<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی سے”شعبان“ میں برکت کا سؤال ہے..اللہم بارک لنا فی شعبان وبلغنا رمضان..اللہ تعالی سے ایمان، یقین، مغفرت، رحمت ،برکت اور عافیت والے ”رمضان“ کا سؤال ہے..ابھی ”عافیت“ کے موضوع پر بہت سی ضروری باتیں باقی ھیں..مگر آج کچھ اور گزارشات..1.آج بروزبدھ حجازمیں 15شعبان ہے..جبکہ کل پاکستان میں پندرہ شعبان کی تاریخ ہو گی..2.جس کو توفیق ملے پندرہ شعبان کی رات قبرستان جائے..مسنون طریقے سے موت کو یاد کرے،عبرت حاصل کرے،آخرت کی تیاری کی فکر باندھے..اس رات فرض نمازوں کا باجماعت اھتمام ہو..تہجد کی فکر کرے..اپنے دل کو مسلمانوں کے بغض اور کینے سے پاک کرے..ھو سکے تو صلوۃ التسبیح اور نوافل پڑھے..پندرہ تاریخ ”ایام بیض“ میں بھی آتی ہے اور اپنی فضیلت بھی رکھتی ھے..اس۔لئے اچھا ہے کہ روزہ رکھ لے..3.اس رات کی بدعات، خرافات..حلوے، مانڈے، آتش بازی اور دیگر گناھوں سے بچے..غیر مستند لوگوں کے بتائے ھوئے غیر مسنون اعمال آگے شیئر نہ کرے..اس رات اور ھمیشہ مسنون اعمال کا اھتمام کرے..4.کل کے مکتوب میں جو روایت بیان کی تھی..اسکی تصحیح کرلیں..آج اتفاقا کنزالعمال میں عافیت کی دعائیں تلاش کرتے ھوئے..اس روایت کے کئی طرق ملے..اس میں یہ بات ہے کہ..حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ منبر پر کھڑے ھوئے اور روپڑے..بار بار روئے اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم مبارک سنایا کہ..آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی منبر پر فرمایا تھا کہ..(اے لوگو)اللہ تعالی سے ”عفو“ اور ”عافیت“ مانگو..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله