مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے..اپنے ایک محبوب صحابی کو دعاء دی..ان کی خوش نصیبی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے گھر تشریف لے گئے..حضرت سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ..انصار کے قبیلہ خزرج کے رئیس یعنی سردار..انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں روٹی اور کشمش..یا روٹی زیتون کے تیل کے ساتھ پیش کی..آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تناول فرمائی..اور یہ دعاء دی..اَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُوْنَ وَاَكَلَ طَعَامَكُمُ الْاَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَۃُ..ترجمہ: روزہ دار آپ کے ہاں افطار کریں..نیک لوگ آپ کا کھانا کھائیں، فرشتے آپ کے لئے دعاء اور استغفار کریں..اللہ تعالی کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اتنے قریبی، وفادار اور عظیم صحابی کو جو دعاء دی..یقینا وہ بہت بڑی چیز ہوگی..معلوم ھوا کہ اگر روزہ دار ھمارے مال سے افطاری کریں..اور نیک لوگ ھمارے مال سے کھانا کھائیں تو یہ بہت عظیم سعادت ہے..اللہ تعالی یہ سعادت اپنے خاص بندوں کو عطاء فرماتے ھیں..وہ افطار کراتے ھیں..نیک لوگوں تک کھانا پہنچاتے ھیں..اس سے ان کا مال کم نہیں ھوتا بلکہ بہت بڑھتا ہے..اور انہیں دنیا و آخرت کی بے شمار سعادتیں اور نعمتیں بھی مل جاتی ھیں..لقمہ دانتوں کے نیچے جب چبایا جاتا ہے تو..اس کے ساتھ بہت سی مصیبتیں، آفتیں اور گناہ بھی ختم ھوجاتے ھیں..خوش نصیب ھیں وہ مسلمان جو امت مسلمہ کے مجاہدین، طلبہ، صالحین..اور فقراء کے لئے کھانے کا بندوبست کرتے ھیں..ھم یہ دعاء دوسرے مسلمانوں کو بھی دیا کریں..اور اپنے لئے بھی مانگا کریں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله