<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کے مقبول بندوں سے تعلق بنانا چاھئیے..ھم سب اسے اپنی زندگی کا اصول بنا لیں..اللہ تعالی کے مقبول بندے وہ ھیں..جن کے راستے پر چلنے کا ھم سورہ فاتحہ میں..اللہ تعالی سے سؤال کرتے ھیں..حضرت سلطان محمد الفاتح قدس سرہ بھی..ان شاءاللہ..اللہ تعالی کے مقرب اور مقبول بندے ھیں..قسطنطنیہ کی فتح کی بشارت حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے عطاء فرمائی..اور اس لشکر کے امیر کو بہترین امیر قرار دیا..ھمارے وہ مسلمان فاتح..جن پر فلمیں اور ڈرامے بن چکے ھیں..ان کی اصل شخصیت اور روشنی مسلمانوں کی نظر میں دھندلی کردی گئی ہے..زیادہ تأثر یہی ملتا ہے کہ نہ وہ راتوں کو اٹھ کر روتے تھے..اور نہ گھنٹوں قرآن پاک میں مشغول رھتے تھے..بلکہ وہ تو بس کسی عورت کو گھورتے اور اس کے پیچھے دوڑتے اپنی زندگی گزار دیتے تھے..استغفراللہ..حالانکہ یہ بڑے عظیم اللہ والے اولیاء تھے جن سے اللہ تعالی نے اتنے بڑے بڑے کام لئے..آئیے آج ھم..حضرت سلطان محمد فاتح سے ”تعلق“ بنائیں..ان کے لئے دعاء، استغفار، ایصال ثواب..کم از کم دو رکعت نماز..ایک سو روپے اللہ تعالی کے راستے میں..اور توفیق ملے تو ایک نفل قربانی..اور ان سب کا ایصال ثواب فاتح قسطنطنیہ کے لئے..اس طرح ھمارے ”اھل تعلق“ کی فہرست بہت روشن، خوشبودار اور کارآمد ھوتی چلی جائے گی ان شاء اللہ..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله