<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کی”معافی“ کا نظام بہت وسیع ہے..اللہ تعالی ”معافی“ سے محبت فرماتے ھیں..اللہ تعالی کی ”معافی“ کا نظام نہ ہو تو..سب لوگ فوراً ھلاک ھوجائیں..اسوقت ”زمین“ کا سیارہ عذاب اور تبدیلی کی گرفت میں ہے..مسلمانوں کو چاھیے کہ..اللہ تعالی سے بہت ”معافی“ اور ”عافیت“ مانگیں..تاکہ اس تبدیلی کے انجام میں..اھل اسلام کو خیر اور غلبہ ملے..عافیت کی جامع دعاء تو مستقل معمولات میں رکھیں..مزید ان دو دعاؤں کا..شعبان و رمضان میں خصوصی فیض حاصل کریں..
(1)معافی کی دعاء..اللهم انك عفو تحب العفو فاعف عنی..
(2)عافیت کے پردے..اللهم استرنی بالعافيۃ فی الدنيا و الآخرۃ..
آپ نے حضرت شیخ معروف کرخی رحمہ اللہ تعالی کا نام سنا ھوگا..دوسری صدی ھجری کے صاحب علم اور صاحب معرفت بزرگ ھیں..علامہ ذھبی رحمہ اللہ تعالی نے آپ کو ”علم الزھاد“ ”برکۃ العصر“ کے لقب سے یاد کیا ہے..وہ فرماتے ھیں کہ یہ دعاء..اللهم استرنی بالعافيۃ فی الدنيا و الآخرۃ..حضرت جبرئیل امین علیہ السلام نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو تعلیم فرمائی..اور بتایا کہ آپ سے پہلے یہ کسی کو نہیں سکھائی..کتنا اچھا لگتا ہے کہ..دو رکعت نفل نماز میں..یہ دونوں مختصر مگر عظیم دعائیں سو سو بار پوری توجہ سے مانگی جائیں..آج ”معافی“ کی بھی بہت ضرورت ہے..اور عافیت کے پردوں کی بھی..کیونکہ ہر طرف عذاب اور رسوائی کے مناظر ھیں..اس قیمتی تحفے کی قدر کریں..کل ان شاءاللہ ”عافیت“ کی ایک بہت عجیب و پرکیف دعاء پیش کی جائے گی..مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله