مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی”خسارے“ سے بچائیں..رمضان المبارک جن کو ابھی تک نہیں مل رہا..یا کم ملا ہے وہ چند کام کریں..1.بولنا بہت کم کردیں..زبان جتنی بند ھوگی، دل اسیقدر کھلے گا..فضول باتیں..غیر ضروری باتیں بالکل بند..گپ شپ کا تو تصور بھی نہ..زبان کو ذکر اللہ میں لگائیں..2.”صلاۃ التسبیح“ رات کو..یا دن کو..یا دونوں میں..اس نماز کی احادیث اگرچہ ضعیف ھیں مگر الامام المحدث المجاہد حضرت عبداللہ بن مبارک کے نزدیک ثابت ھیں..دراصل سبحان الله والحمد لله ولا اله الا الله والله اكبر..یہ کلمات ہر کمی کا ازالہ، ہر کوتاھی کا کفارہ، ہر کمزوری کا جبیرہ ھیں..3.”صدقہ فطر“ اچھی مقدار میں دیں..بہت برا لگتا ہے کہ ایک ایک وقت کے کھانے پر ہزاروں روپے لگانے والے..دو سیر گندم کے حساب سے یہ ”صدقہ“ دیں..آپ کھجور، کشمش وغیرہ کے حساب سے دیں..یہ آپ کے اپنے ھی کام آئے گا..کھجور کے حساب سے گیارہ سو اور کشمش کے حساب سے اٹھارہ سو بتایا جارہا ہے..مزید ریٹ کی تحقیق کرلیں..4.اپنے دل کو ”بدگمانیوں“ سے پاک کریں..اگر "بدگمانیاں" جان نہیں چھوڑ رھیں تو اپنے گناہ یاد کریں اور سوچیں کہ ان کا کیا بنے گا؟ پھر بھی دل پاک نہ ھو تو ”صلاۃ الحاجۃ“ پڑھکر دعاء کریں کہ یا اللہ میرے دل کو اس موذی بیماری سے پاک فرما..5.تنہائی میں بیٹھ کر پوری توجہ اللہ تعالی کی طرف کرکے ایک ھی دعاء کو بار بار مانگیں یااللہ مجھے اپنے عذاب سے بچائیے..اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرتے جائیں اور مانگتے جائیں یہاں تک کہ آنسو نصیب ھو جائیں..مغرب سے جمعہ مبارک اور مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله