<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کی ”معافی“ کسقدر وسیع ہے..حضرت امام معروف کرخی رحمہ اللہ تعالی فرماتے ھیں..ایک شخص سفر کے لئے اپنے گھر سے نکلا تو اس نے ان الفاظ میں اللہ تعالی کی حمد و شکر بجا لائی..اللهم لك الحمد عدد عفوك عن خلقك..یا اللہ آپ کی حمد..آپ کی اپنی مخلوق کو ”معافی“ کی مقدار میں..پھر اس نے اگلے سال حج کیا اور دوبارہ یہی شکر ادا کیا..یا اللہ آپ کی اپنی مخلوق کو معافی کی مقدار..آپکی حمد..تو آواز آئی کہ..ابھی تمہاری پچھلی بار والی حمد کا اجر شمار ھو رہا ہے..اور وہ ابھی تک پورا نہیں ھوا..یعنی اسقدر زیادہ اجر اسے عطاء فرمایا گیا..اے مسلمانو..اللہ تعالی کی اس عظیم ،مہربان اور وسیع ”معافی“ میں سے زیادہ سے زیادہ اپنا حصہ حاصل کرلو..اپنا ہر گناہ،اپنی ہر غلطی، اپنی ہر کوتاھی..ھم اللہ تعالی سے ”معاف“ کرالیں..وہ ”عفو“ ھیں..وہ ”رؤف“ ھیں..ھم ان سے دل کی توجہ کے ساتھ معافی اور عافیت مانگیں..اللهم انی اسئلك العفو والعافيۃ والمعافاۃ فی الدنيا والآخرۃ..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله