مکتوب
خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو ”علم نافع“ عطاء فرمائیں..وہ
”علم“ جو ”نور“ ہے..قرآن مجید کا علم..حدیث شریف کا علم..سیرت مبارکہ کا علم..فقہ کا
علم..میراث کا علم..حلال و حرام کا علم..نور ہی نور..روشنی، پاور، روحانی طاقت، دل
کی آنکھیں..کچھ سفید ریش بزرگوں کو دیکھا..ناظرہ قرآن سیکھ رھے تھے..دل خوش ہوا..ھمارے
ہاں دورہ تجدید ایمان کی بہاریں جاری ھیں..سفید ریش طلبہ..اللہ تعالیٰ کو کتنا پیار
آتا ہے..جب کوئی بندہ..اپنی انا، اپنی بڑائی اور اپنی حیثیت کو بھول کر..اللہ تعالی
کے نور کو پانے کے لئے..طالبعلم بن جاتا ہے..تب اس پر رحمت کی بارش برستی ہے..ایک صاحب
”قبریں“ بناتے تھے..ایک بار دین کے ایک طالب علم کا جنازہ لایا گیا..وہ قبر میں اترے
اسے دفنانے کے لئے تو منظر ہی بدل گیا..قبر نہیں باغ تھا اور ٹھنڈی ھوائیں اور عجیب
نعمتیں..وہ بے ھوش ھو گئے..انہیں باھر نکالا گیا تو..سامان باندھا اور مدرسہ جا بیٹھے
کہ بس علم حاصل کرنا ہے اور ایسی قبر پانی ہے..بڑھاپا تھا محنت تو زیادہ لگی مگر بڑے
عالم بن گئے اور نسلوں میں دین اور علم جاری ھوگیا..ارادہ کریں کہ..دین کا علم روز
حاصل کرنا ہے..زندگی کے آخری دن تک..کوئی دن ”حصول علم“ سے خالی نہ ھو..اور یہ علم
صرف اللہ تعالی کی معرفت اور اللہ تعالی کی رضاء کے لئے حاصل کرنا ہے..عالم کہلانے
کے لئے نہیں..بحث مباحثے کرنے کے لئے نہیں..کسی پر رعب ڈالنے کے لئے نہیں..دنیا کمانے
کے لئے..لوگوں کو اپنے نیچے لگانے کے لئے نہیں..علم ہوگا تو آنکھیں کھلیں گی..اعمال
سدھریں گے، قبر روشن ھوگی ان شاءاللہ..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله