مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی نے قربانی کے جانوروں کو..بڑا اعزاز بخشا ہے.. آج کل الحمدللہ ہر طرف یہ ”بابرکت مویشی“ نظر آتے ھیں..جب بھی ان پر نظر پڑے تو تکبیر پڑھ لیا کریں..اللہ اکبر، اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد..ھمارے آقا حضرت محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے خود کئی سال بھیڑ بکریاں چرائی ھیں..ساتھ اپنی امت کو بھی ترغیب دی کہ وہ..یہ حلال مویشی پالا کریں..مسلمانوں کی مضبوط معیشت میں..حلال جانوروں کے کاروبار کا بڑا دخل ہے..فرمایا گھر میں ایک بھیڑ، دنبہ یا بکری پالنا ایک برکت ہے، دو پالنا دو برکتیں ہیں اور تین پالنا برکات ھیں..نقد مال..یعنی سونا چاندی اور روپے..اگر جمع کئے جائیں تو طرح طرح کے نقصانات کا خطرہ ہے..مگر جب ان سے یہ مویشی خرید لئے جائیں تو نفع اور برکت کے کئی دروازے کھل جاتے ھیں..اھل علم کو چاھیے کہ وہ مسلمانوں کو..اسلامی معیشت کی طرف راغب کریں..اور کافروں کی سودی، ارتکازی، کاغذی معیشت کو تاویلوں سے حلال بنانے کی فکر چھوڑ دیں..مسلمانوں میں سے جو مالدار ھیں وہ..ایسے کاروبار شروع کریں جن سے..مسلمانوں کو حلال خوراک ملے..آج کل ”حرام خوری“ ایک ایک گلی اور ایک ایک گھر میں داخل ھو کر..فساد مچا رھی ہے..یا اللہ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر رحم..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله