مکتوب
خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی اپنا ”عظیم فضل“ فرما کر..رمضان المبارک میں..جن
مسلمانوں کی”مغفرت“ فرما دیں..جن کو”جہنم“ سے آزادی کا پروانہ عطاء فرما دیں..یکم شوال
کو..ان مسلمانوں کی ”عید“
ھو جاتی ھے..خوشی ہی خوشی..ورنہ کھانا، پینا، پہننا..اور ملنا جلنا یہ تو پورا سال
چلتا رہتا ہے..”عید“ خوشی کا دن ہے..اس لئے اسمیں خوش رہنا چاھیئے..کوئی غم، کوئی نا
شکری، کوئی ٹینشن سر پر سوار نہیں کرنی چاھیے..مسکرانا چاھئے..اللہ تعالی کی نعمتوں
کو محسوس کر کے..شکر ادا کرنا چاھئے..احتیاط رہے..سرکش شیاطین تازہ تازہ زنجیروں سے
آزاد ھوتے ھیں..وہ غالب نہ آجائیں..اس لئے ساری نمازیں باجماعت..تلاوت..معمولا ت اور
نعمتوں کا مزاکرہ ضروری ہے..اللہ تعالی نے ہر خوشی، ہر مزا..صرف ”حلال“ میں رکھا ہے..حرام
میں نہ کوئی مزا..نہ کوئی خوشی..صرف ذلت، عادت اور خود فراموشی..دین اسلام پر اللہ
تعالی کا شکر..الحمدللہ، الحمدللہ..خوشیوں والا دین..شکر والا دین..کامیابی والا دین..آپ
سب کو پیشگی”عید مبارک“..کیونکہ مکتوبات میں اب وقفہ ھوگا ان شاءاللہ..چھٹی کے لئے
نہیں..چھٹی تو کبھی سوچی بھی نہیں..بس اس لئے کہ آپ اکتا نہ جائیں..حضرت آقا مدنی صلی
اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے کہ..دعوت میں اس کا خیال رکھا جائے..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله