<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کی حمد اور شکر..الحمدللہ رب العالمین..وہ ”تشریف“ لا رہے ہیں..الحمدللہ،الحمدللہ..وہ قریب پہنچ چکے..اب ہر لمحہ، ہر گھڑی وہ اور قریب ہوتے جا رھے ہیں..کتنے خوبصورت ہیں وہ..حسن و جمال میں اپنی مثال آپ..دل مچل رہا ہے..شوق تڑپ رہا ہے..ان کے دن، راتوں سے زیادہ مست..اور راتیں دنوں سے زیادہ روشن..سبحان اللہ..وہ پہلے ایک بار آئے تو قرآن ساتھ لائے..جب بھی آتے ہیں نیا تحفہ، نئی سرشاری، نئی مسرت ساتھ لاتے ہیں..کبھی ”بدر“ کو لائے..کبھی ”فتح مکہ“ کو..اور صدی سے بھی بڑی رات تو ہر سال لاتے ہیں..ان کے ہاتھوں سے مدہوش کرنے والے جام کب ملیں گے؟..ہائے شوق، ہائے آرزو..وہ قریب آرھے ہیں تو پیاس بڑھتی جارھی ہے..دل کی دھڑکن تیز ہو رھی ہے..وہ سحری کی آبشار..وہ مغرب کی گرمجوش ملاقات..وہ آتے ہیں تو آسمان زمین پر اتر آتا ہے..اور زمین آسمانوں میں پرواز کرنے لگتی ہے..وہ آتے ہیں تو مٹی سونا بن جاتی ہے..اور سونا ہیرے جواھرات سے زیادہ قیمتی ہو جاتا ہے..اللہ،اللہ،اللہ..وہ آنے ہی والے ھیں..ان کو کوئی نہیں روک سکتا..اور نہ انکی خیروبرکت پر پابندی لگ سکتی ہے..صرف نو یا دس دن رہ گئے..وہ آ ہی جائیں گے..امت مسلمہ کو مبارک اور خوشخبری ہو..بس استقبال کی تیاری شروع کردیں..شاندار استقبال..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله