل لن يصيبنا الا ما كتب الله لنا..کہہ دیجئے..ھمیں کوئی حالت نہیں پہنچ سکتی..مگر صرف اور صرف وھی جو اللہ تعالی نے ھمارے لئے لکھ دی ہے..کوئی مصیبت، کوئی آفت، کوئی خیر، کوئی شر..جو ھمارے ”مقدر“ میں لکھا جا چکا وھی ھمیں پہنچے گا..اللہ تعالی پر ”یقین“ عظیم ترین نعمت ہے..کسی نے بڑے مزے کی بات فرمائی ہے کہ..پریشانیوں اور سوچوں کی گٹھڑی اپنے سر پر نہ لادو..جیسے ھی کوئی پریشانی دماغ پر حملہ آور ہو کہ..فلاں کام کیسے ھوگا؟..فلاں مسئلہ کیسے حل ھوگا؟..وغیرہ وغیرہ..تو زیادہ نہ سوچو..بہت سوچو گے تو..دماغ پھٹے گا..دل غمگین ھوگا..اور حاصل کچھ نہ ھوگا..بس فورا کہو کہ..میرا اللہ موجود ہے..میرا رب تعالی موجود ہے..میرا کارساز وکیل جل شانہ موجود ہے..میں یہ مسئلہ، یہ پریشانی ان کے سامنے پیش کرکے حل کرا لوں گا..بس شیطانی حملہ ختم..دن رات میں یہ بار بار کرنا پڑے گا..پھر یقین کا روشن دان کھلے گا..ھم اپنا مسئلہ حل نہیں کر سکتے..پھر سوچ سوچ کر ھلکان ھونے کی کیا ضرورت ہے؟..اللہ تعالی ھمارا ہر مسئلہ حل فرما سکتے ھیں تو پھر..ان کے سامنے پیش کرنے میں تأخیر کیوں؟..آج اللہ تعالی کی رضا کے لئے..عافیت کی جامع دعاء مزید تین مسلمانوں تک پہنچانے کی کوشش کریں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله