مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی نے ایک ”عظیم نعمت“ واپس عطاء فرما دی..الحمدللہ رب العالمین..معلوم ھوا کہ..چھنی ھوئی ”نعمتیں“ واپس بھی مل جاتی ھیں..قرآن مجید نے اس پر بڑا شاندار قصہ سنایا ہے..حضرت سلطان محمد الفاتح کو بہت مبارک ہو..کل ان کی روح کو کتنی خوشی ملی ھوگی..مسلمانوں کے کئی بادشاہ اپنے زمانے کے بڑے ولی ھوئے ھیں..حضرات صوفیاء کرام کے ہاں ایک وظیفہ بھی ہے جس میں ھفتے کے سات دن..سات ”سلاطین“ کے لئے ایصال ثواب کیا جاتا ہے..حضرت سلطان محمد الفاتح نے بائیس سال کی عمر میں قسطنطنیہ فتح کیا..انہوں نے وھاں سمندر کے کنارے ”آیاصوفیہ“ کی عمارت کو..”مسجد شریف“ بنایا..اس میں کوئی ظلم، جبر اور زور زبردستی نہیں تھی..تقریبا پانچ سو سال سے آباد اس مسجد کو ”کمال اتاترک“ نے میوزیم بنا دیا..ترکی کے مسلمان حرمین شریفین کے بعد ”آیاصوفیہ“ کی خدمت اور برکت سے بھی محروم ھوگئے..یہ سیکولرزم اور لبرلزم کی نحوست تھی..عزت مآب صدر رجب طیب نے اس عمارت کو واپس مسجد بنانے کا اعلان کیا..اور کل وھاں نماز بھی ادا ہوئی..اللہ،اللہ،اللہ..کتنی بڑی خوشی ہے..کتنی عظیم خوشی..پیاری ”بابری مسجد“ کا دن بھی ضرور آئے گا ان شاءاللہ..معلوم ھوا کہ ”نعمتیں“ چھن جانے کے بعد..واپس بھی مل سکتی ھیں..اس لئے روزانہ کی ”صلوٰۃ شکر“ میں تین دعائیں ضرور مانگا کریں..1.یا اللہ مجھ پر اور میرے والدین پر آپ کی جو نعمتیں ھیں ان کا شکر..2.یا اللہ جن نعمتوں کی ناشکری کی ان پر توبہ، استغفار اور معافی کی درخواست ہے..3.یا اللہ میری ناقدری کی وجہ سے جو نعمتیں چھن چکی ھیں..ان کی بحالی کا سؤال ہے..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله