مکتوب
خادم
السلام
علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ
تعالی سب بیمار مسلمانوں کو ”شفاء“ عطاء فرمائیں..دنیا میں ”ترقی“ کے نام پر..حریص
لوگوں نے ہر طرف ”زھر“ پھیلا دیا ہے..ہوا زہریلی، پانی زھریلا، کھانے زہریلے..دھواں
ہی دھواں..مگر حرص ختم ہی نہیں ھو رھی..اور اب حال یہ ہے کہ..ساری دنیا تقریبا ”بیمار“
ہے..اور اب ”بیماری“ کے علاج پر لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے..طرح طرح کے علاج، مشینیں،
ڈاکٹر سنیاسی، جادوگر اور عامل..اللہ تعالی مسلمانوں پر رحم فرمائیں..الحمدللہ مسلمانوں
کے پاس قرآن مجید موجود ہے جو شفاء ہی شفاء ہے..سورہ فاتحہ، آیۃ الکرسی..سورہ المومنون
کی آخری آیات..سورہ یاسین، سورہ مزمل اور خصوصاً معوذتین..ہر ایک میں شفاء اور قوت
کے خزانے ھیں..مسلمانوں کے پاس حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی سکھائی ھوئی دعائیں
موجود ھیں..بس اتنا اھتمام کر لیں کہ..سورج ڈوبنے اور سورج نکلنے کے وقت..یا اس کے
قریب کے وقت..مسنون دعاؤں کا اھتمام کر لیا کریں..دو چار دن کی زندگی ہے..ان شاء اللہ
خیر و عافیت سے گزر جائے گی اور توجہ..بیماری اور علاج پر کم..قبر اور آخرت پر زیادہ
ھو کہ..وھاں زیادہ رھنا ہے اور وھاں کا مسئلہ ابھی سے حل کرنا ہے..روز تمام بیمار مسلمانوں
کے لئے..پوری فکر اور توجہ سے ”شفاء“ کی دعاء مانگا کریں..اس عمل کی برکت سے ”صحت“
اچھی رھتی ہے اور خود کو ”شفاء“ ملتی ہے..روز صدقہ دیا کریں..اور اب تو قربانی کا موسم
ہے..دل جان کے جذبے سے قربانی کی ترتیب بنائیں..مغرب سے جمعہ شریف،مقابلہ حسن زوردار..شاندار..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله