<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو ”علم و حکمت“ عطاء فرمائیں..1.ایمان کا لطف لینے کے لئے موجودہ حالات کو..غزوہ احزاب کی روشنی میں ایک نظر دیکھیں..کفر کے سارے لشکر متحد..اسلام اور مسلمانوں کا محاصرہ..پھر خفیہ غیبی لشکر کی آمد..سارے منصوبے خاک میں..2.اللہ تعالی جانتے ھیں کہ کیا خیر ھے اور کیا شر؟.. کیا عافیت ہے اور کیا آفت؟..کیا کامیابی ہے اور کیا ناکامی؟..وہ علیم، وہ خبیر..جبکہ انسان بے چارہ تو اپنی گردن کے پیچھے بھی نہیں دیکھ سکتا..وہ اپنی فوری خواھش کو خیر، کامیابی اور عافیت سمجھ بیٹھتا ہے..حالانکہ ایسا نہیں ھوتا..جسم میں کینسر بن رہا تھا..معلوم نہیں تھا..عافیت کی دعاء کی برکت سے کوئی چوٹ لگی..درد کی وجہ سے خون میں طوفان آیا اور کینسر ٹوٹ گیا..اب یہ چوٹ بظاہر آفت تھی مگر درحقیقت عافیت..فالج ھونے والا تھا اللہ تعالی نے عافیت عطاء فرمائی بخار آگیا اس نے تھوڑا سا تڑپایا مگر فالج کو پگھلا دیا..اب یہ ”بخار“ بظاہر آفت مگر حقیقت میں عافیت ہے..اس لئے دعاء ھمیشہ یقین سے کریں..اور اللہ تعالی سے حسن ظن رکھیں..عافیت کی ایک بہت شاندار اور عجیب دعاء..مسند الفردوس میں..حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے..اللهم ارزقنی شهادۃ منك فی يسر وعافيۃ..یا اللہ آسانی اور عافیت کے ساتھ اپنی طرف سے ”شہادت“ نصیب فرمائیے..سبحان اللہ! شہادت اور وہ بھی آسانی اور عافیت کے ساتھ..دل مچل اٹھا..بہت سے واقعات..کئی شخصیات..اور کئی مناظر ذھن میں گھوم گئے..ان کا قدرے تذکرہ پھر کبھی ان شاءاللہ..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله